سُوْرَۃُ حٰمٓ السَّجْدَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 2

حقائق الفرقان
المولد
سُورَة حم السجدَةِ
۳۶،۳۵- وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا
الَّذِي بَيْنَكَ وَ بَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ وَ مَا يُلَقَّهَا إِلَّا الَّذِينَ
صَبَرُوا وَمَا يُلَقَّهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ -
ترجمہ ۔ اور نیکی بدی تو برابر نہیں ہو سکتی ۔ بڑی بات کو ایسی بات سے دفع کیا کر جو بہت بھلی ہو جب
تو ایسا کرے گا تو وہ شخص کہ تجھ میں اور اُس میں دشمنی ہے ( تیرا) گاڑھا دوست بن جائے گا گویا
کہ وہ تیرا دلی دوست ہے۔ اور یہ خصلت انہیں کو دی جاتی ہے جو نیکی پر جمے رہتے ہیں اور بدیوں
سے بچتے ہیں اور یہ (بات ) تو بڑے ہی خوش نصیب لوگوں کو ملتی اور سکھائی جاتی ہے۔
تفسیر۔ نیکی و بدی۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہم پلہ اور خوبی میں مساوی نہیں ۔ بدی کا دفعیہ
نیکی کے ساتھ کر دکھاؤ۔ اگر ایسا ہی حسنِ سلوک اپنے دشمنوں سے کر دکھاؤ گے تو تمہارے دشمن بھی
تمہارے سچے دوستوں اور گرم جوش والے خیر خواہوں کی طرح ہو جاویں گے ۔ اس نصیحت کو وہی لوگ
مانیں جو بڑی بردباری اور بلند حوصلگی کا حصہ رکھتے ہیں ۔
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۱،۲۳۰)
ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ( حم السجدة : ۳۵) ۔ مدافعت بھی کرو تو اس طریق سے کہ وہ بہت ہی
عمدہ ہو ۔ ادفع السيئة بالحسنة ۔ ہر بدی کو کسی خوبی سے ہٹا دو ۔ جب مخالفوں کے ساتھ بھی ہمیں
مدافعت میں خوبیاں مد نظر رکھنی چاہیں تو دو مسلمانوں کے درمیان تباغض ، عداوت اور باہم جنگ
کیونکر ہو سکتی ہے۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۹ مورخه ۱۵ جنوری ۱۹۱۱ ء صفحه (۱۴)
۳۷- وَ إِمَّا يَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ
الْعَلِيمُ -
ترجمہ ۔ اور اگر تجھ کو رو کے شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ تو تو اللہ کی پناہ مانگ ( یعنی کثرت سے
(
استغفار کر ) بے شک وہ بڑا بے شک وہ بڑا سننے والا ہے ( مضطر کی دعا ) بڑا ادعا ) بڑا جاننے والا ہے ( نیک نیتی کا ) ۔

حقائق الفرقان
۱۲۵
سُورَة حم السجدَةِ
۳۸- وَمِنْ أَيْتِهِ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ
وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ -
ترجمہ ۔ اور اُس کی نشانیوں میں سے رات اور دن اور سورج اور چاند ہیں۔ تو تم سجدہ کرو سورج کو نہ
چاند کو اور سجدہ کرو اللہ ہی کو جس نے ان کو پیدا فرمایا اگر تم اسی کی عبادت کرنا چاہتے ہو۔
تفسیر ۔ اور اس کے نشانوں۔ نشانوں سے ہے رات ، دن ، سورج اور چاند مت سجدہ کرو سورج اور چہ چاند کو بلکہ اللہ
کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۴ حاشیہ )
اللہ کا علم ایسا وسیع ہے کہ بشر اس کے مساوی ہو ہی نہیں سکتا۔ جو نشان اللہ تعالیٰ نے اپنی الوہیت
کیلئے بطور نشان رکھے ہیں وہ کسی اور میں نہیں بنانے چاہیں ۔ بڑا نشان تذلل کا ہے۔ سجدہ ۔اس سے
بڑھ کر اور کوئی عاجزی نہیں۔ زمین پر گر پڑے۔ اب آگے اور کہاں کدھر جاویں۔ فرماتا ہے۔
لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ ۔ پس جو غیر کو سجدہ کرے وہ مشرک ہے۔
حنفی مذہب میں یہ معرفت کا نکتہ ہے کہ رکوع کو بھی سجدہ میں داخل کر لیا ہے۔ چنانچہ وہ کہتے ہیں
کہ آیت سجدہ پڑھ کر رکوع چلے جانا بھی مِنْ وَجْہِ سجدہ ہے۔ اسی واسطے و کے ساتھ نہیں آتا۔
الربع السُّجُودِ آیا ہے۔ اردو میں ایک مصرعہ
سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے
ہاتھ باندھ کر بہیئت صلوۃ کسی کے سامنے کھڑے ہونا اور امید و بیم کے لحاظ سے اس کی وہ تعریفیں ( جو
خدا تعالیٰ کی کی جاتی ہیں ) کرنا بھی شرک ہے۔ اور کسی سے سوائے اللہ کے دعا مانگنا بھی ۔ ہاں دعا
کروانا شرک نہیں ہے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه (۲)
۴۱
۱ - إِنَّ الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي ايْتِنَا لَا يَخْفَوْنَ عَلَيْنَا أَفَمَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ
خَيْرٌ أَمْ مَنْ يَأْتِي أَمِنَّا يَوْمَ الْقِيمَةِ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ
بَصِيرٌ -
ترجمہ ۔ جو لوگ ہیر پھیر کر غلط مطلب ثابت کرنا چاہتے ہیں ہماری آیتوں میں وہ ہم سے چھپے

حقائق الفرقان
۱۲۶
سُورَة حم السَّجْدَةِ
ہوئے نہیں بھلا جو شخص آگ میں ڈال دیا جائے وہ بہتر ہے یا وہ شخص جو آئے گا قیامت کے دن
امن چین سے۔ خیر کر لو جو تمہیں کرنا ہے کچھ شک نہیں کہ تمہارے سب کرتوت اللہ دیکھ ہی رہا ہے۔
تفسیر - يُلْحِدُونَ ۔ کسی اسمِ الہی کی تکذیب کرتے۔ استہزاء کرتے تحریف کرتے ہیں۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۹)
۴۳ - لَا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ تَنْزِيلٌ مِّنْ
حَكِيمٍ حَمِيدٍ -
-
ترجمہ ۔ جھوٹ اس کے پاس آنے ہی نہیں پاتا نہ آگے سے نہ پیچھے سے ۔ یہ اتاری ہوئی بڑے
حکمت والے تعریف کئے گئے کی ہے۔
تفسیر۔ اس کتاب کا محافظ حضرت حق سبحانہ ہے۔ جس کیلئے آئندہ پیشگوئی ہے کہ اس کتاب کی
باطل کرنے والی آئندہ بھی کوئی چیز نہیں بھیجیں گے۔ تو پھر ہم کو سائنس یا بیرونی خطرناک دشمن سے
گھبرانے کی کیا ضرورت ہے۔ جب ہم کو ایسی کتاب دی گئی ہے کہ جس کا خدا حافظ ہے اور جس کی
باطل کرنے والی کوئی چیز فطرت کے خالق نے پیدا ہی نہیں کی ۔ پس جیسا ہمارا رسول کامل ہے۔ ویسے
ہی ہماری کتاب کامل ہے۔ یہ کتاب تو قیامت تک رہے گی مگر ایسی کامل کتاب ہمارے گھروں سے
نکل کر دوسرے گھروں میں چلی گئی ۔ تو ہمارے بزرگوں کی روح کو کیا خوشی ہوگی ؟ پس خوف ہے تو یہ
کہ ہمارے گھروں سے یہ کتاب نہ نکلے اور ہم اس کی اتباع سے محروم نہ رہیں ۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۲۳ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه (۳)
لَا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ تَنْزِيلٌ مِّنْ حَكِيمٍ حَيْدٍ
(خم سجده: ۴۳) یہ حکیم حمید خدا کی کتاب ہے اس میں کسی راہ سے جھوٹ کا کوئی دخل نہیں ۔ یہ کتاب
باوجود ان خوبیوں کے جو اس میں ہیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ وہ کس ملک میں اتری ہے۔ وہ ایسے ملک
میں اتری جہاں نہ کوئی کالج تھا اور نہ کوئی یونیورسٹی ۔ اس ملک میں اس زمانہ کی تصنیف شدہ کسی علم کی
کوئی کتاب نہیں ملتی نہ کوئی یادداشت دکھائی دیتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ دو علم ان میں رائج تھے۔ ایک

حقائق الفرقان
۱۲۷
سُورَة حم السَّجْدَةِ
تو بسبب تجارت پیشہ ہونے کے ان کو علم حساب کی ضرورت رہتی تھی اس واسطے یہ علم ان میں پایا جاتا
تھا۔ دوسرا ان کو اپنی زبان کا فخر تھا اور ان میں سے کا ہر ایک شخص اپنی زبان کے کچھ نہ کچھ اشعار یاد
رکھتا تھا۔ یہی ان سب کا مایہ فخر اور یہی ان سب کا مایہ علم تھا۔ اس بات پر بہت بحث ہوئی ہے کہ
علم حساب سب سے اول کہاں سے نکلا ہے مگر مجھے اس وقت اس بحث میں پڑنے کی کچھ ضرورت
نہیں ۔ غرض یہ ہے کہ ہماری کتاب اس خدا کی طرف سے ہے جو سب کچھ جانتا ہے اور اس کتاب کی
تعریف میں فرماتا ہے کہ لا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ کوئی نیا علم ، کوئی نئی سائنس، کوئی نئی تحقیقات ایسی نہیں
ہو سکتی جو اس کتاب کو باطل کر سکے۔ کوئی مشاہدہ کوئی تجربہ صحیحہ کسی زمانہ کی ترقی علوم ایسی نہیں ہے اور
نہ ہو سکتی ہے جو اس کتاب کی مبطل ہو سکے ۔ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ نہ اس وقت وَلَا مِنْ خَلْفِہ اور نہ اس
زمانہ کے بعد کوئی ایسا امر پیدا ہو سکتا ہے جو اس کو باطل کر سکے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن
قیامت تک وسیع ہے۔ یہ ایک بہت بڑا دعویٰ ہے کہ قیامت تک کوئی ایسا امر پیدا نہ ہوگا جو کہ اس
کتاب کا مبطل ہو سکے ۔
قرآن ہمیشہ سچا پایا تیرہ سو برس کی ترقیات کو میں نے دیکھا اور پڑھا ہے۔ یہ ترقی سائنس
میں ہو یا صوفیائے کرام میں ہو ہر ایک کے واسطے مسلمانوں میں بہت سامان موجود ہے۔ کیونکہ یہ
بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ تمام علوم جدیدہ کا ترجمہ عربی میں ہو جاتا ہے۔ غرض تمام موجودہ علوم کو
میں نے دیکھا ہے ان سب کو پڑھ کر میں نے اللہ تعالیٰ کے فرمان کو سچا پایا ہے۔ جو شخص قرآن کو ہاتھ
میں رکھے اس کے واسطے کوئی مشکل نہیں ۔ ( بدر جلد نمبر ۳۱ مورخه ۱۳ را گست ۱۹۰۸ ء صفحه ۹)
یاد رکھو قرآن مجید کامل کتاب ہے لَا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ
( حم السجدة : ۴۳) اس کی شان ہے باطل اس پر اثر نہیں کر سکتا۔ جو لوگ آجکل کے علوم جدیدہ اور
سائنس سے ڈرتے ہیں انہوں نے قرآن مجید کی عظمت اور شوکت کو سمجھا ہی نہیں قرآن مجید پر باطل
کا اثر نہیں ہو سکتا۔ وہ تمام صداقتوں کی جامع کتاب ہے اور خاتم الکتب ہے۔ اس کے فہم کے لئے
اول وہ کتاب خود ذریعہ ہے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل درآمد ہے پھر احادیث ہیں پھر لغت

حقائق الفرقان
۱۲۸
سُورَة حم السَّجْدَةِ
ہے پھر اللہ تعالیٰ کی حضور سے مدد اور دعا ذرائع ہیں ۔ یہ میرے اصول ہیں یہاں رہو تب اور
چلے جائیں تب ان کو یا د رکھو۔
الحکم جلد ۱۶ نمبر ۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۱۲ء صفحہ ۷)
۴۷ - مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ -
ترجمہ ۔ (خیر ) جس نے نیک عمل کیا تو اپنی ذات کے لئے کیا اور جس نے بدکاری کی تو اس کا وبال اسی
پر ہے اور تیرا رب تو بندوں پر کچھ بھی ظلم کرنے والا نہیں۔
تفسیر اور تیرا رب ایسا نہیں کہ ظلم کرے بندوں پر ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۰۰ حاشیه )
۴۸ - إِلَيْهِ يُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَةِ وَمَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرَاتٍ مِنْ الْمَامِهَا وَ مَا
تَحْمِلُ مِنْ أُنْثَى وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ أَيْنَ شُرَكَاعِي قَالُوا
ا ذَنْكَ مَا مِنَّا مِنْ شَهِيدٍ -
ترجمہ ۔ اللہ ہی کی طرف حوالہ کیا جاتا ہے قیامت کا علم اور جو نکلتے ہیں پھل اپنے گا بھوں میں سے
اور جو کسی مادہ کو پیٹ رہتا ہے یا جنتی ہے مگر یہ سب کام اللہ ہی کے علم کے مطابق ہیں اور جس دن
اللہ ان کو پکارے گا کہ میرے شریک کہاں ہیں وہ کہیں گے کہ ہم نے تو تجھ کو کہہ سنایا تھا کہ ہم میں
سے اس بات کا کوئی گواہ نہیں ۔
تفسیر - عِلْمُ السَّاعَةِ ۔ ہر گھڑی کا علم کیا معلوم کہ اب سے کچھ منٹ بعد کیا ہوگا۔
وَ مَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرَاتٍ ۔ یہ تفصیل اس لئے ہے تا لوگ جانیں کہ اللہ کو علم جزئیات کا بھی
ہے۔ فلاسفر کہتے ہیں ۔ صرف کلیات کا علم ہے۔ وہ غلطی پر ہیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۰)

آج 10 میں سے 10 باقی