سُوْرَۃُ الْمُلْکِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۳۸۹
سُورَةُ الْمُلْكِ
سُوْرَةُ الْمُلْكِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ ملک کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔
٢ - تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ -
ترجمہ ۔ بڑا بابرکت ہے وہ اللہ جس کے ہاتھ میں ملک ہے اور وہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر - تبوك - بہت برکت والا ۔ دا ۔ دائمی خیر والا ۔ پاک ذ ذات ہے۔ بابرکت والا ہے۔ ملک و
دولت کا مالک ہے۔ سب چیزوں پر قادر ہے۔ کسی پارلیمنٹ کے ماتحت نہیں ۔ کسی مجلس شورای کے
قوانین ماننے پر مجبور نہیں ۔ ایسے مالک کی حکومت کا ماننا ہمارے واسطے ضروری ہے اور مفید ہے۔ انسانی
فطرت میں یہ بات داخل ہے کہ وہ طاقتور اور بڑے کی بات کو مان لیتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے قدرت کو
اپنے ہاتھ میں رکھا ہے بڑے بڑے فلاسفر ایک ایک ذرے کی تحقیقات میں بھی حیران رہ جاتے ہیں ۔
اس سورہ شریف کو نہایت پر شوکت الفاظ سے شروع کیا گیا ہے جن سے اللہ تعالیٰ کی طاقت
سلطنت عزت و عظمت و جبروت کا اظہار ہوتا ہے۔ اس کے قبضہ قدرت میں سب حکومتیں ہیں ۔
یہ سورۃ مکی ہے۔ ایسے وقت میں نازل ہوئی۔ جب مسلمان تھوڑے اور کمزور تھے اور مشرکین کا
زور تھا اس میں ایک پیشگوئی ہے۔ کہ سلطنت اصل میں خدا کے ہاتھ میں ہے۔ اور وہ اب کفار سے
لے کر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلطنت کا مالک بنائے گا۔ دنیا داروں کی نگاہ میں یہ بات دور از قیاس
ہے۔ مگر خدا تعالیٰ ہر بات پر قادر ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۵۰۴ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۰٬۲۶۹)
بيَدِهِ الْمُلْكُ - انسان کی فطرت میں ہے کہ جو بڑا ہو قدرت والا ہو اس کی عزت کرتا ہے۔
و
اللہ فرماتا ہے۔ میں تمہارا ما لک پھر علی كُلِّ شَيْءٍ قَدِیر ہوں۔ میری فرمانبرداری کرو۔
تشحی الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۵)
حقائق الفرقان
۳۹۰
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
۳
الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ
الْعَزِيزُ الْغَفُورُ -
ترجمہ ۔ جس نے موت و زندگی اس لئے پیدا کی کہ ہم میں جو اچھے عمل کرے اسے انعام دے۔ وہ عزیز
ہے۔ ایسا جو قصوروں کا بڑا ڈھانپنے والا ہے۔
تفسیر - خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَيوة - خدا تعالیٰ نے موت اور زندگی بنائی ۔ اس دنیا کو چھوڑ نا اور پھر
ہمیشہ زندہ رہنا۔
جس چیز کا تقاضا اور خواہش انسان میں ہے۔ اس کا سامان بھی ضرور موجود ہو جاتا ہے۔ انسان
کی یہ فطری خواہشات سے ہے کہ وہ فنانہ ہو۔ تو اس کا سامان بھی اللہ تعالیٰ نے بنا دیا ہے۔ مرنے کے
بعد روح قائم رہتی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے موت بھی بنائی ہے۔ یہ بھی اس کی بڑی غریب نوازی ہے۔ موت کے ساتھ دنیا کی
سب تکالیف کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور موت کے بعد پھر ترقیات کا زمانہ شروع ہو جاتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الرحمہ فرمایا کرتے تھے کہ موت انسان کے واسطے اس طرح ضروری ہے
جس طرح ہر اُس لڑکی کے واسطے جو کسی کے گھر میں پیدا ہو۔ یہ ضروری ہے کہ اس کے ماں باپ بصد
محبت اُسے پال پوس کر اور ہر طرح سے اس کی تعلیم و تربیت کر کے بالآخر ایک دن اسے اپنے گھر سے
رخصت کر کے دوسرے گھر میں پہنچا آویں۔ کیونکہ اس میں ایک جو ہر خدا تعالیٰ نے رکھا ہے۔ جس کی
شگفتگی سوائے اس کے نہیں ہو سکتی کہ وہ اس گھر کو چھوڑ کر اُس گھر میں چلی جاوے۔ خواہ اس کے ماں
باپ اور خویش و اقرباء اس کی جدائی کے صدمہ سے روئیں اور غم کھائیں اور آنسو بہائیں۔ پر ضرور
ہے کہ وہ اپنے ہاتھ سے اُسے رخصت کریں۔ جس طرح وہ جدائی کی گھڑی سخت ہے اسی طرح موت
کی ساعت بھی سخت ہے۔ مگر اس کے بعد آرام و راحت کا ایک نیا دور شروع ہوتا ہے۔
اس موت وحیات کے الفاظ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں قوموں کی روحانی
موت اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے طفیل دوبارہ زندگی کی طرف بھی اشارہ ہے۔
حقائق الفرقان
۳۹۱
سُورَةُ الْمُلْكِ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے قبل دنیا کی تمام قوموں پر روحانی مردگی وارد ہو چکی
تھی۔ اور بر و بحر ہلاک ہو چکے تھے۔ اسی کی طرف قرآن مجید میں دوسری جگہ اشارہ فرمایا ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمُ (الانفال : ۲۵)
اے مومنو! اللہ اور رسول کی بات مانو ۔ جبکہ وہ تمہیں بلاوے تا کہ تمہیں زندگی عطا کرے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۵۰۴ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۷۰)
ليبلوكم - تاکہ تمہیں انعام دے۔ انعام امتحان کے بعد ہوتا ہے ۔ امتحان کے معنے ہیں۔
محنت میں ڈالنا۔ جس کسی کو ایک محنت اور بلا میں اور مشقت میں ڈالا جاتا ہے۔ اور وہ اس سے کامیاب
نکلتا ہے تب وہ انعام پاتا ہے۔ تا کہ دیکھنے والے دیکھیں کہ محنت کا نتیجہ کیا ہے۔ اور وفاداری کا پھل
کس طرح ملتا ہے۔ اسی طرح دوسروں کو نیکی کی تحریک ہوتی ہے۔
بعض نادانوں نے اس لفظ پر اعتراض کیا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی آزمائش کیوں کرتا
ہے۔ کیا وہ اپنے علم غیب سے نہیں جانتا کہ انسان کسی حالت میں ہے۔ قرآن شریف میں تو آزمائش کا
لفظ ہی نہیں آیا وہاں تو بلا کا لفظ ہے۔ جس کے معنے انعام کے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری یہ حالتیں
موت اور زندگی کی اس واسطے بنائی ہیں کہ ہمیں انعام عطا کرے ۔ لیکن خدا تعالیٰ کے افعال کو
قانون قدرت میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہر ایک شئے پر ایک محنت کرنی پڑتی ہے اور یہی امتحان ہے۔ دانہ
زمین میں چھوڑا جاتا ہے۔ خس و خاشاک میں ملا دیا جاتا ہے۔ پھر پانی سے اُسے اس مٹی میں تر کیا جاتا
ہے۔ تب وہ پھٹتا ہے اور اس میں سے نرم پتیاں نکلتی ہیں۔ جو ہوا، آندھی، دھوپ کی شدت اور قسما
قسم کے حالات سے گزر کر آخر پھلتا ہے۔ یہی امتحان ہے۔محنت کے بعد پھل ملتا ہے
بھی جنم لینے کا مسئلہ ایجاد کیا ہے۔ اور انجیل میں بھی لکھا ہے کہ ٹھوکروں کا آنا ضروری ہے۔
امتحان کے معنے ہیں۔ کسی سے محنت لینا اور اس پر مزدوری دینا۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے ۔ أُولَئِكَ الَّذِينَ امْتَحَنَ اللهُ قُلُوبَهُمْ لِلتَّقْوَى لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ (الحجرات: ۴)
اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو تقوی کے لئے ایک امتحان میں ڈالا ۔ جس سے وہ کامیاب ہوئے
حقائق الفرقان
۳۹۲
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
اور مغفرت اور اجر عظیم انہوں نے حاصل کیا۔
عزيز - پیاری باتوں کو پیار کرنے والا ۔ غالب ۔ بڑی عزت والا ہے ۔ اور بندوں سے
غلطیاں ہوئی ہوں تو وہ استغفار کریں ۔ وہ معاف کرنے والا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۵،۴ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۷۰)
الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفُوتِ
فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورٍ -
ترجمہ ۔ جس نے تہ بہ تہ یا چوڑے چوڑے سات آسمان بنائے۔ اے دیکھنے والے! بھلا تجھ کو بے محنت
دینے والے اللہ کی پیدا کی ہوئی چیزوں میں کچھ کسر دکھائی دیتی ہے (ایک بار نہ دیکھے تو ) دوبارہ دیکھ لے کیا
تجھے کوئی کوتاہی دکھائی دیتی ہے؟ ۔
تفسیر - سبع سنوات - سات آسمان چھوٹے بڑے سیاروں اور ستاروں کے آسمان پر سات
طبقات ہیں ۔
طباقا ۔ کے دو معنے ہیں ۔ بہت چوڑے چوڑے ۲۔ ایک دوسرے کے اوپر یا ایک
دوسرے کے بعد ۔
آسمان کے ذکر میں اس امر کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ انسانی زندگی کے لوازمات کی بہت سی
اشیاء آسمان سے وابستہ ہیں۔ آسمان سے پانی آتا ہے۔ تو کھیتی بنتی ہے۔ اور سورج کی دھوپ سے وہ
پکتی ہے آسمان سے بارش نہ ہو۔ تو کنویں اور دریا بھیجخشک ہو جانے لگتے ہیں۔ جب ظاہری
ضروریات کے واسطے انسان آسمان کا محتاج ہے تو روحانی فیوض کے واسطے تم کیوں آسمانی وحی والہام
کی قدر نہیں کرتے۔
خَلْقِ الرَّحْمنِ - رحمانی تقاضا سے جو اشیاء مفت میں مل گئی ہیں ۔ ان کی شکر گزاری کرو۔ ان میں
کوئی فرق نہیں۔ سورج برابر روشنی دیئے جاتا ہے۔ پھر ضرورت نبوت میں کیوں فرق کے قائل بنتے ہو۔
تفوت - اضطراب کو بھی کہتے ہیں اور اختلاف کو بھی کہتے ہیں۔ اضطراب یہ ہے کہ کوئی چیز کہیں
کی کہیں ڈال دی جائے۔ ایسا نہیں ہے۔ اور نہ ایسا اختلاف اور گڑ بڑ ہے کہ مثلاً آگ کی خاصیت پانی
حقائق الفرقان
۳۹۳
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
میں جا پڑے اور پانی کی خاصیت آگ میں جا پڑے ۔ تفاوت نقصان کے معنوں میں بھی آتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی حق و حکمت میں کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ انسان کی تحقیقات میں نقصان ہو۔ ورنہ خدا کے
کاموں میں کوئی نقص نہیں ۔
فطور - شق ۔ فَارْجِعِ الْبَصَرَ ۔ بار بار چیزوں کو دیکھو۔ تحقیقات کرو۔ نقص نہ پاؤ گے۔ پھر ۔
پھر غور کرو۔ تمہاری آنکھیں دیکھتے دیکھتے تھک جائیں گی۔ مگر کوئی بھی نقص نہ ملے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۵۰۴ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۰)
تو رحمان کی پیدائش میں کوئی تفاوت نہ دیکھے گا ۔ تو اپنی آنکھ کو پھیرا تو کیا تجھے کوئی نقص نظر
آتا ہے۔
تَفَاوُت (بخاری) ہر شے میں نسبت ایک قانون پر ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۱۷۹)
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۵)
- وَ لَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَ جَعَلْنَهَا رُجُومًا لِلشَّيْطِينِ وَ
اعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے سامنے والے آسمان کو سجا رکھا ہے چراغوں سے تاروں کے اور اُس کو شیطانوں
کے واسطے نشانہ غیب کا ٹھہرا دیا ہے اور تیار کر رکھا ہے ہم نے ان کے لئے دیکتی ہوئی آگ کا عذاب۔
تفسير - سماء الدُّنْيَا - والا آسمان ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اس ورلے آسمان کو عجیب در
عجیب چراغوں سے روشن کیا ہے اور ان میں ایسے بھی ستارے ہیں جو شریروں کو دور کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ
کے حضور سے جب احکام صادر ہوتے ہیں ۔ تو بڑے فرشتے چھوٹے فرشتوں کو پہنچاتے ہیں ۔ اسی
طرح رفتہ رفتہ وہ بات وہاں تک پہنچتی ہے جہاں بادلوں کا طبقہ ہے اور وہاں تک شیطانوں کا دخل ہے۔
کیونکہ ارواح خبیثہ کے بھی مدارج ہوتے ہیں۔ بعض وہاں تک پہنچتے ہیں جہاں بادلوں کا آسمان ہے۔
شَيْطين منجمین اور کاہن بھی انہیں میں سے ہیں جو کہ رجما بالغیب کرتے ہیں۔ آئندہ کی
باتیں بیان کرتے ہیں اور ستاروں کو دیکھ کر تکہ بازیاں کرتے ہیں ۔ یہ ستارے ان کے واسطے
تکه بازی کا ایک ذریعہ بن گئے ہیں۔ جوتشی اور رمال لوگ ایسا کرتے ہیں۔
حقائق الفرقان
۳۹۴
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
وو
رُجُومًا لِلشَّيْطين ۔۔ مجھے ضروری معلوم ہوتا ہے کہ چند ایسے صاف اور بدیہی امور کو بیان کر
دوں ۔ جن کے ملحوظ رکھنے سے آیات نمبر ۲ اور نمبر ۳ کے فہم میں بہت سہولت ہو۔ کیونکہ اس سوال پر
آجکل بہت زور دیا جاتا ہے اور عام کالجوں کے لڑکے اور وہاں سے نکل کر بڑے عہدوں پر ممتاز اور ان
کے ہم صحبت ایسی باتوں پر بہت تمسخر کرتے ہیں۔ پس چند امور بدیہی کا بیان کرنا ضروری معلوم ہوا۔
اول : مناظر قدرت کو دیکھنے والے مختلف الاستعداد لوگ ہوا کرتے ہیں۔ مثلاً دوسرے کی
آنکھوں کو ایک بچہ بھی دیکھتا ہے جو مصنوعی اور اصلی آنکھ میں تمیز نہیں کر سکتا۔ پھر ایک عقلمند بھی دیکھتا
ہے۔ گو وہ اصلی اور مصنوعی میں فرق کر لیتا ہے۔ مگر آنکھ کے امراض سے واقف نہیں ہو سکتا۔ اور نہ اس
کی خوبیوں اور نقصانوں سے آگاہ ہوتا ہے۔ پھر شاعر د یکھتا ہے جو اس کے حسن و قبح پر سینکڑوں شعر لکھ
مارتا ہے۔ پھر طبیب ڈاکٹر دیکھتا ہے۔ جو اس کی بناوٹ اور امراض پر صدہا ورق لکھ دیتا ہے۔ پھر
موجدین دیکھتے ہیں ۔ جیسے فوٹو گرافی کے موجد نے دیکھا اور دیکھ کر فوٹو گرافی جیسی مفید ایجادیں کیں۔
پھر اس کے اور بھائی دیکھتے ہیں جنہوں نے عجیب در عجیب ٹیلی سکوپ وغیرہ ایجاد کئے ۔
پھر ان سے بالاتر صوفی دیکھتا ہے۔ اور اس سے بھی اوپر انبیاء ورسل دیکھتے ہیں ۔ اور ان سب
سے بڑھ چڑھ کر اللہ کریم دیکھتا ہے۔ غرض اسی طرح پر ہزاروں ہزار نظارہ ہائے قدرت ہیں اور ان
کے دیکھنے والے الگ الگ نتیجے نکالتے ہیں ۔
اب ہم شہاب ثاقبوں کے متعلق لکھتے ہیں۔ شہاب وہ چیزیں ہیں جنہیں انگریزی میں میٹرر
کہتے ہیں یہ تو بچہ ، عامی ، شاعر ، حکیم سب یکساں دیکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یہ شہب گاہ گاہ نظر آتے
ہیں ۔ اس سے تو کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ اب یہ بات کہ کیوں کر گرتے ہیں۔ اس پر خدا داد عقل والے
بھی غور کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی جانتا ہے کہ کیوں گرتے ہیں اور نیز یہ بھی ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ حکیم
ہے۔ اس کا کوئی کام لغو اور بے حکمت نہیں ہوتا۔ اس لئے ہم میٹرز کے متعلق عامیوں کے بے فائدہ
نظارہ کو چھوڑ کر پہلے حکماء کا نظارہ بیان کرتے ہیں ۔
METEORS
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
۳۹۵
حقائق الفرقان
وہ لکھتے ہیں کہ مٹیئر ز آسمان میں سے کرہ ہوائی میں داخل ہو کر روشن ہو جاتے ہیں۔ ایسے ہر روز
۲۰ ملین ہوا میں داخل ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹے اور عام اور روزانہ ہیں ۔ رات کے پچھلے حصہ میں پہلے
کی نسبت تین گنے زیادہ ہوتے ہیں۔ مٹیئرز کی فوج دورے کے ساتھ آتی ہے۔ یہ دورہ صدی
میں تین بار ہوتا ہے۔ عموما نومبر کے مہینہ میں اور بڑے بڑے دورے مفصلہ ذیل ہیں۔
۲۸۶ هجری و ۵۹۹ هجری (متی ۱ و ۹۰۲ عیسوی و ۶۹۳۱ و ۲اء و انباء و
۱۹ جنوری ۱۳۵ باء ۲۰۲۰ باء و ۳۶۶ ا ء و ۱۰ مارچ ۱۵۲۱ء میں حیرت بخش رمی ہوئی ) ۵۳۳اء و
۱۰۲ء ۱۹۸ ء و ۷۹۹اء و ۱۸۳۲ء و ۱۸۶۶ء و ۸۷۲اء بعض مٹیئر ز سورج کے گرد شکل کانک
سکشن ( انقطاع خرطومی ) میں دورہ کرتے ہیں۔
مٹیئر زکامٹے کے گرد بہت : کرد بہت ہوتے ہیں۔ اور وہیں سے آتے ؟ تے ہیں ۔ جن دنوں کا مٹ نم کامٹ نمودار ہوتا
ہے ان دنوں میں یہ بھی کثرت سے گرتے ہیں۔ خود کامٹ بھی ایک می ٹی ارز ہے۔ کیمیکل
( کیمیاوی) امتحان سے معلوم ہوا ہے کہ مفصلہ ذیل اشیاء می ٹی ارز میں پائے جاتے ہیں اور کوئی
چیز نہیں پائی جاتی ۔
لوہا ۔ ایکومینیئم میگنیشیم - پوٹاشیم ۔ سلیکون۔ سوڈیم ۔ آکسیجن کیلیشیم - نکل ۔ آرسینک ۔
کو بالٹ ۔ فاسفورس - کرومیم - نائیٹروجن میگینسی ۔سلفر کلورائن ۔ کاربن ٹیٹینیم ۔ ہائیڈ روجن ۔
ٹین۔ تانبا۔
تمام مقامات جن میں میٹر ز جمع کئے گئے ہیں۔ یورپ میں وی آنا، پیرس، لندن ، برلن اور
امریکہ میں نیو ہیون ، ایمبرسٹ ، لوئنرول ۔ یہ پتھر عموماً بڑے نہیں ہوتے ۔ عجائب خانوں میں ایک
سو پونڈ سے زیادہ وزن کے پتھر کم ہی پائے جاتے ہیں ۔ ایسی بارش ان پتھروں کی شاز و نادر ہی ہوئی
ہوگی ۔ جس میں کل پتھروں کا وزن ہزار پونڈ تک پہنچا ہو ۔ مقام پلٹسک کے نوسو پچاس سالم پتھر پیرس
کا اوسط وزن ۶۷ گرام ہے یعنی ۲۴ اونس سے
کے عجائب خانہ میں موجود ہیں ۔ جن میں سے ہر ایک کا ا
cometr
METEORS
حقائق الفرقان
۳۹۶
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
بھی کم ہے۔ سٹاک ہولم کے عجائب خانہ میں ایک پتھر کا وزن ایک گرین سے بھی کم ہے۔ مقام ایمٹ
کی بارش میں ایک پتھر قریباً ۵۰۰ پونڈ کا گرا تھا۔
میٹی ارک آیرن ۔ اس قسم کا ایک ٹکڑا ۱۶۳۵ پونڈ وزنی بیل کالج میوزیم میں موجود ہے۔ قریباً
اتنے ہی حجم کا ایک ٹکڑا پیرس کے میوزیم میں ہے۔ اس سے کسی قدر چھوٹا ٹکڑا شہر واشنگٹن کے نیشنل
میوزیم میں ہے۔ اور ان سے ایک بہت بڑا ٹکڑا برٹش میوزیم میں ہے۔
دوسرا امر یہ ہے کہ ہم اس مذہب کی تحقیق بیان کرتے ہیں جس کو پال نے مذہب اسلام سے اوپر
یقین کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسلام سے وہ مذہب اچھا ہے۔ اس کی آخری تحقیقات کی کتاب مکاشفات
کے باب ۱۲ میں ہے۔
ایک بڑا سرخ اثر رہا جس کے سات سر اور دس سینگ اور اس کے سروں پر سات تاج
تھے۔ ظاہر ہوا اور اس کی ڈم نے آسمان کے تہائی ستارے کھینچے اور انہیں زمین پر ڈالا۔ اور اسی
وو
باب میں ہے۔
اور اس کے فرشتے لڑئے۔ پھر متی ۲۴ باب ۲۹ آیت ۔ ستارے گریں گے۔ اور بروج کے
پھر آسمان پر لڑائی ہوئی۔ میکائیل اور اس کے فرشتے اثر دہے سے لڑے اور اژدہا
وو
متعلق مسیحی کتابوں میں ہے ۔ دیکھو ایوب ۳۸ باب ۳۲ آیت ۔
"کیا تجھ میں قدرت ہے کہ منطق البروج ایک ایک اس کے موسم پر پیش کرے
وو
اور شہابوں کے بارے ان میں لکھا ہے۔ دیکھو ایوب ۳۸ باب ۳۶ آیت میں ہے یا کس نے
شہابوں کو فہمید عطا کی اس سے اتنا پتہ لگتا ہے کہ شہابوں کو بھی فہمید ہے۔ پر آگے بیان نہیں کیا کہ کیا
وو
فہمید ہے اور اس فہمید سے کیا کام لیتے ہیں۔ اور زبور ۱۰۴ میں ہے وہ اپنے فرشتوں کو روحیں بناتا
ہے اور اپنے خدمت گزاروں کو آگ کا شعلہ
اب تک ہم نے یہ باتیں بیان کی ہیں کہ میٹی ارز الکا پات۔ شہاب ثاقب اور شعلہ ہائے نار
آسمان سے گرتے نظر آتے ہیں اور کتب یہود اور مسیحیوں نے بھی نہیں بتایا کہ کیوں گرتے ہیں۔ اور
یہ بات ظاہر ہے کہ یہ فعلِ الہی ہے۔ اس لئے لغو بھی نہیں بلکہ ضرور ہے کہ عادت اللہ کے موافق اس لئے
حقائق الفرقان
میں بڑی حکمتیں ہوں ۔
-
۳۹۷
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
اب تیسرا امر جو اس مضمون میں مجھے بیان کرنا ہے۔ یہ ہے کہ الہامی مذاہب قائل ہیں کہ دیوتا ۔
ملک اور فرشتے موجود ہیں اور ان کا ماننا ضروری ہے کیونکہ الہی کلام میں ان کا ذکر ہے۔ اور شیاطین اور
جن بھی ہوتے ہیں اور ان کی مخالفت کرنا ضروری ہے۔ میں بھی الہامی مذہب اسلام کا معتقد ہوں اور
اس کی کتاب میں پاتا ہوں۔
امَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَيكَتِهِ (البقرة : ٢٨٦)
ترجمہ: رسول ایمان لایا اس پر جو اتارا گیا اس کی طرف اس کے رب سے اور مومن بھی سب
کے سب ایمان لائے اللہ اور اس کے فرشتوں پر۔
اس لئے میں فلاسفروں ، سائنس دانوں ، بر دانوں ، برہموؤں اور آریہ سماجیوں کے لئے ایک دلیل
وجود ملائکہ پر اور ان پر ایمان لانے کی ضرورت کی وجہ بیان کرتا ہوں ۔ شاید کوئی رشید سعادتمند اس پر
توجہ کرے۔
سب سے پہلے میرے نزدیک ہزاروں ہزار انبیاء ورسول جو راست بازی میں ضرب المثل تھے
اور ان کے مخلص اتباع کا اعتقاد اس بارے میں کہ ملائکہ اور شیاطین ہیں بہت بڑی دلیل ہے ۔ مگر ایک
دلیل مجھے بہت پسند آئی ہے جسے میں پیش کرتا ہوں اور دلیری سے میں پیش کرتا ہوں کیونکہ وہ میرے
بار بار کے تجارب میں آ چکی ہے اور وہ یہ ہے۔
تمام عقلاء میں یہ امر مسلم ہے۔ کہ اس زمین کا کوئی واقعہ بدوں کسی سبب کے ظہور پذیر نہیں
ہوتا۔ بلکہ صوفیائے کرام اور حکمائے عظام اس بات پر متفق ہیں کہ کوئی امر حقیقت میں اتفاقی نہیں ہوا
کرتا۔ تمام امور علل اور حکم سے وابستہ ہوتے ہیں ۔
اب میں پوچھتا ہوں کہ تنہائی میں بیٹھے بیٹھے نیکی کا خیال بدوں کسی تحریک کے کیوں اٹھتا ہے۔
بلکہ بعض وقت ایسا ہوتا ہے کہ ارد گرد بدکار بدیوں کے مرتکب ہوتے ہیں بلکہ بعض لوگوں کو دیکھا ہے
کہ بدی کے عین ارتکاب و ابتلا میں ان کو نیکی کی تحریک اور رغبت پیدا ہو جاتی ہے۔ کوئی بتائے کہ اس
حقائق الفرقان
۳۹۸
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
تحریک نیک اور رغبت پسندیدہ کا وقوع کیوں ہوا؟ آیا بلا سبب اور اتفاقی طور پر؟ یہ تو باطل ہے۔ کیونکہ
تجارب نے اس کو باطل ٹھہرایا ہے۔ پس لامحالہ نیکی کا محرک ضرور ہے۔ اسی نیکی کے محرک کو اسلامی
کتب اور شریعت میں ملک کہتے ہیں۔ اور ان کے اس تعلق و تحریک کولِيَّةُ الملك کہا گیا ہے۔ وہ ملک
لطیف اور پاک روحیں ہیں جنہیں قلوب انسانی سے تعلق ہوتا ہے اور ہر وقت قلوب کی تحریک میں لگے
رہتے ہیں ۔ اور ان کے مد مقابل اور ان کی تحریک کے مخالف شیاطین اور ابلیسوں کی روحیں ہیں ۔ جو
بدی اور بدکاری کی محرک ہیں۔ ان کے اس تعلق کا نام لِمةُ الشَّيْطَان ہے۔
ایمان بالملائکہ کے معنے اور اس کا فائدہ۔ شریعت اسلام میں حکم ہے کہ فرشتوں پر ایمان
لاؤ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب جب وہ تم کو نیکی کی تحریک کریں تو معا اسی وقت کر لو تو کہ اس نیکی کے
محرک کا تعلق تم سے بڑھے اور وہ زیادہ نیکی کی تحریک دے بلکہ اس کی جماعت کے اور ملائکہ بھی
تمہارے اندر نیکی کی تحریکیں کریں اور اگر اس تحریک کو نہ مانو گے۔ تو اس ملک نیکی کے محرک کو تم سے
نفرت ہو جائے گی ۔ اس لئے ضروری ہوا کہ ملائکہ سے تعلق بڑھاؤ تو کہ نیکی کی تحریک بڑھے اور آخر وہ
تمہارے دوست بن جاویں۔ قرآن کریم میں اس نکتہ کو یوں بیان فرمایا ہے۔
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا
وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ - نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ -
( حم السجدة: ۳۱-۳۲)
ترجمہ ۔ جن لوگوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر اس اقرار پر پختہ ہو گئے۔ ان پر فرشتے اترتے
غمگ
ہیں یہ کہتے ہوئے کہ نہ ڈرو اور نہ مکین ہو۔ اور خوشی مناؤ اس جنت کی کہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا تھا۔
ہم دنیا میں اور آخرت میں تمہارے ساتھی ہیں اور فرمایا ہے۔
وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَ أَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ (الانفال: ۲۵)
اور یقین جانو کہ اللہ انسان اور اس کے دل کے درمیان روک ہو جاتا ہے اور اسی کی طرف تم
اٹھائے جاؤ گے۔
حقائق الفرقان
۳۹۹
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
اور ان ملائکہ کے مد مقابل یا ضد ظلمت و ہلاکت ۔ دوری اور عدم کے فرزند شیاطین اور
ارواح خبیثہ ہیں۔ ان کے تعلقات سے ان کی جماعت دوست بنتی ہے۔ آخر اللہ تعالیٰ پھر فرشتوں،
ملائکہ، دیوتا ، اهر من، ارواح خبیثہ ، اسر، شیاطین کے تعلقات سے ان مظاہر قدرت سے تعلقات پیدا
ہو جاتے ۔ ہیں ۔ پھر آخر کا راچھے لوگوں کو اور اچھے لوگوں سے پیوستگی ہو جاتی ہے۔ اور بروں کو اور برول
سے۔ بلکہ یہ تعلقات اس قدر ترقی پذیر ہوتے ہیں کہ ذرات عالم میں اچھے ذرات کا اچھوں سے تعلق
ہوتا ہے۔ اور برے موذی دکھ دائک ذرات کا بروں سے۔
کیا کوئی شخص تاریخی مشاہدات اور تجارب صحیحہ سے ہمیں بتا سکتا ہے کہ آتشک اور خاص سوزاک،
جذام اور گھناؤنے اور گندے گندے امراض اور جان گداز ناکامیاں، ماموروں ، مرسلوں اور ان کے
پاک جانشینوں کو لاحق ہوتی ہیں یا ان کے مخالفوں کو؟ قرآن کریم کیسے زور سے دعوی فرماتا ہے کہ
مقبولان و مقربانِ الہی کے یہ سچے نشان ہیں۔ اسی واسطے کوئی صحابی حضرت خاتم النبیین بہرہ نہیں ہوا۔
أولَئِكَ حِزْبُ اللَّهِ إِلَّا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - (المجادلة : ٢٣)
ترجمہ : یہی لوگ خدا کی جماعت ہیں اور یاد رکھو ۔ خدا کی جماعت مظفر و منصور ہے اور فرمایا :
وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ (المنافقون : (۹)
ترجمہ۔ اور غلبہ سدا اللہ اور اس کے رسول اور مومنوں کے لئے ہے لیکن منافق نہیں جانتے۔
اور فرمایا:
إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ (المومن : ۵۲)
ترجمہ : ہم ضرور کامیاب کرتے ہیں اپنے رسولوں اور مومنوں کو دنیا کی زندگی میں اور پیش
ہونے والوں کے پیش ہونے کے دن ۔
اس جنگ اور اولیاء اللہ کی کامیابی کے متعلق جسے دیو۔ اسر سنگرام کہتے ہیں ۔ ہم نے اس رسالہ
میں بہت جگہ تذکرہ کیا ہے۔
چوتھا امر قابلِ بیان یہ ہے کہ وسائل و وسائط کو تمام دنیا کے مذاہب ضروری تسلیم کرتے ہیں۔
حقائق الفرقان
لد۔۔
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
کافر و مومن، جاہل و عالم، بت پرست و خدا پرست، سوفسطائی، دہریہ، جناب البہی کا معتقد ۔ غرض سب
کے سب وسائل و وسائط کو عملاً مانتے ہیں ۔ کون ہے جو بھوک کے وقت کھانا ، پیاس کے وقت پینا ،
سردی کے وقت کوئی دوائی یا گرمی حاصل کرنے کا ذریعہ اختیار نہیں کرتا۔ مقام مطلوب پر جلدی پہنچنے
کے لئے میل ٹرین یا اسٹیمر کو پسند نہیں کرتا ۔ اگر مومن صرف حضرت حق سبحانہ، کی مخلصانہ عبادت کرتا اور
شرک اور بدعت اور اھواء سے پر ہیز کرتا ہے۔ تو غرض اس کی اسے ذریعہ قرب الہی بنانا ہوتا ہے۔ اور
بت پرست اگر چه حماقت سے بت پرست ہے مگر کہتا وہ بھی یہی ہے کہ مَا نَعْبُدُهُمْ إِلَّا لِيُقَرِّبُونَا إِلَى
الله زُلفى ( الزمر : ۴) ہم تو ان کو خدا کے قرب کا ذریعہ سمجھ کر پوجتے ہیں ۔ اگر چہ یہ ان کا کہنا اور
اس کا عمل درآمد غلط ہی ہے۔
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ اسباب صحیحہ بھی ہوتے ہیں اور ایسے اسباب بھی ہیں جن کا مہیا کرنا مومن کا
کام ہے اور ایسے بھی جن کا مہیا کرنا عام عقلمندوں اور داناؤں کا حصہ ہے اور ایسے بھی ہیں جن کو سبب
ماننا باعث شرک ہے اور ایسے بھی ہیں جن کو سبب خیال کرنا جہالت اور وہم اور حماقت ہے۔
تعجب انگیز بات ہے کہ بہت سے فلاسفر، سائنس دان اور حکماء علل مادیہ اور اسباب عادیہ پر
بحث کرتے کرتے ہزار ہا نکات عجیبہ اور دنیوی امور میں راحت بخش نتائج پر پہنچ جاتے ہیں ۔ مگر
روحانی ثمرات پر ہنسی ٹھٹھے کر جاتے ؟ ہیں۔
جنوب شمال کو قطب اور قطب نما کی تحقیق میں اور اس پر مشرق و مغرب کو چھان مارا ہے اور
سورج اور چاند کی کرنوں سے اور روشنیوں سے بے شمار مزے لوٹے ہیں۔ لیکن اگر کسی کو انہیں
ه
نظاموں سے ہستی باری پر بحث کرتا دیکھ لیں تو اس کے لئے مذہبی جنون اور اس کو مجنون قرار دیتے
ہیں ۔ کیسا بے نظیر نظارہ ہے جس کو ایک اسلام کا حکیم نظم کرتا ہے
اشقیاء در کار عقبی جبری اند
علم ہندسہ جس کی بناء پر آج انجینئرنگ اور اسٹرانومی معراج پر پہنچ گئی ہے۔ سوچ لو۔ کیسے فرضی
اولیاء در کار دنیا جبری اند
لے آخرت بدبختوں کے لئے نخواستہ ہو گی اور دنیا اولیاء کے لئے نخواستہ ہے۔ (یعنی نا خوشگوار ہے )