سُوْرَۃُ الْجُمُعَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 5
حقائق الفرقان
۳۳۹
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
مَثَلُ الَّذِينَ حُمِلُوا التَّوْرَابِةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا -
یا جوج اور ماجوج دونوں قوموں کی نسبت بعض مصنفوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ دراز گوش ہیں ۔
اس فقرہ کے سمجھنے میں بہت لوگوں نے جو مقدس کتابوں کی طرز کلام سے بالکل نا آشنا ہیں۔ کئی غلط
نتیجے نکالے ہیں مگر وہ یا درکھیں کہ دراز گوش گدھے کو کہتے ہیں اور جو آدمی علم کے مطابق عمل نہ کرے۔
اسے بھی الہامی زبان میں گدھے سے تشبیہ دی گئی ہے۔ دیکھو! قرآن میں آیا ہے مَثَلُ الَّذِينَ
حُمِّلُوا التَّوْرَابِةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ اَسْفَارًا۔ اور ظاہر ہے کہ روس اور
انگریز ، جرمن اور ڈنمارک والے الہیات کے سچے علوم اور روحانی برکات سے بالکل محروم ہیں۔
علم الہیات ان کا نہایت کمزور ہے اور مجھے پختہ یقین ہے کہ ہمارے علمی مذاق والے آریہ بھی اس کے
ماننے سے انکار نہیں کر سکیں گے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۴٬۶۳)
محرومی کے اسباب سے بچو۔ ان اسباب کا علم قرآن مجید میں موجود ہے۔ جو قرآن شریف پر
تدبر کرنے سے آتا ہے اور اس کے ساتھ تقوی کی بھی شرط ہے۔ میں سچ کہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔ یہ علوم جو
قرآن مجید میں بیان ہوئے ہیں درس تدریس سے آہی نہیں سکتے بلکہ وہ تقوی اور محض تقوی سے ملتے
لله وَيُعَلِّمُكُمُ الله (البقره: ۲۸۳) اگر محض درس تدریس سے آ سکتے تو پھر قرآن مجید
ہیں و اتقوا الله
میں مَثَلُ الَّذِينَ حُمَّلُوا التَّوْرَابِةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ کیوں ہوتا ؟
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ء صفحه ۵)
- قُلْ يَأَيُّهَا الَّذِينَ هَادُوا إِنْ زَعَمْتُمْ أَنَّكُمُ أَوْلِيَاءَ لِلَّهِ مِنْ دُونِ النَّاسِ
فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ -
ترجمہ ۔ تو کہہ دے اے یہود! اگر تم دعویٰ کرتے ہو کہ تمہیں اللہ کے دوست ہو لوگوں کے سوائے تو
تم آرزو کرو مرنے کی ( یا جنگ کی ) جب تم سچے ہو ۔
ے ان لوگوں کی مثال جن پر توریت اٹھوائی گئی ۔ پھر انہوں نے اس کو نہ اٹھایا گدھے کی مثال ہے جس پر کتابیں
لدی ہیں ۔ ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اللہ تم کو سکھاتا ہے۔
حقائق الفرقان
۳۴۰
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
تفسیر۔ کہہ دو۔ اسے یہود یو ! اگر تمہیں یہ ناز اور گھمنڈ ہے کہ تم اللہ کے ولی ہو۔ تو اگر اس دعوی
میں سچے ہو تو پھر الموت کی تمنا کرو۔
یہودیوں کو اس لئے خصوصاً مخاطب فرمایا کہ وہ عیسائیوں کے بالمقابل مشکلات میں نہ تھے۔ اور
کتاب اللہ کے وارث تھے۔ چونکہ عمل نہ تھا اور دنیوی لذات اور شہوات پر جو عارضی اور فانی تھیں
مر مٹے تھے۔ اس لئے گدھے کہلائے ۔ بائیں وہ اس امر کے مدعی تھے کہ نَحْنُ أَبْنَاءُ اللهِ وَاحِبَّاءُ ان
کا یہ دعوی لوگوں کو حیرت میں ڈالتا تھا۔ اس لئے اس دعوٹی کی صحت اور عدم صحت کے لئے اللہ تعالیٰ
اب اس طرح پر تحدی کرتا ہے۔ عیسائیوں کی طرح مشکلات میں نہ تھے اس سے یہ مراد ہے کہ عیسائی
قوم اپنی کتاب کے متعلق خطرناک مشکلات میں مبتلا ہے۔ اول حضرت مسیح کی کوئی کتاب ہی ان کے
ہاتھ میں نہیں ہے اور یہ مشکل بہت ہی خطرناک مشکل ہے۔ پھر دوسری مشکل یہ ہے کہ جو کچھ ان کے
ہاتھ میں ہے۔ اس کے متعلق یہ قطعی اور یقینی فیصلہ نہیں ہے کہ وہ مسیح کے حواریوں کی ہی ہے۔ کیونکہ
لوقا اور مرقس کی بابت تو صاف فیصلہ ہے کہ وہ حواری نہ تھے۔ اور یوحنا کی بابت بھی بہت سے اعتراض
ہوتے ہیں اور ان میں الحاقی حصے پائے جاتے ہیں ۔ پھر یہ دعویٰ نہیں کہ وہ خدا کے الہام اور وحی سے
لکھے گئے ہیں۔ پھر تیسری مشکل اور ہے کہ ان میں باہم اس قدر اختلاف ہے جو ان کو پایہ اعتبار سے
ساقط کر رہا ہے۔۔
علاوہ بریں بہت باتیں اُن میں ایسی پائی جاتی ہیں ۔ جن کی کوئی اصل ہی نہیں ۔ چہارم یہ مشکل
ہے کہ جس زبان میں مسیح نے وعظ کہا تھا۔ وہ عبری زبان تھی۔ ان کی ماں کی بھی یہی بولی تھی۔ چنانچہ مسیح
کے آخری الفاظ جو انجیل میں موجود ہیں ۔ ایلِی ابْلِی لِمَا سَبَقْتَانِی۔ یہ بھی عبرانی ہیں لیکن اس کے
مقابلہ میں یونانی کو اصل سمجھا گیا۔ حالانکہ یہ زبان عبری کے مقابل میں رڈی اور کفر سمجھی جاتی تھی۔
یہاں تک کہ یروشلم میں یونانی کے متعلق کسی نے فتوی پوچھا کہ کیا اس کو پڑھ سکتا ہوں تو اس کو یہی
جواب دیا گیا کہ رات اور دن کے تمام گھنٹوں میں عبرانی پڑھو۔ پھر اس سے جو وقت بچے اس میں
یونانی پڑھ لو۔ اب اس سے اندازہ کر لو کہ یونانی کیسی پھیلی ہوئی تھی اور اس سے کس طرح فائدہ اٹھا لیں پھیلی ہوئی تھی اور اس سے کس طرح فائدہ اٹھا
حقائق الفرقان
۳۴۱
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
سکتے تھے۔ یوسی فس مؤرخ عبری تھا۔ وہ یونانی جانتا تھا مگر اسے یہ عذر کرنا پڑا کہ یونانی حرام ہے۔ اچھا
آدمی اس کو سیکھ نہیں سکتا۔ یوسی فس مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ اور اس طرح پر گویا قوم کا کفر کیا گیا ہے۔ غرض
اس قسم کے مشکلات میں عیسائی قو میں مبتلا ہیں۔ سب سے بڑی مشکل جس کا ابھی میں نے ذکر کیا۔
انجیل کی اصلی زبان کا سوال ہے۔ جس کے حل نہ ہونے کی وجہ سے اناجیل کی حقیقت بہت ہی کمزور
اور بے اصل ثابت ہوتی ہے۔ جب یہ پتہ ہی نہ رہا کہ اصل کتاب کس زبان میں تھی؟ تو کتاب کی
اصلیت میں کتنا بڑا شک پڑتا ہے! اور یہ ایسی زبردست زد ہے عیسائی مذہب پر کہ اس کا جواب کچھ
نہیں دے سکتے ۔ چونکہ اصل کتاب ہاتھ میں نہیں ہے۔ بلکہ ترجمہ درترجمہ ہے اس لئے اور بھی غلطیاں
در غلطیاں اس میں واقع ہو گئیں ہیں۔ اور اس کا اندازہ کرنا ہی اب قریباً ناممکن ہو گیا ہے کہ یہ قوم کس
قدر غلطیوں میں مبتلا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم نے اس کتاب کے متعلق یہی فیصلہ دیا ہے۔
فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ يَكْتُبُونَ الْكِتَبَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هُذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ
ثَمَنًا قَلِيلًا فَوَيْلٌ لَهُمْ مِمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ وَوَيْلٌ لَهُمْ مِمَّا يَكْسِبُونَ (البقرة : ٨٠)
غرض عیسائی قوم تو ان مشکلات میں مبتلا تھی اور ہے۔ اس لئے اس قوم کو مخاطب کیا جس کا یہ
دعوی تھا ۔ نَحْنُ ابْنُوا اللهِ وَاحِبَّاؤُه - (المائدة : ١٩ ) پس ان کو مخاطب کر کے کہا کہ اگر تمہارا یہ
دعوے اور زعم ہے کہ تم خدا کے محبوب اور ابناء اور اولیاء ہو تو پھر الموت کی تمنا کرو۔
اولیاء اللہ نہیں فرمایا۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے پسند نہیں فرمایا کہ ایسی قوم کو جو گدھے سے مشابہ
ہو چکی ہے۔ اپنی طرف مضاف کرے۔ المَوت کی تمنا کرو۔ یہ ایک قول فیصل ہے ان لوگوں کے
درمیان اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بروز علیہ الصلوۃ والسلام کے درمیان ۔ بہادر ہو۔
ا پھٹکار ہے ان لوگوں کے لئے جو کتاب کو تو اپنے ہاتھ سے لکھتے ہیں پھر ( جھوٹ ) لوگوں سے کہتے ہیں کہ یہی
اللہ کا حکم ہے تا کہ ان جھوٹی تحریروں سے تھوڑی سی دنیا کما لیں۔ پس خرابی اور رسوائی ہے ان کو جنہوں نے یہ
( جھوٹ) اپنے ہاتھوں سے لکھا اور کمائی پر بھی تھو ہے جو وہ کماتے ہیں۔
ہم اللہ کے بیٹے ہیں اور اس کے پیارے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۳۴۲
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
خدا کے حضور اپنے تئیں راست باز اور مقرب سمجھتے ہو تو پھر آؤ۔ میری موت کے لئے بد دعائیں کرو۔
اور منصوبے باندھو کہ میں مر جاؤں ۔ پھر دیکھ لوگے کہ کون کامیاب ہوتا ہے۔ چنانچہ غور کرو کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کس قدر کوششیں اور ناپاک منصوبے کئے گئے اور آپ کی جان لینے کے لئے
کون سا دقیقہ تھا جو باقی رکھا گیا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے کیسے اپنے وعدہ کو پورا کیا۔ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ
النَّاسِ (المائدة: (المائدة: ۶۸ ) میں الموت وت کے معنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کی آرزو اور
کوشش کیوں کرتا ہوں ۔ اس کا ایک زندہ ثبوت ہے۔ احمد کے مظہر نے دنیا کے تمام سجادہ نشینوں اور
سیفی پڑھنے والوں کو کہا ہے کہ میرے لئے بددعا کرو اور پھر دیکھو کہ وہ کس پر الٹ پڑتی ہیں۔ مخالف
جو بددعائیں کرتے ہیں۔ ان کی بد دعا ئیں ان پر لوٹیں گی۔ جو موت کی آرزو کرتے ہیں۔ خودموت کا
نشانہ بنیں گے اور آخران کو ماننا پڑے گا اور یا منافقانہ رنگ میں خاموش ہو جائیں گے اور ملل بالکہ
چوہڑوں اور چماروں کی طرح زندگی بسر کریں گے۔ (الحکم جلدے نمبر ۴ مورخہ ۳۱ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۵ )
تا ا وَ لَا يَتَمَنَّوْنَهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ وَ اللهُ عَلِيمٌ
بِالظَّلِمِينَ - قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِي تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلْقِيكُمْ ثُمَّ تُرَدُّونَ
إلى علمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ
آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا
الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ - فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا
-
فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ -
ترجمہ ۔ اور یہ تو کبھی بھی مرنے کی دعا نہ کریں گے ان کرتوتوں کے سبب سے جو ان کے ہاتھ آگے بھیج
چکے ہیں اور اللہ کو ظالموں کا حال خوب معلوم ہے۔ تو کہہ دے وہ موت جس سے تم بھاگتے پھرتے ہو وہ تو
ضرور تم سے ملاقات کر کے رہے گی پھر تم لوٹائے جاؤ گے چھپے اور کھلے کے بڑے جاننے والے کی طرف
پھر وہ جزا دے گا اس کی جو تم کرتے تھے۔ اے ایماندار و! جب اذان دی جائے نماز کے لئے جمعہ کے
لے اللہ تیری حفاظت کرے گا لوگوں سے ۔
حقائق الفرقان
۳۴۳
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
دن تو دوڑ واللہ کی یاد کی طرف اور چھوڑ دو خرید و فروخت۔ یہ تمہارے لئے بہت اچھا ہے جب تم جانو ۔
پھر جب نماز تمام ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل ڈھونڈ و ( کمائی کرو، دولت حاصل کرو )
اور اللہ کا بہت ذکر کرو تا کہ تم نہال و با مراد ہو جاؤ۔
تفسیر۔ یہ کبھی بھی مرد میدان ہو کر نہ نکلیں گے اور انموت کی تمنا نہ کریں گے۔ مباہلہ کے لئے نہ
آئیں گے۔ لوگوں کے سامنے چونکہ انکار نہیں کر سکتے ۔ اس لئے ایسی شرائط اور حجتیں پیش کریں گے۔
جن کا آخری نتیجہ یہ ہو کہ مباہلہ نہ کرنا پڑے۔ کیونکہ اپنی بداعمالیوں اور ایمانی کمزوریوں کو تو خوب
جانتے ہیں۔ صرف پردہ دری کے لئے حیلے بہانے کرتے ہیں اور دنیوی مفاد اور منافقوں کو نقصان
سے بچانے کی خاطر یہ بجائے خود کیسی حیرت انگیز اور عظیم الشان تحدی ہے جس میں مخالفوں کو غیرت
بھی دلائی گئی ہے کہ کبھی بھی مباہلہ میں نہ نکلیں گے۔ اب اگر وہ اپنی ذاتی شعور اور بصیرت سے اپنے
ایمان میں قوت پاتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حق پر نہیں سمجھتے تو پھر کون سا امر ہے جو ان کو
اس تمنی سے روک سکتا ہے؟ وہ اتنا ہی غور کریں کہ اس میدان میں نہ نکلنے سے لا يَتَمَتَّوْنَهُ أَبَدًا کی
پیشگوئی پورا کرنے والے ٹھہریں گے۔ مگر آخر خدا تعالیٰ کی ہی باتیں سچی اور لا تبدیل ہوتی ہیں۔ یہی
سچ ہے کہ وہ کبھی الموت کی تمنی نہ کریں گے۔ کیونکہ ۔ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ( التغابن : ۵)
قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِي تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلْقِيكُمْ - الجمعة : 9)
اللہ تعالیٰ صدور ( مراکز قوئی) کا عالم ہے۔ مگر یاد رکھیں کہ یہ بھی مباہلہ ہی ہے۔ مقابلہ جو کرتے
ہیں ۔ اس مقابلہ میں مباہلہ کا رنگ موجود ہوتا ہے۔ اس لئے وہ موت جس سے بھاگتے ہیں۔اسی سے
مخالف ہلاک ہوتے ہیں۔
ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَى عَلِمِ الْغَيْبِ
پھر عالم الغیب کے حضور جاؤ گے اور وہاں بھی عذاب ہو گا اور یہ اربعہ متناسبہ کے قاعدہ کی رو سے
ے اور اللہ تو سینوں کے بھیدوں سے بڑا واقف ہے۔
تو کہہ دے وہ موت جس سے تم بھاگتے پھرتے ہو وہ تو ضرورتم سے ملاقات کر کے رہے گی۔
حقائق الفرقان
۳۴۴
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
صحیح ثابت ہے کیونکہ جب اس جہان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے موافق وہ معذب
ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے موافق وہ اُس جہان میں بھی معذب ہوں گے۔
اب اس قوم کا فیصلہ کر کے اللہ تعالیٰ صرف مومنوں کو مخاطب کرتا ہے۔ یا بہ تغیر الفاظ یوں کہو کہ
آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کی مصداق قوم کو مخاطب کرتا ہے اور پہلے اس قوم کا ذکر کیا کہ جنہوں
نے تشابہ بالیہود کیا۔
اخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے مصداق گروہ کو مخاطب کر کے فرماتا ہے تأَيُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلُوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ ۔۔۔ الآية یعنی اے مومنو! جب تم نماز کے لئے جمعہ کے
دن پکارے جاؤ۔ تو اللہ کے ذکر کی طرف کوشش کر کے چلے آؤ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ یہ تمہارے لئے
بہتر ہے۔
میں نے ابھی کہا ہے کہ یہ آیت آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے نیچے ہے۔ اور یہ
بالا تفاق مانا گیا ہے کہ وہ مسیح موعود و مہدی مسعود کا زمانہ ہے۔ کھلے الفاظ میں میں یوں کہتا ہوں کہ یہ
قوم ہماری قوم احمدی قوم ہے اور تم کو اللہ تعالیٰ مخاطب کر کے فرماتا ہے۔
مسیح موعود کا زمانہ بھی حقیقت میں ایک جمعہ ہے۔ جیسا کہ آدم علیہ السلام کی پیدائش کی تکمیل
جمعہ کی آخری ساعت میں ہوئی تھی۔ اسی طرح پر یہ ضروری تھا کہ آدم ثانی کی بعثت بھی جمعہ ہی
کہلائے۔ اور جس طرح پر جمعہ کے دن باقی ائمہ کو معطل کر دیتا ہے اور مسلمانوں کو ایک مسجد میں جمع کر
کے ایک ہی امام کے تابع کر دیتا ہے ۔ مسیح موعود کا نام اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ اسی لئے رکھا گیا ہے۔ اور
حکم بھی اسی واسطے رکھا گیا ہے یہ باتیں میں محض خوش اعتقادی کی بناء پر نہیں کہتا ۔ بلکہ میں
یقین رکھتا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے جہاں تک مجھے سمجھایا ہے۔ ہاں اس نے آپ سمجھایا ہے۔
قرآن شریف اسی مطلب کو ادا کرتا ہے اور قرآن شریف نے اس آیت میں نُفِخَ فِي الصُّورِ
فَجَمَعْتُهُمْ جَمْعًا - (الكهف : ۱۰۰) میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آیت الخَرِينَ ١٠٠)
لے اور صور پھونکا جائے گا پھر ہم ان سب کو جمع کریں گے بخوبی ۔
حقائق الفرقان
۳۴۵
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ كو سورۃ جمعہ ہی میں اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے۔
غرض مسیح موعود کا زمانہ ایک روحانی جمعہ ہے اور یا یهَا الَّذِينَ آمَنُوا سے مراد وہی قوم ہو سکتی ہے
اور ہے۔ جو مسیح موعود کو ماننے والی ہے۔ اگر چہ عام طور پر عام مسلمان بھی اس حکم کے نیچے ہیں لیکن جو
باوجود مسلمان اور مومن کہلانے کے مسیح موعود کا انکار کرتے ہیں ۔ وہ دراصل قرآن شریف کی اس
آیت کے مصداق ہیں:
افَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَ تَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ - (البقرة : ٨٦) :
پس میں یقینی طور پر سچا مصداق اس آیت کا انہیں لوگوں کو مانتا ہوں جو گل قرآن شریف پر
ایمان لاتے ہیں اور عملی یا اعتقادی طور پر کسی حصہ کا انکار نہیں کرتے ہیں غرض اللہ تعالیٰ مومنوں کو
مخاطب کر کے کہتا ہے کہ تم ذکر اللہ کی طرف چلے آؤ ۔ صلوة کیا ہے؟ اس کا جواب خود اللہ تعالیٰ نے اپنی
پاک کتاب میں دیا ہے۔
إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ (العنكبوت: ۴۶)
نماز تمام بے حیائیوں اور بدکاریوں سے روکتی ہے۔ پس اگر نماز پڑھ کر بھی بے حیائیاں اور
بدیاں نہیں رکتی ہیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ ابھی تک نماز اپنے اصل مرکز پر نہیں ۔ اور وہ سچا مفہوم جو نماز کا
ہے وہ حاصل نہیں ہوا۔ اس لئے میں تم سب کو جو یہاں موجود ہیں مخاطب کر کے کہنا چاہتا ہوں کہ تم
اپنی نمازوں کا اسی معیار پر امتحان کرو اور دیکھو کہ کیا تمہاری بدیاں دن بدن کم ہو رہی ہیں یا نہیں ۔ اگر
نسبتا ان میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا۔ تو پھر یہ خطر ناک بات ہے۔
مختصر یہ کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب جمعہ کی نماز کے لئے بلایا جاوے تو اللہ تعالیٰ کے ذکر کی
طرف آجاؤ۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۵ مورخہ ۱۷ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۴)
یہ تمہارے لئے اچھا ہے اور بیچ چھوڑ دو۔ میں نے اس بیچ کے لفظ پر غور کی ہے کہ یہ کیوں کہا؟ یہ
انسان مختلف مشاغل میں مصروف ہوتا ہے ملازمت ، حرفت، زراعت وغیرہ۔ یہاں خصوصیت کے
لے تو کیا تم کتاب کے بعض احکام پر ایمان لاتے ہو اور بعض احکام سے انکار کرتے ہو۔
حقائق الفرقان
۳۴۶
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
ساتھ بیع کا کیوں ذکر کیا ہے؟ حقیقت میں جو لوگ قرآن شریف پر غور کرتے ہیں اور اس کے نکات
اور معارف سے بہرہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کو ضروری ہے کہ وہ اس کی ترتیب اور الفاظ پر بڑی
گہری نگاہ سے غور کیا کریں۔ میں نے جب اس لفظ پر غور کی تو میرے ایمان نے شہادت دی کہ چونکہ
یہ سب سلسلہ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ کے نیچے ہے اور یہ مہدی اور مسیح کا زمانہ ہے۔ اس زمانہ میں دجال کا فتنہ
بہت بڑا ہو گا اور دجال کے معنے کتب لغت میں جو لکھے ہیں ۔ اس سے پایا جاتا ہے کہ وہ ایک
فرقہ عظیمہ ہوگا جو تجارت کے لئے پھرے گا گویا یہ مشترکہ کمپنیاں تجارت کی طرف بلاتی ہوں گی ۔ اور
ذکر اللہ اور طرف ۔ اس لئے اس بیع کے لفظ میں دجال کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک جمعہ تو ہفتہ کے بعد پڑھتے ہیں ۔ جیسے یہ جمعہ چھوٹا ہے۔ ویسے ہی اس کے مقابل تجارتیں بھی
چھوٹی ہوتی ہیں۔ لیکن ایک عظیم الشان جمعہ ہے۔ چھ ہزار برس کے بعد ساتویں ہزار کا جمعہ ہے۔ اگر
اور دنوں میں جمعہ کی ضرورت ہے اور اس کے حق میں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے
کہ جو جمعہ کی پرواہ نہیں کرتا اس کا ۱/۴ حصہ دل کا سیاہ ہو جاتا ہے۔ اور دو جمعہ کے ترک سے نصف
اور چار جمعہ کے ترک سے سارا دل سیاہ ہو جاتا ہے اور اس طرح پر گو یا عبادت کی لذت ہی باقی
نہیں رہتی ۔ پھر فرمایا۔ جو جمعہ سے تخلف کرتے ہیں میرے جی میں آتا ہے کہ اُن کے گھروں میں
آگ لگا دی جاوے۔ اور پھر فرمایا کہ اس جمعہ میں ایک وقت ہے جو قبولیت دعا کا وقت ہے۔ پھر اسی
جمعہ میں آدم اپنے کمال کو پہنچا اور بہشت میں داخل ہوا۔ بہشت سے باہر مخلوقات کے پھیلانے کا
ذریعہ ہوا۔ اسی جمعہ میں بہت درود شریف پڑھنے کا ارشاد ہوا ۔ کم از کم سو بار جمعہ کی رات اور دن کو ۔
اور ایک اور عظیم الشان بات ہے کہ جمعہ کے دن سورۃ کہف پڑھ لیا کرو۔ اور نہیں تو کم از کم پہلی اور
آخری دس آیتیں ہی پڑھ کیا کرو۔ پہلی آیتوں کو جب ہم دیکھتے ہیں تو ان میں لکھا ہے۔ وَيُنْذِرَ الَّذِينَ
قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا ( الكهف : (۵) یعنی ان کو ڈرایا جاوے جنہوں نے اللہ کا ولد تجویز کیا ہے اور یہ بھی
ہے کہ اس کا بیٹا تجویز کرنے میں مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ نہ ان کے پاس نہ ان کے بڑوں کے پاس کوئی علمی
دلیل ہے۔ ہاں یہ بات ہے يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنعا ان کو اپنی صنعتوں پر ہی ناز ہے۔
حقائق الفرقان
۳۴۷
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
اب ان تمام امور پر نظر کرو اور سوچو تو معلوم ہوگا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے معمولی جمعہ
میں بھی فتن دجال سے ڈرایا ہے۔ جمعہ میں فتنِ دجال سے ڈرانا اپنے اندر ایک حقیقت رکھتا ہے۔جس
پر اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے مجھے مطلع کیا ہے کہ جمعہ کے ساتھ مسیح موعود کو عظیم الشان تعلق ہے
بلکہ میں یہ یقینا کہتا ہوں کہ جمعہ کا وجود بھی مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت اور آمد کے لئے ایک
نشان اور پیشگوئی تھا۔ مگر افسوس ہے کہ جب مسلمانوں نے معمولی جمعہ سے لا پروائی کی اور اس کو ترک
کر دیا تو اس بڑے جمعہ کی طرف آنے کی ان کو توفیق ملنی بہت مشکل ہوگئی ۔
میں نے بڑے غور کے ساتھ ہندوستان میں مسلمانوں کے زوال کی تاریخ پر فکر کی ہے۔ اور میں
اس صحیح نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ سلسلہ زوال اُس وقت سے شروع ہوتا ہے جب مسلمانوں نے ترک جمعہ
کو کیا فتن دجال سے جو جمعہ کے آداب میں ڈرایا ہے یہ اشارہ تھا اس امر کی طرف کہ دجال کا فتنہ عظیم
اس جمعہ میں ہونیوالا ہے۔
دجال کے مختلف معنی ہیں ۔ دجال سونے کے معنے بھی دیتا ہے اور دجال تجارتی کمپنیوں کو بھی کہتے
ہیں یہاں جملہ میں بیچ کے لفظ سے بتایا ہے کہ دجال کی پروا نہ کرو۔ اب یہ وہ جملہ آ گیا ہے جس کی
یاد دہانی جمعہ میں رکھی گئی تھی ۔ عجیب بات ہے کہ اس مسیح موعود کو آدم بھی کہا گیا ہے۔ اور پھر یہ اور بھی
مشابہت ہے کہ جیسے آدم کی تکمیل جمعہ کی آخری گھڑی میں ہوئی تھی اسی طرح پر اس مسیح موعود کے ہاتھ ے کہ جیسے کی جمعہ میں پر
پر بھی اسلام کی تکمیل اشاعت کا کام رکھا گیا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ - (الصف: ١٠)
مفسروں نے بالا تفاق تسلیم کر لیا ہے کہ یہ غلبہ مسیح موعود کے وقت میں ہوگا اور حضرت امام
نے الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة: (۴) کے جو معنے کئے ہیں ۔ وہ آپ میں سے اکثروں
نے سنے ہوں گے ۔ وہ فرماتے ہیں کہ تکمیل سے دو قسم کی تکمیل مراد ہے۔ ایک تکمیل ہدایت۔ دوسری
ا وہی اللہ ہے جس نے بھیجا اپنے رسول ( محمد مصطفی احمد مجتبیٰ صل ال السلام کو ہدایت کا سچا دین دے کر تا کہ اس کو
غالب کرے سب ہی دینوں پر گو مشرک برا مانا ہی کریں۔
حقائق الفرقان
۳۴۸
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
تکمیل اشاعت ہدایت ۔ تکمیل ہدایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت ہو چکی اور تکمیل اشاعت
ہدایت کا یہ وقت آیا ہے۔ یعنی یہ مسیح موعود کے وقت مقدر تھی ۔ چنانچہ اس وقت دیکھتے ہو اشاعت کے
کس قدر سامان اور اسباب پیدا ہو گئے ہیں۔
اور پھر جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک جمعہ کے ترک سے ۴ / ۱ حصہ دل کا
سیاہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح پر یہ بھی مسلم بات ہے کہ خدا کی وحی کے انکار سے سلپ ایمان ہو جاتا
ہے۔ پھر خدا تعالیٰ کے مامور و مرسل مسیح موعود کے انکار سے سلب ایمان ہونا یقینی ٹھہرا اور پھر جمعہ میں
ایک وقت ایسا ہے جو قبولیت دعا کا ہے۔ اسی طرح پر جب خدا تعالیٰ کا کوئی برگزیدہ بندہ اصلاح خلق
کے لئے آتا ہے تو وہ لیلتہ القدر کا وقت ہوتا ہے۔ جس کی بابت قرآن شریف میں آچکا ہے کہ وہ خیر
منْ أَلْفِ شَهْرٍ ہوتی ہے۔ ان سارے امور کو اکٹھا کرو اور پھر سوچو اور دیکھو کہ کیا اب یہ وہ وقت نہیں
ہے؟ میں ایمان سے کہتا ہوں اور پھر اس پر پورا یقین رکھتا ہوں کہ یہ وہی وقت ہے یہ وہی جمعہ
ہے۔ دجال بھی موجود ہے اور مسیح موعود بھی ہے۔
فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ
دو وقت ایسے آئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اُمیوں میں اپنے رسول کو بھیجا ہے۔ ایک وہ وقت تھا
جب گل دنیا پر تاریکی چھائی ہوئی تھی خصوصاً عرب میں اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت
تھی۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق اور ابراہیم و اسماعیل کی دعا کے نتیجہ میں ان میں رسول
مبعوث کیا اور اب آپ آئے۔ تیرہ سو سال گزرنے کے بعد جب اسلام کی حالت پر امیت غالب ہو
گئی اور اخلاقی اور ایمانی اور عملی قوتیں کمزور اور مردہ ہو گئیں اور قرآن شریف کی طرف بالکل توجہ نہ
رہی بلکہ وہ وقت آ گیا کہ
رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هُذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا - (الفرقان: (۳)
کا مصداق ہے اور قرآن آسمان پر اُٹھ گیا۔ اور ہر طرف سے اسلام اور قرآن پر حملے ہونے لگے تو
اے اے میرے رب ! بے شک میری قوم نے اس قرآن شریف کو چھوڑ دیا تھا۔
حقائق الفرقان
۳۴۹
سُورَةُ الْجُمُعَةِ
خدا کے اس وعدہ کا وقت آیا إِنَّا نَحْنُ نَزَلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ - (الحجر: ١٠)
اس کی حفاظت کی ضرورت ہے اور چونکہ وہ آسمان پر اُٹھ گیا ہے۔ گویا اس کے دوسرے نزول
کی ضرورت ہے۔ تب ہی تو اخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم والی قوم تعلیم اور ہدایت حاصل کرے۔
اس لئے آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ والی قوم کا معلم ضرور ہے کہ وہی احمد ہو ( صلی اللہ علیہ وسلم )
جو مکہ میں مبعوث ہوا تھا۔ پس اس وقت وہی احمد اپنے بروزی رنگ میں آیا ہے۔ دیکھنے والے دیکھتے
ہیں۔ جن کو توفیق نہیں ملی وہ نہیں دیکھ سکتے ۔
قرآن شریف سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نام ذکر بھی ہے۔ اور
جیسے قرآن کریم کی حفاظت کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے کیا ہے۔ ویسے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
حفاظت کا بھی وعدہ فرمایا تھا وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۔ (المائدہ: ۶۸ ) اور عجیب بات ہے کہ
یہی وعدہ حضرت مسیح موعود سے بھی ہوا ہے۔ ان ساری آیتوں پر غور کرنے سے میں اس نتیجہ پر پہنچا
ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ صحیح ہے کہ ذکر سے مراد اس آیت میں جمعہ کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
آخری بعثت ہے جو بروزی رنگ میں مسیح موعود کی صورت میں ہوئی۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۶ مورخه ۱۴ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۴٬۳)
یہ وہ ذکر ہے جو آخری خلیفہ کہلاتا ہے۔ یہ وہ راہ ہے جو صراط مستقیم ہے۔ پس اس طرف آجاؤ اور
اس وقت دجالی تحریکوں کی طرف نہ جاؤ۔ اس صراط مستقیم کی طرف آنے یا اُس ذکر کی طرف متوجہ
ہونے کا اتنا ہی مطلب نہیں ہے کہ مان لیا کہ وہ حق ہے اور خدا کی طرف سے آیا ہے۔ یہ ایمان زندہ
ایمان نہیں کہلاتا جب تک اس میں عمل کی روح نہ ہو۔ یہ بالکل سچ ہے کہ ایمان بدوں عمل کے مردہ
ہے۔ میں نے جس وقت حضرت امام کے منہ سے یہ سنا کہ تم میں سے ، اسے بہت ہیں جو اس چشمہ پر پہنچ گئے
ہیں جو زندگی کا چشمہ ہے مگر ابھی پانی نہیں پیا۔ ہاں منہ رکھ دیا ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ جس وقت سے
میں نے یہ سنا ہے۔ میں بہت ہی ترساں ہوں اور استغفار پڑھتا رہا ہوں کہ خدا نہ کرے۔ کہیں وہ
لے بے شک ہمیں نے اتارا ہے قرآن اور ہمیں اس کے حافظ ہیں۔ ۲۔ اللہ تیری حفاظت کرے گا لوگوں سے۔
حقائق الفرقان
میں ہی نہ ہوں ۔
۳۵۰
وو
سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ
لا إله إلا الله کے کہنے میں ہم سب یہ اقرار کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود محبوب اور
مطاع نہ ہوگا ۔ اور کوئی غرض و مقصد اللہ تعالیٰ کے اس راہ میں روک نہ ہو گی ۔ اس امام نے اس مطلب
کو ایک اور رنگ میں ادا کیا ہے کہ ہم سے یہ اقرار لیتا ہے۔ دین کو دنیا پر مقدم کروں گا۔ اب اس
اقرار کو مد نظر رکھ کر اپنے عمل درآمد کو سوچ لو۔ کہ کیا اللہ تعالیٰ کے احکام اور اوامر و نواہی مقدم ہیں یا دنیا
کے اغراض و مطالب ۔ اس اقرار کا منشاء یہ ہے کہ ساری جزئیں اللہ کے خوف کی اور حصولِ مطالب کی
امید کی اللہ تعالیٰ کے سوا نہ رہیں یعنی خوف ہو تو اسی سے ۔ امید ہو تو اسی سے ۔ وہی معبود ہو ۔ اسی کی
عظمت و جبروت کا خوف ہو ۔ جس سے اطاعت کا جوش پیدا ہو ۔ ایسی اطاعت اور عبادت روح میں
ایک تدلل اور انکساری پیدا کرے گی ۔ جس سے سرور اور لذت پیدا ہو گی ۔ اور عملی زندگی کو قوت ملے
لگی ۔ لیکن جب اللہ تعالیٰ کی صفات پر کامل ایمان نہ ہو تو اس ایمان میں عملی قوت پیدا کرنے کی
صلاحیت نہیں ہوتی ۔ وہ اس کھائے ہوئے دانہ کی طرح ہوتا ہے جس میں نشو و نما پانے کی خاصیت باقی
نہیں رہی ۔ غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم نماز کے لئے جمعہ کے دن بلائے جاؤ تو بیچ کو چھوڑ کر
ذکر اللہ کی طرف آجاؤ۔ عام جمعوں میں چھوٹی چھوٹی بیچ ہے۔ لیکن مسیح موعود کا وقت چونکہ عظیم الشان
جمعہ ہے۔ اس لئے اس وقت دجال کا فتنہ بہت بڑی بیچ ہے اس لئے فرمایا کہ اس کو چھوڑو اور ذکر اللہ کی
طرف آجاؤ۔ نتیجہ اس کا کیا ہے؟
رود
ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ
اگر تم کو کچھ علم ہے تو یا درکھو کہ یہ تمہارے لئے مفید ہے۔ اس میں خیر و برکت ہے۔ تمہارے لئے
اللہ تعالیٰ جس امر کو خیر و برکت کا موجب قرار دیتا ہے۔ اس کو ظنی یا وہمی خیال کرنا کفر ہے۔ انسان
چونکہ عواقب الامور اور نتائج کا علم نہیں رکھتا۔ اس لئے وہ بعض اوقات اپنی کمزوری علم اور کمئی معرفت
کی وجہ سے گھبرا جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے مامور کی صحبت میں رہنا یا اس کے پاس جانا ی وجہ سے میرا
اخراجات کو چاہتا ہے یا بعض تجارتی کاموں میں اس سے حرج واقع ہوگا ۔ دوکان بند کرنی پڑے گی۔