سُوْرَۃُ الْحَآقَّۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۵), حصہ 2
حقائق الفرقان
۴۴۱
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
سنو ! مسلمانوں کا یہ عقیدہ نہیں ہے۔ عرش کوئی جسمانی اور مخلوق چیز ہے۔ جس پر خدا بیٹھا ہوا ہے۔جس
ہے۔ تمام قرآن شریف کو اول سے آخر تک پڑھو۔ اس میں ہرگز نہیں پاؤ گے کہ عرش کوئی چیز
محدود اور مخلوق ہے۔ خدا نے بار بار قرآن شریف میں فرمایا ہے کہ ہر ایک چیز جو کوئی وجود رکھتی ہے
اس کا میں ہی پیدا کرنے والا ہوں۔ میں ہی زمین آسمان اور روحوں اور ان کی تمام قوتوں کا خالق
ہوں ۔ میں اپنی ذات میں آپ قائم ہوں اور ہر ایک چیز میرے ساتھ قائم ہے۔ ہر ایک ذرہ اور ہر
ایک چیز جو موجود ہے وہ میری ہی پیدائش ہے۔ مگر کہیں نہیں فرمایا کہ عرش بھی کوئی جسمانی چیز ہے۔ چیز ہے۔
جس کا میں پیدا کرنے والا ہوں ۔ اگر کوئی آر یہ قرآن شریف میں سے نکال دے کہ عرش بھی کوئی
جسمانی اور مخلوق چیز ہے تو میں اس کو قبل اس کے جو قادیان سے باہر جائے ایک ہزار روپیہ انعام
دوں گا۔ میں اس خدا کی قسم کھاتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتی کا کام ہے کہ میں قرآن شریف کی
وہ آیت دکھاتے ہی ہزار روپیہ حوالہ کر دوں گا۔ ورنہ میں بڑے زور سے کہتا ہوں کہ ایسا شخص خود
لعنت کا محل ہو گا جو خدا پر جھوٹ بولتا ہے۔
اب ظاہر ہے کہ اس اعتراض کی بنیاد تو محض اس بات پر ہے کہ عرش کوئی علیحدہ چیز ہے جس پر
خدا بیٹھا ہوا ہے۔ اور جب یہ امر ثابت نہ ہو سکا تو کچھ اعتراض نہ رہا۔ خدا صاف فرماتا ہے کہ وہ زمین
پر بھی ہے اور آسمان پر بھی ہے اور کسی چیز پر نہیں۔ بلکہ اپنے وجود سے آپ قائم ہے اور ہر ایک چیز کو
اٹھائے ہوئے ہے۔ اور ہر ایک چیز پر محیط ہے۔ جہاں تین ہوں تو چوتھا ان کا خدا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۲ تا ۲۸۴)
جہاں پانچ ہوں تو چھٹا ان کے ساتھ خدا ہے اور کوئی جگہ نہیں جہاں خدا نہیں اور پھر فرماتا ہے۔
أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ ( البقرة : ١١٦)
جس طرف تم منہ کرواسی طرف تم خدا کا منہ پاؤ گے۔ وہ تم سے تمہاری رگِ جان سے بھی زیادہ
قریب ہے۔ وہی ہے جو پہلے ہے اور وہی ہے جو آخر ہے اور سب چیزوں سے زیادہ ظاہر ہے اور وہ
نہاں در نہاں ہے اور پھر فرماتا ہے۔
حقائق الفرقان
۴۴۲
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ ُأجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقرة : ۱۸۷)
یعنی جب میرے بندے میرے بارے میں پوچھیں کہ وہ کہاں ہے۔ پس جواب یہ ہے کہ
ایسا نزدیک ہوں کہ مجھ سے زیادہ کوئی نزدیک نہیں ۔ جو شخص مجھ پر ایمان لا کر مجھے پکارتا ہے تو میں اس
کا جواب دیتا ہوں ۔ ہر ایک چیز کی گل میرے ہاتھ میں ہے۔ اور میراعلم سب پر محیط ہے۔ میں ہی
ہوں جو زمین و آسمان کو اٹھا رہا ہوں۔ میں ہی ہوں جو خشکی تری میں اٹھا رہا ہوں۔
یہ تمام آیات قرآن شریف میں موجود ہیں ۔ بچہ بچہ مسلمانوں کا ان کو جانتا ہے اور پڑھتا ہے
جس کا جی چاہے وہ ہم سے آکر ابھی پوچھ لے۔ پھر ان آیات کو ظاہر نہ کرنا اور ایک استعارہ کو لے کر
اس پر اعتراض کر دینا کیا یہی دیانت آریہ سماج کی ہے۔ ایسا دنیا میں کون مسلمان ہے جو خدا کو محدود
جانتا ہے۔ یا اس کے وسیع اور غیر محدود علم سے منکر ہے۔ اب یاد رکھو کہ قرآن شریف میں یہ تو کہیں
نہیں کہ خدا کو کوئی فرشتہ اٹھا رہا ہے بلکہ جا بجا یہ لکھا ہے کہ خدا ہر ایک کو اٹھا رہا ہے ۔ ہاں بعض جگہ یہ
استعارہ مذکور ہے کہ خدا کے عرش کو جو دراصل کوئی جسمانی اور مخلوق چیز نہیں فرشتے اٹھا رہے ہیں
دانشمند اس جگہ سے سمجھ سکتا ہے کہ جبکہ عرش کوئی مجسم چیز نہیں تو فرشتے کس چیز کو اٹھاتے ہیں ۔ ضرور
کوئی یہ استعارہ ہوگا ۔ مگر آریہ صاحبوں نے اس بات کو نہیں سمجھا کیونکہ انسان خود غرضی اور تعصب
کے وقت اندھا ہو جاتا ہے۔
اب اصل حقیقت سنو! کہ قرآن شریف میں لفظ عرش کا جہاں جہاں استعمال ہوا ہے۔ اس سے
مراد خدا کی عظمت اور جبروت اور بلندی ہے۔ اسی وجہ سے اس کو مخلوق چیزوں میں داخل نہیں کیا۔ او
اور
خدا تعالیٰ کی عظمت اور جبروت کے مظہر چار ہیں۔ جو وید کی رُو سے چار دیوتے کہلاتے ہیں ۔ مگر قرآنی
اصطلاح کی رُو سے ان کا نام فرشتے بھی ہے۔ اور وہ یہ ہیں ۔ اکاش جس کا نام اندر بھی ہے۔ سورج
دیوتا جس کو عربی میں شمس کہتے ہیں۔ چاند جس کو عربی میں قمر کہتے ہیں۔ دھرتی جس کو عربی میں ارض
کہتے ہیں۔ یہ چاروں دیوتا جیسا کہ ہم اس رسالہ میں بیان کر چکے ہیں۔ خدا کی چار صفتوں کو جو اس یہ
کے جبروت اور عظمت کا آئم مظہر ہیں جن کو دوسرے لفظوں میں عرش کہا جاتا ہے اٹھا رہے ہیں۔ یعنی
حقائق الفرقان
۴۴۳
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
عالم پر یہ ظاہر کر رہے ہیں ۔ تصریح کی حاجت نہیں ۔ اس بیان کو ہم مفصل لکھ آئے ہیں اور
قرآن شریف میں تین قسم کے فرشتے لکھے ہیں ۱۔ ذرات اجسام ارضی اور روحوں کی قوتیں
۲۔ آکاش ، سورج ، چاند ، زمین کی قوتیں جو کام کر رہی ہیں ۔ ان سب پر اعلیٰ طاقتیں جو جبرئیل،
میکائیل و عزرائیل وغیرہ نام رکھتی ہیں جن کو وید میں جسم لکھا ہے۔ مگر اس جگہ فرشتوں سے یہ چار
دیوتے مراد ہیں۔ یعنی اکاش اور سورج وغیرہ جو خدا تعالیٰ کی چار صفتوں کو اٹھا رہے ہیں۔ یہ وہی چار
صفتیں ہیں جن کو دوسرے لفظوں میں عرش کہا گیا ہے۔ اس فلسفہ کا وید کو بھی اقرار ہے مگر یہ لوگ خوب
ویددان ہیں جو اپنے گھر کے مسئلہ سے بھی انکار کر رہے ہیں ۔
اخیر میں سنو ۔ بہولوگ ، انترکش ، برہم لوگ جن کا ذکر منو ۲ ۔ ۲۳۳ میں ہے۔
اس کے اوپر کس کی حکومت ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۵)
۲۰ تا ۳۰ - فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتْبَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتْبِيَهُ -
إنِّي ظَنَنْتُ أَنِّي مُلِقٍ حِسَابِيَهُ - فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ فِي جَنَّةٍ
عَالِيَة - قُطُوفُهَا دَانِيَةً - كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ
الْخَالِيَةِ وَ أَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتْبَهُ بِشِمَالِهِ ۚ فَيَقُولُ يُلَيْتَنِي لَمْ أَوْتَ
كتبِيَهُ وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِيَهُ - يَلَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ - مَا أَغْنَى عَنِّي
مَالِيَهُ - هَلَكَ عَنِّي سُلْطَنِيَهُ -
ترجمہ ۔ پس جس کو کتاب داہنے ہاتھ میں دی گئی تو وہ کہتا پھرے گا لو آؤ میری کتاب پڑھو۔ میں
یقین رکھتا تھا کہ بے شک میں اپنے حساب حساب سے ملنے والا والا ہوں ۔ پس وہ شخص تو بڑے عیش اور
پسندیدہ زندگی میں ہوگا ۔ بلند بہشت میں ۔ جس کے میوے جھکے ہوئے ہیں ۔ ان سے کہا جائے گا
کھاؤ پیور چتا پچتا ان اعمال کے نتیجوں میں جو تم گزشتہ زمانہ میں کر چکے ہو۔ اور جس کے بائیں ہاتھ
میں کتاب دی گئی تو وہ کہے گا کاش مجھ کو میرا نامۂ اعمال نہ ملتا۔ اور مجھے خبر بھی نہ ہوتی کہ میرا حساب
حقائق الفرقان
۴۴۴
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
کیا ہے ۔ اے کاش موت میرا خاتمہ کرنے والی ہوتی ۔ میرے کچھ بھی کام نہ آیا میرا مال ۔ مجھ
یسے جاتی رہی میری سلطنت ۔
تفسیر - يمين ۔ جو حق ہو اور جناب الہی کی طرف سے ہو۔
زمانہ حال کی تحقیقات میں یہ مسلم ہے کہ انسان کے جسم کے اکثر حصوں کا خون داہنی طرف
سے ہی قلب میں داخل ہوتا ہے۔
ان آیات میں جزائے اعمال کے لحاظ سے آدمیوں کی دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ اصحاب
الیمین نیکو کار لوگ جو داخل جنت ہوں گے۔ اور اصحاب الشمال ۔ بدکار لوگ جو داخل دوزخ ہوں
گے۔
هاؤُمُ - آؤ۔ لے لو۔
بمَا اسْلَفتُمْ - یہ انعام جو تم کو ملا ہے۔ اس کا ذریعہ وہ نیک اعمال ہیں جو تم پہلے کر چکے ہو۔
سلطنيه ۔ میرے دلائل ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۶٬۲۸۵)
كُلُوا وَاشْرَبُوا ۔۔۔۔ - کھاؤ پیو اچھی طرح بسبب اس کے کہ تم کر چکے گئے دنوں میں ۔
فصل الخطاب لمقدمه اهل الكتاب صفحه ۱۷۵)
۳۹ تا ۴۴- فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ - وَ مَا لَا تُبْصِرُونَ إِنَّهُ لَقَولُ
رَسُولٍ كَرِيمٍ - وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ وَلَا بِقَوْلِ
كَاهِن قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ - تَنْزِيلٌ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ -
-
ترجمہ ۔ تو میں قسم کھاتا ہوں جو تم دیکھتے ہو۔ اور اُن کی جو تم نہیں دیکھتے ۔ کہ بے شک یہ
قرآن شریف رسول کریم کی تلاوت کی چیز ہے۔ اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں ۔ تم لوگ تو بہت کم یقین
رکھتے ہو۔ نہ کسی کا ہن کا قول ہے تم تو بہت ہی تھوڑا سمجھتے ہو۔ رب العالمین کا اتارا ہوا ہے۔
تفسیر - اقسم ۔ اس جگہ اللہ تعالی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کے دلائل قسم
حقائق الفرقان
کے رنگ میں بیان فرمائے ہیں۔
۴۴۵
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
قرآن شریف میں جہاں کہیں قسموں کا ذکر ہوتا ہے۔ اس کی تہہ میں کوئی نہ کوئی بڑی بڑی
حکمت خدا تعالیٰ نے رکھی ہوتی ہے۔ وہ حکمت جاہلوں ، عالموں ، صوفیوں سب کے لئے ہوتی ہے
اور سب کے واسطے یہ قسمیں فائدہ بخش ہوتی ہیں۔
عام لوگوں کی فطرتوں میں اور بالخصوص اہلِ عرب کے دلوں میں یہ بات مرکوز ہے کہ جو شخص
جھوٹی قسمیں بہت کھاتا ہے وہ برباد ، ذلیل ، نا کام اور نامراد ہو جاتا ہے۔
ایک طرف تو مشرکین عرب آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کافر سمجھتے تھے۔ دوسری طرف
ان کی زبان سے یہ قسمیں سنتے تھے۔ اس سے ثابت ہوا کہ یہ قسمیں کھانیوالا اگر جھوٹا ہوتا تو ضرور تباہ
ہو جاتا۔ لیکن جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامیابیاں دن بدن ترقی پذیر تھیں تو ان سے ثابت
ہوا کہ یہ راست باز ہے۔
فلاسفروں کو ان قسموں سے یہ فائدہ ہوا کہ جہاں کہیں قرآن کریم میں قسم کھائی جاتی ہے۔ اس
و
کی تہ میں فلسفیانہ ثبوت ضرور ہوتا ہے۔ اس جگہ فَلا أقسم میں یہ بات ہے کہ نبی کریم کے ساتھ
اہلِ عرب میں سے کس قسم کے اور کس مزاج کے لوگ شامل ہوتے تھے اور کس طرح حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جھنڈے کے نیچے لوگ جمع ہوتے رہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم نے کیا
دیکھا نہیں کہ تم میں سے کام کے شخص ۔۔۔۔۔۔ اس کے ساتھ ملتے جاتے ہیں۔ آیا اس کو کامیابی حاصل
ہو رہی ہے یا نہیں ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ۔
قسم قائمقام شہادت کے ہوتی ہے۔ اور قرآن شریف کی قسمیں ان امور پر دلائل ہیں جن کے
لئے وہ کھائی گئی ہیں۔ مرئی اور مشہود اشیاء اور غیر مرئی اشیاء غرض جميع الاشیاء یہ شہادت پیش کی گئی ہے
کہ یہ نبی سچا رسول ہے۔
شاعر - پیشخص شاعر نہیں کیونکہ شاعر منہ سے کہتا ہے۔ خود کرتا کچھ نہیں۔ آنحضرت صلی اللہ
یہ
علیہ وآلہ وسلم نے جو تعلیم پیش کی خود اس پر عمل کر کے دکھا دیا۔
حقائق الفرقان
٤٤٦
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
شاعر کبھی کوئی ایسا نہیں گزرا کہ جس کے کلمات اور اشعار پیشگوئیوں پر مبنی ہوں جو پوری
ہو جائیں۔
شاعر کے کلام کا اثر آنی ہوتا ہے۔ لیکن قرآن شریف کا اثر دیر پا ہے۔
گاھیں ۔ کہانت کرنے والا۔ اسپریچیولزم کا ماہر۔ یہ لوگ بڑے بڑے مجاہدات اور ریاضات
سے ایک علم حاصل کرتے ہیں۔ مگر ان کی اکثر باتیں جھوٹی ہوتی ہیں اور ان کے کلمات میں دروغ
بہت شامل ہوتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۶)
یہ بات ہے ایک پیغام لانے والے سردار کی اور نہیں یہ بات کسی شاعر کی تم تھوڑا یقین کرتے
اور نہ یہ بات کا ہن کی تم تھوڑا دھیان کرتے۔
فصل الخطاب المقدمه اهل الكتاب صفحه ۳۴)
کوئی جھگڑے کی بات نہیں ۔ ہم شہادت پیش کرتے ہیں ان امور کو جو تم دیکھتے ہو اور پھر ان کو
جو ابھی ظہور میں نہیں آئے اور تم نہیں دیکھتے جس سے ثابت ہو جائے گا کہ یہ قرآن مجید کسی کے خیالی
پلاؤ نہیں ۔ بلکہ ایک معزز پیغمبر کے ذریعہ پہنچا ہے۔ اور رب العالمین کا نازل شدہ کلام ہے۔
تشخیذ الاذہان جلدے نمبر ۵ ۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۳۰)
۴۵ تا ۴۸۔ وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ لَأَخَذْنَا مِنْهُ
بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ - فَمَا مِنْكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَجِزِينَ -
ترجمہ۔ اور اگر کوئی بات بنالا تا یہ پیغمبر ہم پر خود تو ہم پکڑ لیتے اس کا داہنا ہاتھ ۔ پھر کاٹ ڈالتے
اُس کی رگِ گردن ۔ پھر تم میں کوئی بھی اس کو روک نہیں سکتا ( یعنی اس کے قتل کو ) ۔
تفسیر - تقول ۔ جھوٹی بات بنانا۔
اس میں اس پیشگوئی کی طرف بھی اشارہ ہے جو توریت میں مثیل موسی کے لئے کتاب استثناء
باب ۱۸ میں مذکور ہے کہ اس نبی کی صداقت کا یہ نشان ہے کہ اگر وہ افتراء کرے گا تو قتل کیا جاوے گا۔
یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کی ایک دلیل ہے کہ نہ وہ قتل ہوئے ۔ نہ ناکام رہے اور
اس طرح پر آئندہ کے لئے ہر صادق مامور کے واسطے یہ ایک نشان ہوا کہ کوئی مفتری علی اللہ افتراء کر
حقائق الفرقان
۴۴۷
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
کے ۲۳ سال تک زندہ نہیں رہ سکتا۔
وتین ۔ وہ رگ ہے جو قلب سے سر کو جاتی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا انمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۶)
باری تعالی بڑا ثبوت آنحضرت کی نبوت کی صداقت کا دیتا ہے۔ وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ
الْأَقَاوِيلِ - لَاخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ - ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ ! یعنی اگر یہ شخص جھوٹا را ے رسول
ہوتا۔ تو بیشک بیشک قتل کیا جاتا ، تباہ ہو جاتا ، مارا جاتا۔ کیونکہ خداوند خدا پہلے سے اپنے برگزیدہ نبی
موسیٰ کی معرفت اپنے اس اولوالعزم نبی کی بابت ارشاد اور وعدہ فرما چکا تھا۔ اور اس سچے نبی کی
صداقت نبوت کی پہچان بھی بتا چکا تھا کہ وہ زندہ رہے گا۔ ہاں وہ سلامت رہے گا۔ اور اس کے مخالفین
معبودان باطل کے عابد ہلاک ہو جاویں گے ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۲)
میرے سامنے بعض نادانوں نے یہ عذر پیش کیا ہے کہ مفتری کے لئے مہلت مل جاتی ہے۔
قطع نظر اس بات کے کہ ان کے ایسے بیہودہ دعوی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت اور آپ
کی نبوت پر کس قدر حرف آتا ہے۔ قطع نظر اس کے ان نادانوں کو اتنا معلوم نہیں ہوتا کہ قرآن کریم کی
پاک تعلیم پر اس قسم کے اعتراف سے کیا حرف آتا ہے۔ اور کیونکر انبیاء ورسل کے پاک سلسلہ پر
سے امان اٹھ جاتا ہے۔ پوچھتا ہوں کہ کوئی ہمیں بتائے کہ آدم سے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
تک اور آپ سے لے کر اس وقت تک کیا کوئی ایسا مفتری گزرا ہے جس نے یہ دعوی کا یہ دعوی کیا ہو کہ وہ
خدا کی طرف سے مامور ہو کر آیا ہے۔ اور وہ کلام جس کی بابت اس نے دعوی کیا ہو کہ خدا کا کلام
ہے ۔ اس نے شائع کیا ہو اور پھر اسے مہلت ملی ہو ۔ قرآن شریف میں ایسے مفتری کا تذکرہ یا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک اقوال میں پاک لوگوں کے بیان میں اگر ہوا ہے تو دکھاؤ کہ اس
نے تقول عَلَی الله کیا ہو اور بچ گیا ہو۔ میں دعوی سے کہتا ہوں کہ وہ ایک مفتری بھی پیش نہ کر
سکیں گے۔ مہلت کا زمانہ میرے نزدیک وہ ہے جبکہ مکہ میں اللہ تعالیٰ کا کلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
ے اور اگر یہ رسول ہماری نسبت جھوٹی باتیں بنا تا تو ضرور ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑتے پھر اس کی رگ حیات کو کاٹ ڈالتے ۔
حقائق الفرقان
ママフ
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
پر یوں نازل ہوا ۔ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ - لَاخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا
مِنْهُ الْوَتِينَ - فَمَا مِنْكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ ۔ اگر یہ رسول کچھ اپنی طرف سے بنالیتا اور کہتا
کہ فلاں بات خدا نے میرے پر وحی کی ہے۔ حالانکہ وہ اس کا اپنا کلام ہوتا۔ نہ خدا کا ۔ تو ہم اسے
دائیں ہاتھ سے پکڑ لیتے اور پھر اس کی رگ جان کاٹ دیتے ۔ اور کوئی تم میں سے اس کو بچا نہ سکتا کیسا
صاف اور سچا معیار ہے کہ مفتری کی سز ا ہلاکت ہے۔ اور اسے کوئی مہلت نہیں دی جاتی یہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کی کیسی روشن دلیل اور ہر صادق مامور من اللہ کی شناخت کا کیسا خطا نہ کرنے
والا معیار ہے۔ مگر اس پر بھی نادان کہتے ہیں کہ نہیں مفتری کو مہلت مل جاتی ہے !!!
یہ آیت مکہ میں نازل ہوئی۔ اب کیا مشکل ہے جو ہم اس زمانہ کو جو مفتری کے ہلاک ہونے
اور راست باز کے راست باز ٹھہرائے جانے پر بطور معیار ہو سکتا ہے۔ سمجھ لیں ۔
اس آیت کے نزول کا وقت صاف بتا تا ہے ۔ مگر اندھوں کو کون دکھا سکے ۔ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم جبکہ جامع جمیع کمالات تھے ۔ آپ کی امت ان تمام برکات اور فیوض کی جامع ہے۔ جو پہلی
امتوں پر انفرادی طور پر ہوئے اور آپ کے اعداء تمام خسرانوں کے جامع جو پہلے نبیوں کے مخالفوں
کے حصہ میں آئے ۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جب سورۂ شعراء میں ہر نبی کا قصہ بیان فرماتا ہے تو اس
کے بعد فرماتا ہے اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ - الحكم جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۲ء صفحه ۶)
غرض یہ آیت کو تقول والی ہر ایک مفتری اور صادق مامور من اللہ میں امتیاز کرنے والی اور
صادق کی صداقت کا کامل معیار ہے۔ لیکن اگر کوئی نادان یہ کہے کہ اس سے تاریخ کا پتہ کیونکر لگا ئیں
اور میعاد مقررہ کیونکر معلوم ہو؟ میں کہتا ہوں ۔ ان امور کے لئے اسی قدر کافی ہے کہ یہ آیت مکی ہے۔
اگر اس پر بھی کوئی یہ کہے کہ مکی اور مدنی آیتوں کا تفرقہ مشکلات میں ڈالتا ہے اور اصطلاحات میں اب
تک بھی اختلاف چلا آتا ہے تو میں کہتا ہوں۔ اس سے بھی ایک آسان تر راہ ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ تم
اس آیت کو آخری آیت ہی تجویز کر لو پھر بھی تم کو ماننا پڑے گا کہ تئیس برس تک خیر الرسل صلی اللہ
علیہ وسلم کی صداقت عظ صداقت عظمت و جبروت، عزت و وجاہت، تائید و نصرت، رت، دشمن کے خسران کے لئے ایک
حقائق الفرقان
۴۴۹
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
فیصلہ کن امر ہے۔ اب بتاؤ کہ کیا حجت باقی رہی؟ مکی مدنی کا فیصلہ نہ کرو۔ اصطلاحات کے تفرقہ میں نہ
پڑو۔ اس تھیس سال کی عظیم الشان کامیابیوں کا کیا جواب دو گے۔ پس بہر حال ماننا پڑے گا کہ اس
قدر عرصہ دراز تک جو چوتھائی صدی تک پہنچتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مفتری کو مہلت نہیں دیتا۔ ایک
راست باز کی صداقت کا پتہ اس کے چہرہ سے۔ اُس کے چال چلن سے ، اُس کی تعلیم سے ، ان
اعتراضوں سے جو اس پر کئے جاتے ہیں۔ اس کے ملنے والوں سے لگ سکتا ہے۔ لیکن اگر کوئی نادان
ان امور سے پتہ نہ لگا سکے تو آخر ۲۳ سال کی کافی مہلت اور اُس کی تائیدیں اور نصرتیں اس کی سچائی
پر مہر کر دیتی ہیں۔ میں جب اپنے زمانہ کے راست باز کے مخالفوں اور حضرت نوح علیہ السلام کے
مخالفوں کے حالات پر غور کرتا ہوں تو مجھے اس زمانہ کے مخالفوں کی حالت پر بہت رحم آتا ہے کہ یہ ان
سے بھی جلد بازی اور شتاب کاری میں آگے بڑھے ہوئے ہیں ۔ وہ نوح علیہ السلام کی تبلیغ اور دعوت کو
سن کر اعتراض تو کرتے ہیں مگر ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّى حِينٍ چندے اور انتظار کر
لو۔ مفتری ہلاک ہو جاتا ہے۔ اس کا جھوٹ خود اس کا فیصلہ کر دے گا ۔ مگر یہ شتاب کار نادان اتنا بھی ہے۔اس خوداس
نہیں کہہ سکتے ۔ العجب ! ثم العجب !! الحکم جلد ۶ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۲ ء صفحہ ۶-۷ )
۴۹ - وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةً لِلْمُتَّقِينَ -
ترجمہ ۔ اور بے شک قرآن نصیحت اور یادگارا ہے متقیوں کے لئے۔
تفسیر - تذکرة۔ یادرکھنے کے لائق ۔ یاد دہ۔
یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کا ثبوت ہے کہ جو کلام آنحضرت صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم نے پیش کیا ہے۔ وہ ایک متقی جماعت بناتا ہے اور ایک تاریخی قوم پیدا کرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۶)
۵۰ - وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنْكُمْ مُكَذِّبِينَ -
ترجمہ ۔ اور ہم جانتے ہیں جو تم میں سے جھٹلانے والے ہیں۔
حقائق الفرقان
۴۵۰
سُورَةُ الْحَاقَّةِ
تفسیر - مكذبين ۔ یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کی دلیل ہے کہ آپ کے
مخالف جھوٹے ہیں۔ اور جو باتیں آنحضرت کے متعلق کہتے ہیں۔ ان میں جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ انمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۶)