سُوْرَۃُ الْمُزَّمِّلِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۲۸
سُوْرَةُ الْمُزَّمِّلِ
سُوْرَةُ الْمُزَّمِّلِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ مزمل کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے عابدوں کو پہلے ہی
سے سمجھ دے رکھی ہے اور ان کی سچی کوشش کا بدلہ بھی دینے والا ہے۔ ہے اور کی
۲ تا ۱۱ - يَأَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ - قُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا - نِصْفَةً أَوِ انْقُصُ مِنْهُ
قَلِيلًا - أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَ رَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا - إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا
ثَقِيلًا - إِنَّ نَاشِئَةَ الَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطاً وَ أَقْوَمُ قِيلًا - إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ
سَبْحًا طَوِيلًا وَ اذْكُرُ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَثَّلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا - رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ
الْمَغْرِبِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذُهُ وَكِيلًا - وَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَاهْجُرُهُمْ
هَجْرًا جَمِيلًا -
ترجمہ ۔ اے قرآن کے اٹھانے والے نبوت کی خلعت پہننے والے۔ کھڑا رہا کر رات کو مگر تھوڑی
ہی رات ۔ نصف یا اس میں سے کچھ کم کر ۔ یا آدھی سے کچھ بڑھا دے اور قرآن کو آہستہ آہستہ
پڑھا کر سوچ سمجھ کر ۔ قریب ہی ڈال دیں گے تجھ پر بھاری بوجھ ۔ رات کا جاگنا نفس کے کچلنے کے
لئے سخت تر ہے اور اس میں بات پکی نکلتی ہے۔ تجھ کو دن میں بڑے بڑے کام رہتے ہیں ۔ اور
اپنے رب کا نام لے اور اسی کی طرف سب سے ہٹ کر جھک جا۔ وہ مشرق اور مغرب کا رب ہے
کوئی بھی سچا معبود محبوب نہیں اس کے سوا تو تو اسی کو اپنا ضامن اور کارساز بنالے۔ اور ۔ اور وہ جو کچھ کہتے
ہیں اس پر صبر کر اور عمدگی کے ساتھ ان سے الگ ہو جا۔
تفسیر - مزمل ” کے شد کے ساتھ اور بغیر شد دونوں طرح آیا ہے۔ تو مل کے معنے کپڑے
میں لپیٹنے کے ہیں ۔ زَمَّلْتُهُ بِثَوْبِهِ تَزْمِيلاً فَتَزَمَّلَ ۔
حقائق الفرقان
۲۹
سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
مزمل ۔ جب تخفیف ز“ پڑھا جاوے گا تو اس وقت معنے حمل اور بوجھ کے ہوں گے پیغمبر
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو زَ مِل کے نام سے خطاب کرنے میں چند معانی ہیں ۔ ایک یہ کہ پیغمبر
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جو مہر بانی اور تلطف اللہ تبارک و تعالیٰ کو تھا اس کا اظہار مقصود تھا۔
جیسا کہ حضرت علی کو ایک روز مسجد میں خاک پر لیٹے ہوئے دیکھ کر آپ نے از راہ مہربانی و تلطف
ان کو یا ابا تراب فرمایا۔
۔
دوسرے یہ کہ ساری رات کپڑا اوڑھ کر سونے اور ایسی ہی حالت میں رات گزار دینے سے متنبہ
کرنا مقصود ہے کہ جس حالت میں کہ بار نبوت کو اٹھانا آپ کا کام ہے تو لازم ہے کہ ساری رات خواب
میں نہ گزارا جاوے بلکہ کچھ حصہ رات کا دعا اور نماز کے لئے بھی مخصوص کیا جاوے۔ غرض کہ مزمل کے
لفظ میں تلطف اور تنبہ دونوں ہی مرکوز ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۲)
ہماری سرکار حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم وحی الہی کی عظمت اور جبروت کو دیکھ کر بہت
گھبرائے بدن پر لرزہ تھا۔ گھر میں تشریف لائے اور اپنی بی بی سے کہا۔ دیرونِی دَیرُونی میرے بدن
پر کپڑا ڈھانپ دو۔ انہوں نے اڑھائے ۔ اس حالت کا نقشہ کھینچ کر جناب الہی فرماتے ہیں کہ تمہارا
کام سونے کا نہیں ۔ اٹھو اور نا فرمان لوگوں کو ڈراؤ ۔ اور اس بات کا خیال رکھو کہ تمہارے بیان میں خدا
کی عظمت اور جبروت کا ذکر ہو۔ اور قبل اس کے کہ دوسروں کو سمجھاؤ۔ اپنے آپ کو بھی پاک وصاف
بناؤ ۔ اس سورۃ میں یوں فرمایا کہ رات کو اٹھو۔ مگر کچھ حصہ رات میں آرام بھی کرو۔ رات کو
قرآن شریف بڑے آرام سے پڑھو۔ میری (اپنی) فطرت گواہی دیتی ہے کہ جب کسی عظیم الشان
انسان کو کوئی حکم آجاتا ہے اور اس میں کوئی خصوصیت بھی نہ ہو۔ تو چھوٹے لوگ بطریق اولی اس حکم
کے محکوم ہو جاتے ہیں۔
دنیا میں ایک وہ لوگ ہیں ۔ جو خود کپڑا پہننا نہیں جانتے ۔ وہ دوسروں کو لباس تقوی کیا پہنائیں
گے۔ پہلے لباس تو پہنا سیکھو۔ جب شرمگاہوں کو ڈھانک لو گے۔ تو تم پر رَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا کا حکم
حقائق الفرقان
۳۰
سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
جاری ہوگا۔ عام طور پر مسلمانوں کو یہ موقع ملا ہوا تو ہے۔ مگر وہ اس کو ضائع کر دیتے ہیں۔ مسلمان عشاء
کے وقت تو سوتے ہی نہیں ۔ مگر اس کو بھی ضائع ہی کر دیتے ہیں ۔ اگر توبہ واستغفار کریں تو اچھا موقع
ہے۔ پھر اگر عشاء کے بعد ہی سوجائیں تو چار بجے ان کو تہجد اور توبہ کا موقع مل جائے ۔ بڑے بڑے
حکم الہٰی آتے ہیں۔ مگر مزہ ان میں تبھی آتا ہے۔ جب ان پر عملدرآمد بھی ہو۔ انگریزی خوان تو تین
تین بجے تک بھی نہیں سوتے۔ پھر بھلا صبح کی نماز کے لئے کس طرح اُٹھ سکتے ہیں۔ اوکپڑے پہننے
والو ! تم اتنا کام تو ہمارے لئے کرو کہ ہماری کتاب کے لئے کوئی وقت نکالو۔ میرے بچے بچے نے کہا کہ
ہم کو لیمپ لے دو۔ ہم رات کو پڑھا کریں گے۔
میں نے اس کو بھی کہا کہ رات کو لیمپ کے سامنے پڑھنے کی ضرورت نہیں اس کے لئے دن ہی کافی ہوتا
ہے۔ رات کو قرآن شریف پڑھا کرو۔
رات کو اگر تم جناب الہی کو یاد کیا کرو۔ تو تمہاری روح کو جناب الہی سے بڑا تعلق ہو جائے۔
مومن اگر ذرا بھی توجہ کرے۔ تو سب مشکلات آسانی سے دور ہو جاویں۔
وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَثَّلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا - اللہ تعالیٰ کا نام لو ۔ اور رات کو جہان سے منقطع
ہو جاؤ۔
مومن کو حضرت یوسف کے بیان میں پتہ لگ سکتا ہے کہ جس شخص کا کسی چیز سے محبت و تعلق بڑھ
جاتا ہے۔ تو وہ اپنے محبوب کا کسی نہ کسی رنگ میں ذکر کر ہی دیتا ہے۔ میں جن جن شہروں میں رہا
ہوں ۔ اپنی مجلس میں مجھے ان کی محبت سے کبھی نہ کبھی ذکر کرنا پڑتا ہے۔
حضرت یوسف علیہ السلام کے پاس مجلس میں دو شخص آئے اور کہا کہ ہم نے ایک خواب
دیکھا ہے اس کی تعبیر بتلا دو۔ آپ نے فرمایا۔ کھانے کے وقت سے پہلے ہم آپ کو تعبیر بتلا دیں گے۔
پھر آپ نے کہا کہ دیکھو۔ ہم کو علم تعبیر کیوں آتا ہے۔ تم کو کیوں نہیں آتا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے
شرک کو چھوڑا تم بھی چھوڑ دو۔ دیکھو دو گھروں کا ملازم ہمیشہ مصیبت میں رہتا ہے۔ کام کے وقت ہر ایک
ے مراد میاں عبدالحی ہیں۔ مرتب
حقائق الفرقان
۳۱
سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
یہ کہتا ہے کہ کیا تو ہمارا ملازم نہیں؟ لیکن تنخواہ دینے کے وقت کہتے ہیں کہ کیا دوسرے کا کام نہیں کیا۔ اس
لطیف طریقہ سے حضرت یوسف علیہ السلام نے شرک کی برائیاں بیان کیں اور پھر یہ بھی کہا کہ انبیاء پر
ایمان لانا اور خدائے واحد کو ماننا ضروری ہے۔
إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِیلا کے یہی معنے ہیں کہ انسان دل میں بھی ذکر الہی سے غافل نہ رہے۔
وَاذْكُرُ اسْمَ ۔ رات کو علیحدگی میں اپنے مالک کو یاد کرو۔ اگر تم کو یہ خیال پیدا ہو کہ ہم کو اس علیحدہ
رہنے سے کیا فائدہ ہوگا ؟ تو یا درکھو کہ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذُهُ وَكِيلًا ۔ پس یاد
رکھو کہ جس پاک ذات نے تجھ کو علیحدگی اختیار کرنے کو کہا ہے۔ وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے۔ اس کو اپنا
کارساز سمجھو۔ وہ تم کو سب کچھ دیگا۔
پس میرے بھائیو! غور کرو تم نے دن میں بہت کام کیا ہے۔ رات ہو گی۔ سونا اور مرنا برابر
ہے۔ ایسے وقت میں سوچو کہ تم نے جناب البہی کی کس قدر یاد کی ہے۔
( بدر حصہ دوم ۲۸ نومبر ۱۹۱۲ء کلام امیر صفحہ ۸۸٬۸۷)
نِصْفَهُ أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا أَوْزِدْ عَلَيْهِ ۔ چونکہ راتیں بڑھتی گھٹتی رہتی ہیں۔ اس لئے متوسط
راتوں میں نصف شب سے اور چھوٹی راتوں میں نصف سے کم کر کے اور بڑی راتوں میں نصف سے
زیادہ بھی قیام کرنے کے۔ کے لئے ارشاد فرمایا اور چونکہ ایک حکم قطعی نہیں ہے۔ بلکہ دو جگہ آؤ ، اؤ فرما کر
اختیار دیا ہے۔ اس طبیعت کے نشاط پر بھی اس قیام کو حوالے کر دیا گیا ہے۔ یعنی چھوٹی راتوں میں
بحالت نشاط اگر قیام زیادہ کرلے اور بڑی راتوں میں بوجہ عدم نشاط طبیعت اگر قیام کم کرلے تو یوں بھی
اختیار ہے۔ مگر چونکہ تم بصیغہ امر ہے۔ اس لئے قیام کیل آپ پر فرض تھا جب کبھی بعض راتوں میں
قیام کئیل آپ سے رہ گیا ہے تو آپؐ نے اس کو بعد طلوع آفتاب ادا فرمایا ہے۔ ایک حدیث میں پیغمبر
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن شریف یاد کرنے والوں اور قیام کیل کرنے والوں کو اشراف امتی
فرمایا ہے۔ شرف کے لغوی معنے بلندی کے ہیں۔
رَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا - أَى بَيْنَهُ تَبْبِيْنَا وَفَضِلُهُ تَفْصِيلًا - کسی نے حضرت ام سلمہ
حقائق الفرقان
۳۲
سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
سے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قرآت کی کیفیت دریافت کی۔ فرمایا کہ آپ ہر ایک آیت کو جدا جدا
کر کے پڑھتے تھے۔ مثلاً بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِین کے چار ٹکڑے کرتے اور ہر ایک ٹکڑے کو علیحدہ علیحدہ پڑھتے ۔
ابوداؤد میں روایت ہے۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کچھ لوگ پیدا ہوں گے۔ جو قرآن
کو تیر جیسا سیدھا کریں گے۔ وہ بہت جلد پڑھیں گے نہ ٹھہر ٹھہر کر ۔ دوسری روایت میں ہے کہ
قرآن شریف ایسے لوگوں کے گلے سے نہیں اُترے گا۔ ایک اور روایت میں لا يَبْقَى مِنَ الْقُرْآنِ
الا رسمہ آیا ہے۔ ایک اور روایت میں فرمایا ہے کہ جس نے تین دن سے کم میں قرآن شریف کو ختم
کیا ، وہ نہ پڑھا ، نہ چپ رہا ۔ لا قَرَاءَ وَلَا سَكَتَ - اب تو بعض تراویح کے پڑھانے والے قاری
ایک ہی شب میں جس کو وہ شبینہ کہتے ہیں۔ قرآن شریف کو ختم کر دیتے ہیں ۔
إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلاً میں قول ثقیل قرآن کریم کی متواتر پے در پے وحی کو فرمایا ہے حضرت
عائشہ سے مروی ہے کہ ایک روز نہایت شدت سے سردی تھی ۔ آپؐ پر وحی نازل ہوئی اور آپ کی
پیشانی مبارک سے وحی کی شدت کی وجہ سے پسینے کے قطرے ٹپکنے لگے ۔ اسی طرح اگر آپ کسی
اونٹ پر سوار ہوتے اور وحی کا نزول شروع ہو جاتا تو اس کے پاؤں بوجہ نقل وحی ٹیڑھے ہونے لگتے اور
اگر کسی صحابی کی ران پر آپ کا سر مبارک ہوتا یا تکیہ لگائے ہوتے اور ایسی حالت میں وحی کا نزول
ہونے لگتا۔ تو اس صحابی کو اپنی ران کے ٹوٹ جانے کا خوف ہوتا اور ا اور ایسی حالت میں آپ کا چہرہ
مبارک زیادہ منور اور روشن ہو جاتا۔
رض
إِنَّ نَاشِئَةَ الَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْاً وَ أَقْوَمُ قِيلًا - نَاشِئَةَ بروزن عَاقِبَةُ مصدر نَشَأَ بمعنى
قَامَ لِلْمُذَكَرِ نَاشِيُّ وَالْمُؤَنَّتُ نَاشِئَةٌ -
اگر چہ عام طور پر امور حادثہ فی اللیل کو ناشتہ کہتے ہیں ۔ مگر چونکہ یہاں ذکر قیام لیل کا ہے۔ اس
لئے نَاشِئَةَ الَّيْلِ سے مراد اول شب سو رہنے کے بعد قیام نماز کے لئے اٹھنا نتشاۃ اور نشاۃ '
ہے وطنا مصدر بمعنی موافقت ہے۔ كقوله تعالى لِيُوَاطِئُوا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ ۔ أَيْ لِيُوَافِقُوا
لے سہو کا تب معلوم ہوتا ہے۔ بمطابق لغت نشأت اور نَشَاءَةً مراد ہے۔
حقائق الفرقان
۳۳
سُوْرَةُ الْمُزَّمِّلِ
حدیث شریف میں ہے کہ اِنَّ فِي اللَّيْلِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهُ تَعَالَى خَيْرًا مِنْ
خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ وَ ذَلِكَ كُلٌّ لَيْلَةٍ ۔ یعنی رات میں ایک ایسی ساعت ہے کہ اگر
مسلمان بندہ اس کے موافق پڑ جاتا ہے۔ تو خدائے تعالیٰ سے دینی و دنیاوی بھلائی مانگتا ہے۔ دیا جاتا
ہے۔ اور وہ ساعت کسی رات کے لئے خاص نہیں ہے۔ بلکہ ہر رات میں ہوا کرتی ہے۔ ع
ہر شب شب قدر است اگر قدر بدانی
أقْوَمُ قِيلًا - قول بمعنے فعل زبان عرب میں کثرت سے آتا ہے۔ معنی یہ ہوئے کہ دینی و
دنیوی سب کام تہجد گزار عابد انسان کے درست ہو جاتے ہیں۔ چونکہ اقوم مبالغہ کا صیغہ ہے۔ اس
لئے بڑے بڑے مشکلات اس ذریعہ سے دور ہو جاتے ہیں۔ بار نبوت کے ثقل اٹھانے کے لئے قیام
کیل کو اسی لئے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فرض کیا ۔ امت کو بھی اس میں بہت بڑی تعلیم ہے۔
حدیث شریف میں آیا ہے اشَدُّ الْبَلَاءِ انْبِيَاءَ ثُمَّ الْأَمْثَلُ فَالْأَمْثَلُ
عموماً الہامی کتب اور احوال انبیاء و اولیاء سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ رات کے وقت کو
انتشار روحانیت اور جذب برکات یزدانی کے ساتھ خاص تعلق ہے۔ جس کی وجہ غالباً وہ تنہائی اور
سکونِ قلب ہے۔ جو رات کی خاموشی اور علیحدگی سے حاصل ہو سکتا ہے۔ اور ہوسکتا
سبح۔ کے اصلی معنے چلنے پھرنے اور گردش کرنے کے ہیں۔ اسی واسطے پیراک کو سابح کہتے
ہیں کہ وہ پیرتے وقت ہاتھ پیر مارا کرتا ہے۔ اور یہاں سبح سے تصرف في الحوائج یعنی اشغال
اخبار اقبال اور آمدو رفت مراد ہے۔ نمازوں کا پڑھنا ، مریضوں کی عیادت کرنا ، جنازوں کی متابعت
کرنا ، فقراء و مہاجرین کی اعانت، طالب علموں کی تعلیم، مستقیوں کو فتوای دینا ، صلح کرانا ، کافروں کا
مقابلہ ، اپنے ذاتی حوائج پورے کرنے، بیبیوں کی ضروریات کو مد نظر رکھنا۔ یہ سب امور آپ کے لئے
سَبْحًا طَوِيلًا ھے۔
رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذُهُ وَکیلا۔ رات ساری تو قیام کیل میں گزری
اور دن سارا سَبْعًا طَوِيلًا ۔ نبوت کے فرائض کی ادائیگی میں ختم ہو ۔ اب بالطبع خیال پیدا ہو سکتا ہے
اے سب سے زیادہ انبیاء آزمائش میں مبتلاء کیے جاتے ہیں پھر ان کے مثل اور پھر ان کے مثل درجہ بدرجہ۔
وہ مشرق اور مغرب کا رب ہے کوئی عبادت کے لائق نہیں مگر وہی ۔ پس اسے ہی بطور کارساز پکڑ۔
حقائق الفرقان
الله له
سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
کہ روزی رزق کی کیا سبیل ہو۔ تو اس کے لئے ربوبیت کو یاد دلا کر اسی کو اپنا کارساز سمجھنے کی طرف اس
آیت میں توجہ دلائی۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔
مَنْ جَعَلَ الْهُمُومَ هَمَّا وَاحِدًا هَمَّ آخِرَتِهِ كَفَى اللهُ هَمَّ دُنْيَاهُ وَمَنْ تَشَعَبَ بِهِ الْهُمُومُ
أَحْوَالَ الدُّنْيَا لَمْ يُبَالِ اللهَ أَى وَادِيَتِهَا هَلَكَ ۔
جس شخص نے اپنے تمام فکروں کو اکٹھا کر کے ایک آخرت ہی کی فکر بناڈالا تو کارساز ہو جاتا ہے
اللہ تعالیٰ اس کے تفکرات کا۔ لیکن جس کو پریشان کر رکھا ہے اس کے دنیا کے احوال نے جو اسی میں
مستغرق ہے تو خدا کو بھی پروا نہیں کہ دنیا کے کسی خاردار جنگل جھاڑیوں میں وہ ہلاک ہو جاوے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۳٬۲۹۲)
۱۳ ، ۱۴ - إِنَّ لَدَيْنَا انْكَالًا وَ جَحِيمًا - وَ طَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَ عَذَابًا أَلِيمًا -
ترجمہ ۔ ہمارے پاس نکیل ہے بیڑیاں اور دوزخ ہے۔ اور گلا گھونٹنے والا کھانا ہے اور ٹیس دینے
والا عذاب ہے۔
تفسير طَعَامًا ذَا غَضَةٍ ۔ وہ طعام ہے۔ جو گلو گیر حلق میں پھنسنے والا ہو۔
غصة - یہ عربی لفظ اللہ تعالیٰ کے غضب پر قرآن شریف میں کہیں نہیں بولا گیا۔ یہ ہماری زبان
کا نقص ہے جو غضب الہی کے معنے خدا کے غصہ کے کرتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ء صفحه (۲۹۳)
١٦، ١٧ - إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى
فِرْعَوْنَ رَسُولًا - فَعَصَى فِرْعَوْنَ الرَّسُولَ فَأَخَذْتُهُ أَخْذَا وَبِيلًا -
ترجمہ ۔ ہم نے تمہاری طرف ویسا ہی رسول بھیجا ہے ۔ جو تم پر نگران ہے جیسا کہ فرعون کی طرف
ایک رسول بھیجا تھا ۔ تو فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اس کو بڑی سختی سے پکڑ لیا۔
تفسیر - كَمَا أَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ ۔ اس آیت شریفہ میں پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کو
-
حقائق الفرقان
۳۵
سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
مثیل موسی قرار دیا ہے۔ اور آیت استخلاف سورہ نور لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ
مِنْ قَبْلِهِمْ - (النور:۵۶) فرما کر خلفائے امت مرحومہ کو خلفائے موسوی کا مثیل قرار دیا ہے ۔
چونکہ خاتم الخلفاء موسوی مسیح ناصری علیہ الصلوٰۃ والسلام تھے اور ان کی بعثت موسیٰ علیہ السلام سے
تیرہ سو برس بعد چودہویں صدی موسوی پر ہوئی تھی ۔ اس لئے مماثلت کی مطابقت کے لئے ضروری
تھا کہ مثیل موسی کا خلیفہ چودہویں صدی پر محمدی خلفاء کا خاتم مسیح کے نام پر آوے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۳)
مثلیت موسی موسی کی پانچویں کتاب استثناء باب ۱۸ آیت ۱۷ تا ۲۲ ملاحظہ کرو۔
اور خداوند نے مجھے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کہا۔ سواچھا کہا۔
میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی بر پا کروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ
میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اسے کہوں گا۔ وہ سب ان سے کہے گا اور ایسا ہو گا کہ جو کوئی میری باتوں کو
جنہیں وہ میرا نام لے کے کہے گا۔ نہ سنے گا۔ تو میں اس کا حساب اس سے لوں گا۔ لیکن وہ نبی جو ایسی
گستاخی کرے کہ کوئی بات میرے نام سے کہے ۔ جس کے کہنے کا میں نے اسے حکم نہیں دیا یا اور
معبودوں کے نام سے کہے تو وہ نبی قتل کیا جاوے گا ۔ اور اگر تو اپنے دل میں کہے۔ میں کیونکر جانوں کہ
یہ بات خداوند کی کہی ہوئی نہیں تو جان رکھ کہ جب نبی کچھ خداوند کے نام سے کہے اور وہ جو اس نے کہا
ہے۔ پورا نہ ہو یا واقع نہ ہو تو وہ بات خداوند نے نہیں کہی بلکہ اس نبی نے گستاخی سے کہی ہے۔ تو اس
سے مت ڈر۔
اس بشارت کا بیان دو حصوں میں منقسم کیا جاتا ہے۔ اول حصے میں اس امر کا ثبوت ہے کہ یہ
بشارت خاص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں ہے۔ اور دوسرے حصے میں یہ بیان کریں گے
کہ جن لوگوں نے اس کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں نہیں مانا۔ ان کے اعتراض صرف
دھوکا ہیں ۔
ے ان کو ضرور خلیفہ بنائے گا زمین میں جیسے کہ خلیفہ بنایا ان سے پہلے والوں کو۔
حقائق الفرقان
۳۶
سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
حصہ اول۔ اس پیشین گوئی میں موسی نے بڑا بسط کیا ہے۔ اور جہاں تک ممکن تھا۔ اس نبی کا
نشان ظاہر کیا۔
اول۔ اُس نبی کی قوم کو بتایا کہ وہ بنی اسرائیل کے بھائیوں سے ہوگا۔
دوم ۔ وہ نبی مجھ سا ہوگا ( تشبیه کل تامل کہ کسی امر میں موسی سا ہوگا )
سوم ۔ خدا کا کلام اس کے منہ میں ہوگا۔
چہارم ۔ جو کچھ باری تعالیٰ اُس سے فرمائے گا۔ وہ سب کچھ کہہ دے گا۔
پنجم ۔ جو کوئی اس کی مخالفت کرے گا۔ اور کہا نہ سنے گا ۔ وہ سزا یاب ہوگا ۔
ششم ۔ اگر وہ نبی بدوں حکم باری تعالیٰ کے کچھ کہے تو وہ مارا جائے گا۔
ہفتم ۔ وہ نبی توحید کا واعظ ۔ غیر معبودوں کی پرستش کا مانع ہوگا۔ اگر غیر معبودوں کے نام سے
کچھ کہے گا تو مارا جائے گا۔
وو
ا
ہشتم ۔ اس کی پیشین گوئیاں پوری ہوں گی۔ اور جھوٹے نبی کی کوئی پیشین گوئی پوری نہ ہوگی۔
کچھ کے لفظ پر غور کرو۔ جو بشارت کے اس فقرے میں ہے ( جب نبی کچھ خداوند کے نام سے کہے )۔
نہم ۔ سچا اس قابل ہے کہ تو اس سے ڈرے۔ الا جھوٹا نبی چونکہ جلد ہلاک ہو جاوے گا۔ تو اس
سے مت ڈر۔
یہی چند باتیں اس پیشینگوئی میں ہیں جن پر ناظرین کو غور کرنا چاہیے۔
موسی نے اپنی مثلیت کے لئے اپنی کوئی خاص صفت ان امور کے سوا بیان نہیں کی ۔ گو موسی
میں ہزاروں اور صفات ہوں ۔ الا یہ امر کہ وہ نبی مجھ سا رکن صفات میں ہوگا۔ سوائے امور مذکورہ
پیشین گوئی کے بیان نہیں فرمایا۔ پس ہم یقین کرتے ہیں اور ہر منصف تسلیم کرے گا کہ انہیں امور میں
تشبیہ اور مثلیت موسی کو مقصود تھی۔ علاوہ بریں جب کسی چیز کو کسی چیز کا مثل کہا جاتا ہے تو صرف چند
امور محققہ میں تشبیہ مطلوب ہوتی ہے۔ اب ہم دکھلاتے ہیں کہ قرآن نے اس پیشین گوئی کو محمد رسول اللہ
محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ثابت ہونے کا صرف دعوی ہی نہیں کیا۔ بلکہ کل مدارج طے کر کے سچا کر
حقائق الفرقان
۳۷
سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
دکھایا اور تمام امور مندرجہ پیشین گوئی کو تسلیم کر کے بڑے دعوئی سے کہا کہ آنحضرت کے سوا اور کوئی
اس کا مصداق ممکن نہیں ۔
امراول۔ بنی اسمعیل بنی اسرائیل کے بھائی ہیں۔ دیکھو قرآن میں آنحضرت کو حکم ہوا۔
وَ انْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ (الشعراء : ۲۱۵) اس پر آنحضرت اپنی قوم کو حکم دیتے ہیں۔
وَ جَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبْكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّيْنِ مِنْ حَرَجٍ
مِلَّةَ أَبِيكُمُ ابْرَاهِيمَ هُوَ سَمْكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ (الحج:4) (الحج : ٧٩
۳
- رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ ابراهيم: ۳۸)
دیکھو۔ قرآن نے صاف بتایا۔ قرآن نے صریح کہا۔ قریش لوگو! تم اپنے باپ ابراہیم کے
مذہب کو اختیار کرو۔
امر دوم۔ وہ نبی موسی کا سا ہوگا۔ اور قرآن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت لکھا ہے۔
ا - إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا ( المزمل : ١٦ )
٢ - قُلْ أَرَعَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللهِ وَكَفَرْتُمْ بِهِ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ
على مِثْلِهِ (الاحقاف : 1)
ه
شاہد کی تنوین واسطے تفخیم تعظیم کے ہے۔ اور لفظ مثلہ قابل غور ہے۔
لے اور ڈر سنادے اپنے نزدیک کے ناتے والوں کو ۔ ہے اور محنت کرو اللہ کے واسطے جو چاہیے اُس کی محنت ۔ اُس
نے تم کو پسند کیا اور نہیں رکھی دین میں تم پر کوئی مشکل ۔ دین تمہارے باپ ابراہیم کا ۔ اس نے نام رکھا تمہارا
حکم بردار پہلے سے۔ سے اے رب میں نے بسائی ہے ایک اولاد اپنی میدان میں جہاں کھیتی نہیں ہے تیرے ادب
والے گھر کے پاس۔ ہے ہم نے بھیجا تمہاری طرف رسول بتانے والا تمہارا جیسے بھیجا فرعون کے پاس رسول۔
ہے تو کہہ ۔ بھلا دیکھو تو ۔ اگر یہ ہو اللہ کے یہاں سے اور تم نے اس کو نہیں مانا۔ اور گواہی دے چکا ایک گواہ
بنی اسرائیل کا ایک ایسی کتاب کی ۔ پھر وہ یقین لایا۔
حقائق الفرقان
۳۸
سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
٣- قَالُوا يُقَوْمَنَا إِنَّا سَمِعْنَا كِتَبًا أُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوسَى مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِى
إِلَى الْحَقِّ وَ إِلى طَرِيقِ مُسْتَقِيمٍ (الاحقاف: ۳۱)
نوٹ : حضرت موسیٰ کا قصہ بتکرار و کثرت قرآن میں مذکور ہونا اس امر کا اشارہ اور اظہار کرتا
ہے کہ قرآن اپنے رسول نبی عربی کو مثیل موسیٰ ثابت کرتا ہے۔
امرسوم کی نسبت فرماتا ہے:
(۵۴:
ا - وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى - إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْى يُوحَى - (النجم : ۵،۴)
٢ - لَا تُحَرِّكُ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ - إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَ قُرْآنَهُ فَإِذَا قَرَانَهُ فَاتَّبِعُ
قُرانَهُ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ - (القيامة: ۱۷ تا ۲۰)
وَإِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُمْ
(۲۴:
مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ (البقرة: (۲۴) -
نوٹ ۔ کلام منہ میں ڈالنا یا دل میں ڈالنا ۔ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ کلام اُس نبی کے یا
قلب نبوت پر لفظا یا معنا بہ ہمیں ترتیب بلا تقدم و تاخر خدا کی طرف سے ڈالا گیا ہے۔
آیت دوم میں خداوند خدا قرآن کا جامع اور قاری اپنی ذاتِ مقدس کو ٹھہراتا ہے۔ اور
آنحضرت کو صرف پڑھ سنانے والا مقرر فرماتا ہے۔ یہ بڑا بھاری اشارہ پیشینگوئی کے امرسوم کی
طرف ہے کہ میں اپنا کلام اس کے منہ میں دوں گا۔
ا بولے اے قوم ہماری ۔ ہم نے سنی ایک کتاب جو اُتری ہے موسیٰ کے پیچھے ۔ سچا کرتی ہے سب اگلیوں کو۔
سمجھاتی سچا دین اور راہ سیدھی ۔ ۲ اور نہیں بولتا ہے اپنے چاؤ سے یہ تو حکم ہے جو بھیجتا ہے۔ سے نہ چلا تو اُس
کے پڑھنے پر اپنی زبان کہ شتاب اس کو سیکھ لے۔ وہ تو ہمارا ذمہ ہے۔ اس کو سمیٹ رکھنا اور پڑھانا۔ پھر جب ہم
پڑھنے لگیں تو ساتھ رہ۔ تو اس کے پڑھنے کے۔ پھر مقرر ہمارا ذمہ ہے اس کو کھول بتانا۔ ہے اور اگر تم شک میں ہو
اس کلام سے جو اتارا ہم نے اپنے بندے پر تو لاؤ ایک سورت اس قسم کی اور بلاؤ جن کو حاضر کرتے ہو اللہ کے
سوائے ۔ اگر تم سچے ہو۔
حقائق الفرقان
۳۹
سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
امر چهارم - حجۃ الوداع یعنی آخری حج میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سب لوگوں کی
طرف خطاب کر کے فرمایا۔ چنانچہ چند الفاظ اس طویل خطبے کے آخر سے نقل کئے جاتے ہیں۔
اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ فَقَالَ النَّاسُ اللَّهُمَّ نَعَمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ۔
اللَّهُمَّ اشْهَدُ
ا - الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ
دينا (المائدة:۴)
نوٹ ۔ یہ آیت اور وہ حدیث با ظهار حق و با قرار عباد گواہی دیتی ہے کہ آنحضرت نے سب
کچھ بتلایا۔
-
ا
امر پنجم ۔ تمام مکہ اور حجاز کے گھر گھرکو دیکھ تمام مخالفوں اور اس کا کہا نہ ماننے والوں کا نام ونشان
ہی نہ رہا۔ اور دیکھو کہ آیت إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ( الكوثر : ۴) سے کی پشین گوئی کیسی پوری ہوئی۔
اہل حجاز پر ہی کیا منحصر ہے۔ تمام عرب اور بلاد شام پر غور کرو۔ جو خدا کی خاص چھاؤنی اور کل انبیائے
بنی اسرائیل کا ہیڈ کوارٹر اور کالج ہے۔ دیکھو اسی پیشین گوئی کے مطابق قرآن فرماتا ہے۔
ا - إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا - فَعَصَى
فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَأَخَذْتُهُ أَخْذَا وَبِيلًا - ( المزمل : ۱۶ - ۱۷)
٢ - يُقَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللهِ وَ آمِنُوا بِهِ يَغْفِرُ لَكُم مِّنْ ذُنُوبِكُمْ وَ يُجِرُكُم مِّنْ عَذَابٍ
الِيْمٍ وَ مَنْ لَّا يُجِبْ دَاعِيَ اللَّهِ فَلَيْسَ بِمُعْجِزِ فِي الْأَرْضِ وَلَيْسَ لَهُ مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءُ
اے اے میرے پروردگار کیا میں نے سب کچھ پہنچا دیا۔ لوگوں نے کہا۔ ہاں ۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔ اے اللہ میرے تو گواہ رہ ۔ ۲ آج میں پورا دے چکا تم کو دین تمہارا اور پورا کیا میں نے تم پر احسان اپنا
اور پسند کیا میں نے تمہارے واسطے دین مسلمانی ۔ سے بے شک جو بیری ہے تیرا وہی رہا پیچھا کٹا ۔ ہے ہم نے
بھیجا تمہاری طرف رسول بتانے والا تمہارا جیسے بھیجا فرعون کے پاس۔ پھر کہا نہ مانا فرعون نے رسول کا۔ پھر پکڑا ہم
نے اس کو پکڑ و بال کی ۔