سُوْرَۃُ الْحَآقَّۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۴۲۹
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
سُوْرَةُ الْحَاقَّةِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورۂ حاقہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس کے پاس سچا علم ہے
قیامت کا اور وہ اس کے نتیجوں سے بھی خبر دینے والا ہے۔
۲ تا ۱۰ - الْحَاقَّةُ - مَا الْحَاقَّةُ - وَمَا أَدْرَيكَ مَا الْحَاقَّةُ - كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَ
عاد بِالْقَارِعَةِ - فَأَمَّا ثَمُودُ فَاهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ وَ أَمَّا عَادٌ فَأَهْلِكُوا بِرِيحٍ
صَرْصَرٍ عَاتِيَةِ - سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَ ثَنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى
الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعى كَأَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلِ خَاوِيَةٍ فَهَلْ تَرَى لَهُمْ مِّنْ
بَاقِيَةٍ وَ۔ وَ جَاءَ فِرْعَوْنُ وَمَنْ قَبْلَهُ وَالْمُؤْتَفِكْتُ بِالْخَاطِئَةِ -
ترجمہ ۔ سچ ہونے والی ۔ کیا ہے وہ سچ ہونے والی ۔ اور تو نے کیا سمجھا کہ وہ سچی ہونے والی ہے کیا
چیز ثمود نے جھٹلایا اور عاد نے اس کھڑکھڑا ڈالنے والی کو ۔ وہ جو شمود تھے وہ تو ہلاک کر دیئے گئے ۔
اور عاد بھی ایک زناٹے کی آندھی سے ہلاک کر دیئے گئے ۔ جڑ کاٹنے والے عذاب کو اللہ نے ان پر
سات رات اور آٹھ دن متعین کر رکھا تھا لگا تار ۔ اور (اے مخاطب ) تو ان لوگوں کو اس آندھی میں
ان سے پچھڑے ہوئے دیکھے گا گویا وہ کھجوروں کے کھو کھلے جڑ کی طرح ڈھائے ہوئے پڑے
ہیں۔ تو کیا تو دیکھتا ہے ان میں کوئی بھی بچا ہوا ۔ اور فرعون اور اس سے پہلے لوگ اور الٹی ہوئی بستیوں
کے رہنے والے یعنی قوم لوط ) خطاوار ہوئی تھی ( اس وجہ سے یعنی افعال طاغیانہ کے باعث )۔
تفسیر - الحاقة - سچ مچ ہو جانے والی ۔ ایک عظیم الشان شدنی امر۔ جو اٹل ہے۔ اور یقیناً واقعہ
ہونے والا ہے۔ اس سے مراد آپ کے سخت اعداء کی تباہی ہے۔ جس کی خبر رسول کریم صلی اللہ علیہ
حقائق الفرقان
۴۳۰
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
و آلہ وسلم نے دی اور وہ پیشگوئیاں ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صداقت اور منکرین کی
ہلاکت کے متعلق کیں کہ وہ ضرور پوری ہونے والی ہیں ۔
ان آیات میں پہلے انبیاء علیہم السلام اور ان کی امتوں کی مثال دی ہے اور بطور عبرت کے ان
کا واقعہ پیش کیا ہے کہ وہ بھی مجھ سے پہلے انبیاء و رسول ۔ نبی و رسول نبی تھے۔ اگر ان کے نہ ماننے
والوں نے سکھ نہیں پایا تو تم کیوں کر سکھ پاؤ گے۔ عاد اور ثمود کی قوم کا حال دیکھو کہ کیا ہوا اور خداوند تعالیٰ
سے ڈرو کہ کہیں تمہارا بھی وہی حال نہ ہو۔
قارعة ۔ ٹھونک کر سمجھانے والی۔
بالطَّاغِيةِ - بہ سبب حد سے بڑھی ہوئی نافرمانی کے وہ ہلاک ہوئے ۔
عاتية - قابو سے نکلنے والی ۔ حد سے بڑھی ہوئی ۔
موتفلت ۔ جن پر پہاڑ گرا تھا۔ سڈوم و گارا کے لوگ ۔
بِالْخَاطِئَةِ ۔ ان کی خطا کاریوں کے سبب ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۰ مورخہ ۷ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۸۲)
سارا جہان یہاں تک کہ درخت بھی قانونِ الہی کے سب پابند ہیں ۔ گائے، بھینس، بیل،
بکری وغیرہ کو دیکھو کہ وہ گھاس کو جھٹ جھٹ اپنے دانتوں سے کاٹ کر نگل جاتے ہیں۔ پھر آرام سے
بیٹھ کر اس کو اپنے پیٹ سے نکال کر چباتے اور پھر نگلتے ہیں۔ اور اسی طرح سے وہ جگالی کرتے ہیں اور
اسی طرح آرام کر کے پیشاب و گو بر کرتے ہیں۔ یہ ان کے ساتھ ایک سنت ہے۔ اگر اس کے
خلاف کوئی جانور کھا تا ہی چلا جائے اور جگالی اور آرام وغیرہ بالکل نہ کرے تو وہ بہت جلد ہلاک ہو
جائے گا۔
اسی طرح بچوں کی حالت ہے۔ اگر بچہ اور بچہ کی ماں کوئی بد پرہیزی کریں تو دونوں کو تکلیف
ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص کھانا کھانے کی بجائے روٹی کانوں میں ٹھونسنے لگے تو کیا وہ بچ جائے گا۔ اسی
طرح بہت سے قانون ہیں جو ان کی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔ وہ ذلیل ہو جاتے ہیں۔ جھوٹے
حقائق الفرقان
۴۳۱
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
جھوٹ بولتے ہیں مگر ایک زمانہ کے بعد اگر وہ کبھی سچ بھی بولیں ۔ تب بھی کوئی ان کا اعتبار نہیں کرتا۔
یہاں تک کہ اگر وہ قسمیں کھا کر بھی کوئی بات کہیں تو تب بھی کوئی یقین نہیں کرتا۔ اسی طرح سست آدمی
اپنی آبائی جائیداد تک بھی فروخت کر کے کھا جاتا ہے۔
الْحَاقَّةُ - مَا الْحَاقة - تم جانتے ہو کہ ہونے والی باتیں ہو کر ہی رہتی ہیں اور کس طرح ہو کر
رہتی ہیں۔ مثل کی طرح سنو ۔ كَذَّبَتْ ثَمُودُ ۔ جن لوگوں نے حق کی مخالفت کی۔ ان کو خدا نے ہلاک
کر دیا۔ ثمود قوم نے تکذیب کی ۔ اس کا انجام کیا ہوا۔ ہمارے ملک میں سلاطین مغل ، پٹھان، سکھ وغیرہ
تھے۔ جب انہوں نے نافرمانی کی تو خدا نے ان کو ٹھونک ٹھونک کر ٹھیک کر دیا۔ پیارو ! اگر تم بدی کرو
گے تو تم کو بدی کا ضرور نتیجہ بھی بھگتنا پڑے گا ۔ یا د رکھو۔ بدی کے بدلہ میں کبھی سکھ نہیں مل سکتا۔
عاد قوم بڑی زبردست تھی۔ اس کو اللہ تعالیٰ نے ہوا سے تباہ کر دیا۔ سات رات اور آٹھ دن
متواتر ہوا چلی ۔ سب کا نام و نشان تک اڑا دیا۔ بڑے بڑے عمائد قوم اس طرح گرے۔ جیسے کھو کھلا
درخت ہوا سے گر جاتا ہے۔ بتاؤ تو سہی ۔ اب کہاں ہیں ۔ رنجیت سنگھ اور ان کی اولاد۔ ان کے بیٹے
پوتے اور پڑپوتے۔ اس کا بیٹا ایک ہوٹل میں ایسی کسمپرسی کی حالت میں مرا کہ کسی نے یہ بھی نہ پوچھا
کہ کون تھا !
وَ جَاءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلة - فرعون اور اس کی بستیوں کو الٹ کر پھینک دیا۔ ایک میرے
بڑے دوست شہزادہ تھے۔ وہ بیچارے خود کپڑاسی کر گزارہ کیا کرتے تھے۔ اور ایک اور میرے
دوست تھے۔ وہ ان کو سینے کے لئے کپڑے لا دیا کرتے تھے۔ اور خود دے آیا کرتے تھے۔ انہوں
ہی نے مجھے کہا کہ تم اس سے اپنے کپڑے سلوایا کرو۔ خود دار بھی وہ ایسے تھے کہ کسی کو اس کی خبر تک
ہونا گوارا نہیں کر سکتے تھے۔ خود کبھی کسی سے کپڑا نہیں لیتے تھے۔ اور اس عالم میں بھی ان کی مزاج سے
وہ شاہانہ بو دور نہیں ہوئی تھی۔ خمرے رکھا کرتے تھے کوئی اپنے حسن پر مغرور ہے۔ کوئی اپنے علم پر
اتراتا ہے۔ کوئی اپنی طب پر اکڑتا ہے۔ حالانکہ یہ سب غلط ہے۔ جب تک خدا کا فضل نہ ہو۔ کچھ بھی
نہیں ہو سکتا۔ خدا سے ڈرو۔ سچ مچ یہ بات ہے کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ خدا رحم کرے میری ماں
حقائق الفرقان
۴۳۲
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
پر وہ کہا کرتی تھی کہ جو آگ کھائے گا وہ انگار ہگے گا۔
شہود نے ہمارے رسولوں کا انکار کیا۔ ہم نے بھی ایسا پکڑا کہ کہیں نہ جانے دیا۔ جانتے ہو کہ
نوٹ کی قوم کو کسی طرح غرق کیا ۔ تم کو چاہیے تھا کہ اس سے عبرت حاصل کرتے ۔ دار السلام اس میں
د
66
سولہ لاکھ آدمی قتل کر دیئے وہ جو بادشاہ تھا۔ اس نے اپنی بیوی کا نام نسیم السحر“ رکھا ہوا تھا۔ جس
طرح صبح کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں سے آدمی کو نیند آتی ہے۔ اسی طرح اس کو اپنی بیوی کی
محبت خوشگوار معلوم ہوتی تھی ۔ جب اس ” نسیم السحر “ کو قتل کیا تو کسی گلی کے کتے ہی چاہتے تھے۔ کسی
نے کفن تک بھی نہ دیا۔ جب بادشاہ نے قید میں پانی مانگا تو فاتح بادشاہ نے سپاہ کو حکم دیا کہ اس کے
محل میں سے تمام لعل و جواہرات لوٹ لاؤ۔ وہ وحشی لوگ فوراً گئے اور تمام محل کی آرائش کو لوٹ
کھسوٹ کر لے آئے تو اس کے سامنے ایک تھالی میں نہایت قیمتی قیمتی جواہرات بھر کر بادشاہ بغداد
کے سامنے پیش کئے گئے کہ لو ان کو پیو اور پھر گالی دے کر کہا کہ بدذات تو فوج کو تنخواہ نہ دیتا تھا۔ اور
تیرے گھر میں اس قدر مال تھا۔ یہ کہہ کر اس کا سر اڑا دیا گیا۔
تم اپنی جان پر رحم کرو ۔ یا د رکھو کہ کسی کا حسن نہ کام آئے گا اور نہ کسی کا مال کام آئے گا۔ نہ
جاہ وجلال ، نہ علم ، نہ ہنر۔
البدر حصہ دوم کلام امیر مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۵۸-۵۹)
۱۱ تا ۱۳ ۔ فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً - إِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَاءُ
حَمَلْنَكُمْ فِي الْجَارِيَةِ - لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَ تَعِيَهَا أَذُنٌ وَاعِيَةٌ -
ترجمہ ۔ تو انہوں نے نافرمانی کی اپنے رب کے رسولوں کی تو اللہ نے ان کو پکڑ لیا بڑی سخت پکڑ
میں۔ جب پانی حد سے بڑھ گیا ہمیں نے سوار کر لیا تم کو کشتی میں ۔ تا کہ اس واقعہ کو بنائیں تمہارے
لئے ایک یاد گار تو اس کو یا درکھے کوئی یاد رکھنے والا کان ۔
تفسیر - عصوا ۔ انہوں نے رسول کی نافرمانی کی اور یہ تمام عذاب اسی سبب سے ان پر پڑا۔
رابية - بڑھ چڑھ کر۔
جارية ۔ چلتی ہوئی کشتی ۔
ا بغداد مرتب
حقائق الفرقان
۴۳۳
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
لِنَجْعَلَهَا۔ تمہیں اس واسطے سناتے ہیں کہ تمہیں نصیحت حاصل ہو ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۰ مورخہ ۷ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۲)
۱۴ تا ۱۶ - فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ نَفْخَةٌ وَاحِدَةً وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ
فَدُكَّتَا دَكَةً وَاحِدَةً - فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ -
ترجمہ ۔ پھر جب ایک دفعہ صور پھونکا جائے گا۔ اور زمین و پہاڑ اٹھائے جائیں گے اور ایک بار
دھکم دھکا ٹکرا کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ تو اس روز واقع ہونے والی واقع ہو جائے گی ۔
تفسیر - إِذَا نُفِع۔ ایک وقت آتا ہے جبکہ بگل بجایا جائے گا۔ عذاب و ہلاکت کا وقت یا آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مخالفین پر جو عذاب آنے والا ہے۔ اس کا وقت آ جائے گا۔
جِبَالُ ۔ ۱۔ پہاڑ اڑ جائیں گے یا ۔ ۲۔ مشرکین کے عمائد جو اپنے آپ کو پہاڑوں کی مانند
مضبوط سمجھتے ہیں ہلاک ہو جائیں گے۔
وَقَعَتْ۔ خطرناک عذاب آئے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۰ مورخہ ۷ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۲)
۱۷ ، ۱۸ - وَانْشَقَتِ السَّمَاءُ فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ وَالْمَلَكُ عَلَى أَرْجَابِهَا وَ
يَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَنِيَةٌ
ترجمہ ۔ اور آسمان پھٹ جائے گا اور ڈھیلا پڑ جائے گا اور پھس پھسا ہو جائے گا اس دن ۔
اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے ۔ اور تیرے رب کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اٹھائے
ہوں گے۔
تفسیر - انْشَقَتِ السَّمَاء - آسمان پھٹ پڑے گا۔ سخت بارش ہوگی یا کوئی عذاب آئے گا۔
ملك فرشتے ۔ ملائکہ کا ایک خاص اثر دہام اور ہجوم ہو گا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی
تائید اور نصرت میں ملائکہ کا نزول ہوتا تھا۔
تمنية - اس دن اللہ تعالیٰ کے عرش کے حامل آٹھ فرشتے ہوں گے۔ کیا معنی ۔ اللہ تعالیٰ کی
حقائق الفرقان
لد الله له
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
چار صفات ( رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ) کی خاص تجلی ہوگی ۔
اس آیت کی تفسیر حضرت مرزا صاحب مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی عربی
کتاب "کرامات الصادقین میں لکھی ہے جو اصل عبارت یہاں لکھی جاتی ہے اور نیچے اُس کا
ترجمہ لکھا جاتا ہے۔
ثُمَّ اعْلَمْ أَنَّ لِلَّهِ تَعَالَى صِفَاتٍ ذَاتِيَةً نَاشِئَةً مِّنِ اقْتِضَاءِ ذَاتِهِ وَعَلَيْهَا مَدَارُ الْعَالَمِينَ
كُلِّهَا وَهِيَ أَرْبَعَةٌ رَبُوبِيَّةٌ وَرَحْمَانِيَّةٌ وَ رَّحِيْمِيَّةٌ وَمَالِكِيَّةٌ كَمَا أَشَارَ اللَّهُ تَعَالَى إِلَيْهَا فِي هَذِهِ
السُّورَةِ وَقَالَ رَبُّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ فَهَذِهِ الصَّفَاتُ الذَّاتِيَّةُ
سَابِقَةٌ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَ مُحِيطَةٌ بِكُلِّ شَيْءٍ وَ مِنْهَا وُجُودُ الْأَشْيَاءِ وَاسْتِعْدًا دُهَا وَ قَابِلِيَّتُهَا وَ
وَصُولُهَا إِلَى كَمَا لَا تِهَا وَأَمَّا صِفَةُ الْغَضَبِ فَلَيْسَتْ ذَاتِيَّةٌ لِلَّهِ تَعَالَى بَلْ هِيَ نَاشِيَةٌ مِنْ عَدَمِ
قَابِلِيَّةِ بَعْضِ الْأَعْيَانِ لِلْكَمالِ الْمُطلَقِ۔ وَكَذَلِكَ صِفَةُ الْإِضْلَالِ لَا يَبْدُو إِلَّا بَعْدَ زَيْغ
الضَّالِّينَ وَأَمَّا حَصْرُ الصَّفَاتِ الْمَذْكُورَةِ فِي الْأَرْبَعِ فَنَظَرًا عَلَى الْعَالَمِ الَّذِي يُوجَدُ فِيهِ
اثَارُهَا أَلَا تَرَى أَنَّ الْعَالَمَ كُلَّهُ يَشْهَدُ عَلَى وُجُودِ هَذِهِ الصَّفَاتِ بِلِسَانِ الْحَالِ وَقَدْ تَجَلَّتْ
هُذِهِ الصَّفَاتُ بِنَحْوِلَا يَشُكُ فِيهَا بَصِيرٌ إِلَّا مَنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ عَمِينَ ۔ وَهَذِهِ الصَّفَاتُ أَرْبَعُ إِلَى
الْقِرَاضِ النَّشْأَةِ الدُّنْيَوِيَّةِ ثُمَّ تَتَجَلَّى مِنْ تَحْتِهَا أَرْبَعُ أُخْرَى الَّتِي مِنْ شَانِهَا أَنَّهَا لَا تَظْهَرُ إِلَّا
فِي الْعَالَمِ الْآخِرِ وَ أَوَّلَ مَطَالِعِهَا عَرْشُ الرَّبِّ الْكَرِيمِ الَّذِي لَمْ يَتَدَنَّسُ بِوُجُودِ غَيْرِ اللَّهِ تَعَالَى
وَ صَارَ مَظْهَرًا تَأَمَّا لِأَنْوَارِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَ قَوَائِمُهُ أَرْبَعُ رَبُوبِيَّةٌ وَ رَحْمَانِيَّةٌ وَ رَحِيمِيَّةٌ وَ
مَالِكِيَّةُ يَوْمِ الدِّينِ وَ لَا جَامِعَ لِهَذِهِ الْأَرْبَعِ عَلَى وَجْهِ الظَّلِيَّةِ الَّا عَرْشُ اللَّهِ تَعَالَى وَ قَلْبُ
الْإِنْسَانِ الْكَامِلِ وَهَذِهِ الصِّفَاتُ أُمَّهَاتُ لِصِفَاتِ اللهِ كُلِّهَا وَ وَقَعَتْ كَقَوَائِمِ الْعَرْشِ
الَّذِي اسْتَوَى اللهُ عَلَيْهِ وَ فِي لَفْظِ الْإِسْتِوَاء إِشَارَةً إِلى هَذَا الْإِنْعِكَاسِ عَلَى الْوَجْهِ الْأَتَمِ
الْأَكْمَلِ مِنَ اللَّهِ الَّذِي هُوَ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ وَتَنْتَهِي كُلُّ قَائِمَةٍ مِنَ الْعَرْشِ إِلَى مَلَكٍ هُوَ
حَامِلُهَا وَ مُدَبِّرُ أَمْرِهَا وَ مَوْرِدُ تَجَلِيتِهَا وَقَاسِمُهَا عَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِينَ فَهُذَا مَعْنَى
حقائق الفرقان
لدله
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةً فَإِنَّ الْمَلِئِكَةَ يَحْمِلُونَ صِفَاتًا فِيهَا
حَقِيقَةٌ عَرْشِيَّةٌ وَ السِّرُّ فِي ذُلِكَ أَنَّ الْعَرْشَ لَيْسَ شَيْئًا مِنْ أَشْيَاءِ الدُّنْيَا بَلْ هُوَ بَرْزَخٌ بَيْنَ
الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ مَبْدَءٌ قَدِيمُ لِلتَّجَلِّيَاتِ الرَّبَّانِيَّةِ وَالرَّحْمَانِيَّةِ وَالرَّحِيمِيَّةِ وَالْمَالِكِيَّةِ
لإِظْهَارِ التَّفَضَّلَاتِ وَ تَكْمِيلِ الْجَزَاء وَالدِّينِ وَ هُوَ دَاخِلٌ فِي صِفَاتِ اللَّهِ تَعَالَى فَإِنَّهُ كَانَ
ذَا الْعَرْشِ مِنْ قَدِيمٍ وَلَمْ يَكُنْ مَعَهُ شَيْ ءٍ فَكُنْ مِنَ الْمُتَدَبِرِينَ وَحَقِيقَةُ الْعَرْشِ وَ اسْتِوَاء
اللهِ عَلَيْهِ سِرٌّ عَظِيمٌ مِنْ أَسْرَارِ اللهِ تَعَالَى وَحِكْمَةٌ بَالِغَةٌ وَ مَعْنَى رُوْحَانِي وَسُمِّيَ عَرْشًا لِتَفْهِيمِ
عُقُولِ هُذَا الْعَالَمِ وَلِتَقْرِيبِ الْأَمْرِ إِلَى اسْتِعْدَادَاتِهِمْ وَ هُوَ وَاسِطَةٌ فِي وُصُولِ الْفَيْضِ
الْإِلهِي وَ التَّجَلِي الرَّحْمَانِي مِنْ حَضْرَةِ الْحَقِّ إِلَى الْمَلئِكَةِ وَ مِنَ الْمَلْئِكَةِ إِلَى الرُّسُلِ وَلَا يَقْدَحُ
فِي وَحْدَتِهِ تَعَالَى تَكَثُرُ قَوَابِلِ الْفَيْضِ بَلِ التَّكَثُرُهُهُنَا يُوجِبُ الْبَرَكَاتِ لِبَنِي آدَمَ وَيُعِينُهُمْ
عَلَى الْقُوَّةِ الرُّوْحَانِيَّةِ وَيَنْصُرُهُمْ فِي الْمُجَاهَدَاتِ وَ الرِّيَاضَاتِ الْمُوْجِبَةِ لِظُهُورِ الْمُنَاسَبَاتِ
الَّتِي بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَصِلُونَ إِلَيْهِ مِنَ النَّفُوسِ كَنَفْسِ الْعَرْشِ وَ الْعُقُولِ الْمُجَرَّدَةِ إِلَى أَنْ
يَصِلُونَ إِلَى الْمَبْلَهُ الْأَوَّلِ وَ عِلَّةِ الْعِلَلِ ثُمَّ إِذَا أَعَانَ السَّالِكَ الْجَنَّبَاتُ الْإِلَهِيَّةُ وَالنَّسِيمُ
الرَّحْمَانِيَّةُ فَيَقْطَعُ كَثِيرًا مِنْ حُبِهِ وَيُنْجِيهِ مِنْ بُعْدِ الْمَقْصَدِ وَ كَثْرَةِ عَقَبَاتِهِ وَافَاتِهِ وَيُنَوِّرُهُ
بِالنُّورِ الْإِلهِي وَيُدْخِلُهُ فِي الْوَاصِلِينَ۔ فَيَكْمُلُ لَهُ الْوُصُولُ وَ الشُّهُودُ مَعَ رُؤْيَتِهِ عَجَائِبَاتِ
الْمَنَازِلِ وَالْمَقَامَاتِ وَلَا شُعُورَ لِأَهْلِ الْعَقْلِ بِهَذِهِ الْمَعَارِفِ وَالنِّكَاتِ وَلَا مُدْخَلَ لِلْعَقْلِ
فِيْهِ وَ الْإِطِلَاعُ بِأَمْثَالِ هَذِهِ الْمَعَانِي إِنَّمَا هُوَ مِنْ مِشْكَوةِ النُّبُوَّةِ وَالْوَلَايَةِ وَمَا شَمَتِ الْعَقْلَ
رَائِحَتُهُ وَمَا كَانَ لِعَاقِلٍ أَنْ يَضَعَ الْقَدَمَ فِي هَذَا الْمَوْضِعِ الَّا بِجَذْبَةٍ مِنْ جَذَبَاتِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
وَإِذَا انْفَكَّتِ الْأَرْوَاحُ الطَّيِّبَةُ الْكَامِلَةُ مِنَ الْأَبْدَانِ وَيُتَطَهَّرُونَ عَلَى وَجْهِ الْكَمَالِ
مِنَ الْأَوْسَاخِ وَ الْأَدْرَانِ يُعْرَضُونَ عَلَى اللهِ تَحْتَ الْعَرْشِ بِوَاسِطَةِ الْمَلِئِكَةِ فَيَأْخُذُونَ بِطَوْرٍ
جَدِيدٍ حَظًّا مِنْ رَبُوْبِيَّتِهِ يُغَائِرُ رُبُوبِيَّةً سَابِقَةً وَ حَظًّا مِنْ رَحْمَانِيَّةٍ مُغَابِرَ رَحْمَانِيَّةٍ أَولَى وَ
حَظًّا مِنْ رَحِيمِيَّةٍ وَمَالِكِيَّةٍ مُغَايِرَ مَا كَانَ فِي الدُّنْيَا فَهُنَالِكَ تَكُونُ ثَمَانِيَ صِفَاتٍ تَحْمِلُهَا
حقائق الفرقان
۴۳۶
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
ثَمَانِيَّةٌ مِنْ مَلِئِكَةِ اللهِ بِإِذْنِ أَحْسَنِ الْخَالِقِينَ فَإِنَّ لِكُلِّ صِفَةٍ مَّلَكٌ مُؤَكَّلْ قَدْ خُلِقَ لِتَوْزِيع
تِلْكَ الصَّفَةِ عَلَى وَجْهِ التَّدْبِيرِ وَ وَضْعِهَا فِي مَحَلِّهَا وَإِلَيْهِ إِشَارَةٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى فَا الْمُدَبِرَاتِ
امْرًا فَتَدَبَّرُ وَلَا تَكُنْ مِنَ الْغَفِلِينَ
وَ زِيَادَةُ الْمَلِئِكَةِ الْحَامِلِينَ فِي الْآخِرَةِ لِزِيَادَةِ تَجَلِّيَاتٍ رَّبَّانِيَّةٍ وَرَحْمَانِيَّةٍ وَ رَحِيمِيَّةٍ وَ
مَالِكِيَّةٍ عِنْدَ زِيَادَةِ الْقَوَابِلِ فَإِنَّ النُّفُوسَ الْمُطْمَئِنَّةَ بَعْدَ انْقِطَاعِهَا وَرُجُوعِهَا إِلَى الْعَالَمِ
الثَّانِي وَ الرَّبِّ الْكَرِيمِ تَتَرَقَى فِي اسْتِعْدَادَاتِهَا فَتَتَمَوَّجُ الرَّبُوْبِيَّةُ وَالرَّحْمَانِيَّةُ وَالرَّحِيمِيَّةُ وَ
الْمَالِكِيَّةُ بِحَسَبِ قَابِلِيَّاتِهِمْ وَ اسْتِعْدَا دَاتِهِمْ كَمَا تَشْهَدُ عَلَيْهِ كُشُوفُ الْعَارِفِينَ وَإِنْ
كُنْتَ مِنَ الَّذِينَ أُعْطِيَ لَهُمْ حَقٌّ مِنَ الْقُرْآنِ فَتَجِدُ فِيهِ كَثِيرًا مِنْ مِثْلِ هَذَا الْبَيَانِ فَانْظُرُ
بِالنَّظَرِ الدَّقِيقِ لِتَجِدَ شَهَادَةَ هَذَا التَّحْقِيقِ مِنْ كِتَبِ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
لد
(کرامات الصادقین ۔ روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۱۲۸ تا ۱۳۱)
ترجمہ ۔ واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ کے بعض ذاتی صفات ہیں جو اقتضائے ذات سے پیدا ہوتے
ہیں ۔ اور انہی صفات کاملہ پر جملہ عالمین کا مدار ہے اور وہ چار ہیں ۔ ربوبیت ۔ رحمانیت ۔ رحیمیت۔
مالکیت چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان صفات کی طرف اس سورہ شریفہ میں اشارہ فرمایا ہے ۔
رب العالمین - الرحمن الرحیم - مالک یوم الدین ۔ یہ صفات ذاتیہ ہر چیز پر سابق ہیں اور ہر چیز کو
محیط ہو رہے ہیں اور انہی سے اشیاء کا وجود اور اشیاء کی استعدادیں اور قابلیتیں تیار ہوتی ہیں اور ان کا
وصول اپنے کمالات کو ہوتا ہے۔
اور صفت غضب الله تعالیٰ کی ذات میں نہ ذات میں نہیں ہے بلکہ یہ صفت بعض اعیان کی عدم قابلیت کی
وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
اور ایسا ہی صفت اضلال بھی ظاہر نہیں ہوتی مگر گمراہ ہو نیوالوں کے کجر و ہونے کے بعد ظاہر
ہوتی ہے۔ اور صفات مذکورہ کا چار میں حصہ ہونا بنظرِ عالم ہے جس میں ان صفات کے آثار پائے
جاتے ہیں۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ سارا عالم ان صفات کے وجود پر زبانِ حال سے گواہ ہے۔ اور یہ
حقائق الفرقان
۴۳۷
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
صفات اس طرح متجلی ہو رہے ہیں کہ کوئی بینا ان میں شک نہیں کرتا اور یہ چار صفات انقراض ایام دنیا
تک رہیں گی۔ پھر ان کے نیچے چار اور صفات جلوہ گر ہوں گی جن کی شان میں سے ہے کہ وہ صفات
ظاہر نہیں ہوتیں مگر دوسرے عالم میں جو عرش النبی کا پہلا مطلع ہے اور وجود غیر اللہ سے آلودہ نہیں ہوا اور
انوار رب العالمین کا مظہر تام ہے۔ اور عرشِ النبی کے چار پائے اس کی ربوبیت و رحمانیت و رحیمیت اور
مالکیت یوم الدین ہیں اور ان چاروں کا جامع بروجہ ظلیت عرشِ النبی اور انسان کامل کا دل ہے۔ یہ چار
صفات ساری صفات النبی کے امہات واصول ہیں۔ اور عرشِ الہی کے پایوں کی طرح واقع ہوئے ہیں ۔ اور
جس پر اللہ تعالیٰ کا اِستواء ہے۔ اور لفظ استوی میں اس آئم و اکمل عکس النبی کی طرف اشارہ ہے جو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے اور پا یہ عرش ایک فرشتے کی طرف منتہی ہوتا ہے جو اس کا حامل اس کا
مدبر اور اس کا مورد تجلیات ہے اور اس صفت کو وہ اہل آسمان واہل زمین پر تقسیم کرتا ہے۔
پس یہ معنے ہیں کلام الہی کے۔ جو اس نے فرمایا ہے۔ وَ يَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَينِ
ثانية کیونکہ ملائکہ ان صفات کے حامل ہیں جن میں حقیقت عرشِ الہی ہے۔ اور سر اس بات کا یہ ہے
کہ وہ عرش کوئی چیز دنیا کی چیزوں میں سے نہیں ہے بلکہ وہ دنیا اور آخرت کے درمیان ایک برزخ
ہے۔ اور وہ مبدء قدیم ہے واسطے تجلیاتِ ربانیہ و رحمانیہ و رحیمیہ و مالکیہ کے واسطے ظاہر کرنے تفضلات
اور کامل کرنے جزا و دین کے ۔
اور یہ بات صفات النبی میں داخل ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ قدیم سے صاحب عرش ہے اور اس کے
ساتھ کوئی چیز نہ تھی ۔ خوب سوچ کرو اور حقیقت عرش اور استوی اللہ تعالیٰ کے اسرار میں سے ایک
عظیم الشان سر ہے اور بلیغ حکمت اور روحانی معنے ہیں ۔
اور عرش اس لئے نام رکھا گیا کہ اس عالم کے عقول کو سمجھا یا جاوے اور ان کے فہمی استعدادوں
کے نزدیک اس امر کو قریب کیا جائے۔ اور یہ واسطہ و ذریعہ ہے۔ وصول فیض الٰہی اور تجلی ء رحمانی میں
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملائکہ کی طرف اور ملائکہ کی طرف سے رسولوں کی طرف۔ اور وحدت الہی میں
کثرت قابلات فیض قادح نہیں بلکہ کثرت قوابل موجب برکات بنی آدم ہیں اور یہ امران کو قوت
حقائق الفرقان
۴۳۸
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
روحانی میں مدد دیتا ہے اور ان کو مجاہدات و ریاضتوں میں نصرت کرتا ہے جو مناسبات کے ظہور کے
باعث ہوتے ہیں جو ان کے درمیان اور ان نفوس کے درمیان ہوتے ہیں۔ جو ان تک پہنچتے ہیں
اور نفس عرش اور عقول مجردہ کی طرح ہوتے ہیں حتی کہ وہ مبدء اول وعلت العلل تک پہنچ جاتے
ہیں۔ جب سالک جذبات الہیہ اور نیم رحمانیہ کو دیکھتا ہے تو بہت سے حجاب قطع کر جاتا ہے۔ اور بعد
مقصود و کثرت عقبات و آفات سے نجات پاتا اور نور النبی سے منور ہو جاتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ اس کو
واصلین میں داخل کر دیتا ہے۔
اور اس کا وصول و شہود مع رؤیت عجائبات منازل و مقامات کے کامل ہو جاتا ہے۔ اور اہلِ عقل
کے لئے ان معارف و نکات کا شعور نہیں ہوتا اور نہ عقل کا ان میں دخل ہو سکتا ہے اور اس قسم کے معانی
پر اطلاع پانا مشکوۃ نبوت و ولایت سے میسر ہو سکتا ہے۔ عقل کو ان حقائق سے بو بھی نہیں پہنچتی۔ اور نہ
کسی عاقل کی طاقت ہے کہ وہ بجز جذبات البہی اس مقام میں قدم رکھے۔
جب ارواح پاکیزہ کاملہ بدنوں سے جدا ہوتے اور بروجہ کمالِ روحانی میلوں کچھیلوں سے
سے حظ و حصہ ۔
پاک کئے جاتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کے حضور میں عرش کے نیچے بذریعہ ملائکہ کرام پیش کئے جاتے
ہیں۔ پس وہ جدید طور پر ربوبیت النبی
و حصہ لیتے ہیں۔ ہیں۔ جو ربوبیت سابقہ سے علیحدہ و مغائر
ہوتی ہے اور اس کی رحمانیت سے بھی بہرہ اندوز ہوتے اور حصہ لیتے ہیں جو پہلے رحمانیت سے مغائر
ہوتا ہے۔ اور اس کی رحیمیت سے بھی حصہ پاتے ہیں جو اس کی پہلی رحیمیت سے الگ ہوتی ہے اور اس
کی مالکیت سے بھی بخرہ پاتے ہیں جو دنیا کے حصہ سے مغائر ہوتی ہے۔ پس اس وقت آٹھ صفات ہو
جاتے ہیں ۔ جن کے آٹھ ملائکۃ اللہ باذن احسن الخالقین حامل ہیں کیونکہ ہر صفت کے لئے ایک فرشتہ
مؤکل ہے جو اس صفت کے پراگندہ کرنے کے لئے بروجہ تدبیر اور اس کو بر حل خود رکھنے کے لئے پیدا
کیا گیا ہے اور اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے اپنی کلام میں اشارہ فرمایا ہے۔ فَالْمُدَ بِرَاتِ أَمْرًا پس تم
غور کرو اور غافل نہ بنو۔
آخرت میں ملائکہ حاملین کا زیادہ ہونا تجلیات ربانیہ و رحمانیہ و رحیمیہ و مالکیہ کے زیادہ تجلیات
حقائق الفرقان
لدلمه ها
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
کے لئے ہے۔ کیونکہ اس جگہ محل قابلات تجلیات بہت ہوں گے۔ وجہ یہ ہے کہ نفوس مطمئنہ جب اس
عالم سے منقطع ہو کر عالم ثانی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تو اپنی اپنی استعدادوں کے موافق ترقی کرتی
ہیں تو ربوبیت و رحمانیت و رحیمیت اور مالکیت ان کی قابلیتوں و استعدادوں کے حساب پر جوش زن
ہوں گے۔ چنانچہ عارفوں کے کشوف اس امر پر گواہ ہیں اگر تم ان لوگوں میں سے ہو جن کو قرآن کریم
سے حصہ ملا ہے تو ایسا بیان قرآن میں بہت پاؤ گے۔ نظر دقیق سے دیکھوتا کہ اس شہادت کی تحقیق کو
قرآن کریم سے پالو۔
اللہ تعالیٰ کے عرش پر بیٹھنے اور آٹھ فرشتوں کے اٹھانے کے متعلق آریوں نے بعض اعتراض
کئے ہیں ۔ جن کے جواب حضرت خلیفہ مسیح نے جو دیئے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔ المسيح
سوال۔ (۱) خدا زمین و آسمان پر کرسی نشین ہے گویا ہر جگہ حاضر و ناظر ہے۔ (۲) عرش پر
ہے۔ (۳) اس کو آٹھ فرشتوں نے اٹھایا ہوا ہے۔
الجواب۔ " پہلا سوال محض خالد نبی اور علوم الہیہ حقہ سے ناواقفیت کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہی
ہے کہ تمام آسمانی مذاہب اس پر متفق ہیں۔ ہاں تارک اسلام کو علوم اسلامی سے نابینائی کی وجہ سے
کرسی سے ٹھوکر لگی اور منہ کے بل جہالت کے گڑھے میں گرا ہے۔ سنو! ہماری مکرم کتاب صحیح بخاری
میں جسے ہم کتاب اللہ کے بعد اصح الکتب مانتے ہیں۔ لکھا ہے۔
كُرْسِيُّهُ - عِلْمُۂ یعنی کرسی کے معنے علم کے ہیں ۔ معنے وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ
(البقرۃ:۲۵۶) کے یہ ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کا علم تمام بلندیوں اور زمین کو وسیع ومحیط ہو رہا ہے۔ اب بتاؤ
اس مسئلہ میں جو مذاہب اللہ تعالیٰ کے ماننے والے ہیں اور صفات الہیہ کے منکر نہیں۔ ان میں کس کو
کلام اور بحث ہے۔
سوال دوم ۔ پر الزامی جواب کو اور سوال سوم کے الزامی کے بعد حقیقی جواب کو ملاحظہ کرو۔
تمہارے بجروید اکتیسویں ادھیائے میں لکھا ہے۔ دیکھو نمبر ا ”اے منشو۔ سب پرانیوں کی ہزاروں ب پرانیوں کی
آنکھیں ہزاروں پاؤں جس سروتر بیا پک جگ ویشور میں ہیں ۔ وہ پرش ہے۔ وہ تمام بھو گول میں سب
حقائق الفرقان
۴۴۰
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
طرف سے بیا پت یہ پانچ استھول ( عناصر خمسہ ) پانچ سوھشم ( حواس ) یہ دس بھوت جس کے انگ
ہیں اور وہ سب جگت ( مخلوق ) کو اونگھ کر ( کود کر ) ٹھیرا ہے۔
اور منتر نمبر ۳: اس ایشور کی سب زمین و غیره چرا چر جگت ( کل مخلوق ) ایک جزو ہیں اس جگت
بنانیوالے کے تین حصہ ناش رہت مہما اپنے منور سروپ میں ہے۔
نمبر ۴: اور کہا تین حصوں والا پر میشور سب سے اوتم سنسار سے الگ مکت سروپ نکلتا ہے ۔
اس پرش کا ایک حصہ سے ایک جگت میں پھر ہر پیدائش اور پرلے کا چکر کھاتا ہے۔
نمبر ۵ میں ہے اس براٹ سنسار کے اوپر سردار پورن برہم رہتا ہے۔ اس کے بعد بھی وہ پہلے
سے ظاہر برش جگت سے علیحدہ رہتا ہے۔ غرض سترہ منتر تک یہی مضمون مکرر کیا گیا ہے پہلے منتر میں
یہ لفظ کہ وہ سب جگت کو اونگھ کر ٹھیرا ہے۔ منصف انسان کے لئے قابلِ غور ہے۔ اس کا ترجمہ یہ ہے۔
کہ وہ خدا پر میشر سب جگت کو پھاند کر ٹھہرا ہے۔ اور تیسرے منتر کا مطلب ہے کہ خدا پر میشور کے چار
حصہ ہیں۔ ایک حصہ مخلوق میں اور تین حصہ بالاتر ہیں ۔
اور نمبر ۴ کا مطلب ہے کہ پرمیشور سنسار سے الگ ہے اور اس کے تین حصہ خلق سے بالا ہیں
اور نمبر ۵ میں ہے۔ اوپر پورن برہم رہتا ہے۔
اور (دیوتہ۔ امرت مانشو ناش تر شئے و ہام لوگ ندھیر تم) کا مطلب اور عرش پر ہے کا مطلب
اگر ایک نہ ہو تو ہم ذمہ دار ہیں ۔
سوال سوم : اگر قرآن کریم نے آٹھ کا ذکر کیا ہے تو وہاں فرشتوں کا تذکرہ نہیں مگر آپ کے
ہاں صاف مسلم ہے کہ آٹھ دیوتا اس کے تخت سلطنت کو اٹھا رہے ہیں۔ دیکھو ستیارتھ پرکاش صفحہ
۴۴ میں ہے کہ یا گولکیہ جی نے شاکلئیہ کو فرمایا ہے۔ آٹھ دسو یہ ہیں ۔ پھر ان کی تفصیل کرتے کہا
ہے کہ ان سب کو دسو اس لئے کہتے ہیں کہ ان میں یہ گنج کائنات محفوظ اور اور قائم ہے یا گولکیہ
کے معتقدہ انسانی بات کو ماننا اور خدائے پاک کی بات کو نہ ماننا کیسی بے انصافی ہے۔
اور حقیقی بات سناتے ہیں ۔