سُوْرَۃُ النَّجْمِ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
۲۲۲
سُورَةُ النَّجْمِ
سُورَةُ النَّجْمِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ نجم کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے اسم شریف سے جو پہلے سے نیک راہ سکھلانے
والا ہے اور عمل کرنے والوں کو نیک نتیجے دینے والا ہے۔
۲ تا ۵۔ وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوَى وَ مَا يَنْطِقُ
عَنِ الْهَوَى - إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى -
ترجمہ ۔ ثریا ستارہ کی قسم ہے جب وہ سمت الراس پر نہ ہو، اِدھر اُدھر ہو۔ نہ بہرکا تمہارا صاحب نہ
بھٹکا۔ اور وہ بات نہیں کرتا اپنے نفس کی خواہش سے۔ بے شک وہ تو وحی ہے جو اس کو بھیجی جاتی ہے۔
تفسیر۔ وہ اللہ تعالیٰ جس کی ذات بابرکات نے جسمانی ظلمتوں میں تمہارے آرام کے واسطے
ایسے جسمانی سامان بنائے ہیں جن سے تم آرام پاؤ بشرطیکہ انکی طرف توجہ کرو۔ اس نے تمہارے
ابدی آرام اور روحانی راحتوں کے واسطے تدابیر نہ رکھی ہوں گی ؟ بے ریب رکھی ہیں۔ جسمانی لیل اور
چند گھنٹوں کی رات میں اگر کوئی راہنما ستارہ موجود ہے تو اس روحانی لیل اور عموم اور ہموم کی نہایت
بڑی لمبی رات کے وقت بھی اللہ تعالیٰ کے فضل نے تمہاری منزل مقصود اور جاودانی آرام تک پہنچانے
کا راہنما بھی ضرور رکھا ہوگا ۔ وہ کون ہے؟ بے ریب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ ثبوت ۔ مَا ضَل
صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوى (النجم : (۳) ۔ وجہ ثبوت ۔ اپنے ہی ملک میں ذرا تجربہ اور بلند نظری سے کام
لو۔ نظر کو اونچا کر کے دیکھو یہ شخص تمہارے شہر کا تمہارا ہم صحبتی جس کا نام محمد، احمد ، امین ہے اور جس کو
تمہارے چھوٹے بڑے انہیں پیارے ناموں سے پکارتے ہیں۔ کیسا ہے؟ کیا تمہارے لئے کافی
راہنما نہیں؟ بے ریب ہے۔ کیونکہ نظریات کا علم ہمیشہ بدیہات سے ہوتا ہے۔ اور غیر معلومہ نتائج پر

حقائق الفرقان
۲۲۳
سُورَةُ النَّجْمِ
پہنچنا ہمیشہ معلومہ مقدمات سے ممکن ہے۔ نہایت بار یک فلسفی کا پتہ عامہ قواعد سے لگتا ہے ۔ جانتے
ہو۔ کسی انسان کو انسانِ کامل یقین نہ کرنے کے تین سبب ہوتے ہیں۔ اول یہ کہ تم اس شخص کے
حالات سے پورے واقف نہیں جس نے ہادی اور انسانِ کامل ہونے کا دعوی کیا۔ دوم یہ کہ وہ
شخص جس نے ہادی اور انسانِ کامل ہونے کا دعوی کیا اُسے علم صحیح نہ ہو۔ سوم یہ کہ باوجود علم صحیح رکھنے
کے اس کی عادت ایسی ہو کہ علم صحیح پر عمل نہ کرے۔ سو اس رسول خاتم الرسل محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں ان
تینوں عیوب میں سے ایک بھی نہیں ۔ مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوى (النجم : (۳)۔ یعنی نہ بھولا اور نہ
بے علمی سے کام کیا تمہارے ساتھ رہنے والے نے اور نہ کبھی علم صحیح کے خلاف کرنے کا ملزم ہوا۔ پہلی اور علم
وجہ عدم تسلیم کا جواب تو یہ ہے کہ چالیس برس کامل کے تجربہ سے دیکھ لو۔ یہ شخص محمد امین ( بِأَبِي وَأُمِّی
صلی اللہ علیہ وسلم ) بھلا اس میں کوئی عیب رکھنے کی بات ہے۔ دوسری وجہ کا جواب یہ ہے کہ مَاضَلَّ
جس کے معنے ہیں کبھی نہ بھولا ۔ ہمیشہ تمہاری اور اپنی بہتری کی جو تد بیر نکالی وہ تدبیر آخر مثمر ثمرات نیک
ہوئی۔ تیسری وجہ کا جواب دیا ۔ وَمَا غَوی (النجم : (۳) - چالیس برس تمہارے ساتھ رہا اور تمہارا
صاحب کہلا یا مگر کبھی کسی بد عملی کا ملزم ہوا ؟ ہر گز نہیں۔ چالیس برس تک جس نے راستی اور راست بازی
کا برتاؤ کیا۔ جس کے ہاتھ پر صدیق نے بھی بیعت کی۔ جس کے سینکڑوں مریدوں میں سے ایک بھی
تبلیغ احکام اسلام میں کذب کا ملزم نہ ہوا۔ وہ جس نے کبھی مخلوق پر افتراء نہ باندھا اب وہ کیا ہماری
ذات پاک پر مفتری ہوگا ؟ ہرگز نہیں۔ اگر اپنی پہلی تجارب اور اپنی پہلی معلومات صحیحہ پر صحیح نظر کرو
گے اور اس کے چالیس سال کے برتاؤ سے پتہ لو گے تو یہ نتیجہ نکلے گا ۔ وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ
إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى
اور سنو! اس کے علوم اور اس کی ہدایات کسی کمزور معلم کی تعلیم کا نتیجہ نہیں اور نہ ایسا ہے کہ یہ پورا
تعلیم یافتہ نہ ہو۔ اس کی تعلیم تو اس کی نبوت اور رسالت کا عمدہ نشان ہے۔ اس کی تعلیم بڑے طاقتور
معلم کی تعلیم ہے اور یہ بھی تعلیم کے اصلی مدارج پر پہنچ کر ٹھیک اور درست ہو چکا ہے۔ یہی معنی ہیں
ے اور نہیں بولتا اپنی خواہش سے مگر جو بولا وہ النبی الہام ہے جو بھیجا گیا۔

حقائق الفرقان
۲۲۴
آیات ثلث عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوى - ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوى وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى
لے
سُورَةُ النَّجْمِ
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶۶ ۱۶۷)
جب کوئی ہادی دنیا میں آتا ہے تو اس کی شناخت کے کئی طریق ہوتے ہیں۔
اول ۔ جاہل اور بے علم نہ ہو۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والے بادی کے لئے ضروری ہے
کہ وہ نادان اور بے خبر نہ ہو۔ اب کتاب اللہ کو پڑھو اور دیکھو کہ جو معارف اور حقائق اس میں بیان
کئے گئے ہیں۔ وہ ایسے ہیں کہ کسی جاہل اور نادان کے خیالات کا نتیجہ ہو سکتے ہوں۔ سوچو! اور پھر
سوچو!!! نادان ایسی معرفت اور روح و راستی سے بھری ہوئی باتیں نہیں کر سکتے ۔
دوم ۔ وہ ہادی اجنبی نہ ہو۔ کیونکہ ایک نا واقف انسان دور دراز ملک میں جا کر باوجود بدکار اور
شریر ہونے کے بھی چند روز تصنع اور ریا کاری کے طور پر اپنے آپکو نیک ظاہر کر سکتا ہے۔
پس بادی کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان لوگوں کا واقف ہو۔ اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
دعواے صاف ہے کہ مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوى
تیسری بات یہ ہے کہ ہادی یا امام یا مرشد اپنے سچے علوم کے مطابق عمل درآمد بھی کرتا ہو۔
اوروں کو بتلادے اور خود نہ کرے۔ پس اس امر کو حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی نسبت فرمایا ہے۔
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوی۔ حضور کے عملدرآمد کا یہ حال ہے کہ جنابہ صدیقہ علیہا السلام نے ایک
لفظ میں سوانح عمری بیان فرمادی كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآن یعنی آپ کے اعمال و افعال بالکل قرآن کریم
ہی کے مطابق ہیں۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۴ مورخه ۱۹ را پریل ۱۸۹۹ء صفحه ۵)
اللہ تعالیٰ نے ایک ہادی کی ضرورت اور پھر اس میں جو ضروری اوصاف ہونے چاہئیں۔ پھر ان
اوصاف کا اعلیٰ و اکمل و اتم طور پر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ستودہ صفات میں پایا جانا
جس دل آویز و دلنشین پیرائے میں بیان کیا ہے۔ وہ قرآن مجید کی ان اعجازی خواص سے ہے۔ جو
بالخصوص اسی کتاب حکیم میں پائے جاتے ہیں۔ پہلے تو والنَّجْمِ إِذَا هَوَى فرما کر جسمانی انتظام سے
روحانی نظام کی طرف متوجہ کیا۔ النجم کے سمت الراس سے نیچے ہونے کی وجہ سے مغرب، مشرق،
لے سکھایا اس کو بڑے طاقتور نے۔ بڑے جگرے کا تھا بس پورا نظر آیا اور وہ اب بلند کنارے پر ہے۔

حقائق الفرقان
۲۲۵
سُورَةُ النَّجْمِ
جنوب، شمال کے راستوں کا علم ہوتا ہے۔ جب جسمانی بہتری و بہبودی کے لئے یہ انتظام ہے۔ تو
روحانی دنیا میں صراط مستقیم کی ہدایت کے واسطے کسی النجم کی ضرورت کیوں نہ ہو۔ اس کے بعد فرمایا
کہ تین وصف اس راہنما میں ہونے ضروری ہیں ۔ ایک تو وہ خود واقف کار ہو۔ اسے نیکی و بدی
نافع وضار کا علم ہو ۔ دوم وہ اجنبی نہ ہو۔ اس ملک کے رسم و رواج ، مذاق، عادات، حالات سے آگاہ
ہو۔ اور اس ملک کے باشندے بھی اس کے کیریکٹر، علم، قابلیت کو خوب جانتے ہوں تا کہ نہ وہ دھو کہ
کھائے۔ نہ اس کے بارے میں احتمال ہو کہ یہ ہمیں دھوکہ دے گا۔ سوم ۔ عالم باعمل ہو۔ اپنے علم کو
اپنی اور اپنے بھائی بندوں کی اصلاح میں خرچ کرنے والا ہو۔ نہ یہ کہ وہ اپنے علم سے مفاسد و شرارت
کو بڑھانے والا ہو۔
یہ اوصاف حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اعلیٰ درجے کے انتہائی کمال کے ساتھ
پائے جاتے ہیں۔ آپ کا علم ایسا کہ شدید القوی نے آپ کو سکھایا وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلیٰ کا خطاب
پا کر يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ - الجمعه : ۳) آپ کی شان میں آیا۔ پھر جو کچھ آپ نے فرمایا۔
وه هوی نہیں تھا۔ بلکہ وَحْيٌ يُولی تھا۔ اس لئے آپ پر مَا ضَل خوب صادق آتا ہے۔ اور اجنبی
نہیں۔ اس کے لئے صاحِبُكُمْ فرمایا ۔ عرب کے عمائد واہل الرائے آپ کے مکارم اخلاق کے
مقر تھے۔ آپؐ نے اپنے اعلیٰ کیریکٹر کا دعولی بڑی تحدّی سے پیش کیا اور فرمایا ۔ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ
عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۔ (یونس : ۱۷) امین کا لقب تو آپ پاہی چکے تھے اور یہ کہ آپ
اپنے علم سے لوگوں کو سیدھی راہ پر چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ واقعات اس کی تصدیق کر رہے
تھے۔ وہ لوگ جو زنا ، شراب، جو ابازی ایسے بدترین گناہوں کو اپنی مجالس میں بڑے فخر کے ساتھ
ذکر فرماتے تھے۔ وہ اپنے کئے پر نادم ہوئے اور شراب کے پانچ بلکہ آٹھ وقتوں کی بجائے اتنے
وقتوں کی نمازیں پڑھنے لگے ۔ ایسا ہی ہر بدی کو چھوڑ کر اس کے مقابلہ میں انہوں نے ایک نیکی
اختیار کر لی ۔ پس ماغوی آپ پر صادق آیا۔
تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۵ ماه مئی ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۲۵-۲۲۶)
ے ان کو کتاب و دانائی کی باتیں سکھاتا ہے۔ ۲ بے شک میں رہ چکا ہوں بڑی عمر اس سے پہلے تم میں تو کیا تم
کو کچھ بھی عقل نہیں ہے۔

حقائق الفرقان
۲۲۶
سُورَةُ النَّجْمِ
۶ تا ۱۰ - عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوى - ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَى وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى -
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى - فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى -
ترجمہ ۔ اس کو سکھا یا بڑے طاقت ور نے ۔ دل گردہ والے بڑے ہاتھ والے نے ( اس نے اثر
لیا یا نہیں تو ارشاد ہوتا ہے کہ ) ٹھیک و درست ہو گیا ۔ ( کس درجہ پر ) بڑے ہی اونچے درجہ پر
( جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ) ۔ (اس کمال سے کیا چاہا ) اس نے قرب الہی چاہا ( پھر کیا ہوا) اللہ
اُس کی طرف جھکا۔ پھر وہ دو کمانوں کے ملنے سے بھی زیادہ تر قریب ہو گیا۔
تفسیر ۔ سکھایا اس کو بڑے طاقتور نے۔ بڑے جگرے کا تھا پس پورا نظر آیا اور وہ اب بلند کنارے
پر ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶۷ حاشیہ )
قانون قدرت کا عام قاعدہ ہے۔ جس قدر کوئی چیز دوسری چیز سے تعلق پیدا کرے گی ۔ اسی قدر
اس دوسری چیز سے متاثر اور متحد ہو گی ۔ ایک عادل بلکہ ہمہ عدل مالک اور علیم و خبیر سلطان کے لائق اور
جان شار، چست و هوشیار، رضا مندی کے طالب نوکر اور خادم کو جو جو انعام اور اکرام ملیں گے اور ایسے
مقتدر اور مقدس بادشاہ کے ایسے پیارے خادم جن جن انعامات اور الطاف کے مورد ہوں گے۔
ویسے نالائق اور نکمے خود پسند ، مطلبی، کاہل، نام کے نوکر اور جھوٹے خادم ہرگز ہرگز ہر گز نہیں ہو سکتے ۔
اللہ تعالیٰ کی ذات سے جس قدر اس کے بندوں کو تعلق ہو گا اسی قدر وہ قابلِ انعام ہوں گے جتنی بندگی
اور عبودیت کامل ہو گی اتنا ہی الوہیت کا میل اس سے زیادہ ہوگا اور بقدر ترقی عبودیت روح القدس کا
فیضان ہوتا ہے۔
لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَ لَوْ كَانُوا
آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ أُولَئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيْمَانَ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحِ
مِنْهُ (المجادله : ۲۳)
اے تو نہ پائے گا ان لوگوں کو جو اللہ اور آخرت کے دن کو دل سے سچا جانتے ہیں کہ وہ ایسوں سے دوستی کریں جو
مخالف ہوئے اللہ اور اس کے رسول کے گو وہ ان کے مخالف باپ ہی ہوں یا ان کے بیٹے یا بھائی ہی ہوں یا اُن
کے کنبے کے۔ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان بھیج دیا، محفوظ کر دیا ہے اور ان کی تائید فرمائی ہے
روح القدس سے۔

حقائق الفرقان
۲۲۷
سُورَةُ النَّجْمِ
یا در ہے۔ یہی تو حید اور تثلیث کا مسئلہ تھا جس کو عیسائی نہ سمجھ کر شرک میں گرفتار ہو گئے اور یہی
وہ بھید ہے جس میں اللہ تعالیٰ اور اس کے انبیاء اور رسل اور اولیاء کے باہمی تعلق کے باعث فیضان
روح
ح کا پتہ لگ سکتا ہے۔ طالب صداقت سچی ارادت سے چند روز بحضور مرزا صاحب حاضر ہو کر
استقلال و صبر سے منتظر ہوا اور دیکھ بھی لے۔
عرب کا دستور تھا۔ جب دو آدمی باہم اتحاد پیدا کرتے اور معاہدہ کر لیتے تو دونوں اپنی اپنی
کمانیں اس طرح ملاتے کہ ایک کی کمان کی لکڑی دوسری کی کمان کی لکڑی سے از ابتدا تا انتہا ایک
سرے سے دوسرے سرے تک ملائی جاتی اور ایک کمان کی تار دوسری کمان کی تار سے ملائی جاتی تب
دونوں قوسوں کے دو قاب ایک قاب کی شکل دکھلائی دیتے۔ پھر دو کمانوں کو اس طرح ملا کر دونوں
معاہدہ کنندے ایک تیر۔ ان دونوں کمانوں مگر اب ایک ہو گئی ہوئی کمان میں رکھ کر چھوڑتے۔ اور یہ
رسم عرب کی اس امر کا نشان ہوتا تھا کہ اس وقت کے بعد ایک کمان والے کا دوست دوسرے کمان
والے کا دوست ہوگا اور ایک کا دشمن دوسرے کا دشمن قرار پائے گا۔ اسی طرح انبیاء اور رسولوں کی پاک
ذات کا خاصہ اور ان کی فطرت ہوتی ہے کہ وہ پاک گروہ اور ان کے اتباع مگر گرویدہ اتباع الحب لله
اور الْبُغْضُ في اللہ میں منفر د ہوتے ہیں۔ اپنے ہر ایک اعتقاد اور قول اور فعل میں حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ
کی رضا مندی کو مقدم رکھتے ہیں ۔ اسی کے بلائے سے بولتے اور اسی کے چلائے سے چلتے ہیں۔ ان
کا رحم اور ان کا غضب اللہ تعالیٰ کا رحم اور اللہ تعالیٰ کا غضب ہوتا ہے۔ ایسی وحدت و اتحاد کے باعث
ان کے ہاتھ پر بیعت اور اقرار اللہ تعالیٰ کے ہاتھ پر بیعت اور اسی سے اقرار ہوتا ہے اور اسی اتحاد کا
بیان آیات ذیل میں ہے۔
إِنَّ
الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ - (الفتح :)
مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ - (النساء : (۸)
لے یقیناً جو لوگ تجھ سے ہاتھ ملاتے ہیں وہ اللہ سے ملاتے ہیں ۔ اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے۔
اور جس نے اس رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔

حقائق الفرقان
۲۲۸
سُورَةُ النَّجْمِ
وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَهْى - (الانفال: ۱۸)
وغیرہ آیات کریمہ میں ہے۔ وا والا وہ تو بشر و بشر ہوتے ہیں۔ اور اپنی بشریت اور عجز اور ف اور عجز اور فقر کو انما
انَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ (الكهف : (۱) وَإِنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِكُمْ۔
لَا أَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزَائِنُ اللهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ (الانعام : ۵۱) ۔ فرما کر ثابت کرتے ہیں اللهم
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِم باری تعالیٰ کی گرامی اور مقدس ذات پاک
سے ان کی ذات کو دُنو اور تقرب ہوتا ہے اور ان کی کمان اللہ تعالیٰ کی کمان سے بالکل کو
کرتی ہے۔ اسی عمدہ مضمون کو قرآن کریم نے اس سورہ والنجم میں بائیں کلمات فرمایا ہے۔
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى "
وحدت پیدا
اب حسب بیان سابق ضرور تھا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تقرب اور اس کی بارگاہِ معلی میں عبودیت
تامہ کے ثبوت کے بعد روح حق اور روح القدس کا فیضان ہوتا ۔ اس لئے جناب رسالت مآب کی اعلیٰ
درجہ کی عبودیت اور فرماں برداری اور محب اللہ اور بغض في الله کے نتیجہ اور فیضان کا بیان ہوتا ہے۔
تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ : که ۱۶۷ تا ۱۶۹)
۱۱ تا ۱۳- فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْلى - مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى -
أَفَتُمُرُونَهُ عَلَى مَا يَرَى -
ترجمہ۔ پھر اللہ نے وحی بھیجی اپنے بندے کی طرف جو وحی بھیجی (یعنی قرآن شریف ) ۔ جو کچھ اُس
نے دیکھا اس کے دل نے اس میں مغالطہ نہیں کھایا۔ تو کیا تم اس سے اس دید میں جھگڑتے ہو جو اُس
نے دیکھا۔
تفسیر۔ پھر اپنے بندے (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کے دل میں ان عظیم الشان اسرار ( قرآن کریم )
کو ڈالا۔ اس دل نے جو دیکھا۔ خوب دیکھا (یعنی مغالطہ نہ کھایا ) کیا تم اس کی دید پر جھگڑتے ہو۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۰ حاشیہ )
لے اور تو نے نہ پھینکا جب پھینکا لیکن اللہ نے پھینکا ۔ ۲ میں بھی تو تمہارے ہی جیسا ایک بشر ہوں۔
سے پھر نزدیک ہوا اور پاس کھڑا ہوا۔ پس دو کمانوں کا ایک قاب یا اس سے بھی قریب تر ہو گیا۔

حقائق الفرقان
۲۲۹
سُورَةُ النَّجْمِ
ما اولی میں ابہام نہیں ۔۔۔ ما عر بی لفظ موصولہ اور معرفہ ہے۔ اولی اس کا صلہ ہے۔ ما اوحی
کیا چیز ہے۔ یہی قرآن کریم اور حضور علیہ السلام کی تمام پاک تعلیم جس کو اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ
روح بھی فرمایا ہے۔ جہاں فرمایا وَ كَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ أَمْرِنَا (الشوری: ۵۳) اور یہ
وہی روح ہے جو الوہیت اور عبودیت کے کامل میل سے پیدا ہوتی ہے بلکہ یوں کہئے کہ اس کا اللہ سے
فیضان ہوتا ہے اللهُمَّ أَيْدُ نِي بِرُوحِ الْقُدُسِ ۔ آمین ۔ اب اس کی عمدگی اور راستی کی نسبت فرماتا اور
مدعی الہام کی حالت کو بتاتا ہے۔
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى افْتَمَارُونَهُ عَلَى مَا يَرَى -
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۰)
۱۴ تا ۱۹ وَ لَقَدْ رَاهُ نَزْلَةً أُخْرى - عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى - عِنْدَهَا جَنَّةٌ
الْمَأْوَى - إِذْ يَغْشَى السّدْرَةَ مَا يَغْشَى - مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى لَقَدْ رَأَى مِنْ
ايْتِ رَبِّهِ الكُبرى -
-
ترجمہ ۔ اور بے شک اس نے اس کا دوبارہ نزول بھی دیکھا۔ سدرۃ المنتہی کے پاس۔ ( یہاں کونسی
بیری مراد ہے ) وہ جس کے نزدیک جنت آرام گاہ ہے۔ جب اس بیری کو اعلیٰ درجہ کے انوار ڈھانکے
بیان کی قوت سے بالاتر ہیں ) ۔ نہ اس کی نظر نے کبھی کی (حق سے ) اور نہ وہ گستاخ
ہوا۔ بے شک اس نے اپنے رب کی بہت نشانیاں دیکھیں۔
تفسیر۔ اور یقیناً اس نے اسے بار دیگر دیکھا (یعنی نظر ثانی کی ) سدرۃ المنتہی کے پاس ( سب
سے بڑی بیری) جس کے پاس جنت الماوی ہے۔ اس سدرہ ( بیری) کو بڑے اعلیٰ درجہ کے
انوارڈھانکے ہوئے ہیں۔ اس کی آنکھ نے کجی نہیں کی ۔ اور غلطی نہیں کھائی ۔ ضرور اپنے رب کے
بڑے بڑے نشانات دیکھے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۱ حاشیہ )
عرب کا یہ بھی دستور تھا ۔ جیسے قاضی بیضاوی نے اپنی تفسیر میں لکھا ہے کہ جب بڑے بڑے
کاموں کے واسطے پبلک اور عام اہل الرائے کی رائے لی جاتی تو کسی سایہ دار درخت کے نیچے بیٹھ کے اور لی کے

حقائق الفرقان
۲۳۰
سُورَةُ النَّجْمِ
جاتے ۔ کیونکہ ان کے چھوٹے خیمے جلسہ کے قابل نہ ہوتے تھے۔ اور عام سایہ دار درختوں میں سے
بیری کا درخت اس ملک میں بڑا درخت سمجھا جاتا ہے۔ اس رسم کے مطابق باری تعالیٰ حجاز کے
باشندوں کو جو حضرت صاحب الوحی کے مخاطب ہیں۔ اور آپ کی دعوت کا ابتداء روئے سخن بھی ان ہی
کی جانب ہے۔ یوں فرماتا ہے کہ جہاں اس ہادی ، محسن خلق ، رحمت عالمیاں نے مشورہ لیا۔ وہ بیری
تمام دنیا کی بیریوں سے بڑی بیری تھی۔ اور وہ تمہاری دنیا کی سی بیری نہ تھی ۔ وہ تمہارے نظام شمسی
سے کہیں اونچی سات آسمانوں سے پرے کی بیری ہے۔ وہ بیری تو کچھ ایسی بیری ہے۔ جس کی جڑھ
سے تمام دینی اور دنیوی منافع کی ندیاں نکلتی ہیں۔ باغ عدن کی ندیاں بھی اسی کی جڑھ سے نکلتی ہیں۔
جن کو تم جیحون اور سیحون اور نیل وفرات کہتے ہو۔ اسی کی جڑھ سے نکلتے ہیں۔ جنة الخلد کی
ندیاں بھی وہاں ہی سے رواں ہیں۔ خود جنت الماوی بھی اسی کے پاس ہے۔ اس مضمون کو اللہ تعالیٰ
ان آیتوں میں بیان فرماتا ہے۔
وَ لَقَدْ رَاهُ نَزْلَةً أُخْرى - عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى - عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَى - إِذْ يَغْشَى السَّدْرَةَ
مَا يَغْشى - (النجم : ۱۴ تا ۱۷)
مَا يَغْشَی کا ما بھی موصولہ اور معرفہ ہے۔ یاد رہے یہ کلمہ ما کا عربی میں تلخی اور تعظیم کے معنی
دیتا ہے۔ وہاں سدرۃ المنتھی میں جناب رسالت مآب فخرِ بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا دیکھا اپنے
رب تعالیٰ کے بڑے بڑے نقش قدرت دیکھے۔ کمالات انسانیہ کے حاصل کرنے کے نشانات کا نظارہ
کیا جیسے فرماتا ہے ۔ مَازَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى لَقَدْ رَأَى مِنْ أَيْتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى - (النجم : ۱۹۱۸)
مشرکو! اس مہربان ہادی کے منکر و بت پرستو! تم نے کیا دیکھا ؟ جس کے دیکھنے کے بعد بت
پرستی جیسے گڑھے میں ڈوب مرے۔ بت پرستی کے لوازم و ہم پرستی اور جہالت میں مبتلا ہو گئے۔ نہ
کوئی تمہارے ملک میں تمدن کا قاعدہ نہ معاشرت کا اصل نہ سیاست کا ڈھنگ اور نہ روحانی تعلیم کا
ذریعہ نہ حقیقی عزت اور فخر کا تم میں وسیلہ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۰-۱۷۱)

حقائق الفرقان
۲۳۱
سُورَةُ النَّجْمِ
۲۰ تا ۲۳ - اَفَرَعَيْتُمُ اللَّهَ وَالْعُزَّى وَ مَنُوةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى - الكُمُ الذَّكَرُ
وَ لَهُ الْأُنْثَى - تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيزى -
ترجمہ ۔ کیا تم نے لات اور غزی کو بھی دیکھا۔ اور پھر تیسرے پیچھے پڑے ہوئے منات کو
( جو سب کے سب مؤنث اور ضعیف اور بے حقیقت بہت ہیں ) ۔ بھلا تمہارے لئے بیٹے اور اللہ کے
لئے بیٹیاں ۔ اس صورت میں تو یہ تقسیم بڑی نامنصفانہ ہے اور خلاف حق اور بھونڈی ہے۔
تفسیر واہ تم نے تولات وغزی ہی کو دیکھا اور منات کو جو تیسرا اور سب سے گیا گزرا ہے۔ کیا
تمہارے لئے بیٹے اور اس کے لئے بیٹیاں ۔ یہ تو بڑی بھونڈی تقسیم ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۲٬۱۷۱ حاشیہ )
ان آیات کریمہ کو جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی راستی اور عظمت اور بزرگی کے
اثبات میں ایک خاص تعلق ہے۔ ہر دو آیات کیسی لطیف ہیں اور کس خوبی کے ساتھ احقاق حق
اور ابطال باطل کرتی ہیں۔ سنو! مطالب دو قسم کے ہوتے ہیں۔ اوّل بڑے ضروری۔ دوسرے ان
سے کم درجہ کے بڑے ضروری مطالب کو بہ نسبت دوسرے مقاصد کے بلا ریب تاکید اور براہین و
دلائل سے ثابت کیا جاتا ہے۔ یہ میرا دعوی بہت صاف اور ظاہر ہے۔ تاکید کے واسطے ہر زبان میں
مختلف کلمات ہوا کرتے ہیں۔ ایسے ہی عربی زبان میں بھی تاکید کیلئے بہت الفاظ ہیں مگر ایشیائی
زبانوں میں جیسے علی العموم قسم سے بڑھ کر کوئی تاکیدی لفظ نہیں۔ ایسے ہی عربی کے لڑیچر میں بھی قسم
سے زیادہ کوئی تاکیدی لفظ نہیں۔ قرآن کریم عربی زبان میں نازل ہوا۔ اس لئے اس میں عربی
محاورات پر ضروری مطالب میں قسموں کا استعمال بھی ہوا ۔۔۔۔۔
رہی یہ بات کہ اہم اور بہت ضروری مطالب میں براہین اور دلائل کا بیان کرنا بھی ضروری ہوتا
ہے۔ قرآن کریم نے ان مطالب میں قسموں کے علاوہ اور کیا ثبوت دیا ہے؟ سو یا د ر ہے۔ جہاں
قرآن کریم کسی مطلب پر قسم کو بیان کرتا ہے۔ وہاں جس چیز کے ساتھ قسم کھائی گئی ہے۔ وہ چیز قانون

حقائق الفرقان
۲۳۲
سُورَةُ النَّجْمِ
66
قدرت میں قسم والے مضمون کے واسطے ایک قدرتی شاہد ہوتی ہے اور یہ قسم قدرتی نظاروں میں اپنے
مطلب کی مثبت ہوتی ہے جو قسم کے بعد مذکور ہو گا۔ مثلاً إِنَّ سَعْيَكُمْ لشتى ۔ ا - (الليل : ۵)
ایک مطلب ہے جس کے معنی ہیں ”لوگو! تمہارے کام مختلف ہیں۔ اور ان کے نتائج بھی الگ الگ
ہیں " قرآن مجید اس مطلب کو قانون قدرت درت سے سے اس اس طرح طرح ثابت ثابت کرتا کرتا ۔ ہے۔ وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَ
النَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى - وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى - (اليل : ۲ تا ۴ ۔ کیا معنی؟ رات پر نظر کرو جب اس
کی کالی گھٹا چھا جاتی ہے۔ پھر دن پر نظر ڈالو۔ جب اُس نے اپنے انوار کو ظاہر کیا۔ پھر مرد اور عورت کی
خلقت اور بناوٹ پر غور کرو۔ اور ان کے قدرتی فرائض اور واجبات کو سوچو تو تمہیں صاف طور پر عیاں
ہوگا کہ بے ریب تمہاری کوششیں الگ الگ اور ان کے نتائج علیحدہ علیحدہ ہیں۔ ایسے ہی باری تعالیٰ
کے نام جان و مال کو دینے اور نافرمانیوں سے بچنے والا اور اعلیٰ درجہ کی نیکی کا مصدق ۔ اور اس کے
مقابل جان اور مال سے دریغ کرنے والا نا فرمان اور اعلیٰ درجہ کی نیکی کا مکذب بھی الگ الگ ہیں
اور الگ نتیجہ حاصل کریں گے۔
ہمارے پاک ہادی ، سرور اصفیاء، خاتم الانبیاء کی اثبات نبوت اور آپ کی عظمت اور بڑائی
ثابت کرنا بڑا احقاق حق اور آپ کے منکروں کو ملزم کرنا بڑا ابطال باطل تھا۔ قرآن کریم نے اس
احقاق حق اور ابطال باطل پر پر زور دلائل دیتے ہیں۔ ان دلائل کا بیان اس جگہ موزوں نہیں ۔ البتہ ان پر پرزور
براہین میں سے اس والنجم کے پہلے رکوع میں ۔ احقاق حق اور ابطال باطل کا ایک ثبوت ہے۔ اور
قبل اس کے کہ حضور علیہ السلام کی صداقت اور راستی اور سچائی کو ثابت کیا جاوے۔ نفس نبوت اور مصلح
کی ضرورت کو قرآن میں والنجم کا لفظ فرما کر باری تعالیٰ نے ثابت فرمایا ہے۔
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے۔ عرب ایک ایسا جزیرہ نما تھا جس میں علی العموم پانی کی قلت تھی اور
اس کے ملک حجاز میں بخصوص سڑکوں اور میلوں کے نشانات ۔ اس کے راہوں میں ہرگز نہ تھے۔ اس
لئے عرب لوگ غالباً رات کو سفر کرتے تھے۔ اور ثریا نام انجم سے سمت کو قائم کر لیتے تھے۔ جس طرح
ا بے شک تمہارے کام الگ الگ ہیں ۔

حقائق الفرقان
۲۳۳
سُورَةُ النَّجْمِ
آج جہازی مسافر قطب نما سے سمت کو قائم کر لیتے ہیں۔ اندھیری راتوں میں وہ انجم گو یا بدرقہ کا کام
دیتا تھا۔ قرآن کریم نے جہاں النجم کے فائدے بیان کئے ہیں ۔ وہاں یہ بھی فرمایا ہے۔ وَ بِالنَّجْمِ
هُمْ يَهْتَدُونَ (النحل : ۱۸) اور یہ بھی بالکل ظاہر کہ النجم اگر سمت الراس پر واقع ہو تو اس سے :
مسافروں کو راستہ کا پتہ نہیں لگ سکتا۔ اس انجم کا مشرق یا مغرب میں ہونا سفر والوں کے لئے ضروری
ہے۔ عربی زبان میں ھوی چڑھنے اور ڈھلنے دونوں کے معنی دیتا ہے۔ پس اس رکوع کی پہلی آیت
وَ النَّجْمِ إِذَا هَوَی کے معنے یہ ہوئے۔ قسم ہے انجم (ثریا) کی جبکہ وہ مشرق یا مغرب کی طرف ہو۔
باری تعالیٰ رات کے اندھیروں میں جنگلوں اور راستوں کے چلنے والوں کو فرماتا ہے۔ لوگو! تمہارے
لئے تم کو منزل مقصود تک جانے کے واسطے اور جسمانی سمتوں کے سمجھنے کی خاطر ہم نے انجم کو تمہارے
کام میں لگایا۔ تو کیا جسمانی ضرورتوں سے بڑھ کر تمہاری ضرورت کے واسطے اور روحانی منزل مقصود
تک پہنچ جانے کے واسطے تمہارے لئے کوئی ایسا مصلح اور کوئی ایسا ریفارمر سلیم الفطرت سچا ملہم نہ ہوگا
جو تم کو تمہارے روحانی اندھیروں اور اندرونی ظلمتوں کے وقت راہنمائی کرے۔ فانی اور چند روزہ
تکلیف جسمانی راہوں کے نہ سمجھنے میں جب تمہارے گردو پیش کے نشانات تم کو راہنمائی نہیں کرتے تو
ہمارے روشن اور بلند ستاروں سے ضرور تمہاری دستگیری کی جاتی ہے۔ پھر جب تمہارے فطری قومی اور
تمہاری روحانی اور ایمانی طاقتوں پر تمہاری جہالتوں، تمہاری نادانیوں، تمہاری بد رسومات اور
عادات اور حرص اور ہوا اور بے جا خود پسندی اور ناجائز آزادی کی اندھیری رات آ جاتی ہے اور اس وقت تم
ابدی نجات کی منزل تک پہنچنے سے حیران و سرگردان ہو جاؤ تو کیا ہماری رحمت خاص اور فضلِ عام سے
کوئی روشنی بخش اور رہنما سیارہ نہ ہوگا ؟ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶۳ تا ۱۶۵)
تکذیب براہین احمدیہ کے مصنف نے سورہ نجم کے حوالہ سے یہ لغو فقرہ تِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلى
وَإِنَّ شَفَاعَتَهُنَّ لَتُر تجی اعتراض کرنے کو لکھا۔ اس کے جواب میں آپ نے تحریر فرمایا۔
اسلام کے مختلف فرقے دنیا میں موجود ہیں۔ سب کے پاس قرآن ہے۔ مگر تعجب ہے کہ کسی
لے اور انجم سے وہ راہ پاتے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی