سُوْرَۃُ الدَّھْرِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۸۵
سُورَةُ الدَّهْرِ
سُوْرَةُ الدَّهْرِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
سورۂ دہر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم پاک سے جس نے انسان کو سمیع و بصیر
بنایا اور اس کے نیک اعمال کا نیک نتیجہ دینے والا ہے۔
۲ تا ۱۲- هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا إِنَّا
خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجِ نَبْتَلِيْهِ فَجَعَلْتُهُ سَمِيعًا بَصِيرًا إِنَّا
هَدَيْنَهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَ إِمَّا كَفُورًا - إِنَّا اَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ سَلْسِلَا وَأَغْلَلًا وَ
سَعِيرًا - إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا - عَيْنًا يَشْرَبُ
بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا - يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَ يَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ
شَرةَ مُسْتَطِيرًا - وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبّهِ مِسْكِينَا وَ يَتِيمَا وَ أَسِيرًا - إِنَّمَا
نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا - إِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبَّنَا يَوْمًا
عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا - فَوَقْهُمُ اللهُ شَرَّ ذَلِكَ الْيَوْمِ وَلَقُهُمْ نَضْرَةً وَ سُرُورًا -
ترجمہ ۔ کیا انسان پر زمانہ کا ایک وقت نہیں آیا جب کہ اس کا کچھ ذکر نہ تھا۔ ہم نے پیدا کیا
آدمی کو نطفہ سے جو ( چند چیز ) سے ملا تھا ہم اس کو آزمانا چاہتے ہیں ، بڑھاتے ہیں ( ہم اس پر
انعام کرنا چاہتے ہیں ) پس ہم نے اس کو سنتا دیکھتا بنایا ۔ ہم نے اس کو رستہ دکھا دیا۔ کیا شکر گزار
بنتا ہے یا ناشکرا۔ ہم نے تیار کر رکھیں ہیں کافروں کے لئے زنجیریں اور طوق اور دیکتی ہوئی
آگ ۔ بے شک نیک بندے (ایسے) جام پئیں گے جس میں آمیزش کافور کی ہوگی ( زہروں کا
دبانے والا شربت ) ۔ یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے اللہ کے ( خاص ) بندے پئیں گے۔ وہ بہالے
جائیں گے اس کی نالیاں ۔ وہ منت پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی مصیبت پھیلی

حقائق الفرقان
۸۶
سُورَةُ الدَّهْرِ
ہوئی ہوگی۔ اور کھانا کھلاتے ہیں خود حاجت رکھ کر محتاج کو اور یتیم کو اور قیدی کو۔ (اور کہتے ہیں ) کہ ہم
تم کو خاص اللہ کے لئے کھانا کھلاتے نہ ہم تم سے بدلا چاہتے ہیں اور نہ شکر گزاری۔ ہم کو ڈر لگ رہا ہے
اپنے رب کی طرف سے ایک اداس اور خطرناک اور لمبے دن کا ۔ تو اللہ نے ان کو بچا لیا اس روز کی سختی
سے اور ان کو ملا یا تازگی اور خوش حالی سے ۔
تفسير - هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا (الدھر:۲) انسان کی
ہستی ہی کیا تھی کچھ بھی نہ تھا ۔ اللہ تعالیٰ نے ایک قطرہ سے ہاں ایک تھوڑی سی چیز سے بنا کر
سمیع و بصیر بنادیا ہے میں نے جب اس پر غور کیا ہے تو معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے تیرہ علوم پہلے ہی
بتا دیئے ہیں ۔ ابھی کہتے کہتے معلوم ہوا کہ تیرہ نہیں بلکہ ۱۴ علوم نہ ماں سکھاتی ہے نہ باپ نہ کوئی
اور ۔ ان میں سے بعض علوم یہ ہیں :۔
اول دودھ کو چوسنے اور نگلنے کا علم ہے غور کرو کہ اگر کوئی بچے کو یہ علم سکھاتا تو کس طرح اور کس
بولی میں سکھاتا۔
(۲) پھر ایک اور علم ہے جو بدیہات کہلاتی ہیں۔
(۳) بچہ کل اور جزو کو سمجھتا ہے۔ ماں ایک چھاتی سے دودھ پلا رہی ہو اور ابھی اس میں باقی ہو
جب وہ دوسری چھاتی پر لے جانا چاہے تو روتا ہے گویا کل اور جزو کو سمجھتا ہے۔ ایسا ہی بچوں کو مٹھائی
دے کر دیکھا ہے اگر سارے ٹکڑے میں سے آدھی کاٹ لی جاوے تو رو پڑتا ہے۔
(۴) طول اور عرض کو بھی سمجھتا ہے۔
(۵) اس بات کو سمجھتا ہے کہ دو مکان میں ایک جسم نہیں ہو سکتا۔ ایک لڑکا اگر آ جاوے تو اسے
دھکا دیتا ہے اور ایک پستان جو آپ پی رہا ہے دوسرے کو نہیں لینے دیتا۔
(۶) دو ضدوں کو خوب سمجھتا ہے کھڑا ہونے کو جی نہ چاہے تو نہیں اٹھتا، بیٹھنے کو نہ چاہے تو کھڑا ہو
جائے گا۔
(۷) صدق و کذب کو خوب سمجھتا ہے مٹھائی نہ دو اور یونہی کہہ دو کہ تمہارے ہاتھ میں ہے کبھی

حقائق الفرقان
نہ مانے گا۔
(۹۸) مکان اور زمان کو بھی سمجھتا ہے۔
۸۷
سُورَةُ الدَّهْرِ
(۱۰) سمعیات کی سچائی کو جانتا ہے جو تمہیں کہتے سنتا ہے اسی کو یقین کر کے ان چیزوں کو اسی
نام سے پکارتا ہے جس سے تم پکارتے ہو ۔
(۱۱) یہ بھی جانتا ہے کہ علم غیب نہیں ۔
(۱۲) یہ بھی مانتے ہیں کہ فعل بدوں فاعل کے نہیں ہوتا۔ غرض اس قسم کے بہت سے علوم فطرتاً
دیئے جاتے ہیں۔ پس تم اگر ان فطرتی علوم سے کام لو تو اللہ تعالیٰ پھر نفس مطہر دے کر خود قرآن مجید
سکھا دیتا ہے۔ غرض تم اللہ تعالیٰ کے اس فضل کو یاد کرو کہ تم باہم اعداء تھے اس نے تمہیں بھائی بنا دیا
اس اخوت کی قدر کرو اور سچے دل سے قدر کرو۔ (الحکم جلد ۱۶ نمبر ۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۱۲ ءصفحہ ۷ )
هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ ۔ ہر ایک انسان کا اپنی عمر کے پہلے قطعاً مذکور نہیں ہوا۔ انسان کا ذکر تو اس
وقت ہوا۔ جب وہ ہمارے سامنے آیا۔ اس میں کسی سائنس کے ثبوت کی ضرورت نہیں۔
مِنْ نُّطْفَةٍ أَمْشَاجِ نَبْتَلِيْهِ - مِنْ نُّطْفَةٍ تھوڑی سی چیز سے ۔ نَبْتَلِیہ بڑھاتے ہیں۔ اس کو
نطفہ سے علقہ پھر مضغہ ، پھر خلق آخر ، پھر طرح طرح کے انعامات کرتے ہیں مشج کے لغوی معنی خلط
کے ہیں غذاؤں کا خلط ۔ مرد اور عورت کی منی کا خلط ۔
إِمَّا شَاكِرًا وَ إِنَّمَا كَفُوراً کسی شخص کے انعامات کو یاد کرتے رہیں تو اس کی محبت دل میں پیدا ہوتی
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک مرتبہ بڑی گھبراہٹ کے موقع پر ایک دعا اس طرح
سے پڑھی ہے۔
دعا
”اے میرے محسن اور میرے خدا میں ایک تیرا نا کارہ بندہ پر معصیت اور پر غفلت ہوں ۔
تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔ تو نے ے پرظلم اور انعامپر اور
ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بیشمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔ سواب بھی مجھ نالائق اور پر گناہ پر رحم کر

حقائق الفرقان
۸۸
سُورَةُ الدَّهْرِ
اور میری بے باکی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ بجز تیرے کوئی
چارہ نہیں ۔ آمین ثم آمین
سلسلا ۔ جو لوگ سچے دل سے خدا کی طرف توجہ ہو کر اس کی تلاش نہیں کرتے ان پر خدا کی
طرف سے ایک ایسی بلا پڑتی ہے کہ وہ دنیا کے دھندوں میں گرفتار ہو کر پابہ زنجیر ہو جاتے ہیں اور سفلی
کاموں میں ایسے سرنگوں ہو جاتے ہیں کہ گویا ان کی گردن میں ایک طوق ہے جو ان کو علوی زندگی کی
طرف سر اٹھانے ہی نہیں دیتا۔ اور ان کے دلوں پر حرص و ہوا کی ایک سوزش لگی ہوئی ہوتی ہے کہ مال
مل جائے ۔ جائیداد حاصل ہو جائے ۔ دنیوی عزت و رتبہ مل جائے ۔ قیامت کے دن یہی اموران کے
لئے طوق و زنجیر کی شکل میں متمثل ہو جائیں گے۔
إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا - ابرار کی دو حالتیں دنیا اور آخرت کی
اس آیت شریفہ میں اللہ تعالیٰ نے بتلائی ہیں ۔ دنیا کی یہ کہ ابرار کے دلوں پر حرص و ہوا کی سوزش سرد ہو
جاتی ہے۔ دنیا کی طرف سے خنک چشم و خنک دل رہتے ہیں ۔ یہ سوزش ان کے دلوں پر نہیں رہتی کہ
ہائے فلاں چیز ہمیں میسر نہیں۔ ہائے فلاں چیز ہمارے پاس نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں
-
از طمع جستیم ہر چیزے کہ آں بیکار بود خود فزوں کردیم ورنہ اند کے آزار بود کے
اس طمع و حرص کی آگ کو قرآن شریف میں یوں فرمایا ہے۔
نَارُ اللهِ الْمُوْقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُّؤْصَدَةٌ فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ -
(الهمزه: ۷ تا ۱۰)
حرص و طمع کی ایک آگ ہے جو دلوں پر چھپٹے مار رہی ہے۔ جس نے ان کو حق کی شنوائی سے
ڈھانک لیا ہے۔ عمود محمد کی طرح لمی لمبی امیدوں میں مخبوط الحواس ہیں۔ اس قسم کی آگ سے فرمایا کہ
لے اللہ کی دہکائی ہوئی آگ ہے۔ جو دلوں پر بھڑکتی ہے۔ بے شک وہ ان پر بند کی جائے گی ۔ لمبے لمبے ستون کے
گھروں میں ( یاستونوں کی شکل میں ) ۔ ۲ ہم نے لالچ سے ہر چیز تلاش و اختیار کی جو بے کار تھی ہم نے خود ہی
تکلیف بڑھالی وہ کم ہی تھی ۔

حقائق الفرقان
۸۹
سُورَةُ الدَّهْرِ
ابرار خنک چشم و خنک دل رہتے ہیں۔ یہی ان کا کا فوری پیالہ ہے جیسی حالت دنیا سے یہ لوگ ساتھ
لے جاویں گے جَزَاء وَ فَاقًا۔ (النبا : ۲۷) کے طور پر ویسی ہی نعمت ان کو آخرت میں خداوند کریم
عطا فرما دے گا۔
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا ۔ دنیا میں ان ابرار کی یہ سیرت رہی کہ جس
رشد و ہدایت کو کافوری ری ٹھنڈک کی طرح ان رح انہوں نے آپ حاصل کیا تھا۔ اس کی نہریں اور چشمے دور دراز
ملکوں میں تبلیغی رنگ میں چیر چیر کر لے گئے ۔ چین میں لے گئے ۔ افریقہ میں لے گئے ۔ روم ، شام
اور ملک ہندوستان تک پہنچایا۔ اسی طرح آخرت میں جَزَاء وَ فَاقًا کے طور پر اللہ تعالیٰ نے بھی ان کو
ہر قسم کی نعمتوں سے سیراب کیا۔ ہماری جماعت کی انجمنوں کو چاہیے کہ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا پر پوری
توجہ اور جانفشانی سے مگر ٹھنڈے دل سے کوشش کریں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۴ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۸)
انسانی جسمانی روح ایک قسم کی لطیف ہوا ہے جو انسان میں شریانی عروق اور انسانی پھیپھڑوں
کے بن جانے اور قابل فعل ہونے کے وقت نفخ کی جاتی ہے۔ اس مطلب کو سمجھنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی
کتاب پر غور کرو۔ یہ صادق کتاب حقیقت نفس الامری کی خبر دیتی ہے کہ انسان اسی نطفہ سے جو عناصر
کا نتیجہ ہے خلق ہوتا ہے۔ اور پھر یہیں اسے سمیع و بصیر یعنی مدرک اور ذی العقل بنایا جاتا ہے۔ نہ یہ کہ
پیچھے سے اپنے ساتھ کچھ لاتا ہے اور پرانے اعمال کا نتیجہ اس کے ساتھ چپٹا ہوتا ہے۔ جس وہم و فرض کا
کوئی مشاہدہ کا ثبوت نہیں ۔ هَلْ آئی عَلَى الْإِنْسَانِ ۔۔۔۔۔۔۔ سَمِيعًا بَصِيرًا "
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۴)
ہر آدمی غور کرے کہ یہ دنیا میں نہ تھا اور اس کو کوئی نہیں جانتا تھا۔ ضرور ایک وقت انسان پر ایسا
ا یہ بھر پور بدلا ہے۔ ۲ے زمانہ میں سے ایک وقت بے شک انسان پر ایسا گزرا ہے کہ اس کا نام و نشان کچھ بھی
نہ تھا۔ ہم نے انسان کو ملے ہوئے نطفہ سے پیدا کیا۔ ہم اس کا امتحان لیا چاہتے ہیں (اور اس امتحان کے لئے ) ہم
نے اس کو سمیع و بصیر بنایا۔

حقائق الفرقان
۹۰
سُورَةُ الدَّهْرِ
گزرا ہے کہ اس کو کوئی نہیں جانتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے عناصر پیدا کئے ۔ اگر وہ ہم کو پتھر بنا دیتا یا
حیوانات میں ہی پیدا کرتا ۔ مگر کتا یا سور بنا دیتا۔ پھر اگر انسان ہی بنا تا پر چوہڑا یا چماروں میں پیدا کر
دیتا۔ پھر اگر وہ کسی ایسے گھر میں پیدا کر دیتا جہاں قرآن دانی کا چرچا نہ ہوتا۔ پھر اگر کسی اچھے گھر میں
پیدا ہوتے۔ پر جوانی میں مر جاتے تو آج تم کو قرآن سنانے کا کہاں موقع ملتا۔ اس نے کیسے کیسے فضل
کے فَجَعَلْنَهُ سَمِيعًا بَصِيرًا ۔ ہم نے اپنے فضل سے اس نطفہ کو جس میں ہزاروں چیزیں ملی ہوئی
تھیں۔ سننے والا اور دیکھنے والا بنا دیا۔ والا بنا
اب مسلمان کہتے ہیں کہ تجارت ہمارے ہاتھ میں نہیں ۔ کبھی کہتے ہیں حکومت ہمارے ہاتھ میں
نہیں ۔ صرف سو برس کے اندر ہی اندر انہوں نے سب کچھ اپنا کھو دیا۔
شرک کا کوئی شعبہ نہیں جس میں مسلمان گرفتار نہیں ۔ نماز ، روزے ، اعمال صالحہ میں قرآن کے
سمجھنے اور اس پر عمل کرنے میں نہایت ہی سست ہیں ۔ کوئی ملاں ہو اور وہ خوب شعر سنائے تو کہتے ہیں
کہ فلاں مولوی نے خوب وعظ کیا ۔
کسی عورت نے مجھ سے پوچھا کہ فلاں عورت ایک عرس میں گئی تھی وہ کہتی تھی کہ سبحان اللہ ہر
طرف نور ہی نور برس رہا تھا۔ میں نے کہا کہ وہ کیا تھا۔ کہنے لگی کہ وہ کہتی تھی کہ اندر بھی باہر بھی مراسی نے کہ وہ
ڈھولک بجارہے تھے اور خوب خوش الحانی سے گار ہے تھے۔
ریل میں مجھ کو ایک کنچنی ملی ۔ میں نے اس سے کہا کہ تو کہاں گئی تھی۔ کہا کہ سبحان اللہ فلاں
حضرت کے یہاں گئی تھی۔ انہوں نے مجھ کو دیکھتے ہی کہا کہ ہماری فقیر نی آگئی ہے اور اپنے خادم سے
کہا کہ اس کو تین سو روپے دیدو میں تو ایک دم میں مالا مال ہو گئی۔
مسلمانوں میں تکبر بڑھ گیا ۔ سستی ہے۔ فضول خرچی ہے اور فضول کے ساتھ تکبر بھی از حد بڑھ
گیا ہے۔ اپنی قیمت بہت بڑھا رکھی ہے۔ سمجھتے ہیں کہ ہم تو اس قدر تنخواہ کے لائق ہیں۔
ہم نے تو انسان پر بڑے فضل کئے ۔ نَبْتَلِيْهِ فَجَعَلْنَهُ سَمِيعًا بَصِيرًا یہاں تک کہ انسان کو
دیکھنے والا اور سننے والا بنایا۔ پھر قرآن کے ذریعہ سے اس پر ہدایت کی راہیں کھول دیں۔ اِنَّا هَدَيْنَهُ

حقائق الفرقان
۹۱
سُورَةُ الدَّهْرِ
السَّبِيلَ - پر کسی نے قدر کی اور کسی نے نہ کی ۔ اِمَا شَاكِرَا وَ إِنَّمَا كَفُورًا ۔
کوئی مسلمان کہتا ہے کہ جھوٹ جائز ہے۔ کون مسلمان کہتا ہے تکبر اور فضولی اور قسم قسم کی
بدکاریاں جائز ہیں۔ برائی سب جانتے ہیں مگر افسوس کہ قدر نہیں کرتے۔ دوسروں کو نصیحتیں کرتے
ہیں ۔ مگر خود عمل نہیں کرتے ۔
ایک عورت کا میاں شراب پیتا تھا۔ اس کو میں نے کہا کہ وہ تم سے بہت محبت کرتا ہے۔ تم اس
سے شراب چھڑا دو۔ اس نے کہا کہ میں نے ایک روز اس کو کہا تھا تو اس نے مجھے جواب دیا تھا کہ یہ
تجھے نور الدین نے کہا ہوگا۔ جب میں اس کی عمر کا ہو جاؤں گا تو چھوڑ دوں گا۔ پھر اس کو میری عمر تک
پہنچنا نصیب نہ ہوا۔ پہلے ہی مر گیا !
تم برے اعمال چھوڑ دو۔ لین دین میں لوگ بڑے لکھے ہو گئے ہیں ۔ تو بہ کرو، استغفار کرو۔
اللہ تعالیٰ بڑے سخت لفظ استعمال فرماتا ہے کہ کوئی تو ہماری بتائی ہوئی ہدایت کا شکر گزار ہوتا ہے اور کوئی
نہیں ہوتا ۔ إِمَّا شَاكِرًا وَ إِمَّا كَفُورًا - إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ سَلْسِلَا وَ أَغْلُلًا وَسَعِيرًا -
ہم نے تو بے ایمانوں کے لئے بڑے عذاب تیار کر رکھے ہیں۔ ہم ان کو زنجیروں میں جکڑ دیں
گے اِن الابرار ا چھے لوگوں کو خدائے تعالیٰ ایک شربت پلانا چاہتا ہے اور وہ ایسا شربت ہے کہ ان کو اپنی
بدیوں کو دبانا پڑتا ہے۔ ابرار انسان تب بنتا ہے جب وہ اپنے اندر کی بدیوں کو دباتا ہے نفس کے اوپر تم
حکومت کرو۔ بہت سے لوگ ہیں۔ جو اپنے نفس پر حکومت کرنے سے بے خبر ہیں ۔
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللهِ ۔ اللہ کے بندے ایسے شربت پیتے ہیں وہ ان کو بھاتے ہیں
دوسروں کو بھی پلانا چاہتے ہیں۔ میں نے تم کو بہت سا پلایا ہے۔ تم عمل کرو اور خدائے تعالیٰ سے ڈرو۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم ۱۵ دسمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۹۳ - ۹۴)
یہ ایک وہ سورہ شریف ہے جو جمعہ کے دن فجر کی نماز کی دوسری رکعت میں پڑھی جاتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ اس میں اول اپنے ان احسانات کا تذکرہ فرماتا ہے جو مولیٰ کریم نے انسان پر کئے ہیں اس
تذکرہ کی وجہ یہ ہے کہ اگر آدمی کی فطرۃ اچھی ہو اور وہ سعادت مند ہو ، فہیم ہو ، عقل کی ماراس پر نہ

حقائق الفرقان
۹۲
سُورَةُ الدَّهْرِ
پڑی ہو تو یہ بات ایسے انسان کی سرشت میں موجود ہے کہ جو کوئی اس پر احسان کرے تو محسن کی محبت
طبعا انسان کے دل میں پیدا ہوتی ہے۔ اسی طبعی تقاضائے فطرہ کی طرف ہمارے سید و مولی محمد مصطفے
احمد مجتبے صلی اللہ علیہ وسلم نے ایما کر کے ارشاد فرمایا ہے جبلَتِ القُلُوبُ عَلَى حُبِّ مَنْ أَحْسَنَ إِلَيْهَا
یعنی انسانی سرشت میں یہ بات داخل ہے کہ وہ اپنے محسن سے محبت کرتا ہے۔ اسی قاعدہ اور تقاضاء
فطرۃ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ طرز بھی اختیار کیا ہے کہ سعادت مندوں کو اپنے
احسان و انعام یاد دلاتا ہے کہ وہ محبت الہی میں ترقی کر کے سعادت حاصل کریں اندرونی اور بیرونی
انعامات پر غور کریں اور سوچیں تا ان کی جناب الہی سے سے محبت ترقی کرے پھر یہ بات بھی انسان
کی فطرت میں ہے کہ جب انسان کسی سے محبت بڑھا لیتا ہے تو محبوب کی رضامندی کے لئے اپنا وقت،
اپنا مال، اپنی عزت و آبرو و غرض ہر عزیز سے عزیز چیز کو خرچ کرنے پر تیار ہو جاتا ہے۔ پس جب
خدا تعالیٰ کے احسانات اور انعامات کے مطالعہ کی عادت پڑ جاوے تو اسے اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہو گی
اور روز بروز محبت بڑھے گی۔ اور جب محبت بڑھ گئی تو وہ اپنی تمام خواہشوں کو رضاء الہی کے لئے متوجہ
کر سکے گا اور اس رضاء النبی کو ہر چیز پر مقدم سمجھ لے گا۔
دیکھو سب سے بڑا اور عظیم الشان احسان جو ہم پر کیا وہ یہ ہے کہ ہم کو پیدا کیا ۔ اگر کوئی
دوست مدد دیتا ہے تو ہمارے پیدا ہونے اور موجود ہونے کے بعد اگر کوئی بھلی راہ بتلا سکتا ہے یا
علم پڑھا سکتا ہے۔ مال دے سکتا ہے غرض کہ کسی قسم کی مدد دیتا ہے تو پہلے ہمارا اور اس چیز کا اور
دینے والے کا وجود ہوتا ہے ۔ تب جا کر وہ مدد دینے والے مدد دینے کے قابل ہوتا ہے۔
غرض تمام انعاموں کے حاصل کرنے سے پیشتر جو کسی غیر سے ہوں پہلا اور عظیم الشان احسان
خدا تعالیٰ کا یہ ہے کہ اس نے ہم کو اور اس چیز کو جس سے ہمیں راحت پہنچی اور جس نے ہمیں
راحت پہنچائی اس کو وجود عطا کیا پھر صحت و تندرستی عطا کی اگر دن بھی بیماری ہو جاوے تو تمام
راحت رساں چیزیں بھی راحت رساں نہیں رہتیں ۔ دانت درد کرے تو اس کا نکالنا پسند ہو جاتا
ہے آنکھ دُکھ دینے کا باعث بن جاوے تو گا ہے اس کا نکالنا ہی پڑتا ہے۔

حقائق الفرقان
۹۳
سُورَةُ الدَّهْرِ
برادران جب بیماری لاحق ہوتی ہے تب پتہ لگتا ہے کہ صحت کیسا انعام تھا۔ اس صحت کے
حاصل کرنے کو دیکھو کس قدر مال خرچ کرنا پڑتا ہے۔ طبیبوں کی خوشامد ، دعا والوں ، تعویز ٹوٹکے
والوں کی منتیں ، غرض قسم قسم کے لوگوں کے پاس جن سے کچھ بھی امید ہوسکتی ہے انسان جاتا ہے۔
دواؤں کے خرید کرنے میں کتنا ہی روپیہ خرچ کرنا پڑے بلا دریغ خرچ کرتا ہے۔ ایک آدمی مرنے
لگتا ہے تو کہتے ہیں دو باتیں کر ادو خواہ کچھ ہی لے لو۔ حالانکہ اس نے لاکھوں باتیں کیں۔
چونکہ ان لوگوں کو جو احسانات کا مطالعہ نہیں کرتے خبر بھی نہ تھی غرض یہ سب انعامات جو ہم پر
ہوتے ہیں ان میں سے اول اور بزرگ ترین انعام وجود کا ہے جو اللہ تعالیٰ نے دیا ہے پس اس
سورہ شریفہ میں اول اسی کا ذکر فرمایا۔
هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا ۔ انسان پر کچھ زمانہ ایسا بھی
گزرا ہے یا نہیں؟ کہ یہ موجود نہ تھا۔ ہے۔
میری حالت کو دیکھو اس وقت میں کھڑا بول رہا ہوں مگر کیا کوئی بتلا سکتا ہے کہ سواسی برس پیشتر
میں کہاں تھا؟ اور میرا کیا مذکور تھا۔ کوئی نہیں بتلا سکتا۔ یہ جناب الہی کا فیضان ہے کہ ایک ذراسی چیز سے
انسان کو پیدا کیا چنانچہ فرماتا ہے إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ أَمْشَاجِ تَبْتَلِيْهِ ہم نے انسان کو
نطفہ سے بنایا۔ نطفہ میں صدہا چیزیں ایسی ہیں جن سے انسان بنتا ہے۔
عام طور پر ہم لوگ ان کو دیکھ نہیں سکتے ۔ کوئی بڑی اعلیٰ درجہ کی خورد بین ہو تو اس کے ذریعہ سے وہ
نظر آتے ہیں۔ پھر بتلایا کہ پہلا انعام تو عطاء وجود تھا پھر یہ انعام کیا فَجَعَلْتُهُ سَمِيعًا بَصِيرًا خدا ہی کا
فضل تھا کہ کان دیئے ، آنکھیں دیں اور سنتا دیکھتا بنا دیا۔
سارے کمالات اور علوم کا پتہ کان سے لگ سکتا ہے یا نظارہ قدرت کو دیکھ کر انسان با خبر ہو سکتا
ہے۔ یہ عظیم الشان عطیے بھی کس کی جناب سے ملے ؟ مولیٰ کریم ہی کی حضور سے ملے ۔ آنکھیں ہیں تو
نظارہ قدرت کو دیکھتی ہیں۔ خدا کے پاک بندوں اس کے پاک صحیفوں کو دیکھ کر حظ اٹھائیں ۔ کان کے
عطیہ کے ساتھ زبان کا عطیہ بھی آگیا کیونکہ کان اگر نہ ہوں تو زبان پہلے چھن جاتی ہے۔ اب اگر ان

حقائق الفرقان
۹۴
سُورَةُ الدَّهْرِ
میں سے کوئی نعمت چھن جاوے تو پتہ لگتا ہے کہ کیسی نعمت جاتی رہی۔ آنکھ بڑی نعمت ہے یا کان بڑی
دولت ہے۔ ان عطیوں میں کوئی بیماری یا روگ لگ جاوے تو اس ذراسی نقصان کی اصلاح کے لئے
کس قدر رو پیه وقت خرچ کرنا پڑتا ہے۔ مگر یہ صحیح سالم، عمدہ، بے عیب، بے روگ عطیہ اس مولیٰ کریم
نے مفت بے مزد عنایت فرمائی ہیں۔ یوں نظر اٹھاتے ہیں تو وہ عجیب در عجیب تماشا ہائے قدرت دیکھتے
ہوئے آسمان تک چلی جاتی ہے۔ ادھر نظر اٹھاتے ہیں تو خوش کن نظارے دیکھتی ہوئی افق سے پار جا
نکلتی ہے۔ کان کہیں کہیں دلکش آوازیں سن رہے ہیں کہیں معارف و حقائق قدرت کی داستان سے حظ
اٹھاتے ہیں۔ کہیں روحانی عالم کی باتوں سے لطف اٹھا رہے ہیں بیشک یہ مولیٰ کریم ہی کا فضل اور
احسان ہے کہ ایسے انعام کرتا ہے ، وہ پیدا کرتا ہے اور پھر ایسی بے بہا نعمتیں عطا کرتا ہے۔ کسی کی
ماں ، کسی کا دوست کسی کا باپ وہ نعمتیں نہیں دے سکتا جو خدا تعالیٰ نے دی ہیں ۔ پھر اسی پر بس نہیں
فرمائی إِنَّا هَدَيْنَهُ السَّبِيلَ ۔ ہم نے انسان کو ایک راہ بتلائی ۔ یہی ایک مسئلہ ہے جو بڑا ضروری تھا۔ ہم
پیدا ہوئے سب کچھ ملا مگر کوئی کتنی کوششیں کرے۔ ہمیشہ کے لئے نہ کوئی رہا ہے نہ رہے گا۔ سارے
انبیاء ورسل ، تمام اولیاء و کبراء ملت تمام مدبر اور بڑے بڑے آدمی سب کے سب چل دیئے۔ پس
کوئی ایسا انعام ہو جو ابد الآباد راحت اور سرور کا موجب ہو۔ اس کے لئے فرمایا إِنَّا هَدَيْنَهُ السَّبِيلَ ہم
نے ایک راہ بتلائی اگر اس پر چلے تو ابدالآباد کی راحت پاسکتا اس پاک راہ کی تعلیم ہمیشہ ہمیشہ خدا تعالیٰ
کے برگزیدہ بندوں کی معرفت ہوئی ہے۔
گو خود فطرت انسانی میں اس کے نقوش موجود ہیں ۔ بہت مدت گزری جبکہ دنیا میں ایک
عظیم الشان انسان اس پاک راہ کی ہدایت کے لئے آیا جس کا نام آدم علیہ السلام تھا۔ پھر نوح ،
ابراہیم ، موسیٰ ، عیسی علیہم السلام آئے اور ان کے درمیان ہزاروں ہزار مامور من اللہ دنیا کی
ہدایت کو آئے اور ان سب کے بعد میں ہمارے سید و مولی سید ولد آدم فخر الاولین والآخرین
افضل الرسل وخاتم النبیین حضرت محمد رسول رب العالمین صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ۔ اور پھر کیسی
رہ نمائی فرمائی کہ ان کے ہی نمونہ پر ہمیشہ خلفاء امت کو بھیجتا رہا حتی کہ ہمارے مبارک زمانہ میں بھی

حقائق الفرقان
۹۵
سُورَةُ الدَّهْرِ
ایک امام اس ہدایت کے بتلانے کے لئے مبعوث فرمایا اور اس کو اور اس کے اقوال کو تائیدات
عقلیہ اور نقلیہ و آیات ارضیہ و سماویہ سے مؤید فرما کر روز بروز ترقی عطا کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ کس
طرح الہی ہاتھ ایک انسان کی حفاظت کرتا ہے اور کس طرح آئے دن اس کے اعداء نیچا دیکھتے
ہیں ۔ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔
ہاں تو پھر خدا کی ایک ممتاز جماعت ہمیشہ اپنے اقوال سے اس راہ کو بتلاتی اور اپنے اعمال سے
نمونہ دکھلاتی ہیں ۔ جس سے ابدی آرام عطا ہو ۔ پھر دیکھو کہ انعام النبی تو ہوتے ہیں مگر ان انعامات کو ہو۔ تو
دیکھنے والے دو گروہ ہوتے ہیں اِمَّا شَاكِراً وَ اِمَا كَفُورًا ایک تو وہ لوگ ہوتے ہیں جو ان ہدایات کی
قدر کرتے ہیں اور ایک وہ ہوتے ہیں جو قدر نہیں کرتے ہیں۔ اور ان دستوروں پر عمل درآمد نہیں
دکھاتے ۔ ہمیشہ سے یہی طریق رہا ہے۔ ایک گروہ جو سعادتمندوں کا گروہ ہوتا ہے ان پاک راہوں کی
قدر کرتا ہے اور اپنے عملدرآمد سے بتلا دیتا ہے کہ نے عملدرآمد سے بتلا دیتا ہے کہ وہ فی الحقیقت اس راہ کے چلنے والے اور اس راہ کے
ساتھ پیار کرنے والے ہیں اور دوسرے اپنے انکار سے بتلا دیتے ہیں کہ وہ قدر نہیں کرتے یہ
قرآن شریف جب آیا۔ اور ہمارے سید و مولی رسول اکرم فخر بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم
اور پھر اپنے کامل اور پاک نمونہ سے ہدایت کی راہ بتلائی۔ بہت سے نابکار سعادت کے دشمن انکار اور
مخالفت پر تل پڑے اور جو سعادت مند تھے وہ ان پر عمل کرنے کے لئے نکلے اور دنیا کے سرمایہ
فخر و سعادت اور راحت و آرام ہوئے اور ان کے دشمن خائب و خاسر اور ہلاک ہوئے آخر وہ سعادت
کا زمانہ گزر گیا۔ دور کی باتیں کیا سناؤں ۔ گھر کی اور آج کی بات کہتا ہوں ۔ اب بھی اسی نمونہ پر ایک
وقت لایا گیا۔ اور وہی قرآن شریف پیش کیا گیا ہے۔ مگر سعادتمنوں نے قدر کی اور ناعاقبت اندیش
نابکاروں نے ناشکری ناشکری اور مخالفت ۔
مگر نادان انسان کیا یہ سمجھتے ہیں کہ انعام النبی کی ناقدری کرنے سے ہم سے کوئی باز پرس نہ ہوگی
اور ان کا یہ خیال غلط ہے۔ دنیوی حکومت میں ہم دیکھتے ہیں کہ کسی حاکم کا حکم آجاوے اور پھر رعا یا اس
حکم کی تعمیل نہ کرے تو سزایاب ہوتی ہے۔ نہ ماننے والوں کا آرام رنج سے اور ان کی عزت ذلت

حقائق الفرقان
१५
سُورَةُ الدَّهْرِ
سے متبدل ہو جاتی ہے۔ پھر اگر کوئی احکم الحاکمین کی بتائی راہ اپنا دستور العمل نہ بناوے تو کیونکر دُکھوں
اور ذلتوں سے بچ سکتا ہے۔
یا د رکھو کہ حکم حاکم کی نافرمانی حسب حیثیت حاکم ہوا کرتی ہے۔ یہ ذلت بھی اسی قدر ہو گی جس
قدر کہ حاکم کے اختیارات ہیں ۔
دنیا کے حاکم جو محدو د حکومت رکھتے ہیں ان کی نافرمانی کی ذلت بھی محدود ہی ہے مگر خدا تعالیٰ جو
غیر محدود اختیارات رکھتا ہے اس کے حکم کی خلاف ورزی میں ذلت بھی طویل ہو گی ۔ گو یہ سچ ہے کہ
سَبَقَتْ رَحْمَتِي عَلَى غَضَبِی میری رحمت میرے غضب سے بڑھی ہوئی ہے مگر جیسی کہ اس کی طاقتیں
وسیع ہیں اسی انداز سے نافرمان کی ذلت بھی ہونی چاہیے۔ اور ہو گی ہاں بہت سی سزائیں ایسی ہیں کہ
انسان ان کو دیکھتا ہے اور بہت سی سزائیں ہیں کہ ان کو نہیں دیکھ سکتے تو غرض یہ ہے کہ کوئی یہ نہ سمجھ بیٹھے
کہ خدا کے قانون اور حکم کی اگر پرواہ نہ کریں گے تو کیا نقصان ہے؟ نہیں نہیں خبردار ہو جاؤ ۔ مولی
فرماتا ہے۔ اِنَّا اَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ سَلْسِلَا وَأَغْللًا وَسَعِيرًا ۔ منکر کو تین قسم کی سزا دیں گے۔
ہر ایک انسان کا جی چاہتا ہے کہ میں آزادر ہوں جہاں میری خواہش ہو وہاں پہنچ سکوں پھر چاہتا
ہے کہ جہاں چاہوں حسب خواہش نظارہ ہائے مطلوبہ دیکھوں اور آخر جی کو خوش کروں کہیں جانا پڑے
تو جاؤں اور کہیں سے بھاگنا پڑے تو وہاں سے بھاگوں اور کسی چیز کو دیکھنا پڑے تو اسے دیکھوں
بہر حال اپنا دل ٹھنڈا رکھوں۔
پس یہ تین عظیم الشان امور ہیں اگر کہیں جاتا ہے تو منشا ہے کہ دل خوش ہو۔ کسی کو دیکھتا ہے تو اس
لئے کہ جان کو راحت ملے ۔ نتیجہ بہر حال دل کی خوشی ہے مگر جب انسان خدا تعالیٰ کی نعمتوں کا کفر کرتا
ہے تو نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان نعمتوں سے محروم ہو جاتا ہے۔
خدا تعالیٰ نے اولاً تین ہی نعمتوں کا ذکر کیا ہے۔ عطاء وجود ، عطاء سمع ، عطاء بھر۔ ان نعمتوں
سے اگر کوئی جاتی رہے تو کیا سچی خوشی اور حقیقی راحت مل سکتی ہے کبھی نہیں ۔ پھر خاص الخاص نعمت جو
انبیاء علیہم السلام کے ذریعہ ملی ہے اس کے انکار سے کب راحت پاسکتا ہے؟ قانونِ الہی اور شریعت

آج 10 میں سے 10 باقی