سُوْرَۃُ الزُّخْرُفِ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
۱۳۸
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
حم
سُورَةُ الزُّخْرُفِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ زخرف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔
ترجمہ ۔ اللہ نے حمایت کی محمد کی ۔
تفسیر - حمید و مجید وحی
( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)
- إِنَّا جَعَلْنَهُ قُرْنَا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ -
ترجمہ - ہم نے اس کتاب کو بنایا ہے قرآن عربی زبان کا تاکہ تم مجھو۔
تفسیر - إِنَّا جَعَلْنَهُ قُرْءنًا عَرَبِيًّا (الزخرف: (۴) میں جَعَلْنَا پر بڑی بڑی بحثیں ہوئی ہیں
کیونکہ مسلمانوں میں ایک فرقہ قرآن کو مخلوق اس بنا پر کہتا ہے۔ امام احمد بن حنبل فرماتے تھے کہ جَعَلَ کا
لفظ بولو نہ کہ خَلَقَ کا ۔ جَعَلْنَهُ کے معنے بَيَّنَّاهُ ( بیان کیا ہم نے ) ۔ ان معنوں کے رو سے کوئی مشکل
نہیں پڑتی۔
الفضل جلد نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱)
- وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتٰبِ لَدَيْنَا لَعَلى حَكِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور بے شک وہ قرآن سورہ فاتحہ میں ہے اور ہمارے نزدیک وہ بلند قدر حکمتوں سے
بھری ہوئی ہے ۔
تفسیر - انه ۔ اس ضمیر کی طرف خیال رکھو۔ سب قرآن مجید کی طرف پھرتی ہیں ۔ سوائے ایک
کے کہ شیطان کی طرف ہے۔
في أم الكتب - محکمات کا علم ہو تو سب قرآن کا حل ہو جاتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)

حقائق الفرقان
۱۳۹
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
إنَّه في أم الكتب (الزخرف: ۵) کے متعلق فرمایا کہ اس پر بھی مفسرین نے بہت بحث کی ہے مگر
اللہ تعالیٰ نے مجھ پر خاص فضل کیا اور اس کے معنے سمجھائے کہ الکتب سے مراد تو رات ہے اور ام کے
معنے محکمات۔ تو مطلب یہ ہے کہ قرآن مجید کی پیشگوئی تو رات کے محکمات میں موجود ہے۔ چنانچہ
استثناء باب ۱۸ آیت ۱۸ کو پڑھنے سے معلوم ہو سکتا ہے۔
فرمایا - افَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا (الزخرف : (٦) سے مَا مَنَعَنَا أَنْ تُرْسِلَ بِالْايَتِ إِلَّا
أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ ( بنی اسرائیل: ۵۸) کے معنے حل ہوتے ہیں ۔ فرمایا ۔ جیسے تمہارے
خطا کار ہونے سے ہم اس قرآن مجید کے بھیجنے سے نہیں رک سکتے ایسے ہی نشانات بھیجنے سے ہمیں یہ
بات نہیں روک سکتی کہ پہلوں نے جھٹلایا۔ الفضل جلد نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۱)
١١ - الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًا وَ جَعَلَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ -
ترجمہ ۔ جس نے بنا دیا تمہارے لئے زمین کو جھولنا اور بنا دیئے تمہارے لئے اس میں راستے
تا کہ تم راہ پا جاؤ۔
تفسیر - لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ۔ جب ظاہری رستے بنائے تو باطنی رستے بھی ضرور ہیں۔ کتاب اللہ
پر عمل سے خدا تک پہنچو۔
( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)
۱۲- وَالَّذِي نَزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَانْشَرْنَا بِهِ بَلْدَةً مَيْتًا كَذَلِكَ
و در دور
-
تخرجون -
ترجمہ۔ وہی اللہ ہے جس نے اتارا بادل سے پانی اندازے سے پھر ہم نے زندہ کر دیا اس سے ایک
شہر مردہ کو ۔ اسی طرح نکالے جاؤ گے یعنی مرے بعد زندہ ہو کر اٹھو گے۔
تفسیر ۔ فرمایا۔ علماء میں بحث ہے کہ جس گاؤں میں طاعون ہو اس کے باشندوں کو باہر ڈیرہ لگانا
چاہیے یا نہیں۔ فَانْشَرُنَا بِهِ بَلْدَةً مَيْتًا (الزخرف: ۱۲) سے یہ مسئلہ حل ہوتا ہے کیونکہ بارش اس
گاؤں کی زمینوں کو تر و تازہ و شاداب کرتی ہے نہ مکانوں کو ۔ پس گاؤں سے نکل کر اس کی زمین میں ڈیرہ
لگانا منع نہیں ۔
الفضل جلد نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱)

حقائق الفرقان
۱۴۰
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
۱۴ ، ۱۵ - لِتَسْتَوْا عَلَى ظُهُورِهِ ثُمَّ تَذْكُرُوا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ إِذَا اسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ
وَ تَقُولُوا سُبْحَنَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هُذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَ إِنَّا إِلَى رَبَّنَا
لَمُنْقَلِبُونَ -
ترجمہ۔ تا کہ چڑھ بیٹھو اور ٹھیک سوار ہو اس کی پیٹھ پر پھر یاد کرو تمہارے رب کا احسان جب ان
پر بیٹھ جاؤ اور کہو پاک ذات ہے وہ جس نے ہمارے بس میں کر دیا اس سواری کو اور اس کو ہم قابو
میں نہ لا سکتے تھے۔ اور ہمیں تو اپنے رب ہی کی طرف ضرور لوٹ جانا ہے۔
تفسیر ۔ فرمایا۔ ہم بچپن سے سنتے تھے کہ گھوڑے کی ایک رکاب میں پاؤں رکھ کر دوسری میں رکھنے تک
مولی مرتضی قرآن مجید پڑھ لیا کرتے۔ اب اس کا مطلب سمجھ میں آیا کہ جزو قرآن بھی قرآن ہے۔ پس
اس سے یہ مراد ہے کہ وہ آیت سُبْحَنَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هُذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَ إِنَّا إِلَى رَبِّنَا
لَمُنْقَلِبُونَ (الزخرف: ۱۴ ، ۱۵) پڑھ لیتے تھے۔ (الفضل جلدا نمبر ۲۶ مورخه ۱۱۰ دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱)
١٦ - وَجَعَلُوا لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءًا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَكَفُورٌ مُّبِينٌ -
ترجمہ ۔ اور لوگوں نے ٹھہرایا اللہ کے بندوں میں سے ایک جزء بے شک انسان بڑا ہی ناشکرا ہے۔
تفسیر۔ یہ قرآن کریم میں نہیں لکھا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی ذات یا اس کی
صفات کے جزو ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نور سے ایک ٹکڑا محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن گیا۔ ایسا خیال شرک ہے۔
قرآن کریم میں اس کو رد کیا گیا ہے۔ جہاں فرمایا کہ لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے عباد اور بندوں کو اللہ تعالیٰ
کا جزو بنایا ہے یہ بڑا کفر ہے اور کھلا کفر ہے جَعَلُوا لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءًا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَكَفُورُ
مبین ۔ ہاں کل نورانی بندے اس کے نور سے ہوتے ہیں ۔ کیا معنے؟ اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں ۔ مگر یہ
لفظ قرآن کریم میں نہیں ۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخه ۲، ۹ ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۳)
١٩ - أَوَ مَنْ يُنَشَّؤُا فِي الْحِلْيَةِ وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِينٍ -
ترجمہ ۔ کیا بیٹی ذات جو پرورش پائے زیوروں میں اور وہ جھگڑے کے وقت میں صاف بات بھی بیٹی
نہیں کر سکتی ( تو کیا اللہ کے لئے ایسی چیز مقرر کرتے ہو ) ۔

حقائق الفرقان
۱۴۱
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
تفسير - في الْخِصَامِ ۔ لڑائی میں کھل کر نہیں نکل سکتی ۔
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)
۲۱- وَقَالُوا لَوْ شَاءَ الرَّحْمٰنُ مَا عَبَدُ لَهُمْ مَا لَهُمْ بِذلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ
هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ -
ترجمہ ۔ اور یہ کہتے ہیں کہ اگر رحمن چاہتا تو ہم ان کی پوجا نہ کرتے ۔ اس بات کا تو ان کو علم نہیں
ہے ہاں یہ تو صرف انکل ہی دوڑا رہے ہیں۔
تفسیر۔ اور کہتے ہیں اگر چاہتا رحمن ہم نہ پوجتے ان کو کچھ خبر نہیں ان کو اس کی یہ سب انکلیں
دوڑاتے ہیں ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۵ حاشیه )
وَقَالُوا لَوْلَا نُزِّلَ هُذَا الْقُرْآنُ عَلَى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ -
ترجمہ ۔ اور کہتے ہیں کہ یہ قرآن کیوں نہ اتارا گیا بڑے آدمی پر دو بڑی بستیوں کے رہنے والوں سے۔
تفسیر نبوت اور ماموریت ایک بار یک اور لطیف راز ہوتا ہے۔ جس کو دنیا میں منہمک انسان
جھٹ پٹ نہیں سمجھ سکتا۔ اگر یہ بات ہوتی کہ ہر شخص معانی کے دعوی کرنے ہی پر اس کی حقیقت کو سمجھ
لیتا تو پھر مخالفوں کا وجود ہی نہ ہوتا۔ چونکہ انسان اپنی عقل و دانش پر بھروسہ کرنا چاہتا ہے۔ اور مجرد اسی
کے فیصلہ پر راضی ہونا پسند کرتا ہے۔ اس لئے اکثر اوقات وہ غلطیاں کرتا اور نقصان اٹھاتا ہے۔ یہی
اٹکل بازی تھی جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں لوگوں سے یہ کہلوایا۔ لَوْلَا نُزِّلَ هذا
الْقُرْآنُ عَلَى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ - میاں یہ قرآن شریف تو مکہ یا طائف کے کسی بڑے
نمبردار پر نازل ہونا چاہیے تھا۔ اپنی نگاہ و نظر میں وہ یہی سمجھتے تھے کہ قرآن شریف اگر نازل ہو تو
کسی نمبر دار پر نازل ہو۔ کیونکہ ان کی نگاہوں کی منتہا تو وہ نمبرداری ہو سکتی تھی ۔ پس یہی حال ہے
کہ انسان اپنی اٹکلوں سے کام لینا چاہتا ہے حالانکہ ایسا اس کو نہیں کرنا چاہیے۔ بلکہ جس معاملہ میں
اس کو کوئی علم اور معرفت نہیں ہے۔ اس پر اسکو رائے زنی کرنے سے شرم کرنی چاہیے۔ اس لئے
پاک کتاب کا حکم ہے کہ لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ۔

حقائق الفرقان
۱۴۲
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
نا واقف دنیا اپنی تدبیروں سے جو انتخاب کرنا چاہتی ہے وہ منظور نہیں ہو سکتا ۔ سچا انتخاب
وہی ہے جس کو اللہ تعالیٰ کرتا ہے۔ چونکہ انسانی عقل پورے طور پر کام نہیں کرتی اور وہ فتوی نہیں
دے سکتی کہ ہمارا کیا ہوا انتخاب صحیح اور مفید ثابت ہوگا یا ناقص ۔ اس لئے انتخاب ماموریت
کیلئے اللہ تعالیٰ ہی کا کام ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۱ ء صفحه ۵ ) به
مشکلات پیش آنے کا یہ باعث ہوا کرتا ہے کہ انسانی طبائع کسی کا محکوم ہونے میں مضائقہ کیا ا
کرتے ہیں۔ چنانچہ خود خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہماری حکومت کو یہ لوگ طوعاً اور کرھا مانتے ہیں ۔ پس
جب خدا کی حکومت کا یہ حال ہے تو پھر جب انبیاء علیہم السلام کی حکومت ہوتی ہے اس وقت لوگوں کو اور
بھی اعتراضات سوجھتے اور کہتے ہیں لَوْ لَا نُزِّلَ هَذَا الْقُرْآنُ عَلَى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ کہ وحی
کا مستحق فلاں رئیس یا عالم تھا۔ اس سے ظاہر ہے کہ لوگ رسول کی بعثت کیلئے خود بھی کچھ صفات اور
اسباب تجویز کرتے ہیں ۔ جس سے ارادہ البی بالکل لگاؤ نہیں کھاتا۔ علی ھذا القیاس۔ جب رسول کے
خلیفہ کی حکومت ہو تب تو ان کو مضائقہ پر مضائقہ اور کراہت پر کراہت ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۱۱)
٣٣- لَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُم مَّعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيُوةِ
الدُّنْيَا وَ رَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَتِ لِيَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِيًّا
وَ رَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ -
ترجمہ ۔ کیا یہ لوگ بات رہے ہیں تیرے رب کی رحمت کو ۔ ہم نے تقسیم کی اُن کے درمیان اُن کی
روزی اسی دنیا کی زندگی میں ہمیں نے بلند مرتبہ بنایا ہے ایک کو ایک پرتا کہ بنائے ایک دوسرے کو
محکوم ۔ تیرے رب کی رحمت تو ان چیزوں سے بہتر ہے جو یہ جمع کر رہے ہیں ۔
تفسیر۔ کیا یہ لوگ النبی فضل کی خود تقسیم کرتے ہیں حالانکہ دیکھتے ہیں کہ وجہ معاش میں ہم نے
ان کو خود مختار نہیں رکھا اور خود ہم نے اس کی تقسیم کی ہے۔ پس جب ان کو علم ہے کہ خدا کے ارادہ سے
سب کچھ ہوتا ہے تو پھر انبیاء اور ان کے خلفاء کا انتخاب بھی اس کے ارادہ سے ہونا چاہیے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۱۱)

حقائق الفرقان
۱۴۳
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
ہمارے سید ابن ابراہیم علیہما الصلوٰۃ والسلام کی نسبت جب آپ کے پہلے مخاطبوں میں
سے چند ناسمجھ اور ناعاقبت اندیشوں نے اس قسم کا اعتراض کیا تھا تو وہ دو گروہ تھے ۔ عرب
کے قدیم باشندے اور یہود عربوں کے سوال کو اس طرح نقل فرمایا ہے ۔ وَقَالُوا لَوْ لَا نُزِّلَ هَذَا
الْقُرْآنُ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ (الزخرف:۳۲)
اور جواب میں فرمایا ہے۔
اهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُم مَّعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا
وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَتٍ لِيَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِيًّا وَ رَحْمَتُ
رَبِّكَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ (الزخرف:۳۳)۔
اس سوال و جواب میں ایک لطیفہ غور کے قابل ہے ۔ اُمّی، ان پڑھ عربوں نے یہ تو نہ کہا کہ رسول
کیوں ہوا؟ اور اللہ تعالیٰ نے کیوں رسول کر کے بھیجا؟ کیونکہ آخر اتنی تو سمجھ رکھتے تھے کہ رسولوں کا آنا ،
ملہموں کا پیدا ہونا بے وجہ نہیں ۔ ضرور ان کا بابرکت وجود برکات کا مثمر ہے مگر یہ کہا کہ رسولوں کا آنا
بے شک ضروری اور فضل ہے۔ پر جن پر دنیوی فضل ہو رہا ہے وہی اس روحانی فضل کے مورد کیوں نہ
ہوئے ؟ اگر امیر ہی رسول ہوتے تو بڑی کامیابی ہو جاتی ۔ پادریو! آریو! کاش تم اتنی عقل رکھتے ! اور
جواب سے یہ ظاہر کیا جب دنیوی ترقیات کو دیکھتے ہو کہ بعض ترقی کے اعلیٰ درجہ پر پہنچ گئے ہیں اور
بعض سخت تنزل میں گرفتار ۔ پس روحانی معاملات کو دنیا کے حال پر کیوں نہیں قیاس کرتے؟ جیسے
ا اور عربوں نے کہا یہ قرآن مکہ اور طائف کے کسی بڑے آدمی پر کیوں نہ اترا۔
ے قرآن کا نازل ہونا۔ قرآن کالا نے والا ہونا تو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ وہ اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ دنیا کے گزارے
میں یہی تو ہم نے ہی تقسیم کر رکھی ہے اور بعض کو بعض پر مختلف درجوں کے فضائل دے کر عزت بخشی ہے تو کہ ایک
دوسرے کے کام آئیں ۔ بادشاہ رعایا کا خادم اور رعایا بادشاہ کی خدمت گزار۔ جب ظاہری دنیا و دولت کی تقسیم ان
لوگوں کی تجویزوں پر نہیں تو نبوت و رسالت والا تو ان تمام چیزوں سے بڑھ کر ہے۔ جس کو یہ لوگ جمع کرتے ہیں کیا
اس رحمت و فضل کو یہ لوگ اپنے ناقص عقل پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

حقائق الفرقان
۱۴۴
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
دنیاوی عزتوں کی تقسیم الہی ارادوں اور اس کے قدرتی اسبابوں سے ہو رہی ہے۔ اور تمہاری عقلیں
وہاں پوری حاوی نہیں ۔ ایسے ہی روحانی عزت بھی جس کا اعلیٰ حصہ نبوت ورسالت ہے۔ تمہاری غلط
منطق سے کسی کو نہیں مل سکتی ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۴-۲۴۵)
۳۴- وَلَوْ لَا أَنْ يَكُونَ النَّاسُ اُمَّةً وَاحِدَةً تَجَعَلْنَا لِمَنْ يَكْفُرُ بِالرَّحْمَنِ
لِبُيُوتِهِمْ سُقْفًا مِنْ فِضَّةٍ وَ مَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُونَ -
ترجمہ ۔ اور اگر ایسا نہ ہوتا کہ لوگ ایک ہی جماعت ہو جائیں گے ) کافر و مومن حرص کے سبب سے ) تو
البتہ رحمن کے منکروں کے گھروں کی چھت ہم چاندی ہی کی بنا دیتے اور سیٹریئیں بھی کہ وہ اس پر چڑھیں ۔
تفسیر ۔ تَجَعَلْنَا لِمَنْ يَكْفُرُ ۔ آخر کا فر بھی جو محنت کرتے ہیں ۔ان کا معاوضہ دنیا میں اجر پاتے
ہیں ۔
( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)
٣٦ وَزُخْرُفًا وَإِنْ كُلُّ ذَلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ
لِلْمُتَّقِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور سونے کے بھی ( گھر بنا دیتے ) اور یہ سب کیا ہے دنیا کی چند روزہ زندگی کا گزران
ہے اور تیرے رب کے نزدیک متقیوں کے لئے انجام بخیر ہے۔
تفسیر۔ عاقبت اندیش اللہ تعالیٰ کی صفت عدل اور رحم اور صفت فوقیت علی الکل پر ایمان رکھنے
والا فتح و نصرت کا مالک صرف اللہ تعالیٰ کو یقین کرنے والا ۔ تمام نظام عالم کا قابض اور متصرف
صرف ایک اله الحق ۔ قدوس رب کو سمجھنے والا اللہ تعالیٰ ہی کو حق اور راستی کا حامی اور مددگار جاننے
والا جانتا ہے کہ النبی امداد انجام کار راست بازی کے ساتھ ہے۔ حق ہی کی عمارت مستحکم چٹان پر
قائم ہے۔ سچائی کامیابی سے مال کار علیحدہ نہیں ہوتی ۔ اور وہ الہام البی بالکل سچ ہے جس میں
ہے۔ وَالْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ (الزخرف: ٣٦)
لے آخر کار کامیابی خدا کے پاس پر ہیز گاروں ہی کا حصہ ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۳)

حقائق الفرقان
۱۴۵
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
٣- وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيِّضُ لَهُ شَيْطَنَا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ ۔
ترجمہ ۔ اور جو کوئی رحمن کے ذکر سے غفلت کرے ہم اس پر مقرر کر دیتے ہیں ایک شیطان تو وہ اس
کے ساتھ ساتھ رہتا ہے۔
تفسیر۔ اور جو کوئی آنکھیں چرا وے رحمان کی یاد سے ہم اس پر تعین کریں ایک شیطان پھر وہ ہے
اس کا ساتھی۔
( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۲۱ حاشیه )
۴۳- أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِمْ مُّقْتَدِرُونَ -
ترجمہ ۔ یا تجھ کو وہی دکھا دیں گے جو ہم نے ان سے پیشگوئیاں کہہ رکھی ہیں کیونکہ ہم تو ان پر بڑا
اختیار رکھتے ہیں ۔
تفسیر او نُرِيَنَّكَ یہ الہام کا طرز ہے۔ اب تو مسلمان بھی اعتراض کرتے ہیں کہ یقینی بات
نہیں بتائی ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)
۵۲۔ وَ نَادَى فِرْعَوْنُ فِي قَوْمِهِ قَالَ يُقَوْمِ أَلَيْسَ لِي مُلْكُ مِصْرَ وَ هُذِهِ
الْأَنْهُرُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِى أَفَلَا تُبْصِرُونَ -
ترجمہ ۔ اور ڈھنڈوری پٹوادی فرعون نے اپنی قوم میں اور کہلا یا اے میری قوم! کیا مصر کا ملک
میری سلطنت نہیں اور یہ نہریں جو بہہ رہی ہیں ہمارے مکانوں کے نیچے کیا تم کو دکھتا ہی نہیں ۔
تفسیر۔ اے میری قوم ۔ کیا تم نہیں دیکھتے ۔ ملک مصر کا میں مالک ہوں اور یہ ند ۔ ہوں اور یہ ندیاں میرے
نیچے بہتی ہیں ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶ حاشیہ )
۵۳، ۵۴ - اَمْ أَنَا خَيْرٌ مِّنْ هُذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ - فَلَوْلَا
الْقِيَ عَلَيْهِ أَسْوِرَةٌ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ جَاءَ مَعَهُ الْمَلائِكَةُ مُقْتَرِنِينَ -
ترجمہ ۔ ہاں میں بہتر ہی ہوں اُس شخص سے جو ایک ذلیل آدمی ہے ( یعنی موسیٰ ) یہ تو بات بھی
صاف نہیں کر سکتا۔ پھر کیوں نہیں ڈالے گئے اس پر سونے کے کنگن یا اس کے ساتھ فرشتے ہوتے
صفیں باندھ کر۔

حقائق الفرقان
۱۴۶
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
تفسير - وَلَا يَكَادُ يُبينُ - يبين - بولنا بھی نہیں جانتا۔ بات بھی نہیں کر سکتا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)
متقیوں کے مقابلہ میں بڑے بڑے بادشاہ بار یک دربار یک تدبیریں کرنے والے، مال خرچ
کرنے والے، جتھوں والے آئے ۔ مگر وہ بھی ان متقیوں کے سامنے ذلیل و خوار ہوئے ۔ فرعون کی
نسبت قرآن مجید میں مفصل ذکر ہے۔ حضرت موسی کے بارہ میں کہا۔
و
هُوَ مَهِينٌ ۚ وَلَا يَكَادُ يُبينُ ایک ذلیل (اور ہینا) آدمی ہے۔ میرے سامنے بات بھی نہیں کر
سکتا۔ اور اس کی قوم کو غلام بنا رکھا مگر دیکھو آخر اس طاقتوں والے ، شان وشوکت والے ، جاہ وجلال
والے فرعون کا کیا حال ہوا۔
( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۸)
یہ غلط خیال ہے کہ نبیوں نے اس وقت مقابلہ کیا جب ان کا جتھا ہو گیا ۔۔۔۔۔ حضرت موسیٰ
کیسی حالت میں تھے ۔ فرعون نے کہا۔ هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبينُ ۔ ان کی تمام قوم غلام تھی مگر
ایک آواز سے سب کام کروا لیا۔ وَ اشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ
الْآلِيمَ - (یونس : ۸۹) نبیوں کو ۔ خدا کے پاک لوگوں کو جتھوں کی کیا پرواہ ہے۔ انبیاء کے نزدیک
ایسا خیال شرک ہے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۴ رنومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱)
فرعون نے موسیٰ علیہ السلام کی تبلیغ سن کر کہا قومهُمَا لَنا عبدُونَ (المؤمنون: ۴۸) اس کی قوم تو
ہماری غلام ا غلام رہی ہے - هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبينُ ۔ یہ کمینہ ہے اور بولنے کی اس کو مقدرت نہیں ۔ اور
یبین
ایسا کہا کہ اگر خدا کی طرف سے آیا ہے تو کیوں اس کو سونے کے کڑے اور خلعت اپنی سرکار سے نہیں
ملا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۲ ء صفحه ۶ )
بلکہ میں بہت اچھا ہوں اس ذلیل سے اور یہ تو صاف صاف بول بھی نہیں سکتا بھلا کیوں نہ
ڈالے گئے اس کو سونے کے کنگن ۔ اور نہ آئے اس کے ساتھ فرشتے پر باندھ کر۔ کنگن اس کے زمانہ
میں عزت کا نشان تھا جیسے ہندوستان کی ہندور یاستوں میں اب بھی ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶ حاشیہ )
لے اور سخت کر دے اُن کے دل کہ وہ تجھ پر ایمان ہی نہ لائیں جب تک نہ دیکھ لیں ٹیس دینے والا عذاب۔

حقائق الفرقان
۱۴۷
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
۵۷ - فَجَعَلْنَهُمْ فَجَعَلْنَهُمْ سَلَفَا وَ مَثَلًا لِلْآخِرِينَ -
ترجمہ ۔ پھر ہم نے اس کو بنا دیا گیا گزرا اور ایک فسانہ پچھلوں کے لئے ۔
تفسیر - مثلاً نیک نمونہ اچھی صفتوں والا ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۰)
۶۱ ۶۲ - وَ لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُم مَّلَيْكَةً فِي الْأَرْضِ يَخْلُفُونَ وَ إِنَّهُ
لَعِلْمُ السَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ هُذَا صِرَاطَ مُسْتَقِيمُ
ترجمہ ۔ اور اگر ہم چاہیں تو بنا دیں تم میں فرشتے کہ زمین میں وہ تمہاری جگہ کام کریں ۔ اور
بے شک قرآن شریف ایک قیامت کی علامت ہے تو تم قیامت سے شبہ نہ کرو اور میرا کہا مانو یہی
سیدھا راستہ ہے۔
تفسیر - إِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ ۔ یہ قرآن کہ اس میں قیامت کا خوب بیان ہے۔ اگر مسیح کی طرف
ضمیر پھرتی ہے تو آگے فرمایا وَعِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ -
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۰)
إِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ - سورہ زخرف کو اگر غور سے مطالعہ کیا جاوے تو صاف کھل جاتا ہے
کہ ان کی ضمیر قرآن مجید کی طرف راجع ہے چنانچہ شروع سورۃ میں ہے ۔ إِنَّا جَعَلْنَهُ قُرْءنًا
عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ - وَ إِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتٰبِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيمٌ ۔ یہ انه قرآن مجید ہے۔ پھر
اس سے آگے اسی سورۃ میں دوسرے مقام پر ارشاد ہوتا ہے۔ وَ إِنَّهُ لَذِكْرُ لَكَ وَلِقَوْمِكَ وَ
سَوْفَ تُسْتَلُونَ یہاں بھی اِنَّہ قرآن مجید ہے۔ آگے چل کر تیسرے مقام پر فرمایا۔ وَ إِنَّهُ لَعِلْمٌ
لِلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَ بِهَا وَاتَّبِعُونِ هُذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِيمُ - یہاں کیوں قرآن مجید مراد نہ ہو۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن مجید میں انسان کے تنزل و ترقی کی گھڑیوں کا علم ہے۔ اور اس میں بتایا
گیا ہے کہ قومیں کیونکر بنتی اور بگڑتی ہیں ۔ پس تو اے قرآن پڑھنے والے ان میں شک نہ کرو کیونکہ یہ
بہت ہی قطعی اور صحیح اور سچی باتیں ہیں ۔ ہیں ہیں ۔
اگر یہ ضمیر عیسی کی طرف پھیری جائے تو یہ خرابی پڑتی ہے کہ علم صفت ہے اور مبتدا کی خبر صفت

حقائق الفرقان
الد ٧
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
نہیں ہو سکتی پھر اس کا بھی وَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ سے فیصلہ ہو گیا کہ عیسی علیہ السلام
عِلْمُ السَّاعَةِ اور وہ عِلْمُ السَّاعَةِ خدا کے پاس ہے ۔ اور تم بھی اے مخاطبو! اسی کی طرف
لوٹ کر جاؤ گے۔ تُرْجَعُونَ اور اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ سے ظاہر ہے کہ اللہ کے پاس زندہ بجسد
العنصری موجود نہیں بلکہ جس طرح اور ابرار مر کر جاتے ہیں ۔ اُسی طرح وہ بھی چلا گیا۔
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۳۔ ماہ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۱۳۴)
اس سوال کے جواب میں کہ ابنِ مریم قیامت کی نشانی ہیں یا علامت اس لئے ثابت ہوتا ہے
کہ وہ زندہ ہیں اور قریب قیامت آویں گئے فرمایا۔
اول یہاں لفظ علم کا بہ عین مکسور ہے ۔ جس کے معنے یہ لوگ علامت یا نشانی کہتے ہیں حالانکہ وہ
لفظ جس کے معنے علامت یا نشانی ہے۔ حکم یہ عین مفتوح ہے سو اول تو ان کی خاطر لغت کو محرف مبدل کیا
جاوے تو ان کے معنے تسلیم کئے جاویں۔
دوم یہاں لفظ ساعت کا ہے جس کے معنے قیامت کے کئے جاتے ہیں حالانکہ یہ لفظ عذاب اور
گھڑی یعنی وقت کے معنوں پر آتا ہے اور قیامت صغری یعنی ایک قوم کی موت یا تباہی پر بھی استعمال
ہوتا ہے۔ کوئی خصوصیت اسے قیامت کبری سے نہیں اور اگر فرض کر لیا جاوے کہ ان کی ضمیر ابن مریم
کی طرف ہے۔ تو اس کے معنے یہ ہوئے کہ ابنِ مریم کے ذریعہ اس عذاب کی گھڑی کا علم حاصل
ہوتا ہے جو کہ یہودیوں پر آنا ہے۔ چنانچہ ابن مریم کے بعد یہودی طیطوس رومی کے ہاتھوں سخت
تباہ و برباد ہوئے ۔
سوم یہاں ابنِ مریم کو ساعت کا علم کہا گیا ہے اور اسی سورت کے اگلے رکوع ۱۳ میں لکھا ہے۔
وَعِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ۔ یعنی ساعت کا علم خدا کے پاس ہے اور تم نے اسی کے پاس
جانا ہے۔ تو جب ساعت کا علم خدا کے پاس ہوا تو جو شئے ساعت کا علم ہو گی وہ خدا کے پاس ہو گی۔
پس اگر ابن مریم ساعت کا علم ہے تو اسے خدا کے پاس ہونا چاہیے مگر کس طرح جیسے کہ ہم نے بھی خدا
کے پاس ہونا ہے اسی طرح دیکھو یہاں بھی لفظ تُرْجَعُون کا ہے اور ہماری نسبت بھی ہے انا للہ وانا

حقائق الفرقان
۱۴۹
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
إِلَيْهِ رَاجِعُون - تو گویا جیسے ہم نے خدا کے پاس جانا ہے ویسے ہی مسیح بھی خدا کے پاس ہیں اور اس
سے وفات ثابت ہوئی۔
چہارم ۔ اس سورۃ میں جیسے انہ یہاں آیا ہے ویسے ہی اور جگہ بھی آیا ہے۔ اور وہاں اکثر جگہ
قرآن شریف مراد ہے۔ تو یہ معنے ہوئے کہ قرآن شریف قیامت کی بات کا خوب علم بتاتا ہے اور یہ
بالکل سچ ہے۔
پنجم -
جم ۔ کیا وجہ ہے کہ ان کی ضمیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نہ پھیری جاوے حالانکہ
کہ
آپ دوائر پ نے دو انگلیوں کو ملا کر کہا بُعِثْتُ آنَا وَ السَّاعَةُ كَهَا تَيْنِ اب کیا ضرورت ہے کہ ابنِ مریم جوک
آپ سے پیشتر ہوا۔ اُسے ساعت کا علم کہا جاوے اور آ محضرت جو بعد ازاں ۔ گویا عیسی علیہ السلام
کی نسبت قیامت سے بہت قریب ہوئے ان کو عِلْمُ السَّاعَةِ نہ کہا جاوے۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۳ صفحه ۳۰)
۷۰ - الَّذِينَ آمَنُوا بِايْتِنَا وَكَانُوا مُسْلِمِينَ -
ترجمہ ۔ جن لوگوں نے مانا ہماری آیتوں کو اور وہ فدائی فرمانبردار تھے ۔
تفسیر كَانُوا مُسْلِمینَ ۔ ایمان کے ساتھ عمل ضروری ہے۔
( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۸۰-۴۸۱)
ا ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَ أَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ
ترجمہ ۔ ( ان کو کہا جائے گا) جنت میں جاؤ تم اور تمہارے ساتھ والے یا بیبیاں مزے کرتے ہوئے۔
تفسیر ۔ داخل ہو جاؤ جنت میں اور تمہاری بیبیاں بڑی خوشی اور امن میں ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۱ )
۷۲- يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِصِحَافٍ مِنْ ذَهَبٍ وَ الْوَابِ ۚ وَ فِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ
الْأَنْفُسُ وَتَلَنا
وَ تَلَذُّ الْأَعْيُنُ وَ انْتُمْ فِيهَا خَلِدُونَ -
ترجمہ ۔ اُن کے سامنے دور چلے گا طلائی رکا بیوں کا اور دستی دار پیالوں کا اور اس میں جو تمہارا
جی چاہے سب ہی موجود ہے اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ سدا وہاں رہو گے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی