سُوْرَۃُ الْقِیٰمَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
ا
سُورَةُ الْقِيمَةِ
سُورَةُ الْقِيمَةِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورۂ قیامہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے اسم مبارک سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
اس سورہ شریف میں قیامت کے حق ہونے پر دلائل ہیں مکی سورتوں میں جو عظیم الشان
پیشگوئیاں کی ہیں۔ وہ دراصل قیامت کے دلائل ہیں ۔ کیونکہ ہ وہ وعدے جو عا جو عالم آخرت سے متعلق
ہیں۔ اس دنیا میں بھی ایک رنگ اور صورت میں پورے ہوئے تا کہ عالم آخرت کے وعدوں پر بطور
دلیل ٹھہریں قرآن کریم کا یہ مضبوط قاعدہ ہے اور اس کی در حقیقت یہ لگا نہ صنعت ہے کہ اپنے ہر ایک
دعوے کے ساتھ دلائل بھی رکھتا ہے مگر ثبوت توحید اور اثبات الوہیت کے بعد بڑا بھاری مسئلہ جوسب
مسائل کی روح رواں ہے۔ معاد اور وعد و وعید معاد کا مسئلہ ہے دراصل آخرت کا یقین ہی تمام نیکیوں
کا سچا محرک اور انکار آخرت تمام مفاسد کا باعث ہے دنیا کی تمام مذہبی کتا بیں اس حقیقت کو
بیان کرنے سے عاری ہیں یہ موقع نہیں کہ ان میں موازنہ کر کے دکھا یا جاوے قرآن کریم نے مسئلہ
لا الہ الا اللہ کے بعد سب سے زیادہ اسی مسئلہ کو مد نظر رکھا ہے اور اس سورۃ میں خصوصیت سے اس کا ذکر
کیا ہے۔ قرآن مجید کی قسموں کی فلاسفی بیان کرتے ہوئے میں نے بتایا تھا کہ بدیہی امور کو نظریات
کے ثبوت کے لئے پیش کیا ہے۔ یہاں یوم القیامتہ ہی کو قیامت کے ثبوت میں پیش کیا۔ گویا قیامت
اور جزا وسزا کا مسئلہ ایسا مسئلہ ہے کہ انسان اس کا انکار ہی نہیں کر سکتا۔ اس پر پہلی دلیل انسان کے نفس
لوامہ کی ہے جب کسی شریف الطبع انسان سے کسی بدی کا صدور یا ارتکاب ہوتا ہے تو نفس لوامہ فوراً اسے
متنبہ اور آگاہ کرتا ہے اور صدور سے پہلے بھی دل میں ایک کھٹک اور خوف پیدا ہوتا ہے یہ ایک فطرتی
امر ہے اس کا کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔ انسانی فطرت میں یہ خوف کیوں ہے؟ اس کی جڑ یہی ہے کہ وہ
جزائے اعمال کا یقین کرتی ہے اور انسان پکار اُٹھتا ہے کہ جزائے اعمال کا مسئلہ حق ہے۔ پس یہ فطرت

حقائق الفرقان
۷۲
سُوْرَةُ الْقِيمَةِ
جو نفس لوامہ کی صورت میں انسان کو دی گئی ہے جزا و سزا کی یہ بھی مثبت اور شاہد ہے ۔ اس فطرتی دلیل
کے بعد منکرین قیامت کا اعتراض پیش کیا جاتا ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جب انسان مر گیا اور گل سڑ گیا تو
اس کے ذرات الگ ہو گئے اب وہ کہاں جمع ہوں گے اور قیامت کیونکر ہوگی؟ اس اعتراض کا جواب
اس طرح پر دیا بلی قادِرِینَ الآیہ ۔ اللہ تعالیٰ اپنی قدرت سے ایسا کرے گا ایک دعوئی ہے اس کے
دلائل آگے چل کر اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائے ہیں پہلے یہ بتایا کہ انسان انکار قیامت کرتا کیوں ہے؟
اس کی جڑ یہ ہے کہ وہ بدیوں اور بدکاریوں میں منہمک رہنا چاہتا ہے اور اسی بے باکا نہ حالت میں پھر
پوچھتا ہے أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ یعنی وہ قیامت کا دن کب آئے گا ؟ اس کے آثار اور علامات بتائے
کہ آنکھیں چندھیا جائیں گی۔ اس سے مطلب یہ ہے کہ وہ دن ایسا روشن اور صاف ہو گا جیسے آفتاب
کی تیز روشنی ہو اس میں کسی قسم کا خفا اور تاریکی نہیں رہ سکتی وَخَسَفَ الْقَمَرُ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ
یہ آیات اپنے ظاہر پر دلالت کرتی ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ ایسا ہی ہوگا ۔ بلکہ ایک رنگ میں ہو بھی چکا
تاہم میرے فہم میں اس آیت میں ایک پیشگوئی اور بھی ہے اور وہ عرب اور ایرانی قوموں کے فتح
ہونے کے متعلق ہے اہلِ عرب اور شامی قو میں اپنا تعلق چاند سے بتاتی ہیں اور دوسری سورج سے گویا
یہ ایک واقعہ ہے کہ اسلام ان مذاہب پر غالب آجائے گا اور یہ مذاہب گہنا جائیں گے اور اس سے
حجت نیرہ اور واضح قائم ہو جائے گی کہ پھر بھاگنے کی جگہ نہ ہوگی ۔ اور بالآخر اللہ تعالیٰ ہی طرف پناہ لینی
پڑے گی یہ واقعات دنیا جانتی ہے ہوئے اور دوسرے ادیان مغلوب ہوئے اور اسلام کامیاب ہوا۔
باوجود اس کے ہم یقین رکھتے ہیں کہ قیامت کو اللہ تعالیٰ کی قہری تجلی دوسرے رنگ میں بھی جلوہ گری
کرے گی اور اس دنیا کے واقعات اس قیامت کے لئے بطور دلیل اور ثبوت ٹھہریں گے۔ پھر
اللہ تعالی انسان کو اسی فطرتی دلیل کی طرف متوجہ کرتا ہے کہ انسان اپنے اعمال کی پاداش کے لئے خود
اپنی ذات میں دلائل رکھتا ہے اور وہ آگاہ ہے اس کا نفس جانتا ہے کہ پاداش اعمال حق ہے اور یوں
بے جا عذر و حیلے الگ امر ہے اس کے بعد اللہ تعالیٰ قرآن مجید کی حقانیت پر ایک دلیل پیش کرتا جو
بجائے خود قیامت کی بھی دلیل ہے اس لئے کہ وجود قیامت کو قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے اب بتایا کہ

حقائق الفرقان
۷۳
سُوْرَةُ الْقِيمَةِ
قرآن کریم کو محفوظ رکھنا اور اس کا جمع کرنا اور اس کو کھول کھول کر بیان کرنا یہ سب کام ہمارے ذمہ
ہیں۔ قرآن مجید کی ترتیب میں کوئی تحریف نہ ہو سکے گی ۔ کوئی امر اس کی اشاعت و حفاظت میں سد راہ
نہ ہو گا اب دیکھ لو یہ عظیم الشان پیشگوئی کس طرح پر پوری ہوئی ۔ ۲۳ سال کا متفرق کلام کس طرح
با ترتیب جمع ہوا۔ اور اب تک کہ اس پر ۱۳ سو سے زیادہ سال گزر چکے کوئی کسی قسم کا اختلاف نہیں
ہوا۔ اور پھر اس کے بیان کے متعلق جو پیشگوئی تھی وہ بھی کس شان سے پوری ہوئی ۔ اس خصوصیت
میں دنیا کی کوئی کتاب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ اس کے بعد پھر انسانی فطرت کا نقشہ کھینچ کر بتایا کہ
جلد باز انسان دنیا سے پیار کرتا اور آخرت کو چھوڑتا ہے۔ اپنے اعمال کے نتائج سے غفلت کرتا ہے۔
مکہ والو! یا د رکھو ایک دن آتا ہے کہ بہت سے چہرہ خوش ہوں گے اور اس وقت بھی ان کا مقصود اور
قبلہ حاجات وجہ اللہ ہو گا اس خوشی کی حالت میں بھی خدا کو بھول نہ جائیں گے۔ اور بعض اداس اور غمگین
ہوں گے پوری پوری تجلی اور ظہور اس کا قیامت میں ہوگا مگر دنیا میں بھی ہوا۔ کس طرح بدر میں ہوا اور
بالآخر فتح مکہ کا نظارہ کیا دل خوش کن تھا اس کے بعد بتایا کہ انسان جب مرض الموت میں مبتلا ہوتا ہے تو
اس کی اور اس کے ساتھ والوں کی کیا حالت ہوتی ہے اس وقت کا اضطراب اور موت سے بچنے کی
آرزو اور خواہش بھی دراصل قیامت ہی کی دلیل ہے اندر ہی اندر قلب اپنے افعال پر نادم کرتا ہے اور
جزا کا خیال ایک ہول اور غم دل پر ڈال دیتا ہے پھر بتایا کہ جلد باز اور مخمور انسان کس طرح خدا سے دور
جا پڑتا ہے آخر میں قیامت کے حق ہونے پر ایک اور زبردست دلیل پیش کی میں نے پہلے بتایا ہے کہ
قرآن کریم نے بعد لا الہ الا اللہ کے سب سے زیادہ اسی مسئلہ قیامت یا حشر اجساد کو نصب العین رکھا ہے
اور اس کے دلائل میں اس نے انفسی اور آفاقی شہادتوں کو مقدم کیا یعنی انسان کی خلقت اور اس کے اعمال
کے میلان اور غایت قانون الہی ( فطرۃ اللہ ( قانون قدرت) سے اقامت قیامت اور ثبوت حشر اجساد
اور ضرورت یوم الدین پر جابجا بحث کی ہے چنانچہ اس جگہ فرمایا أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَنْ يُتْرَكَ
سُدى الآیة ۔ اس آیت سے یہ استدلال کیا گیا ہے کہ انسان کی بناوٹ اور اس کی خلقت اور اس کا
تسویہ اور اس کا دو مختلف نتیجوں اور کارروائیوں کی مخلوق یعنی نرومادہ ہونا چاہتا ہے اور بتاتا ہے کہ یہ

حقائق الفرقان
۷۴
سُوْرَةُ الْقِيمَةِ
جواب دہ ہستی ہے وہ اپنے اعمال اور افعال کی ذمہ وار ہستی ہے ایسا ہی آسمان سے پانی برسنے اور زمین
پر نباتات اُگنے سے جا بجا استدلال کیا ہے اب ان واقعات کو پیش کر کے کس طرح خدا تعالیٰ نے اسے
پیدا کیا پھر آخر میں سوال فرماتا ہے اور اس بلی قادرین کے دعوئی جواب میں یہ تمام دلائل پیش کر کے
پوچھتا ہے أَلَيْسَ ذَالِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى اس مقام پر بے اختیار ہو کر انسانی فطرت
اس امر کا اقرار کر اٹھتی ہے ۔ بَلَى إِنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - ( ترجمۃ القرآن مولفه شیخ یعقوب علی صاحب )
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۶،۲۹۵)
لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيمَةِ -
ترجمہ ۔ قسم کھاتا ہوں روز قیامت کی۔
تفسیر لا کو اکثروں نے زائد بتایا ہے۔ اور حدیث شریف میں ہر ہر حرف پر دس دس نیکیوں کا
ثواب مذکور ہے۔
جب بات سمجھ میں نہ آئی ۔ تو وہ زائد ہی ہوئی۔ کفار کو جس قدر بعث بعد الموت کے مسئلہ پر
انکار و اصرار تھا۔ ایسا کسی دوسرے مسئلہ پر سوائے شرک کے نہیں تھا۔ چنانچہ نہایت ہی تعجب ہے۔
کفار نے کہا۔
هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلَى رَجُلٍ يُنَبِّئُكُمْ إِذَا مُزْقْتُمْ كُلَّ مُبَزَّقٍ إِنَّكُمْ لَفِي خَلْقٍ
جَدِيدٍ - (سبا: ۸)
ادھر سے انکار پر اس قدر اصرار تھا اور ادھر اثبات بعث بعد الموت پر جگہ جگہ زور دیا گیا ہے۔
اس رد و کد کو مد نظر رکھ کر مخاطب کے مافی الضمیر پر انکاری طریق سے کلام کا افتتاح ”لا“ کے لفظ سے علم کا رد
فرمایا ہے۔ یعنی قوله تعالى زَعَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ لَنْ يُبْعَثُوا ۔ (التغابن : ۸) میں جو زعم کہ
منکران بعث بعد الموت کے ضمیر میں رچا ہوا تھا۔ اس کی نفی ”لا“ کے لفظ سے کرتے ہوئے کلام کو
لے ہم تم کو بتائیں ایسا ایک شخص جو تم کو اطلاع دیتا ہے کہ جب سڑ گل کر بالکل ریزہ ریزہ ہو جاؤ گے پھر تم کو ضرور
نئے سرے سے پیدا ہونا پڑے گا۔ ۲ منکر لوگ دعوی کرتے ہیں کہ ان کو ہرگز نہ اٹھایا جائے گا۔

حقائق الفرقان
۷۵
سُوْرَةُ الْقِيمَةِ
شروع کیا۔ اس قسم کا محاورہ ہر زبان میں ہوا کرتا ہے۔ جس کو مخاطب سخن بلا شک و شبہ پہچان لیتا ہے کہ
یہ ”لا“ میرے مافی الضمیر کا رد ہے۔ اس کے یوم القیامہ اور نفس لوامہ کو بعث بعد الموت پر اس طور
سے گواہ ٹھہرایا ہے کہ یوم القیام سے جنگ کی مصیبت کا دن اور اپنے نفس پر کفار کی ملامت کا
اعتراف ثبوت دعوای بن گیا۔ دنیا میں جنگ کے لئے محشور ہونا آخرت کے حشر کے لئے اور دنیا کی
شکستوں پر اپنے نفسوں کو ملامت کرنا آخرت کے جزا وسزا کے لئے ثبوت ٹھہرا۔
قيامة ۔ کھڑا ہونا۔
ا - مَنْ مَاتَ فَقَدْ قَامَ قِيَامَتُهُ
۲۔ قوم کی قیامت ۔ جیسا کہ بنوامیہ پر سو سال کے بعد قیامت آئی۔ اور وہ زبان عربی کے
بولنے والے حکام پر قیامت تھی۔
- إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ - (الحج : ۴۸)
حدیث شریف میں آیا ہے۔ کیا میری امت آدھا دن نہ کاٹے گی ۔ اہلِ اسلام کا عروج قریب
پانچ سو سال رہا۔
قیامت ہے۔
ہزار سال کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں بہت رولا پڑ گیا۔ یہ بھی ایک
- يَوْمُ السَّاعَةِ -
٢ - يَوْمُ الْقِيَامَةِ - مصیبت کے وقت کو بھی کہتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۶)
اس سورۃ شریف میں اللہ تعالیٰ ایک فطرت کی طرف لوگوں کو توجہ دلاتا ہے۔ قرآن کریم کو
اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے۔ مطلب یہ کہ تمہاری فطرتوں میں سب قسم کی نیکیوں کے بیج بو دیئے
تھے۔ ان کو یاد دلانے اور ان کی نشوونما کے لئے قرآن کریم کو نازل کیا۔ وہ جو فطرتوں کا خالق ہے اس
لے جو مر گیا اس کی قیامت قائم ہو گئی ۔ ۲ بے شک ایک دن تیرے رب کے نزدیک ایک ہزار برس کے برابر ہے۔

حقائق الفرقان
۷۶
سُوْرَةُ الْقِيمَةِ
نے قرآن کریم کو نازل فرمایا ہے ۔ مسیحی لوگوں کو ایک غلطی لگی ہے۔ پولوس کے خط میں ہے کہ یہ
شریعت اس وجہ سے نازل ہوئی ہے کہ وہ ثابت کرے کہ تم شریعت کی پابندی نہیں بجالا سکتے ۔ گویا ا
شریعت کو نازل کر کے انسان کی کمزوری کا اس پر اظہار کرتا تھا اس لئے پلید تعلیم دی گئی کہ نجات کی راہ
شریعت کو نہ مانو ۔ بلکہ کسی اور شے کو مانو۔ میں نے بعض مشنریوں سے پوچھا ہے کہ جب شریعت کی
پابندی تم سے نہیں ہو سکتی ۔ تو تمہارے جو اور قوانین ہیں۔ ان کی پابندی تم کیسے کرتے ہو۔ ہر ایک
انسان جب بدی کرتا ہے تو اس بدی کے بعد اس کا دل اس کو ملامت کرتا ہے ہر سلیم الفطرت اس بات
کی تصدیق کرے گا کہ ہر بدی کے ارتکاب کے بعد اس کا دل اس کو ملامت کرتا ہے کہ تو نے یہ کام
اچھا نہیں کیا۔ گوکسی وقت ہو ۔
میں نے لوگوں سے اور اپنے نفس سے بھی پوچھا ہے۔ چنانچہ جواب اثبات میں ملا۔ چور کو چوری
کے بعد ایسی ملامت ہوتی ہے کہ وہ چوری کے اسباب کو اپنے گھر میں نہیں رکھ سکتا۔ اسی طرح ڈا کہ
ڈالنے والے اور قاتل دونوں ارتکاب جرم کے بعد کہیں بھاگنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح جھوٹا آدمی
جھوٹ بولتا ہے تو جھوٹ کے بعد اس کو ملامت ہوتی ہے کہ یہ بات ہم نے جھوٹ کہی۔ غرض ہر بدی
کے بعد ایک ملامت ہوتی ہے۔ جس بدی کو انسان کرتا ہے اسی بدی کے متعلق اگر اس سے تفتیش کی
جائے تو ایک حصہ میں چل کر وہ منکر ہو جاتا ہے۔ میں نے بعض چوروں سے پوچھا ہے کہ اعلیٰ درجہ کی
چوری میں مال پر ہاتھ تو مشکل سے پہنچتا ہے۔ پھر کسی کے ہاتھ سے نکلواتے ہو۔ کسی کے سر پر رکھتے
ہو ۔ کسی سنار کو دیتے ہو کہ وہ زیورات وغیرہ کی شکل و ہیئت کو تبدیل کر دے۔ اس نے کہا کہ ایسا ہوتا
ہے کہ ہم سنار کو سو روپے کی چیزیں پچھتر روپے میں دیتے ہیں۔ میں نے کہا کہ اگر وہ سو روپے کی چیز
ساٹھ روپے میں رکھ لے تو پھر تم کیا کرو۔ تو مجھے جواب دیا کہ ایسے حرام زادے بے ایمان کو ہم اپنی
جماعت سے نکال دیں گے۔ میں نے کہا کہ وہ بے ایمان بھلا کیسے ہوا؟ کہنے لگا کہ چوری ہم کریں۔
مصیبت ہم اٹھائیں اور مال وہ کھا جائے۔ تو پھر بھی اگر بے ایمان نہ ہوا تو اور کیا ہو گا ! میں نے کہا۔
اچھا وہ سنار تو صرف تمہاری اتنی ہی سی مشقت برداشت کی ہوئی دولت کو غبن کر کے بے ایمان اور

حقائق الفرقان
44
سُوْرَةُ الْقِيمَةِ
حرام زادہ ہو گیا مگر تم جو اوروں کی برسوں تک مصیبت اٹھا اٹھا کر جمع کی ہوئی دولت کو چرا لاتے ہو۔
بے ایمان اور حرام زادے نہیں؟ اس کا جواب مجھے کسی نے کچھ نہیں دیا !
اسی طرح میں نے ایک کنچن سے پوچھا کہ تم اس پیشے کو برا نہیں سمجھتے؟ کہا۔ کہ نہیں ! میں نے کہا
کہ اپنی بیوی سے زنا کر اسکتے ہو؟ کہا کہ غیر کی لڑکی کو خراب کرنا اچھا نہیں ! میں نے کہا کہ تم نے خراب
کا لفظ بولا ہے۔ بھلا یہ تو بتاؤ جو لوگ تمہارے یہاں زنا کرنے کے لئے آتے ہیں۔ کیا ان کے نزدیک
وہ غیر کی لڑکی نہیں ہوتی ؟
قیامت کے ثبوت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ التَّوَّامَةِ۔ اگر جزا سزا نہ ہوتی
تو نفس لوامہ تم کو ملامت ہی کیوں کرتا نفس لوامہ قیامت کا ثبوت ہے۔
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم ہڈیوں کو جمع نہیں کر سکتے اور ہڈیاں تو الگ رہیں ہم تو پوروں کی
ہڈیوں کو بھی جمع کر دیں گے ۔ بَلی قَادِرِينَ عَلَى أَنْ تُسَوَّى بَنَانہ ہر ایک آدمی جب بدی کرتا ہے تو وہ
اس کو بدی سمجھتا ہے۔ تب ہی تو اس کو غالبا چھپ کر کرتا ہے۔
ایک شہر میں ایک بڑا آدمی تھا۔ مجھ سے اس کی عداوت تھی ۔ مجھے خیال آیا۔ میں اس کے پاس
گیا۔ وہاں لوگ جمع تھے۔ جوں جوں لوگ کم ہوتے جاتے تھے۔ میں آگے بڑھتا جاتا تھا۔ جب
سب لوگ چلے گئے ۔ اور دو آدمی ایک اس کا منشی اور ایک اور شخص جو کہ میرے دوست تھے رہ گئے تو چلے گئے اور دو آدمی کانشی اور جو کہ میرے دوست تھے رہ گئے تو
اس نے میری طرف دیکھا اور کہا کہ آج آپ کیسے آئے ہیں۔ میں نے کہا کہ میں اس لئے آیا ہوں
کہ آپ لوگوں کو نصیحت کر نیوالا کوئی نہیں ۔ کوئی ناصح تو آپ کو نصیحت نہیں کر سکتا۔ کیونکہ آپ بڑے
آدمی ہیں مگر ہر ایک بڑے آدمی کے لئے اس کے شہر میں کچھ کھنڈرات اس کے لئے ناصح ہوتے
ہیں ۔ کیا آپ کے پاس کوئی ایسی یاد گار نہیں ؟ اس نے کہا کہ مولوی صاحب میرے آگے آئیے۔ میں
بہت آگے بڑھا وہ مجھ کو اس کھڑکی کے بالکل پاس لے گیا۔ جس میں بیٹھا کرتا تھا۔ مجھے کہنے لگا کہ اور
آگے ہو جیئے۔ میں اور آگے بڑھا۔ اس نے پھر کہا اور آگے ہو جیئے ۔ اور آگے تو کیا ہوتا۔ میں نے اس
کھڑکی میں اپنے سر کو بہت قریب کر دیا۔ اس نے کہا کہ یہ جو آپ کے سامنے ایک محراب دار دروازہ

حقائق الفرقان
۷۸
سُوْرَةُ الْقِيمَةِ
نظر آتا ہے۔ اس کا مالک میری قوم کا آدمی تھا اور وہ اتنا بڑا شخص تھا کہ ایک قسم کی سرخ چھتری جب وہ
گھوڑے پر سوار ہو کر چلا کرتا تھا تو اس کے اوپر لگا کرتی تھی اور میں سیاہ بھی نہیں لگا سکتا ۔ اب اس کی
بیوی میرے گھر میں برتن مانجھنے پر ملازمہ ہے۔ یہ بھی سن لیجئے کہ میں اپنے اس تخت کو چھوڑ کر جو آپ
کے سامنے پڑا ہوا ہے ہمیشہ اس کھڑکی میں بیٹھا کرتا ہوں ۔ مگر اس تخت کو چھوڑنے اور اس کھڑکی میں
بیٹھنے کی حقیقت مجھے آج ہی معلوم ہوئی ہے۔ پھر جب کچہری کا وقت ہو گیا۔ میں اسی جوش میں کچہری
گیا۔ رئیس شہرا کیلا تھا۔ میں نے وہی بات اسے کہی تو رئیس نے مجھے ایک قلعہ دکھلایا اور کہا کہ یہ اس
شہر کے اصل مالک کا ہے۔ جو اب کسی ذریعہ سے ہمارے قبضہ میں آ گیا ہے۔ پھر اس نے کہا کہ یہ
پہاڑ جو آپ کے سامنے موجود ہے۔ اس کا نام دھارا نگر ہے۔ اس پر اتنا بڑا شہر آباد تھا کہ ہمارے شہر کی
اس کے سامنے کوئی حقیقت نہ تھی مجلس بھی میرے لئے ہر وقت نصیحت ہے۔ اور جہاں ہم راج تلک
لیتے ہیں وہاں تمام اردگرد کچے مکانات اصل مالکوں کے ہیں اور یہ تین ناصح ہر وقت نصیحت کے لئے
میرے سامنے موجود رہتے ہیں۔ میں نے کہا کہ آپ خوب سمجھے۔
جب خدا پکڑتا ہے تو پھر کوئی نہیں بچا سکتا۔ یا د رکھو جیسے گناہ کرتے ہو۔ ان کی سزا پانیوالے
تمہاری آنکھ کے سامنے ہوتے ہیں۔ پھر بھی تم نہیں سمجھتے۔
ہمارے یہاں تمہارے جھگڑے فیصلہ نہیں پاتے۔ کچھ لوگوں نے عذر کیا ہے۔ اور کچھ ابھی
( بدر حصہ دوم کلام امیر ۲۸ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۸۵ تا ۷ ۸ )
باقی ہیں ۔
- يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيمَةِ -
ترجمہ ۔ پوچھتا ہے کہ کب ہو گا روز قیامت ۔
تفسیر۔ آیان کے لفظ میں بھی استعجاب اور استبعاد شدید کفار کی طرف سے بیان ہوا ہے۔ یعنی
کہاں ہو گی قیامت ؟ ہوتی ہواتی کچھ نہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۹۷٬۲۹۶)

حقائق الفرقان
۷۹
سُوْرَةُ الْقِيمَةِ
تااا۔ فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ - وَخَسَفَ الْقَمَرُ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ
يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ اَيْنَ الْمَفَرُّ -
ترجمہ ۔ تو جب آنکھیں پتھرا جائیں ( تمہاری آنکھیں متحیر ہوں گی )۔ اور چاند گہن جائے۔ ور ایک
جگہ جمع کر دیئے جائیں سورج اور چاند۔ آدمی بول اٹھے گا اس دن کہ اب کہاں بھاگ جاؤں ۔
تفسیر برق بھر سے مراد تحیر و فزع ہے۔ جو انسان مصیبت کے وقت آنکھیں پھاڑ دیتا ہے
مصیبت کا وقت آئے تو ساری تدبیریں الٹ پڑتی ہیں۔ عقل ہوتے ہوئے عقل کام نہیں دیتی گویا کہ
نور فراست کو بھی گرہن لگ جاتا ہے۔ گرہن کی اصل بھی اقتران شمس و قمر ہے۔ یعنی ایک کا وجود
دوسرے کے بالمقابل حائل ہو جاتا ہے جو نور کے ہوتے ہوئے نور نظر نہیں آتا۔
L
یوم بدر ظاہری طور پر بھی بھلی کوندی ، مینہ برسا ، تدبیریں کفار کی ان پر الٹ پڑیں۔
ايْنَ الْمَفَر ۔ کہنے سے بھی کام نہ چلا۔ قرآن کریم چونکہ ذو المعارف ہے ۔ لَا تَنْقَضِي عَجَائِبُهُ
اس کی شان حدیث شریف میں بیان ہوئی ہے۔ اس لئے یہ پیشینگوئی اجتماع شمس و قمر کی گرہن کے
ساتھ ہمارے اس زمانہ میں بھی مطابق حدیث دار قطنی جس میں لمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضَ ہے۔ رمضان کے مہینہ میں ۱۸۹۴ء میں بڑی شان و شوکت سے مسیح موعود و مہدی مسعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے صدق دعوی کی علامت میں پوری ہوئی ۔ اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر جس
طرح بدر کے شکست خوردوں کو آئنَ الْمَفر کہنا فائدہ نہ دیا اسی طرح اس وقت کے مخالفوں کو باوجود
حدیث شریف کی فعلی شہادت کے ضعف حدیث کو اپنا فرضی مفر" قرار دینا پڑا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۷)
۱۴ - يُنَبَّوا الْإِنْسَانُ يَوْمَينِ بِمَا قَدَّمَ وَآخَرَ -
ترجمہ - انسان کو جتایا جائے گا اس دن جو کچھ اس نے آگے بھیجا اور پیچھے چھوڑا۔
تفسیر متنبہ کیا جائے گا انسان اُس دن اُن کاموں سے جو اس نے نہ کرنے تھے اور کئے ۔ اور
نیز متنبہ کیا جائے گا۔ اُن کاموں سے جو اس نے کرنے تھے اور نہ کئے۔
لے اس کے عجائبات کی انتہا نہیں۔ ۲ اللہ تعالیٰ نے جب سے آسمان اور زمین پیدا کیے یہ دو نشان ظاہر نہیں ہوئے ۔

حقائق الفرقان
۸۰
سُوْرَةُ الْقِيمَةِ
قدم - وہ کام جو نہ کرنے کے تھے۔ کر لئے۔
آخر ۔ وہ کام جو کرنے کے تھے۔ نہ کئے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخہ ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۷)
استغفار کیا ہے؟ پچھلی کمزوریوں کو جو خواہ عمد اہوں یا سہوا۔ غرض مَا قَدَّمَ وَ آخَرَ ۔ جو نہ کرنے
کا کام آگے کیا اور جو نیک کام کرنے سے رہ گیا ہے ۔ اپنی تمام کمزوریوں اور اللہ تعالیٰ کی ساری
نا رضا مندیوں کو مَا أَعْلَمُ وَمَا لَا أَعْلَمُ کے نیچے رکھ کر یہ دعا کرے کہ میری غلطیوں اور آئندہ کے
لئے غلط کاریوں کے بدنتائج اور بداثر سے مجھے محفوظ رکھ اور آئندہ کے لئے ان بدیوں کے جوش
سے محفوظ فرما۔ یہ ہیں مختصر معنے استغفار کے ۔ ( الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۵ مورخه ۲۶ رفروری ۱۹۰۸ ء صفحه ۳)
۱۵ - بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَى نَفْسِهِ بَصِيرَةً -
ترجمہ ۔ بلکہ انسان خود اپنے اوپر حجت ہے۔
تفسیر ۔ دوسرے کی ملامت پر انسان عذر بتاتا ہے مگر خود اپنی حالت کو بہتر جانتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۷)
۱۷ تا ۲۰ ۔ لَا تُحَرِّكُ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ - إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَ قُرْآنَهُ -
فَإِذَا قَرَانَهُ فَاتَّبِعُ قُرْآنَهُ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ -
ترجمہ ۔ نہ ہلا قرآن پڑھنے پر اپنی زبان تا کہ تو جلدی اس کو یاد کرے۔ بے شک ہمارے ذمہ
ہے قرآن کا جمع کرنا اور پڑھنا ۔ پھر جب کہ ہم پڑھا چکیں تو اس کے بعد تو بھی پڑھا کر ۔ پھر اس کا
سمجھانا ہم پر فرض ہے۔
تفسیر۔ نہ چلا تو اس کے پڑھنے پر اپنی زبان کہ شتاب اس کو سیکھ لے۔ وہ تو ہمارا ذمہ ہے۔ اُس کو
سمیٹ رکھنا اور پڑھانا۔ پھر جب ہم پڑھنے لگیں تو ساتھ رہ تو اس کے پڑھنے کے پھر مقرر ہمارا ذمہ
ہے اس کو کھول بتانا۔
فصل الخطاء
الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۸ حاشیه )
لَا تُحَرِّكُ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِه - آیت باب ذو المعارف ہے اس کے دو ترجمے ہیں۔

حقائق الفرقان
M
سُوْرَةُ الْقِيمَةِ
ربط ما قبل کے لحاظ سے ایک معنے یہ ہیں کہ اے معذرت کنندہ عذر بیان کرنے میں تیز زبانی نہ کر
اس صورت میں جمعہ میں کی ضمیر انسان کے اعمال کی طرف ہے۔ دوسرے معنے یہ ہیں کہ پڑھنے
والا جب قرآن شریف پڑھے تو جلدی نہ کرے۔ لوگ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو جامع القرآن
بتاتے ہیں۔ یہ بات غلط ہے۔ صرف عثمان کے لفظ کے ساتھ قافیہ ملایا ہے۔ ہاں شائع کنندہ قرآن
اگر کہیں تو کسی حد تک بجا ہے۔ آپ کی خلافت کے زمانہ میں اسلام دور دور تک پھیل گیا تھا۔ اس لئے
آپ نے چند نسخہ نقل کرا کر مکہ، مدینہ، شام ، بصرہ، کوفہ اور بلاد میں بھجوا دیئے تھے ۔ اور جمع تو اللہ
تعالیٰ کی پسند کی ہوئی ترتیب کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی نے فرمایا تھا اور اسی پسندیدہ ترتیب
کے ساتھ ہم تک پہنچایا گیا۔ ہاں اس کا پڑھنا اور جمع کرنا ہم سب کے ذمہ ہے۔
فَإِذَا قَرَأْنَهُ فَاتَّبِعُ قرانه - ہمارے ایک دوست حافظ محمد اسحاق صاحب کی الہامی دلیل ہے جو
ان کو بذریعہ الہام کے بتلائی گئی کہ بدلیل اس آیت کے سورۃ الفاتحہ خلف امام سات آیتوں کے ہر ہر
وقفے کے درمیان امام کے سکتے کے وقت مقتدی بھی اپنے منہ میں چپکے چپکے پڑھ لیا کرے۔ حدیث
شریف میں سورہ فاتحہ کو هي السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمِ فرمایا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۷)
۲۱- كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ -
ترجمہ ۔ ایسی بات نہیں بلکہ تم تو دوست رکھتے ہو د نیا ہی کو ( جو جلد گزرنے والی ہے )۔
تفسیر - العاجلة - جلدی کی بات جس کا نفع دم نقد موجود معلوم ہوتا ہے۔ یعنی دنیا۔
۲۴ - إِلى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ -
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۷)
ترجمہ ۔ اور اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔
تفسیر۔ جمہور اہل علم کے نزدیک اس آیت سے دیدار الہی بلاحجاب ثابت ہے۔ حدیث شریف حدیث شریف
میں ہے۔ إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ الْقَمَرَ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لَيْسَ دُونَهُ حِجَابٌ -
لے یہ بار بار دوہرائی جانے و بار دوہرائی جانے والی سات آیات ہیں اور قرآن اور قرآن عظیم ۔ ۲ جس طرح تم چودھویں کی رات کے
چاند کود یکھتے ہو اسی طرح تم اپنے رب کو بلا حجاب دیکھو گے۔

حقائق الفرقان
۸۲
سُورَةُ الْقِيمَةِ
وَ يَرَوْنَهُ سُبْحَانَهُ مِنْ فَوْقِهِمْ نَظَرَ الْعِيَانِ كَمَا يُرَى الْقَمَرَانِ
هُذَا تَوَاتُرٌ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ لَمْ
يُنْكِرُهُ إِلَّا فَاسِدُ الْإِيمَانِ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۷)
۲۵ - وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ -
ترجمہ
ترجمہ
۔ اور بہت سے منہ اس روز بہت ہی بگڑے ہوئے ہوں گے۔
تفسیر - باسرہ گھبرا اسے بھرے ہوئے ۔ حواس باختہ ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخہ ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۷)
۔
٢٦ - تَظُنُّ أَنْ يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ -
ترجمہ ۔ یقین کریں گے کہ ان پر کمر توڑ دینے والی مصیبت ڈالی جائے گی ۔
پشت
تفسیر - فَاقِرَةٌ - کمرتوڑ مصیبت ۔ فَقَرَاتُ الظُّهْرِ ۔ ان ہڈیوں کے منکوں کو کہتے ہیں ۔ جو!
کی وسط میں اوپر سے ۔ اوپر سے نیچے تک ہوتے ہیں ۔ فقر اور فقیر بھی اسی سے مشتق ہے۔ اس کا حال مسکین سے
بدتر ہوتا ہے۔ اسی واسطے مصارف صدقات میں فقیر کو مسکین پر مقدم رکھا ۔ إِنَّمَا الصَّدَقُتُ لِلْفُقَرَاءِ
وَالْمَسْكِين - (التوبہ: ۶۰) فقیر کی ایک صفت ایک جگہ بَابِسَ الْفَقِير (الحج: ۲۹) فرمایا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۷)
سكتة
۲۷ تا ۳۱ - كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِي وَقِيلَ مَنْ رَاقٍ وَ ظَنَّ أَنَّهُ
الْفِرَاقُ وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ - إِلَى رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ -
ترجمہ ۔ سن رکھو اصل یہ ہے کہ جب ( جان گلے اور ) ہنسلی تک آپہنچے گی۔ اور تلاش کرے گی کہ کوئی
جھاڑ پھو کنے والا ہو یا کون اس کو لے جانے والے ہیں رحمت کے یا عذاب کے فرشتے ۔ اور اس نے
یقین کر لیا کہ یہ جدائی ہے۔ اور پنڈلی سے پنڈلی لیٹنے لگے گی (یعنی سخت گھبراہٹ ہو گی )۔ آج
تیرے رب کی طرف جانا ہے۔
تفسیر ۔
ایسا نہ ہو گا جس وقت سانس پنسلی تک پہنچ جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کون افسوس کرنے
لے اور وہ اللہ سبحانہ کو اپنے رو برو دیکھیں گے جیسے سورج اور چاند دیکھے جاتے ہیں ۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے تواتر سے روایت کی گئی ہے۔ فاسد ایمان والے کے سواکسی نے اس کا انکار نہیں کیا۔ ۲۔ صدقات تو فقیروں
اور بے سامانوں کا حق ہے۔ سے مصیبت زدہ محتاجوں کو ۔

آج 10 میں سے 10 باقی