سُوْرَۃُ الْقِیٰمَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2
حقائق الفرقان
۸۳
سُوْرَةُ الْقِيمَةِ
والا ہے ( جو اسے اب بچالے) اور ( مریض ) یقین کرتا ہے۔ کہ اب جُدائی کا وقت ہے اور سخت
گھبراہٹ اس پر طاری ہوتی ہے۔ اس وقت چلنا تیرے رب کی طرف ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۴ حاشیہ )
التَّرَاقِي گلے کی ہنسلی کی جگہ ۔ رقی، يَرْقِي، رَقيًا سے ماخوذ ہے۔
وَقِيلَ مَنْ رَاقِ ۔ اس کے کئی معانی ہیں۔ ایک تو یہ کہ رقیہ سے مشتق ہے۔ جیسے بِسْمِ اللهِ
أُرْقِيكَ اس صورت میں جھاڑ پھونک کے معنے ہوں گے۔ دوسرے یہ کہ رقی ترقی رُقیّا ہے۔ اس
صورت میں راق کے معنے اوپر لے جانے کے ہوں گے اور اس کے کہنے والے فرشتہ ہوں گے۔ نہ
میت کے پاس والے۔ فرشتہ عذاب کے اور رحمت کے آپس میں پوچھیں گے کہ رحمت کے فرشتے
روح کو آسمان پر لے چڑھیں گے یا عذاب کے۔
رض
وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ ۔ حضرت عباس فرماتے ہیں ۔ نزع روح کے وقت دنیا کا آخر
اور آخرت کا اول وقت ملتا ہے ۔ یہی لَفِ سَاقَین ہے۔ حسن کہتے ہیں لفِ ساقین سے مراد کفن کا
پنڈلیوں میں لپیٹنا مراد ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ لف ساق اصطلاح میں شدت مصیبت سے کنایہ
ہے۔ دنیا کی مفارقت کا غم اور آخرت کے حساب و کتاب کا جھگڑا۔ یہ دونوں مل کر لفِ ساقین ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخہ ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۷)
۳۲، ۳۳ فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّى وَلَكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّى -
ترجمہ ۔ نہ تو تصدیق کی، نہ نماز پڑھی۔ بلکہ جھٹلاتا اور منہ پھیرتا رہا ہے۔
تفسير فَلا صَدَّقَ وَلَا صَلَّى - تصدیق رسول کو نماز پر بھی مقدم رکھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں۔
نماز می کنی و قبله را نمی دانی
ندانمت چه غرض زیں نماز با باشد
جماعت میں جن احباب کو غیر احمدیوں کی امامت کے مسئلہ میں تحقیق منظور ہو۔ وہ اس آیت میں
صلوۃ پر تصدیق کے مقدم ہونے پر غور کریں۔ بعد تصدیق رسول یا امام زمان کے پہلی بات جس کا
یوم القیامۃ حساب ہو گا وہ نماز ہے۔ حدیث شریف میں ہے۔
أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ مِنْ أَعْمَالِهِ الصَّلوةَ
لے تو نماز پڑھتا ہے لیکن قبلہ کا تجھے معلوم نہیں۔ تو نہیں جانتا کہ ان نمازوں کی کیا غرض ہے۔
حقائق الفرقان
روز محشر کہ جاں گداز بود
لد
سُوْرَةُ الْقِيمَةِ
L
اولین پرسش نماز بود
نماز کے محافظ کے لئے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ دین و دنیا کے مشکلات میں اللہ اللہ تعالیٰ اس
کا ساتھی و نصیر ہو گا ۔ كَمَا قَالَ تَعَالَى " وَ قَالَ اللهُ إِنِّي مَعَكُمْ لَبِنْ أَقَمْتُمُ الصَّلوةَ -
(المائده : ۱۳) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ء صفحہ ۲۹۸٬۲۹۷)
۳۴ ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى أَهْلِهِ يَتَمَكَّى -
ترجمہ ۔ پھر اپنے گھر والوں کی طرف اکڑتا ہوا چلا۔
تفسير - يتمعلی - مط سے مشتق ہے ۔ مَط کے معنے اکر بازی کے ہیں۔ حدیث شریف میں ہے
إِذَا مَشَتْ أُمَّتِي المطيطات موٹا ہو جانا اردو زبان میں غالباً مط ہی سے بنایا گیا ہے۔ اکثر باز
انسان کو کہتے بھی ہیں کہ بہت مٹیا گیا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۸)
۳۶،۳۵- أولى لَكَ فَأَولى - ثُمَّ أَولَى لَكَ فَأَولى -
ترجمہ تجھ پر افسوس پھر افسوس۔ پھر افسوس پر افسوس ( یعنی لگا تار خرابی ہو ) ۔
تفسیر - اولی ۔ بمعنے ویل اور واو ۔ - اولی ۔ بمعنے ویل اور واویلا کے ہیں۔ سورہ محمد رکوع ۳ میں ہے فَأَوْلَى لَهُمْ (آیت: ۲۱) چار
مرتبہ اولی اس لئے فرمایا کہ ترک تصدیق و ترک صلوۃ کے دو عذاب قبر ہیں اور انہیں دو قسم کے دو
عذاب يوم القيمة - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۸)
۴۱- أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَدِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِ الْمَوْتَى -
ترجمہ ۔ کیا وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مردوں کو زندہ کر سکے۔
تفسیر اليْسَ ذَلِكَ بِقَدِرٍ - ( الاية ) حدیث شریف میں اس آیت کے ختم پر ایک روایت میں
سُبْحَنَكَ اللهم بلی اور دوسری روایت قبلی إِنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير جوا با فر مایا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ نمبر ۲۶ مورخہ ۴ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۸)
لے قیامت کے دن جو کہ بہت ہولناک ہوگا اس دن سب سے پہلا سوال نماز کے متعلق ہوگا۔ ہے اور اللہ نے
فرمایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں جب تم نماز کو قائم کرو ۔ ٣ إِذَا مَشَتْ أُمَّتِي الْمُطِيطَا (الجامع الصحيح
للسنن باب من علامات الساعة) جب میری امت کے لوگ اکڑ اکڑ کر چلیں گے۔ ۴۔ تو پاک ہے اے اللہ کیوں
نہیں۔ ھے کیوں نہیں یقینا وہ ہر اس بات پر جس کا وہ ارادہ کرے پوری طرح قادر ہے۔