سُوْرَۃُ الْجُمُعَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 2

حقائق الفرقان
۳۰۳
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
کوئی مز کی نہ ہو تو تعلیمات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔ یہی وجہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
خَيْرُ الْقُرُونِ قَرْنِي یہ صدی جس میں میں ہوں۔ بڑی خیر و برکت کی بھری ہوئی ہے۔ اور حقیقت
میں وہ صدی بڑی ہی بابرکت تھی کیونکہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام اس میں موجود تھے اور آپ کی
وساطت سے لوگ تزکیہ سے متمتع ہوتے تھے پھر آپ نے فرمایا کہ دوسری صدی بھی اس پہلی کی طرح
خیر و برکت والی ہو گی ۔ اور پھر تیسری پر بھی اس پہلی کا اثر پڑے گا۔ مگر اس کے بعد جھوٹ پھیل
جائے گا۔ اب غور طلب یہ امر ہے کہ کیا قرآن شریف اس چوتھی صدی میں نہ رہا تھا جس میں جھوٹ
کے پھیلنے کی آپ نے پیشگوئی فرمائی۔ کیا تعامل اور حدیث ان میں نہ تھی؟ پھر وہ کیا بات ہے جو
يَفْشُوا الكَذِبُ کہا ؟ بات اصل یہی ہے کہ وہ مز کی ان میں نہ رہا۔ مزکی کو اٹھے ہوئے تین سو سال
گزر گئے ۔ بہت سے نادانوں نے مجھ سے سوال کیا ہے کہ ہم مہدی یا مسیح یا امام کی کیا ضرورت رکھتے
ہیں جبکہ دلائل سے نتائج تک پہنچ جاتے ہیں۔ تو پھر امام کی کیا ضرورت ہے؟ میں نے ان سے پوچھا
ہے کہ اگر تمہیں امام کی کوئی ضرورت نہیں ہے تو اتنا بتاؤ کہ کتاب کی موجودگی میں معلم کی کیا ضرورت
ہوتی ہے؟ اگر کہو بولی کے لئے ضرورت ہے تو میں پھر کہتا ہوں ۔ اچھا بولی سمجھتے ہو؟ ایک عمدہ پڑھا ہوا
آدمی جس نے قرآن کو خوب پڑھا ہے اور فرض کرو۔ وہ قاری بھی ہو۔ وہ اپنی جان پر تجربہ کر کے
صاف صاف بتا دے کہ گھر میں لمبی قرأت کی نمازیں کس قدر پڑھتا ہے؟ اور باہر کس قدر؟ جس
قدر جماعت میں التزام کیا جاتا ہے۔ کیا گھر میں بھی ویسا ہی التزام کیا جاتا ہے؟ لیکن جب دیکھا جاتا
ہے کہ باوصفیکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب نماز پڑھائے تو امام کو چاہیے کہ
مقتدیوں کا لحاظ کرلے۔ ان میں کوئی ضعیف ہے۔ کوئی بیمار ہے وغیرہ۔ اس لئے ان کے لحاظ پر چھوٹی
چھوٹی سورتیں پڑھے لیکن تنہائی میں نمازوں کو لمبا کرے۔ مگر غور کر کے دیکھ لو کہ معاملہ بالکل اس کے
برخلاف ہے اور قضیہ بالعکس ہے۔ میں نے بہت ٹٹولا ہے اور دیکھا ہے کہ جبکہ یہ حدیث صحابہ تک پہنچتی
ہے۔ اور کذب کا کوئی احتمال نہیں رہتا تو پھر عمل درآمد کا نہ ہونا صریح اس امر کی دلیل ہے کہ ایک قوت
اور کشش کی ضرورت ہے۔ جو نہیں پائی جاتی ۔

حقائق الفرقان
له ولد
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
ریل گاڑی کی گاڑیوں کو دیکھو اگر ان میں باہم زنجیروں کے ذریعہ پیوند بھی قائم کیا گیا ہو لیکن
سٹیم انجن ان کو کھینچنے والا نہ ہو تو کیا کوئی یقین کر سکتا ہے کہ وہ گاڑیاں باہم ملاپ کی وجہ سے ہی چل
نکلیں گی؟ ہر گز نہیں۔ اس سے یہ مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے کہ نیا اتحاد بھی کچھ نہیں کر سکتا۔ جب تک اس
وحدت کے مفاد سے متمتع کرنے والا کوئی نہ ہو۔ غرض ہر حال میں ایک امام کی ضرورت ثابت ہوتی
ہے۔ اسی لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا کہ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ جو کچھ آپ
فرماتے اور تلاوت کرتے وہی کر کے بھی دکھا دیتے اور اپنے عمل سے اس کو اور بھی مؤثر بنا دیتے۔ یہ
قاعدہ کی بات ہے کہ واعظ اگر خود کہہ کر عمل کرنے والا نہ ہو تو اس کا وعظ بالکل بے معنی اور فضول ہو جاتا
ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی لئے مز کی ٹھہرے کہ آپ جو تعلیم دیتے تھے پہلے خود کر کے دکھا
دیتے تھے۔ پانچ وقت نماز پڑھنے کا حکم دیا اور خود پڑھ کر دکھا دی ۔ دیکھو امام کو کس قدر التزام کرنا پڑتا
ہے۔ پھر آپ پانچوں نمازوں کے خود امام ہوا کرتے تھے۔ اس سے قیاس کر لو کہ آپ کو کس قدر
التزام کرنا پڑتا تھا۔ پھر ان پانچوں نمازوں کے علاوہ تہجد اور دوسرے نوافل بھی پڑھتے اور بعض وقت
تہجد میں اتنی اتنی دیر تک اللہ تعالیٰ کے حضور کھڑے رہتے کہ آپ کے پائے مبارک متورم ہو جاتے۔
جس سے آپ کا یہ التزام بھی پایا جاتا ہے کہ عام اور فرض نمازوں سے زیادہ بوجھ آپ نے اپنے اوپر
رکھا ہوا ہے۔
پھر روزہ کی تعلیم دی۔ آپؐ نے ہفتہ میں دو بار مہینہ میں تین روزے۔ اور سال بھر میں معین
مہینہ روزے رکھ کر دکھا دیئے ۔ اور شعبان اور شوال بھی روزے رکھا کرتے ۔ گویا قریباً چھ مہینے سال
میں روزے رکھ کر بتا دیئے ۔ حج کر کے دکھا دیا ۔ خُذُوا عَلى مَنَاسِكَكُم پھر زکوۃ کی تعلیم دی۔
زکوۃ لے کر اور خرچ کر کے دکھا دی۔ اسی طرح جو تعلیم دی اُسے خود کر کے دکھا دیا۔ جس سے تزکیہ نفوس
ہوا۔ ایک طرف تلاوت آیات کرتے تھے اور دوسری طرف تزکیہ نفوس کرتے تھے۔ امام ابو حنیفہ
ابھی امام نہ تھے۔ مگر نماز، روزہ، حج ، زکوۃ کے مسائل جانتے تھے۔ امام بخاری بھی امام ہونے سے
پہلے نماز، روزہ کرتے تھے کیوں؟ اس لئے کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے تعامل سے سب کچھ

حقائق الفرقان
۳۰۵
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
پہلے ہی سکھا دیا ہوا تھا ۔ اگر ایک بھی حدیث دنیا میں قلم بند اور جمع نہ کی جاتی ۔ تب بھی یہ مسائل بالکل
صاف تھے۔
غرض اللہ تعالیٰ کے فضل کے لئے مزکی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ورنہ بڑی بڑی کتابوں والے
عبدالطاغوت ہو جاتے ہیں اور جب یہ حالت پیدا ہوتی ہے اور قوم کے دماغ اور دل ( علماء اور مشائخ )
کی حالت بگڑ جاتی ہے۔ اس وقت وہ مز کی آتا ہے اور اصلاح کرتا ہے۔ جب قوم اور ملک ضلال مبین
میں پھنس جاتا ہے تو ایک انسان خدا سے تعلیم پا کر آتا ہے۔ جو قوم کو نجات دیتا ہے۔ اور تزکیۂ نفس کرتا
ہے۔ خیالی ریفارمروں اور جھوٹے دعویداروں اور خدا تعالیٰ کے مامور و مرسلوں میں بھی امتیاز اور فرق
یہی ہوتا ہے کہ اول الذکر کہتے ہیں۔ پر کر کے نہیں دکھاتے۔ اور تزکیہ نفس نہیں کر سکتے ۔ مگر خدا کے
مامور اور مرسل جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔ جس سے تزکیہ نفوس ہوتا ہے۔ ان کے قلوب صافیہ ہے۔ان
ہے۔ وہ دوسروں پر مؤثر ہوتا ہے۔ ان میں جذب اور اثر کی قوت ہوتی ہے جو دنیا دا
ریفارمروں میں نہیں ہو سکتی۔ اور نہیں ہوتی ۔ اور نہیں ہوئی۔ پس اس نافہم کے سوال کا جواب اس سے
بخوبی حل ہو سکتا ہے۔ جو کہتا ہے کہ کسی کے آنے کی کیا ضرورت ہے؟
سے جو
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے مامور کے آنے کا وقت صاف بتا دیا ہے جب کہ فرمایا۔ وَ إِنْ كَانُوا
مِنْ قَبْلُ لَفِی ضَيْلٍ مُّبِينِ ۔ اس کی آمد اور بعثت سے پہلے ایک کھلی گمراہی پھیلی ہوئی ہوتی ۔ اور میں
نے ابھی تمہیں بتایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے دنیا کی کیا حالت تھی اور پھر کس
رح آپ نے آکر اس کی اصلاح کی اور تزکیہ نفوس فرمایا۔ جولوگ علم تاریخ سے واقف ہیں۔ ان کا
یہ امر بڑی صفائی کیساتھ منکشف ہو سکتا ہے۔ اس سے بڑھ کر تزکیہ نفوس کا کیا ثبوت مل سکتا ہے کہ آپ
نے کوئی موقع انسان کی زندگی میں ایسا جانے نہیں دیا جس میں خدا پرستی کی تعلیم نہ دی ہو۔ میں ایک
طرح
چھوٹی سی اور معمولی سی بات پیش کرتا ہوں۔ پاخانہ کے لئے جانا ایک طبعی تقاضا اور ضرورت ہے۔ میں
دعوی سے کہتا ہوں کہ اس وقت کے لئے کسی بادی اور مصلح نے کوئی تعلیم انسان کو نہیں دی۔ مگر ہمارے
ر ہمارے
بادی کامل صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت بھی انسان کو ایک لطیف اور بیش قیمت سبق خدا پرستی کا دیا

حقائق الفرقان
۳۰۶
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
ہے۔ جس سے آپ کے ان تعلقات محبت کا جو خدا سے آ اسے آپ کے لیے تھے صاف پتہ لگ سکتا ہے۔
اور یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ انسان کو کس بلند رتبہ پر پہنچانا چاہتے تھے۔ چنانچہ آپ نے اس
وقت تعلیم دی ہے۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ ۔ یعنی جس طرح پر ان گندگیوں کو
تو نکالتا ہے ۔ دوسری گندگیوں سے جو انسان کی روح کو خراب کرتی ہیں بچا۔ جیسے پاخانہ جاتے
وقت دعا تعلیم کی ویسے ہی پاخانہ سے نکلتے وقت سکھایا ہے ۔ غفرانگ غور تو کرو کہ کس قدر تزکیہ
نفس کا خیال ہے ۔ حضرت ابوالملۃ ابو الحنفاء ابراہیم علیہ السلام اپنی دعا میں کہتے ہیں
وَابْعَثُ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَ
يزكيهم - (البقرة : ۱۳۰) پھر اگر مز کی کی ضرورت نہ تھی ۔ تو اس دعا کی کیا ضرورت؟ تلاوت کو
اس لئے مقدم رکھا ہے کہ علم تزکیہ کے مراتب سکھاتا ہے اور تزکیہ کو بعد میں اس لئے رکھا ہے کہ بڑوں
تزکیہ علم کام نہیں آتا اس لئے کتاب کے بعد تزکیہ کا ذکر کر دیا۔ اور چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا تھا کہ خَيْرُ الْقُرُونِ قَرْنِی اور پھر دوسری اور تیسری صدی کو خیر القرون کہا۔ اس کے بعد فرمایا کہ
ثَمَّ يَفْشُوا الْكَذِبُ ۔ اب ایک نادان اور خدا کی سنت سے نا واقف کہہ سکتا تھا کہ آپ کی قوت قدسی
معاذ اللہ ایسی کمزور تھی کہ تین صدیوں سے آگے مؤثر نہ رہی ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے ایسے
کور باطن کے جواب کے لئے فرمایا وَ آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ - آپ کی قوت قدسی ایسی
مؤثر اور نتیجہ خیز ہے کہ تیرہ سو سال کے بعد بھی ویسا ہی تزکیہ کر سکتی ہے چنانچہ وَ اخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوا بِهِمْ کا وعدہ فرمایا یعنی ایک اور قوم آخری زمانہ میں آنے والی ہے جو بلا واسطہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے فیض اور برکات حاصل کرے گی۔ اور ایک بار اور ہم اسی رسول کی بعثت
بروزی کریں گے ۔ وہ بعثت بھی اسی کے ہم رنگ ہو گی جو فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا کے وقت تھی ۔
احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ امت کے اعمال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچائے جاتے
لے تو ان لوگوں سے جو یہاں آباد ہوں ایک رسول قائم کر جو تیرے احکام و نشان اُن پر پڑھے اور اُن کو لکھی ہوئی
محفوظ باتیں سکھائے اور پکی دانائی کی تعلیم دے اور اُن کو پاک وصاف کرے۔

حقائق الفرقان
۳۰۷
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
ہیں ۔ پس سو چو کیسی تڑپ آپ کو پیدا ہوئی ہوگی ۔ جب آپ کو بتایا گیا ہو گا کہ اس قسم کے حاشیے
چڑھائے جاتے ہیں ۔ جن سے امر حق کو شناخت کرنا قریباً محال ہو گیا ہے اور وہ باتیں داخل اسلام
کر لی گئی ہیں۔ جن کا اسلام سے کوئی تعلق اور واسطہ نہ تھا۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا کہ اس
معلم کو دوبارہ بھیج دیں گے۔ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا کی بعثت کریں گے۔ اس کی توجہ ان پر ڈالیں گے جو
لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے مصداق ہیں یعنی ابھی نہیں آئے ۔ آنے والے ہیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۳ مورخه ۷ ار ستمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۷ تا ۹ )
یہ سنت اللہ اور استمراری عادۃ اللہ ہے کہ جب دنیا میں بدی پھیلتی ہے۔ بدی کیسی ! لکھے پڑھے
بھی بند رہ سو ر اور عبد الطاغوت ہو جاتے ہیں۔ خدا کا خوف دلوں سے اٹھ جاتا اور انسانیت مسخ ہو کر
حیوانیت اور بہیمیت سی ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل وکرم سے تباہ شدہ مخلوق کی دستگیری کے
لئے ایک مامور دنیا میں بھیجتا ہے جو آکر ان کی گم شدہ متاع پھر ان کو دیتا ہے۔ اور خبیثوں اور طیب
لوگوں میں امتیاز ہو جاتا ہے۔ اس قاعدہ کو مدنظر رکھ کر صاف اشارہ ملتا ہے کہ خدا تعالیٰ کس وقت معلم
اور مزکی کو بھیجتا ہے؟ اس کی شناخت کا کیا طریق اور نشان ہونا چاہیے؟ یہ بڑی بھاری غلطی پھیلی
ہوئی ہے کہ جب کوئی مامور دنیا میں آتا ہے تو نا واقف اور نادان انسان اپنے کمزور خیال کے
پیمانہ اور معیار سے اس کو پرکھنا چاہتے ہیں ۔ حالانکہ اس کو پرکھنے کے لئے وہ معیار اختیار کرنا
چاہیے جو راست بازوں کے لئے ہمیشہ ہوتا ہے ۔
گورداسپور میں ایک موقع پر ایک شخص حضرت امام علیہ السلام کے متعلق مجھ سے کچھ سوال
کرنے آیا۔ میں نے جب اس سے یہ کہا کہ تم وہ معیار پیش کرو جس سے تم نے دنیا میں کسی کو
ہے۔ تو وہ خاموش ہی ہو گیا ۔ اور سلسلہ کلام کو آگے نہ چلا سکا۔ یہ بڑی پکی اور سچی بات
ہے کہ راست باز ہمیشہ ایک ہی معیار سے پر کھے جاتے ہیں۔ اور ان میں کوئی نرالی اور نئی بات نہیں
ہوتی ۔ چنانچہ ہمارے ہادی کامل فخر بنی آدم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد الہی یوں ہوا۔
قُلْ مَا كُنْتُ بِدُعَا مِنَ الرُّسُلِ ۔ کہہ دے میں کوئی نیا رسول دنیا میں نہیں آیا دنیا میں مجھ سے پہلے

حقائق الفرقان
٣٠٨
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
رسول آتے رہے ہیں ۔ تم نے اگر کسی کو راست باز اور صادق مانا ہے تو جس قاعدہ اور معیار سے مانا ہے
تو وہی قاعدہ اور معیار میرے لئے بس ہے۔
میں نے قرآن شریف کے اس استدلال کی بناء پر بارہا ان لوگوں سے جو حضرت میرزا صاحب
کے متعلق سوال اور بحث کرتے ہیں پوچھا کہ تم نے کبھی کسی کو دنیا میں راستباز اور صادق تسلیم کیا ہے یا
نہیں؟ اگر کیا ہے تو وہ ذریعے اور معیار کیا تھے؟ جن ذریعوں سے تم نے صادق تسلیم کیا ہے۔ پھر میرا
ذمہ ہوگا کہ اس معیار پر اپنے صادق امام کی راست بازی اور صداقت ثابت کر دوں۔ میں نے بارہا
اس گر اور اصول سے بہتوں کو لا جواب اور خاموش کرایا ہے۔ اور یہ میرا مجرب نسخہ ہے۔ اس راہ سے
اگر چلو تو تم تمام مباحث کا دو لفظوں میں فیصلہ کر دو۔ گورداسپور کا جو واقعہ میں نے بیان کیا ہے۔ جولوگ
میرے ساتھ تھے۔ انہوں نے دیکھا ہے کہ باوجود یکہ سوال کرنے والا بڑا چلبلا اور چالاک آدمی تھا۔
مگر میرے اس سوال پر وہ کچھ بھی نہ کہہ سکا۔ بعض آدمیوں نے اس کو کہا بھی کہ تم کسی کا نام لے دو۔
اس نے یہی کہا کہ میں نام لیتا ہوں تو مرتا ہوں ( یعنی ماننا پڑتا ہے اور لا جواب ہوں گا )
غرض یہ ایک سنت اللہ ہے۔ خدا کا اٹل قانون ہے کہ جب دنیا پر ضلالت کی ظلمت چھا جاتی ہے
اور یہ بے دینی اور فسق و فجور کی رات اپنے انتہا تک پہنچ جاتی ہے۔ تو اسی قانون کے موافق جو ہم رات
دن دیکھتے ہیں کہ رات کے آخری حصہ میں آسمان پر صبح صادق کے وقت روشنی کے آثار نظر آنے لگتے
ہیں۔ کوئی آسمانی نورا ترتا ہے اور دنیا کی ہدایت اور روشنی کا موجب ٹھہرتا ہے۔ اسی طرح پر ہم دیکھتے
ہیں کہ جب امساک باراں حد سے گزرتا ہے۔ جس کا نام عام لوگوں نے ہفتہ رکھا ہے کہ سات سال
سے زیادہ نہیں گزرتا تو سمجھنے والا سمجھتا ہے کہ اب بارش ضرور ہوگی ۔
اس قسم کے نشانات خدا تعالیٰ کے ایک اٹل اور مستقل قانون کا صاف پتہ دیتے ہیں۔ اگر آنکھ
بالکل بند نہ ہو۔ اگر دل بالکل سویا ہوا نہ ہو تو اس بات کا سمجھ لینا کہ روحانی نظام بھی اسی طرح واقع ہے
کچھ مشکل نہیں مگر یہ آنکھ کی بصیرت اور دل کی بیداری بھی اللہ تعالیٰ ہی کے فضل پر موقوف ہے۔ میں
غور کرتے کرتے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ مامور من اللہ اور راست باز کی شناخت کے لئے ہر قسم کے

حقائق الفرقان
۳۰۹
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
دلائل مل سکتے ہیں۔ انفسی اور آفاقی دونوں قسم کے دلائل ہوتے ہیں یعنی اندرونی اور بیرونی دلائل ۔
اندرونی دلائل میں سے ایک عقل بھی ہے پھر اس کے ساتھ نقل کا پتہ لگا سکتے ہیں اور اسے سمجھ سکتے ہیں۔
اگر اپنی عقل یا نقل کافی نہ ہو تو دوسرے عقیل اور فہیم لوگوں سے سن کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
بارہا میرے دل میں یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ عقل مقدم ہے یا نقل اور کیا ان دونوں میں کوئی
تعارض اور تناقض تو نہیں؟ میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سماعی چیزوں پر بھی عقل فیصلہ دیتی ہے۔ جیسے
فرمایا گیا ہے تو كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي اصْحُبِ الشعیر اور پھر عقلِ صریح اور نقل صحیح میں
ہرگز کوئی تعارض نہیں ہوتا۔ دونوں کا ایک ہی فیصلہ ہے۔ اور عقل مقدم ہے۔ کیونکہ انسان مکلف
نہیں ہو سکتا جب تک سوچنے اور سمجھنے نہ لگے ۔ پس اب ہم اس مدعی کے دعوے کے امتیاز کے لئے
عقلی اور نقلی دلائل سے اگر فیصلہ چاہیں تو یقیناً اس نتیجہ پر پہنچیں گے کہ واقعی یہ خدا کی طرف سے
مامور ہو کر آیا ہے۔
عقل سے پہلے ہمیں یہ معلوم کرنا ہو گا کہ کیا اس وقت کسی کے آنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟ تو
جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں ۔ خدا تعالیٰ کا مستقل اور اٹل قانون ہمیں بتاتا ہے کہ اس کی طرف
سے ایسے وقت پر مامور آتے ہیں اور آنے چاہئیں۔ اور پھر جب ہم نقل سے اس کا مواز نہ کرتے ہیں
تو نقل صحیح ہم کو بتاتی ہے کہ یہ وقت خدا کے ایک مامور کے آنے کا ہے۔ تمام کشوف اور رؤیا اور الہام
اس بات پر شہادت دیتے ہیں کہ مسیح موعود اور مہدی کا زمانہ چودہویں صدی سے آگے نہیں ۔ ہر صدی
پر مجدد کے آنے کا وعدہ بجائے خود ظاہر کرتا ہے کہ ایک عظیم الشان مجد داس وقت ہونا چاہیے اور چونکہ
صلیبی فتنہ کثرت سے پھیلا ہوا ہے۔ اس لئے اس صدی کے مجدد کا نام بہر حال کا سر الصلیب ہی ہوگا۔
خواہ وہ کوئی ہو۔ اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں میں کا سر الصلیب جس کا نام رکھا گیا
ہے۔ وہ وہی ہے جس کو دوسرے الفاظ میں مسیح موعود کہا گیا ہے۔ اور اسی طرح سے خدا تعالیٰ کے پاک
کلام پر جب ہم نگاہ کرتے ہیں تو اور بھی صفائی کے ساتھ یہ بات کھل جاتی ہے کہ اُس نے وعدہ کیا کہ
اِسی اُمت میں سے خلفاء کا ایک سلسلہ اسی نہج اور اسلوب پر قائم ہوگا۔ جیسے بنی اسرائیل میں ہوا اور

حقائق الفرقان
۳۱۰
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
پھر یہ بھی کھول کر بیان کیا گیا کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دعوی اور پیشگوئی کے موافق جو
استثناء کے ۱۸ باب میں کی گئی تھی مثیل موسی ہیں ۔ اور قرآن نے خود اس دعوی کو لیا۔
إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل : ١٦ )
اب جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ٹھہرے اور خلفاء موسویہ کے طریق پر ایک
سلسلہ خلفاء محمد یہ کا خدا تعالیٰ نے قائم کرنے کا وعدہ کیا جیسا کہ سورہ نور میں فرمایا۔ وَعَدَ اللهُ
الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصُّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِهِم - (النور: ۵۶)
پھر کیا چودہویں صدی موسوی کے خلیفہ کے مقابل پر چودہویں صدی ہجری پر ایک خلیفہ کا
آنا ضروری تھا یا نہیں؟ اگر انصاف کو ہاتھ سے نہ دیا جاوے اور اس آیت وعدہ کے لفظ گیا پر
پورا غور کر لیا جاوے تو صاف اقرار کرنا پڑے گا کہ موسوی خلفاء کے مقابل پر چودہویں صدی کا خلیفہ
خاتم الخلفاء ہوگا اور وہ مسیح موعود ہوگا۔
اب غور کرو کہ عقل اور نقل میں تناقض کہاں ہوا ؟ عقل نے ضرورت بتائی۔ نقل صحیح بھی بتاتی ہے
کہ اس وقت ایک مامور کی ضرورت ہے اور وہ خاتم الخلفاء ہوگا۔ اس کا نام مسیح موعود ہونا چاہیے۔
پھر ایک مدعی موجود ہے۔ وہ بھی یہی کہتا ہے کہ میں مسیح موعود ہوں۔ اس کے دعوے کو راست
بازوں کے معیار پر پرکھ لو۔ میں اب ایک اور آسان ترین بات پیش کرتا ہوں ۔ جو عقل اور نقل کی رو
سے اس امام کی تصدیق کرتی ہے۔ قرآن شریف میں چاند اور سورج کی سنت کے متعلق فرمایا ہے ۔
قَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ - (يونس : ٦)
اے ہم نے تمہاری طرف ویسا ہی رسول بھیجا ہے۔ جو تم پر نگران ہے جیسا کہ فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا۔
ے اللہ نے وعدہ کر لیا ہے ان لوگوں سے جو تم میں ایماندار ہیں اور جنہوں نے بھلے کام کئے ہیں کہ ان کو ضرور خلیفہ
بنائے گا زمین میں جیسے کہ خلیفہ بنایا ان سے پہلے والوں کو۔ سے اور ٹھہرا دیئے ان کے مقامات تا کہ تم لوگ
معلوم کر لو برسوں کی گنتی اور حساب ۔

حقائق الفرقان
۳۱۱
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
سورج اور چاند کے نظام اور قانون پر نظر کر کے بہت سے حساب سمجھ سکتے ہو۔ جنتریاں بنا سکتے
ہو جیسے دو اور دو چار ایک یقینی بات ہے۔ اسی طرح پر یہ نظام بھی حق ہے۔ اب اگر کوئی شخص
میرزا صاحب کے دعوے کے متعلق پہلے دعوے کے وقت نقل صحیح سے کام لیتا تو یہ عقیدہ کیسی آسانی
سے حل ہو جاتا تھا۔ تیرہ سو برس پیشتر کہا گیا تھا کہ اس مہدی کے وقت رمضان میں کسوف اور خسوف
ہوگا اور اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ بہت پرست قوم بھی سال سے پہلے جنتری لکھ دیتی ہے۔ مسلمانوں
کو غیرت کرنی چاہیے تھی اور معلوم کرنا چاہیے تھا کہ کس سال میں اجتماع ممکن ہے؟ ہندو جاہل جب
پتری بنا کر کسوف خسوف کے پتے دیتا ہے تو ایک مسلمان کو جس کی کتاب میں لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ
وَالْحِسَابَ لکھا ہے۔ سوچنا چاہیے تھا کہ وہ وقت کب ہوگا۔ اور جب اسے وقت کا پتہ ملتا تو وہ تلاش
کرتا کہ مدعی ہے یا نہیں؟ اگر وہ مدعی کو پالیتا تو سوچ لیتا کہ آسمان کی بات میرے یا کسی کے تعلق میں
نہیں ہے۔ نقل میں موجود ہے کہ اس کے وقت کسوف خسوف ہوگا اور عقل بتاتی ہے کہ یہ اجتماع
کسوف خسوف فلاں وقت ہوگا۔ اور وہ وقت آ گیا ہے اور مدعی موجود ہے۔ جب ان امور پر غور کرتا تو
بات بالکل صاف تھی اور وہ مان سکتا تھا اور بڑی سہل راہ سے سمجھ سکتا تھا۔ اگر اتنی عقل اور سمجھ نہ تھی
تو دعوے کے وقت ہی حدیث کو دیکھ لیتا اور سن لیتا اور سوچتا کہ یہ حدیث کیسی ہے اور پھر کسی ہندو سے
دریافت کرتا کہ یہ موقع کب ہو گا اور وہ اسے بتاتا کہ فلاں سنہ میں ہوگا اور پھر جب وقوع میں آتا تو
تسلیم کر کے اپنے تزکیہ کے لئے چلا آتا۔ غرض یہ کیسی صاف اور روشن بات تھی لیکن اگر آسمان کی طرف
نہیں دیکھ سکتا تھا۔ اور اس کی نگاہ اتنی اونچی نہ تھی تو زمین میں ہی دیکھتا کہ اس کے لئے کیا نشان ہیں؟
اور اس امر پر غور کرتا کہ قرآن تو اس لئے آیا ہے لِيَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ فِي مَا اخْتَلَفُوا فِيهِ - اب
اس دعوی کے موافق اس وقت کوئی اختلاف ہے یا نہیں؟ اور پھر قرآن شریف اس اختلاف کے
مٹانے کے لئے بس ہے یا نہیں؟ پہلی بات پر نظر کر کے صاف معلوم ہوتا کہ اختلاف کثرت سے پھیلا
ہوا ہے۔ سب سے پہلا اختلاف تو ہمیں اپنے ہی اندر نظر آتا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ بعض صداقتیں
ہمارے اندر ہیں۔ جن کو ہم ایمانیات یا عقائد کہتے ہیں اور پھر کچھ اعمال ہیں جو یا نیک ہوتے ہیں یا

حقائق الفرقان
۳۱۲
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
بد۔ اب مطالعہ کرتے کہ کیا وہ اعمال ان مسلمہ نیکیوں اور صداقتوں کے موافق ہیں یا مخالف ہیں۔ اگر
اس کی مانی ہوئی نیکیاں اور ہیں اور نیک اعمال فی نفسہ اور ہیں تو اس کے دل میں یہ تڑپ پیدا ہوتی کہ
یہ پہلا اختلاف مٹنا چاہیے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۱ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۴، ۱۵ )
پھر اس اختلاف کے بعد اگر اور بلند نظری سے کام لے تو اس کو بہت بڑا اختلاف ان لوگوں میں
نظر آئے گا جو بخیال خویش و بزعم خودا کابران ملت اور علماء امت بنے ہوئے ہیں ۔ ان کے باہمی
اختلاف کو چھوڑ کر اگر خود ان کی حالت پر نظر کی جاوے۔ تو ان کے قول اور فعل میں بُعدِ عظیم پایا جائے
گا ۔ اسی کو زیر نظر رکھ کر ایک پارسی شاعر نے کہا ہے
ه
مشکلی دارم از دانشمند مجلس باز پرس
تو بہ فرمایاں چرا خود تو به کمتر می کنند !
یہ واعظ ، یہ معلم الخیر ہونے کے مدعی ، صوفی اور سجادہ نشین چرا خود تو به کمتر می کنند کے مصداق
ہیں۔ یہاں تک تو وہ شاعر عقل و دانش کی حد کے اندر ہے۔اس سے اور آگے چل کر کہتا ہے۔
واعظاں کیں جلوہ بر محراب و منبر می کنند ۲
چوں بخلوت می روند آن کار دیگر می کنند
ه
یہ گواہی جو اس پارسی بان شاعر نے دی ہے کوئی مخفی شہادت نہیں بلکہ واعظوں، صوفیوں ، سجادہ
نشینوں تک پہنچی ہوئی ہے۔ کیونکہ ان کی مجلس وعظ یا مجلس وجد و حال و قال کے لئے اس کے شعر ضروری
ہیں۔ اور ہر ایک مسلمان جو کبھی کبھی اپنی مشکلات اور مصائب میں پھنس کر بے قرار ہوتا ہے تو بد قسمتی
سے اسی لسان الغیب کا فال لینے کی طرف توجہ کرتا ہے۔ اور یوں اپنے اوپر اس دورنگی اور اختلاف کا
جو واعظوں اور معلم الخیر کے مدعیوں میں ہے ایک گواہ ٹھیرتا اور اپنے اوپر حجت ملزمہ قائم کرتا ہے۔
اب ان ساری باتوں کو یکجائی نظر سے دیکھو اور غور کرو کہ کیا یہ علمی اور عملی یا ایمانی اور عملی اختلاف کسی
اے میری اس مشکل کو اہل علم کی مجلس سے حل کرواؤ ۔ کہ توبہ کا درس دینے والے لوگ خود کیوں نہیں تو بہ کرتے ۔
یہ واعظ لوگ جو محراب و منبر پر جلوہ افروز ہوتے ہیں ( وعظ و نصیحت کرتے ہیں ) جب انہیں تنہائی میسر آتی ہے
تو دوسرے کاموں ( یعنی گناہوں ) میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

حقائق الفرقان
۳۱۳
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
تال اور سر کے ذریعہ مٹ سکتا ہے یا خود بخود؟ اور قرآن شریف جو اختلاف مٹانے کا مدعی ہے اور سچا
مدعی ہے۔ اس نے کیا راہ بتائی ہے؟
میں بڑے دردِ دل سے ان مباحث اور لیکچروں کو پڑھا کرتا ہوں جو اسی زمانہ میں مسلمانوں
کے تنزل کے اسباب پر دیئے جاتے ہیں۔ اسباب تنزل اور اسباب ترقی کے بیان کرنے میں ہمارے
ریفارمر ( خود ساختہ ) اور مصلح قرآن شریف کو مس نہیں کرتے اور تفرقہ کے دور کرنے کے لئے
قرآن شریف میں علاج نہیں دھونڈتے ۔
میں نے ان لیکچروں اور سیچوں کو پڑھ کر در دول کے ساتھ یہی لکھا ہے۔ یچوں کو پڑھ کر در دو
يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان: (۳)
غرض میں اس عظیم الشان اختلاف کو ابھی پیش کرتا ہوں اور پوچھتا ہوں کہ یہ کیونکر دور ہو سکتا
ہے؟ دیکھو ایک چیز ہے جس کا نام ایمان ہے۔ اور ایک کا نام عمل ۔ ان دونوں کا باہم مقابلہ کرو اور سوچ
کر بتاؤ کہ کیا ان میں موافقت ہے؟ کیا حال اور قال یکساں ہے؟ اگر نہیں ! اور یقینا نہیں !! تو پھر
کیوں صاف دلی کے ساتھ یہ اقرار نہیں کیا جاتا کہ ایک مزکی کی ضرورت ہے۔ جو انسان کو اس نفاق
سے جو اس کے اندر ایمان اور عمل کی عدم موافقت سے پیدا ہو رہا ہے۔ دور کرے۔ اگر بر اعلم کوئی چیز
ہوتا۔ معرفت صحیحہ کی ضرورت نہ ہوتی ۔ اگر اس قوت اور کشش کی حاجت نہ ہوتی جو انسان پر اپنا عمل کر
کے اس کے دل کو صاف کرنے میں معاون اور مددگار ٹھیرتی ہے۔ جو مز کی کی تاثیر صحبت اور پاک
انفاس کی برکت سے ملتی ہے۔ جس کی طرف كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ کہہ کہ مولیٰ کریم نے توجہ دلائی
ہے۔ تو میں پوچھتا ہوں کہ پھر اسی پارسی لسان الغیب کو کیا حاجت اور ضرورت تھی جو وہ بول اٹھا کہ
مشکلی دارم دانشمند مجلس باز پرس! ۲
اس ایمانی اور عملی اختلاف کے ماوراء اور اختلاف ہے جس نے قوم کے شیرازہ کو پراگندہ اور منتشر کر دیا
ا اے میرے رب ! بے شک میری قوم نے اس قرآن شریف کو چھوڑ دیا تھا۔
میری اس مشکل کو اہل علم سے حل کرواؤ۔

حقائق الفرقان
۳۱۴
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
ہے اور وہ روح قوم میں نہ رہی جو وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا - (ال) (آل عمران : ۱۰۴)
میں رکھی گئی تھی ۔ یعنی مختلف فرقے ، شیعہ سنی ، خوارج ، مقلد ، غیر مقلد، جبرید قدریہ وغیرہ کے
بکھیڑوں اور قضیوں پر نگاہ کرو تو عظیم الشان تفرقہ نظر آئے گا۔ میں نے اکثر لوگوں سے پوچھا ہے کہ یہ
فرقہ بندیاں کیوں ہیں؟ اکثروں نے کہا ہے کہ سب فرقے قرآن ہی سے استدلال کرتے ہیں۔ میں
نے نہایت تعجب اور افسوس کیساتھ اس قسم کی دلیری اور جرات کو دیکھا ہے۔ اور سنا ہے۔ قرآن شریف
تو اختلاف مٹانے کو آیا ہے۔ اور یہی اس کا دعوی ہے جو بالکل سچا ہے۔ پھر یہ اختلاف اس کے
ذریعہ کیسے ہو سکتا ہے؟
میرے اس سوال کا جواب کسی نے نہیں دیا۔ اور حقیقت بھی یہی ہے ۔ کیا معاذ الله
قرآن شریف موم کی ناک ہے کہ جدھر چاہی پھیر دی یا وہ اپنے اس دعوی میں معاذ اللہ سچا نہیں جو اس
نے اختلاف مٹانے کا کیا ہے؟ پھر یہ ایمان کیوں رکھتے ہو۔
میری سنو! قرآن شریف آیات محکمات ہے۔ وہ لا ریب اختلاف مٹانے کے لئے حکم ہے مگر
اس پر مسلمانوں نے توجہ نہیں کی اور اس کو چھوڑ دیا۔ وہ اپنی نزاعوں کو قرآن شریف کے سامنے عرض
نہیں کرتے ۔
مجھے ایک بار لاہور کے شیعوں کے محلہ میں وعظ کرنے کا اتفاق ہوا۔ میں نے کہا کہ شیعوں
سنیوں کے اختلاف کا قرآن سے فیصلہ ہو سکتا تھا۔ اگر یہ توجہ کرتے ۔ ایک شخص نے کہا کہ وہ
قرآن سے ہی استدلال کرتے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ قرآن موجود ہے ۔ آپ ہی بتا دیں کہ کہاں
سے استدلال کیا ہے۔
غرض قرآن کو ہر گز حکم اور فیصلہ کن نہیں مانتے ۔ اس پر ایمان ہوتا تو بڑی صفائی سے یہ بات سمجھ تو
میں آ جاتی کہ سچی توجہ کے لئے ایک کامل الایمان مز کی اور مطہر کی ضرورت ہے جو اپنی قدسی قوت کے
اثر سے دلوں کے زنگ کو دور کرے۔ بدوں مزکی کے یہ بات حاصل نہیں ہو سکتی ! اور یہ کوئی ایسی بات
نہیں کہ سمجھ میں نہ آسکے ۔ بلکہ وسیع نظارہ قدرت میں اس کے نظائر موجود ہیں ۔
ا اور مضبوط پکڑو، اپنے آپ کو بچاؤ حبل اللہ کے ذریعہ سے اور ایک دوسرے سے الگ نہ ہو۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی