سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنِ

حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 2

حقائق الفرقان
۹۹
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
حضرت موسیٰ اس شخص کو بھی نصیحت فرماتے تھے اور بنی اسرائیل کے ساتھ حسن سلوک کو کہتے
تھے قرآن مجید سے بھی یہی پایا جاتا ہے کہ یہ شخص افسر عمارت تھا جہاں فرمایا ہے اور فرعون کا قول جو
اس نے ہامان کو کہا۔ نقل کیا ہے۔ يُهَا مُنُ ابْنِ لِي صَرْحًا ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۰،۱۴۹)
لَعَلَى ابْدُعُ الأَسْبَابَ ۔ یہ تمسخر کے طور پر کہتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۹)
٣٨ - اسْبَابَ السَّمَوتِ فَاطَّلِعَ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَ إِنِّي لَأَظُنُّهُ كَاذِبًا وَكَذَلِكَ
زُيِّنَ لِفِرْعَوْنَ سُوءُ عَمَلِهِ وَصُدَّ عَنِ السَّبِيلِ وَمَا كَيْدُ فِرْعَوْنَ إِلَّا فِي تَبَابٍ -
ترجمہ - آسمان کے راستوں میں پھر میں جھانک کر دیکھوں موسیٰ کے معبود کو اور میں تو اس کو جھوٹا ہی
خیال کرتا ہوں اسی طرح فرعون کو پسند آ گئے اپنے بداعمال اور وہ راہ راست سے روکا گیا اور فرعون
کا منصوبہ تو تباہی کا منصوبہ تھا۔
تفسیر الا في تباب - فرعون کی تدبیروں سے موئی ہلاک نہیں ہوئے بلکہ خود فرعون ہی -
ہلاک ہوا ۔ خوب یا د رکھو۔ کبھی کسی راست باز کے مقابلہ میں نہ آؤ ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹)
۳۹ - وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يُقَوْمِ اتَّبِعُونِ أَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ -
ترجمہ ۔ اور اس آدمی نے جو ایمان لایا تھا کہا کہ اے قوم! میری پیروی کرو میں تمہیں راہ
راست دکھا دوں گا ۔
تفسیر - اهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ - فرعون نے وَمَا أَهْدِ يُكُمْ إِلَّا سَبِيلَ الرَّشَادِ کہا تھا۔ اس کی
تردید میں فرماتا ہے۔ الى النجوة ۔ اونچے پر آجاؤ جہاں ہر قسم کے عذابوں سے محفوظ رہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹)

حقائق الفرقان
١٠٠
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
۴۱
و
٢١ - مَنْ عَمِلَ سَيِّئَةً فَلَا يُجْزَى إِلَّا مِثْلَهَا ۚ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ
أَوْ انْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ -
ترجمہ ۔ تو جس نے برا کام کیا تو اُسے سزا اُتنی ہی ملے گی جتنا اس نے کیا ہے اور جس نے نیک کام
کیا وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ ایمان والا ہو تو ضرور یہی لوگ بہشت میں داخل ہوں گے ان
کو رزق ملے گا وہاں بے شمار ۔
تفسیر۔ جس قدر مومن کا ایمان بڑھتا ہے۔ اسی قدر وہ بڑے فضل کو جذب کرتا ہے اور اسے
حاصل کرتا ہے۔ جیسے جس قدر روشندان اور فتیلہ بڑا ہو گا اسی قدر زیادہ روشنی کو کھینچے گا۔ اب اگر کوئی یہ
سوال کرے کہ جب ایمان فضل کو بلاتا ہے اور فضل سے نجات ہے تو اعمال کیا ہوئے ۔ کیا اعمال لغو اور
بیکار ہوں گے تو معلوم ہوا کہ سائل نے ایمان اور اعمال نیک کا تعلق نہیں سوچا۔ کیونکہ نیک اعمال اور سچا
ایمان ایک دوسرے کو لازم و ملزوم ہے۔ سچا ایمان نیک اعمال کا بیج ہے اور اچھے بیج کا ضرور ہاں اچھا
ہی پھل ہوتا ہے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۳)
اور جس نے کی ہے بھلائی وہ مرد ہو یا عورت اور وہ یقین رکھتا ہو۔ سو وہ لوگ جائیں گے بہشت
میں ۔ روزی پائیں گے وہاں بے شمار ۔ ( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۳ حاشیہ )
۴۲۔ وَيُقَوْمِ مَا لَى ادْعُوكُمْ إِلَى النَّجوةِ وَ تَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ -
ترجمہ ۔ اور اے قوم! مجھے کیا ہو گیا ہے کہ میں تمہیں بلاتا ہوں نجات کی طرف اور حالانکہ تم مجھ کو
بلاتے ہو جہنم کی طرف۔
تفسیر الى النجوة - اونچے پر آ جاؤ۔ جہاں ہر قسم کے عذابوں سے محفوظ رہو ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹)
۴۷ - النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوا وَ عَشِيًّا وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ أَدْخِلُوا
الَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ -
ترجمہ ۔ وہ آگ ہے کہ اس پر حاضر کئے جاتے ہیں صبح و شام اور جس دن قیامت قائم ہوگی تو حکم ہوگا
کہ داخل کر و فرعون والوں کو سخت سے سخت عذاب میں ۔

حقائق الفرقان
۱۰۱
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
تفسیر - النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا ۔ اس میں عذار ا عذاب قبر کا ثبوت ہے۔
تشهید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۹)
۵۲ - إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ يَوْمَ يَقُومُ
الْأَشْهَادُ
ترجمہ ۔ بے شک ہم مدد کرتے ہیں اپنے بھیجے ہوؤں کی اور ایمانداروں کی دنیا ہی کی زندگی میں اور
اس دن جس دن لوگ کھڑے ہوں گے۔
تفسیر ۔ ہم اپنے مرسلوں اور کامل مومنوں کو جو ہمارے کہے پر چلتے اور ہمیں مانتے ہیں
نصرت و امدا دو تائید دیتے رہے اور دیتے رہیں گے۔ اس دنیا میں اور قیامت کے دن ۔
اب تمام ماموروں مرسلوں اور ان کے سچے ساتھ والوں کی تاریخ دیکھ ڈالو ۔ کس طرح
بے کس و بے بس، بے یار و غمگسار دنیا میں آتے ہیں۔ مثلاً یوسف علیہ السلام کو دیکھوز بر دست طاقت اور
جماعت نے ان کے ساتھ کیا کیا۔ مگر آخر یوسف علیہ السلام کامیاب اور وہ سب کے سب باہمہ
عصبیت ناکام و نادم ہوئے ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن کیسے زبردست تھے۔ پھر
کیسے نامراد ہلاک ہوئے ۔ تائید و نصرت مرسل کے بارے دو خبریں ہیں۔ ایک دنیا میں تائید و نصرت
کی ۔ دوسری بعد الموت کی ۔ ان دو میں سے ایک واقعہ نے دنیا میں اپنی خبر کے مطابق ظہور کیا۔ پس
اسی مناسبت سے دوسری خبر جو اسی کے ساتھ ہے۔ اپنے واقعہ کے ساتھ ضرور ظہور پذیر ہوگی ۔
فرعون و موسی“ کے مابین جنگ ہو رہی ہے۔ ایک طرف ایک طاقت ور بادشاہ ہے جو مد مقابل کو
کہتا ہے۔ تو ہمارا نمک پروردہ اور تیری تمام قوم ہماری غلام ہے۔ ان دونوں کے درمیان البہی نصرت کا
وعدہ ہوتا ہے کہ موسی ان کی تمام شرارتوں سے محفوظ رہیں گے اور فرعونی بالکل غرق ہو کر عذاب آخرت کے
مستحق ہوں گے ۔ فَوَقْهُ اللهُ سَيِّاتِ مَا مَكَرُوا وَحَاقَ بِالِ فِرْعَوْنَ سُوءُ الْعَذَابِ النَّارُ
يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا (المومن : ۴۶، ۴۷) پھرد پھر دیکھ لو ان تینوں علوم نے کیسی زبردست قوت سے قیامت کو
لے تو اللہ نے بچالیا اُن کی بڑی تجویز سے اور اُلٹ پڑا فرعون کے لوگوں پر برا عذاب ۔ وہ آگ ہے کہ اس پر حاضر
کئے جاتے ہیں۔

حقائق الفرقان
۱۰۲
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
ثابت و محکم کر دیا ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۲۔ ۴۳)
ساری خلقت جو میری نگاہ سے بذریعہ علم ، کتاب ، سماع ، مشاہدہ گزری ہے وہ یہی چاہتی ہے
کہ میں جیت جاؤں اور مجھے نصرت ملے ۔ لوگ اپنے ننگ و ناموس کے قیام کیلئے جانوں تک بے دریغ
شار کر دیتے ہیں۔ ہیں ۔
اللہ تعالی اس فطرت کے تقاضا پر فرماتا ہے۔ اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا -
اسی ورلی زندگی میں رسولوں اور مومنوں کی نصرت کریں گے ۔ تاریخ اس وعدہ کے ایفا اور اس نشان
کے صداقت کی شہادت دیتی ہے۔ حضرت نوح علیہ السلام کا ہی معاملہ دیکھو کہ آخر کار آپ ہی
سلامت و مامون رہے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مقابلہ میں مجوس تھے۔ مگر اس سب سے بڑے مخالف نمرود کا کچھ
نشان نہیں ۔ مؤرخین اس کے بارہ میں بحث کرتے ہیں کہ آیا وہ تھا بھی یا نہیں تھا تو کون؟
اسی طرح حضرت موسیٰ حضرت مسیح کے دشمنوں کا حال ہوا۔ پھر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام رہ
گیا اور کس رکس عزت سے لیا جاتا ہے۔
امام حسین رضی اللہ عنہ کی اولا د تو ہر جگہ پائی جاتی ہے۔ مگر یزید کی نسل میں سے ہونا تو درکنار اس
کا ہم نام بھی کوئی کہلا نا نہیں چاہتا۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۱۸ دسمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۹)
کس قدر خوشی اور امید کا مقام ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور تائید اسی دنیا میں بھی ملتی ہے اور اس دنیا
میں نصرت اور تائید الہی کا ملنا آخرت کی نصرت پر ایک قوی دلیل ہے۔ اور پھر یہ بھی کہ یہ نصرت اور تائید
ہر مومن مخلص کو ملتی ہے۔ اگر صرف انبیاء علیھم السلام کے ساتھ ہی مخصوص ہوتی تو البتہ عام مومنوں کیلئے
کس قدر دل شکن بات ہو سکتی تھی ۔ مگر خدا کا کس قدر احسان ہے کہ فرما دیا ہے إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ
الَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنیا اللہ تعالیٰ کے مامور اور مرسل اور مومن اسی دنیا میں اللہ تعالیٰ کی
تائیدات سے حصہ لیتے ہیں اور یہ نصرت عجیب عجیب طور پر اپنا ظہور کرتی ہے کیونکہ اس نصرت
سے اللہ کی ہستی کا ثبوت ، مامور من اللہ کی صداقت اور اللہ کے دوسرے وعدوں کی تصدیق کی ایک

حقائق الفرقان
۱۰۳
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
دلیل ہوتی ہے اور ایک عظیم الشان حجت ہوتی ہے جو خدا کی طرف سے قائم کی جاتی ہے۔ کیا خوب
فرمایا ہے۔
خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے جب آتی ہے تو پھر عالم کو اک عالم دکھاتی ہے
کبھی وہ خاک ہو کر دشمنوں کے سر پہ پڑتی ہے کبھی ہو کر وہ پانی ان پر اک طوفان لاتی ہے
غرض رکتے نہیں ہرگز خدا کے کام بندوں سے بھلا خالق کے آگے خلق کی کچھ پیش جاتی ہے
پس میں تمہیں کہتا ہوں کہ اگر تم اللہ کی نصرت چاہتے ہو۔ اُسے سپر بنانا چاہتے ہو تو جس نے سپر تو
بنانے کا نمونہ اپنی عملی زندگی سے دکھایا ہے اس کے نیچے آؤ اور اس کے رنگ میں رنگین ہو جاؤ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۶)
ہم ضرور کامیاب کرتے ہیں اپنے رسولوں اور مومنوں کو دنیا کی زندگی میں اور پیش ہونے والوں
کے پیش ہونے کے دن میں ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۴)
حضرت امام حسین کربلا میں شہید ہوئے ۔ یہ اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ۔
کے خلاف نہیں ۔ موت تو سبھی کو آتی ہے دیکھنا یہ ہے کہ دنیا میں معزز و مکرم کون ہے وہ جس کی نسل کا
بچہ پیدا ہوتے ہی سید سردار کا لقب پاتا ہے ۔ یا وہ جس کے نام پر کوئی اپنا نام بھی نہیں رکھتا۔
اور نہ کوئی مانتا ہے کہ میں اس کی نسل سے ہوں ۔ جس کے نام کا تصور قرآن مجید کی مندرجہ ذیل
آیات کے پڑھتے ہوئے بھی آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ
تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِعُوا أَرْحَامَكُمْ - (محمد: (۲۳) وَ إِذَا تَوَلَّى سَعَى فِي الْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَ
يُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ - ( البقرة : ٢٠٦)
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۴۔ ماہ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحہ ۱۷۵-۱۷۶)
لے تو کیا تم قریب ہو کہ اگر والی بنو تو ملک میں فساد کرو اور اپنے رشتہ داروں کا لحاظ کاٹ دو۔
ے وہ جب لوٹ کر گیا یا حاکم یا والی بنا تو دوڑتا پھر ا ملک میں تاکہ اس میں شرارت پھیلا دے اور کھیتی اور نسل کو
تباہ کرے ( یا عورت اور بچوں کو ) ۔

حقائق الفرقان
اولد
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
جو شخص اپنی خواہشوں کو خدا کی رضا کیلئے نہیں چھوڑتا تو خدا بھی اس کیلئے پسند نہیں کرتا جو وہ اپنے
لئے پسند کرتا ہے ۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں کیسے دشمن موجود تھے مگر
وہ خدا جس نے إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي في الحيوة الدنيا فرمایا۔ اس نے سب پر فتح دی
صلح حدیبیہ میں ایک شخص نے آ کر کہا۔ تم اپنے بھائیوں کا جتھا نہ چھوڑو۔ ایک ہی حملہ میں یہ سب
تمہارے پاس بیٹھنے والے بھاگ جائیں گے ۔ اس پر صحابہؓ سے ایک خطر ناک آواز سنی ۔ اور وہ ہکا بکا
پرر
غلط ہو گئے ۔
رہ گیا۔ یہ حضرت نبی کریم کے اللہ کے حضور بار بار جان قربان کرنے کا نتیجہ تھا کہ ایسے جاں نثار مرید
ملے۔ آخر وہ جو باپ بنتے تھے۔ جو تجربہ کار تھے۔ ہر طرح کی تدبیریں جانتے ۔ ان سب کے منصوبے
( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه (۹)
۵۶۔ فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَسَبِّحُ بِحَمْدِ رَبِّكَ
بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ -
ترجمہ ۔ تو صبر کر (یعنی نیکیوں پر جمارہ اور بدیوں سے بچتا رہ ) بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور
حفاظت مانگ اپنی بشریت کی کمزوری کی اور تسبیح کر اپنے رب کی حمد کے ساتھ شام اور صبح ۔
تفسیر بالعشی ۔ پچھلے پہر ۔ (ضمیمه اخبار پہر - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹)
۵۷ - إِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي ايْتِ اللهِ بِغَيْرِ سُلْطَنَ أَتْهُمْ إِنْ فِي
صُدُورِهِمْ إِلَّا كِبْرُ مَا هُمْ بِبَالِغِيهِ ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ
الْبَصِيرُ -
ترجمہ ۔ جو لوگ جھگڑتے ہیں اللہ کی نشانیوں میں بغیر سند کے جو اُن کے پاس آئی ہوان کے سینوں
میں تو ایک غرور بھرا ہوا ہے کہ وہ اس تک پہنچنے والے نہیں تو تو پناہ مانگ اللہ کی بے شک وہ بڑا سننے
والا بڑا دیکھنے والا ہے ۔
تفسیر - سلطن - دلیل ۔

حقائق الفرقان
۱۰۵
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
مَا هُمْ بِبَالِغِيهِ - متکبر اپنی کبریائی کی حد کو کبھی نہیں پہونچتا اور کبھی کامیاب نہیں ہوتا میں
نے ایسے نظارے خود دیکھے ہیں ۔ جوشِ تکبر میں جن پر ظلم کیا جنہیں ذلیل سمجھا آخر انہی کے
ہاتھوں بلکہ میخ والے جوتوں سے پٹوایا گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹)
۵۸ - لَخَلْقُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ
روب وور
لَا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ آسمان اور زمین کا پیدا کرنا بہت بڑا ہے آدمی کے پیدا کرنے سے لیکن
اکثر لوگ تو جانتے ہی نہیں ۔
تفسیر - وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ - خوب یا درکھو۔ میجارٹی مذہب میں نہیں چلتی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹)
٦١ - وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ
عِبَادَتِي سَيَدُ خُلُونَ جَهَنَّمَ دَخِرِينَ -
ترجمہ۔ اور تمہارا رب فرماتا ہے کہ تم مجھ سے دعا مانگو ہ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں ا قبول کروں گا تو تکبر کرنے
والے میری عبادت، سے قریب ہی جہنم میں داخل ہوں گے ذلیل بن کر ۔
تفسیر - ادْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ - (المؤمن: (۶۱) یہ ایک ہتھیار ہے اور وہ بڑا کارگر ہے لیکن کبھی اس
کا چلانے والا آدمی کمزور ہوتا ہے اس لئے اس ہتھیار سے منکر ہو جاتا ہے۔ وہ ہتھیار دعا کا ہے جس کو
تمام دنیا نے چھوڑ دیا ہے۔ مسلمانوں میں ہماری جماعت کو چاہیے کہ اس کو تیز کریں اور اس سے کام
لیں۔ جہاں تک ان سے ہو سکتا ہے دعائیں مانگیں اور نہ تھکیں۔ میں ایسا بیمار ہوں کہ وہم بھی نہیں ہو
سکتا کہ میری زندگی کتنی ہے اس لئے میری یہ آخری وصیت ہے کہ لا الہ الا اللہ کے ساتھ دعا کا
ہتھیار تیز کرو۔
اے تم مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔
البدر جلد ۱۰ نمبر ۱۰ مورخه ۱۲ جنوری ۱۹۱۱ء صفحه (۳)

حقائق الفرقان
١٠٦
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
۶۲ - اللهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيْهِ وَالنَّهَارِ مُبْصِرًا إِنَّ اللَّهَ
لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ وہ ذات ہے جس نے تمہارے لئے رات کو بنایا تا کہ تم اس میں آرام کرو اور دن
بنادیا ہے سب چیزوں کے دکھلانے کو ۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ بڑا فضل رکھتا ہے لوگوں پر لیکن اکثر
لوگ شکر گزاری ہی نہیں کرتے ۔
تفسیر لکھ ۔ تمہاری ہی بھلائی کے لئے ۔
لِتَسْكُنُوا فِيهِ ۔ تاکہ تم اس میں آرام کرو۔
آرام بڑی دولت ہے۔ آرام سے صحت اچھی رہتی ہے۔ علم بڑھتا ہے۔ دنیا کی تمام چیزوں
کیلئے قدرتی طور پر ایک وقفہ مقرر ہے ۔ انسان کیلئے بھی ضروری ہے کہ آرام کرے ۔ مگر آرام خدا
ہی کے فضل پر موقوف ہے ۔ ہم نے ہیں روپے سے لے کر کروڑ روپیہ آمد تک کے لوگوں سے پوچھا
ہے تو انہوں نے اپنے تئیں دکھی بتایا ہے۔ جس سے معلوم ہوا کہ سکھ کی زندگی دولت پر موقوف نہیں
بلکہ تمام جسم کے سکھ اللہ کی فرماں برداری میں ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹)
۶۵ - اللهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ قَرَارًا وَ السَّمَاءَ بِنَاءً وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ
صُوَرَكُمْ وَرَزَقَكُمْ مِنَ الطَّيِّبَتِ ذَلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ فَتَبْرَكَ اللَّهُ رَبُّ
الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ اللہ وہ ذات ہے جس نے بنا دیا زمین کو تمہارے ٹھہرنے کی جگہ اور آسمانوں کو مضبوط جگہ
اور تمہاری صورتیں بنائیں تو کیا ہی اچھی تمہاری صورتیں بنائیں اور تم کو پاکیزہ ستھری چیزیں کھانے کو
دیں۔ یہ ہے اللہ تمہارا رب پس بڑی بابرکت ہے اللہ کی ذات جو آہستہ آہستہ سب جہانوں کو کمال
کی طرف پہنچانے والی ہے۔
تفسیر قرارا - آرام گاہ ۔

حقائق الفرقان
۱۰۷
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۔ یہ انسان کے تصویر کے عجائبات ہیں کہ ہاتھی ، چیتے ، شیر اس کے اشارہ
پر چلتے ہیں ۔ پھر پہاڑ ، بجلی ، ہوا پر قابو ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹)
٦٨ - هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ
يُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ ثُمَّ لِتَكُونُوا شُيُوتًا ۚ وَ مِنْكُم مَّنْ
يُتَوَفَّى مِنْ قَبْلُ وَلِتَبْلُغُوا اَجَلًا مُّسَمًّى وَلَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا مٹی سے پھر تھوڑی سی چیز سے، پھر لوتھڑے سے، پھر تم
کو بچہ بنا کر نکالتا ہے تا کہ تم اپنی جوانی کو پہنچو، پھر تم کو زندہ رکھتا ہے ) تا کہ تم بڑھاپے کو پہنچو اور
وہی تم میں سے کسی کی تو روح قبض کر لیتا ہے اس سے پہلے اور ( زندہ رکھتا ہے بعض کو) تاکہ تم پہنچ جاؤ
مقرر وقت تک اور تاکہ تم سمجھ پکڑو۔
تفسیر - مین تراپ ۔ یہی مٹی ہے ۔ جو
انسان پیدا ہوتا ہے۔
-
ہے۔
۔ جو اگر کپڑے کو لگے تو کپڑا میلا ہو جائے اور اسی مٹی سے
تَعْقِلُونَ ۔ بدیوں سے رکو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۱۸ دسمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۲۰)
٦٩ - هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ فَإِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے تو جب ٹھہرا لیتا ہے کسی کام کا کرنا تو اس کو کہہ دیتا
ہے ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے۔
تفسیر وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ پس جب جاری کرتا ہے حکم تو کہتا ہے۔ ہو جا۔ پس ہو
جاتا ہے۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۹)
٧٠ - أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي أَيْتِ اللهِ أَنِّي يُصْرَفُونَ
-
ترجمہ ۔ کیا تو نے ان کی طرف نہیں دیکھا جو جھگڑتے ہیں اللہ کی آیتوں میں وہ کدھر سے
پھیرے جاتے ہیں ۔

حقائق الفرقان
۷۰۱
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
تفسیر۔ کسی کی عظمت، خوبی، جلال، طاقت ، حلم، احسان دیکھنے کیلئے اس کے افعال ہی گواہ
ہوتے ہیں۔ پچھلے رکوع میں اسی بات کا ذکر تھا۔ اب اللہ تعالیٰ کے احکام کی نافرمانی کرنے والوں کا
ذكر سنو !
أَنَّى يُصْرَفُونَ ۔ بت پرستوں کا معاملہ خصوصیت سے موجبِ تعجب ہے۔ خود ہی اپنے ہاتھ
سے تراشتے ہیں۔ پھر خود ہی اسے معبود قرار دیتے ہیں ۔ اور اس کے آگے اپنی حاجتیں پیش
کرتے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۲۰)
۔ فَاصْبِرُ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ فَأَمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ
نَتَوَفَّيَنَّكَ فَالَيْنَا يُرْجَعُونَ ۔
ترجمہ ۔ تو صبر کر بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے پھر ہم ضرور دکھا ئیں گے تجھے کچھ اُس میں سے جو ہم اُن
سے وعدہ کرتے ہیں یہاں تک کہ تجھے وفات دیں گے تو وہ ہماری طرف لوٹائے جائیں گے۔ کا
تفسیر ۔ فَانمَا نُرِيَنَّكَ اما سے ظاہر ہے کہ پیشگوئی کے پورا ہونے کی صورت کا علم اللہ ؟ ہی کو ہے
اور اسی کے قبضہ قدرت میں ہے۔ جس رنگ میں چاہے۔ پوری کر دے۔
جاتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۱۸ دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۲۰)
بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ ۔ اس سے پہلے اِنَّ وَعْدَ اللهِ حق ہے۔ بعض وعدوں میں تخلف ہو
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۹)
وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَلِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِكُمْ وَعَلَيْهَا وَ
عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اور تمہارے لئے ان میں بہت ۔ سے فائدے ہیں تا کہ تم پہنچوان پر سوار ہو کر اپنے دلی
مقاصد تک اور جانوروں ا ،اور جانوروں اور کشتیوں پر سوار پھرتے ہو تم ۔
تفسیر اللہ کی کتاب ، اللہ کی عظمت سمجھانے ، قرب کی راہیں بنتا۔ بتانے اور اس ذات سے
حب کامل پیدا کرانے کیلئے نازل ہوئی ہے۔ اور یہ باتیں اس کے عجیب در عجیب احسانوں کے مطالعہ

حقائق الفرقان
۱۰۹
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
کرنے سے پیدا ہوتی ہیں جُبِلَتِ الْقُلُوبُ عَلَى حُبِّ مَنْ أَحْسَنَ إِلَيْهَا - کامل علم والے، کامل
قدرت والے، کامل احسانوں والے کی محبت خود بخود آ جاتی ہے۔ اور پھر اس محبت کرنے والے میں
فرماں برداری پیدا ہوتی ہے جو تمام سکھوں کی موجب ہے۔ پہلے اپنے احسان بیان فرماتا ہے۔
وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْبَلُونَ ۔ پہلے بری سفر کا ذکر کیا۔اب بحری سفر کے ذرائع بتائے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۱۸ دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۲۰)
-۸۲- وَيُرِيكُمْ أَيْتِهِ فَأَى أَيْتِ اللَّهِ تُنْكِرُونَ -
ترجمہ ۔ اور اللہ تم کو دکھاتا ہے اپنی نشانیاں تو تم اللہ کی کون کون سی نشانیوں کا انکار کرو گے۔
تفسیر وَيُرِيكُمُ ايته- ایک مقناطیسی سوئی کے طفیل اندھیری راتوں میں بڑے بڑے
سمندروں میں سفر ہوتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۲۰)
أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِهِمْ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْهُمْ وَأَشَدَّ قُوَّةً وَاثَارًا فِي الْأَرْضِ فَمَا أَغْنَى عَنْهُمْ
مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ -
ترجمہ ۔ کیا ان لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی کہ دیکھتے کیسا انجام ہوا اُن سے اگلوں کا ۔ وہ اُن سے
زیادہ تھے اور بہت سخت تھے طاقت میں اور ان ملک و املاک میں جو چھوڑ گئے تو ان کے کچھ کام نہ آیا
جو وہ کمایا کرتے تھے۔
تفسیر - أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ - کتابوں کے ذریعے بھی سیر فی الارض ہو سکتا ہے۔
فَمَا أَغْنَى عَنْهُمْ - تاتاریوں، پٹھانوں نے کتنے ممالک فتح کئے ۔ پھر ایرانیوں نے اپنی
ملکداری کا کہاں تک سکہ بٹھایا کہ اب تک اس کے آثار باقی ہیں ۔ فارسی زبان اب بھی گاؤں میں
پڑھائی جاتی ہے۔ مگر آخر تنزل آیا ۔ اب وہ طمطراق ، وہ شوکت ، وہ شان کہاں گئی ۔ خدا جب مٹانے
پر آیا تو وہ ساز و سامان کچھ بھی کام نہ آیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۱۸ دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۲۰)

حقائق الفرقان
١١٠
سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ
۸۴- فَلَمَّا جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَتِ فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ وَ
حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ -
ترجمہ ۔ پھر جب اُن کے پاس آئے اُن کے رسول کھلی کھلی نشانیاں لے کر تو یہ لوگ خوش ہوئے اس
پر جوان کے پاس علم تھا اور الٹ پڑا اُن پر وہی جس کی وہ ہنسی اڑایا کرتے تھے۔
تفسیر اللہ تعالیٰ کی راہ میں سعی اور جہاد اور تقویٰ اللہ سے روکنے والی ایک خطرناک غلطی ہے جس
میں اکثر لوگ مبتلا ہو جاتے ہیں اور وہ یہ ہے فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ کسی قسم کا علم جو انسان کو
ہو وہ اس پر ناز کرے۔ اسی کو اپنے لئے کافی اور راحت بخش سمجھے تو وہ سچے علوم اور ان کے نتائج سے
محروم رہ جاتا ہے۔ خواہ کسی قسم کا علم ہو۔ وجدان کا ، سائنس کا ، صرف و نحو یا کلام یا اور علوم ۔ غرض کچھ
ہی ہو انسان جب ان کو اپنے لئے کافی سمجھ لیتا ہے تو ترقیوں کی پیاس مٹ جاتی ہے اور محروم رہتا ہے۔
راست باز انسان کی پیاس سچائی سے کبھی نہیں بجھ سکتی۔ بلکہ ہر وقت بڑھتی ہے۔ اس کا ثبوت
اس سے بڑھ کر کیا ہو گا کہ ایک کامل انسان ۔ اَعْلَمُ بِالله اتقی الله آخشی اللہ جس کا نام محمد صلی اللہ
علیہ وسلم ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کے سچے علوم، معرفتیں ، سچے بیان اور عمل درآمد میں کامل تھا۔ اس سے
بڑھ کر، اعلم ، اتقی اور اخشی کوئی نہیں ۔ پھر بھی اس امام المتقین اور امام العالمین کو یہ حکم ہوتا ہے
قُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا - ( : ۱۱۵)
اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ سچائی کیلئے اور اللہ تعالیٰ کی معرفت اور یقین کی راہوں اور علوم حقہ
کیلئے اسی قدر پیاس انسان میں بڑھے گی۔ جس قدر وہ نیکیوں اور تقویٰ میں ترقی کرے گا۔ جو انسان
اپنے اندر اس پیاس کو بجھا ہوا محسوس کرے۔ اور فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُمْ مِنَ الْعِلْمِ کے آثار پائے اس
کو استغفار اور دعا کرنی چاہیے کہ وہ خطرناک مرض میں مبتلا ہے جو اس کیلئے یقین اور معرفت کی راہوں
کو روکنے والی ہے۔
ے کہا کراے میرے رب ! مجھے علم اور زیادہ دے ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی