سُوْرَۃُ الْجُمُعَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
۲۹۱
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورۂ جمعہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے اگلی اور پچھلی جماعتوں کو پہلے
سے نیک بنا رکھا ہے اور ان کی نیک کوششوں کا بدلہ دینے والا ہے۔
۲ تا ۶ - يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ
الْحَكِيمِ - هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَ
يُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَ إِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَيْلٍ
مُّبِينٍ وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - ذَلِكَ
فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ - مَثَلُ الَّذِينَ حُلُوا
التوريةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ اَسْفَارًا بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ
الَّذِينَ كَذَّبُوا بِأَيْتِ اللهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ -
ترجمہ ۔ اللہ ہی کی تسبیح میں لگی ہوئی ہیں سب چیزیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ۔ جو سب کا بادشاہ
پاک ذات غالب حکمت والا ہے۔ وہی اللہ جس نے اُمیوں میں ( یعنی مکہ والوں میں ) رسول انہیں میں
سے بھیجا جو ان کو اس کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتا اور ان کو پاک صاف کرتا اور ان کو کتاب و دانائی
کی باتیں سکھاتا ہے بے شک وہ اس سے پہلے صریح نا سمجھی میں تھے۔ اور ان میں سے پچھلوں کو جو
ابھی ان سے ملے نہیں اور وہی زبردست حکمت والا ہے۔ یہ اللہ کا فضل ہے وہ جس کو چاہتا ہے دے
دیتا ہے اور اللہ بڑا ہی فضل والا ہے۔ ان لوگوں کی مثال جن پر تو ریت لا دی گئی ہے پھر انہوں نے
اس کو اٹھایا ہے (ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک گدھا ہے جو کتابوں سے لدا ہے۔ بڑی مثال ہے

حقائق الفرقان
۲۹۲
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
لوگوں کی جنہوں نے جھٹلا یا اللہ کی آیتوں کو اور بے جا کام کرنے والوں کی چال تو اللہ کی بتائی ہوئی نہیں ۔
تفسیر۔ یہ ایک سورہ شریفہ ہے اور ایسی مہتم بالشان سورۃ ہے کہ مسلمانوں میں جمعہ کے دن پہلی
رکعت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد ، صحابہ، تابعین، تبع تابعین کے زمانہ تک سنائی جاتی تھی ۔
اور اب تک بھی پڑھی جاتی ہے۔ اس سے تم اندازہ کر لو کہ کس قدر مسلمان گزرے ہیں اور آج تک
کس قدر جمعے پڑھے گئے ہیں۔ اور پھر اس سورہ شریف کو پڑھ کر نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کا اتباع
کیا ہے اور اس سورۃ کو جمعہ کے دن خصوصًا پڑھ کر لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔ پھر جمعہ ہی کو نہیں بلکہ
احادیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم علیہ التحیۃ والتسلیم جمعرات کو بھی عشاء کی پہلی رکعت میں اس کو پڑھا
کرتے تھے۔ پس ہر ہفتہ میں دو بار جہری قرآت کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سورۃ کو
پہنچایا ہے۔ اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کو کس قدر اہتمام اس
سورۃ کی تبلیغ میں تھا۔ پس مسلمانوں کو لازم ہے کہ وہ اس سورۃ شریف پر بہت بڑی غور وفکر کریں اور
میں تمہیں پکار کر کہتا ہوں کہ أَفَلا يَتَدَبَّرُونَ ؟
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس التزام اور اہتمام پر نظر کر کے اس سورہ شریف پر خاص
غور کی ہے۔ یوں تو قرآن شریف میری غذا اور میری تسلی اور اطمینان کا سچا ذریعہ ہے اور میں جب تک
ہر روز اس کو کئی مختلف رنگ میں پڑھ نہیں لیتا۔ مجھے آرام اور چین نہیں آتا۔ بچپن ہی سے میری طبیعت
خدا نے قرآن شریف پر تدبر کرنے والی رکھی ہے۔ اور میں ہمیشہ دیر دیر تک قرآن شریف کے عجائبات
اور بلند پروازیوں پر غور کیا کرتا ہوں ۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اس قدر اہتمام اس کی تبلیغ میں
کیا ہے۔ اس نے مجھے اس سورہ شریف پر بہت ہی زیادہ غور اور فکر کرنے کی طرف متوجہ کیا اور میں نے
دیکھا ہے کہ اس سورہ شریف میں قیامت تک کے عجائبات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
بڑے بڑے عظیم الشان مقاصد جو جمعہ میں رکھے گئے ہیں ان سے آگاہ کیا ہے۔ میرا اپنا خیال نہیں
نہیں ایمان بلکہ اس سے بھی بڑھ کر میں کہتا ہوں۔ میرا یقین ہے اور میں علی وجہ البصیرت کہتا ہوں کہ وہ
ٹھوکریں جو اس عظیم الشان جمعہ (منجملہ ان کے مسیح موعود کے نزول کا مسئلہ بھی ہے ) میں لوگوں کو لگی

حقائق الفرقان
۲۹۳
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
ہیں وہ اسی عدم تدبر ہی کی وجہ سے لگی ہیں ۔ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس التزام پر عمیق نگاہ کی
جاتی ۔ اور اس سورۃ پر تدبر ہوتا تو میں کہہ سکتا ہوں کہ بہت کم مشکلات ان لوگوں کو پیش آتیں ۔
غرض یہ سورۃ اپنے اندر لا انتہا حقائق اور عجائبات رکھتی ہے اور قیامت تک کے واقعات
کو بیان کرتی ہے۔ جن پاک الفاظ سے اس کو شروع کیا گیا ہے۔ اگر کم از کم ان الفاظ پر ہی غور وفکر
کی جاتی تو مجھے امید ہوتی ہے کہ اسماء الہی میں تو کم از کم ٹھوکر نہ لگتی ۔ وہ پاک الفاظ جن سے اس
سورۃ کا شروع ہوتا ہے ۔ یہ ہیں يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ
الْحَكِيم - جو کچھ زمین و آسمان میں ہے۔ وہ سب اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہیں۔ اس اللہ کی جو الملِك
ہے القدوس ہے الْعَزِیز ہے اور الْحَکیم ہے۔
کے
تسبیح کیا ہوتی ہے؟ سورۃ بقرۃ کے ابتدا میں اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کی زبان سے بتایا ہے۔ نَحْنُ
نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ - (البقرة: (۳) قرآن شریف میں جہاں تسبیح کا لفظ آیا ہے۔ وہاں
کچھ ایسے احسان اور انعام مخلوق پر ظاہر کئے ہیں جن سے حمد الہی ظاہر ہوتی ہے۔ اور ان احسانات
اور انعامات پر غور کرنے کے بعد بے اختیار ہو کر انسان حمد الہی کرنے کے لئے اپنے دل میں ایک
جوش پاتا ہے ہمارے پاک۔ پاک سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے فرمایا ہے۔ سُبْحٰنَ الَّذِي
اسرى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصا ۔ (بنی اسرائیل: ۲) اور پھر حضور
علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ارشاد ہوتا ہے۔ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأعلى (الاعلیٰ : ۲) غرض جہاں جہاں ذکر آیا
ہے خدا کے محامد، بزرگیاں اور عجیب شان کا تذکرہ ہوتا ہے تو اس سورۃ کو جو يسبح الله سے شروع فرمایا
گیا ہے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے محامد اور انعامات اور احسانات اور فضل عظیم کا
تذکرہ یہاں بھی موجود ہے۔ ہر چیز جو زمین اور آسمان میں ہے وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتی ہے۔ یہ ایک
بدیہی اور صاف مسئلہ ہے۔ نادان دہر یہ یا حقائق الاشیاء سے ناواقف سوفسطائی اس راز کو نہ سمجھ سکے تو
لے ہم تو تیری تعریف کے ساتھ کہتے ہیں کہ تیری ذات پاک خوبیوں ہی خوبیوں والی اور سب عیبوں سے پاک ہے۔
ہے ۔ وہ پاک ذات ہے جو لے گیا اپنے پیارے محمد کو راتوں رات مسجد حرام سے اس اخیر مسجد تک ۔

حقائق الفرقان
۲۹۴
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
یہ امر دیگر ہے مگر مشاہدہ بتا رہا ہے کہ کس طرح پر ذرہ ذرہ خدا تعالیٰ کی تقدیس اور تسبیح بیان کر رہا ہے۔
دیکھو ایک لو جوزمین سے نکلتی ہے۔ بلکہ میں اس کو وسیع کر کے یوں کہہ سکتا ہوں کہ وہ پتہ جو بول و براز
میں سے نکلتا ہے۔ کیسا صاف شفاف ہوتا ہے۔ کیا کوئی وہم و گمان کر سکتا تھا کہ اس گندگی میں سے اس
قسم کا لہلہاتا ہوا سبزہ جو آنکھوں کو طراوت دیتا ہے۔ نکل سکتا ہے۔ اس پتہ کی صفائی نزاکت اور
نظافت خود اس امر کی زبر دست دلیل اور شہادت ہے کہ وہ اپنے خالق کی تسبیح کرتا ہے۔ اسی طرح پر
ذرا اور بلند نظری سے کام لو اور دیکھو کہ انسان کے جس قدر عمدہ کام ہیں وہ روشنی میں کرتا ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ
کے جتنے عجائبات ہیں وہ سب پردہ میں ہوتے ہیں اور پھر کیسے صاف کیسے دل خوش کن اور اللہ تعالیٰ
کی تسبیح کرنے والے ہوتے ہیں۔ ایک انار کے دانہ کو دیکھو۔ کیسے انتظام اور خوبی کے ساتھ بنایا گیا
ہے۔ کیا وہ دانہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح نہیں کرتا ؟ اسی طرح پر آسمان اور آسمان کے عجائبات اور اجرام کو
دیکھو۔ نیچر کے عجائبات سے ناواقف تو عجائبات نیچر کی ناواقفیت کی وجہ سے یہ کہہ دیتا ہے کہ فلاں
امر خلاف نیچر ہے۔ مگر میرا یقین یہ ہے کہ جس جس قدر سائنس اور دوسرے علوم ترقی کرتے جائیں
گے۔ اسی قدر اسلام کے عجائبات اور قرآن شریف کے حقائق اور معارف زیادہ روشن اور درخشاں
ہوں گے اور خدا کی تسبیح ہو گی ۔
غرض یہ سچی بات ہے کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتا ہے۔ ہر ایک
ذرہ گواہی دیتا ہے کہ وہ خالق ہے اور اسی کی ربوبیت اور حیات اور قیومیت کے باعث ہر چیز کی حیات
اور قائمی ہے۔ اسی کی حفاظت سے محفوظ ہے۔
پھر یہ بھی کہ وہ اللہ الملک ہے۔ وہ مالک ہے۔ اگر سزا دیتا ہے تو مالکانہ رنگ میں ۔ اگر پکڑتا ہے تو
جابرانہ نہیں بلکہ مالکانہ رنگ میں تاکہ ما خود شخص کی اصلاح ہو۔ پھر وہ کیسا ہے؟ القدوس ہے اُس کی
صفات وحمد میں کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو نقصان کا موجب ہو۔ بلکہ وہ صفات کا ملہ سے موصوف اور ہر
نقص اور بدی سے منزہ الْقُدُّوسُ ہے۔
قرآن شریف پر تدبر نہ کرنے کی وجہ سے کہو ۔ یا اسماء الہی کی فلاسفی نہ سمجھنے کی وجہ سے۔ غرض یہ

حقائق الفرقان
۲۹۵
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
ایک بڑی غلطی پیدا ہوگئی ہے کہ بعض وقت اللہ تعالیٰ کے کسی فعل یا صفت کے ایسے معنے کر لئے جاتے
ہیں ۔ جو اس کی دوسری صفات کے خلاف ہوتے ہیں۔ اس لئے میں تمہیں ایک گر بتاتا ہوں کہ
قرآن شریف کے معنے کرنے میں ہمیشہ اس امر کا لحاظ رکھو کہ کبھی کوئی معنے ایسے نہ کئے جاویں جو
صفات الہی کے خلاف ہوں ۔ اسماء النبی مد نظر رکھو۔ اور ایسے معنے کرو اور دیکھو کہ قدوسیت کو بٹہ تو
نہیں لگتا۔ لغت میں ایک لفظ کے بہت سے معنے ہو سکتے ہیں اور ایک نا پاک دل انسان کلام الہی کے
گندے معنے بھی تجویز کر سکتا ہے اور کتاب الہی پر اعتراض کر بیٹھتا ہے ۔ مگر تم ہمیشہ یہ لحاظ رکھو کہ
جو معنے کرو۔ اس میں دیکھ لو کہ خدا کی صفت قدوسیت کے خلاف تو نہیں ہے؟ اللہ تعالیٰ کے سارے کام
حق و حکمت کے بھرے ہوئے ہوتے ہیں ۔ جس سے اس کی اور اس کے رسول اور عامتہ المومنین کی
عزت و بڑائی کا اظہار ہوتا ہے۔
لِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ (المتفقون : (۹) مومنوں کو معزز کرتا ہے اور پھر ان
سے بڑھ کر اپنے رسولوں کو عزت دیتا ہے۔ اور سچی عزت اور بڑائی حقیقی اللہ تعالیٰ ہی کو سزاوار
ہے۔ غرض ہر قول و فعل میں مومن کو لازم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عزت کا خیال کرے کیونکہ وہ
الْعَزِيزِ ہے۔
ظالم طبع انسان کی عادت ہے کہ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک فعل سرزد ہوتا ہے تو وہ اس میں
اپنی طرف سے نکتہ چینی کرنے لگتا ہے۔ آدم کی بعثت پر نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ کہنے والے اپنی کمی علم اور
ناواقفی کی وجہ سے اَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَ يَسْفِكُ الدِّمَاء (البقرۃ: ۳۱) پکار اٹھے ۔ مگر
چونکہ یہ گروہ صاف طینت تھا ۔ آخر اس نے اِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ - (البقرۃ : ٣٣) کہہ کر
اللہ تعالیٰ کے اس فعل خلافت آدم کو حکمت سے بھرا ہوا تسلیم کر لیا۔ مگر وہ لوگ جو خدا سے دور ہوتے
ہیں۔ وہ عجائبات قدرت سے نا آشنا محض اور اسماء النبی کے علم سے بالکل بے بہرہ ہوتے ہیں۔ وہ
لے کیا آپ ایسے شخص کو نائب بنائیں گے زمین میں جو وہاں فتنہ انگیزی اور خون ریزی کرے گا۔
ے ہاں ہاں تیری ہی ایسی ذات پاک ہے جو کامل علم اور کامل حکمت والی ہے ۔

حقائق الفرقان
۲۹۶
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
اپنے خیال اور تجویز کے موافق کچھ چاہتے ہیں ۔ جو نہیں ہوتا۔ جیسا ہمارے سردار سرور عالم فخر بنی آدم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پر کہہ اٹھے ۔ لَوْ لَا نُزِّلَ هَذَا الْقُرْآنُ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْقَرْيَتَيْنِ
عَظِيمٍ (الزخرف: ۳۲) یہ لوگ اللہ تعالیٰ کو الْحَكِيمُ نہیں مانتے ۔ ورنہ وہ اس قسم کے اعتراض
نہ کرتے۔ اور یقین کر لیتے کہ اللهُ اَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ (الانعام: ۱۲۵) اسی طرح شیعہ
نے خلافت خلفاء پر بعینہ وہی اعتراضات کئے جو کفار نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پر کئے ۔
حکیم کے معنی ہی ہیں اپنے محل پر ہر ایک چیز کو رکھنے والا اور مضبوط و محکم رکھنے والا۔ پھر اگر الحکیم
صفت پر ایمان ہو تو بعثت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کر کے کیوں اپنے ایمان کو ضائع کرتے ۔
غرض اللہ تعالیٰ یہاں بتاتا ہے کہ اس کے قول اور فعل میں سراسر حکمت ہوتی ہے اس لئے اس کے انکار
سے بچنے کے لئے یہی اصول ہے کہ اللہ تعالیٰ کو الحکیم مانو۔
پس جو کچھ زمین و آسمان میں ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہیں۔ اس اللہ کی جو الْمَلِكِ
الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ ہے۔ زمین و آسمان کے تمام ذرات اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اس کی ان
صفات پر گواہ ہیں پس زمینی علوم یا آسمانی علوم جس قدر ترقی کریں گے۔ خدا تعالیٰ کی ہستی اور ان
صفات کی زیادہ وضاحت زیادہ صراحت ہوگی ۔ میں اپنے ایمان سے کہتا ہوں کہ میں ہرگز ہرگز ہرگز ہرگز تسلیم
نہیں کرتا کہ علوم کی ترقی اور سائنس کی ترقی قرآن شریف یا اسلام کے مخالف ہے۔ سچے علوم ہوں وہ
جس قدر ترقی کریں گے ۔ قرآن شریف کی حمد اور تعریف اسی قدر زیادہ ہوگی ۔
۔
اس سورۃ شریف کو ان پاک الفاظ سے شروع کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ اپنا ایک انعام
پیش کرتا ہے ۔
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ
وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ -
لے یہ قرآن کیوں نہ اتارا گیا بڑے آدمی پر دو بڑی بستیوں کے رہنے والوں سے ۔
ے اللہ خوب جانتا ہے کہ کہاں اپنی رسالت رکھنی چاہئے۔

حقائق الفرقان
۲۹۷
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
اُس اللہ نے ( جس کی تسبیح زمین و آسمان کے ذرات اور اجرام کرتے ہیں۔ اور ہر شئے جوان
میں ہے۔ وہ اللہ جو الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ ہے ) اُمِّیوں میں (عربوں میں ) ان میں ہی
کا ایک رسول ان میں بھیجا جو ان پر اللہ کی آیتیں تلاوت کرتا ہے۔ اور ان کو پاک صاف کرتا ہے۔ اور
ان کو الکتاب اور الحکمۃ سکھاتا ہے۔ اور اگر چہ وہ اس رسول کی بعثت سے پہلے کھلی کھلی اور خدا سے قطع
تعلق کر دینے والی گمراہی میں تھے ۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۰ تا ۱۲ )
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مکہ والوں میں اللہ تعالیٰ کی عزت اور حمد کا ایک بین ثبوت ہے
کیونکہ جس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے، اہل دنیا اس رشتہ سے جو انسان کو اپنے
خالق کے ساتھ رکھنا ضروری ہے۔ بالکل بے خبر اور نا آشنا تھے۔ ہزاروں ہزار مشکلات اس رشتہ کے
سمجھنے ہی میں پیدا ہو گئی تھیں ۔ اُس کا قائم کرنا اور قائم رکھنا تو اور بھی مشکل تر ہو گیا تھا۔ کتب الہیہ اور
صحف انبیاء علیہم السلام میں تاویلات باطلہ نے اصل عقائد کی جگہ لے لی تھی ۔ اور پھر ان کی
خلاف ورزی مقدرت سے باہر تھی ۔ دنیا پرستی بہت غالب ہوئی ہوئی تھی ۔ ان کے بڑے بڑے
سجادہ نشین اخبار اور رہبانوں کو اپنی گدیاں چھوڑ نا محال نظر آتا تھا۔ خدا تعالیٰ نے بڑے لوگوں کا
ذکر کیا ۔ کیونکہ اس سے چھوٹوں کا خود اندازہ ہو سکتا تھا ۔ اگر ہم ایک نمبر دار کی حالت بیان کریں
کہ ایک قحط میں اس پر فاقہ کشی کی مصیبت ہے تو اس سے چھوٹے درجہ کے زمیندار کا حال خود بخود
معلوم ہو جاتا ہے۔ قرآن شریف نے نہایت جامع الفاظ میں فرما دیا ہے کہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ
الْبَحْرِ (الروم: ۴۲) جنگلوں اور سمندروں میں غرض ہر جگہ تری و خشکی پر فساد نمودار ہو چکا ہے۔ وہ جو
اپنے آپ کو ابراہیم کے فرزند کہلاتے تھے ان کی نسبت قرآن ہی نے خود شہادت دی ہے۔
اكْثَرُهُمْ فَسِقُونَ ( التوبة : ۸) ان میں اکثر لوگ فاسق تھے۔ اور یہاں تک فسق و فجور نے ترقی
کی ہوئی تھی کہ جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ ( المائدة : ۶۱) یہ اس وقت کے لکھے پڑھے علماء
سجادہ نشین خدا کی کتاب مقدس کے وارث لوگوں کا نقشہ ہے کہ وہ ایسے ذلیل اور خوار ہیں ۔ جیسے

حقائق الفرقان
۲۹۸
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
بندر ۔ وہ ایسے شہوت پرست اور بے حیا ہیں جیسے خنزیر ۔ اس سے اندازہ کرو۔ ان لوگوں کا جو پڑھے
لکھے نہ تھے۔ جو کتاب مقدس کے وارث نہ تھے۔ جو موسی کی گدی پر نہ بیٹھے ہوئے تھے۔ پھر یہ تو ان
کے اخلاق بد ، عادات بد یا عزت وذلت کی حالت کا نقشہ ہے۔ اگر چہ ایک دانش مند اخلاقی حالت
اور عرفی حالت کو ہی دیکھ کر روحانی حالت کا پتہ لگا سکتا ہے۔ مگر خود خدا تعالیٰ نے بھی بتا دیا ہے کہ
روحانی حالت بھی ایسی خراب ہو چکی تھی کہ وہ عبد الطاغوت بن گئے تھے۔ یعنی حدود الہی کے توڑ نے
والوں کے عبد بنے ہوئے تھے۔ اُن کے معبود طاغوت تھے۔
اب خیال کرو کہ اخلاق پر وہ اثر ، رُوح پر یہ صدمہ ، عزت کی وہ حالت ، یہ ہے وہ قوم جو
نَحْنُ ابْنَوا اللَّهِ وَاحِبَّاؤُں کہنے والی تھی۔ اس سے چھوٹے درجہ کی مخلوق کا خود قیاس کرلو۔ یہ نقشہ کافی
ہے عقائد کے سمجھنے کے لئے ، یہ کافی ہے عزت و آبرو کے سمجھنے کے لئے کہ جو بندر کی عزت ہوتی ہے۔
پھر یہ نقشہ کافی ہے اخلاق کے معلوم کرنے کے لئے جو خنزیر کے ہوتے ہیں کہ وہ سارا بے حیائی اور
شہوت کا پتلا ہوتا ہے۔
جب ان لوگوں کا حال میں نے سنایا جو نَحْنُ آبنوا اللهِ وَاحِبَّاؤُة (المائدة: 19) کہتے
اور ابراہیم کے فرزند کہلاتے تھے۔ تو عیسائیوں پر اسی کا قیاس کرلو، ان کے پاس تو کوئی کتاب ہی نہ
رہی تھی ، اور کفارہ کے اعتقاد نے ان کو پوری آزادی اور اباحت سکھا دی تھی ۔ اور عربوں کا حال تو
ان سب سے بدتر ہوگا، جن کے پاس آج تک کتاب اللہ پہنچی ہی نہ تھی ۔ اور پھر یہ خصوصیت سے
عرب ہی کا حال نہ تھا۔ ایران میں آتش پرستی ہوتی تھی ۔ سچے خدا کو چھوڑ دیا ہوا تھا ، اور اہرمن اور
یزدان دو جدا جدا خدا مانے گئے تھے۔ ہندوستان کی حالت اس سے بھی بدتر تھی جہاں پتھروں ،
درختوں تک کی پوجا اور پرستش سے تسلی نہ پا کر آخر عورتوں اور مردوں کے شہوانی قوی تک کی
پرستش جاری ہو چکی تھی ۔ غرض جس طرف نظر اٹھا کر دیکھو ، جدھر نگاہ دوڑاؤ ، دنیا کیا بلحاظ
اخلاق فاضلہ اور کیا بلحاظ عبادات اور معاملات ہر طرح ایک خطر ناک تاریکی میں مبتلا تھی اور دنیا دنیا کی
لے ہم اللہ کے بیٹے ہیں اور اس کے پیارے ہیں۔

حقائق الفرقان
یہ حالت بالطبع چاہتی تھی کہ ع
۲۹۹
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
مردی از غیب برون آید و کاری بکند لے
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے ایک رسول کو عربوں میں مبعوث کیا جیسا کہ فرمایا :
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمُ الآيه
یہ رسول مصرف صرف عربوں ہی کے لئے نہ تھا با وصفیکہ عربوں میں مبعوث ہوا۔ بلکہ اس کی و دعوت عام
اور کل دنیا کے لئے تھی جیسا کہ اس نے دنیا کو مخاطب کر کے سنایا
يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا (الاعراف : ۱۵۹)
اے لوگو! میں تم سب کی طرف رسول ہو کر آیا ہوں ۔ اور پھر ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
وَمَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ۱۰۸)
۔
یعنی ہم نے تم کو تمام عالموں پر رحمت کے لئے بھیجا ہے۔ اسی لئے وہ شہر جہاں سرورِ عالم فخر
بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہور پایا ۔ وہ ام القری ٹھہرا۔ اور وہ کتاب مبین جس کی شان ہے
لا رَيْبَ فِيهِ - ام الکتاب کہلائی ۔ اور وہ لسان جس میں ام الکتب اتری ام الالسنہ ٹھہری ۔ یہ محض
خدا تعالیٰ کا فضل تھا جو آدم زاد پر ہوا ۔ اور بالخصوص عربوں پر اس رسول نے آ کر کیا:
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَيْلٍ مُّبِينٍ -
پہلا کام یہ کیا کہ ان پر خدا کی آیات پڑھ دیں۔ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِهِ ۔ پھر نے پڑھ دینے سے
تو کچھ نہیں ہو سکتا۔ اس لئے دوسرا کام یہ کیا وَ يُزَكِّيهِمْ ان کو پاک صاف کیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کس قدر عظیم شان اور بلند مرتبہ ہے۔ دوسرے کسی نبی کی بابت یہ
نہیں کہا کہ يزكيهم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتی قوت قدسی اور قوت تاثیر کا اس سے اندازہ
ہو سکتا ہے کہ آپ نے عربوں اور دوسری قوموں پر کیا اثر ڈالا ۔ عرب کی تاریخ سے جو لوگ واقف ہیں
وہ جانتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آکر اس کی کایا پلٹ دی ۔ ان کے اخلاق ، عادات اور
ے باہر سے کوئی مرد آئے اور کوئی کارنامہ کرے۔

حقائق الفرقان
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
ایمان میں ایسی تبدیلی کی جو دنیا کے کسی مصلح اور ریفارمر کی قوم میں نظر نہیں آتی ۔ جو شخص اس ایک ہی
امر پر غور کرے گا۔ تو اُسے بغیر کسی چون و چرا کے ماننا پڑے گا کہ ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم
اپنی قوت قدسی اور تاثیر قوی اور افاضہ برکات میں سب نبیوں سے بڑھ کر اور افضل ہیں اور یہی ایک
بات ہے جو قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت دوسری تمام کتابوں اور نبیوں کے
مقابلہ میں بدیہی الثبوت ہے۔
عیسائیوں نے حضرت مسیح کی شان میں غلو تو اس قدر کیا کہ ( باوجود یکہ وہ اپنی عاجزی اور بے کسی
کا ہمیشہ اعتراف کرتے رہے اور کبھی خدائی کا دعوی نہ کیا ) ان کو خدا بنا دیا۔ لیکن اگر ان سے پوچھا
جاوے کہ اس خدا نے دنیا میں آ کر کیا کیا؟ تو میں دعوی سے کہتا ہوں کہ کوئی قابلِ اطمینان جواب
اس قوم کے پاس نہیں ہے یہ ہم مانتے ہیں کہ جب مسیح آئے اُس وقت یہودیوں کی ایمانی اور اخلاقی
حالت بہت ہی گری ہوئی تھی۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ان کے اخلاق اور عادات اور ایمان میں کیا تبدیلی
کی؟ جب کہ وہ اپنے حواریوں کا بھی کامل طور پر تزکیہ نہ کر سکے۔ تو اوروں کو تو کیا فیض پہنچتا ؟
یہی موجودہ انجیل جو اس قوم کے ہاتھ میں ہے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ چند لالچی اور
ضعیف الایمان آدمیوں کے سوا وہ کوئی جماعت جو اپنے تزکیہ نفس میں نمونہ ٹھہر سکے۔ دنیا کے سامنے
پیش نہ کر سکے جو ہمیشہ اپنے مرشد و امام کے ساتھ بے وفائی کرتے رہے حتی کہ بعض ان میں سے اس
کی جان کے دشمن ثابت ہوئے۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت قرآن شریف نے دعوی کیا
ہے وَيُزَ کیم اور اس دعوی کا ثبوت بھی دیا۔ جب کہ ان میں حیرت انگیز تبدیلی پیدا کر دی۔ وہ
قوم جو بت پرستی میں غرق تھی ۔ لا اله الا اللہ کہنے والی ہی ثابت نہیں ہوئی بلکہ اس تو حید کو جوش اور
صدق سے انہوں نے قبول کیا کہ تلواروں کے سایہ میں بھی اس اقرار کو نہیں چھوڑا۔ ملک و مال ،
احباب رشته داروں کو چھوڑ نا منظور کیا ۔ مگر اس چھوڑی ہوئی بت پرستی کو پھر منظور نہ کیا۔
اپنے سید و مولی رسول کے ساتھ وہ وفاداری اور ثبات قدم دکھا یا جس کی نظیر دنیا کی کوئی قوم پیش
نہیں کر سکتی۔ یہاں تک کہ غیر قوموں کو بھی اس کا اعتراف کرنا پڑا۔ یہ واقعات ہیں جن کو کوئی جھٹلا نہیں

حقائق الفرقان
۳۰۱
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
سکتا۔ اس لئے مجھے ضرورت نہیں کہ میں ان پر کوئی لمبی بحث کروں۔ میرا مطلب اور مدعا صرف یہ
ظاہر کرنا ہے کہ دوسرا کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کیا کہ ان کا تزکیہ کیا کہ ان کی حالت یہاں
تک پہنچی ۔
يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا (بنی اسرائیل: ۱۱۰)
وہ روتے ہوئے ٹھوڑی کے بل گر پڑتے ہیں اور ان کو فروتنی میں ترقی ملتی ہے اور
يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا ( الفرقان: ۶۵) اپنے خدا کے سامنے سجدہ اور قیام میں رات
کاٹ دیتے ہیں تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا (السجدة: ١٧)
راتوں کو اپنی خواب گاہوں اور بستروں سے اٹھ اٹھ کر خوف اور امید سے اپنے رب کو پکارتے ہیں۔
پھر یہاں تک ان کا تزکیہ کیہ کیا کیا کہ کہ آ آخر رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ (المائدة: کی ۱۲۰) سندال ان کومل
گئی ۔ کسی بادی اور مصلح کی ایسی سچی تاثیر اور تزکیہ کا پتہ دو ۔
میں نے ہزاروں ہزار کتابیں پڑھی ہیں اور دنیا کے مختلف مذاہب کو ٹٹولا اور تحقیق کیا ہے۔ میں
دعوی سے کہتا ہوں کہ اس قسم کی حیرت انگیز تبدیلی، کوئی ہادی، پیغمبر ، نبی ، رسول، اپنی قوم میں نہیں کر
سکا جو ہماری سرکارنے کی ہے۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكْ وَسَلِّمْ
یہ چھوٹی سی بات نہیں ۔ یہ بہت بڑی عظیم الشان بات ہے۔ اس وقت بھی رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی قوت قدسی اور تاثیر افاضہ برکات کا ایک زندہ نمونہ موجود ہے جس سے آپ کی شان اور
ہمت اور علو مرتبت اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ وہ تیرہ سو سال کے بعد بھی اپنی تاثیریں ویسی ہی زبردست
اور قوی رکھتا ہے جس سے ہم ایک اربعہ متناسبہ کے قاعدہ سے یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ اس کی تاثیریں
ابدی ہیں اور وہ ابدالآباد کے لئے دنیا کا ہادی اور رسول ہے۔ اس وقت ہمارا امام زندہ نمونہ ہے ان
برکات اور فیوض کا ۔ جس نے آکران فیوض اور برکات اور قدسی تاثیروں کا ثبوت دیا ہے۔ جو صحابہ کی
اے اللہ ان سے خوش ہو گیا ہے اور وہ اللہ سے راضی ہو چکے۔

حقائق الفرقان
۳۰۲
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
کامیاب قوم پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فیض صحبت سے ہوئیں۔ اگر دنیا میں کسی اور نبی کی برکات
اور فیوض اس قسم کے ہیں تو پھر ان کے ماننے والوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے اپنی قوم کا
تزکیہ کیا تھا تو اس کے ثبوت کے لئے آج کوئی مز کی نفس پیش کرو! اوروں کو جانے دو۔ یسوع مسیح کو خدا
بنانے والی قوم ! اس کی خدائی کا کوئی کرشمہ اب ہی دکھائے ۔ مگر یہ سب مردہ ہیں۔ جو ایک مردہ کی
پرستش کرتے ہیں۔ اس لئے وہ زندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے !
غرض دوسرا کام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ تھا کہ وہ آیات جو آپ نے پڑھ کر سنائیں ۔
اپنے عمل سے اور اس کی تاثیروں سے بتا دیا کہ اس کا منشاء کیا ہے؟ منشاء بھی بتا دیا اور عمل کرا کر بھی دکھا
دیا۔ کیونکہ کتاب کا پڑھنا اور اس کے مطالب و منشاء سے آگاہ کر دینا کوئی بڑا کام نہیں ۔ جب تک کوئی
ایسی بات نہ ہو کہ عمل کرنے کی روح پیدا ہو جاوے۔ کتاب کا پڑھنا بھی ضائع ہو جاتا ہے۔ جب کہ
کوئی سننے کے لئے تیار نہیں ۔ جب تک پڑھنے والا خود نہیں سمجھتا۔ دوسروں کو سمجھا نہیں سکتا ۔ اس لئے
نہایت ضروری ہے کہ پہلے تعلیمات صحیحہ آ جاویں۔ پھر ان کو پہنچایا جاوے اور سمجھا یا جاوے کہ کیسے
عمل درآمد ہوتا ہے۔ یا خود کر کے دکھا یا جاوے۔ یہ ضروری مرحلہ ہے۔ غور کر کے دیکھو۔ کہ کیا یہود
کے سامنے ایک بڑا بھاری انبار کتابوں کا نہ تھا۔ کیا مجوس کے پاس کتا بیں نہ تھیں۔ کیا عیسائی اپنی بغل
میں کتاب مقدس مارے نہ پھرتے تھے۔ اور کیا ان میں عمدہ باتیں بالکل نہ تھیں؟ تھیں اور ضرور تھیں ۔
مگر ان میں اگر کچھ نہ تھا تو صرف یہی نہ تھا کہ ان پر عمل کرا دینے والا کوئی نہ تھا۔ جب تک ایک
روح اس قسم کی نہ آوے جو انسان کو مز کی بنا دے اس وقت تک انسان ان تعلیمات سے فائدہ
نہیں اٹھا سکتا۔
( الحکم جلد ۶ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۷ تا ۹ )
میں بیرونی مذاہب کو چھوڑ کر اندرونی فرقوں کی طرف توجہ کرتا ہوں۔ کیا یہی قرآن شریف جو
ہمارے سرور عالم سید ولد آدم صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے تھے۔ اس وقت سنیوں ، شیعوں ، خوارج اور
اور بہت سے سے فرقوں کے پاس نہیں ہے؟ کیا واعظ ، امام ، قاری اور دوسرے لوگ ان میں نہیں ہیں؟ مگر ا
سب دیکھیں اور اپنی اپنی جگہ غور کریں کہ کیا اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں؟ یہ سچی بات ہے کہ جب تک

آج 10 میں سے 10 باقی