سُوْرَۃُ حٰمٓ السَّجْدَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۱۱۲
سُورَة حم السَّجْدَةِ
سُوْرَةُ حُمَ السَّجْدَةِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ سجدہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں با عظمت و شان اللہ کے نام سے جس نے سب کچھ دیا جو
چاہیے تھا تھا مخلو مخلوق کو اور سب کچھ دے دے گا گا باعتبار باعتبار نتیجوں کے جو چاہیے مخلوق کو۔
۲ تا ۹ - م - تَنْزِيلٌ مِّنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - كِتَبُ فُصِّلَتْ أَيْتُهُ قُرْآنًا
عَرَبِيًّا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ - بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا
يَسْمَعُونَ - وَقَالُوا قُلُوبُنَا فِي آكِنَّةٍ مِمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ وَفِي آذَانِنَا وَقُرٌ وَ مِنْ
بَيْنِنَا وَ بَيْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلُ إِنَّنَا عَمِلُونَ - قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ
يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الهُكُمُ الهُ وَاحِدٌ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ وَ اسْتَغْفِرُوهُ وَ وَيْلٌ
لِلْمُشْرِكِينَ - الَّذِينَ لَا يُؤْتُونَ الزَّکٰوةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ كَفِرُونَ إِنَّ
الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ -
ترجمہ ہو چکا جو ہونے کا تھا فیصلہ۔ یہ رحمن اور رحیم کا اتارا ہوا کلام ہے۔ یہ ایک کتاب ہے۔ مفصل
بیان کی گئیں ہیں جس کی آیتیں (یعنی) قرآن عربی اُن لوگوں کے لئے جو جانیں۔ وہ قرآن
دوستوں کو خوش خبری سنانے والا دشمنوں کو ڈرانے والا ہے پھر بہتوں نے ان میں سے منہ پھیر لیا پس
وہ سنتے ہی نہیں۔ اور کہتے ہیں ہمارے تو دل پردوں میں ہیں اس خبر سے جس کی طرف تم ہم کو بلاتے
ہو اور ہمارے کانوں میں ڈانٹ لگے ہیں بوجھ ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ ہے۔ تو تُو
کر ہم بھی کرنے والے ہیں۔ تو کہہ دے میں آدمی ہوں تمہیں جیسا ہاں میری طرف وحی کی جاتی ہے
اس کے سوا نہیں کہ تمہارا معبود وہی اکیلا معبود ہے تو تم اسی کی طرف سیدھے ہو جاؤ اور اسی سے اپنی
حفاظت طلب کرو اور مشرکوں پر تو افسوس ہے۔ جو زکوۃ نہیں دیتے اور وہ آخرت کے بھی منکر ہیں۔
حقائق الفرقان
۱۱۳
سُورَة حم السجدَةِ
بے شک جن لوگوں نے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے ان کے لئے ایسا اجر ہے جو موقوف ہونے والا نہیں
(دائمی اور غیر منقطع ہے ) ۔
تفسیر رحمن و رحیم کی جانب سے اترا ہوا ۔ یہ کتاب ہے جس کی آیتیں کھلی کھلی ہیں۔ قرآن
عربی جاننے والے لوگوں کے واسطے بشیر و نذیر ہے۔ پس اکثر لوگوں نے منہ پھیرا اور وہ سنتے ہی نہیں
اور کہتے ہیں ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں۔ تیری اس بات کی طرف سے جدھر تو ہمیں
بلاتا ہے۔ اور ہمارے کان بو جھل ہو رہے ہیں اور تیرے اور ہمارے درمیان اوٹ ہے۔ تو اپنے کام
میں لگارہ ۔ ہم اپنے کام میں ۔ تو کہہ دے (اے محمد) میں ایک تمہیں سا بشر ہوں ۔ میری طرف خدا کا
پیغام آتا ہے کہ تمہارا معبود واحد ہے۔ اسی کی راہ پر سیدھے کھڑے ہو جاؤ اور اُسی سے بخشش مانگو۔
ہلاکت ان مشرکین کے واسطے جو زکوۃ نہیں دیتے اور آخرت کے منکر ہیں ۔ بے شک ایمانداروں اور
نیکوکاروں کیلئے غیر منقطع اجر ہے۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۲۴ حاشیه )
قُلْ إِنَّمَا أنا بشر الخ: تو کہہ میں بھی آدمی ہوں جیسے تم حکم آتا ہے مجھ کو کہ تم پر بندگی ایک
ا
حاکم کی ہے۔ سوسیدھے رہوا اسکی طرف اور اس سے گناہ بخشوا ؤ اور خرابی ہے شرک والوں کی ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵ حاشیه )
۱۰ تا ۱۳ - قُلْ أَبِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ
لَهُ أَنْدَادًا ذَلِكَ رَبُّ الْعَلَمِينَ - وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَرَكَ فِيهَا
وَ قَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي اَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءً لِلسَّابِلِينَ - ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى
السَّمَاءِ وَهِيَ دُخَانُ فَقَالَ لَهَا وَ لِلْأَرْضِ اخْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا قَالَتَا أَتَيْنَا
طَابِعِينَ - فَقَضْهُنَّ سَبْعَ سَمُوتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَ أَوْحَى فِي كُلِّ سَمَاءِ أَمْرَهَا
وَزَيَّنَا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ -
-
ترجمہ ۔ کہہ دے کیا تم اس کا انکار کرتے ہو جس نے پیدا کیا زمین کو دو روز میں (یعنی دو حالتوں
میں ) اور تم مقرر کرتے ہو اللہ کے لئے برابر والا ۔ وہی تو سب جہانوں کو آہستہ آہستہ کمال کی طرف
حقائق الفرقان
۱۱۴
سُورَة حم السجدَةِ
پہنچانے والا ہے ( تو اس کا برابر والا ہی کون ہے ) ۔ اور پیدا کر دیئے زمین میں پہاڑ اور اس کے اندر
برکت رکھی اور اس میں ٹھہرادی رہنے والوں کے لئے خوراک۔ یہ سب چار وقتوں میں ہوا۔ پورا ہو گیا
سوال کرنے والوں کے لئے جواب ۔ پھر متوجہ ہوا آسمان کی طرف اور وہ دھواں تھا پھر اس کو اور زمین کو
حکم دیا کہ خوشی سے یاز بر دستی حاضر ہو جاؤ ۔ دونوں نے عرض کی ہم تو بخوشی حاضر ہیں ۔ پھر سات آسمان
بنا دیئے (اسی طرح زمین ) پھر اُن کو بناد یا دو وقتوں میں اور بھیج دیا ہر ایک آسمان میں اُس کا حکم اور
انتظام اور آراستہ کر دیا دنیا کے آسمان کو چراغوں سے ستاروں کے اور محفوظ بنایا۔ یہ بڑے زبردست
دانا کے اندازے ہیں ۔
تفسیر۔ تو کہ۔ کیا تم ایسے خدا کا کفر کرتے ہو جس نے زمین کو دو دن میں پیدا کیا اور اس کے
شریک مقرر کرتے ہو۔ یہی تو عالموں کا پروردگار ہے۔ پھر اس پر پہاڑ بنائے اور زمین کو برکت دی
اور اشیائے خوردنی کے اس میں اندازے باندھے۔ یہ سب کچھ چار دن میں ہوا۔ حاجت مندوں
کیلئے سب سامان درست ہو گیا۔ پھر سماء کی جانب متوجہ ہوا اور وہ دخان تھا ( یعنی اسے ٹھیک کیا )
پھر اسے اور زمین دونوں کو کہا کہ خواستہ یا نخواستہ تم دونوں حاضر ہو جاؤ۔ انہوں نے کہا ہم خوشی سے
آتے ہیں ( یہ ایک انداز محاورہ ہے جس کا مدعا یہ ہے کہ یہ اشیاء ہمارے مطیع فرمان ہیں اور کبھی کسی
طرح ہمارے حکم سے انحراف کر نہیں سکتیں ) پھر ان کو سات سماء مقر ر کیا دو دن میں اور ہر سماء کو اس کا
متعلق کام سپرد کیا۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۶ حاشیہ )
مسلمانوں کا اعتقادیہ ہے- اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ (الرعد: ۱۷ ) اس اعتقاد سے مٹی کا خالق بھی
اللہ تعالیٰ ہے۔ اور مٹی کے مادہ کا خالق بھی وہی ہے۔ مادہ اور روح کی تشریح جس قدر روحانی تربیت
میں مفید ہے اس قدر قرآن کریم نے تشریح کر دی ہے۔ اور جس تفصیل کی ضرورت روحانی تعلیم میں
نہیں۔ اس سے قرآن کریم نے سکوت فرمایا۔ خلاصہ مطلب یہ ہے کہ اگر روح کے معنے کلام النبی کے
ہیں۔ تو روح غیر مخلوق اور غیر مادی ہے۔ یہ روح ا صفت ہے۔ اور مختلف اوقات میں اللہ تعالیٰ کے
پیارے بندوں پر نازل ہوتی رہی اور نازل ہوتی ہے۔ اور نازل ہوگی اور اُن کی وساطت سے عام
ح النبی اور
حقائق الفرقان
۱۱۵
سُورَة حم السَّجْدَةِ
مخلوق الہی کے پاس پہنچی اور پہنچے گی۔ اور روح کے معنی اگر ملائکہ اور انبیاء علیہم السلام کے لیں تو وہ مخلوق
ہیں۔ ایک وقت میں پیدا نہیں ہوئے بلکہ مختلف اوقات اور انواع و اقسام کے مختلف اشیاء سے پیدا ہوا
کئے ۔ انسانی جسمانی روح ایک قسم کی لطیف ہوا ہے جو انسان میں شریانی عروق اور انسانی پھیپھڑوں
کے بن جانے اور قابلِ فعل ہونے کے وقت نفخ کی جاتی ہے اس مطلب کو سمجھنے کیلئے اللہ تعالیٰ کی
کتاب پر غور کرو۔ یہ صادق کتاب حقیقت نفس الامری کی خبر دیتی ہے کہ انسان اسی نطفہ سے جو عناصر
کا نتیجہ ہے۔ خلق ہوتا ہے اور پھر یہیں اسے سمیع و بصیر یعنی مدرک اور ذی العقل بنایا جاتا ہے۔ نہ یہ
کہ پیچھے سے اپنے ساتھ کچھ لاتا ہے۔ اور پرانے اعمال کا نتیجہ ۔ اس کے ساتھ چپٹا ہوتا ہے جس
و ہم و فرض کا کوئی مشاہدہ کا ثبوت نہیں ۔۔۔۔۔۔
ایک مدت تک مجھے تعجب اور افسوس ہوا کہ تکذیب براہین کے مصنف صاحب نے اس قدر
طول طویل اعتراض آیت شریفہ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ (الاعراف: ۵۵) پر کیوں
کیے اور میرے تعجب اور افسوس کی کئی وجہیں ہیں۔
اوّل ۔ اس لئے ۔ چھ دن میں زمین ، آسمان اور جو کچھ ان دونوں میں ہے۔اس کے پیدا ہونے
کی خبر ایسے سچے لوگوں نے دی ہے جن کا صدق مختلف دلائل اور نشانات سے ثابت ہے اور اس خبر کو
مشاہدہ ضرور یہ علوم اور قانون قدرت کے مستحکم انتظام نے نہیں جھٹلایا۔
دوم ۔ اس لئے کہ جن لوگوں نے یہ خبر دی ہے ان میں سے ایک کا نام سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہے اور
دوسرے کا نام سید نا محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور ان لوگوں نے یوں کہا ہے کہ ہم کو اللہ تعالیٰ
نے یہ خبر دی۔ اور اسی کے مکالمہ سے یہ بات ہمیں معلوم ہوئی ۔ ان خبر د ہندوں کی امداد اللہ تعالیٰ نے
جیسے کی ہے اس کی خبر دنیا سے مخفی نہیں ۔ اور جو تعجب انگیز کامیابی ان لوگوں کو ہوئی ۔ اس کی نظیر
مدعیانِ الہام میں کوئی نہیں دکھا سکا۔ انصاف کرو کیا جناب الہی کی پاک اور مقدس بارگاہ سے جھوٹوں کو
ایسی امدادمل سکتی ہے۔
دن یا یوم کے معنی ۱۲ گھنٹے کے نہیں ۔ یاد رکھو۔
حقائق الفرقان
١١۶
سُورَة حم السَّجْدَةِ
سوم ۔ اس لئے کہ جس کتاب میں یہ خبر دی گئی اس کا من جانب اللہ ہونا بہت وجوہ سے ثابت کیا
گیا۔ چاہو اس کا نام تو ریت لو۔ چاہو قرآن کریم کہو ۔
چہارم ۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے اکثر بلکہ تمام کام جن کو ہم دیکھتے ہیں ۔ آہستگی اور تدریج سے
ہوا کرتے ہیں۔ بقدر امکان اپنے ارد گرد کا کارخانہ قدرت دیکھ لو۔ پھل دار درخت کتنے دنوں میں
پھل دار کہلاتا ہے۔ گھوڑے اور ہاتھی کا آج پیدا ہوا بچہ کتنے دنوں میں اللہ تعالیٰ اس کو ہماری سواری
کے قابل بنائے گا۔ آدمی کا وہ بچہ جو آجکل ماں کے رحم میں یا باپ کے جسم میں آرام گزیں ہے۔
اللہ تعالیٰ اس کو کتنے دنوں میں عالم فاضل اور ریفارمر کرے گا ۔ پس جب ایسے کام جو بتدریج ہور ہے
ہیں اسی قادر مطلق ، سرب شکتیمان، کن کے کلمہ کے ساتھ پیدا کر سکنے والے کی پیدائش ہے تو زمین
و آسمان اور اس کے درمیانی اشیاء کا چھ روز میں پیدا ہونا کیوں محل انکار ہے؟
پنجم ۔ اس لئے کہ زمین ، آسمان اور ان دونوں کی درمیانی تین چیزیں ہیں اور ان کی بناوٹ دو
طرح پر ہے۔ اول ۔ ان اشیاء کی اصل بناوٹ ۔ دوم ۔ ان کی ترتیب ۔ پس یہ چھ چیزیں ہوئیں۔ جو چھ
یوم میں پیدا ہوئیں یہاں یہ امر بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ آریہ نے بھی تمام مخلوق کے اصول اشیاء چھ
چیزوں کو مانا ہے۔ ارضی اشیاء چہار۔ جن کو اربعہ عناصر یا چارت کہتے ہیں۔ اور سماوی چیزیں دو۔ زمین کی
چار چیزیں : ۔ مٹی ، میٹی ، پانی ، آگ، ہوا ۔ سماوی دو چیز یں۔ اکاش جس سماء یا الشماء کہئے ۔ اور دوسری
روح جسے جیو کہتے ہیں قرآن کریم میں ایک جگہ کچھ تفصیل کی گئی ہے اسے بھی سنو ۔ قُلْ اَئِنَّكُمْ
لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُ أَنْدَادًا ذَلِكَ رَبُّ الْعَلَمِينَ - وَجَعَلَ
فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَ بَرَكَ فِيهَا وَ قَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءً
لِلسَّابِلِينَ - ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ وَ هِيَ دُخَانُ فَقَالَ لَهَا وَ لِلْأَرْضِ انْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا
قَالَتَا أَتَيْنَا طَابِعِينَ - فَقَضْهُنَّ سَبْعَ سَمُوتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَى فِي كُلِّ سَمَاءِ أَمْرَهَا وَ
زَيَّنَا السَّمَاءِ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ - ( حم السجدة : ١٠ - ١٣)
(۱۳-۱۰
لے تو کہہ کہ کیا تم ایسے خدا کا کفر کرتے ہو جس نے زمین کو دو دن میں پیدا کیا۔ اور اس کے شریک مقرر کرتے ہو۔
حقائق الفرقان
۱۱۷
سُورَة حم السَّجْدَةِ
ششم ۔ اس لئے کہ ان چیزوں کے بنانے میں یہ نہیں فرمایا کہ تمام تمام دن اور رات میں ان
اشیاء کو پیدا کیا۔ بلکہ یہ فرمایا ہے کہ چھ روز میں یہ چھ چیزیں پیدا کیں ۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایک ایک چیز
ایک ایک روز میں۔ ایک آن کے اندر کلمہ کُن سے پیدا ہوئی ۔
ہفتم ۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ خَالِقُ الْأَرْضِ وَ السَّمُوتِ معطل بریکار نہیں ۔ وہ ہمیشہ اپنی کاملہ
صفات سے موصوف ہے۔ ایسا کیوں مانا جاوے کہ تمام اشیاء کو ایک آن میں پیدا کر کے پھر معطل ہو
گیا ؟ بلکہ وہ ہمیشہ خالق ہے۔ اور مخلوق کا حافظ ہے اور رہے گا۔
ہشتم ۔ اس لئے کہ یوم عربی زبان میں مطلق وقت کو کہتے ہیں پس سِتَّةِ أَيَّامٍ کے یہ معنے ہوں
گے ۔ چھ وقت میں ۔ چاہو وہ وقت ایک آن كَلَمْحِ الْبَصَر لو۔ چاہو تو وہ ایک ایک یوم لاکھوں
کروڑوں برس کا یوم جیسے راقم کا اعتقاد ہے۔ سمجھو۔
نہم ۔ اس لئے کہ یوم عربی زبان میں اس زمانہ اور وقت کو بھی کہتے ہیں جس میں کوئی واقعہ گزرا۔
گو وہ واقعہ کتنے بڑے وقت میں گزرا ہو۔ دیکھو۔ یوم بعاث ، یوم حسنین ، یوم بنو بکر ، یوم بسوس ، یوم عاد
وغیرہ وغیرہ۔ اس زمین و آسمان وغیرہ کی پیدائش کے زمانہ کو اس محاورہ پر یوم کہا گیا۔
دہم ۔ اس لئے کہ پدارتھ وڈیا یعنی علم طبعیات ۔ خصوصاً علم طبقات الارض سے ثابت ہو چکا ہے
یہ زمین کسی زمانہ میں آتشیں گی اس تھا بلکہ یوں کہیے کہ ایک ستارہ روشن تھا۔ جب قدرتی اسباب سے
اللہ تعالیٰ نے اس میں کسی قدر کثافت پیدا کر دی تو یہ زمین اس وقت ایک سیال مادہ ہو گیا۔ جسے عربی
زبان میں الماء کہتے ہیں۔ اور اس پر اس وقت ہوا چلا کرتی تھی ۔ جیسے تو ریت شریف کی کتاب
بقیہ حاشیہ۔ یہی تو عالموں کا پروردگار ہے ۔ و عالموں کا پروردگار ہے۔ پھر اس پر پہاڑ بنائے۔ اور زمین کو برکت دی اور اشیائے خوردنی کے اس
میں انداز باند ھے۔ یہ سب کچھ چار دن میں ہوا۔ حاجت مندروں کے لئے سب سامان درست ہو گیا۔ پھر سماء کی
جانب متوجہ ہوا اور وہ دخان تھا (یعنی اُسے ٹھیک کیا ) پھر اسے اور زمین دونوں کو کہا کہ خواستہ یا نخواستہ تم دونوں حاضر
ہو جاؤ ۔ انہوں نے کہا۔ ہم خوشی سے آتے ہیں۔ (یہ ایک انداز محاورہ ہے جس کا مدعا یہ ہے کہ یہ اشیاء ہمارے مطیع
فرمان ہیں اور کبھی کسی طرح ہمارے حکم سے انحراف نہیں کر سکتیں) پھر ان کو سات سماء پر مقرر کیا دو دن میں ۔ اور ہر
سماء کو اس کا متعلق کام سپر د کیا۔
حقائق الفرقان
۱۱۸
سُورَة حم السجدَةِ
پیدائش کی پہلی آیتوں میں لکھا ہے۔ پھر جب وہ الماء زیادہ کثیف ہو گیا تو اس پر وہ حالت آگئی۔
جس کے باعث اس پر زمین کا لفظ بولا گیا ۔ پس ایک دن اس پر وہ تھا کہ یہ زمین سیال ہوئی۔ اور دوسرا
دن وہ آیا کہ کثیف ہوگئی ۔ طبقات الارض سے یہ امر بھی پایہ ثبوت کو پہنچ گیا ہے کہ جس قدر زمین کے
نیچے مرکز کی طرف کھودا جاوے۔ زمین کی گرمی بہ نسبت بالائی سطح کے نیچے کو بڑھتی جاتی ہے حتی کہ اب
بھی چھتیس میل کی دوری پر ایسا گرم مادہ موجود ہے جس کی گرمی تصور سے باہر ہے۔اس زمانہ سے بہت
عرصہ پہلے جب اسکا بالائی حصہ کثیف ہونا شروع ہوا تھا۔ ایک دن اس ہماری آرام گاہ پر وہ گزرا تھا
کہ اس زمین کی بالائی نہایت پتلی سطح کے نیچے اس مادہ کا آتشیں سمندر موجیں مارتا تھا اور اسکی بالائی
بار یک سطح کو توڑ توڑ کے بڑے راکس اور بڑے بڑے حجرے قطعات باہر نکلتے تھے اور پہاڑوں کا
سلسلہ پیدا ہوتا جاتا تھا اور ظاہر ہے کہ اس وقت ؟ اہر ہے کہ اس وقت بڑے بڑے زلزلے اور بھونی اور بھونچال ہوتے تھے۔ جب بھونچال :
بڑے بڑے پہاڑ پیدا ہو گئے اور زمین کا بالائی حصہ زیادہ موٹا ہو گیا۔ پھر تیسرا اور چوتھا دن یا تیسرا
اور چوتھا وقت اس کرہ ارضی پر وہ آیا کہ نباتات، جمادات ، پھل، پھول وغیرہ اشیاء انسانی آرام اور
آسائش کے سامان مہیا ہوئے ۔ ایک دن ان اشیاء کی پیدائش کا اور دوسرا دن ان اشیاء کی ترتیب کا۔
غرض دو دن پہلے اور دو دن یہ کل چار روز زمین کی درستی کے ہوئے ۔ اسی طرح زمین کی بالائی فضا اور
زمین کی سقف اور زمین کی بناء ۔ آسمان کو اللہ تعالیٰ نے دو روز میں بنایا اور ان میں امر الٰہی کی وحی
ہوئی اور وہ وقت آ گیا کہ انسان زمین پر آباد ہوں ۔ کیونکہ جیسے قرآن کریم نے فرمایا ہے۔ سواء
للسَّابِلِينَ ( حم سجدہ: ااا انسان کی تمام ضرورتیں اور اس کیلئے سب ما نحتاج پورا ہو گیا۔
اس تکذیب براہین سے غالباً پہلے کا ذکر ہے۔ میرے ایک پیارے عزیز نے مجھ سے اسی آیت
پر سوال کیا کہ اللہ تعالیٰ کو قرآن میں القادر یعنی قادر مطلق کہا ہے اور وہ تمام زمین اور آسمان کو ایک آن
میں پیدا کر سکتا ہے۔ کیونکر مان لیا جاوے۔ آسمان وزمین کو اس نے چھ دن میں بنایا ہو۔ اس وقت
ایک جوار کا کھیت ہمارے سامنے لہلہا رہا تھا۔ میں نے تھوڑی دیر سکوت کر کے پوچھا۔ اس کھیت کا
لے چٹانیں ROCKS
حقائق الفرقان
۱۱۹
سُورَة حم السجدَةِ
دانہ کب تک تیار ہو کر کھانے کے قابل ہو گا ؟ اس عزیز نے جواب دیا۔ کئی مہینے کے بعد پک کر کھانے
کے قابل ہوگا۔ تب میں نے کہا اس کے دانہ کو کون بناوے گا ا؟ اس نے جواب دیا۔ وہی ۔ جسے القادر ،
قادر مطلق ، سرب شکتیمان، جگدیشر کہتے ہیں۔ میں نے کہا وہ ایک کن میں سب کچھ پیدا کر سکتا
ہے۔ کیونکر مانا جاوے کہ وہی ایسی قدرت والا دانوں کے بنانے میں اتنی دیر کرے ۔ تب اس
عزیز نے کہا۔ صاحب یہ اس کی خواہش ۔ اچھا۔ اس کی مرضی ہے۔ اور ساتھ ہی ہنس دیا اور کہا
کہ جواب ہو گیا۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۴ تا ۱۸۹)
۱۸ - وَ أَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيْنَهُمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمَى عَلَى الْهُدَى فَأَخَذَتْهُمُ
صُعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُونِ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ -
ترجمہ ۔ لیکن نمود کو ہم نے راستہ بتلایا تو انہوں نے اندھا رہنے کو اچھا سمجھا راستہ دیکھنے سے۔ تو اُن
کو ذلت کے عذاب نے پکڑ لیا اُن بُرے کرتوتوں کی وجہ سے جو وہ کرتے تھے۔
تفسیر اور جو نمود تھے سو ہم نے ان کو راہ بتائی پھر ان کو خوش لگا اندھے رہنا۔ سوجھنے سے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۶ حاشیہ )
۲۱ - حَتَّى إِذَا مَا جَاءُوهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ وَ وَ أَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُمْ بِمَا
كَانُوا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ یہاں تک کہ جب دوزخ پر پہنچ جائیں گے تو ان کے کان گواہی دیں گے ( یا ان کے مخبر ) اور
ان کی آنکھیں (ان کے جاسوس ) اور ان کی جلدیں ( عام یا عضو مخصوص ) ان اعمال کی جو وہ کرتے تھے۔
تفسير - شَهِدَ عَلَيْهِمْ بهِمْ سَبْعُهُمْ وَ أَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُمْ (حم السجدة: ٢١) نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ
(لیس : ۶۶) یہ بڑی عجیب بات ہے کہ آدمی کے ہاتھ پاؤں وغیرہ زبان کا کام دیں گے۔ یہ ڈھکونسلا
ہے۔ قرآنی بہشت خراب خانہ ہے۔
الجواب۔ شہادت تحریری بھی ہوتی ہے اور تقریری بھی۔ اور تقریر زبان سے اور ایماء و کنایہ سے بھی ۔
ا ہم مہر لگا دیں گے ان کے منہ پر ۔
حقائق الفرقان
ال۔
سُورَة حم السجدَةِ
اسی طرح یاد رکھو کہ کلام بھی دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایسا ہی نطق بھی دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایسے ہی شہادت،
تحدیث اور قول کے اقسام بھی ہوتے ہیں ۔ تم ایوروید تو پڑھے ہوئے نہیں مگر سنو ! ایک آتشک کا مارا
ہوا ہمارے سامنے آتا ہے تو اس کے ہاتھ اور پاؤں کے نقش و نگار جو آتشک سے پیدا ہوتے ہیں اور
اس کے آنکھ کان کی حالت صاف صاف گواہی دیتی ہے کہ یہ آتشک کا مبتلا ہے۔ ایک شخص مجلوق اور
جریان کا مبتلا ہمارے سامنے آتا ہے اس کا آنکھ سے ہم پتہ لگا سکتے ہیں اور اسی طرح ہزاروں بیماروں
میں یہ امر مشہود ہے۔ پھر کیا علیم وخبیر ذات پاک کے سامنے ہی سمع و بصر گواہی نہیں دے سکتے ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۱،۱۵۰)
۲۴ - وَ ذَلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِي ظَنَنْتُمْ بِرَبِّكُمْ أَرْداكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ مِّنَ الْخَسِرِينَ -
ترجمہ ۔ اور یہ بدگمانی (یعنی اللہ نادان ہے خبیر نہیں ) جو تم نے اپنے رب کے حق میں کی ۔ اُس نے تو
ہم تم کو تباہ ہی کر دیا اب تو تم بڑے نقصان میں آگئے ۔
تفسیر اور اسی گمان نے جو تم نے اپنے رب سے کیا تمہیں ہلاک کیا۔ پھر تم زیاں کا رہو گئے ۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶ حاشیہ )
٢٦ - وَقَيَّضُنَا لَهُمْ قُرَنَاءَ فَزَيَّنُوا لَهُم مَّا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَ
حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنَّهُمُ
كَانُوا خَسِرِينَ -
ترجمہ۔ اور پھر یہ بھی ہے کہ ہم نے تعینات کر دیئے ان پر ہم نشین تو انہوں نے پسند کر دکھائے ان کے
کھلے اور چھپے کام اور ان پر ثابت ہو گئی پیش گوئی عذاب کی اُن اُمتوں کے ساتھ جو پہلے گزر چکے ہیں۔
امراء، غرباء میں سے کچھ شک نہیں کہ وہ سب کے سب نقصان پانے والے تھے۔
تفسیر۔ اور لگا دی ہم نے ان پر تعیناتی۔ پھر انہوں نے بھلا دکھا یا ان کو جو اُن کے آگے اور ان
کے پیچھے اور ٹھیک پڑی ان پر بات مل کر سب فرقوں میں جو ہو چکے ہیں ان سے آگے جنوں کے اور
آدمیوں کے وے۔ دے تھے ٹوٹے والے ۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۰ حاشیه )
حقائق الفرقان
۱۲۱
سُورَة حم السَّجْدَةِ
۳۱ تا ۳۳ - إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ
الْمَلائِكَةُ اَلَّا تَخَافُوا وَ لَا تَحْزَنُوا وَ اَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُم
تُوعَدُونَ - نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَ لَكُمْ فِيهَا مَا
-
تَشْتَهِي اَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ - نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ -
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب تو اللہ ہی ہے ( پھر سب کا دھیان اور مطلق
گناہ چھوڑ دیا ) اور اسی حالت پر جمے رہے تو ان پر فرشتے اُترتے ہیں ( یہ کہتے ہوئے) کہ آپ خوف
نہ کریں اور دل میں رنجیدہ نہ ہوں اور خوشخبری سنیں اُس جنت کی جس کا آپ سے وعدہ ہو چکا ہے۔
ہمیں تمہارے دلی دوست ہیں دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی اور تمہارے لئے وہاں موجود
ہوگا جو کچھ تم مانگو گے۔ یہ غفور الرحیم کی طرف سے ناشتہ اور مہمانی ہے۔
تفسیر۔ جو لوگ ایمان کو مشروط کرتے ہیں وہ محروم رہ جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں
کی پروا نہیں کرتا۔ ہاں خدا تعالیٰ کسی کو خالی نہیں چھوڑتا۔ جو اس کی راہ میں صدق و ثبات سے
قدم رکھتا ہے ۔ وہ بھی اس قسم انعامات سے بہرہ وافر لے لیتا ہے۔ جیسے فرمایا إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا
رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ - جن لوگوں نے اپنے قول و فعل سے بتایا کہ ہمارا
رب اللہ تعالیٰ ہے۔ پھر انہوں نے اس پر استقامت دکھائی ۔ ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں ۔اس
آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ نزولِ ملائکہ سے پہلے دو باتیں ضروری ہیں ۔ ربنا اللہ کا اقرار اور اس پر
صدق و ثبات اور اظہار استقامت ۔
ایک نادان سنت اللہ سے نا واقف ان مراحل کو تو طے نہیں کرتا اور امید رکھتا ہے اس مقام پر پہنچنے
کی جوان کے بعد واقع ہے۔ یہ کیسی غلطی اور نادانی ہے۔
اس قسم کے شیطانی وسوسوں سے بھی الگ رہنا چاہیے ۔ خدا تعالیٰ کی راہ میں استقامت اور
عجز کے ساتھ قدم اٹھاؤ ۔ قومی سے کام لو۔ اس کی مدد طلب کرو۔ پھر یہ کوئی بڑی بات نہیں
ہے کہ تم
حقائق الفرقان
۱۲۲
سُورَة حم السَّجْدَةِ
بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے وارث ہو جاؤ اور حقیقی رؤیا اور الہام سے حصہ پاؤ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۶)
خوش قسمت وہی ہے جو ان باتوں سے فائدہ اٹھائے۔ جذبات نفس پر قابو رکھ کر خدا تعالیٰ کے
احکام پر عمل کرے۔ مساکین اور یتامی کو مال دیوے ۔ قسم قسم کے طریقوں سے رضا جوئی اللہ تعالیٰ کی
کرے۔ ایک وقت کا عمل دوسرے وقت کے عمل سے بعض دفعہ اتنا فرق رکھتا ہے کہ اول مہاجرین
نے جہاں ایک مٹھی جو کی دی تھی۔ بعد میں آنے والا کوئی احد پہاڑ کے برابر سونا دیتا تھا تو اس کی
برابری نہ کر سکتا تھا۔ سائل کو دو، دکھی کو دو، ذوی القربی کو دو، نماز سنوار کر پڑھو، مسنون تسبیح اور کلام
شریف اور دعاؤں کے بعد اپنی زبان میں بھی عرض معروض کرو تا کہ دلوں پر رقت طاری ہو۔
غریبی میں ، امیری میں و مشکلات میں و مقدمات میں ، ہر حالت میں مستقل رہوا اور صبر کو ہاتھ سے
نہ دو۔ تقویٰ کا ابتدا دعا ، خیرات اور صدقہ سے ہے اور آخر ان لوگوں میں شامل ہونے سے
ہے۔ جن کی نسبت فرمایا ہے۔ اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا ۔ جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا
رب اللہ ہے اور پھر استقامت دکھلائی ۔ ( بدر جلد ۲ نمبر ۵۰ مورخه ۱۳ / دسمبر ۱۹۰۶ ء صفحه (۹)
نیکی کی تحریک کیلئے ملائکہ بڑی نعمت ہیں وہ انسان کے دل میں نیکی کی تحریک کرتے ہیں۔ اگر
کوئی ان کے کہنے کو مان لے تو اس طبقہ کے جو ملائکہ ہیں وہ سب اس کے دوست ہو جاتے ہیں۔
قرآن مجید میں فرمایا۔ نَحْنُ أَوْلِيؤُكُمْ فِي الْحَيوةِ الدُّنْيا (آیت:۳۲) ایسی پاک مخلوق
کسی کی لی دوست ہو اور کیا خواہش ہو سکتی ہے؟ (الحکم جلد ۱۵ نمبر ۲۱ و ۲۲ مورخه ۷ ، ۱۴ رجون ۱۹۱۱ عصر ن ۱۹۱۱ ء صفحه ۶)
انسان کو بیٹھے بیٹھے کبھی نیک اور کبھی بدا را دے پیدا ہو جاتے ہیں۔ یہ کیوں ہوتے ہیں۔ جبکہ کوئی
کام بدوں اسباب اور علل کے نہیں ہوتا۔ تو نیک اور بدار ادے کی تحریک کیوں ہوئی۔ اس محرک کو
ریعت میں فرشتہ کہتے ہیں ۔ ہم اسی پر قناعت کرتے اور نیکی کے محرک کا نام فرشتہ رکھتے ہیں۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ملائکہ و شیاطین کو ہر وقت انسان کے دل سے تعلق
ہماری
۔
لے ہمیں تمہارے دلی دوست ہیں دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی ۔
حقائق الفرقان
۱۲۳
سُورَة حم السَّجْدَةِ
رہتا ہے اور موقع پر تحریکیں کرتے ہیں۔ اگر وہ تحریک نیکی کی ہے تو فرشتہ کی طرف سے ہے اور بتدریج
پھر وہ تحریک ہوتی اور بڑھتی جاتی ہے۔ اور وہ انسان اس میں لگ پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ اس کے
ملائکہ اور شیاطین میں جنگ ہو پڑتی اور ملائکہ جیت جاتے اور پھر وہ شخص فرشتوں سے مصافحہ کر لیتا ہے
اس کے متعلق قرآن کریم میں فرمایا ۔ اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ
المليكة ۔۔۔ الآيه
پس ایسے لوگوں پر پھر ملائکہ نازل ہوتے اور خدا کہتا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ مت غم
کھاؤ۔ پس اس طرح ملائکہ کا ماننا بھی نیکی سکھلاتا اور بدی سے روکتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۱۱ )
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا
تَحْزَنُوا وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ - نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ
(خم السجدہ : ۳۱، ۳۲) جن لوگوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر اس اقرار پر پختہ ہو گئے ان پر
فرشتے اترتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ نہ ڈرو اور نہ غمگین ہو اور خوشی مناؤ اس جنت کی کہ جس کا تمہیں
وعدہ دیا جاتا تھا۔ ہم دنیا میں اور آخرت میں تمہارے ساتھی ہیں۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۳)
۳۴- وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَ قَالَ إِنَّنِي مِنَ
الْمُسْلِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور اُس سے بہتر کس کی بات ہو سکتی ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور بھلے کام کرے اور کہے
میں تو فدائی فرمانبرداروں میں سے ہوں ۔
تفسیر۔ اس شخص سے بھلی بات کس کی جس نے لوگوں کو اللہ کی طرف بلایا اور اچھے کام کئے ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۴)