سُوْرَۃُ الْقَلَمِ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
۴۱۱
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
سُوْرَةُ الْقَلَمِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ قلم کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔
۲ تا ۔ ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ - مَا اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ وَ إِنَّ
لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ وَ وَ إِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ - فَسَتُبْصِرُ وَ يُبْصِرُونَ ۔
بِأَيِّكُمُ الْمَفْتُونُ -
ترجمہ ۔ قسم ہے نون اور قلم اور کل مسودات کی ۔ تو ا ۔ تو اپنے رب کی مہربانی سے سے دیوانہ تو نہیں ہے۔
بے شک تیرے لئے اجر ہے جو کبھی منقطع ہونے والا نہیں ( اس لئے کہ مجنون کے کام کی مزدوری نہیں
ملتی ) ۔ ( تیسری دلیل یہ ہے کہ ) بے شک بے شک تو اعلیٰ درجہ کے خلق پر پیدا کیا گیا ہے ( یعنی
مجنون میں تو خلق نہیں ہوتا ) ۔ تو قریب ہے کہ تو بھی دیکھ لے گا اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔ ( یہ چوتھی دلیل
ہے کہ مجنون غور نہیں کرتا ) ۔ کہ تم میں سے کون بڑا خبطی ہے ( یہ پانچویں دلیل ہے ) ۔
تفسیر دوات اور قلم اور وہ عظیم الشان صداقتیں جن کو لوگ لکھتے ہیں اور لکھتے رہیں گے۔ ( ان
کے مطالعہ کا نتیجہ تو یہی ہو گا ) کہ تو اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں کیونکہ وہ تمام تحریریں تیری
صداقت کی گواہ رہیں گی اور دوسری دلیل یہ ہے کہ تیری محنت و کوشش کا بدلہ۔ اجر۔ اس کی مزدوری یہ و
تیرے لئے غیر منقطع ابدی ہے اور ظاہر ہے کہ مجنون کی محنت و کوشش کا تو کوئی اجر ہی نہیں ہوا کرتا۔
تیسری دلیل یہ ہے کہ مجنون تو خلیق نہیں ہوتے ۔ اور تو خلق پر کیا خلق عظیم پر ہے۔ آپ کی مقناطیسی
جذب اور آپ کے اخلاق ہی تھے کہ اڑب عرب آپ کے حکم پر اپنے خون کو پانی کی طرح بہاتے
تھے اور چوتھی دلیل یہ ہے کہ مجنون کے افعال و اقوال مثمر ثمرات خیر اور منتج کسی نیک نتیجہ کے نہیں ہوا

حقائق الفرقان
۴۱۲
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
کرتے اور تیرے اقوال اور تیرے افعال کا نتیجہ تو بھی دیکھ لے گا۔ اور دوسرے لوگ بھی دیکھ لیں
گے۔ اور یہ کیسی سچی پیشگوئی نکلی ۔ دنیا میں صرف آپ ہی ہی اکیلے ایسے کامیاب ب ہوئے ہوئے ہیں ہیں ؟ جنہوں نے
المَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي - (المائدۃ:۴) کی آواز اپنی زندگی میں اپنے کانوں
سے سنی اور رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا ۔ (النصر: ۳) کا نظارہ اپنی آنکھوں
سے دیکھا ۔ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَارَكَ فَإِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔ اس پر بھی نہ ماننے والوں نے نہ مانا
پر نہ مانا۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۵ ۶۶ )
دنیا میں انسان ایک عجب معجون ہے ۔ اس نے زمین کو پھاڑا، پہاڑوں کو چیرا، سمندر کی تہہ
سے موتی نکالے، ہوا، سمندر، روشنی پر حکومت کرتا ہے۔ باوجود اس کمال کے کسی اور کے نمونہ کو
اختیار کرنا چاہتا ہے۔
وہ تاجر، کسی بڑے تاجر، سپاہی کسی بڑے کمان افسر کی طرح بنا چاہتا ہے۔ راولپنڈی کے ایک
دربار میں پرنس آف ویلز کی شان و شوکت دیکھ کر ایک احمق نے مضمون لکھا کہ کاش میں ہی پرنس
ہوتا۔ ایک میرا دوست مرض جذام میں گرفتار یہاں آیا۔ مجھے کہنے لگا۔ آپ عقلمند نہیں معلوم ہوئے۔
آپ مجھے اجازت دیں۔ میں کوشش کروں ۔ فوراً آپ کو زمین کے بڑے مربعے دلا سکتا ہوں ۔ آپ
بادشاہ بن جائیں گے ! میں نے اسے کہا تم نہیں جانتے۔ خوشی اور شے ہے۔ تم مجھے زمین دلواتے ہو۔
خود تو بڑے زمیندار ہو۔ مگر دیکھو۔ تم میں ایسی بیماری ہے کہ تمہارے رشتہ دار بھی تم سے نفرت کرتے رشتہ دار
ہیں۔ پھر وہ زمین کس کام ۔ غرض ہر شخص کسی نمونہ کو سمجھنے کا خواہشمند ہے۔ کوئی حسن و جمال کا شیدا، کوئی
ناموری چاہتا ، کوئی حکومت کو پسند کرتا ، کوئی کسی اور بڑائی کا حریص ہے۔ اس واسطے اللہ تعالیٰ ان
کے واسطے ایک نمونہ پیش کرتا ہے۔ دوات اور قلم ہو ۔ اور اس سے جو کچھ لکھا جا سکتا ہے۔ سیاسی لوگ
سیاست پر کتب لکھتے ، ناولسٹ ناول لکھتے اور مختلف لکھنے والے مختلف اشیاء پر لکھتے اور ان کی تحریریں
جمع کرو ۔ یہ ثابت ہو گا کہ محمد رسول مجنون نہیں تھا۔ اس نے جو کچھ خلقت کے سامنے پیش کیا۔ وہ
حق و حکمت سے پر۔ اور اس نے جو تحریر پیش کی ہے اس کا مقابلہ کوئی تحریر دنیا بھر کی نہیں کر سکتی ۔ تمام
لے میں نے کامل کر دیا تمہارے لئے دین اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی ۔ ہے اور تو دیکھے لوگوں کو کہ اللہ کے
دین میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں ۔ سے بعدۂ جارج پنجم ۔ مرتب

حقائق الفرقان
۴۱۳
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
تعلیمات جن پر عمل کر کے انسان خدا تک پہنچ سکتا ہے۔ وہ سب اس کتاب میں جمع ہیں۔ دلیل یہ ہے
کہ مجنون کے نہ رونے کی کسی کو پرواہ ہے نہ اس کے ہنسنے کی کسی کو خواہش ہے نہ اس کی طاقت کی قدر
ہو سکتی ہے وہ سارا دن سوئے، جاگے ، بیٹھے ، سردی میں ننگا ، گرمی میں لحاف لے۔ اس کی محنت کا بدلہ
نہیں ۔ لیکن اے نبی ! تیری محنتوں کا ثمرہ غیر ممنون ہے۔ اس کا خاتمہ نہیں ۔ ہم نے خود تجربہ کیا ہے۔
آنحضرت کے ہر کام کا پھل ہمیشہ قائم ہے۔ پھر مجنون کے اخلاق نہیں ہوتے ۔ وہ دوست کو دشمن اور
دشمن کو دوست بنا لیتا ہے۔ لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بڑے اخلاق اعلیٰ رکھتے تھے۔ حضرت
عائشہ فرماتی ہیں کہ قرآن لائف آف محمد ہے ۔ خُلُقُهُ الْقُرْآن ۔ پھر فرمایا۔ دیکھو اے مخالفو ! اس
کے مقابلہ میں کسی کا زور نہ چلے گا۔ یہ بھی دیکھے گا اور تم بھی دیکھو گے کہ کون فتح مند ہوتا ہے۔
عرب اور عجم کوئی اس کے بالمقابل کامیاب نہ ہو سکے گا۔ یہ اس کی صداقت کی دلیل ہے ۔
اگر تم کوئی نمونہ اعلیٰ چاہتے ہو اور وعدۂ خداوندی فَمَن تَبِعَ هُدَائ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہو تو
یا د رکھو کہ علم کے لئے قرآن شریف اور عملی زندگی کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عملدرآمد
بس ہے ۔۔۔ آج تک جس نسخہ کو بہت آزمایا اور سچا پایا ہے۔ وہ یہی کہ فتح اور نصرت اور کامیابی کے
حصول کا ایک ہی نسخہ قرآن شریف ہے۔ ( بدر جلد ۱۲ نمبر ۱۵ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۱۲ء صفحه (۳)
ن والقلم ۔ دواتوں اور قلموں سے جو کچھ لکھا جاتا ہے ان سب پر غور و خوض اور سب علوم پر
وود
مفید نتائج مرتب ہوتے ہیں ۔ ( لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ ) پھر مجنون میں خلق نہیں ہوتا اور تم اعلیٰ اخلاق پر
قائم ہو۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۵)
مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُون ۔۔۔۔۔۔۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اپنے رب کے فضل سے تو مجنون نہیں
کیونکہ تو اعلیٰ اخلاق پر ہے اور مجنون کے اخلاق و فضائل اعلیٰ کیا ادنی درجہ پر بھی نہیں ہوتے۔ پھر
مجنون تمام دن اور رات میں کوئی کام کرے اس کے کاموں پر کچھ نتائج و ثمرات صحیحہ واقعیہ مرتب نہیں
ہوا کرتے اور جو تو نے کام کئے ہیں ان کے نتائج تو بھی دیکھ لے گا اور تیرے مخالف بھی دیکھ لیں گے
کہ مجنون کون ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام صفحه ۳۲۲)
ن - دوات - مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونِ ۔ تو مجنون نہیں ہے۔
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے کفار کے اس قول کارڈ کیا ہے کہ نعوذ باللہ آنحضرت (صلی اللہ

حقائق الفرقان
۴۱۴
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
علیہ و آلہ وسلم) مجنون ہیں۔ اور اس پر دلائل دیئے ہیں۔ فرمایا قلم دوات کولو اور جو علوم دنیا میں پیدا
ہوئے ہیں سب کو جمع کرو اور تمام انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات کو لو اور ان کو ایک جگہ جمع کرو۔ اور پھر
اس کلام ( قرآن ) کے ساتھ مقابلہ کر کے غور کرو کہ کیا یہ مجنون کا کلام ہے۔
بلکہ فرمایا قلم اور دوات کے ساتھ جو کچھ آئندہ بھی کبھی لکھا جاویگا۔اس سے ہمیشہ یہی ثابت ہوتا
رہے گا کہ یہ خیال جو اس نبی کے متعلق کیا گیا ہے بالکل باطل ہے۔ ہر ایک نیا علم جو دنیا میں نکلے گا۔ جو
خداوند تعالیٰ سے محبت اور مخلوق پر شفقت کے متعلق ہوگا۔ وہ اس کی صداقت اور علم و عقل کے کمال کو
ثابت کرتا رہے گا۔ وہ تمام بخشیں اور تحریریں جو آئندہ ہوں گی وہ کوئی ایسا دینی مسئلہ پیدا نہ کر سکیں
گی ۔ جو انسان کی بہبودی کے واسطے ضروری ہو اور اس پاک کلام میں نہ پایا جاتا ہو۔ پھر ایسی کتاب
کالانے والا کیونکر مجنون ہو سکتا ہے۔
ان آیات میں اس امر کی طرف بھی اشارہ ہے کہ اب قلم و دوات کا زمانہ آنے والا ہے جبکہ ہر
شے لکھی جائے گی اور صحائف بہت کثرت سے ہوں گے۔ اور بڑے علوم کا زمانہ خیال کیا جاوے گا۔
اس وقت بھی قرآن شریف کی شریعت صحیح اور غیر متبدل ثابت ہوگی ۔ اور دنیا کو ماننا پڑے گا کہ ایسے
مستحکم ، معقول، مدل کالا نے والا بجز ایک کامل نبی کے کوئی ہو نہیں سکتا۔ چہ جائیکہ وہ دیوانہ ہو۔
غَيْرَ مَمْنُون - غیر منقطع ۔ چونکہ یہ کلام ایسا ہے کہ فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ ( البينة: ۴) اس میں مضبوط
کتابیں شامل ہیں جو قائم رہنے والی ہیں۔ اس واسطے یہ علوم ہمیشہ سچے ثابت ہوتے رہیں گے اور ان
سے دنیا میں ہمیشہ نور پھیلتا رہے گا اور اس طرح تیرا ثواب جاری رہے گا کیونکہ یہ ابدی شریعت ہے۔
یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجنون نہ ہونے کی ایک دلیل بیان فرمائی ہے۔ کیونکہ
پاگل جو ہوتا ہے۔ نہ اس کے کاموں میں کوئی ترتیب اور نظام ہوتا ہے اور نہ اس کے کاموں پر نتائج
مترتب ہوا کرتے ہیں۔ برخلاف اس کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کام منتظم تھے۔ اور
ان سے بڑے بڑے اہم اور مفید نتائج پیدا ہوئے۔
اس میں اہل عرب کو اور آئندہ تاریخ زمانہ پر نگاہ کرنے والوں کو سمجھایا ہے کہ دیکھو ہمارا رسول
بھی ایک کام کر رہا ہے اور اس کے بالمقابل تم بھی ایک کام کر رہے ہو۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مکہ کو کون فتح
کرتا ہے اور غیر منقطع اجر کس کو ملتا ہے۔ کون عاقل ثابت ہوتا ہے اور کون دیوانہ۔

حقائق الفرقان
لدان
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
ایک اور دلیل آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاگل نہ ہونے کی اس جگہ بیان فرمائی ہے۔
فرمایا ۔ جو شخص خلق عظیم اپنے اندر رکھتا ہے۔ اس کو پاگل کس طرح کہہ سکتے ہیں ۔ پاگل کے اخلاق
اچھے نہیں ہوا کرتے۔ ہوا کرتے۔ کیا وہ شخص جو عاقبت اندیشی ، شجاعت ، مروت ، جودوسخا ، استقامت ،
بلند ہمتی ، عفت ، حیا ، زہد، انتقا۔ ریاضت، فصاحت، بلاغت، عفو، کرم، رحم، حلم ، توکل، امانت،
دیانت۔ غرض تمام اخلاق فاضلہ کا سر چشمہ ہو۔ کیا وہ مجنون ہو سکتا ہے۔ ہر گز نہیں ۔
یا د رکھنا چاہیے کہ خلق صرف نرمی، حلیمی اور انکسار کا نام نہیں ۔ جیسا کہ عام طور پر سمجھا گیا
ہے۔ بلکہ انسان کے اندر بمقابلہ ظاہری قوی کے جو باطنی کمالات کی کیفیات ہیں ۔ ان سب کا نام
خلق ہے ۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں وہ سب پائی جاتی تھیں ۔ اسی پر قرآن شریف
میں دوسری جگہ فرمایا ہے۔
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : ۲۲)
کہ اخلاق کے واسطے یہ رسول کامل نمونہ ہے۔ اس کی سنت کو اختیار کرو۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلق کے متعلق سوال ہوا تھا
تو انہوں نے فرمایا ۔ خُلُقُهُ الْقُرآن آپ کا خلق قرآن تھا ۔ قرآن مجید میں جو اعلیٰ تعلیم دی گئی ہے اس
سارے کے عمل کا آپؐ نمونہ تھے۔ جو لوگ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سوانح عمریاں تلاش
کرتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ جناب صدیقہ کے اس قول کی طرف توجہ کریں۔
دنیا داروں کی ہمیشہ عادت چلی آئی ہے کہ خدا کے محبوب مجذوب لوگوں کا نام دیوا نہ رکھتے ہیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب سلطان روم کو اس کے اراکین کی خراب حالت کی طرف
توجہ دلائی تو آپ کو بھی کہا گیا کہ تو مجنون ہے۔ جس پر انہوں نے خدا تعالیٰ کے حضور میں عرض کی تو
آنکس که بتو رسد شہاں را چه کند بافر توفر خسرواں رواں چه کند
چوں بندہ شناختت بدال عز و جلال بعد از جلال دیگران را چه کند
دیوانه کنی ہر دو جهانش بخشی
دیوانہ تو ہر دو جہاں را چه
ے جس نے تجھے پالیا (یعنی خدا کو ) اس کو بادشاہوں سے کیا واسطہ۔ وہ احترام و شکوہ خسرو کولے کر کیا کرے گا۔ راکو) کیا
جب بندہ تیرے اس عز و جلال کو پہچان لے تو اس کے بعد اُسے کسی دوسرے کے جلال کی حاجت نہیں رہتی۔ تو پہلے
اپنا دیوانہ کرتا ہے اور پھر اسے دونوں جہان بخش دیتا ہے۔ جبکہ تیرا دیوانہ ان دو جہانوں کا کیا کرے گا۔
کند۔

حقائق الفرقان
۴۱۶
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
اسی خلق عظیم کی طرف اشارہ ہے۔ جہاں گزشتہ انبیاء کا ذکر کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کو حکم ہوا ہے۔ فَبِها لَهُمُ اقْتَدِهُ - (الانعام : (۹) انبیاء سابقین میں جو خاص باتیں منفر د طور پر
مخصوص تھیں ۔ ان تمام اخلاق متفرقہ کو اپنی ذات میں جمع کرلے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۷۶ مورخہ ۲۳ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۶)
حدیث شریف میں آیا ہے إِنَّمَا بُعِثْتُ لا تَمِمَ مَكَارِمَ الْأَخْلاقِ میری بعثت اس غرض کے
واسطے ہے کہ تمام اخلاق حسنہ کو اپنے کمال تک پہنچا دوں ۔
اسی پر شاعر نے کہا ہے
ه
۲
حُسنِ یوسف دم عیسی ید بیضاداری آنچه خوباں ہمہ دارند تو تنہاداری
فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ بِأَيِّكُمُ الْمَفْتُونَ ۔ یہ پیشگوئی ہے کہ اے نبی وہ زمانہ قریب ہے
جبکہ تو بھی دیکھ لے گا۔ اور یہ تیرے مخالف بھی دیکھ لیں گے کہ کس کی بات سچی نکلتی ہے۔ اور کون مجنون
ثابت ہوتا ہے۔ فتح مکہ نے بہت جلد کفار پر ثابت کر دیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جو
فرمایا تھا وہی سچ اور حق تھا۔
مجنون اسباب صحیحہ کے مہیا نہ کر سکنے کے سبب ناکام رہتا ہے۔ انبیاء ہمیشہ کامیاب
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۹۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۷)
ہوتے ہیں ۔
- إِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ -
ترجمہ ۔ بے شک تیرا پروردگار اسے خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے گمراہ ہے ( یعنی
تیرے منکر گمراہ ہی ہیں ) اور وہ ہدایت پائے ہوؤں کو بھی خوب جانتا ہے ( یعنی تجھے جو سب ہادیوں
کا سردار ہے )۔
تفسیر اللہ تعالٰی نا کامیابی اور کامیابی اندھا دھند نہیں دیا کرتا بلکہ مومن و کا، دیا کرتا بلکہ مومن کو کامیاب کرتا ہے اور منکر
کو نا کامی حاصل ہوتی ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۸ ، ۹ مورخہ ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۷)
ے تو انہیں کے سیدھے راستہ کی پیروی کر ۔ ۲ آپ حسن یوسف دم عیسی اور ید بیضا رکھتے ہیں ۔ وہ تمام
معجزات جو دوسروں کی انفرادی خوبیاں ہیں وہ سب آپ میں جمع ہیں ۔

حقائق الفرقان
۹ - فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ -
ترجمہ تو جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا۔
تفسیر مکذبین کا کہنا نہ مانو۔
۴۱۷
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
مباحثہ کے وقت مخالف کے مقدمات کو مان نہیں لینا چاہیے۔ بلکہ مخالف جو باتیں پیش کرتا ہے وہ
غالب دعاوی ہی ہوتے ہیں چکر دے کر ان سے دلائل پوچھنے چاہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۸، ۹ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۷)
١٠- وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ ۔
ترجمہ۔ وہ تو یہی چاہتے ہیں کہ تم ذرہ دھیمے پڑھو تو وہ بھی دھیمے پڑ جائیں ۔
تفسیر۔ وہ چاہتے ہیں کہ تو ان سے چکنی چپڑی باتیں کرے اور وہ بھی تیرے ساتھ ایسی ہی باتیں
کریں اور اپنے مذہب پر پکے رہیں ۔
حق کے منکرین ہمیشہ یہ چاہتے ہیں کہ مذہب کے معاملہ میں ان کے ساتھ گفتگو نہ کی جائے اور
جو عیب ان میں ہے بے وہ کبھی ان کو نہ جتلا یا جاوے اور باہمی میل جول ہوتا ر ہے۔ یہ بات خداوند تعالیٰ کو
پسند نہیں۔
ان آیات میں اس واقعہ کی طرف اشارہ ہے جبکہ عمائد قریش جمع ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ہم آپس میں صلح جوئی اختیار کریں اور اس کی راہ یہ ہے کہ اگر
آپ کو مال و دولت کی خواہش ہے تو ہم بہت سا مال جمع کر دیتے ہیں اور اگر عیش و عشرت مقصود ہے تو
عمدہ سے عمدہ کنواری لڑکیاں آپ کے لئے بہم پہنچادیو یں ۔ غرض ہر طرح سے لالچ دیا گیا مگر آپ نے
فرمایا کہ میں ان اشیاء میں سے کسی کا بھی آرزومند نہیں ہوں۔ میں تو صرف تمہاری بہتری چاہتا ہوں
تا کہ تم ہلاک ہونے سے بچ جاؤ ۔ مروی ہے کہ وہ لوگ جو ایسا پیغام لائے تھے ان کے نام یہ ہیں ۔ ولید
بن مغیره ابوجهل ، اسود بن عبد یغوث اور اخنس بن شریق۔
مدارات جائز ہے۔ مداہنہ جائز نہیں ۔ امام غزالی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ مدارات اور مداہنہ تے ہیں کہ مدارات اور مداہنہ
میں باریک سا فرق ہے۔ مدارات اس کو کہتے ہیں کہ اپنے دین کی سلامتی اور حفاظت کے واسطے

حقائق الفرقان
۴۱۸
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
چشم پوشی کی جائے یا اس چشم پوشی میں اپنے بھائی مسلمان کی اصلاح مد نظر رکھی جائے اور مداہنت وہ
ہے کہ اپنے حظ نفس، خواہش نفسانی اور سلامتی جاہ کے لئے چشم پوشی کی جاوے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۸، ۹ مورخہ ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۷)
ا- وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ
ترجمہ ۔ اور تو کہا نہ مان ہر ایک بڑی جھوٹی قسمیں کھانے والے ذلیل بے عقل کا۔ اور ہر
تفسیر - خلاف جھوٹی قسمیں کھانے والا ۔ بہت قسمیں کھانے والا ۔ جیسا کہ بعض لوگوں کی عادت
ہوتی ہے کہ بات بات پر واللہ اللہ کہتے رہتے ہیں ۔ ایسے لوگ خدا تعالیٰ کا نام بے فائدہ لیتے ہیں۔
اور لَا تَجْعَلُوا اللَّهَ عُرْضَةً لِأَيْمَانِكُمْ - (البقرۃ: ۲۲۵) کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ۔
مهين - قليل الفهم ، پست ہمت ، ست رائے، خفیف العقل ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۸ ، ۹ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۷)
۱۲ - هَمَّازٍ مَشَاءِ بِنَمِيمٍ -
ترجمہ - طعنہ دیتا ہے چغلیاں کرتا پھرتا ہے۔
تفسیر - هماز - طعنہ دینے والا ۔ لوگوں کی برائیاں بیان کرنے والا ۔
مشَاء بِنَمِيم - چغل خور سخن چینی کے واسطے لوگوں کے درمیان آمد ورفت کرنے والا۔
حدیث شریف میں آیا ہے۔ سب سے بہتر وہ بندگانِ خدا ہیں جن کو دیکھ کر خدا یاد آتا ہے۔ اور سب
سے بدتر وہ ہیں جو لگائی بجھائی کر کے دوستوں میں جدائی ڈلواتے اور پاک لوگوں کے عیب تلاش
کرتے پھرتے ہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۸، ۹ مورخہ ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۷)
۱۳ - مَنَاعِ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ -
ترجمہ ۔ نیک کام سے روکتا ہے سخت دل ، بداخلاق ، حد سے بڑھتا ہے۔
تفسیر مناعِ الخَيْرِ ۔ نیکی سے منع کرنے والا ۔
خیر کے معنے مال کے بھی ہیں ۔ ولید بن مغیرہ اپنے بیٹوں اور اقارب کو کہا کرتا تھا کہ جو کوئی محمد
۔
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی متابعت کرے گا وہ میرے مال سے محروم رہے گا ۔
لے نہ بنا لو اللہ کو مانع اپنی قسموں کے باعث ۔

حقائق الفرقان
۴۱۹
سُورَةُ الْقَلَمِ
اس کی بہت سی مثالیں اس زمانہ میں بھی موجود ہیں۔ بعض لوگوں نے اپنی اولاد کو مسلمان ہو
جانے کے سبب محروم الارث کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس سے بہتر مال عطا کرے گا۔
اثيم - بدکار (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۸ ، ۹ مورخہ ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۷)
۱۴- عُتُلٍ بَعْدَ ذَلِكَ زَنِيمٍ -
ترجمہ ۔ اڑیل ضدی بڑا بداصل ہے۔
تفسیر۔ عقل ۔ جھگڑے میں سخت ۔ اُجد
زنیم - ولد الزنا نطفہ بے تحقیق جو کسی قوم کا نہ ہو اور اپنے آپ کو اس قوم کا بتلائے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۸، ۹ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۷)
کا۔ سَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ -
ترجمہ ۔ ہم قریب ہی اس کی سونڈھ یعنی لمبی ناک پر داغ لگا دیں گے۔
تفسیر ۔ جس امر میں وہ عزت چاہتا۔ وہ عزت چاہتا ہے۔ اسی میں اس کو بے عزت کیا جاوے گا ۔
۔
خرطوم سے مراد ناک ہے۔ مطلب یہ کہ اس کی ناک کٹ جاوے گی ۔ بے عزت ہوگا ، ذلیل ہوگا۔
یہ ایک پیشگوئی تھی۔ چنانچہ ایسا ہی واقعہ ہوا۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۸ ، ۹ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۷۷)
۱۸ ،۱۹ - إِنَّا بَلَونَهُمْ كَمَا بَلَوْنَا اَصْحُبَ الْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِ مُنَّهَا
مُصْبِحِينَ - وَلَا يَسْتَثْنُونَ -
ترجمہ ۔ ہم نے ان کو آزمایا جیسا باغ والوں کو آزمایا ۔ جب انہوں نے قسم کھائی کہ باغ کے
پھل ضرور توڑ لیں گے صبح ہی۔ اور انشاء اللہ بھی نہ کہا۔
تفسیر - بلونھم ۔ ہم نے ان کو امتحان میں ڈالا ۔
یہاں ایک قوم کا حال بطور مثال کے بیان کیا گیا ہے۔ خدا تعالیٰ نے انہیں ایک باغ عطا کیا
تھا۔ مگر انہوں نے خداوند تعالیٰ کی نعمت کا شکریہ کر کے مساکین کو حصہ نہ دینا چاہا۔ بخل کیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ
تمام باغ جل کر خاک سیاہ ہو گیا۔ اور ان کے ہاتھ بھی کچھ نہ آیا۔
اس مثال سے اہلِ مکہ کو عبرت حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ تمہیں جو ریاست و دولت

حقائق الفرقان
لدا۔
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
دی گئی ہے۔ اس سے نیک فائدہ اٹھاؤ۔ یہ ایک ابتلا ہے کہ مال و جاہ والا ہو کر تم پیغمبر وقت کی اطاعت
کرتے ہو یا نہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۹۴۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۸٬۲۷۷)
يستثنون - استثناء سے مراد شکر نعمت اللہ کا بجالانا ہے اور انشاء اللہ کہنا ہے۔ اہلِ محاورہ بولتے ہیں۔
حلف فُلَانٌ يَمِينًا لَيْسَ فِيهَا اسْتِغْنَاءُ
انسان کو چاہیے کہ اپنے ہر ارادے میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرے اور اس کے علم اور قدرت سے
سہارا لے۔ اور انشاء اللہ کہے ۔ مگر اس مقدس کلمہ کو وعدہ پورا نہ کرنے کا بہانہ نہ بنائے جیسا کہ فی زمانہ
بعض لوگوں کی عادت ہوگئی ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱ انمبر ۹۴۸ مورخه ۳۰ رنومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۷۸)
۲۰ - فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِنْ رَّبِّكَ وَهُمْ نَابِمُونَ -
ترجمہ ۔ پھر اُس پر تیرے رب کی طرف سے ایک بلا پھر گئی اور وہ سوتے کے سوتے ہی رہے۔
تفسیر۔ طائف ۔ پھر جانے والا عذاب۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۹۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۸)
رات کے وقت اس قوم پر عذاب آیا تھا۔
۲۶۔ وَغَدَوا عَلَى حَرْدِ قَدِرِينَ ۔
ترجمہ ۔ اور سویرے ہی جا پہنچے بخل کی نیت سے اپنے کو پورا قادر سمجھ کر۔
تفسیر قدرین ۔ لپک کر چلنے والے۔ مساکین کے نہ دینے کا اندازہ کرنے والے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۹۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۸)
۲۹ - قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُلْ لَكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ
ترجمہ۔ (ان کے) منجھلے اور بہتر آدمی نے کہا کیوں میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ اللہ کی تسبیح کیوں نہیں کرتے۔
تفسیر ۔ اوسَطُهُمْ ۔ جوان میں سے اچھا تھا۔
۔
-
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۹۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۸)
اے فلاں شخص نے قسم کھائی اور انشاء اللہ نہ کہا۔

حقائق الفرقان
۴۲۱
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
٣٣- عَلَى رَبُّنَا أَنْ يُبْدِ لَنَا خَيْرًا مِنْهَا إِنَّا إِلَى رَبَّنَارُ غِبُونَ -
ترجمہ ۔ قریب ہے کہ ہمارا رب اس سے بہتر بدلہ عنایت کرے۔ ہم تو اپنے رب کی طرف راغب ہیں۔
تفسیر۔ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی سرشت اچھی تھی کیونکہ پھر خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کا عزم
ان میں پیدا ہوا۔ جو شخص نقصان پر صبر کرتا ہے اور اپنے گناہوں کا اقرار کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف
رجوع کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ پہلے سے بہتر و برتر عنایت کرتا ہے۔ مولانا روم فرماتے ہیں
ه
اولم خم شکست و هر که بریخت من نگفتم که این زیانم کرد
صد خم صافی از پی آن حوضم داد
و
شاد مانم کرد
او
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۸، ۹ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۸)
۳۵- إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّتِ النَّعِيمِ ۔
ترجمہ ۔ بے شک متقیوں کے لئے ان کے رب کے نزدیک نعمت کے باغ ہیں ۔
تفسیر - مُتَّقِينَ۔ اوپر کی آیات میں منکرین کا بیان ہے۔ اب متقین کا ذکر ہے کہ جن لوگوں نے
تقوی اختیار کیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی متابعت اختیار کی ۔ وہ کامیاب اور بامراد
ہوں گے۔ ان کے لئے جنت النعیم ہے۔ یہاں بھی اور وہاں بھی ۔ یہ ایک پیشین گوئی ہے جو کہ اس
جہاں میں بھی پوری ہوگی اور اگلے جہاں میں بھی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۹۰۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۷۸، ۲۷۹)
٣٦- اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ -
ترجمہ ۔ کیا ہم مسلمانوں کو مجرموں کے برابر کر دیں گے۔
تفسیر۔ مجرم - قطع تعلق کرنے والا ۔
مسلم - سچا فرماں بردار ۔ خدا تعالیٰ سے تعلق رکھنے والا ۔
فرمایا ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے حکموں کو نہیں مانتے اور رسول کا انکار کرتے ہیں۔ وہ ان لوگوں
ے پہلے میرا پیالہ گر کر ٹوٹ گیا اور اس کے ساتھ ہی جو اس میں تھا وہ بھی سب گر گیا۔ مگر میں یہ نہیں کہتا کہ اس سے
میرا نقصان ہوا ہے کیونکہ اس نے (یعنی خدا نے ) صد خالص پیالے میرے حوض کو دے کر مجھے خوش کر دیا ہے۔

حقائق الفرقان
۴۲۲
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
کے ساتھ برابر نہیں ہو سکتے جو قطع تعلق کرنے والے ہیں ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ا ا نمبر ۹۰۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۹)
۳۹ إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ -
ترجمہ ۔ کیا آخرت میں تم کو وہی ملے گا جو تم پسند کرو گے ( کیا تم کو پورا اس میں اختیار دیا گیا ہے )۔
تفسیر ۔ تَخَيَّرُونَ ۔ جو تم پسند کرو۔
کیا جو تم پسند کرتے ہو وہ شریعت بن سکتی ہے؟ خیالات کے ساتھ واقعات وابستہ نہیں ہو سکتے ۔
یہ بہت مشکل بات ہے کہ انسان کی تمام خواہشات پوری ہوتی چلی جائیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۹۰۸ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه (۲۷۹)
۴۱،۴۰- اممْ لَكُمْ أَيْمَانُ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ۚ إِنَّ لَكُمْ لَهَا
دو
تَحْكُمُونَ - سَلُهُمْ أَيُّهُمْ بِذلِكَ زَعِيمٌ -
ترجمہ ۔ یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی اور تم کو وہی
ملے گا جو تم حکم کرو گے ۔ ان سے پوچھ کہ ان میں سے کون اس کا ذمہ لیتا ہے۔
تفسير إلى يَوْمِ الْقِيمَةِ - قیامت کے معاملہ میں ۔
زعيم - ذمہ دار ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۹۴۸ مورخه ۳۰ رنومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۷۹)
۴۳، ۴۴۔ يَومَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَ يُدْعَونَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا
يَسْتَطِيعُونَ - خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى
السُّجُودِ وَهُمْ سَلِمُونَ -
ترجمہ ۔ جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور ان کو بلایا جائے گا سجدہ کرنے کو (یعنی نماز کے
لئے ) تو وہ نہ کر سکیں گے ( یعنی تارک نماز اذان سنے تو سجدے کی طرف نہیں آ سکتے ) ۔ جھکی ہوں گی
ان کی آنکھیں اور ذلت ان پر چھائی ہوئی ہوگی اور حالانکہ وہ تندرستی کی حالت میں نماز کے لئے
بلائے جاتے تھے۔
-
تفسیر - يُكشَفُ عَنْ سَاقٍ ۔ یہ ایک محاورہ عربی زبان کا ہے۔ اور اس کے معنے ہیں ۔ جب
حقیقت کھل جائے گی یا جب بہت گھبراہٹ ہوگی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی