سُوْرَۃُ الْجُمُعَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 6
حقائق الفرقان
۳۵۱
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
یا کیا کیا عذر تراشتا ہے۔ لیکن خدا تعالیٰ یقین دلاتا ہے کہ اس کی آواز سنتے ہی حاضر ہو جانا خیر و برکت کا ا
موجب ہے۔ اس میں کوئی خسارہ اور نقصان نہیں ۔ مگر تم کو اس کا علم ہونا چاہیے۔ پس اس میں کوتاہی
نہیں ہونی چاہیے۔ ہاں
فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَ ابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَ اذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ -
جب نماز ادا کر چکوتو زمین میں پھیل جاؤ۔ اور اللہ تعالیٰ کے فضل کولو ۔ اس کا اصل اور گریہ ہے
اللہ تعالیٰ کو بہت یاد کرو ۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ تم مظفر و منصور ہو جاؤ گے۔
خدا کی یا دساری کامیابیوں کا راز اور ساری نصرتوں اور فتوحات کی کلید ہے۔ اسلام انسان کو
بے دست و پا بنانا یا دوسروں کے لئے بوجھ بنانا نہیں چاہتا۔ عبادت کے لئے اوقات رکھے ہیں۔ جب
ان سے فارغ ہو جاوے پھر اپنے کاروبار میں مصروف ہو۔ ہاں یہ ضروری ہے کہ ان کا روبار میں
مصروف ہو کر بھی یاد الہی کو نہ چھوڑے بلکہ
دست به کار دل به یار
ہو اور اس کا طریق یہ ہے ہر کام میں اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھے اور دیکھ لے کہ آیا خلاف مرضی مولی
تو نہیں کر رہا۔ جب یہ بات ہو تو اس کا ہر فعل خواہ وہ تجارت کا ہو۔ یا معاشرت کا۔ ملازمت کا ہو یا
حکومت کا۔ غرض کوئی بھی حالت ہو ۔ عبادت کا رنگ اختیار کر لیتا ہے۔ یہاں تک کہ کھانا پینا بھی اگر
امر الہی کے نیچے ہو تو عبادت ہے۔
یہ اصل ہے جو ساری فتح مندیوں کی کلید ہے۔ مگر افسوس ہے کہ مسلمانوں نے اس اصل کو چھوڑ
دیا۔ جب تک اس پر عمل درآمد رہا۔ اس وقت تک وہ ایک قوم متمند قوم کی حالت میں رہی۔ لیکن جب
اس پر سے عمل جاتا رہا تو نتیجہ یہ ہوا کہ یہ قوم ہر طرح پستیوں میں گرگئی ۔
الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۸۷)
ے کام میں مصروفیت کے دوران بھی دل یا دالہی میں مشغول ہونا ۔
حقائق الفرقان
۳۵۲
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللهِ ۔۔۔۔۔۔۔
ہر جمعہ میں اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ کوئی شخص تم کو وعظ سنائے اور اتنا وقت ہو کہ نماز سے پہلے سن لو۔ اس
کے بعد نماز پڑھو۔ نماز کے بعد تم کو اختیار ہے کہ دنیوی کاموں میں لگ جاؤ۔ میں اس کے حکم کے
مطابق تم کو نصیحت کرتا ہوں ۔
اللہ نے ہم کو کچھ اعضاء دیتے ہیں اور ان اعضاء پر حکومت بخشی ہے اور پھر انسان کو اپنی صفات
کا مظہر بنایا۔ چونکہ خدا مالک ہے۔ اس لئے انسان کو بھی مالک بنایا اور اس کو بہت بڑا لشکر دیا۔ جن
میں سے دو چار نوکروں کا میں ذکر کرتا ہوں ۔
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ
رعیتہ ۔ سب کے سب بادشاہ ہو اور تم سے اپنی رعایا کے متعلق سوال ہوگا ۔ ۲ - الْإِمَامُ رَاعٍ وَهُوَ
مَسْئُولٌ عَنْ رَعَيَّتِهِ - امام بھی راعی ہوتا ہے اور اس سے رعایا کی نسبت سوال ہوگا۔ ۳۔ عورت کے
بارے میں بھی فرمایا کہ علی بَيْتِ زَوْجِهَا رَاعٍ میں ان بادشاہوں کا ذکر نہیں کرتا۔ جو ملکوں پر حکمرانی
کرتے ہیں بلکہ اس کا ذکر کر اس کا ذکر کرتا ہوں جو تم سب اپنے اپنے اعضاء پر حکمران ہو۔ ان سب میں سے بڑی
چیز دل ہے جس کے کچھ فرائض ہیں کچھ محرمات ، کچھ مکروہات ، کچھ مناجات۔
دل کے فرائض بتاتا ہوں ۔ا۔ اس کا عظیم الشان فرض ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ
رسُولُ اللہ پر ایمان لائے۔ جب تک دل اس فرض کو ادا کرنے والا نہ ہو۔ ہلاکت میں
يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ (البقرة: رة: ۱۴۷) اور جَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ --
(النمل: ۱۵) سے پتہ لگتا ہے کہ دل یقین کر چکے ہیں ۔ پس اس یقین کے ساتھ عملی رنگ بھی ضروری
ہیں ۔ ۲۔ اس کے بعد فرض ہے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اللہ کا رسول یقین کرنا۔
جب اللہ معبود ہوا۔ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رسول ۔ تو اللہ کے بالمقابل اب اور کسی کا حکم
نہیں اور رسول کی اطاعت کے بالمقابل کوئی اطاعت نہیں ۔ یہ واجبات سے ہے۔
اب ( محمد مصطفی احمد مجتبی ) کو پہچانتے ہیں جیسا کہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں ۔
لے اہل کتاب ( محمد مع
انہوں نے انکار کیا ان نشانوں کا ۔
حقائق الفرقان
۳۵۳
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
دل کے محرمات میں سے ہے۔ ۱۔ اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرانا ۲ ۔ کبر ونخوت ۳۔ بغض وحسد ۴۔
ریا وسمعت ۵۔ نفاق کرنا۔ شرک کی نسبت تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ معاف نہ کروں گا۔ اور کبر وہ فعل
ہے جس کا نتیجہ شیطان اب تک لعنت اٹھا رہا ہے۔ اور ریا کہتے ہیں اس عمل کو جو دکھاوے کے لئے کیا
جاوے اور نفاق یہ ہے کہ دل سے نہ مانے اور اوپر سے اقرار کرے۔ اس کے کچھ اور شعبے بھی ہیں۔
جب بات کرے جھوٹ بولے ۲۔ امانت میں خیانت کرے ۳۔ معاہدہ میں غداری کرے ۴۔ سخت
فحش گالیاں دیں۔
دل کے فرائض سے نیچے یہ بات ہے کہ دل کو اللہ کی یاد سے طمانیت بخشے ۔ آدمی پر مصائب کا
پہاڑ گر پڑتا ہے۔ کسی کی صحت خطرے میں ہے۔ کسی کی عزت کسی کی مالی حالت ۔ کسی کو بیوی کے
تعلقات میں مشکلات ہیں۔ کسی کو اولاد کی تعلیم میں ۔ ان تمام مشکلات کے وقت خدا کی فرماں برداری
کو نہ بھولے۔
ایک شخص دہلی میں ہیں جو ہمارے خیالات کے سخت مخالف ہیں ۔ انہوں نے ایک کتاب
الحقوق والفرائض لکھی ہے۔ میں نے اسے بہت پسند کیا ہے ۔ حق بات کسی کے منہ سے نکلے ۔ مجھے
بہت پیاری لگتی ہے۔ دوست کے منہ سے نکلے تو پھر اور کیا چاہیے۔ حقوق و فرائض کا ہر وقت نگاہ رکھنا
مومن کے لئے مستحب کام ہے۔ مصائب میں اللہ پر ایسا بھروسہ ہو کہ ان مصائب کی کچھ حقیقت نہ
سمجھے اس کی تہہ کے اندر جو حکمتیں ، رحمتیں، فضل ہیں ان تک انا للہ کے ذریعے پہنچے۔ ایک دفعہ میں
جوانی میں الحمد پڑھنے لگا۔ ان دنوں مجھ پر سخت ابتلا تھا اس لئے مجھے جہراً پڑھنے میں تامل ہوا۔
کیونکہ جب دل پورے طور پر اس کلمہ کے زبان سے نکالنے پر راضی نہیں تھا۔ تو یہ ایک قسم کا نفاق تھا۔
اللہ تعالیٰ نے میری دستگیری کی اور معاً مجھے خیال آیا کہ جو انا للہ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ اور اللَّهُمَّ أَجِرْنِي
في مُصِيبَتِی پڑھتا ہے ۔ ہم اس مصیبت کو راحت سے بدل دیتے ہیں ۔ انسان پر جو مصیبت آتی
ہے۔ کبھی گناہوں کا کفارہ ہو جاتی ہے اس لئے انسان شکر کرے کہ قیامت کو مؤاخذہ نہ ہوگا۔ دوم ۔
ممکن تھا اس سے بڑھ کر مصیبت میں گرفتار ہوتا۔ سوم ۔ مالی نقصان کی بجائے ممکن تھا جانی نقصان ہوتا
حقائق الفرقان
۳۵۴
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
جو نا قابلِ برداشت ہے۔ چہارم ۔ یہ بھی شکر کا مقام ہے کہ خود زندہ رہے کیونکہ خود زندہ نہیں تو پھر تمام
مال و اسباب وغیرہ کی فکر لغو ہے۔
یہ سب مضمون جب میرے دل میں آیا تو بڑے زور سے الْحَمْدُ لِلہ پڑھا۔ قرآن میں کہیں
نہیں آیا کہ مومن کو خوف وحزن ہوتا ہے۔ وہ تو لا يَخَافُ وَلَا يَحْزَنُ ہوتا ہے۔
زبان کا سب سے بھاری فرض ہے ا۔ کلمہ توحید پڑھنا۔ نماز میں الحمد بھی فرض ہے ۲۔ تو گویا اتنا
قرآن پڑھنا بھی فرض ہوا ۳۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر بھی زبان کا ایک رکن ہے۔ اس کے محرمات
ہیں۔ غیبت ، تحقیر، جھوٹ ، افتراء ، اس زبان کے ذریعہ عام تلاوت قرآن و تلاوت احادیث
کرے۔ اور عام طور پر جو معرفت کے خزانے اللہ و رسول کی کتابوں میں ہیں۔ پوچھ کر یا بتا کر ان کی
تک پہنچے۔
معمولی باتیں کرنا مباح ہیں۔ پسندیدہ باتیں اپنی عام باتوں میں استحباب کا رنگ رکھتی ہیں۔
لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحُبِ السَّعِيرِ (الملك : 11) اگر ہم حق کے شنوا ہوتے تو دوزخ
میں کیوں جاتے ۔ اس سے ثابت ہوا کہ حق کا سننا فرض ہے اور غیبت کا سننا حرام ہے۔ سماع کے متعلق
صوفیاء میں بحث ہے۔ میرے نزدیک سماع قرآن وحدیث ضروری ہے۔ مگر ایک شیطانی سماع ہے
کہ راگنی کی باریکیوں پر اطلاع ہو۔ یہ نا جائز ہے۔
ناک کے فرائض ۔ ہمیں حکم ہے کہ جس پانی کی بو خراب ہو۔ اس سے وضونہ کریں۔ اس واسطے
پانی کا سونگھنا اس وقت فرض ہو گیا۔ خصوصاً جب نجاست کا احتمال ہو۔
عید کے دن عطر لگانا مستحبات میں داخل ہے۔ ہاں اجنبی عورت کے کپڑوں اور بالوں کی خوشبو
کا سونگھنا حرام ہے۔ اسی طرح آنکھ اور دوسرے اعضاء کے فرائض ہیں۔
زبان کے فرائض میں سے شکر بھی ہے۔ ناشکری کا مرض مسلمانوں میں بہت بڑھ
گیا ہے۔ کسی کو نعمت دیتا ہے تو وہ حقارت کرتا ہے۔ اس سے نعمت بڑھتی نہیں۔ اگر انسان شکر کرے تو
نعمت بڑھتی ہے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۳-۴)
حقائق الفرقان
۳۵۵
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
۱۲ - وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا إِنْفَضُّوا إِلَيْهَا وَ تَرَكُوكَ قَائِمًا قُلْ مَا عِنْدَ اللَّهِ
خَيْرٌ مِنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ وَاللهُ خَيْرُ الرَّزِقِينَ ۔
ترجمہ اور جب تجارت کے سامان مل جاتے ہیں یا کھیل تماشہ کا وقت پاتے ہیں۔ وہ تجھے چھوڑ کر
چل دیتے ہیں۔ ان کو کہہ دو کہ اللہ تعالیٰ کے پاس جو چیز ہے وہ ساری تجارتوں اور کھیل تماشوں سے
بہتر ہے۔ اور اللہ تعالیٰ بہتر رزق دینے والا ہے۔
تفسیر یہ حالت انسان کی اس وقت ہوتی ہے جب وہ خدا تعالیٰ پر سچا اور کامل یقین نہیں رکھتا ۔
اور اس کو رازق نہیں سمجھتا۔ یوں ماننے سے کیا ہوتا ہے۔ جب کامل ایمان ہوتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کے
لئے سب کچھ چھوڑنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔
بعض لڑکوں سے میں نے پوچھا ہے کہ تم جو گھر جاتے ہو۔ کیوں؟ کیا لھو کے واسطے۔ اگر یہ
غرض ہے تو پھر یہ خدا کے اس ارشاد کے نیچے ہے۔ لھوا اور تجارت کو گو یا خدا تعالیٰ پر مقدم کرتا ہے۔
اس سے بچنا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ کو خیر الرازقین یقین کرو۔ اور مت خیال کرو کہ صادق کی صحبت میں رہنے سے کوئی
نقصان ہو گا کبھی ایسی جرات کرنے کی کوشش نہ کرو کہ اپنی ذاتی اغراض کو مقدم کر لو ۔ خدا کے لئے جو
کچھ انسان چھوڑتا ہے اُس سے کہیں بڑھ کر پالیتا ہے۔ تم جانتے ہو۔ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کیا چھوڑا
تھا اور پھر کیا پایا ۔ صحابہؓ نے کیا چھوڑا ہو گا ۔ اس کے بدلہ میں کتنے گنے زیادہ خدا نے ان کو دیا۔
خدا تعالیٰ کے نزدیک کیا ہے جو نہیں ہے لِلهِ خَزَائِنُ السَّمواتِ وَ الْأَرْضِ تجارتوں میں خسارہ کا
ہو جانا یقینی اور کاروبار میں تباہیوں کا واقع ہو جانا قرین قیاس ہے۔ لیکن خدا تعالیٰ کے لئے کسی چیز کو
چھوڑ کر کبھی بھی انسان خسارہ نہیں اُٹھا سکتا۔ الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۸ )
غرض اللہ تعالیٰ کے پاس جو چیز ہے وہ ساری تجارتوں سے بہتر ہے۔ وہ خیر الرازقین ہے۔
میں نے بہت سے ایسے بے باک دیکھے ہیں جو کہا کرتے ہیں
ه
حقائق الفرقان
۳۵۶
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
اے خیانت بر تو رحمت از تو گنجے یافتم اے دیانت بر تو لعنت از تو رنجے یافتم !
ایسے شوخ دیدہ خود ملعون ہیں جو دیانت پر لعنت بھیجتے ہیں ۔ پس خدا کے لئے ان ذریعوں اور
راستوں کو چھوڑو جو بظاہر کیسے ہی آرام دہ نظر آتے ہوں لیکن ان کے اندر خدا کی خلاف ورزی پائی
جاتی ہے۔ میں نے بسا اوقات نصیحت کی ہے کہ كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ پر عمل کرنے کے واسطے
ضروری ہے۔ یہاں آ کر رہو۔ بعض نے جواب دیا ہے کہ تجارت یا ملازمت کے کاموں سے فرصت
نہیں ہوتی لیکن میں ان کو آج یہ سناتا ہوں کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ کہ تمام تجارتوں کو چھوڑ کر ذکر اللہ کی
طرف آ جاؤ۔ وہ اس بات کا کیا جواب دے سکتے ہیں؟ کیا ہم گنبہ قبیلہ والے نہیں؟ کیا ہماری
ضروریات اور ہمارے اخراجات نہیں ہیں؟ کیا ہم کو دنیوی عزت یا وجاہت بری لگتی ہے؟ پھر وہ کیا چیز
ہے جو ہم کو کھینچ کر یہاں لے آئی ؟ میں شیخی کے لئے نہیں کہتا بلکہ تحدیث بالنعمۃ کے طور پر کہتا ہوں کہ
میں اگر شہر میں رہوں تو شاید : اید بہت روپیہ کما سکوں لیکن میں کیوں ان ساری آمدنیوں پر قادیان کے
رہنے کو ترجیح دیتا ہوں؟ اس کا مختصر جواب میں یہی دوں گا کہ میں نے یہاں وہ دولت پائی ہے جو
غیر فانی ہے۔ جس کو چور اور قزاق نہیں لے جا سکتا۔ مجھے وہ ملا ہے جو تیرہ سو برس کے اندر آرزو کرنے
والوں کو نہیں ملا۔ پھر ایسی بے بہا دولت کو چھوڑ کر میں چند روزہ دنیا کے لئے مارا مارا پھروں۔ میں سچ
کہتا ہوں کہ اگر اب کوئی مجھے ایک لاکھ کیا ایک کروڑ روپیہ یومیہ بھی دے اور قادیان سے باہر رکھنا
چاہے۔ میں نہیں رہ سکتا۔ ہاں امام علیہ السلام کے حکم کی تعمیل میں پھر خواہ مجھے ایک کوڑی بھی نہ ملے پس
میری دولت میرا مال ، میری ضرورتیں اسی امام کے اتباع تک ہیں اور دوسری ساری ضرورتوں کو اس
ایک وجود پر قربان کرتا ہوں ۔
میرے دل میں بارہا یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ صحابہ کو جو مہاجر تھے کیوں خلافت ملی۔ اور مدینہ
والے صحابہ کو جو انصار تھے اس سے حصہ نہیں ملا۔ بظاہر یہ ؟ ملا۔ بظاہر یہ عجیب بات ہے کہ انصار کی جماعت نے
ایسے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی جب آپ مکہ سے تکالیف برداشت کرتے ہوئے
ا اے خیانت ! تجھ پر رحمت کہ تجھ سے میں نے ایک خزانہ پایا۔ اے دیانت ! تجھ پر لعنت کہ تجھ سے میں نے
رنج اور تکلیف پائی۔
حقائق الفرقان
۳۵۷
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
پہنچے۔ مگر اس میں بھید یہی ہے کہ انصار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چھوڑا نہیں۔ ان کی
نصرت کے لئے خدا نے ان کو بہت کچھ دیا۔ مگر مہاجر جنہوں نے اللہ کے لئے ہاں محض اللہ ہی کے لئے
اپنے گھر بار بیوی بچے اور رشتہ دار تک چھوڑ دیئے تھے۔ اور اپنے منافع اور تجارتوں پر پانی پھیر دیا
دو
تھا۔ وہ خلافت کی مسند پر بیٹھے۔ میں ثقیفہ کی بحث پڑھتا تھا اور مِنْكُمْ آمِيرٌ وَ مِنَّا آمِیرٌ پر میں نے
ا
غور کی ہے۔ مجھے خدا نے اس مسئلہ خلافت میں یہی سمجھایا ہے کہ مہاجرین نے چونکہ اپنے گھر بار
تعلقات چھوڑے تھے ان کو ہی اس مسند پر اول جگہ ملنی ضرور تھی ۔ اللہ تعالیٰ کے لئے جب کوئی کام
کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو ضائع نہیں کرتا پس ایسے عذر بے فائدہ اور بیہودہ ہیں ۔ اس وقت دنیا
خطرناک ابتلا میں پھنسی ہوئی ہے۔ پہلی بلا جہالت کی ہے۔ تدبر سے کتاب اللہ کو نہیں پڑھتے اور
نہیں سوچتے ۔ جب تدبر ہی نہ ہو۔ تلاوت ہی نہ ہو تو اس پر عمل کی تحریک کیسے پیدا ہو۔ کتاب اللہ کو
چھوڑ دیا گیا ہے اور اس کی جگہ بہت بڑا وقت قصوں ، کہانیوں اور اور لغویات میں بسر کیا جاتا ہے۔
دوسرا نقص یہ ہے کہ فسق و فجور بڑھ گیا ہوا ہے۔ بد معاملگی ہے۔ جہالت ہے۔ گندگی اور ناپاکی
کو مقدم کر لیا گیا ہے۔ پھر اس کے ساتھ کبر ہے۔ وہ کبر کہ یہ برداشت نہیں رہی کہ کوئی نصیحت کرے تو
صبر کے ساتھ اس نصیحت کو سن لیں اور اس کے ساتھ اور مصیبت یہ ہے کہ اپنے دکھ سے نا آشنا ہیں۔
مرض کے حالات سے ناواقف ہیں۔ اسے محسوس نہیں کرتے۔ طبیب کی تشخیص پر نکتہ چینیاں کرتے
ہیں اور اسے ہی مجنون ٹھہراتے ہیں۔
غرض یا د رکھو کہ اب زمانہ بہت نازک آ گیا ہے۔ ایک راست باز دنیا میں آیا ہے۔ جس کے
لئے آسمان نے گواہی دی۔ اس وقت کہ جب خدا ایک بچھڑا سمجھا گیا تھا۔ خدا تعالیٰ نے اپنے کلام سے
بتایا کہ وہ زندہ اور متکلم خدا ہے اور اُس نے اپنے برگزیدہ بندہ کو بھیج کر حجت پوری کی مگر پھر بھی دیکھا
جاتا ہے کہ اس کی مخالفت کی جاتی اور اس کے خلاف منصوبہ بازیاں ہوتی ہیں ۔ مگر اس کی کچھ پرواہ
نہیں ۔ یہ لوگ آخر خائب و خاسر ہونے والے ہیں اور ہوتے جاتے ہیں۔ مخالف منصوبے بناتا ہے۔
حقائق الفرقان
۳۵۸
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
کوشش کرتا ہے۔ سفر کر کے، خرچ کر کے فتوای تیار کرتا ہے کہ یہ کافر ہے اور زور لگا کر کہتا ہے کہ میں
اس کو گراؤں گا مگر اس کے سارے اخراجات ، ساری محنتیں اور کوششیں رائیگاں جاتی ہیں۔ خود کرتا ہے
اور جس کو گرانے کا ارادہ کرتا تھا وہ بلند کیا جاتا ہے۔ جس قدر کوشش اس کے معدوم کرنے کی کی جاتی
ہے اسی قدر وہ اور بھی ترقی پاتا اور بڑھتا ہے۔
یہ خدا تعالیٰ کے ارادے ہیں ۔ ان کو کوئی بدل نہیں سکتا اس کے مخالف ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ
حَسْرَةً (الانفال: الانفال: ۳۷) کے مصداق ہو جاتے ہیں۔ پس یا درکھو۔ اس وقت ضرورت ۔ ہے۔ ایسے
امام کی جو حق کا سنانے والا سمجھا نیوالا اور پھر تزکیہ کرنے والا ہو۔ بڑے ہی بد قسمت ہیں وہ لوگ جو
اس نور سے حصہ نہیں پاتے۔ اللہ تعالیٰ مجھ کو اور تم کو توفیق دے کہ ہم جنہوں نے اس نور سے حصہ لینے
کی سعی کی اور اس چشمہ کے پاس پہنچے ہیں ۔ پوری روشنی حاصل کر سکیں ۔ اور سیراب ہوں اور یہ
ساری باتیں حاصل ہوتی ہیں جب بصیرت ، معرفت اور عقل عطا ہو اور یہ خدا ہی کے فضل سے ملتی ہیں
۔ پس جب کسی کو صادق کا پتہ لگ جائے تو ساری تجارتوں اور بیع وشراء کو چھوڑ کر اس کے پاس پہنچ جانا
چاہیے۔ اور كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ (التوبہ:۱۱۹) پر عمل کرنا ضروری سمجھا جاوے۔
بعض لوگ جو یہاں آتے ہیں اور رہتے ہیں ان کو ایسی مشکلات پیش آتی ہیں جو ان کی اپنی پیدا
کردہ مشکلات مجھنی چاہیں ۔ مثلاً کوئی کہتا ہے کہ مجھے چار پائی نہیں ملی یا روٹی کے ساتھ دال ملی۔ میں
ایسی باتوں کو جب سنتا ہوں تو اگرچہ مجھے ان لوگوں پر افسوس ہوتا ہے۔ جوان خدمات کے لئے مقرر
ہیں ۔ مگر ان سے زیادہ افسوس ان پر ہوتا ہے جو ایسی شکایتیں کرتے ہیں۔ میں ان سے پوچھوں گا کہ
کیا وہ اس قدر تکالیف سفر کی برداشت کر کے روٹی یا چار پائی کے لئے آتے ہیں یا ان کا مقصود کچھ اور
ہوتا ہے؟ میرے ایک پیر شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ مدینہ میں رہا کرتے تھے۔ ایک شخص
ہجرت کر کے مدینہ میں آیا۔ پھر اُس نے اُن سے کہا کہ میں یہاں نہیں رہتا۔ کیونکہ لوگ شرارتی ہیں۔
لے اور وہ ہو گا اُن پر حسرت اور افسوس ہے اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔
حقائق الفرقان
۳۵۹
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
شاہ صاحب نے اس کو کہا کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آئے تھے یا عربوں کے واسطے۔
اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آئے تھے تو وہ تو ویسے ہی ہیں جیسا کہ تم نے یقین کیا تھا اور
اگر عربوں کے لئے آئے تھے تو وہ بیشک ایسے ہی ہیں جیسا کہ تم سمجھتے ہو۔ پس میں بھی ان احمقوں سے
یہی کہوں گا جو اس قسم کی شکایتیں کرتے ہیں کہ اگر تم اخَرِينَ مِنْهُمْ کے معلم کے لئے آئے تھے تو وہ
اپنے خلق عظیم کے ساتھ ویسا ہی موجود ہے اور اگر ہمارے لئے آئے ہو تو ہم ایسے ہی ہیں۔ کیا کھانا،
کپڑا، چار پائی گھر میں نہیں ملتی تھی جو اس قدر تکلیف اٹھا کر اسی روٹی کے واسطے یہاں آئے؟
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو لوگ آتے تھے۔ ان کے لئے جانتے ہو کوئی مہمان خانہ تجویز
ہوا ہوا تھا یا کوئی لنگر خانہ جاری تھا؟ کوئی نہیں پھر بھی لوگ آتے تھے اور کوئی شکایت نہ کرتے تھے۔
اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آتے تھے اور وہی ان کی غرض ہوتی تھی ۔
غرض یہاں آؤ۔ نہ اس لئے کہ روٹی یا بستر ملے بلکہ اس لئے کہ تمہاری بیماریوں کا علاج ہو۔ تم
خدا کے مسیح اور مہدی سے فیض حاصل کرو۔
ہماری بابت کچھ بھی خیال نہ کرو۔ ہم کیا اور ہماری ہستی کیا؟ ہم اگر بڑے تھے تو گھر رہتے۔
پاکباز تھے تو پھر امام کی ہی کیا ضرورت تھی اگر کتابوں سے یہ مقصد حاصل ہو سکتا تھا تو پھر ہمیں کیا
حاجت تھی ۔ ہمارے پاس بہت سی کتابیں تھیں مگر نہیں ۔ ان باتوں سے کچھ نہیں بنتا۔
دیکھو ایک در دسر کا بیمار ایک کھانسی والے بیمار کے پاس ہو اور وہ ساری رات کھانستا رہے اور
اس کو تکلیف ہوا اور اس کی شکایت کرے تو یہ شکایت بے جا ہو گی ۔ وہ خود مریض ہے۔ اسی طرح پر ہم
جس قدر یہاں ہیں اپنے اپنے امراض میں مبتلا ہیں اگر ہم تندرست ہو کر کسی مریض کو دکھ دیں تو البتہ
ہم جواب دہ ٹھہر سکتے ہیں لیکن جبکہ خود مبتلائے مرض ہیں اور یہاں علاج ہی کے لئے بیٹھے ہیں تو پھر
ہماری کسی حرکت سے ناراض ہونا عقلمندی نہیں ہے۔ پس ہمارے سبب سے ابتلا میں مت پڑو۔ جو
لوگ ابتلاؤں سے گھبراتے ہیں۔ میں سچے دل سے کہتا ہوں کہ وہ ہمارے لئے نہ آیا کریں اور اگر
حقائق الفرقان
۳۶۰
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
ہماری کوئی تقریر ان کو پسند نہ آوے تو وہ یہ سمجھیں کہ ہم مامور نہیں ۔ صادق مامور ایک ہی ہے جو مسیح اور
مہدی ہو کر آیا ہے۔ پس خدا سے مدد مانگو۔ ذکر اللہ کی طرف آؤ جو فحشا اور منکر سے بچانے والا ہے۔
اسی کو اسوہ بناؤ اور اسی کے نمونہ پر چلو ۔ ایک ہی مقتداء اور مطاع اور امام ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم اسی سے پیوند کریں۔ آمین ۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۴٬۳)