سُوْرَۃُ الْمُدَّثِّرِ
حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2
حقائق الفرقان
۶۷
سُوْرَةُ الْمُدَّيْرِ
تمام قرآن کریم اور حدیث نبی رؤف الرحیم میں سے یہ بات نکال دیجئے۔ کہاں اسلام نے
کہا ہے کہ خدا پانچ چھ ہزار سال سے خالق ، رازق ، مالک ، رحیم ، عادل اور قادر مطلق ہے۔ خدا کے
واسطے کچھ تو خوف الہی کو دل میں جگہ دو! عدالت النبی کا دھیان کرو! صرف نیشنیلٹی اور صرف دنیوی
پالیسی کس کام آوے گی۔ باری تعالیٰ عالم الغیب اور انتر یامی اور عادل ہے۔ علیم بذات الصدور
ہے۔ راستی پر اپنے فضل سے آرام کا داتا ہے۔ مسلمان تو اللہ تعالیٰ کو ہمیشہ سے خالق ، رازق ، مالک ،
عادل ، رحیم ، قادر یقین کرتے ہیں۔ بلکہ ایک جم غفیر مسلمانوں کا عینیت صفات کا قائل ہے جس سے
صاف عیاں ہے کہ صفات اپنے موصوف سے علیحدہ نہیں ہو سکتیں گورا تم عینیت صفات کا قائل نہیں ۔ مگر
یہ اعتقا در رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی صفات سے کبھی خالی نہیں ہو سکتا۔ بلکہ کوئی موصوف کسی وقت اپنے
لازمہ صفات سے خالی نہیں ہو سکتا۔ اگر اللہ تعالیٰ کا خالق رازق ہونا بلحاظ انسانی پیدائش کے آپ
لیتے ہیں ۔ تو بتائیے مہا پر لے کے وقت انسان کہاں ہوتے ہیں ۔ جن کا وہ خالق رازق ہوتا ہے ۔
ہم زیادہ بحث نہیں کرتے۔ پانچ چھ ہزار برس سے کل مخلوق کی پیدائش کا زمانہ بلکہ انسانی
بجھ نہیں پانچ چھ ہزار برسے کل مخلوق کی پیدائش کا زمانہ بلکہ
پیدائش کا زمانہ قرآن کریم یا حدیث نبی رحیم سے نکال دیجئے ۔ پس اسی پر فیصلہ ہے تعجب ہے کہ آپ
نے خود صفحہ ۲۳ میں ارقام فرمایا ہے۔
یہ امر مسلم فریقین ہے کہ پرمیشور اور اس کی سب صفات اور علم اور ارادہ قدیم ہیں ۔ اس واسطے
اس پر بحث کی ضرورت نہیں۔
پھر میں کہتا ہوں۔ اگر یہ بات مسلم فریقین ہے۔ تو آپ نے صفحہ ۲۲ میں کس بناء پر اسلام کو
الزام لگایا کہ محمدی پانچ ہزار سال سے اللہ تعالیٰ کو خالق رازق جانتے ہیں۔ غرض اسلام تو اللہ تعالیٰ کی
اتنی مخلوق کا قائل ہے جو حد و شمار سے باہر ہے۔ دیکھو قرآن کریم میں صاف موجود ہے۔
وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۔ (المدثر : ٣٢ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ (البقرة:۲۵۲
اور اسلامیوں کی مسلم الثبوت اور اعلیٰ درجہ کی کتاب صحیح بخاری میں كَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِیما کے
کے لشکروں کو سوائے اس کے کوئی نہیں جانتا ۔ ہے انتا ۔ ٢ اس کے کسی قدر س کے کسی قدر علم کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے ۔
اے تیرے رب کے
-
حقائق الفرقان
یہ معنے لکھے ہیں۔
۶۸
سُورَةُ الْمُدَّيْرِ
لَمْ يَزَلْ كَذلِكَ فَإِنَّ اللهَ لَمْ يُرِدْ شَيْئًا إِلَّا أَصَابَ بِهِ الَّذِي آزاد ( صحیح بخاری کتاب التفسير
زیر تفسير سورة حم السجده)
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۵ - ۶۶)
۳۸- لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ ۔
ترجمہ ۔ اس شخص کو جو تم میں سے چاہے کہ آگے بڑھے یا پیچھے رہے۔
تفسیر جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہے اس کے لئے انذار مفید ہو سکتا ہے مگر
جس کے دل میں جنبش ہی نہ ہو ۔ نر اٹھوس ہے۔ انذار اور عدم انذار کو دونوں ہی کو برابر سمجھتا ہے اور جگہ
سے ہلنا ہی نہیں چاہتا ہے۔ اس کے لئے قرآن شریف کا اترنا اور نہ اتر ناگو یا دونوں برابر ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۴)
۳۹ - كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ -
ترجمہ ہر شخص اپنے کئے ہوئے میں پھنسا ہوا ہے۔
۔
تفسیر۔ ہر شخص کو اس دنیا میں بھی اپنے اپنے اعمال کے موافق جزا سزامل رہتی ہے۔ میں نے
دیکھا ہے۔ ایک شخص نے ناجائز کمائی سے ایک مکان تعمیر کرایا۔ آخر نہ خود اس کو اُس مکان میں رہنا
نصیب ہوا اور اُس کی اولا د بھی ایسے مکان میں نہیں رہتی ۔ بخلاف صالح انسان کے کہ خدا اس کی اولاد
کا بھی متکفل رہتا ہے۔ یتیم بچوں کا کوئی نیک عمل نہ تھا۔ مگر كَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا (الكهف : ۸۳)
فرمایا اور باپ کی صلاحیت بیٹوں تک کو مفید ہوئی ۔ یہی ہر شخص کا اپنے اعمال میں مرہون رہنا
ہے ۔ ایک شخص کے اگر آتشک ہوتی ہے تو کئی پشت تک یہ موذی مرض اس کی اولاد : اس کی اولاد میں چلا جاتا
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۵)
ہے۔
ا یعنی اللہ تعالیٰ ہمیشہ ایسا ہی ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ جب ارادہ کرتا ہے ۔ وہ کام ہو ہی جاتا ہے۔ ہے اور ان
دونوں کا باپ ایک نیک مرد تھا۔
حقائق الفرقان
۶۹
سُورَةُ الْمُدَّيْرِ
رو
۵۱ - كانهم نهم حمر مسنة مستنفرة -
-
ترجمہ۔ گویا وہ گدھے ہیں بدکے ہوئے۔
تفسیر - محمد جمع ہے حمار کی۔ حمار کو حمار اس مناسبت سے کہتے ہیں کہ اس کی چیخ پکار کے وقت اس
کی آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح ہر صادق کے مقابلہ میں گدھوں کی طرح مخالفوں کا سخت غیظ
و غضب ہوتا ہے۔ جہاں سخت مخالفت ہوتی ہے۔ اس کے بالمقابل حق ضرور ہوتا ہے۔
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ۔
ز اول چنیں مجوش ببین تاب آخرم کے
۵۲ - فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةِ -
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۵)
ترجمہ (چونکے ہوئے ) بھاگے ہیں شیر سے۔
تفسير - قَسُورةِ - قَسَر سے مشتق ہے۔ جس کے معنے قہر اور غلبہ کے ہیں ۔ اہل عرب بولا کرتے
ہیں ۔ لُيُوثُ قَسَاوِرَة - لیوٹ جمع لیٹ کی ہے۔ لیث بمعنی شیر ۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں۔
الْقَسْوَرَةُ هِيَ الْأُسُدُ - قسورة ان تیراندازوں کی جماعت کو بھی کہتے ہیں۔ جو جہ جو جنگلی گدھوں کا شکار
کرتی ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخہ ۴ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۵)
۵۳ - بَلْ يُرِيدُ كُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُؤْتَى صُحُفًا مُنَشَرَةً -
۔
ترجمہ ۔ بلکہ چاہتا ہے ان میں سے ہر شخص کہ اس کو دیئے جائیں صحیفے کھلے ہوئے۔
تفسیر ۔ شاہ عبد القادر صاحب موضح القرآن حاشیہ میں فرماتے ہیں ۔
ہر کوئی نبی ہوا چاہتا ہے کہ کھلی کتاب پاوے آسمان سے
ضمیمه اخبار بد قادیان جلد نمبر ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۵)
۵۶ ، ۵۷ - فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ - وَ مَا يَذْكُرُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ هُوَ أَهْلُ
التَّقْوَى وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ -
ترجمہ ۔ پس جو کوئی چاہے اس کو یاد کرے۔ اور وہ یا د ہی نہیں کر سکتے بے مشیت الہی ۔ اس کی
ے میرا انجام دیکھے بغیر آغاز میں ہی میری مخالفت میں جوش نہ دکھلاؤ۔
حقائق الفرقان
۷۰
سُورَةُ الْمُدَّيْرِ
شان ہے کہ اس سے ڈرنا چاہئے اور وہی بخشش فرمانے کے لائق ہے۔
تفسیر معدوم کو موجود کرنا خدا کا کام ہے مخلوق میں ۔ ہاں حیوان اور انسان کے دل میں کسی
ارادے اور مشیت کا پیدا کر دینا بیشک باری تعالیٰ کا کام ہے۔ الا ہر ایک منصف جانتا ہے کہ صرف
مشیت اور ارادے کے وجود سے کسی فعل کا وجود ضروری اور لازمی امر نہیں۔ یقیناً قوائے فطری کا
خلق اور عطا کرنا جن پر ہر گونہ افعال کا وجود و ظہور مترتب اور متفرع ہو سکتا ہے۔ خالق ہی کا کام ہے۔
اس لطیف نکتے کے سمجھانے کے لئے اور نیز اس امر کے اظہار کرنے کو کہ قوائے طبعی اور کائنات سے
کوئی وجود اصل امر خلق میں شریک نہیں ۔ سب اشیاء کی علة العلل میں ہی ہوں۔ باری تعالیٰ سب
افعال کو بلکہ ان افعال کو بھی جو ہم معائنے اور مشاہدے کے طور پر انسان اور حیوان سے سرزد ہوتے لو
دیکھتے ہیں۔ اپنی طرف نسبت کرتا ہے۔ کہیں قرآن میں فرماتا ہے ۔ ہوا بادلوں کو ہانک لاتی ہے۔
کہیں فرماتا ہے۔ ہم بادلوں کو ہانکتے ہیں۔ ہم ہی گایوں اور بھینسوں کے تھنوں میں دودھ بناتے ہیں۔
ہم ہی اناج بوتے ہیں ۔ ہم ہی کھیت اگاتے ہیں۔ اور تامل کے بعد یہ سب نسبتیں جو ظاہراً متضاد
الطرفین ہیں ۔ بالکل صحیح اور حقیقہ بالکل صداقت ہیں ۔
فصل الخطاب المقدمه اهل الكتاب الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۰)
هُوَ أَهْلُ التَّقْوى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ - هُوَ کو مقدم اس لئے رکھا کہ سوائے ذات اللہ تبارک و تعالیٰ
کے دوسرا کوئی اہل نہیں کہ اس پر جان فدائی کی جاوے جیسے فرمایا ۔ هُوَ الْحَيُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ
(المومن : ۶۶ ) تقوی کے ساتھ مغفرت کو اس لئے قرین رکھا کہ ہر نبی ولی نے تقوی کی تیز اور خونخوار
راہوں میں اپنی بشری کمزوریوں کا اعتراف کیا ہے۔ حضرت اقدس مرحوم و مغفور عليه الصلوة والسلام
فرماتے ہیں۔
در کوئے تو گر سرِ عشاق راز نند اول کسے کہ لاف تعشق زند منم
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۵)
ے اگر کبھی تیرے کوچہ میں عاشقوں کی گردن کاٹی جائے گی تو سب سے پہلے جو عشق کا دعویٰ کرے گا وہ میں
ہوں گا۔