سُوْرَۃُ الْقَلَمِ
حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 2
حقائق الفرقان
۴۲۳
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
بعض تفاسیر کے بیان کردہ معانی کی بناء پر اس آیت پر آریوں اور عیسائیوں نے اعتراض کیا
ہے جو کہ بمعہ جواب درج ذیل ہے۔
وو
وو
مکذب براہین نے تکذیب کے صفحہ ۶۹ میں قرآن شریف کی آیت يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ
ساق کو صانع عالم کی ہستی کی دلیل سمجھ کر یہ اعتراض کیا ہے ” خدائے بے چون و چرا محمد یوں کو کہتا
ہے۔ میں قیامت کے روز تم کو دیدار دوں گا اور تم نہیں مانو گے ۔ اور پھر میں تمہارے اصرار کرنے پر
پنڈلی سے جامہ اٹھا کر بتلاؤں گا تب تم سجدہ میں گرو گے۔ جائے تعجب اور حیرت ہے۔ خداوند تعالیٰ
بسبب زود رنجی کے جامہ سے باہر ہوا جاتا ہے۔ اور نہیں شرماتا
و
مصدق : تمام اعتراض از سر تا پا افتر او بہتان اور راستی سے بے نام و نشان ہے۔ اوّل اس لئے
کہ اگر معترض ہی کا وہ ترجمہ مان لیا جاوے جو خود معترض نے اس آیت کے نیچے لکھا ہے جس روز
جامہ اٹھایا جاوے گا پنڈلی سے اور بلائے جاویں گے لوگ واسطے سجدہ کرنے کے۔ بس نہ کر سکیں گے
( تکذیب صفحہ نمبر ۶۸) جب بھی اس ترجمہ سے وہ باتیں نہیں نکلتیں جو مکذب براہین نے اپنے
اعتراض میں بیان کی ہیں ۔ مثلاً ” تم کو دیدار دوں گا ایک۔ ” اور تم نہیں مانو گے دو۔ پھر
وو
میں تمہارے اصرار پر تین ۳۔ تب تم سجدہ میں گرو گے چار ۔ ” زود رنجی، پانچ نہیں
۶
دو
شرما تا چھ ۔ تعجب و حیرت ہے فَلَا يَسْتَطِيعُونَ کے معنے مکذب نے یہ لکھے ہیں ۔ ” پس نہ کر سکیں
وو۔
گئے اور اعتراض میں مکذب نے لکھا ہے تب تم سجدہ کرو گے آریہ صاحبان! انصاف کرو! اور سچ
کے اختیار کرنے میں دیر نہ کرو ۔ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ (الاعراف: ۱۲۹) اب میں آپ کو اس
آیت کی بقدر ضرورت تشریح سناتا ہوں اور آیت کا ما بعد بھی ساتھ ہی بیان کرتا ہوں ۔
يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَ يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ
تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سُلِمُونَ -
ا یاد رکھو انجام کار کامیابی خدا ترسوں کے حصہ میں آتی ہے۔ ۲ے جس وقت سخت اضطراب کا وقت ہوگا۔
حقائق الفرقان
۴۲۴
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
الساق : عربی میں شدت اور تکلیف کو کہتے ہیں اور کشف الساق شدت اور تکلیف کا ظہور
ہے۔ پس يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقِ کے معنے ہوئے ۔ جب شدت اور تکلیف کا ظہور ہوگا ان معنوں کا
ثبوت علاوہ لغت عرب کے قرآن کریم سے دیا جاتا ہے۔
كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِي - وَقِيلَ مَنْ رَاقٍ - وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ - وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ
إِلى رَبِّكَ يَوْمَئِنِ الْمَسَاقُ (القيامة: ۲۷ تا ۳)
عجِبْتُ مِنْ نَّفْسِي وَ مِنْ أَشْفَاقِي وَ مِنْ طَراوِي الطَّيْرِ عَنْ أَرْزَقِهَا
فِي سَنَةٍ قَدْ كَشَفَتْ عَنْ سَاقِهَا!
اور اب جب جنگ کی شدت ہوتی ہے تو کہتے ہیں کشَفَ الْحَرْبُ عَنْ سَاقٍ یعنی گھمسان کا
رن واقع ہوا۔ اب اس تحقیق پر آیت شریف کا یہ مطلب ہوا کہ جب عبادت کے کمزور کو مرض موت
کی شدت انتہا درجہ کو پہنچ جاتی ہے اور بڑا بوڑھا یا نا تواں زار و نزار ہو جاتا ہے اور اس وقت اللہ تعالیٰ
کی عبادت کی طرف بلانے والے موذن نے حَتی عَلَی الصَّلوةِ حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ کا کلمہ بڑے اونچے
منار سے بلند آواز کے ساتھ پکار سنایا۔ اور وہ میٹھی آواز سلیم الفطرت ناتواں کے کان میں پہنچی ۔ اب
اس کا دل مسجد کو جانے کے لئے تڑپتا ہے۔ مگر اس وقت وہ مرنے کی حالت میں مبتلا۔ اچھی طرح ہل
جل بھی نہیں سکتا اور دل میں کڑھتا ہے مگر اب اس کڑھنے سے قوی نہیں ہو جاتا۔ اسی آیت شریف میں
بقیہ حاشیہ ۔ اور سجدہ کی طرف بلائے جائیں گے ۔ پس ان کو سجدہ کرنے کی طاقت نہ ہوگی ۔ اُن کی آنکھیں
مارے ضعف و دہشت ) کے بے نور ہوگئی ہوں گی ۔ ذلت نے انہیں ڈھانک رکھا ہوگا۔ اور ( اس حالت سے
پہلے ) جب بھلے چنگے تھے۔ سجدہ کے لئے بلائے جاتے تھے۔ اے ایسا نہ ہوگا۔ جس وقت سانس ہنسلی پر پہنچ جاتی
ہے اور کہا جاتا ہے۔ کون افسوس کرنے والا ہے ( جو اسے اب بچالے ) اور ( مریض ) یقین کرتا ہے کہ اب جدائی کا
وقت ہے اور سخت گھبراہٹ اس پر طاری ہوتی ہے۔ اس وقت چلنا تیرے رب کی طرف ہے را جز عرب کے نامی
شاعر کا قول ہے۔ ۲۔ تعجب ہے کہ قحط کے دنوں میں جب شدت سے اضطراب واقع ہوا۔ میں بھوکوں مرنے
کے خوف سے پرندوں کو ان کی روزی کھانے سے روکتا تھا۔
حقائق الفرقان
۴۲۵
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
وو
وَ قَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ کے پیچھے وَهُمْ سَالِمُونَ کا کلمہ ان معنے کا قرینہ موجود ہے۔ جس
کے معنی ہیں اور تحقیق وہ لوگ بلائے جاتے تھے سجدہ کی طرف جبکہ بھلے چنگے تھے، ان معنی کی
تصدیق تفسیر کبیر کے جلد نمبر ۸ صفحہ ۲۷۴ سے بخوبی ہو سکتی ہے۔
دوسری توجیہہ۔ اس آیت شریف کی السَّاقُ ذَاتُ الشَّيئِ وَ حَقِيقَةُ الْأَمْرِ - کیا معنی
ساق کا لفظ عربی زبان میں کسی چیز کی ذات اور اس کی اصل حقیقت کو کہتے ہیں۔ يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ
ساق کے معنی یہ ہوئے ۔ جس دن اشیاء کی اصل حقیقت ظاہر ہوگی ۔ اور انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی
تعلیمات کے منکر اپنی نافرمانیوں کا بدلہ دیکھیں گے۔
اس وقت إِثْمَامًا لِلْحُجَّة پھر سجدہ کی طرف بلائے جائیں گے مگر پہلی نافرمانی کا بد نتیجہ یہ ہوگا کہ
اس وقت سجدہ نہ کر سکیں گے۔
تیسری توجیہہ اس آیت شریف کی یہ ہے کہ ہر ایک چیز کی پہچان مختلف اسباب سے ہوا کرتی ہے
مثلاً کوئی شخص ایک آدمی کو اس کا منہ دیکھ کر پہچان سکتا ہے اور سابقہ جان پہچان والا ادنی نشان جیسے قدم
اور ساق کو دیکھ کر پتہ لگا سکتا ہے۔ اسی طرح ایک سمجھدار، صحیح الفطرت، صاحب دانش ادنی ادنیٰ امور
سے باری تعالیٰ کے وجود اور اس کی ہستی کا پتہ حاصل کر سکتا ہے۔ شعر
برگ درختان سبز در نظر هوشیار
ہر ورقے دفتر معرفت کردگار کے
اور کم فہم مریض الفطرت کو عمدہ عمدہ دلائل سے بھی معرفت الہی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ اسی طرح
ہنگامہ محشر کے وقت جو اسی موجودہ دنیا کا نتیجہ ہے۔ جب البی صفات کا ظہور ہو گا تو ناسمجھ اپنی کمی
معرفت اور نقص عرفان کے باعث بخلاف سمجھ داروں کے سجدہ سے محروم رہ جاویں گے۔ اور اسلام
والے اپنے عرفان اور ایمانی نور کے باعث ادنی ظہور صفات پر جسے کشف ساق کہتے ہیں۔ جو کشف
وجہ سے کم ہے سجدہ میں گریں گے اور منافقوں نا فہموں کی پیٹھ اس وقت طبق واحد ہو جائے گی۔
اے باشعور انسان کی نظر میں سرسبز درختوں کے پتے خالق کی معرفت کے صحائف کے اوراق ہیں ۔
حقائق الفرقان
۴۲۶
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
چوتھی تو جیہہ ۔ جو بالکل میرے مسلک پر ہے یہ ہے۔ ساق اور اس کا کشف باری تعالیٰ کی
صفت ہے اور صفات کا معاملہ ایسا ہی ہے کہ ان کی حقیقت ہمیشہ بلحاظ اپنے موصوف کے بدل جایا
کرتی ہے مثلاً بیٹھنا ہماری صفت ہے جس سے ہم ہر روز متصف ہوتے ہیں ۔ مگر ایک بڑے
ساہوکار یا کسی امیر کا عروج کے بعد بیٹھ جانا ہمارے ہر روزہ بیٹھ جانے سے نرالا ہوگا ۔ برسات
کے دنوں میں مینہ کے زور سے دیوار کا بیٹھ جانا پہلے بیٹھنوں سے بالکل الگ ہوگا۔ اور ایک بادشاہ
کا تخت پر بیٹھ جانا کوئی اور ہی حقیقت رکھے گا ۔ ان مثالوں میں دیکھ لو۔ بیٹھنا ایک صفت ہے مگر
بلحاظ تبدل موصوفین کے اس صفت کا ایک قسم دوسری قسم سے بالکل علیحدہ ہے۔ اب ان سب
سے ایک لطیف بیٹھنا سنو ! جس کی حقیقت ان تمام بیٹھنوں سے بالکل الگ ہے وہ بیٹھنا کیا ہے؟
کسی کی محبت کا کسی کے دل میں بیٹھ جا اور کس کی عداوت کا کسی کے دل میں بیٹھ جانا کسی کی کلام کا
کسی کے دل میں گھر کر لینا یا بیٹھ جانا ۔ جب اہلِ اسلام نے باری تعالیٰ کو لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ -
(الشوری: ۱۲) انو پیم۔ بے مانند مانا ہے تو اس بات کا تسلیم کرنا ہر عاقل منصف کا فرض ہے کہ وہ اس
کی تمام صفات بھی اس پاک موصوف کی طرح لَيْسَ كَمِثْل اور انو پیم۔ بے مانند مانتے ہوں
گے۔ اس کی قدرت ۔ اس کی طاقت ۔ اس کا علم ۔ اس کی حیات۔ اس کا موجود ہونا۔ اس کا از لی ہونا۔
اس کا ابدی ہونا۔ اس کا ید ۔ اس کا وجہ ۔ اس کی ساق ۔ اس کا کشف ۔ اس کا عرش پر بیٹھنا سب بے
مثل ہوگا۔ چونکہ ہم اس کی پاک ذات سے کوئی مشابہت نہیں رکھتے ۔ اس لئے ہماری کوئی صفت اس
کی کسی صفت سے مشابہ نہ ہوگی ۔
تصدیق براہین احمد یه صفحه ۱۷۳ تا ۱۷۷)
ا اُس کے جیسی تو کوئی بھی چیز نہیں ۔
حقائق الفرقان
۴۲۷
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
۴۵- فَذَرْنِي وَمَنْ يُكَذِّبُ بِهَذَا الْحَدِيثِ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ
روپوور
لا يعلمون -
ترجمہ ۔ اب تو مجھ کو اور اس کو چھوڑ دے جو جھٹلاتا تھا اس کلام کو ۔ قریب ہی ہم اس کو کھینچیں گے
آہستہ آہستہ ایسی طرح کہ ان کو معلوم بھی نہ ہو ۔
تفسیر کرنی۔ یہ ایک محاورہ ہے۔ ہمارے ملک میں بھی کہتے ہیں۔ مجھے چھوڑ دو۔ میں ذرا اس
کی خبر لے لوں ۔ زبان انگریزی میں بھی اس قسم کا محاورہ لفظ Let سے استعمال کیا جاتا ہے۔
رو
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۱۰ مورخہ ۷ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۸۱) بدرقاد ۱۰
۴۷ - أَمْ تَسْلُهُمْ أَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ
ترجمہ کیا تو ان سے کوئی مزدوری مانگتا ہے سو یہ فیس کے بوجھ سے دبے جاتے ہیں ۔
سو۔
تفسیر۔ یہ بھی اس نبی کی صداقت کا ثبوت ہے کہ وہ تمہاری خیر خواہی میں رات دن مصروف ہے
اور اس کے عوض میں تم سے کچھ مزدوری نہیں چاہتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۱۰ مورخہ ۷ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۸۱)
۴۸- أَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ -
ترجمہ ۔ یا ان کے پاس علم غیب ہے کہ وہ لکھ لیتے ہیں ۔ ۔
تفسیر۔ غیب۔ دیکھو غیب کی پیشگوئیاں خدا تعالی سے خبر پا کر کون کر رہا ہے؟ کیا ایسی زبردست
پیشگوئیاں کوئی مفتری یا مجنون کر سکتا ہے۔ جو برابر پوری بھی ہو رہی ہیں اور بڑی بڑی فتوحات پر
مشتمل ہیں۔ اگر یہ رسول خدا کی طرف سے نہیں ہے تو یہ غیب اُسے کہاں سے مل گیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۱۰ مورخہ ۷ے دسمبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۸۱)
۴۹۔ فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَى وَهُوَ
دو
منظوم ۔
ترجمہ ۔ تو تو اپنے رب کے حکم کی وجہ سے صبر کر ( اور اس کے حکم کا منتظر رہ ) مچھلی والے کے مانند
۔
نہ ہو جا۔ جب اس نے اللہ کو پکارا اور وہ دل آزردہ اور غم سے پڑ تھا ۔
حقائق الفرقان
۴۲۸
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
تفسیر۔ صَاحِبِ الْحُوت: تیزی والا ۔ غضب والا ۔
حوت مچھلی کو بھی کہتے ہیں ۔ اس ہیں۔ اس لئے ترجمہ ہوا ۔ مچھلی والا ۔ تب اشارہ ہوا الْتَقَمَهُ الْحُوتُ
کی طرف۔
فرمایا ۔ اے نبی تو منکرین کی تکلیف دہی پر صبر کر دہی پر صبر کر ۔ یہ تکالیف اور مصائب تیرے لئے غمزدہ
ہونے کا موجب نہ ہوں ۔ وقت قریب ہے کہ تیری کامیابی ظاہر ہو گی ۔ اور تیری صداقت سب پر
کھل جائے گی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۱۰ مورخہ کے ردسمبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۸۱)
۵۲- وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ
يَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونَ -
ترجمہ ۔ اور قریب ہے کہ منکر آنکھوں سے تجھے گھور گھور کر پھنسلا پچھلاویں جب وہ سنتے ہیں
قرآن اور بولتے ہیں کہ یہ بھی ضرور دیوانہ ہے۔
تفسیر - يُزلقونك ۔ مجھے گھورتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۱۰ مورخہ ۷ے دسمبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۸۱)
۵۳- وَمَا هُوَ الَّا ذِكْرٌ لِلْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ اور قرآن تو کچھ نہیں مگر تمام جہانوں کے واسطے پند و یادگارا ہے۔
تفسیر۔ ذکر ۔ شرافت۔ بڑائی۔
اس کتاب پر عمل کرنے والے تاریخی لوگ ہو جائیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۱۰ مورخہ کے ردسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۱)