سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۸۷
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ مومن کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ رحمن اور رحیم کے نام سے۔
۲ تا ۴۔ حم - تَنْزِيلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ غَافِرِ الذَّنْبِ وَ
قَابِلِ الثَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّولِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ -
ترجمہ ۔ جو ہونے والی بات تھی وہ ہو چکی ۔ قرآن مجید کا اُتارنا اللہ ہی کی طرف سے ہے جو بڑا
غالب بڑا جاننے والا ہے۔ ( جو کوئی اپنی حالت میں تبدیلی کرے ) اس کے گناہ معاف کرنے والا
اور جو تو بہ کر کے نیکی اختیار کرے) اُس کی توبہ قبول کرنے والا ( نیکی نہ اختیار کرے تو ) سخت عذاب
دینے والا ہے۔ ( نیکی اختیار کرے تو ) انعام دینے والا ہے۔ کوئی بھی سچا معبود نہیں مگر وہی اور اسی کی
طرف لوٹ جانا ہے۔
تفسیر - حم حمید ۔ مجید ۔ بادشاہ جی کی طرف سے یہ کتاب آئی ہے۔
غَافِرِ الذنب ۔ غلطیوں کو معاف کرتا ہے۔ اگر تم باز آؤ۔
قابل الثوب ۔ تو به قبول کرنے والا ہے۔ اگر تم تو بہ کرو۔
إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ۔ کوئی شخص اپنا ذاتی کمال نہیں رکھتا۔ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں غنی ہے اور اس کا
کوئی مثل نہیں ۔
إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ۔ پھر اسکی طرف لوٹنا ہے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۸)
حم - حمید مجید ، حی و مالک۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۹)
حقائق الفرقان
۸۸
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
۷،۶- كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَ الْأَحْزَابُ مِنْ بَعْدِهِمْ وَهَمَّتْ كُلُّ
أمَّتِي بِرَسُولِهِمْ لِيَأْخُذُوهُ وَ جُدَلُوا بِالْبَاطِلِ لِيُدْحِضُوا بِهِ الْحَقَّ
فَأَخَذْتُهُمْ * فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ وَ كَذلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ
كَفَرُوا أَنَّهُمْ أَصْحُبُ النَّارِ -
ترجمہ ۔ جھٹلایا تھا ان سے پہلے نوح کی قوم نے اور ان کے بعد اور جماعتوں نے ۔ ہر ایک
جماعت نے اپنے رسول کے ساتھ یہی ارادہ کیا کہ اس کو گرفتار کر لیں اور بے ہودہ جھگڑے کئے
تا کہ اس کے سبب سے دین حق کو مشتبہ کردیں لڑکھڑا دیں تو پھر میں نے پکڑا تو کیسی تھی میری سزا۔
اور اسی طرح ثابت ہو چکی تیرے رب کی پیش گوئی کافروں پر کہ وہی دوزخی بھی ہیں ۔
تفسیر - لِيَأْخُذُوهُ - تاکہ پکڑیں اور انبیاء کے مقابلہ میں نامراد ہونا ثابت کریں۔
عقاب ۔ اللہ تعالیٰ انسان کو جو دکھ دیتا ہے۔ یونہی نہیں دیتا۔ بلکہ نافرمانی کے بعد بطور اس کے
نتیجہ کے اس پر سز ا مرتب ہوتی ہے۔ اسی واسطے اس کا نام عقاب فرمایا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۸)
الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ
يُؤْمِنُونَ بِهِ وَ يَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَ
عِلْمًا فَاغْفِرُ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ -
ترجمہ ۔ جو امور دنیا اور دین کی تدبیر کرتے ہیں اور جو عر اور جو عرش کے گردا گرد ہیں وہ تسبیح کرتے ہیں ۔
اپنے
رب کی تعریف کے ساتھ اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور مغفرت مانگتے ہیں ایمانداروں کے لئے کہ
اے ہمارے رب ! تو نے سب چیزوں کو قابل کر رکھا ہے رحم اور علم میں مغفرت کر ان لوگوں کی جو
تو بہ کریں اور تیری راہ کی پیروی کریں اور اُن کو دوزخ کے عذاب سے بچا۔
تفسیر - يَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا الخ: الخ اور گناہ بخشواتے ہیں ایمان والوں کے ۔اے رب
ہمارے ہر چیز سمائی ہے تیری مہر اور خیر میں سو معاف کر ان کو جو توبہ کریں اور چلیں تیری راہ اور بچا ان کو
آگ کی مار سے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۴ حاشیه )
حقائق الفرقان
۸۹
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
١٠ - وَقِهِمُ السَّيَّاتِ وَمَنْ تَقِ السَّيَّاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ وَ ذَلِكَ هُوَ
وردو
الْفَوْزُ الْعَظِيمُ -
ترجمہ ۔ اور ان کو بچا بُرائیوں سے اور جس کو بچایا تو نے آج برائیوں سے تو بے شک تو نے اس پر
بڑی مہربانی فرمائی اور یہی تو بڑی کامیابی ہے۔
تفسیر - الْفَوْزُ الْعَظِيمُ - فوز بمعنے پاس ہونا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه (۲۱۸)
1 - إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللهِ أَكْبَرُ مِنْ مَّقْتِكُمْ أَنْفُسَكُمْ إِذْ
تُدْعَوْنَ إِلَى الْإِيْمَانِ فَتَكْفُرُونَ -
ترجمہ ۔ جولوگ منکر ہیں اُن سے بآواز بلند کہہ دیا جائے گا کہ اللہ کی خفگی اس سے بڑھ کر ہے جو تم اپنی
جانوں سے خفا ہو جب کہ تم بلائے جاتے تھے ایمان کی طرف تو تم حق پوشی کرتے تھے اور انکار ۔
تفسیر۔ اگر کوئی شخص اپنی چھوٹی سی غرض کیلئے کسی اپنے بڑے محسن و مربی کو ناراض کرتا ہے تو وہ
فطرت کے تقاضا کے خلاف کرتا ہے۔
پس اللہ سے بڑھ کرکون محسن و مربی ہے کیونکہ دنیا کے عارضی محسنوں کو پیدا کرنے والا بھی وہی
ہے۔ ایسے علیم و حکیم کی بات کو اگر نہ مانا جاوے تو دنیا و آخرت میں دکھ کا موجب ہے۔
۱۲
لَمَقْتُ اللهِ ۔ اللہ کی ناراضی یا اللہ کی لعنت۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه (۲۱۸)
قَالُوا رَبَّنَا آمَتَنَا اثْنَتَيْنِ وَ أَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوبِنَا
فَهَلْ إِلَى خُرُوجٍ مِّنْ سَبِيلٍ -
ترجمہ ۔ وہ کہیں گے اے ہمارے رب ! تو ہم کو موت دے چکا دو بار اور چلا چکا دو بار اب ہم قائل
ہوئے اپنے گناہوں کے۔ پھر اب بھی کوئی نکلنے کی راہ ہے ( جہنم سے ) ۔
حقائق الفرقان
۹۰
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
تفسیر اثنتين ۔ ایک ہم کچھ نہ تھے۔ خدا نے بنایا۔ پھر موت کی تیاری ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۸)
۱۳ - ذلِكُمْ بِأَنَّهُ إِذَا دُعِيَ اللهُ وَحْدَهُ كَفَرْتُمْ وَإِنْ يُشْرَكْ بِهِ تُؤْمِنُوا
فَالْحُكْمُ لِلَّهِ الْعَلِيِّ الْكَبِيرِ -
ترجمہ ۔ ( اُن سے کہا جائے گا ) یہ عذاب اس لئے ہے کہ جب پکارا جاتا تھا اکیلے اللہ کو تو تم انکار
کرتے تھے اور اگر اس کے ساتھ شریک ٹھہرایا جاتا تو تم یقین کرتے تھے۔ پس اللہ ہی کا حکم ہے جو
عالی شان اور بزرگ تر ہے۔
تفسیر - دُعِيَ اللهُ وَحْدَةً - - دُعِيَ اللهُ وَحْدَہ ۔ جن لوگوں میں کچھ نہ کچھ شرک ہے۔ جب محض اللہ تعالیٰ کی عظمت و جبروت
کا ذکر کیا جاوے تو انہیں برا معلوم ہوتا ہے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۸)
۱۵ - فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ -
ترجمہ ۔ تو اللہ کو خالص اُسی کی اطاعت کر کے پکا رو گو کا فر برا ما نا ہی کریں۔
تفسیر اللہ تعالیٰ کو پکارو۔ اس کی عبادت میں اخلاص سے کام لو اور دین کے قبول کرنے میں
ظاہر و باطن میں دکھ سکھ میں ۔ غرض کسی حالت میں ہو ۔ اللہ تعالی کے سوا کسی کے ساتھ تمہارا تعلق
نہ ہو۔ اگر منکر برا مناویں تو پڑے مناویں۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۷)
مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ۔ تمہارا دین خدا کے لئے ہو جاوے۔
الْکٰفِرُونَ ۔ غیر اللہ کے پرستار ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه (۲۱۸)
١٦- رَفِيعُ الدَّرَجَتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ
عِبَادِهِ لِيُنْذِرَ يَوْمَ التَّلاقِ -
ترجمہ ۔ اللہ تعالیٰ درجے بلند کرنے والا عرش کا مالک ہے ۔ اپنے ہی حکم سے وحی کرتا ہے جس کو
چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے تا کہ وہ ڈرائے ملاقات کے دن سے ۔
حقائق الفرقان
تفسیر - رَفِيعُ الدَّرَجَتِ ذُو الْعَرْشِ !
۹۱
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
روح کلام النبی ہی کا نام ہے جس پر عمل کرنے سے موتی اور مردہ بے ایمان زندہ ہوتے ہیں بلکہ
قرآن نے انبیاء اور ملائکہ کو بھی روح فرمایا ہے۔ کیونکہ وہ بھی اسی زندگی کے باعث ہیں جسے ایمان
کہتے ہیں۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۹٬۹۸)
يُلْقِي الرُّوحَ - روح سے مراد کلام الہی ہے جان ۔ سول (SOUL) کو عربی بولی میں نفس
کہتے ہیں۔ قرآن شریف میں روح کے معنے کلام ہی کے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه (۲۱۸)
صاحب اونچے درجوں کا مالک تخت کا۔ اتارتا ہے بھید کی بات اپنے حکم سے جس پر چاہے۔
اپنے بندوں میں کہ وہ ڈراوے ملاقات کے دن سے۔
فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۳۹ حاشیه )
٢٦ - فَلَمَّا جَاءَهُمُ بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا اقْتُلُوا ابْنَاءَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ وَ
اسْتَحْيُوا نِسَاءَهُمْ وَمَا كَيْدُ الْكَفِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَلٍ -
ترجمہ ۔ پھر جب اُن کے پاس ہمارا سچا پیغام لے کر آیا تو لوگوں نے کہا جو لوگ اس کے ساتھ
اس کے ساتھ
ایمان لائے ان کی اولا دکو قتل کرو اور حیا اڑ ادوان کی عورتوں کی یا زندہ رکھو ان کو اور کافروں کی تدبیر تو
گمراہی میں ہی چلتی ہے۔
تفسیر اقْتُلُوا أَبْنَاءَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ الخ: بولے مارو بیٹے ان کے جو یقین لائے ہیں اُس
کے ساتھ اور جیتی رکھو ان کی عورتیں اور جو داؤں ہے منکروں کا سو غلطی میں ۔
ایک عیسائی کے اعتراض
وو
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۳۳ حاشیہ )
” فرعون نے بنی اسرائیل کے لڑکوں کو اس لئے مار ڈالا کہ وہ موٹی پر ایمان لائے ، یہ غلط ہے۔
لے بلند درجوں والا صاحب تخت کا اپنے امر سے جس بندے پر چاہتا ہے روح ڈالتا ہے تو کہ وہ ملاقات ( قیامت )
کے دن سے ڈراوے ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ (۹۸)
حقائق الفرقان
۹۲
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
بلکہ فرعون نے موسیٰ سے پہلے یہودی لڑکے اس لئے مارے کہ وہ بڑھ نہ جاویں۔ خروج ا باب ے “
وو
کے جواب میں فرمایا :۔
” میں انصافا اور حقا کہتا ہوں کہ یہ اعتراض محض نادانی اور قرآن کے طرز اور زبان کے نہ سمجھنے
سے پیدا ہوا ہے۔ خوب یا د رکھنا چاہیے کہ صیغہ امر ہمیشہ کسی فعل کے وقوع کو مستلزم نہیں ہوا کرتا۔
قرآن کی اس آیت سے یہ کہاں پایا جاتا ہے کہ فرعون نے انہیں قتل کر ڈالا ۔ نصاری کی عادت
میں داخل ہے کہ دھوکہ دہی کے طور پر ایک ترجمہ فرضی اور ذہنی لکھ دیتے ہیں جو اصل کلام منقول عنہ سے
کچھ بھی مناسبت نہیں رکھتا ۔ اس سے بجائے اس کے کہ ان کا مقصود اغوا و اضلال بر آوے۔
اہلِ انصاف کے نزدیک ان کی اصلیت باطن اور غرض ظاہر ہو جاتی ہے۔
اگر زبان عرب سے ذرا بھی مس ہو اور قرآنی طرز سے کچھ بھی واقفیت ہو تو بادنی تامل آشکار ہو
سکتا ہے کہ آیت کا پچھلا حصہ معترض کے اعتراض کو باطل کئے دیتا ہے کہ کافروں کا کید یعنی دھو کے
اور فریب کی تدبیریں اکارت ہو جانے والی ہیں، قرآن مجید کا یہ طرز ہے کہ جب منکروں اور کافروں
نے خدا کے کسی برگزیدہ شخص کی نسبت ایذاء رسانی یا قتل وغیرہ کا منصوبہ باندھا اور خفیہ تدبیریں کیں مگر
بوجہ من الوجوہ ان کی تدبیریں کارگر نہ ہوئیں اور وہ برگزیدہ شخص ان کے ابتلا کے دام سے محفوظ رہا۔
اس وقت قرآن اس شخص یا اشخاص کے سلامت رہنے اور دشمنوں کی تدابیر کے کارگر نہ ہونے کو اسی
طرح پر لفظ کید کے اطلاق سے ذکر کرتا ہے کہ انہوں نے تدبیر تو کی اور منصوبہ تو باندھا مگر ان کا کید یعنی
داؤں نہ چلا یا ہم نے چلنے نہ دیا۔
نظیر ا دیکھو حضرت ابراہیم کے واقعہ میں جب دشمنوں نے اُن کو آگ میں ڈالا اور پھونک کر جلا
دینا چاہا اور نصرت الہیہ سے جو ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں کے شامل حال رہتی ہے
حضرت ابراہیم ان کے مکائد اور شر سے محفوظ رہے۔ قرآن اس کو اس طرح پر بیان فرماتا ہے۔
وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْتُهُمُ الْأَخْسَرِينَ (الانبياء : ) ۔
ا انہوں نے اس سے داؤں کرنے کا ارادہ کیا۔ پس ہم نے انہیں کوٹوٹا پانے والا کیا۔
حقائق الفرقان
۹۳
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
اور کفار مکہ جس وقت اس بنی نوع انسان کے سچے خیر خواہ رؤف و رحیم ہادی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کی ایذاء رسانی کی تدابیر و فکر میں لگے ہوئے تھے قرآن کہتا ہے۔
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَ أَكِيدُ كَيْدًا ( الطارق : ۱۶، ۱۷) ۔
غرض اسی طرح کسی واقعے کو بیان کرنا زبان عرب کا عموماً اور قرآن کا خصوصًا طرز ہے۔ ٹھیک ایسا
ہی اس آیت میں ہے جس پر اعتراض کیا گیا ہے کہ فرعون نے کہا یا اپنے ہالی موالی سے مشورہ کیا کہ
مومنین کے بیٹوں کو مار ڈالو گر کسی وجہ سے اس کا ارادہ یا قول یا مشورہ صورت پذیر نہ ہوا جسے قرآن ان کے مار ڈالومگر سےاس
الفاظ میں بیان کرتا ہے کہ کفار کی تدابیر یاداؤں اکارت جانے والا ہے۔ یعنی وہ امر وقوع میں نہیں آیا۔
بھلا پادری صاحبان! اگر قتل والی بات غلط تھی تو کیوں بنی اسرائیل موسی اور ہارون کو کہتے ہیں تم
نے کیوں فرعون کے ہاتھ میں تلوار دی ہے کہ وے ہم کو قتل کر میں خروج ۵ باب ۲۲۔
( فصل الخطاب المقد مہ اهل الكتاب حصہ اول صفحه
الله 20 الله له کچھ
۲۷ - وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ذَرُونِي أَقْتُلْ مُوسَى وَ لْيَدْعُ رَبَّهُ ۚ إِنِّي أَخَافُ أَنْ
يُبَدِّلَ دِينَكُمْ أَوْ أَنْ يُظْهِرَ فِي الْأَرْضِ الْفَسَادَ -
ترجمہ ۔ اور فرعون نے کہا میرے مزاحم مت ہو میں موسیٰ کو مار ڈالوں گا اور اسے چاہیے کہ وہ اپنے
رب کو بلا لے۔ میں ڈرتا ہوں یہ کہ کہیں وہ تمہارے دین کو بدل نہ ڈالے یا یہ کہ نکال کھڑا کرے
تمہیں ملک سے فساد کر کے۔
تفسیر۔ دنیا میں بڑی بڑی سلطنتیں ہو گزری ہیں مگر اب ان کا نام و نشان بھی باقی نہیں ہے۔
ان يُبَدِّلَ دِينَكُمْ ۔ قوم کے دینداروں کو اس طریق سے اکسایا ہے۔
يُظْهِرَ فِي الْأَرْضِ الْفَسَادَ - یہ قوم کے امیروں کو برانگیختہ کیا ہے کہ دیکھو تمہاری امارت چھن
جائے گی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ رنومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۸)
لے وہ خفیہ داؤں بچارہے ہیں اور میں ان کے داؤں کو باطل کرنے کے درپے ہوں ۔
حقائق الفرقان
۹۴
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
۲۸- وَقَالَ مُوسَى إِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ مِّنْ كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَا يُؤْمِنُ بِيَوْمِ
الْحِسَابِ ۔
ترجمہ ۔ اور موسیٰ نے جواب دیا میں تو پکار چکا اپنے اور تمہارے رب کو ۔ ہر ایک مغرور حقیر سمجھنے
والے کے مقابلہ میں جو یقین نہیں کرتا حساب کے وقت کا۔
تفسیر اني علت برتی ۔ بڑے سے بڑے زبردست دشمن کے مقابلہ میں خدا کی پناہ میں
آ جانا بڑی بات ہے۔ ہر مشکل کے وقت دعا سے کام لو۔ دعا کے یہ معنے نہیں کہ اسباب مہیا نہ کریں۔
بلکہ جس قدر اسباب اپنی طاقت سے مہیا کر سکتے ہیں۔ وہ تو کر لیں ۔ مگر چونکہ کئی بار یک دربار یک امور
ہوتے ہیں اور کئی عجیب موانع جو کامیابی میں سد راہ ہو جاتے ہیں۔ اس لئے دعا کی جاتی ہے۔ نیز صحیح
اسباب مراد مندی کا علم بھی خدا کے فضل ہی پر موقوف ہے۔ میں نے بڑے بڑے گھمسان کے
مباحثوں میں جہاں میں تن تنہا تھا اور ہزاروں مخالف ہی مخالف ۔ اس عُذْتُ بِرَبّی کے جلوے دیکھے
ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ رنومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۸)
۲۹- وَقَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَكْتُمُ إِيْمَانَهُ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا
أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللهُ وَ قَدْ جَاءَكُم بِالْبَيِّنَتِ مِنْ رَبِّكُمْ وَ إِنْ يَكُ كَاذِبًا
فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَ إِنْ تَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا
يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ -
ترجمہ ۔ اور کہا ایک مرد ایماندار نے فرعون کے عزیزوں میں سے جو اپنے ایمان کو چھپائے رکھتا تھا
کہ کیا تم قتل کئے دیتے ہو ایک مرد کو اسی بات پر کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے اور تحقیق میں تمہارے
پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آیا ہوں تمہارے رب کی طرف سے اور اگر فرض کرو کہ یہ جھوٹا ہے تو اسی پر
ا
پڑے گا اس کے جھوٹ کا وبال اور اگر سچا ہے تو تم پر آپڑے گا بعض اس عذاب کا جن کا وہ تم سے وعدہ
کرتا ہے۔ بے شک اللہ ہدایت نہیں دیتا حد سے بڑھے ہوؤں جھوٹوں کو ۔
تفسیر۔ ایک اور بات ہے جو انسان کو سچائی کے قبول کرنے سے روک دیتی ہے۔ اور وہ تکبر
ہے۔ خدا تعالیٰ نے فرما دیا ہے کہ متکبروں کو خدا تعالیٰ کی آیتیں نہیں مل سکتیں ۔ کیونکہ تکبر کی وجہ
حقائق الفرقان
۹۵
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
سے انسان تکذیب کرتا ہے۔ اور جھٹلانے کے بعد صداقت کی راہ نہیں ملتی ہے۔ پہلے تکذیب کر
چکتا ہے۔ پھر انکار کرتا ہے یاد رکھو مفتری کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا ۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ
مُسْرِفُ كَذَّابٌ (المؤمن : ۲۹) پس اپنے اندر دیکھو کہ کہیں ایسا مادہ نہ ہو۔ کبھی کبھی انسان کی ایک
بد عملی دوسری بد عملی کیلئے طیار کر دیتی ہے۔ خدا تعالیٰ سے بہت وعدہ کر کے خلاف کرنے والا منافق مرتا
ہے۔ امام کے ہاتھ پر بڑا زبردست اور عظیم الشان وعدہ کرتے ہیں کہ دین کو دنیا پر مقدم کروں گا۔
اب سوچ کر دیکھو کہ کہاں تک اس وعدہ کی رعایت کرتے ہو اور دین کو مقدم کرتے ہو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ صفحه ۳-۴)
يَكْتُمُ ايْمَانَہ ۔ اس وقت تک ( تقریر ) اس نے اپنے ایمان کو مخفی رکھا تھا۔
أَنْ يَقُولَ رَبِّی ۔ کیا عمدہ پیرا یہ نصیحت ہے۔ کیسے دل آویز طریقے سے شرم دلائی ہے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه (۲۱۸)
يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمُ (المؤمن :۲۹) اس بَعْضُ الَّذِی پر خوب غور کرو کہ
اس میں یہی سر تھا کہ تمام وعدے نبی کی زندگی میں پورے نہ ہوں گے ۔ حضرت شیخ عبدالقادر
جیلانی رحمۃ اللہ نے فرمایا ۔ قَدْ يُوعَدُ وَ لَا يُوفی ۔ یعنی بعض دفعہ خدا وعدہ کرتا ہے مگر پورا نہیں کرتا۔
نادان سمجھتا ہے کہ اس نے وفا نہیں کی حالانکہ مناسب وقت پر وہ وعدہ دیا اس کی مثل پورا ہو جاتا ہے۔
وو
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۷ مورخہ ۶ جون ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷ )
٣٠ - يُقَوْمِ لَكُمُ الْمُلْكُ الْيَوْمَ ظَهِرِينَ فِي الْأَرْضِ فَمَنْ يَنْصُرُنَا مِنْ بَأْسِ اللَّهِ
إِنْ جَاءَنَا قَالَ فِرْعَوْنُ مَا أَرِيكُمُ إِلَّا مَا أَرَى وَمَا أَهْدِيكُمُ الَّا سَبِيلَ الرَّشَادِ -
ترجمہ ۔ اے میرے قوم ! تمہاری ہی سلطنت ہے آج غالب ہو رہے ہو ملک میں پھر کون تمہاری مدد
کرے گا اللہ کے عذاب سے اگر تم پر نازل ہوا۔ فرعون نے کہا میں تمہیں وہی بتاتا ہوں جو خود سمجھتا
ا بے شک اللہ ہدایت نہیں دیتا حد سے بڑھے ہوؤں جھوٹوں کو ۔ ۲۔ تم پر آپڑے گا بعض اس عذاب کا جن کا وہ
تم سے وعدہ کرتا ہے۔
حقائق الفرقان
ہوں اور راہ راست ہی کی ہدایت دیتا ہوں ۔
१५
تفسير - ظهِرِينَ فِي الْأَرْضِ ۔ طاقت و غلبہ والے ہوز مین میں ۔
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۸)
٣٣- وَيُقَوْمِ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ يَوْمَ التَّنَادِ
ترجمہ ۔ اور اے میری قوم! میں تم پر خوف کرتا ہوں ایک دوسرے کو بلانے کے دن کا ۔
تفسیر - يَوْمَ التَّنَادِ ۔ ایک دوسرے کو پکارنے کا دن جیسا کہ مصیبت کے وقت کرتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه (۲۱۸)
۳۵- وَ لَقَدْ جَاءَكُمْ يُوسُفُ مِنْ قَبْلُ بِالْبَيِّنَتِ فَمَا زِلْتُمْ فِي شَكٍّ مِّمَّا
جَاءَكُمْ بِهِ حَتَّى إِذَا هَلَكَ قُلْتُمْ لَنْ يَبْعَثَ اللَّهُ مِنْ بَعْدِهِ رَسُولًا كَذَلِكَ
يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ مُرْتَابُ -
ترجمہ ۔ اور بے شک تمہارے پاس آچکے ہیں یوسف اس سے پہلے کھلی نشانیاں لے کر پھر تم ہمیشہ
شک ہی میں رہے ان چیزوں سے جو وہ لایا تھا یہاں تک کہ جب وہ وفات پا گیا تو لگے کہنے کہ ہرگز
نہ بھیجے گا اللہ اس کے بعد کوئی رسول ۔ اسی طرح اللہ اس کو گمراہ کیا کرتا ہے جو حد سے بڑھ جانے والا
شکی و ہلاک کنندہ ہو۔
تفسير يُضِلُّ الله - الله تباہ، ہلاک کر دیتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۸)
۳۶- الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي أَيْتِ اللَّهِ بِغَيْرِ سُلْطَنَ أَتْهُمْ كَبُرَ مَقْتًا
عِنْدَ اللهِ وَعِنْدَ الَّذِينَ آمَنُوا كَذلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى كُلِّ قَلْبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ -
ترجمہ ۔ ان لوگوں کو جو جھگڑا کرتے ہیں اللہ کی آیتوں میں بلا سبب اور بلا سند جوان کے پاس آئی
ہو۔ بڑے غضب کی بات ہے یہ اللہ کے پاس اور ایمانداروں کے پاس۔ اسی طرح اللہ مہر کر دیتا
ہے ہر ایک غرور کرنے والے حقیر سمجھنے والے سرکش کے دل پر ۔
حقائق الفرقان
۹۷
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
تفسیر۔ کفر اور تکبر اور بداعمالی کے کسب سے مہرلگتی ہے۔ ان بری باتوں کو چھوڑ دو۔ مہر ہٹی ہوئی
دیکھ لو۔ خدائے تعالیٰ نے اپنے قانون میں یہ بات رکھ دی ہے کہ جن قوئی سے کام نہ لیا جاوے وہ
قومی بتدریج اور آہستہ آہستہ کمزور ہوتے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ قومی جن سے کام نہیں لیا گیا۔
اسی طرح سے بیکار اور معطل رہتے رہتے بالکل نکھے ہو جاتے ہیں اور ان پر صادق آتا ہے کہ اب ان
قومی پر اور ان قومی کے رکھنے والوں پر مہر لگ گئی ہے۔ ہر ایک گناہ کا مرتکب دیکھ لے۔ جب وہ پہلے
پہل کسی برائی کا ارتکاب کرتا ہے تو اس وقت اس کے ملکی قومی کیسے مضطرب ہوتے ہیں پھر جیسے وہ ہر
روز برائی کرتا جاتا ہے ویسے آہستہ آہستہ وہ اضطراب اور حیا اور تامل جو پہلے دن اس بد کا ر کو لاحق ہوا
وہ اڑ جاتا ہے۔ تمہیں تعجب اور انکار کیوں ہے؟ انسانی نیچر اور فطرت اور اس
کی بولی پر غور کرو ۔ شریر اور بد ذات آدمی کو ایک ناصح فصیح نہیں کہتا کہ ان کی عقل پر پتھر پڑ
گئے ۔ ان کے کان بہرے ہو گئے۔ ان کی سمجھ پر تالے لگ گئے ۔ کیا ان مجازوں سے حقیقت
مراد ہوتی ہے۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۱۸)
اسی طرح بہکاتا ہے اللہ اس کو جو ہو زیادتی والا شک کرتا۔وے جھگڑتے ہیں اللہ کی باتوں میں
بغیر سند کے جو پہنچی ان کو ۔ بڑی بیزاری ہے اللہ کے یہاں اور ایمانداروں کے یہاں ۔ اسی طرح مہر
کرتا ہے اللہ ہر دل پر غرور والے سرکش کے۔ (فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۴ حاشیه )
عَلَى كُلِّ قَلْبِ مُتَكَبر جبار - مہر بے وجہ نہیں لگی یا در ہے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۹)
٣٧ - وَ قَالَ فِرْعَوْنُ يَهَا مِنْ ابْنِ لِي صَرْحًا لَعَلَّى ابْدُعُ الْأَسْبَابَ -
ترجمہ ۔ اور فرعون نے کہا اے ہامان ! بنا میرے لئے ایک اونچا محل تاکہ میں جا پہنچوں ان
راستوں یا تدبیروں سے۔
تفسیر - يُهَا مِنْ ابْنِ لِي صَرْحًا اے ہامان ! میرے لئے ایک محل تیار کر۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۰ حاشیه )
حقائق الفرقان
۹۸
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
ابْدُعُ الْأَسْبَابَ ۔ تاکہ آسمانی اسباب پر پہونچ جائیں ۔ یہ اس نے بطور تمسخر کہا ہے۔ کیونکہ
حضرت موسیٰ اسے کہتے تھے کہ اس کی فوق الفوق حکومت ہے۔ فرعون نے شرارت سے ان تصرفات کو
جسمانی بنالیا۔ اور کہا کہ ایک محل بناؤ تا موسی کا خدا او پر پہونچ کر دیکھیں۔
ایک دہریہ نے مجھ سے کہا کہ اگر زمین و آسمان کے درمیان پتھر بھر دیئے جاویں تو تمہارا
خدا کچلا جائے ۔ میں نے کہا احمق کہ ان پر زمانہ گزرتا ہے یا نہیں؟ کہا۔ ہاں ۔ میں نے کہا زمانہ تو مخلوق
ہے جب وہ نہیں کچلا جاتا تو زمانہ سی لطیف چیز پیدا کرنے والا تو بہت ہی لطیف ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹)
ایک عیسائی کے اس اعتراض ہامان تو موسیٰ کی موت کے ڈیڑھ سو برس بعد اخو یرس کا وزیر تھا“
دیکھو استیر ۳ باب ) کے جواب میں تحریر فرمایا۔
یہ اعتراض ٹھیک ایسا ہی ہے جیسے کوئی عیسائیوں کو کہے۔ ساؤل داؤد سے پہلے سموئیل کے وقت
بادشاہ ہوا۔ مسیح کا رسول کیسے ہو گیا۔ یعقوب تو بنی اسرائیل کا باپ اسحق کا بیٹا تھا۔ مسیح کا بھائی کیونکر بن گیا۔
مریم تو موسی اور ہارون کی بہن تھی۔ مسیح کی ماں کس طرح ہو گئی۔ افسوس صد افسوس۔ ضد اور ہٹ انسان کو
کس طرح موت کے اتھاہ کنویں میں جھکاتی ہے!
مینس اور یمرس نے موسی کا مقابلہ کیا (۲) تمطاؤس ۳ باب ( ۸ ) بتاؤ تو ریت میں کہاں لکھا ہے کہ
موسی کا مقابلہ انہی دو آدمیوں نے کیا۔ اگر ساؤل یعقوب اور مریم کئی آدمیوں کے نام ہو سکتے ہیں تو
کیا نا ممکن ہے کہ ہامان فرعون کے افسر کا نام بھی ہو اور خویرس کے وزیر کا بھی۔
اگر کہو مینس اور بمرس کا نام گو توریت میں نہیں ۔ تو تمطاؤس چونکہ الہامی کلام ہے۔ اس لئے اس
میں ہونا بھی ان کی صداقت کی کافی دلیل ہے۔ تو ہم بھی قرآن کو الہامی اور البی کلام مانتے ہیں اور
بہت صفائی سے وہی جواب دے سکتے ہیں ۔
حقیقی جواب۔ ہامان کے معنے عربی میں محافظ کے ہیں اور یہ وہ شخص ہے جو فرعون کی طرف سے میں محافظ کے ہیں اور بہ
بنی اسرائیل پر متعین تھا کہ ان سے اینٹیں پکانے کا کام لے۔ دیکھو خروج ۵ باب ۶ تا ۸