سُوْرَۃُ الزُّخْرُفِ
حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 2
حقائق الفرقان
۱۵۰
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
تفسير وَ فِيهَا مَا تَشْتَهِيْهِ الْأَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الْأَعْيُن ۔ اور تمہارے لئے اس میں وہ چیزیں ہیں
جو نفس چاہتا ہے اور آنکھیں مزہ لیتی ہیں ۔ ( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۷۵ حاشیه )
٨٦ - وَتَبْرَكَ الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۚ وَعِنْدَهُ عِلْمٌ
السَّاعَةِ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ -
ترجمہ ۔ بڑی بابرکت ہے وہ ذات اور اسی کی سلطنت آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں
کے بیچ میں ہے اور اسی کے نزدیک ہے قیامت کا علم اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
تفسیر - وَعِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ - گو پاسخ مرکز خدا کے پاس ہے جہاں اب بھی مرکز پہنچیں گے۔
وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ۔ یہ بھی ثابت ہوا کہ عیسی تمہارے پاس نہیں آئے گا۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)
۸۷- وَلَا يَمْلِكُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ
وور
وَهُمْ يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور وہ تو کچھ اختیار نہیں رکھتے جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا شفاعت کرنے کے لئے مگر ہاں
جس نے گواہی دی سچی اور وہ جانتے ہیں ۔
تفسیر۔ بعض لوگ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شافع ہونے کا ثبوت قرآن مجید
سے طلب کرتے ہیں ۔ ان کیلئے یہ آیت حجت قویہ ہے ۔ وَلَا يَمْلِكُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ
الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ۔ اور جن کو یہ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ شفاعت کے
مالک نہیں ۔ ہاں یہ بات صحیح ہے کہ ایک شافع ہے۔ جس نے حق کی گواہی دی اور وہ لوگ اسے خوب
جانتے ہیں۔ یعنی ( سید نا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) ۔ اسی طرح ایک اور آیت ہے ۔ وَ لَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا
أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا ( النساء : ۶۵)
اور اگر ان لوگوں نے اپنی جان پر کوئی ظلم کیا تو وہ تیرے پاس آتے اور اللہ سے مغفرت مانگتے اور
رسول بھی ان کیلئے مغفرت مانگتا ۔ تو اللہ کو توبہ قبول کرنے والا مہربان پاتے۔
،
حقائق الفرقان
۱۵۱
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
شفاعت کی حقیقت سمجھنے کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ لفظ شفع سے نکلا ہے۔ اور مندرجہ ذیل ر مندرجہ ذیل
وَ يَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔
إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَ ۔
-
(آل عمران: ۳۲) آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع انسان کے گناہوں
کی مغفرت کا موجب ہے۔ حضور انور کی ذات ستودہ صفات ایک نور ہے۔ جو اس نور سے تعلق پیدا
کرتا ہے۔ اس سے ظلمات دور ہوتی ہیں ۔ یہ شفاعت ہے۔ مجرموں کی جنبہ بازی کا نام شفاعت شفاء نہیں
جیسا کہ بعض نادانوں نے غلطی سے سمجھا ہے اور اس پر اعتراض کرتے ہیں۔
تشخیذ الاذہان جلدے نمبر ۳۔ ماہ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحہ ۱۳۶ - ۱۳۷ )
مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ - جو آجکل حق کی گواہی دے رہا ہے یعنی محمد رسول اللہ ۔ جسے کفار تک جانتے
ہیں بعض مسلمان جو شفاعت کے منکر ہیں ان پر افسوس۔
دو
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۱)
میں اپنے فن طبابت میں دیکھتا ہوں کہ میری کوشش کی سپارش ، میری دی ہوئی دواؤں کی
سپارش کہیں منظور ہے اور کہیں نامنظور ۔ اسی طرح سائنس دانوں کی سپارشیں کہیں منظور ہیں کہیں
نامنظور ۔ بادشاہوں کے وزراء ، امراء سپہ سالاروں کی سپارشیں کہیں منظور ہیں کہیں نامنظور ۔ دعا میں کہیں
کامیاب کر کے شکر کے انعامات کا موجب ہوتی ہیں اور کہیں ناکامی سے صبر کے انعامات دلاتی ہیں۔
پس اس قاعدہ کے مطابق بعضوں کے حق میں لکھا ہے کہ ان کے لئے سپارش نامنظور ہے اور
بعض کے لئے سپارش منظور ہے۔ اسی طرح بعض کی سپارش منظور اور بعض کی نامنظور ۔ سپارش اور گناہ
کا یہ تعلق ہے کہ گناہ اخذ کا موجب ہے۔ اور سپارش کنندہ کی سپارش اس کے نیک اعمال کے باعث النبی
عفو ( کھما) کو حاصل کر کے ایک قسم کے گناہ گار کیلئے تو کھما کا موجب ہوتی ہے اور سپارش کنندہ کے
واسطے باعث اعزاز و امتیاز - شفاعت ایک دعا بلکہ دعا سے بڑھ کر ایک درجہ کی پرارتھنا ہے۔ پس اس
پر انکار کیا ؟
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۱، ۱۴۲)
اے (اے محمد) تم ان سے کہہ دو کہ اگر تم اللہ کے محبوب بننا چاہتے ہو (جیسا کہ میں اللہ کا محبوب بنا ہوں ) تو تم میرے
چال چلو پوری پوری تو تم بھی اللہ کے محبوب بن جاؤ گے اور تمہارے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اللہ غفور الرحیم ہے۔
حقائق الفرقان
۱۵۲
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
ایک عیسائی کے اعتراض کہ انسان کی نجات قیامت کے روز کیونکر ہوگی ۔ حسنِ عمل سے یا
شفاعت شفیع سے یا دونوں سے“ کے جواب میں تحریر فرمایا۔
مخلوق کی نجات کا مدار ایسا تنگ اور محدود نہیں جو پادریوں نے بیان کیا۔ کیا خدائی ارادے محدود ہیں؟
کیا اس بے حد ہستی کے کام کسی مخلوق کے خیال اور وہم پر موقوف ہیں؟ بندگانِ خدا کی نجات قیامت کے
روز محض باری تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہوگی اور صرف اس کے رحم اور غریب نوازی سے ہم نجات پائیں
گے اگر اعمال وغیرہ سے نجات ہے تو فضل کچھ بھی نہیں ناظرین یقین کرو کہ فضل و کرم خداوندی سے
نجات ہے اور یہی فضل و کرم اسلام میں نجات کا باعث ہے دیکھو سورۂ دخان ۔اس میں اہل جنت کے
انعامات کا ذکر ہوتے ہوتے بتایا ہے کہ جنت میں جانے والے دوزخ سے اللہ کے فضل سے بچے ۔
وَوَقْهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ - فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ - (الدخان: ۵۸،۵۷)
اور سورہ حدید میں ہے۔
سَابِقُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ
آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ (الحديد: ۲۲)
وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّنَ وَ
الصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا - ذَلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ
عَلِيمًا ۔ (النساء: ۷۱،۷۰)
لے اور بچایا ان کو دوزخ کی مار سے فضل سے تیرے رب کے۔ ۲ے دوڑ واپنے رب کی معافی کی طرف اور بہشت کو
جس کا پھیلاؤ ہے جیسے پھیلاؤ آسمان اور زمین کا رکھی گئی ہے ان کے واسطے جو یقین لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں
پر ۔ یہ بڑائی اللہ کی ہے دیوے اس کو جس کو چاہے اور اللہ کا فضل بڑا ہے ۔ را ہے۔ ۳ اورج اور جولوگ چلتے ہیں حکم میں اللہ کے
اور رسول کے سودے ان کے ساتھ ہیں جن کو اللہ نے نوازا ۔ نبی اور صدیق اور شہید اور نیک بخت اور خوب ہے ان
کی رفاقت ۔ یہ فضل ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ بس ہے خبر رکھنے والا ۔
حقائق الفرقان
۱۵۳
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
قرآن بیان کرتا ہے ۔ گناہ تین قسم کے ہوتے ہیں ۔ اوّل شرک ۔ دوم کبائر ۔
سوم صغائر ۔ شرک کی نسبت قرآن کریم فیصلہ دیتا ہے کہ وہ ہرگز بدوں تو بہ معاف نہ ہوگا۔ اس کی سزا بھگتنی
ضرور ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ (النساء: ۱۱۷) انجیل بھی بال ہیں کہ
بڑی بشارت اور بشیر ہے۔ فرماتی ہے متی ۱۲ باب ۳۱ ۔ روح کے خلاف کا کفر معاف نہ ہوگا۔
دوسری قسم گناہوں کی وہ کبائر اور بڑے بڑے گناہ جو شرک کے نیچے ہیں اور صغائر یا مبادی
کبائر سے اوپر اور یہ بالکل ظاہر ہے کہ ہر ایک کبیرہ اور بڑے گناہ کی ابتدا میں چھوٹے چھوٹے
گناہ جو اس کبیرہ سے کم ہیں ہوتے ہیں مثلاً جو شخص زنا کا مرتکب ہوا۔ ضرور ہے کہ ارتکاب زنا سے
پہلے وہ اس نظر بازی کا مرتکب ہو جس سے زنا کے ارتکاب تک نوبت پہنچی ۔ یا ابتداء وہ باتیں سنیں
جن کے باعث اس بدکاری کے ارتکاب تک اس زنا کنندہ کی نوبت پہنچی ۔ ایسے ہی ان باتوں کا
ارتکاب جن کے وسیلے سے اس کو وہ شخص ملا ۔ جس سے زانی نے زنا کیا اور بالکل ظاہر ہے کہ ان
ابتدائی کارروائیوں کی برائی زنا کی برائی سے ضرور کمی پر ہے۔ ایسے کبائر اور بڑے گناہوں کی
نسبت قرآن کریم فرماتا ہے۔
إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيَاتِكُمْ (النساء:۳۲) کیا معنی؟ جن
بڑے بڑے گناہوں کے ارتکاب سے تم لوگ منع کئے گئے ۔ اگر ان بڑے گناہوں سے بیچ رہو تو ان
کے مبادی اور ان کے حصول کی ابتدائی کارروائی صرف ان بڑے گناہوں سے بچ رہنے کے باعث
معاف ہو سکتی ہے۔ مثلاً کسی شخص نے کسی ایسی عورت سے جماع کرنا چاہا جو اس کے نکاح میں نہیں اور
اس عورت کے بلانے پر کسی کو ترغیب دی یا کچھ مال خرچ کیا۔ اور اُسے خالی مکان میں لایا اور اسے
دیکھا۔ بلکہ اس کا بوسہ بھی لے لیا۔ لیکن جب وہ دونوں برضا و رغبت برائی کے مرتکب ہونے لگے اور
کوئی چیز روک اور بدکاری کی مانع وہاں نہ رہی اور اس بدکار روائی کا آخری بد نتیجہ بھی ظاہر نہ ہوا تھا کہ
لے اللہ یہ نہیں بخشا کہ اس کا شریک ٹھہرایا جائے اور اس سے نیچے بخشتا ہے۔
اگر تم بچتے رہو گے بری چیزوں سے جو تم و منع ہوئیں تو ہم اتار دیں گے تم سے تقصیریں تمہاری ۔
حقائق الفرقان
اولد
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
اس زانی کے ایمان نے آکر اسے زنا سے روک دیا۔ اب یہ شخص با ایں کہ مال خرچ کر چکا ہے یا ثانی
کی رضا مندی پاچکا۔ صرف ایمان کے باعث ہاں صرف ایمان ہی کے باعث اور خدا کے خوف سے
باہمہ وسعت و طاقت اس بڑی برائی کے ارتکاب سے ہٹ گیا اور اسکا مرتکب نہ ہوا۔ تو صرف اسی
اجتناب سے اس کی ابتدائی کارروائیاں جو حقیقت میں مبادی گناہ اور گناہ کی محرک تھیں معاف ہو
جائیں گی۔ کیونکہ اس کا ایمان بڑا تھا۔ جس نے آخری حالت میں خدا کے فضل سے دستگیری کی ۔
اور تیسری قسم گناہ کی صغائر ہیں۔ جن کا ذکر کبائر میں ضمنا آ گیا۔
ناظرین! نجات صرف رحم اور فضل سے ہے اور رحم اور فضل کا مستحق ایماندار ہے۔ ان رحمت
اللهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ - (الاعراف: ۵۷)
اور ایمان کے پھل نیک اعمال ہیں۔ پس کل اعمال یا اکثر اعمال اگر عمدہ ہیں تو معلوم ہوا کہ اُن
عمدہ اعمال کے عامل کا ایمان بڑا اور قوی تھا۔ جب ایمان بڑا اور قوی ہوا۔ تو بہت بڑے فضل کا جاذب
ہو گا اور اگر نیک اعمال کے ساتھ تیسری قسم کے چھوٹے بداعمال یا چھوٹے بڑے دونوں قسم کے
برے اعمال مل گئے تو ظاہر ہے کہ ایسے شخص کے ایمان میں بمد مقابل کچھ کفر بھی ہے۔ جس کے
بد ثمرات یہ معاصی چھوٹے اور بڑے ہیں ۔ کیونکہ ایمان کا پھل تو یہ بد اعمال ہو نہیں سکتے ۔ پھر لا محالہ
کفر سے یہ ثمرات ہوں گے ۔ گو وہ چھوٹا ہی کفر کیوں نہ ہو۔ اور کفر فضل کا جاذب نہیں ۔ بلکہ فضل کو روکتا
ہے۔ جیسے اندھیری کوٹھڑی کی دیواریں اور چھت سورج کی روشنی کو روکتی ہیں ۔
پس ایسے شخص میں ضرور جنت اور نجات کے اسباب اور فضل کے کھینچنے اور لینے کے ذریعے
دوزخ میں جانے کے اسباب اور بہشت و نجات میں جانے کی روکیں مل جائیں گی ۔ اس لئے ایک
میزان کی ضرورت پڑی۔ مگر یہ میزان دکانداروں کی ترازو سے یا ریلوے والوں کی ماپ تول سے
نرالی ہے۔ دیکھو سموئیل ۲ باب ۳۔ یہ تراز و خدا کے عدل اور قدوسیت کی ترازو ہے۔ نیک اعمال کی
زیادتی میں ایمان کی قوت ظاہر ہے اس لئے وہ ایمان بڑے فضل کا لینے والا ہوا۔ اور مساوات اور کمی کی
لے بے شک مہر اللہ کی نزدیک ہے نیکی والوں سے۔
حقائق الفرقان
۱۵۵
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
صورت میں قرآن کی اس امید بھری آیت سے
وَ أَخَرُونَ اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِهِمْ خَلَطُوا عَمَلًا صَالِحًا وَ أَخَرَ سَيْئًا عَسَى اللَّهُ أَنْ يَتُوبَ
عَلَيْهِمْ إِنَّ اللهَ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - (التوبة : ١٠٢)
امید ہے کہ خداوندی رحم اس کے غضب پر سبقت لے جاوے اور اس کا فضل بچالے۔ الا یہی
فضل کبھی کسی شفیع کو اپنے پہنچنے کیلئے ذریعہ بنالیتا ہے۔ اہلِ اسلام میں بے اذن شفاعت ثابت نہیں۔
اور جب اذن ۔ اسے شفاعت ہوئی۔ تو وہ شفاعت حقیقت میں فضل ہو گیا۔ یہی فضل نجات کا باعث ہے
اور اس بالا ذن شفاعت کا ثبوت جسے خدا کے رحم اور فضل نے گنہگار کے بچانے کیلئے تحریک دی۔
قرآن میں یہ ہے۔
وَ لَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا
اللهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا - (النساء : ۶۵)
☆
یا درکھو جب نیک اعمال کثرت سے نہیں ہوتے۔ اور ایمانی قوت کا قوی ہونا ثابت نہیں ہوتا۔
اس وقت بڑے فضل کو یہ چھوٹا سا ایمان نہیں کھینچ سکتا اور فضل لینے سے سبب میں کمزوری ہوتی ہے اس
لئے باری تعالیٰ کا رحم اور کرم چھوٹے سے ایمان کے ساتھ کسی شفیع کی شفاعت اور داعیوں کی دعا کو ملا دیتا
ہے اور اسی کمزور ایمان کو اس ذریعہ سے قوت دیگر فضل کے لائق بنا دیتا ہے۔ بلکہ صرف ایمان ہی ابدی
سزا سے بچانے کیلئے اس فضل کو لے لیتا ہے۔ جس کے ساتھ انسان دوزخ کی ابدی سزا سے بچ جاوے۔
پادری صاحب ! پولوس بھی کیا کہتا ہے۔ پھر اگر فضل سے ہے تو اعمال سے نہیں نہیں تو فضل فضل نہ رہے
گا اور اگر اعمال سے ہے تو پھر فضل کچھ نہیں نہیں تو عمل عمل نہ رہے گا۔ نامہ رومیاں ا ا باب ۶ ۔
لے اور بعضے لوگوں نے مان لیا اپنا گناہ ۔ ملا یا ایک کام نیک اور دوسرا بد ۔ شاید اللہ معاف کرے ان کو ۔ بے شک اللہ
بخشنے والا مہربان ہے ۔ ۲ے اور ان لوگوں نے جس وقت اپنا برا کیا تھا اگر آتے تیرے پاس پھر اللہ سے بخشواتے اور
بخشوا تا ان کو رسول ۔ تو اللہ کو پاتے معاف کرنے والا مہربان۔
حمد اعمال ، ایمان ، گناه ، ثواب ، فضل ان سب اصطلاحات کی نسبت حکیمانہ طور پر ہمارا خیال کچھ کیوں نہ ہو
اور ہم عیسائی مفہوم اور مذاق سے بالکل الگ کیوں نہ ہو لیکن بہر حال ان اصطلاحات کا اطلاق مخاطبین ہی کے مذاق
کے موافق ہم کیے جاتے ہیں کیونکہ ہماری اس کتاب کا موضوع و منشاء بھی یہی ہے۔
حقائق الفرقان
۱۵۶
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
پادری صاحبان ! آپ کو عہدِ جدید میں دکھلا دیا کہ آپ کا یہ سوال کہ نجات اعمال سے ہے یا
شفاعت سے کیسا کمزور ہے۔ نجات نہ اعمال سے ہے نہ شفاعت سے۔ نجات صرف خدا کے فضل
سے ہے۔
ہاں اتنی بات رہی کہ خداوندی فضل کو کون چیز جذب کرتی ہے۔ اور کس کے ذریعہ ہم محض
فضل سے نجات پاسکتے ہیں ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ایمان فضل ربانی کو جذب کرتا ہے۔ قرآن
فرماتا ہے۔
فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَاعْتَصَمُوا بِهِ فَسَيْدْ خِلْهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِنْهُ وَفَضْلٍ ( النساء:۱۷۶)
اس آیت سے صاف واضح ہوتا ہے کہ جو لوگ ایمان لائے ان کو خداوند کریم فضل و رحمت میں
داخل کرے گا۔
عہد جدید بھی یہی کہتا ہے۔ دیکھو نامہ رومیاں ۳ باب ۲۸۔ کیونکہ ہم نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ آدمی
ایمان ہی سے بے اعمال شریعت کے راست باز ٹھہرتا ہے اور نامہ رومیاں ۴ باب ۳۔ فرشتہ کیا کہتا
ہے۔ یہی کہ ابراہام خدا پر ایمان لایا اور یہ اس کیلئے راست بازی گنا گیا۔
نجات اور فضل اور ایمان کی مثال بعینہ ایسی ہے کہ ایک شخص جس کی آنکھیں تندرست ہیں۔
ایک ایسے مکان میں جو بالکل بند ہے بیٹھا ہے اور کہیں اُس مکان میں روشنی آنے کا راستہ نہیں ۔ اب
اس شخص کو ایک نہایت عزیز اور پیارے دوست کا دیدار مطلوب ہے اور وہ دوست بھی اس مکان میں
موجود ہے۔ اور ظاہر ہے کہ روشنی کے بدوں اپنے دوست کا چہرہ نہیں دیکھ سکتا اور اس دوست کے دیدار
سے اس طالب دیدار کے دل اور روح کو کوئی راحت نہیں مل سکتی ۔ جب تک روشنی نہ آوے ۔ اور
دوست کا چہرہ نہ دکھلاوے۔ روشنی لینے کے مختلف ذریعے ہیں۔ یا تو اس مکان میں روشندان نکالے یا یا
چراغ وغیرہ سے کام لے۔ غرض کوئی چیز روشنی کی جاذب ہی نہیں تو روشنی دیدار لینے میں امداد نہ کرے
لے سو جو یقین لائے اللہ پر اور اس کو مضبوط پکڑا تو ان کو داخل کرے گا اپنی مہر میں اللہ فضل میں ۔
حقائق الفرقان
۱۵۷
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
گی ۔ گوروشنی فی الحقیقت دیکھنے کا آلہ ہے۔ جب روشندان یا چراغ وغیرہ سے روشنی لے تو دوست کے
دیدار سے وہ دیدار کا طالب آرام پاسکتا ہے۔ ایسا ہی دیدار اور دیدار سے آرام تو نجات ہے۔ اور وہ
روشنی فضل و کرم خداوندی ہے۔ ایمان ایک روشندان یا چراغ ہے جو فضل کی روشنی کو کھینچتا ہے اور
ایمان کو اس روشنی کا جاذب قرآن نے بھی کہا ہے۔
لو اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ (البقرة: ۲۵۸)
پس جس قدر مومن کا ایمان بڑھتا ہے۔ اسی قدر وہ بڑے فضل کو جذب کرتا ہے۔ اور اسے حاصل
کرتا ہے جیسے جس قدر روشندان اور فتیلہ بڑا ہو گا۔ اسی قدر زیادہ روشنی کو کھینچے گا۔ اب اگر کوئی یہ سوال
کرے کہ جب ایمان ایمان فضل کو بلاتا ہے اور فضل سے نجات ہے تو اعمال کیا ہوئے؟ کیا اعمال لغو اور بیکار
ہوں گے؟ تو معلوم ہوا کہ سائل نے ایمان اور اعمال نیک کا تعلق نہیں سوچا۔ کیونکہ نیک اعمال اور سچا
ایمان ایک دوسرے کو لازم و ملزوم ہے۔ سچا ایمان نیک اعمال کا بیج ہے۔ اور اچھے بیج کا ضرور ہاں
اچھے بیج کا ضرور اچھا ہی پھل ہوتا ہے۔
پولوس نامہ رومیاں ۶ باب ۱۵ میں صاف فرماتے ہیں کہ تم فضل کے اختیار میں ہو۔ پس تو کیا ہم
گناہ کیا کریں۔ اس لئے کہ ہم شریعت کے اختیار میں نہیں۔ بلکہ فضل کے اختیار میں ہیں ۔ ایسا نہ ہو۔
کیا تم نہیں جانتے کہ جس کی تابعداری میں تم اپنے آپ کو غلام کے مانند سو نپتے ہو۔ اسی کے غلام ہو۔
جس کی تابعداری کرتے ہو۔ خواہ گناہ کی ۔ جس کا انجام موت ہے۔ خواہ فرماں برداری کی جس کا پھل
راست بازی ہے۔ بھلا کچھ شک ہے کہ درخت اپنے پھلوں سے ہی پہچانا جاتا ہے۔ بالکل سچ ہے کہ سچا
ایمان اچھے اور نیک اعمال کا باعث ہے اور کفر اقسام بدکاریوں کا مثمر ۔ انسان کی کمزوریاں کبھی اسے
کفر کے باعث فضل کے لینے میں بد نصیب کر کے گناہ کا مرتکب بناتی ہیں ۔
اور غفلت کی حالت میں شیطان کڑوے بیج بوتا ہے ۔ متی ۱۲ باب ۲۵ ۔ اس واسطے عادل
خدا کی ذات بابرکات نے اس کی تدبیر فرمائی ۔
لے اللہ کام بنانے والا ہے ایمان والوں کا ، نکالتا ہے ان کو اندھیروں سے اُجالے میں ۔
حقائق الفرقان
۱۵۸
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - (الاعراف: 9)
وَ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ يَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُوْنَ فِيهَا
بِغَيْرِ حِسَابٍ - (المومن : ۴۱)
کیا معنی؟ کہ جب ایک انسان بد اور نیک اعمال دونوں قسم کے عملوں کا مرتکب ہوتا ہے تو معلوم
ہوا کہ اُس میں ایمان اور اس کے مد مقابل کے بیج بوئے گئے ہیں ۔ اس لئے میزان کی ضرورت ہوئی۔
تا کہ عدل کی صفت پوری ہو ۔ پس جس کے نیک اعمال بڑھ گے۔ عدل اور رحم اس کا شفیع ہوا اور
فضل و کرم سے ایسے شخص کا بیڑا پار ہو گیا ۔ سچ ہے بھلے اور چنگے کو طبیب کی ضرورت نہیں ۔ متی و باب
۱۲ ۔ اور جس کے اعمال نیک اور بد ملے جلے ہیں تو اس کیلئے بھی رحم اور کرم کا پلہ امید ہے کہ فضل سے
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۸۹ تا ۲۹۴)
بھاری ہو جاوے۔
اس سوال کے جواب میں کہ اگر شفیع کی ضرورت ہے تو اس کے شرائط اور وجہ خصوصیت کیا ہے؟“
جواب:۔
د شفیع کے شرائط وہی جانے جسے شفیع بنانا ہو۔ یعنی خدا جس کے رحم اور کرم اور فضل نے شفیع بنایا
ہو۔ الا جہاں جہاں شفاعت کا ثبوت ہے۔ وہاں وہاں قرآن نے وہ شرائط بتلا دیتے ہیں۔ غور کرو۔
انبیاء اور ملائکہ کی شفاعت اُسی کے رحم اور فضل سے ہے۔ اور اس کے اذن اور اجازت سے دیکھو۔
بَلْ عِبَادُ مُكْرَمُونَ - لَا يَسْبِقُونَهُ بِالْقَوْلِ وَهُمْ بِأَمْرِهِ يَعْمَلُونَ (الانبياء : ۲۸،۲۷)
وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَى - (الانبياء: ۲۹)
وَلَا يَمْلِكُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ -
(الزخرف:۸۷)
ه۔
لے سوجن کی تو لیں بھاری پڑیں سو وہی ہیں جن کا بھلا ہوا۔ ہے اور جس نے کی ہے بھلائی وہ مرد ہو یا عورت اور
وہ یقین رکھتا ہو سو وہ لوگ جائیں گے بہشت میں ۔ روزی به میں ۔ روزی پائیں گے وہاں بے شمار ۔ سے لیکن وہ بندے ہیں جن کو
عزت دی ہے۔ اس سے بڑھ کر نہیں بول سکتے ۔ اور وہ اسی کے حکم پر کام کرتے ہیں۔ ہے اور سفارش نہیں کرتے
مگر اس کی جس سے وہ راضی ہو۔ ہے اور اختیار نہیں رکھتے جن کو یہ پکارتے ہیں سفارش کا ۔ مگر جس نے گواہی دی
سچی اور ان کو خبر تھی ۔
حقائق الفرقان
۱۵۹
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
وَ يَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَ عِلْمًا فَاغْفِرُ لِلَّذِينَ تَابُوا وَ
اتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ (المومن : ۸)
وَ يَسْتَغْفِرُونَ لِمَنْ فِي الْأَرْضِ - (الشورى : 1 )
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۴)
اس سوال کے جواب میں کہ شفاعت کبری اور صغری کی تعریف کیا ہے۔ شفاعت کبری یا صغری
کا قرآن سے بہ نسبت محمد صاحب کے کیا ثبوت ملتا ہے۔ لفظی معنی لکھ کے آیت سے ثابت کریں
تاویلیں اور مرادی معنی مطلوب نہیں۔
جواب:۔ یہ قرآن ہی وہ کتاب ہے جو ہر زمانے کے فلسفے میں اپنے آپ کو راست باز
ثابت کرتی رہی اور ثابت کرے گی جس قدر علوم دنیا میں ترقی پاویں گے۔ یہ کتاب ان کے سچے
اصولوں سے کبھی مخالفت نہ کرے گی اور اپنا صدق ظاہر کرنے کو بے تعصب محققوں کو اپنی راستی پر
کھینچ لائے گی ۔ اگر حق طلبی مد نظر ہے۔ اس سوال کے جواب پر اکتفا کیجئے اور لیجئے ہم آپ کے تمام
پہلوؤں کو دیکھ کے جواب دیتے ہیں اور لفظی معنے لکھ کر آیتیں دکھلاتے ہیں ۔ اور دونوں قسم کی
شفاعتوں کا قرآن سے ثبوت دیتے ہیں۔ شفاعت کے معنے سفارش ۔ صغری کے معنے چھوٹی اور کبری
کے معنی بڑی۔ شفاعت صغری چھوٹی سپارش ۔ شفاعت کبری بڑی سپارش ۔ ہاں نہیں سپارش بڑی۔
چھوٹا اور بڑا ہونا ایک نسبتی امر ہے۔ جیسے ایک اور تین ۔ ایک تین سے چھوٹا اور تین ایک سے بڑا۔
اب قرآن سے ثبوت لیجئے اور ثبوت بھی کیسا جس میں یہ بات بھی ثابت ہو جائے گی کہ دونوں قسم کی
سفارش آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں ثابت ہے۔ پہلے چھوٹی سفارش ۔
وَ لَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا اِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا
اللهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا - (النساء : ۶۵)
لے اور گناہ بخشواتے ہیں ایمان والوں کے۔ اے رب ہمارے ہر چیز سمائی ہے تیری مہر اور خبر میں ۔ سو معاف کران
کو جو توبہ کریں اور چاہیں تیری راہ اور بچا ان کو آگ کی مار سے ۔ ۲ اور گناہ بخشواتے ہیں زمین والوں کے۔
اور ان لوگوں نے جس وقت اپنا برا کیا تھا اگر آتے تیرے پاس پھر اللہ سے بخشواتے اور بخشوا تا ان کو رسول تو اللہ کو
پاتے معاف کرنے والا مہربان ۔
حقائق الفرقان
١٦٠
سُورَةُ الزُّخْرُفِ
خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلَّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلَوتَكَ سَكَن
لَهُمْ وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ - ( التوبه : (۱۰۳)
دیکھو یہاں صرف منافقوں کے گروہ کی شفاعت کا تذکرہ ہے۔ اس لئے یہ شفاعت صغری شفاعت
ہوئی اور کبری شفاعت کا ذکر ان آیات شریفہ میں ہے جن کے ذریعے آپ بڑے جوش وخروش سے
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گنہگار ہونے کا استدلال کرتے ہیں ۔ وہ آیات اس قسم کی ہیں۔
وَاسْتَغْفِرْ لِذَ بِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ - (محمد: ۲۰)
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۶، ۲۹۷)
شفاعت ایک قسم کی دعا ہے اور دعا کا مؤثر ہونا کل مذاہب تاریخیہ میں مسلم اور دعا کیلئے یا دعا کی
قبولیت کیلئے گناہوں سے پاک ہونا ہرگز ہرگز شرط نہیں ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۷)
۸۹ - وَقِيلِهِ يُرَبِّ إِنَّ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ لَا يُؤْمِنُونَ ۔
ترجمہ ۔ اور رسول اللہ کے یا رب یا رب کہنے کی قسم ہے کہ یہ ایسے لکھے لوگ ہیں کہ مانتے ہی نہیں۔
تفسیر - وقيله - یہ عطف ساعت پر ہے۔ ۲۔ و بمعنے رب یعنی بار بار اس کا کہنا۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۱)
۹۰ - فَاصْفَحُ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلَامٌ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ تو خیر تو ان سے منہ پھیر لے اور کہہ دے سلام ۔ آگے چل کر یہ معلوم کر لیں گے۔
تفسير فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلم ۔ تو ان سے درگزر کر اور سلام کہہ دے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۳۲)
پھر عفوکر ان سے اور کہہ سلام۔ (فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۳ حاشیہ )
ا لے ان کے مال میں سے زکوۃ کہ ان کو پاک کرنے اس سے اور تربیت اور دعا دے ان کو البتہ تیری دعا ان کے
واسطے آسودگی ہے۔ اور اللہ سب سنتا ہے جانتا ۔ ۲ے اور معافی مانگ اپنے گناہ کے واسطے اور ایماندار مردوں اور
عورتوں کے لئے ۔