سُوْرَۃُ الْمُدَّثِّرِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
سُوْرَةُ الْمُدَّيْرِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
سُوْرَةُ الْمُدَّيْرِ
ہم سورہ مدثر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے عاشقوں کو پہلے ہی سے
سمجھ دے رکھی ہے اور ان کو سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
۲ تا ۵- يَأَيُّهَا الْمُدَّثِرُ - قُمْ فَانْذِرُ - وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ - وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ -
-
ترجمہ ۔ اے خلعت نبوت پہننے والے (چادر پوش ) ۔ اٹھ اور لوگوں کو ڈرا۔ اور اپنے رب کی بڑائی
بیان کر۔ اور اپنا لباس صاف وستھرا رکھ۔
تفسیر۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمکو پہلی وحی کے بعد جو دوسری وحی ہوئی وہ یہی آیت ہے ۔ یا ایھا
المدير - قم - مرسل کو جب وحی ہوتی ہے تو خدا کی کلام اور اس کی ہیبت کا ایک لرزہ مرسل پر آتا
ہے۔ کیونکہ مومن حقیقت میں خدا تعالیٰ کا ڈر اور خشیت اور خوف رکھتا ہے۔ جس طرح کوئی بادشاہ ایک
بازار یا سڑک پر سے گزرتا ہے۔ اس سڑک میں ایک زمیندار جاہل جو بادشاہ سے بالکل نا وقف ہے
کھڑا ہے۔ دوسرا وہ شخص ہے جو نہ زمیندار ہے۔ پر صرف اس قدر جانتا ہے کہ یہ کوئی بڑا آدمی ہے یا
شاید حاکم وقت ہوگا۔ تیسرا وہ شخص کھڑا ہے کہ وہ منجملہ اہالیان ریاست ہے اور خوب جانتا ہے کہ یہ
بادشاہ ہے اور ہمارا حاکم ہے اور چوتھا وہ شخص کھڑا ہے جو بادشاہ کا درباری یا وزیر ہے۔اس کے کم سے اور
آداب و قواعد و آئین و انتظام رعب و آداب، رنج اور خوشی کے سب قواعد کا واقف اور جاننے والا
ہے۔ پس تم جان سکتے ہو کہ ان چاروں اشخاص پر بادشاہ کی سواری کا کیا اثر ہوا ہوگا۔ پہلے شخص نے تو
شاید اس کی طرف دیکھا بھی نہ ہو۔ اور دوسرے نے کچھ تو جہ اس کی طرف کی ہوگی اور تیسرے نے
ضرور اس کو سلام بھی کیا ہوگا اور اس کا ادب بھی کیا ہوگا۔ پر چوتھے شخص پر اس کے رعب و جلال کا اس قدر

حقائق الفرقان
۵۶
سُورَةُ الْمُدَّيْرِ
اثر ہوا ہو گا کہ وہ کانپ گیا ہوگا کہ میرا بادشاہ آیا ہے۔ کوئی حرکت مجھ سے ایسی نہ ہو جاوے جس سے یہ ناراض
نہ ہو جاوے۔ غرض کہ اس پر از حداثر ہوا ہوگا۔ پس یہی حال ہوتا ہے۔ انبیاء و رسل علیہم السلام کا۔
کیونکہ خوف اور لرزہ معرفت پر ہوتا ہے۔ جس قدر معرفت زیادہ ہو گی اسی قدر اس کو خوف اور ڈر زیادہ
ہوگا اور وہ معرفت اس کو خوف میں ڈالتی ہے اور اس لرزہ کے واسطے ان کو ظاہری سامان بھی کرنا پڑتا
ہے۔ یعنی موٹے اور گرم کپڑے پہنے پڑتے ہیں۔ جو لرزہ میں مدد دیں۔ جب وہ انعام کی حالت جاتی
رہی تو ان کے اعضاء اور اندام بلکہ بال بال پر ایک خاص خوبصورتی آ جاتی ہے۔ پس اسی حالت میں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ مخاطب فرما کر کہتا ہے کہ اسے کپڑا اوڑھنے والے اور لرزہ کے واسطے
سامان اکٹھا کرنے والے کھڑا ہو جا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سست مومن اللہ تعالیٰ کو پیارا نہیں ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلا حکم یہی ملا پس یہی وجہ ہے کہ آج تک مسلمان واعظ جب احکام النبی
سنانے کے واسطے کھڑے ہوتے ہیں تو کھڑے ہو کر سناتے ہیں۔ یہ اسی قسم کی تعمیل ہوتی اور اس میں
نبی کریم کی اتباع کی جاتی ہے۔ بعض لوگ غافل اور سست نہ تو سامان بہم پہنچاتے اور نہ ان سامان سے
کام لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں فرصت نہیں پر یہ ساری ضرورتیں جو ہم کو ہیں۔ نبی کریم کو بھی
تھیں۔ بیوی بچہ ، اہل و عیال وغیرہ وغیرہ۔ پر جب اس قسم کا حکم آیا۔ فوراً کھڑے ہو گئے ۔ اس لئے
که با دشاہ رَبُّ الْعَالَمِين أَحْكَمُ الْحَاكِمِين کا حکم تھا۔ پھر کام کیا سپر د ہوا ۔ أَنْذِرُ ۔
لوگ دو باتوں میں گرفتار تھے اور ہیں ۔ اول خدا کی عظمت کو چھوڑ بیٹھے تھے اور کھانے پینے
عیش و آرام اور آسائش میں مصروف ہو گئے تھے۔ دوسرا باہمی محبت ، اخلاص ، پیار نام کو نہیں رہی
تھی ۔ دوسروں کے اموال دھو کہ بازی سے کھا جاتے ۔ جیسے مثلاً ہمارے پیشہ کی طرف ہی توجہ کرو۔
گندے سے گندے نسخے بڑی بڑی گراں قیمتوں سے فروخت کئے جاتے اور دھوکہ بازی سے لوگوں
کا مال کھایا جاتا ہے۔ دوسروں کی عزت ، مال ، جان پر بڑے بے باک تھے۔ ہے۔دوسروں
حدیث شریف میں آیا ہے کہ کسی نابینا کی لکڑی ہنسی سے اٹھا لینا کہ وہ حیران و سرگردان ہو سخت
گناہ ہے۔ پھر ہنسی ٹھٹھا پر کچھ پرواہ نہیں۔ بد نظری ، بدی ، بدکاری سے پر ہیز نہیں۔ کوئی شخص نہیں

حقائق الفرقان
۵۷
سُورَةُ الْمُدَّيْرِ
چاہتا کہ میرا نو کر میرے کام میں سست ہو۔ پر جس کا یہ نوکر ہے۔ کیا اس کے کام میں سستی نہیں کرتا ؟
دوکاندار ہے، طبیب ہے وغیرہ وغیرہ۔ جب پیسہ دینے والے کے دل میں یہ ہے کہ مجھے ایسا مال اس
قیمت کے بدلہ میں ملنا چاہیے۔ اگر اس کو اس نے نتیجہ تک نہیں پہنچایا تو ضرور حرام خوری کرتا ہے اور یہ
سب باتیں اس وقت موجود تھیں ۔
خدا کی پرستش میں ایسے سست تھے کہ حقیقی خدا کو چھوڑ کر پتھر ، حیوانات وغیرہ مخلوقات کی پرستش
شروع کی ہوئی تھی۔ اس قوم کی بہت پرستی کی نظیر میں اب موجود ہیں ۔ ابھی ایک بی بی ہمارے گھر میں
آئی تھی اور میرے پاس بیان کیا گیا کہ بہت نیک بخت اور خدا رسیدہ ہے۔ میں نے اُس سے پوچھا
کہ کیا وظیفہ کرتی ہو؟ کہا مشکل کے وقت اپنے پیروں کو پکارتی ہوں۔ پس مجھے خیال ہوا کہ یہ پہلی
سیڑھی پر خطا پر ہے یعنی خدا کو چھوڑ کر شرک میں مبتلا ہے۔
پس رسول کریم کے زمانہ میں ایک طرف خدا کی بڑائی دوسری طرف مخلوق سے شفقت چھوٹ گئی
تھی ۔ اور خدا کی جگہ مخلوق کو خدا بنایا گیا تھا۔ اور مخلوق کو سکھ پہنچانے کے بدلے لاکھوں تکالیف پہنچائی
جاتی تھیں۔
اس لئے فرمایا ۔ اندر ۔ ڈرانے کی خبر سنا دے۔ جب مرسل اور مامور آتے ہیں تو پہلے یہی
حقوق ان کو سمجھائے جاتے ہیں ۔ پس ایسے وقت میں امراضِ طاعون وغیرہ آتے ، جنگ و قتال
ہوتے۔ یہ ضرورت نہیں کہ اس مامور کی اطلاع پہلے دی جاوے یا ان لوگوں کو مامور کا علم ہو۔ کیونکہ
لوگ تو پہلے خدا ہی کو چھوڑ بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔
پھر کھڑا ہو کر کیا کرو۔ وَ رَبَّكَ فَكَيْر ۔ خدا کی بزرگی بیان کر۔ یہ حکم کی تعمیل تھی اکبر سے آگے
بڑائی کا کوئی لفظ نہیں اور اس کے معنے ہی یہی ہیں۔ ایک وقت آتا کہتا کہ میرا فلاں کام کرو۔ دوسری
طرف ایک شخص پکارتا کہ اللہ اکبر ۔ آؤ نماز پڑھو۔ خدا سے بڑا آقا کوئی نہیں۔ ایک طرف بی بی عید کا
سامان مانگتی ہے۔ دوسری طرف خدا کہتا کہ فضولی نہ کر۔ اب یہ کدھر جاتا ہے ۔ نیک معاشرت ،
نیک سلوک ، بی بی کی رضا جوئی اور خوش رکھنے کا حکم ہے اور مال جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری

حقائق الفرقان
۵۸
سُوْرَةُ الْمُدَّيْرِ
طرف حکم ہے کہ ناجائز مال مت کھاؤ۔ ایک طرف عفت اور عصمت کا حکم ہے۔ دوسری طرف بی بی
موجود نہیں ناصح کوئی نہیں ۔ اور نفس چاہتا ہے کہ عمدہ گوشت ، گھی ، انڈے، زعفرانی متنجن ، کباب
کھانے کے واسطے ہوں۔ پھر رمضان میں اس سے بھی کچھ زیادہ ہوں ۔ اب بی بی تو ہے نہیں۔ علم اور
عمدہ خیالات نہیں پس اگر خدا کے حکم کے خلاف کرتا اور نفس کی خواہش کے مطابق عمدہ اغذیہ کھاتا تو
لواطت ، حلق ، زنا ، بدنظری میں مبتلا ہوگا۔ اسی لئے تو اصفیاء نے لکھا ہے کہ انسان ریاضت میں سادہ
غذا کھاوے۔
اس لئے ہمارے امام علیہ السلام نے میاں نجم الدین کو ایک روز تا کیدی حکم دیا کہ لوگ جو مہمان
خانہ میں مجرد ہیں عام طور پر گوشت ان کو مت دو بلکہ دال بھی پہلی دو ۔ اور بعض نادان اس سر کو نہیں
سمجھتے اور شور مچاتے ہیں ۔ پس رسول کریم نے وہ اللہ اکبر مکانوں اور چھتوں اور دیواروں اور منبروں پر
چڑھ کر سنایا پس شہوت اور غضب کے وقت بھی اس کو اکبر ہی سمجھو۔
ایک شخص کو کسی شخص نے کہا کہ تو جھوٹا ہے۔ وہ بہت سخت ناراض ہوا اور اس کی ناراضی امام کے
کان تک پہنچی۔ آپ ہنس پڑے اور فرمایا۔ کاش کہ اس قدر غضب کو ترقی دینے کی بجائے اپنے کسی
جھوٹ کو یاد کر کے اس کو کم کرتا ۔ حرص آتی اور اس کے واسطے روپیہ کی ضرورت ہوتی اور ضرورت کے
وقت حلال حرام کا ایک ہی چھرا چلا بیٹھتا ہے ایسا نہیں چاہیے۔ ایک طرف عمدہ کھانا۔ عمدہ نہیں چاہتا۔
دوسری طرف حکم کے خلاف ورزی، سستی کرتا اور یہ دونوں آپس میں نقیض ہیں ۔ اس سے عجز اور
کسل پیدا ہوتا ہے پس ایسی جگہ میں شہوت پر عفت اور حرص پر قناعت اختیار کرے اور مال اندیشی
کر لیا کرے۔
مال کی تحصیل میرے نزدیک سہل اور آسان امر ہے۔ ہاں حاصل کر کے عمدہ موقع پر خرچ کرنا
مشکل امر ہے۔ پس ایک طرف خدا شناسی ہو اور دوسری طرف مخلوق پر شفقت ہو۔
اللہ اکبر کا حصول۔ چار دفعہ تم اذان کے پہلے ہر نماز میں سنتے ہو۔ اور سترہ دفعہ امام تم کو نماز میں
سناتا ہے۔ پھر حج میں ، عید میں ، رسول کریم نے کیسی حکم الہی کی تعمیل کی ہے کہ ہر وقت اس کا اعادہ

حقائق الفرقان
۵۹
سُوْرَةُ الْمُدَّيْرِ
کرایا اور یہ اس لئے کہ انسان جب ایک مسئلہ کو عمدہ سمجھ لیتا ہے تو علم بڑھتا ہے اور علم سے خدا کے ساتھ
محبت بڑھتی ہے۔ پھر أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ کہا جاتا ہے جس
کے معنے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ہی معبود ہے۔ اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔ پھر جس طرح خدا نے حکم دیا اُس طرح اس کی کبریائی بیان کر ۔ جس طرح
اس نے حکم دیا اسی طرح نماز پڑھ۔ اور اسی طرح اس سے دعائیں مانگ۔ پھر یہ طریق کس طرح اور
سیکھنے چاہیے۔ وہ ایک محمد ہے صلی اللہ علیہ وسلم اور وہ خدا کا بھیجا ہوا ہے۔اس سے جا کر سیکھو پھر جب
ان احکام کی تعمیل میں تو مستعد ہو جاوے تو حقیقی علی الصلوۃ آنماز پڑھ کہ وہ تجھے بدی سے روکے۔
۔
پھر نماز کی معانی سیکھنا کوئی بڑی بات نہیں ۔ کو دن سے کو دن آدمی ایک ہفتہ میں یاد کر لیتا ہے۔
ایک امیر میر ا مر بی تھا۔ اس کے دروازہ پر ایک پوربی شخص صبح کے وقت پہرہ دیا کرتا تھا۔ ایک
دن جو وہ صبح کی نماز کو نکلے تو وہ خوش الحانی سے گا رہا تھا۔ کہا۔ تم یہاں کیوں کھڑے ہو۔ جواب دیا
کہ پہرہ دار ہوں ۔ انہوں نے کہا۔ اچھا تمہارا پہرہ دن میں دو گھنٹہ کا ہوتا ہے۔ ہم تمہارا پہرہ پانچ
وقت میں بدل دیتے ہیں ۔ تم تھوڑی تھوڑی دیر کے واسطے آجایا کرو۔ اور نماز کے وقت میں پانچوں
وقت اس کے وقت کو تقسیم کر دیا اور اس وقت جاتے جاتے اس کو بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ کے معنے
سکھا دئے کہ میری واپسی پر یاد رکھنا ۔ چنانچہ جب وہ نماز صبح پڑھ کر واپس آئے تو اس نے یاد کر لئے
تھے۔ آ کر اس کو رخصت دیدی۔ پھر الحمد شریف کے معنے بتا دئے۔ غرض عشاء کی نماز تک الحمد اور
قل کے معنے اُس نے پورے یاد کر لئے۔ ایک دفعہ کچھ عرصہ کے بعد اس کا پہرہ پچھلی رات میرے
مکان پر تھا۔ میں نے سنا کہ وہ بارہویں پارہ کو پڑھ رہا تھا۔ غرض دریافت پر کہا کہ تھوڑا تھوڑا کر کے
بارہ سپارہ با معنی یاد کر لئے ہیں۔
پس قرآن کا پڑھنا بہت آسان ہے۔ نماز گناہ سے روکتی اور گناہ سے رکنے کا علاج ہے۔ مگر
سنوار کر پڑھنے سے۔ غافل سوتے ہوئے اٹھ کر نجات کے طالب بنو۔ اور اذان کی آواز پر دوڑو۔
وَثِيَابَكَ فَطَهَّرُ ۔ ہاں بلانے والا پہلے اپنا دامن پاک کرے۔ پھر کسی کو بلاوے۔ جب اذان سن
لے تو درود پڑھے کہ یا اللہ ہمارے نبی نے کس جانفشانی اور محنت اور ہوشیاری سے خدا کی تکبیر سکھلائی

حقائق الفرقان
٦٠
سُورَةُ الْمُدَّيْرِ
اور ہم تک پہنچائی ہے۔ اس پر ہماری طرف سے بھی کوئی خاص رحمت بھیج اور اس کو مقام محمود تک پہنچا۔
اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو توفیق دیوے۔ والسلام
الحکم جلد ۸ نمبر ۴۳ ۴۴ مورخہ ۱۷ و ۲۴ / دسمبر ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۹ )
يايُّهَا المُدير - مزمل اور مدثر دونوں لفظوں کے معنے قریب قریب ایک ہیں ۔ مدثر دثار سے
مشتق ہے۔ دثار وہ کپڑا ہے جو شعار کے اوپر پہنا جاوے اور شعار وہ کپڑا ہے جو جسم سے ملا رہے۔
حدیث شریف میں ہے۔ الْأَنْصَارُ شِعَارُ وَ النَّاسُ دِنَارُ
یہ سورہ شریف بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ابتدائی دعوت کے وقت کی وحی ہے۔ اور
اس کی قوت و شوکت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت اور قرآن پاک کی حقانیت کی ایک
زبردست دلیل ہے۔ کیونکہ اس کا نزول ابتدائی وقت میں ہے جبکہ کوئی جتھا آپ کے ساتھ نہ تھا۔
قُمْ فَانْذِرُ ۔ سورۃ مزمل میں اپنے نفس کے ساتھ مجاہدہ اور تقرب الی اللہ حاصل کرنے کا حکم ہوا
تھا اور اس سورہ شریفہ میں ارشاد و ہدایت خلق اللہ کا حکم فرمایا ہے پہلی شق مرتبہ کمال اور دوسری شق
مرتبہ تکمیل کے متعلق ہے۔ اسی لئے مرتبہ کمال کو مرتبہ تکمیل پر مقدم رکھا۔ سورہ ماقبل میں قم الیل
(مزمل : ۳) فرمایا تھا اور اس سورۃ میں قُم فَانْذِرُ فرمایا۔ قُم الیل اپنے کمال نفس کی تحصیل کی
طرف اشارہ کر رہا ہے اور قم فانند تکمیل خلق اللہ کے حاصل کرنے کی جانب ایماء کر رہا۔
رب کا لفظ تکمیل کو چاہتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد ہے کہ اپنے رب کی
عظمت بیان کر ۔ جس وقت آپ مبعوث ہوئے اس وقت مشرکین عرب رب النوع کی پرستش کرتے
تھے اور اربابا مِن دُونِ اللہ کی عبادت ہوتی تھی۔ اس میں پیشگوئی ہے کہ اللہ اکبر کے نعروں کے بلند
ہونے کا وقت آ گیا ہے۔
وَ ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ - اپنا آپ پاک بناؤ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۴٬۲۹۳)
لے انصار شعار (بدن سے لگا ہوا وہ کپڑا جو کپڑوں کے نیچے پہنتے ہیں ) اور دوسرے لوگ دثار (اوپر کا کپڑا جو
کپڑوں پر لیا جاتا ہے ) ہیں ۔

حقائق الفرقان
٦١
سُورَةُ الْمُدَّيْرِ
یہ سورۃ المدثر کا ابتدا ہے۔ یہاں فرمایا ہے۔ کس نے فرمایا ہے؟ تمہارے رب محسن ، مربی ،
و
منعم اور بڑے بادشاہ نے فرمایا ہے۔ اُس مولی نے جس نے تم کو ہاتھ ، ناک ، کان دیئے۔
ایسا محسن ، مربی اپنی پاک کتاب میں فرماتا ہے۔ يايُّهَا المُدير ۔ ہوا اور کھانے پینے کے بغیر
کسی کا گزارہ نہیں ہوتا ۔ مگر اب بھی ایسی قومیں ہیں کہ وہ کپڑے وغیرہ کا استعمال نہیں جانتیں ۔ بنارس
میں ایک ساد ہو تھا۔ وہ ننگا رہا کرتا تھا۔ لوگ اس کی بڑی قدر کرتے تھے۔ افریقہ میں بھی ایسے لوگ
ہیں کہ بیویوں سے بھی تعلق رکھتے ہیں ۔ مگر ان میں وحشت ہے اور ننگے رہتے ہیں۔ خدا تعالیٰ اپنے
رسول کو فرماتا ہے کہ ہم نے تجھ کو لباس پہنایا۔ قُم فَانْذِرُ اس لئے کھڑا ہو جا اور کھڑے ہو کر جو لوگ
بدکار ہیں نا فرمان ہیں۔ اور خدا تعالیٰ کے حکموں کی پرواہ نہیں کرتے۔ ان کو ڈراؤ۔ میرا خیال ہے کہ جو
۔
حکم کوئی بادشاہ کسی جرنیل یا بڑے حاکم کو دیتا ہے۔ اس کی تعمیل اس کی سپاہ اور رعایا پر بھی فرض ہو جاتی
ہے یہ حکم حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہے۔ اس لئے یہ ہم پر بھی فرض ہے۔ بہت
سارے لوگ ایماندار بھی بنتے ہیں اور پھر شرک بھی کرتے ہیں ۔ اکثر لوگوں کا اگر تم حکم مانو گے تو وہ تم کو
گمراہ کر دیں گے خدا کا حکم مانو۔
بادشاہ اور بڑے بڑے حکام لوگوں کی اصلاح کے لئے کیسے کیسے قانون بناتے ہیں۔ اور دو تین
برس اس کی نگرانی کرتے اور پھر اس کو جاری کرتے ہیں۔ پھر اس پر نظر ثانی کر کے اصلاح کرتے
ہیں۔ پھر اس کو شائع کرتے ہیں۔ غرض مقنن اور تجربہ کار لوگ کیسی کیسی تکلیفیں لوگوں کی بھلائی کے
لئے برداشت کرتے ہیں لیکن لوگ اس کی بھی نافرمانی کرتے ہیں ۔ دیکھو! پولیس کیسی کوشش لوگوں
کے امن وامان کے لئے کرتی ہے اگر چہ پولیس میں بھی بعض بدکار پیدا ہو جاتے ہیں۔ لیکن تاہم وہ
لوگوں سے چوری ، بدکاری چھڑانے میں کوشاں رہتی ہے۔ لیکن جس قدر نئے نئے قانون وضع ہوتے
ہیں ۔ اسی قدر شریر لوگ شرارت کی راہیں نکال لیتے ہیں ۔
اس لئے ہر ایک شخص کو تم میں سے چاہیے کہ وہ اٹھ کر ہر روز لوگوں کو سمجھائے ۔ اگر کوئی کسی کی
بات نہیں مانتا۔ تو اس کا کوئی مضائقہ نہیں ۔ لوگ بادشاہوں ، حکاموں اور دیگر اپنے بہی خواہوں کی

حقائق الفرقان
۶۲
سُورَةُ الْمُدَّيْرِ
نافرمانی کرتے ہیں۔ اس لئے خدا کا حکم ہے کہ تمہارا کام سمجھانا اور ڈرانا ہے۔ تم اپنا کام کئے جاؤ۔
لوگوں کو سمجھاتے جاؤ اور ڈراتے جاؤ اور اس ڈرانے میں یہ کوشش کرو کہ
وَ رَبَّكَ فَكَبِّرُ - - وَ ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ -
یعنی خدا تعالیٰ کی عظمت ، جبروت کا ذکر ہو اور اپنی غلطیوں کی بھی اصلاح کرو۔ چوری ، بد نظری ،
کھڑے ہوئے یہ
بدکرداری اور دیگر تمام بدیوں کو پہلے خود چھوڑ دو اور یہ وعظ اس لئے نہ ہو کہ بس آپ کھڑ ۔
کہو۔ کہ میرے لئے کچھ پیسے جمع کرو۔ بلکہ محض اللہ کے لئے کرو۔
میں سَأَلَ سَائِل کے لئے پکا تھا۔ مگر معلوم ہوتا ہے کہ ارادہ البی کچھ اسی طرح تھا۔ یہ بڑا
معرفت کا نکتہ ہے۔ جو میں نے تمہیں سنایا ہے۔ دوسروں کو ضرور ہر روز نصیحت کرو۔ اس سے تین
فائدے ہوتے ہیں۔ اول خدا کے منکر ، نہی عن المنکر کی تعمیل ہوئی ہے۔ دوسرے ممکن ہے کہ جس کو
نصیحت کی جائے ۔ اس کو نیک کاموں کی توفیق ملے۔ تیسرے جب انسان اپنے نفس کو مخاطب کرتا ہے
تو اس کو شرم آتی ہے اور اس کی بھی اصلاح ہوتی ہے۔ تمہارے بیان بیان میں خدا کی عظمت اور اس
کی قدرت و تصرف کا ذکر ہو۔ اس کا تین طرح دنیا میں مقابلہ ہوتا ہے بعض لوگ تو منہ پر کہہ دیتے ہیں
کہ نہ ہم مانتے ہیں اور نہ ہم سننا چاہتے ہیں۔ اور بعض سنتے ہیں مگر عمل کرنے کی پرواہ نہیں کرتے۔ اور
بعض ایسے ہوتے ہیں کہ قسم قسم کے وجوہات نکال کر واعظ میں نکتہ چینی کرتے ہیں ۔ مگر واعظ کو چاہیے
کہ اللہ کے لئے صبر کرے اور اپنا کام کرتا چلا جائے۔
( بدر جلد ۱۲ نمبر ۱۸ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه (۳)
اے لحاف میں لیٹے ہوئے ( یہ اشارہ قبل نبوت کی حالت پر ہے ) کھڑا ہو۔ پھر ڈر سنا۔ اور اپنے
رب کی بڑائی بول۔ اور اپنے کپڑے پاک رکھ اور کھری کو چھوڑ دو اور نہ کر کہ احسان کرے اور بہت
چاہے اور اپنے رب کی راہ دیکھ۔
ثیاب کے معنی نفس اور دل کے بھی ہیں ۔ محاورہ ہے ۔ سلِّي ثِيَابِي عَنْ ثِيَابِكِ أَن قَلْبِي عَنْ
قَلْبِكِ -
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۲۴ حاشیه )

حقائق الفرقان
۶۳
سُورَةُ الْمُدَّيْرِ
٦ - وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ -
ترجمہ ۔ اور ہر قسم کی ظاہری اور باطنی برائی اور نجاست کو (اے مخاطب ) چھوڑ دے۔
تفسیر - رجز میں دو لغت بیان ہوئے ہیں۔ ایک رجز اور دوسرار نجز معنے دونوں صورتوں میں
قریب قریب ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔ کما قال لينْ كَشَفْتَ عَنَّا الرِّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ
لك - (الاعراف: ۱۳۵) اس آیت یت میں رجز کے معنے ، معنے عذاب کے ہیں اور بتول اور بتوں کی پرستش اور
شیطان کے مکر و فریب کو اس واسطے رجز کہا جاتا ہے کہ یہ چیزیں عذاب کی باعث ہیں اور اس حکم ظاہری
اور باطنی دونوں قسم کی طہارت کی تعلیم فرمایا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۴)
- وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ -
ترجمہ ۔ اور اس خیال سے احسان نہ کر کہ زیادہ حاصل کرے۔ ۔
تفسیر قرآن کریم کی تعلیم احکام الہی کی تبیغ یا مالی احسان کر کے کسی کو بائیں غرض منت واحسان
نہ جتا کہ آپ اس سے کثرتِ مال، کثرت جاہ یا بہتر بدلہ طلب کرے ۔ اور کوئی چیز کسی شخص کو
بہ ایں نیت ہرگز نہ دے کہ وہ اس کا بدلہ زیادہ کر کے آپ کو دیوے کیونکہ یہ فعل تلویث باطن میں
نجاست کا حکم رکھتی ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱ انمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۴)
9 - فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ -
ترجمہ ۔ پھر جب نر سنگا پھونکا جائے گا۔
تفسیر۔ نظر کے معنی کلام عرب میں آواز دینے کے ہیں ۔ جب کوئی کسی شخص کو نام لے کر پکارتا
ہے تو نَقَرَ بِاسْمِ الرَّجُلِ کہتے ہیں ۔ اعلان کے ساتھ کسی چیز کوٹھونک بجا کر اطلاع دیتے ہیں۔ تو
اس کو بھی اسی لئے نقارہ کی چوٹ سے یا ڈھنڈوری سے اطلاع عام دینا کہتے ہیں ۔ جنگوں میں بھی
اے اگر تو نے ہٹا دیا ہم سے یہ عذاب تو ہم ضرور مانیں گے تجھ کو۔

حقائق الفرقان
۶۴
سُوْرَةُ الْمُدَّيْرِ
نقارہ بجایا جاتا ہے۔ جنگوں کو بھی عذاب فرمایا ۔ كَمَا قَالَ تَعالى قَاتِلُوهُمُ جاتا
66
هم يعذبهم الله
(التوبه : ۱۴) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلدا انمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۴)
۱۲ - ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا -
ترجمہ ۔ مجھے چھوڑ دے اور جس کو میں نے وحید و یکتا پیدا کیا۔
تفسیر - وَحِيدًا کے معنی بے نظیر، اوصاف میں منفرد۔ ولید بن مغیرہ کے دو لقب مکہ میں مشہور
۔
تھے۔ ایک وحید اور دوسرا رَيْحَانَةُ قُرَیش۔ یہ اپنے شعر و سخن اور منظر کی خوشنمائی میں شہرت رکھتا
تھا۔ مال و فرزند بھی اس کے زیادہ تھے۔ مگر بایں ہمہ پرلے درجے کا ناسپاس و نا شکر گزار تھا۔ اس کی
اولا د وس یا تیره مع الاختلاف تھی ۔ خدا وند تعالیٰ کا نپٹنا اس کے ساتھ اس طرح ہوا کہ ولید بن ولید ،
خالد بن ولید ، هشام بن ولید مشرف بہ اسلام ہوئے اور اس کے چاہتے بیٹے اس سے بیزار ہو کر اس
سے علیحدہ ہو گئے ۔ بعضے اس کی آنکھوں کے آگے کھپ گئے ۔ مال و دولت میں پے در پے نقصان
ہونے لگا اور آخرالا مرخود آپ نہایت ذلت اور افلاس کے ساتھ ہلاک ہو گیا۔ نزول آیت کا اگر چہ کسی
خاص شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ مگر اعتبار اس کا عام ہے۔ ہمارے اس زمانے میں بھی ایسی
نظیریں کثرت کے ساتھ پائی جاتی ہیں جن کا بیان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب
حقیقۃ الوحی میں نام بنام نمبر وار درج ہے۔ مَنْ شَاءَ فَلْيَرْجِعُ إِلَيْهِ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۴)
۱۹ تا ۲۵ - إِنَّهُ فَكَرَ وَقَدَّرَ - فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ - ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ -
ثُمَّ نَظَرَ - ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ - ثُمَّ اَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ - فَقَالَ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرُ
يُوثَرُ -
ترجمہ ۔ اس نے فکر کی اور اندازہ کیا۔ پھر وہ ہلاک ہوا۔ کیسا اندازہ کیا۔ پھر ہلاکت پر ہلاکت آئے ۔
ا تم ان سے لڑوتا کہ اللہ ان کو سزادے تمہارے ہاتھوں سے۔

حقائق الفرقان
۶۵
سُورَةُ الْمُدَّيْرِ
کیسا اس نے اندازہ کیا۔ جانچا۔ پھر نظر کی ۔ پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا۔ پھر پیٹھ پھیر لی اور تکبر
سے اکڑا ۔ اور کہا یہ تو وہی جادو ہے جو پسند کیا جاتا ہے ۔
تفسیر چونکہ نامی شاعر تھا اس لئے جب اس سے قرآن اسے قرآن شریف کی نسبت لوگوں نے پوچھا تو
اس نے انکل دوڑائی ۔ خدا کی مار - انگلیں دوڑا کر کہا تو یہ کہا کہ یہ تو جادو بھرا مؤثر کلام ہے اور
اس کلمہ کو تیوڑی چڑھا کر اور برا سامنہ بنا کر حقارت آمیز لہجہ میں ادا کیا کہا قَالَ تَعَالَى عَبَسَ وَ
بسر ۔۔۔۔۔ فَقَالَ إِنْ هَذَا الَّا سِحْرُ يُؤْثَرُ -
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۴)
٣٠- لَوَاحَةُ لِلْبَشَرِ -
ترجمہ۔ چمڑے کو جھلس ڈالنے والی ہے۔
تفسیر ۔ چونکہ کلام کے وقت منہ بنا منہ بنا کر بشرے سے حقارت رے سے حقارت آمیز ادا کو ظاہر کیا تھا اس لئے
جَزَاء وفاقا (النبا : ۲۷) کے طور پر بشرے کو جلس دینے والی آگ کا ذکر فرمایا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۴)
۳۱- عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ -
۔
ترجمہ ۔ اس پر انیس ہیں (فرشتے موکل ) ۔
۱۹
تفسیر بتلایا گیا ہے کہ جہنم کے دارو نے انیس ۹ ہیں ۔ اس عدد میں ایک عجیب راز ہے۔ دانشمند
غور کریں تو وہ اس قرآنی فلسفہ سے لطف اٹھائیں۔ انسان کے وہ اعضاء وقوی کہ جن سے خدا تعالیٰ کی
نافرمانیوں کا ظہور ہو سکتا ہے۔ وہ بھی تعداد میں انیس ہی ہیں ۔ دو ہاتھ، دو پاؤں ، زبان،
دل، آلہ تناسل ، مقعد ، پیٹ ، منہ، حواس خمسہ ، فکر ، عقل ، شہوت ، غضب۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۴)

حقائق الفرقان
۶۶
سُورَةُ الْمُدَّيْرِ
وَمَا جَعَلْنَا اصْحِبَ النَّارِ إِلَّا مَلَيْكَةً وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمُ إِلَّا فِتْنَةً
للَّذِينَ كَفَرُوا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ وَ يَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيْمَانًا وَ
لَا يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتٰبَ وَالْمُؤْمِنُونَ وَلِيَقُولُ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ
وَ الْكَفِرُونَ مَا ذَا أَرَادَ اللهُ بِهَذَا مَثَلًا كَذلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِى
مَنْ يَشَاءُ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكْرَى لِلْبَشَرِ -
ترجمہ ۔ فرشتے ہی ہیں اور ان کی گفتی کو کافروں کے لئے سزا دینے کا موجب بنایا ہے تا کہ جن کو
کتاب دی گئی ہے وہ تو یقین کر لیں اور ایمانداروں کا ایمان اور بھی زیادہ ہو جائے اور جو اہل
کتاب اور مومن ہیں ان کو کچھ شبہ نہ رہے اور جن کے دلوں میں کمزوری ہے اور کٹے کافر کہنے لگیں
کہ اللہ نے (بھلا ) اس مثال سے کیا ارادہ کیا ہے۔ اسی طرح اللہ اس کو گمراہ کر دیتا ہے جو
(گمراہی) چاہتا ہے اور اس کو ہدایت کرتا ہے جو ( ہدایت ) چاہتا ہے۔ اور تیرے ربّ کے
لشکروں کو سوائے رب کے کون جانے ۔ اور یہ تو بشر کے لئے محض ایک یادگارا اور نصیحت ہے ۔
تفسیر مسیح علیہ السلام کے ماسوا کس قدر انبیاء ورسل اور اللہ تعالیٰ کے مامور گزرے ہیں۔ کسی کا
نسب نامہ قرآن کریم میں لکھا ہے ؟ بلکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ پس سب
کے وجود کا علم بھی ضروری نہیں چہ جائیکہ وہ کس طرح پیدا ہوئے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۱)
ذکری ۔ یہ پیشگوئی ایک شخص کو تاریخی انسان بنانے والی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۴)
مکذب براہین احمدیہ نے لکھا
آریہ محمدی لوگوں کی طرح پانچ ہزار یا چھ ہزار سال سے خالق ، رازق ، مالک ، رحیم ، عادل
اور قادر مطلق نہیں مانتے ۔“
66
اس کے جواب میں فرمایا :

آج 10 میں سے 10 باقی