سُوْرَۃُ الْمُلْکِ

حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 2

حقائق الفرقان
لد ۱۰
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
-
امور سطح مستوی اور نقطہ سے جس کو سیاہی سے بناتے ہیں اور قلم کے خط سے شروع ہوتا ہے۔
خط استوی۔ جدی، سرطان، افق ، نصف النهار وغیرہ سب فرضی باتیں ہیں۔ مگر اس فرض سے کیسے
حقائق مادیہ تک پہنچ گئے ہیں۔ لیکن اگر ان بدنصیبوں کو کہیں کہ مومن بالغیب ہو کر دعاؤں اور نبیوں کی
راہوں پر چل کر دیکھو تو کیا ملتا ہے۔ تو ہنس کر کہتے ہیں ۔ کیا آپ ہمیں وحشی بنانا چاہتے ہیں ۔
میں نے بارہا ان ( مادیوں ) کو کہا ہے ۔ تندرست آنکھ بدوں اس خارجی روشنی کے اور
تندرست کان بدوں اس روشنی کے اور تندرست کان بدوں خارجی ہوا کے اور ہمارا نطفہ بدوں ہم
سے خارج رحم کے۔ بہت دور کی اشیاء بدوں ٹیلی سکوپ کے بار یک در بار یک اشیاء بدوں مائیکرو
سکوپ کے۔ دور دراز ملکوں کے دوستوں کی آوازیں بدوں فونوگراف کے اور ان کی شکلیں بدوں
فوٹو گرافی کے نہیں دکھائی دیتیں ۔
اب جب کہ تم ان وسائط کے قائل ہو اور اضطراراً قائل ہونا پڑتا ہے تو روحانی امور میں
کیوں وسائط کے منکر ہو۔ خدا تعالیٰ کی ہستی کو مان کر بھی تم ملک اور شیاطین کے وجود پر کیوں ہنسی
کرتے ہو۔ افسوس اس کا معقول جواب آج تک کسی نے نہیں دیا ناظرین جس طرح سچے وسائط
ہمارے مشاہدات میں ہیں ۔ اسی طرح سچے وسائط مکشوفات میں بھی ہیں۔ جس طرح مشاہدات میں
البی ذات وراء الورا ہے اور یہ ضرور ہے۔ اسی طرح النبی ذات روحانیات میں بھی وراء الورا ہے اور اگر
روحانیات میں بھی بعض وسائط غلط اور وہم ہیں تو مشاہدات بھی اس غلطی اور وہم سے کب خالی ہیں ۔
فرشتے آسمان اور آسمانی اجرام اور ان کے ارواح کے لئے بطور جان کے ہیں۔ شیاطین بھی
ہلاکت، ظلمت اور جناب النبی سے دوری اور دکھوں کے پیدا کرنے کے لئے بمنزلہ اسٹیم کے اسٹیم
انجن کے لئے ہیں ۔
خلاصه امور چهارگانه مذکوره
ا۔ مظاہر قدرت کے دیکھنے والے اعلیٰ بھی ہوتے ہیں۔ اور ادنی بھی۔ ادنی کو اعلیٰ کی رؤیت کا
انکار مناسب نہیں۔

حقائق الفرقان
لد ١٠
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
۲۔ الکا پات مٹی ارز ۔ شعلے ایک عظیم الشان کارخانہ ہے اور اس میں اس قدر مواد ہوتے ہیں
کہ اسلحہ کے بنانے والوں نے اور ستیارتھ والے نے جو ہتھیار لکھے ہیں۔ ان میں اتنے مواد مشتعل
نہیں ہوتے۔ پس کیا وہ صرف اس لئے گرتے ہیں کہ چند عجائب خانوں میں پڑے رہیں ۔ اور خدا کا
عظیم الشان فعل لغو ہے؟ نہیں ہر گز نہیں۔
۳۔ فرشتے ۔ ملک ، آئر، شیاطین ، اہرمن، آسر ہیں اور ان کا باہم عداوت کا رشتہ ہے۔ ان کی
جنگ نور و ظلمت بلکہ عدم ووجود کی جنگ ہے۔
۴۔ اگر وسائط غلط اور برے ہیں تو وسائل صحیحہ اور عمدہ بھی ہیں۔
اب ہم آیات کا ترجمہ لکھتے ہیں۔ جن میں اس جنگ کا تذکرہ ہے۔ اور پوچھتے ہیں ۔ انصاف
سے بتاؤ کہ آریو ۔ کیا تمہارا کام تھا کہ تم انکار کرتے۔
ا - وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّتُهَا لِلنَّظِرِينَ وَ حَفِظُنُهَا مِنْ كُلِّ شَيْطَن
رَّحِيمٍ - إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ - (الحجر: ۱۷ تا ۱۹)
ضرور ہم نے ہی بنائے آسمان میں روشن اجرام ۔ اور خوبصورت بنایا انہیں دیکھنے والوں کے
لئے اور محفوظ رکھا ہم نے انہیں ہر ایک خدا سے دور یا ہلاک شوندہ۔ نگہ باز یا مردود سے ۔ ہاں اگر کوئی
چھپ کر سننا چاہے تو اس کے پیچھے لگتے ہیں۔ شہاب ثاقب، مٹی ارز، الکا پات ۔
٢ - إِنَّا زَيَّنَا السَّمَاءِ الدُّنْيَا بِزِينَةِ الكَوَاكِبِ - وَحِفْظًا مِنْ كُلِّ شَيْطَنٍ مَّارِدٍ لَا يَسْمَعُونَ
إِلَى الْمَلَا الْأَعْلَى وَ يُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبِ - دُحُورًا وَ لَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ إِلَّا مَنْ خَطِفَ
الْخَطْفَةَ فَاتَّبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِب - ( الصفت : ۷ تااا )
ترجمہ : ہم ہی نے خوش نما بنا یا اس ورلے آسمان کو کواکب کی زینت سے اور محفوظ کر دیا ہم نے
اسے ہر ایک خدا سے دور یا ہلاک ہونے والے متکبر ضدی سے ۔ ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے اور ہر ۔ اور :
جانب سے دھکیلے جاتے ہیں۔ دھتکارے جاتے اور ان کے لئے دائمی دُکھ دینے والا عذاب ہے۔
ہاں اگر کوئی چھٹی مارے تو اس کے پیچھے لگتے ہیں شہاب ثاقب، میٹی ارز، ا میٹی ارز، الکا پات ۔

حقائق الفرقان
لد ۔
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
وَ لَقَدْ زَيَّنَا السَّمَاءِ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَ جَعَلْنَهَا رُجُومًا لِلشَّيْطِينِ وَ اعْتَدْنَا لَهُمْ
عَذَابَ السَّعِيرِ - (الملك : (٦)
ہم ہی نے مزین کیا اس ورلے آسمان کو روشن چراغوں سے اور کر دیا ہم نے انہیں مارشیاطین
کے لئے اور تیار کر دیا ہم نے ان کے لئے جلنے کا عذاب ۔
- أَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ فَمَنْ يَسْتَمِعِ الْآنَ يَجِدُ لَهُ شِهَابًا تَصَدَّ ا ( الجن : ١٠ )
تحقیق ہم بیٹھتے تھے۔ بیٹھنے کی جگہوں میں سننے کے لئے ۔ پس اگر اب کوئی بات سننا چاہے۔
پاتا ہے اپنے لئے شہاب انتظار میں ۔
تم ہندیوں اور عام یورپ والوں سے تو طائف کے عرب نمبر دار ہی اچھے نکلے ۔ اس کی تفصیل یہ
ہے کہ نبی کریم کے عہد نا نہ ء سعادت مہد میں میٹی ارز غیر معمولی بکثرت نظر آئے تو عام طور پر
لوگوں نے خیال کیا کہ آسمان تباہ ہو چلا ۔ اس لئے لگے اپنے مویشیوں کو ذبح کرنے ۔ تب ان کے
نمبر دار عبدیالیل نے کہا کہ اگر وہ ستارے نظر آتے ہیں ۔ جن سے تم لوگ راہنمائی حاصل کرتے
ہو تو جہان خراب نہیں ہو گا ۔ یہ ابن ابی کبشہ ( ہمارے نبی کریم کی طرف اشارہ کرتا ہے ) کے ظہور کا
نشان ہے۔
ابن کثیر میں ہے آنا لَمَسُنَا السَّمَاء کے نیچے ہی ابن جریر کہتا ہے۔ اس آیت کے نیچے کہ
آسمان کی حفاظت دو باتوں کے وقت ہوتی ہے۔ یا عذاب کے وقت جب ارادہ الہی ہو کہ زمین پر
اچانک عذاب آجاوے یا کسی مصلح راہ نمائبی کے وقت ۔ اور یہی معنے ہیں اس آیت شریفہ کے۔
انَّا لَا نَدْرِي أَشَرَّ أَرِيدَ بِمَنْ فِي الْأَرْضِ أَمْ أَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًا - (الجن: (1)
یعنی ستاروں کے گرنے کو دیکھ کر وہ لوگ کہنے لگے کہ ہم نہیں سمجھ سکتے کہ آیا زمین والوں کے لئے
تباہی کا ارادہ کیا گیا ہے۔ یا ان کے رب نے انہیں کوئی فائدہ پہنچانا ہے۔
خدائے تعالیٰ کی عادت ہے کہ مصلح کے تولد ، ظہور اور اس کی فتمندی پر حزب الرحمان اور حزب
الشیطان کی جنگ پہلے اوپر ہوتی ہے۔ پھر زمین پر ۔

حقائق الفرقان
لد ولد
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
آیت کریمہ فَالْمُدَبَاتِ اَمْرًا (النازعات :) اور فَالْمُقَسِمْتِ أَمْرًا (الثريات: ۵)
اور آیت إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظ - ( الطارق:۵) کے نیچے حضرت شاہ عبدالعزیز
صاحب نے مفصل لکھا ہے کہ فرشتے بروج پر اثر ڈالتے ہیں اور ان سے ایک اثر ہوا اور دیگر اشیاء پر
پڑتا ہے۔ اور ملائکہ کا اثر شہب میں بھی نفوذ کرتا ہے۔
۲۸ نومبر ۱۸۸۵ء میں ۲۷ اور ۲۸ نومبر کی درمیانی رات میں غیر معمولی کثرت سے شہب گرے
تو اس وقت ہمارے امام علیہ السلام کو اس نظارہ پر یہ وحی بکثرت ہوئی ۔ دیکھو صفحہ ۲۳۸ براہین احمدیہ۔
يَا أَحْمَدُ بَارَكَ اللهُ فِيكَ مَا رَمَيْتَ إِذْرَ مَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَهُى
۴
اور اسی کے بعد د مدارذ والسنین نظر آیا اور ۱۸۷۲ء کی رمی شہب غیر معمولی تھی ۔ و غیر معمولی تھی ۔ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔
پس یہ اور کل کو اکب زینت سماء الدنیا ہیں اور روحانی عجائبات کی علامات ہیں اور نیز ان سے
راہ نمائی حاصل ہوتی ہے۔ یہی تین فائدے بخاری صاحب نے اپنی صحیح میں بیان فرمائے ہیں۔
اب اس سوال کا جواب ختم کرتے ہیں ۔ مگر قبل اس کے کہ ختم کریں۔ آیات ذیل کا بیان بھی
ضروری و مناسب معلوم ہوتا ہے۔
وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيْطِينُ - وَ مَا يَنْبَغِي لَهُمْ وَ مَا يَسْتَطِيعُونَ إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ
لَمَعْزُولُونَ (الشعراء : ۲۱۱ تا ۲۱۳) تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَاكِ أَثِيمٍ - (الشعراء: ۲۲۳)
اللہ سے دور ہلاک ہو نیوالی خبیث روحوں کے ذریعہ یہ کلام الہی نازل نہیں ہوا۔ اور ان کے
مناسب حال بھی نہیں اور ایسا کلام لانے کے لئے وہ طاقت ہی نہیں رکھتے ۔ بے ریب ایسا کلام سننے
سے وہ الگ کئے گئے ہیں۔ کیونکہ تمام شیطانی کاموں کا قرآن مجید میں استیصال ہے۔ بھلا شیطان
اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارتا ہے؟ شیاطین تو ہر ایک کذاب، مفتری، بہتانی ، بدکار پر نازل ہوا
کرتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۷۶ مورخه ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۱ تا ۲۷۵)
اے پھر قسم ہے تدبیر کرنے والوں کی حکم سے۔ ۲ پھر قسم ہے ان فرشتوں کی جو تمام امور کے بانٹنے والے ہیں ۔
سے کوئی نفس ایسا نہیں جس پر محافظ نہ ہو۔ ہے اے احمد خدا نے تجھ میں برکت رکھ دی ہے۔ جو کچھ تو نے چلا یا
تو نے نہیں چلایا بلکہ خدا نے چلایا۔

حقائق الفرقان
لد ٢٠
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
ا - وَقَالُوا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحُبِ السَّعِيرِ -
ترجمہ۔ انہوں نے کہا ۔ ہم سننے سمجھنے والے ہی ہوتے تو دوزخیوں ہی میں کیوں ہوتے ۔
تفسیر روح کی بیماریوں کے علاج کا ایک ہی نسخہ ہے۔ جس کا نام قرآن شریف ہے ۔
اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بدکار لوگ کہیں گے کو كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحُبِ
السَّعِيرِ کہ اگر ہم خدا کے فرستادوں کی باتوں کو کان دھر کر سنتے اور عقل سے کام لیتے تو آج ہم
دوزخیوں میں سے نہ ہوتے۔ یہ حسرت ان کو کیوں ہوگی۔ صرف اس لئے کہ وقت ان کے ہاتھ سے
نکل گیا اور اب پھر ہاتھ نہیں آسکتا۔ پس روح کی بیماری کا یہی علاج ہے کہ وقت کو ہاتھ سے نہ
گنوادے اور اس نور اور شفا کتاب قرآن شریف پر عملدرآمد کرے۔ اپنے حال اور قال اور حرکت
اور سکون میں اُسے دستور العمل بناوے۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه ۱۳ )
اگر ہم حق کے شنوا ہوتے تو دوزخ میں کیوں جاتے ۔ اس سے ثابت ہوا کہ حق کا سننا فرض ہے اور
غیبت کا سننا حرام ہے۔ سماع کے متعلق صوفیا میں بحث ہے۔ میرے نزدیک سماع قرآن و حدیث
ضروری ہے مگر ایک شیطانی سماع ہے کہ راگنی کی باریکیوں پر اطلاع ہو۔ یہ نا جائز ہے۔
۱۲
بدر جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۴)
فَاعْتَرَفُوا بِذَنْبِهِمْ فَسُحْقًا لِأَصْحُبِ السَّعِيرِ ۔
ترجمہ۔ غرض جہنمی لوگ اپنے گناہوں کا اقرار کریں گے اور جہنمی رحمت سے دور ہوں گے۔
تفسیر - سحقا ۔ لعنت (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۶ ۷۰ - ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۷۵)
یعنی دوزخی (حسرت سے ) کہیں گے اگر ہم سنتے یا عقل سے کام لیتے تو دوزخیوں میں شامل نہ ہوتے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۵)
١٣ - إِنَّ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمُ بِالْغَيْبِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ -
ترجمہ ۔ جو لوگ تنہائی میں یا بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں تو ان کے لئے معافی ہے اور بڑے
بڑے اجر ہیں ۔
تفسیر - يَخْشَوْنَ ۔ ڈرتے ہیں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کے لئے مغفرت اور بڑا اجر ہے۔

حقائق الفرقان
لد ۔
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
اسی کے متعلق دوسری جگہ قرآن شریف میں فرمایا ہے ۔ وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتْنِ
(الرحمن: ۴۷) ۔ جو اللہ تعالیٰ کے حضور میں کھڑے ہونے کے وقت کے متعلق ڈرتا ہے۔ اس کے
واسطے دو جنت ہیں ۔ بے خوف اور بے باک آدمی اصل میں خوف میں ۔خوف سے امن میں وہ ہے۔
جس کے دل میں خدا کا خوف ہے۔ ایک شاعر نے کیا خوب لکھا ہے
لا تَخَافُوا مژده ترسنده است هر که می ترسد مبارک بنده است
خوف و خشیت خاص دانایان بود ہر کہ دانا نیست کے ترسال بود
تر سگاری رستگاری آورد
ہر کہ درد آرد عوض درمان بود
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا ا نمبر ۶ ، ۷ - ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۵)
او
۱۵ - اَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ -
ترجمہ ۔ بھلا جس نے پیدا کیا وہی نا واقف ہو حالانکہ وہ تو بڑا باریک بین اور باخبر ہے۔
تفسیر من خلق ۔ کس نے پیدا کیا ؟ اس میں آریاؤں کے اس عقیدہ کا رد ہے وہ کہتے ہیں کہ
خدا مادہ اور روح کا پیدا کرنے والا نہیں ہے دلیل دی ہے۔ اِنَّ اللهَ هُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ --
کسی شئے کے پیدا کرنے کے واسطے اس شئے کا کامل علم لازم ہے۔ خدا لطیف ، خبیر ہے۔ روح اور
مادہ کے متعلق اُسے کامل علم ہے کہ وہ کیونکر پیدا ہو سکتا ہے اور پھر اسے قدرت بھی ہے۔ اگر خدا تعالیٰ
نے کوئی ذرہ اور روح پیدا ہی نہکیا۔ تو اس کے متعلق کامل علم کیوں کر رکھ سکتا ہے۔ براہی
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا ا نمبر ۶ ، ۷ - ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۵)
١٦ - هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ ذَلُولًا فَامْشُوا فِي مَنَاكِبِهَا وَكُلُوا مِنْ
رِزْقِهِ وَإِلَيْهِ النُّشُورُ ۔
ترجمہ ۔ (اے آدمیو) تمہارا رب وہی تو ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے نرم بچھونا بنا دیا ہے تو اُس
کے اطراف میں ( جدھر چاہو ) چلو پھرو اور اسی کی روزی کھاؤ اور اسی کی طرف مرکر چلنا ہے۔
لے لا تَخَافُوا اصل میں ڈرانے والا پیغام ہے۔ مبارک ہے وہ جو خوف رکھتا ہے۔ خوف وخشیت عقل مندوں کا
خاصہ ہے۔ بھلا نادان بھی کبھی ڈرا کرتے ہیں؟ خوف نجات دیتا ہے وہ جو درد دلاتا ہے اس کا علاج بھی کرتا ہے۔
کچھ شک نہیں کہ اللہ بڑا باریک بین اور باخبر ہے۔
رہے

حقائق الفرقان
۴۰۷
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
تفسیر ذلولا - وہ خدا جس نے زمین کو تمہارے ماتحت کیا ہے۔
فَامْشُوا۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ چلے جاؤ۔ یہ صحابہ کو حکم ہے کہ جہاں یہ سمجھو کہ اس جگہ ہمارا
دین قائم نہیں رہتا۔ اس جگہ کو چھوڑ دو۔
ذلول۔ اس اونٹنی کو بھی کہتے ہیں جس سے لادنے وغیرہ کا ہر قسم کا کام لیا جائے ۔ وہ جانور جو
بار برداری کا کام دیں ۔ زمین بھی چلتی ہے اور تمام انسانوں اور مکانوں کو اپنے ساتھ اٹھائے پھرتی ہے۔
اس آیت میں آریاؤں کا ایک رد ہے جو کہتے ہیں کہ جو کچھ ہمیں ملتا ہے۔ وہ پہلے جنم اور تناسخ کا
نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ خدا نے تمہیں زمین دی اور اسے تمہارے لئے مسخر کر دیا۔ بتلاؤ یہ
تمہارے کسی عمل کے نتیجہ میں تمہیں ملی ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ا ا نمبر ۶ ، ۷۔ ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۵)
6
- وَأَمِنْتُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ أَنْ يَخْسِفَ بِكُمُ الْأَرْضَ فَإِذَا هِيَ تَمُورُ -
-
ترجمہ ۔ کیا تم بے خوف ہو گئے اس رب سے جو آسمان کا مالک ہے اس سے کہ زمین میں تمہیں دھنسا
دے پھر وہ پڑی جھکولے مارا کرے۔
تفسیر - يَخْسِفَ بِكُمُ الْأَرْضَ ۔ تمہیں ذلیل کر دے۔ اس میں غزوہ بدر کی طرف اشارہ ہے۔
تمور ۔ زمین کانپ رہی ہے کیونکر عمائد مر گئے ہیں۔
مَنْ فِي السَّمَاءِ - پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا ہے کہ خدا آسمان میں ہی ہے۔ انہیں سمجھنا
چاہیے کہ قرآن شریف نے اللہ تعالیٰ کے واسطے کوئی خاص مکان تجویز نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے متعلق
انه بِكُلِّ شَيْءٍ مُحِيطٌ - ( حم السجدة : ۵۵) فرمایا ہے۔ ہاں اس آیت میں جو فِي السَّمَاءِ کا
کا لفظ
آیا ہے۔ یہ ایک محاورہ عربی زبان ہے۔ اور اس سے مراد ہے۔ ایک اٹل بات۔ اور چونکہ آسمان
بلندی پر ہے۔ اور سب بلندیوں کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔ اس لئے بغرض اظہار عظمت خداوندی یہ محاورہ
استعمال کیا گیا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۶، ۷۔ ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۵)
ے بے شک اللہ سب ہی چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔

حقائق الفرقان
لد ٧٠
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
۱۸ - اَمْ أَمِنْتُمْ مَّنْ فِي السَّمَاءِ أَنْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا فَسَتَعْلَمُونَ
كَيْفَ نَذِيرِ -
ترجمہ ۔ یا اس کے رب کے غضب سے نہیں ڈرتے جو آسمان میں ہے کہ بھیج دے تم پر پتھر کی
برسات ۔ تو قریب ہی تم کو معلوم ہو جائے گا کہ ہمارا ڈرانا کیسا تھا۔
تفسیر۔ حاصِبا ۔ اس میں غزوہ خندق کی طرف اشارہ ہے جس میں مکہ والے مدینہ والوں ۔
ساتھ مل گئے تھے۔
کے
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۶ ، ۷ - ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۵)
۲۰ - او لَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ ضَفْتِ وَ يَقْبِضُنَ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا
الرَّحْمَنُ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ -
ترجمہ ۔ کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا جو ان کے اوپر پر کھولے اور موچے اڑا کرتے ہیں۔
رحمن کے سوا انہیں کون تھامے رہتا ہے۔ بے شک وہ ہر شے کا نگران ہے۔
تفسیر - الطاير - مردار خوار جانور پیشگوئی ہے کہ تم شکست کھاؤ گے۔ اور یہ جانور تمہاری لاشیں
کھائیں گے۔ یہ گدھ جو آسمان میں پھرتے ہیں ۔ یہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے رکے ہوئے ہیں ورنہ یہ تم کو
نوچ نوچ کر کھا جاتے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ نمبر ۷۶ مورخہ ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۵)
۲۱ - أَمَّنْ هُذَا الَّذِي هُوَ جُنْدٌ لَكُمْ يَنْصُرُكُمْ مِنْ دُونِ الرَّحْمَنِ إِن
الْكَفِرُونَ إِلَّا فِي غُرُورٍ ۔
ترجمہ۔ بھلا ایسا کون ہے جو تمہار ا لشکر بن کر تمہاری مدد کرے رحمن کے مقابلہ میں ۔ بے شک کا فر تو
دھو کے ہی میں ہیں ۔
ودو
تفسیر - جند ۔ یہ تمہارے لشکر تمہارے کسی کام نہ آویں گے اور خدا کے عذاب کو ٹال نہ سکیں گے ۔
مِنْ دُونِ الرَّحْمنِ ۔ رحمان کے مقابلہ میں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۶، ۷ - ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۵)

حقائق الفرقان
۴۰۹
سُوْرَةُ الْمُلْكِ
۲۲ - أَمَّنْ هُذَا الَّذِي يَرْزُقُكُمْ إِنْ أَمْسَكَ رِزْقَهُ ۚ بَلْ تَجُوا فِي عُتُوٍّ وَ نُفُورٍ -
ترجمہ ۔ بھلا ایسا کون ہے جو تمہیں روزی دے اگر رحمن روزی بند کر دے۔ ہاں کا فر تو سرکشی اور حق
سے نفرت کرنے پر اڑے بیٹھے ہیں۔
تفسیر - امسک ۔ اس میں پیشگوئی ہے کہ جب قحط پڑے گا تو پھر کون تمہاری امداد کرے گا ؟
مکہ میں ایک دفعہ شدید قحط پڑا تھا۔ جس میں لوگوں نے ہڈیاں پیس پیس کر کھائی تھیں ۔
لجوا ۔ اڑ رہے ہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۷۶ مورخہ ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۵)
۲۳- أَفَمَنْ يَمْشِي مُكِبًا عَلَى وَجْهِهَ أَهْدَى أَمَّنْ يَمْشِي سَوِيًّا عَلَى صِرَاطٍ
مُسْتَقِيمٍ ۔
ترجمہ ۔ تو کیا جو شخص اپنا منہ اوندھا کئے چلے وہ زیادہ راہِ راست پر ہے یا وہ شخص جو سیدھا راہِ
راست پر چلا جا رہا ہے۔
تفسیر ۔ اس آیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نمونہ ان کے سامنے پیش کیا گیا ہے کہ
دیکھو شخص تم میں ہے جو بڑی دوراندیشی سے سیدھا ہو کر چلتا ہے۔ وہ صراط مستقیم پر ہے۔ اس کی راہ
کو تم بھی اختیار کرو تا کہ تمہیں کامیابی حاصل ہو۔ ورنہ وہ تم پر فتح یاب ہوگا۔ کیونکہ اس کے مقابلہ میں تم
تو منہ کے بل گرے ہوئے ہو۔ تم کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ا ا نمبر ۶ ، ۷ - ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۵)
۲۴- قُلْ هُوَ الَّذِي أَنْشَاكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْدَةَ
قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ -
ترجمہ ۔ ان سے کہہ دو ہی تو رحمن ہے جس نے تم کو پیدا کیا اور تمہارے لئے سننے کو کان اور دیکھنے کو
آنکھیں اور سمجھنے کو دل بنائے ۔ اور تم لوگ بہت ہی کم شکر گزار ہو۔
تفسیر ۔ اللہ تعالیٰ اپنے احسانات کا ذکر کرتا ہے۔ اس نے تمہیں کان، آنکھ اور دل دیا۔ اگر آدمی
کے ناک کی نوک ایک ماشہ بھر کٹ جائے تو وہ مجلس میں بیٹھنے کے قابل نہیں رہتا۔ ہمارے سامنے وہ
اندھے موجود ہیں لیکن ہم آنکھوں والے اپنی آنکھوں کی قدر نہیں کرتے۔ انسان کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ

حقائق الفرقان
۴۱۰
سُورَةُ الْمُلْكِ
کی نعمتوں کی قدر کرے کہ اس نے کس قدر احسان ہم پر کئے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا ا نمبر ۶ ، ۷ - ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۵)
٢٦ - وَ يَقُولُونَ مَتَى هُذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ -
ترجمہ ۔ اور وہ ( بے ایمان ) کہتے ہیں کہ (عذاب یا قیامت کا ) وعدہ کب پورا ہو گا جب تم سچے ہو۔
تفسیر - متی ۔ کفار سوال کرتے ہیں، یہ وعدہ کب پورا ہو گا۔ ہم پر کب عذاب آئے گا۔ یہ تو اسی
دنیا کی بات ہے۔ تم تاریخ مقرر کرو! (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۷،۶۔ ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۶)
۲۸
فَلَمَّا رَأَوُهُ زُلْفَةً سِيِّئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُوا وَقِيلَ هُذَا الَّذِي
كُنْتُمْ بِهِ تَدَّعُونَ -
ترجمہ ۔ پھر جب اُس ( عذاب یا قیامت کو دیکھیں گے کہ قریب ہی موجود تھا تو منکروں کے
ہرے بگڑ جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی تو نے وہی تو ہے جس کو تم مانگتے تھے۔
تفسیر۔ فرمایا۔ عذاب آئے گا۔ اور تم روسیاہ ہو جاؤ گے۔
۲۹
تَدَّعُونَ ۔ وہ عذاب جس کو تم زور سے مانگتے تھے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۷،۶-۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۶)
تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۵)
سئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُوا - کافروں کے بڑے آدمی برا منائیں گے۔
٢٩ - قُلْ أَرَعَيْتُمْ إِنْ أَهْلَكَنِي اللهُ وَمَنْ مَّعِيَ أَوْ رَحِمَنَا فَمَنْ يُجِيرُ الْكَفِرِينَ
مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ -
ترجمہ ۔ ان سے کہہ دو (خبر ) اگر مجھے اور میرے ساتھ والوں کو اللہ ہلاک کر دے یا ہم پر رحم
فرماوے، مگر وہ کون ہے جو کافروں کو ٹیس دینے والے عذاب سے پناہ دے۔
تفسیر بہت لوگ کہا کرتے ہیں کہ یہ الہام ہوا تھا۔ کیوں پورا نہیں ہوا۔ فرمایا۔ تم پر عذاب ضرور
آئے گا خواہ میرے سامنے آئے ۔ خواہ میرے بعد آئے ۔ تم نجات نہیں پاسکتے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۶، ۷ مورخہ ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۶)

آج 10 میں سے 10 باقی