سُوْرَۃُ الزُّمَرِ

حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 2

حقائق الفرقان
۷۹
سُورَةُ الزُّمَرِ
۴۶ - وَإِذَا ذُكِرَ اللهُ وَحْدَهُ اشْمَازَتْ قُلُوبُ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ وَإِذَا
ذُكِرَ الَّذِينَ مِنْ دُونِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ -
ترجمہ ۔ اور جب بیان کیا جاتا ہے اکیلے اللہ کا تو نفرت کرتے ہیں ان لوگوں کے دل جو مانتے نہیں
آخرت کو اور جب بیان کیا جائے اللہ کے سوا اوروں کا تو فوراً ہی خوش ہو جاتے ہیں ۔
تفسیر ۔ قرآن مجید میں میں ایسے لوگوں کا ذکر آیا ہے کہ اِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَحْدَهُ اشْمَأَزَّتْ قُلُوبُ الَّذِينَ
لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ (الزمر : ۴۶) جن میں آخرت کا ایمان نہیں ہوتا وہ لوگ صرف توحید کے ذکر پر
بھڑک اٹھتے ہیں ۔ غرض ایسی بحثوں کو لچر سمجھتا ہوں ۔ اسے چاہیے کہ بہت بہت دعا کرے تا خدا کوئی
ایسی راہ سمجھا وے جس سے اپنے مخالف کو نرمی کے رنگ میں سمجھا سکے۔
( بدر جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۵)
اشارت نفرت کرتے ہیں ۔ برا مناتے ہیں ۔ انکار کرتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷)
۴۷ - قُلِ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمُوتِ وَ الْأَرْضِ عَلِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنْتَ
تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِي مَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ۔
ترجمہ ۔ تو کہہ دے اے میرے اللہ ! اے پیدا کرنے والے آسمانوں اور زمین کے اور بڑے جاننے
والے چھپے اور کھلے کے ! تو ہی فیصلہ فرمائے گا اپنے بندوں میں اس کا جس میں اختلاف کر رہے تھے۔
تفسیر - قل اللهم ۔ جب ایسے لوگوں کی کثرت ہو کہ ذکر تو حید کو برا سمجھیں تو دعا کرنی چاہیے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۷)
جو لوگ دعا کے ہتھیار سے کام نہیں لیتے ۔ وہ بد قسمت ہیں ۔ امام کی معرفت سے جو لوگ محروم
ہیں وہ بھی دراصل دعاؤں سے بے خبر ہیں۔ اَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ (النمل: ٦٣) سے
پتہ ملتا ہے کہ اگر یہ لوگ اضطراب سے، تڑپ سے ، حق طلبی کی نیت سے، تقویٰ کے ساتھ
ے بھلا کون بے چین اور بے کس کی فریاد کو پہنچتا ہے جب وہ پکارتا ہے۔

حقائق الفرقان
۸۰
سُورَةُ الزُّمَرِ
دعائیں کرتے کہ البہی اس زمانہ میں کون شخص تیرا مامور ہے تو میں یقین نہیں کر سکتا کہ انہیں خدا تعالیٰ
ضائع کرتا۔ میں کبھی کسی مسئلہ و اختلاف سے نہیں گھبرایا کہ میرے پاس دعا کا ہتھیار موجود ہے اور وہ
دعا یہ ہے - اللهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ عَلِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِي مَا
كَانُوا فِيْهِ يَخْتَلِفُونَ (الزمر : ۴۷) اور حدیث اهْدِنِي لِمَا اخْتُلِفَ فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِكَ إِنَّكَ
تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ إِلى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ سچا تقویٰ حاصل کرنے کیلئے بھی دعا ہی ایک عمدہ راہ ہے۔
پھر قرآن کریم کا مطالعہ۔ اس میں متقیوں کے صفات اور راست بازوں کے صفات موجود ہیں۔
اللہ تعالی عمل کی توفیق بخشے۔ فہم و فراست بخشے۔ ( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ءصفحہ ۱۰)
۴۹ - وَ بَدَا لَهُمْ سَيِّاتُ مَا كَسَبُوا وَحَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور ان کو نظر آجائیں گی ان کی کرتوتوں کی برائیاں اور انہیں پر الٹ پڑے گا وہ جس کی وہ
ہنسی اڑایا کرتے تھے۔
لد
تفسير يَسْتَهْزِءُونَ ھز و سے نکلا ہے۔ کسی کو خفیف بنانا اور مجھنا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷)
۵۰ - فَإِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ ضُرَّ دَعَانَا ثُمَّ إِذَا خَوَّلْتُهُ نِعْمَةً مِنَّا قَالَ إِنَّمَا
أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ بَلْ هِيَ فِتْنَةٌ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ۔ جب آتی ہے انسان پر کوئی مصیبت تو وہ ہم کو پکارنے لگتا ہے پھر جب ہم اس کو عطا فرماتے
ہیں نعمت اپنی طرف سے تو وہ کہنے لگتا ہے یہ تو مجھ کو علم اور تجربہ کے زور سے ملتا ہے۔ کچھ نہیں یہ تو
آزمائش ہے لیکن بہت سے آدمی جانتے ہی نہیں ۔
تفسیر - خولہ ۔ ہم عطا کرتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر ادیان جلد نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۷ -
۱۰
اے اے میرے اللہ ! اے پیدا کرنے والے آسمانوں اور زمین کے اور بڑے جاننے والے چھپے اور کھلے کے ! تو ہی
فیصلہ فرمائے گا اپنے بندوں میں اس کا جس میں اختلاف کر رہے تھے۔ ۲ تو اپنے اذن سے اس حق کی طرف
جس میں اختلاف کیا گیا ہے میری راہنمائی فرما۔ یقیناً تو جس کے لئے چاہتا ہے اس کی سیدھے راستہ کی طرف
راہنمائی فرماتا ہے۔

حقائق الفرقان
M
سُورَةُ الزُّمَرِ
۵۲ - فَأَصَابَهُمُ سَيِّاتُ مَا كَسَبُوا وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَؤُلَاءِ سَيُصِيبُهُمُ
سَيِّاتُ مَا كَسَبُوا وَمَا هُمْ بِمُعْجِزِينَ
ترجمہ ۔ پھر اُن کو ملیں اُن کے اعمال کی سزائیں اور ان لوگوں میں سے جن لوگوں نے بے جا کام
کئے ان کو بھی قریب ہی پہنچے گی ان کے کرتوتوں کی سزا اور وہ تھکا نہیں سکتے ۔
تفسير - وَمَا هُمْ بِمُعْجِزِینَ ۔ اور نہ وہ عاجز ہیں ۔ مطلق عاجز کر دینا چونکہ نشانِ نبوت نہ تھا جیسے بار ہا
ذکر کیا۔ رسالت مآب کے اثبات نبوت میں قرآن نے یہ ناقص لفظ ترک کر کے آیت اور آیات اور
برہان کا لفظ استعمال فرمایا اور خرق عادت کا لفظ چونکہ بالکل غیر صحیح تھا اس لئے اسے صاف ترک
کر دیا۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۷۰)
۵۴ - قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ
اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ -
ترجمہ ۔ کہہ دے اے میرے بندو! جو اپنے نفسوں پر خطا کر بیٹھے ہو اپنے ہاتھ سے اللہ کی رحمت
سے نا امید نہ ہو۔ بے شک اللہ ڈھانپتا ہے تمام گناہوں کو ۔ کچھ شک نہیں کہ وہ بڑا غفور الرحیم ہے۔
تفسیر ۔ کہہ دواے بندو میرے جنہوں نے زیادتی کی اپنی جان پر ۔ نہ آس تو ڑو اللہ کی مہر سے
بے شک اللہ بخشتا ہے سب گناہ ۔ وہ جو ہے وہی ہے گناہ معاف کرنے والا ۔ مہربان۔
( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۰۰ حاشیه )
خدا تعالیٰ کے حضور پہنچنے کیلئے دو باز و ضروری ہیں۔ ۱۔ ایمان ۲ عمل صالح ۔
اسْرَفُوا - خطا کاری (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷)
۵۵ - وَ ابْبُبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا
دور دور
تنصرون
ترجمہ ۔ بشرطیکہ رجوع کرو اپنے رب کی طرف اور پورے فرمانبردار فدائی بن جاؤ اس سے پہلے کہ
تم پر نازل ہو عذاب ( کیونکہ عذاب آنے پر ) تمہاری مدد نہ کی جائے گی ۔

حقائق الفرقان
۸۲
سُورَةُ الزُّمَرِ
تفسیر وَ انِيبُوا - یہ اس يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا (الزمر:۵۴) کیلئے بطور شرط ہے۔ اللہ کی طرف
جھکو ۔ اسلِموالہ ۔ اس جھکنے کا نشان یہ ہے کہ اس کی فرماں برداری کرو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۷)
۵۶ - وَ اتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُم مِّنْ رَّبِّكُم مِّنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ
الْعَذَابُ بَغْتَةً وَ أَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ -
ترجمہ۔ اور پیروی کر بہتر بات کی جو اتاری گئی تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے اس سے
پہلے کہ تم پر عذاب نازل ہو یکا یک اور تم بے خبر ہی ہو ۔
سنو!اد
تفسير - احْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ ۔ مثال کے لئے سنو! دو حکم ہیں کہ کسی کی ایذارسانی کا بدلہ لے لو۔
دوسرا یہ کہ چشم پوشی کرو ۔ اب یہ عفو احْسَنَ مَا أُنْزِلَ ہے۔
بعض کہتے ہیں کہ یہ صفت کا شفہ ہے یعنی جو کچھ رب نے اتارا ہے وہ احسن ہی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷)
أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمُ ۔ مثلاً بدلہ لینا بھی جائز ہے ۔ اور صبر اور غفر بھی ۔ اب یہ صبر اور معافی
دے دینا بہتر ہے۔ اور یہ طریق صلحاء ہے۔ ( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۹)
۵۸،۵۷ - اَنْ تَقُولَ نَفْسٌ يُحَسْرَثى عَلَى مَا فَرَّطْتُ فِي جَنْبِ اللَّهِ وَإِنْ كُنْتُ
لَمِنَ السُّخِرِينَ - أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدْ بَنِي لَكُنْتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ -
ترجمہ۔ کہیں کوئی جی کہنے لگے ( کہ ہمیں خبر ہی نہ ہوئی ) اور اے افسوس میری اس کو تا ہی پر جو میں
نے اللہ کے حق میں کی اور میں تو بس ہنسی ہی کرتا رہا۔ یا کہنے لگے کہ اگر اللہ مجھ کو ہدایت دیتا تو میں ضرور
متقیوں میں سے ہو جاتا۔
تفسیر - فرطت ۔ تفریط کے معنے کمی کرنے کے ہیں۔
لَمِنَ الشَّخِرینَ ۔ آجکل ایسے لوگ بہت ہیں جو مذہبی امور کو تمسخر میں اڑاتے رہتے ہیں۔
مِنَ الْمُتَّقِينَ ۔ دکھوں سے بچنے والے ہوتے۔ دراصل تمام دکھوں کا اصل بد صحبت ہے اس
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷)
سے بچو۔

حقائق الفرقان
۸۳
سُورَةُ الزُّمَرِ
۶۴ - لَهُ مَقَالِيدُ السَّاتِ وَالْأَرْضِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِ اللَّهِ أُولَئِكَ هُمُ
الْخَسِرُونَ
ترجمہ ۔ اور اُسی کے پاس ہیں آسمان اور زمین کی کنجیاں اور جنہوں نے انکار کیا اللہ کی آیتوں کا وہی
ٹوٹا پانے والے ہیں۔
تفسير - مَقَالِيدُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ۔ مثلاً کامیابی کی راہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۷)
۶۵ - قُلْ أَفَغَيْرَ اللهِ تَأْمُرُونِي أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَهِلُونَ -
ترجمہ ۔ تو کہہ دے کیا اے نادانو ! تم مجھ سے یہ کہتے ہو کہ اللہ کے سوا میں کسی اور کی عبادت کروں ۔
تفسیر قرآن شریف ایک بے نظیر کتاب ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے سوا
کسی کو کتاب مانا ہی نہیں ۔ افسوس کہ اب مسلمانوں میں قرآن شریف کی عظمت بہت کم رہ گئی ہے۔
قرآن شریف زندوں کو سنانے کیلئے تھا۔ اب مردوں کو سنایا جاتا ہے۔ قرآن مجید نے اگلی قوم کو تمام
جہان سے غنی کر دیا۔ مگر اب قرآن شریف سے ٹکے کمائے جاتے ہیں ۔ قرآن مجید راستی قائم کرنے
کیلئے آیا مگر اب قرآن شریف ہاتھ میں لے کر جھوٹی قسمیں کھائی جاتی ہیں۔ گویا یہ جھوٹ پھیلانے کا
آلہ ہے۔ قرآن مجید اللہ کی محبت دلوں میں پیدا کرنے کیلئے تھا۔ لوگ اس کی آیتوں سے مخلوق کی محبت کی
حاصل کرتے ہیں چنانچہ وَ الَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ (البقرہ: ۱۶۶) کا عمل کیا جاتا ہے۔ حالانکہ
یہی آیت اس بات کی تردید کرتی ہے کہ مخلوق میں سے کسی کی محبت میں فنا ہو جاوے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۷)
٦٩ - وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَواتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ
ثُمَّ نُفِخَ فِيْهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ -
الله ثم
ترجمہ۔ اور صور پھونکا جائے گا تو بے ہوش ہو جائیں گے جو آسمان اور زمینوں میں ہیں مگر جس کو اللہ
لے اور ایمان داروں کو تو ( سب سے بڑھ کر ) اللہ ہی کی محبت ہوتی ہے۔

حقائق الفرقان
۸۴
سُورَةُ الزُّمَرِ
چاہے۔ پھر صور پھونکا جائے گا دوسری بار تو وہ یکا یک کھڑے ہو کر رہ جائیں گے دیکھتے۔
تفسير - نُفِخَ فِي الصُّورِ ۔ بگل بجایا جاوے گا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۷)
- وَ أَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُورِ رَبِّهَا وَ وُضِعَ الْكِتَبُ وَ جَاءَ بِالنَّبِيِّنَ وَ
الشُّهَدَاءِ وَقُضِيَ بَيْنَهُمُ بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ -
ترجمہ۔ اور چمک اٹھے گی زمین اپنے رب کے نور سے اور نامہ اعمال لا کر رکھا جائے گا اور سب نبی
اور گواہ حاضر کئے جائیں گے اور فیصلہ کر دیا جائے گا ان میں انصاف سے اور ان پر کچھ ظلم نہ ہوگا۔
تفسير - الكتب - نامه اعمال ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۷)
۷۲ - وَسِيقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى جَهَنَّمَ زُمَرًا حَتَّى إِذَا جَاءُوهَا فُتِحَتْ
ابْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمُ رُسُلٌ مِّنْكُمْ يَتْلُونَ عَلَيْكُمْ أَيْتِ
رَبِّكُمْ وَ يُنْذِرُونَكُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا قَالُوا بَلَى وَلَكِنْ حَقَّتْ كَلِمَةٌ
الْعَذَابِ عَلَى الْكَفِرِينَ ۔
ترجمہ۔ اور ہانکے اور روانہ کئے جائیں گے کافر جہنم کی طرف گروہ کے گروہ ( یعنی ٹکڑیاں ٹکڑیاں )
یہاں تک کہ جہنم کے پاس پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور دوزخ کا داروغہ
ان سے کہے گا کیا تمہارے پاس تمہارے ہی میں کے رسول نہیں آئے تھے وہ تم پر پڑھتے تھے
تمہارے رب کی آیتیں اور تم کو ڈراتے تھے اس دن کے دیدار سے۔ وہ جواب دیں گے کیوں نہیں ۔
آئے تو تھے ضرور لیکن عذاب کی پیش گوئی ثابت ہو چکی تھی کافروں پر ۔
تفسیر ۔ جَهَنَّمَ ۔ دوزخ ایک مقام ہے۔ اسکی صورت ایسی ہے۔ جیسے بعض بیماروں کو حمام میں علاج
کے واسطے بھیجا جاتا ہے۔ سرسام کا علاج سانپ کے ڈسوانے سے کیا جاتا ہے۔ ایسے ہی وہاں بھی
روحانی بیماریوں کے معالجہ کے واسطے ایک زہریلی مخلوق ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۸)

حقائق الفرقان
۸۵
سُورَةُ الزُّمَرِ
أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلُ مِنْكُمْ ۔ کافروں میں سے رسولوں کو کہا۔ پس أُولِي الْاِمْرِ مِنْكُمْ سے
صرف مسلمان مراد نہیں ۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۹)
۷۴- وَ سِيْقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمُ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا حَتَّى إِذَا جَاءُوهَا وَ
فُتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلامُ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا
خُلِدِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور چلا یا جائے گا ان لوگوں کو جنہوں نے سپر بنایا اپنے رب کو بہشت کی طرف جماعت
جماعت ۔ یہاں تک کہ جب اس کے قریب پہنچیں گے اور کھولے جائیں گے اس کے دروازے اور
رضوان کہے گا ان سے سَلَام عَلَيْكُمْ تم خوش نصیب و خوش حال ہو پس بہشت میں داخل ہو ہمیشہ
رہنے کے لئے۔
تفسیر ۔ جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔ جنت کو گروہ گروہ میں انہیں لے چلیں گے۔ جب اُس
کے پاس آویں گے اور اس کے دروازے کھولے جائیں گے۔ جنت کے نگہبان انہیں کہیں گے تم پر
سلامتی ہو۔ تم نے پاک زندگی بسر کی تو اب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے درآؤ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶)
الَّذِينَ اتَّقَوْا ۔ جن کے عقائد صحیحہ اور اعمالِ صالحہ ہیں ۔ رنج و راحت، عسر ویر میں اللہ تعالیٰ
کے فرماں بردار رہتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ رنومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۸)
۷۵- وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى صَدَقَنَا وَعْدَةً وَأَوْرَثْنَا الْأَرْضَ نَتَبَوا مِنَ
الْجَنَّةِ حَيْثُ نَشَاءُ فَنِعْمَ أَجْرُ الْعَمِلِينَ
ترجمہ ۔ اور بہشتی کہیں گے الحمد للہ کیسا اللہ اچھا ہے جس نے ہم کو سچ کر دکھلا یا اپنا وعدہ اور ہم کو
وارث بنایا اس زمین کا کہ ہم رہیں بہشت میں جہاں چاہیں تو کیا اچھا بدلہ ہے نیک کام کرنے
والوں کا ۔
تفسیر ۔ اور وہ ( بہشتی) کہیں گے۔ اللہ کی حمد ہے۔ جس نے اپنا وعدہ ہم سے سچا کیا۔ اور اس زمین کا

حقائق الفرقان
۸۶
سُورَةُ الزُّمَرِ
وارث ہمیں بنایا۔ اس جنت میں جہاں ہم چاہیں ۔ ٹھکا نہ بنالیں ۔ عاملوں کا اجر کیا ہی خوب ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶)
۷۶ ۔ وَ تَرَى الْمَلَئِكَةَ حَافِينَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ
وَقُضِيَ بَيْنَهُم بِالْحَقِّ وَقِيلَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور تو دیکھے گا فرشتوں کو حلقہ باندھے ہوئے عرش کے آس پاس تسبیح کرتے ہیں اپنے
رب کی تعریف کے ساتھ اور فیصلہ کر دیا جائے گا لوگوں میں حق حق اور کہا جائے گا سب تعریف اور
واہ واہ اسی اللہ کی ہے جو سب جہانوں کو آہستہ آہستہ کمال کو پہنچانے والا ہے۔
تفسير - حولِ الْعَرْشِ ۔ اللہ تعالیٰ کی تجلی گاہ میں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه (۲۱۸)

آج 10 میں سے 10 باقی