سُوْرَۃُ الْمُزَّمِّلِ
حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 3
حقائق الفرقان
۵۲
سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
آخر دیکھ لو۔ اس فطرت کے قاعدہ نے اس الہی سنت یا عادۃ اللہ نے ناظرین کو وہی نتیجہ دکھایا جو
ہمیشہ اہلِ ایمان کے ساتھ ان کے بے ایمان مخالفوں کے بے جا حملوں کے وقت دکھاتی چلی آتی ہے۔
ہمارے ہادی، بلکہ بادی انام علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم میں نہیں نہیں ۔ آپ کے مولد، مسکن
اور آپ کے ملک میں آپ کا کوئی دشمن نہ رہا۔ دشمن کیسے؟ ان کے آثار بھی نہ رہے! مکہ معظمہ نہیں بلکہ
جزیرہ نمائے عرب پر نگاہ کر لو۔ تمام عرب آپ کے خدام یا خدام کے معاہدین کی جگہ ہو گیا۔
اللہ اللہ !!! جیسے آپ بے نظیر ہیں۔ ویسے ہی آپ کی کامیابی بھی بے نظیر واقع ہوئی ۔ ناظرین!
ایسی کامیابی کسی ملہم ، کسی مدعی الہام، کسی ریفارمر، کسی مصلح ، کسی رسول یا کسی بادشاہ کو کبھی ہوئی ہے؟
ہرگز نہیں کسی مقتدا نے، کس بادشاہ نے۔ نام تو لو۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳ ۱۴)
۱ - فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيْبَا
ترجمہ ۔ پس اگر تم نے بھی کفر کیا تو تم بھی کیسے بچو گے اس دن جو چھوکروں کو ( بسبب فکر کے )
بوڑھے بنادے گا۔
تفسیر۔ شیب ۔ اشیب کی جمع ہے۔ کثرت ہم وغم بڑھاپے کا باعث ہو جاتا ہے۔ سورۃ ھود
میں جب قوموں کی ہلاکت کا بیان نازل ہوا۔ اور ساتھ میں آپ کو بھی حکم ہوا کہ
فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ - (هود: ۱۱۳)
تو آپ نے فرمایا کہ شَيَّبَتني (سورة هود) --
متبعین کی استقامت چونکہ اپنے اختیار کی نہیں ہوتی ۔ اس لئے یہ ارشاد آپ کو اللہ تعالیٰ کے
بہت ہی رنج و غم کا باعث ہے کا باعث ہوا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۳)
لے تو مضبوط جمارہ کی استقامت پر جیسا تجھ کو حکم ہو چکا ہے اور وہ لوگ بھی جنہوں نے تیرے ساتھ رجوع بحق کیا۔
شَيْبَتَنِي هُودٌ (ترمذی کتاب القرآن سورۃ واقعہ ) مجھے (سورۃ ھود نے بوڑھا کر دیا ہے۔
حقائق الفرقان
۵۳
سُوْرَةُ الْمُزَّمِّلِ
-
۲۱ - إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنى مِنْ ثُلُثَيِ الَّيْلِ وَ نِصْفَهُ وَثُلُثَهُ وَ
طَائِفَةٌ مِّنَ الَّذِينَ مَعَكَ وَاللهُ يُقَدِرُ الَّيْلَ وَالنَّهَارِ عَلِمَ أَنْ لَنْ تُحْصُوهُ
فَتَابَ عَلَيْكُمْ فَاقْرَءُ مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَّرْضَى
وَآخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِي الْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَأَخَرُونَ يُقَاتِلُونَ
فِي سَبِيلِ اللهِ * فَاقْرَءُ مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَآتُوا الزَّکٰوةَ وَ أَقْرِضُوا
اللهَ قَرْضًا حَسَنًا وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللَّهِ هُوَ خَيْرًا
وَاعْظَمَ أَجْرًا وَاسْتَغْفِرُوا اللهَ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔
ترجمہ ۔ تیرا رب جانتا ہے کہ تو قریباً رات کی دو تہائی اور کبھی نصف اور کبھی ایک تہائی کھڑا رہتا ہے
اور تیرے ساتھیوں میں سے بھی ایک جماعت ۔ اور اللہ تعالیٰ تو رات اور دن کا اندازہ لگاتا ہے۔
اس کو معلوم ہے کہ تم اس کو نبھا نہ سکو گے تو اس نے تمہاری طرف رجوع فرمایا تو قرآن جتنا میسر ہو
سکے پڑھ لیا کرو۔ ان کو ( یہ بھی معلوم ہے کہ تم میں بیمار بھی ہوں گے اور فکر تلاش معاش میں بعضے
پھریں گے اور بعض اللہ کی راہ میں جنگ کریں گے تو جتنا ہو سکے قرآن میں سے پڑھ لیا کرو اور نماز
کو ٹھیک درست رکھا کرو اور زکوۃ دیا کرو اور اللہ کے لئے اچھا مال الگ کر لیا کرو اور تم جو کچھ بھی
اپنے نفسوں کے لئے آگے بھیجو گے اس کو اللہ کے پاس پاؤ گے۔ یہ بہت بہتر ہے اور اجر کے لحاظ
سے بہت بڑا ہے اور اللہ سے کمزوریوں کے دور ہونے کی دعا مانگو اور اللہ بڑا بخشنے والا اور عیبوں کا
بڑا ڈھانپنے والا ، سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر - عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَرْضَى ۔ ان کے معنے اگلہ کے ہیں۔ یعنی تحقیق بات یوں ہے
کہ ضرور تم میں بعض لوگ بیمار ہیں۔
اقْرِضُوا ۔ اپنے مالوں کو اللہ تعالیٰ کے لئے الگ کر دو۔
هُوَ خَيْرًا وَ أَعْظَمَ اَجْرًا خَيْرًا پر زبر اس لئے ہے کہ یہ تجدوہ کا مفعول ہے۔
وَاسْتَغْفِرُوا الله - حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک مجلس میں ستر سے لے کر سوتک
حقائق الفرقان
ولد
سُوْرَةُ الْمُزَّمِّل
استغفار کیا کرتے تھے۔ سورہ نوح میں استغفار کے کئی فائدے بیان فرمائے ہیں۔
اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا وَ يُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالِ وَ
بَنِينَ وَيَجْعَلُ لَكُمْ جَنَّتٍ وَيَجْعَلُ لَكُمْ أَنْهَرًا - (نوح : ۱۱ تا ۱۳)
حدیث شریف میں ہے کہ طُوبَى لِمَنْ وَجَدَ فِي صَحِيفَتِهِ اسْتِغْفَارًا كَثِيرًا خوشخبری ہو اس کے
لئے جس نے اپنے نامہ اعمال میں استغفار کو کثرت سے پایا۔ استغفار لفظ غَفَرَ سے نکلا ہے۔ غَفَرَ کے
معنے ڈھانکنا۔ مِغْفَر ڈھال کو کہتے ہیں۔ جو انسان کے منہ اور کچھ حصہ جسم کو ڈھانک لیتی ہے۔ استغفار
کے معنے ہوئے حفاظت طلب کرنا گناہوں سے اور اس کے بدنتائج سے۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
استغفار کے یہی معنے ہیں کہ اے اللہ تو مجھ کو آئندہ کی خطاؤں سے مصنون اور محفوظ رکھ ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ صفحه (۲۹۳)
لے معافی مانگو تمہارے رب سے بے شک وہ تو بڑا غفار ہے تم پر وہ بھیج دے گا آسمان سے موسلا دھار بارش۔ اور
تمہاری مدد فرمائے گا مالوں سے اور بیٹوں سے اور تمہارے لئے باغ بنادے گا اور تمہارے لئے نہریں بہادے گا۔