سُوْرَۃُ النَّجْمِ

حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 2

حقائق الفرقان
۲۳۴
سُورَةُ النَّجْمِ
میں یہ موجود نہیں اور ہو کیسے ؟ قرآن کریم کی شان اس سے اعلیٰ وارفع ہے کہ اس مجموعہ توحید میں ایسا
مشرکانہ مضمون ہو۔ اب حقیقت میں قرآن پر کوئی اعتراض نہ رہا۔“
مکذب ” مفصل حال اس کا معالم جلالین بیضاوی معتمد میں ذکر ہے
مصدق نے ان تفاسیر کی طرف رجوع کیا مگر ان میں یہ لکھا پایا جو ناظرین کے عرضِ خدمت
ہے۔ بیضاوی نے اس واہی قصہ کو کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فقرہ تِلْكَ الْغَرَانِيقُ
العلى ۔۔۔ الخ پڑھا تھا لکھ کر کہا ہے ۔ وَ هُوَ مَرْدُودٌ عِنْدَ الْمُحَقِّقِین اور یہی بات معالم کے حاشیہ پر
مرقوم ہے۔ تفسیر فتح البیان میں لکھا ہے تِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلى ۔۔۔ الخ کی نسبت یہ کہنا کہ رسول اللہ
نے سورہ نجم میں اس کو پڑھا صحیح نہیں۔ چنانچہ وہ کہتے ہیں۔
1
لَمْ يَصِحٌ شَيْءٌ مِنْ هَذَا وَلَا ثَبَتَ بِوَجْهِ مِنَ الْوُجُوهِ وَمَعَ عَدَمِ صِحَتِهِ بَلْ بُطْلَانُهُ فَقَدْ
دَفَعَهُ الْمُحَقِّقُوْنَ بِكِتَابِ اللهِ سُبْحَانَهُ حَيْثُ قَالَ اللهُ تعالى ( وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَ قَاوِيلِ
لَا خَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ وَقَوْلُهُ تَعَالَى (وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى) وَقَوْلُهُ
تَعَالَى( وَلَوْلَا أَنْ تَبَّتْنَكَ لَقَدْ كِدُتَ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ) فَنَفَى الْمُقَارَبَةَ لِلرُّكُونِ فَضْلًا عَنِ
الرُّكُونِ قَالَ الْبَزَّارُ ۔ هَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْلَمُهُ يُروى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِسْنَادٍ
مُتَّصِلٍ قَالَ الْبَيْهَقِيُّ ، هَذِهِ الْقِصَّةُ غَيْرُ ثَابِتَةٍ مِنْ جِهَةِ النَّقْلِ ثُمَّ أَخَذَ يَتَكَلَّمُ أَنَّ رُوَاةَ هَذِهِ
القِصَّةِ مَطْعُونُونَ فِيهِمُ ۔
اے اس قسم کی کوئی بات بھی کسی وجہ سے ثابت اور صحیح نہیں ہوئی۔ اگر چہ خود ہی اس کی عدم صحت اور اس کا بطلان ظاہر
ہے مگر محققین کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہی تو اسے رد کر رہی ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اگر یہ (نبی) ہماری
نسبت کوئی جھوٹی بات لگاتا تو ہم اس کا رہنا ہاتھ پکڑتے۔ پھر ہم اس کی رگِ حیات کو کاٹ ڈالتے اور اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ یہ نبی اپنی طرف سے نہیں بولتا اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر ہم تجھ کو مضبوط نہ رکھتے تو تو ان کی جانب قریب
تھا کہ مائل ہو جاتا۔ اب یہ آیت مقاربت میلان کی بھی نفی کرتی ہے چہ جائیکہ آنجناب کا میلان ان کی جانب ہوتا۔
بزار کہتے ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ کسی نے اس حدیث کو متصل اسناد سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہو۔ بیہقی
کہتے ہیں۔ یہ قصہ نقل کے قانون کے لحاظ سے ثابت نہیں ہوا۔ پھر بیہقی نے یہ کلام کیا ہے کہ اس قصہ کے راویوں میں
طعن کیا گیا ہے۔

حقائق الفرقان
۲۳۵
سُورَةُ النَّجْمِ
قَالَ إِمَامُ الْأَئِمَّةِ ابْنُ خُزَيْمَةَ إِنَّ هَذِهِ الْقِصَّةَ مِنْ وَضْعِ الزَّنَادِقَةِ قَالَ الرَّازِيُّ هَذِهِ
الْقِصَّةُ بَاطِلَةٌ مَوْضُوعَةٌ لَّا يَجُوزُ الْقَوْلُ بِهَا ۔
قَالَ اللهُ تَعَالَى وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى وَقَالَ اللهُ تَعَالَى سَنُقْرِئُكَ
فَلَا تَنْسَى وَلَا شَكٍّ أَنَّ مَنْ جَوْزَ عَلَى الرَّسُولِ تَعْظِيمَ الْأَوْثَانِ فَقَدْ كَفَرَ لِأَنَّ مِنَ الْمَعْلُومِ
بِالضَّرُورِةِ أَنَّ أَعْظَمَ سَعْيِهِ كَانَ فِي نَفْيِ الْأَوْثَانِ (تفسير السراج المنير سورة الحج)
قَالَ ابْنُ كَثِيرٍ فِي تَفْسِيرِهِ أَنَّ جَمِيعَ الرَّوَايَاتِ فِي هَذَا الْبَابِ إِمَّا مُرْسِلَةٌ أَوْ مُنْقَطِعَةٌ لَا
تَقُوْمُ الْحُجَّةُ بِشَيْءٍ مِنْهَا ثُمَّ قَالَ فَقَدْ عَرَفْنَاكَ أَنَّهَا جَمِيعُهَا لَا تَقُوْمُ بِهَا الحُجَّةُ لِأَنَّهُ لَمْ يُرُوهَا
أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الصَّحَّةِ وَلَا أَسْنَدَهَا ثِقَةٌ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ أَوْ سَلِيمٍ مُتَّصِلٍ (فتح البيان مختصرًا)
وَقَالَ فِي الْكَبِيرِ رُوِيَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ هَذِهِ القِصَّةِ فَقَالَ
هُذَا وَضْعُ مِنَ الزَّنَادِقَةِ وَصَنَّفَ فِيهِ كِتَابًا۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۰۲٬۲۰۱)
امام الائمۃ ابن خزیمہ کہتے ہیں کہ اس قصہ کو زندیقوں نے وضع کیا ہے۔ امام رازی کہتے ہیں۔ یہ قصہ جھوٹا بناوٹی
ہے۔ اس کا ماننانا جائز ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ نبی اپنی طرف سے کچھ نہیں بولتا۔ یہ تو وہی کہتا ہے جو اس
کے دل میں وحی کی جاتی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے عنقریب ہم تجھے قرآن پڑھاتے ہیں۔ پھر تو اسے فراموش نہ
کرے گا۔ جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ کہنا روا رکھے کہ آپ نے بتوں کی تعظیم کی ۔ ایسا شخص بیشک
کافر ہے۔ اس لئے کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی بھاری کوشش بُتوں کا نابود کرنا تھا۔
ابن کثیر اپنی تفسیر میں کہتے ہیں کہ اس باب میں جتنی روایتیں ہیں یا تو مرسلہ ہیں یا منقطعہ ہیں اور ایسی روایتیں حجت
نہیں ہوا کرتیں۔ پھر امام صاحب فرماتے ہیں ۔ ہم تجھے سمجھا چکے ہیں کہ یہ تمام روایتیں حجت پکڑنے کے قابل نہیں
ہیں۔ کیونکہ اہلِ صحت میں سے کسی نے انہیں روایت نہیں کیا اور نہ کسی ثقہ نے سند صحیح یا سلیم متصل سے انہیں اسناد
کیا۔ اور امام صاحب تفسیر کبیر میں کہتے ہیں۔ محمد بن اسحاق بن خزیمہ سے روایت ہے کہ اس سے اس قصہ کی بابت
سوال کیا گیا۔ اس نے جواب دیا کہ زندیقوں نے اسے گھڑا ہے اور اس نے اس بارہ میں ایک مستقل کتاب تصنیف
کی ہے۔

حقائق الفرقان
۲۳۶
سُورَةُ النَّجْمِ
ذرا غور تو کرو۔ انصاف سے کام لو۔ عقل کو بیکار نہ رکھو۔ اس عجیب و غریب تفرقہ پر نگاہ تو کرو محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے سدرۃ المنتہی تک پہنچے کا نتیجہ کیا ہے؟ اور تمہارے لات اور عڑی اور منات کی پرستش کا ثمرہ
کیا ہے؟ ۔ ایک وہ توحید کا واعظ ، سچے علوم کا معلم ، قوم کو ذلت اور ادبار سے عزت وسلطنت عالمگیر پر
پہنچانے والا ۔ دوسرے تم لوگ پتھروں سے حاجات کے مانگنے والے فسق و فجور میں قوم اور ملک کو تباہ
کرنے والے اور وہم پرست ایسے کہ اپنے لئے تو اولاد نرینہ کو پسند کریں۔ اور باری تعالیٰ کی پاک ذات
پر یہ عیب لگا دیں۔ اور یہ بد اعتقاد کریں کہ معاذ اللہ فرشتے اور ملائکہ اللہ تعالی رحمن کی بیٹیاں ہیں ۔ مشرکو!
دیکھا بت پرستی نے تم کو کس کنوئیں میں گرایا۔ ان کی اسی نادانی کا بیان ہے۔ الكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْأُنثى ۔ لطابت
تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيْزَی - (النجم : ۲۲، ۲۳) ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۲٬۱۷۱)
۳۸ وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَى ۔
ترجمہ ۔ اور ابراہیم کی کتابوں میں جس نے عہد پورا کیا۔
تفسیر۔ (وہ ابراہیم ) جس نے خدا تعالیٰ کے ساتھ صدق و وفا کا پورا نمونہ دکھایا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحه ۵)
۴۰ تا ۴۲ - وَ أَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى وَ أَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرى
ثُمَّ يُجْزِيهُ الْجَزَاء الْأَوْلى -
ترجمہ ۔ اور یہ کہ آدمی کو وہی ملے گا جو اس نے عمل کیا۔ اور وہ اپنی کوشش کا ضرور نتیجہ دیکھ لے گا۔
پھر اس کو اس کا بدلہ پورا دیا جائے گا۔
تفسیر امتحان کے اصل معنی ہیں ۔ محنت کا لینا۔ ایک دنیا دار امتحان کے لئے کو اغذ امتحان کے
جواب مثلاً دیکھتا ہے تو اس لئے کہ طالب العلم کی محنت کا اس کو پتہ لگ جائے اور محنت کا نتیجہ اس کو دے
اور اللہ تعالیٰ بھی امتحان لیتا ہے یعنی محنت کرانا چاہتا ہے۔ سستی کو نا پسند کرتا ہے۔ ہاں علیم وخبیر ہے۔
جب کوئی محنت کرتا ہے جیسے کوئی محنت کرے۔ ویسے ہی جناب النبی سے محنت کرنے کا بدلہ ملتا ہے۔
لے کیا تمہارے لئے بیٹے اور اس کے لئے بیٹیاں؟ یہ تو بڑی بھونڈی تقسیم ہے۔

حقائق الفرقان
ه
گندم از گندم بروید جو ز جو
۲۳۷
سُورَةُ النَّجْمِ
از مکافات عمل غافل مشول
اسی امتحان کے معنوں کو ایک حکیم مسلمان نے نظم کیا ہے۔ اور اسی سچے علم کو قرآن کریم نے یوں بیان
کیا ہے۔
وَ أَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى وَ أَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرى - ثُمَّ يُجْزِيهُ الْجَزَاء الْأَوْفَى -
(النجم : ۴۰ تا ۴۲)
اور انسان کو اس کی سعی کے سوا اور کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ اور یہ پختہ بات ہے کہ اس کی سعی دیکھی
جائے گی۔ پھر اسی کے مطابق واقع اسے پورا بدلہ دیا جائے گا۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۶)
۴۳۔ وَ أَنَّ إِلَى رَبِّكَ الْمُنْتَهَى -
ترجمہ ۔ اور وہی ہنساتا ہے اور رلاتا ہے۔ ۔
تفسیر موجودہ امور گزشتہ امور کے نتائج ہوتے ہیں اور مستقبل حال کا ثمرہ۔ یہ سلسلہ ماضی کی
-
طرف اگر چه ان لوگوں کے نزدیک جو الہی ہستی سے بے خبر ہیں لا منتجبی ہے مگر خدا کے ماننے والے
جانتے ہیں کہ بات یہی سچ ہے۔ اِلى رَبِّكَ المُنتهی یعنی سب چیزوں کا منتہی اور انجام تیرے رب کی
طرف ہے۔ زمانہ بھی آخر مخلوق ہے۔ کیونکہ زمانہ مقدار فعل کا نام ہے۔ مقدار فعل فعل سے پیدا ہو سکتا
ہے اور فعل ، فاعل سے۔ جناب الہی کی ذات پاک چونکہ ازلی ہمہ دان ۔ ست اور چت (عالم) ہمہ
قدرت اور سامر تھ ہے وہ اپنے ازلی علم سے جانتا تھا کہ فلاں اپنے پیارے بندے کو مجھے فلاں وقت
مؤید و مظفر اور منصور کرنا ہے اور فلاں وقت فلاں شریر کو جو اس کے مقابل ہوگا ذلیل اور خوار اور
خائب و خاسر کر دینا ہے۔ اس لئے اس نے ابتدا ہی سے ایسے اسباب اور مواد مہیا کر دیئے کہ اس وقت
معین اور مقدر میں اس کا مخلص مومن متقی محسن اور برگزیدہ بندہ لامحالہ فتح مند ہو جاتا ہے۔ اور اس کا
دشمن شیطان، اللہ سے دورہ فضل سے نا امید ابلیس شریر اور شرارت پیشہ تباہ و ہلاک ہو جاتا ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۴۵٬۲۴۴)
لے گندم سے گندم اگتی ہے اور جو سے جو ۔ مکافات عمل سے غافل مت رہو۔

آج 10 میں سے 10 باقی