سُوْرَۃُ الدَّھْرِ

حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2

حقائق الفرقان
۹۷
سُورَةُ الدَّهْرِ
خداوندی کو توڑتا ہے کہ راحت ملے ؟ مگر راحت کہاں؟ دیکھو ایک نابکار انسان حدود اللہ کو تو ڑ کر زنا کا
ارتکاب کرتا ہے کہ اسے لذت و سرور ملے مگر نتیجہ کیا ہے کہ اگر آتشک اور سوزاک میں مثلاً مبتلا ہو گیا۔ تو
بجائے اس کے جسم کو راحت و آرام پہنچاوے ۔ دل کو سوزش اور بدن کو جلن نصیب ہوتی ہے۔
یعنی منکر
قانون النبی کو توڑنے والے کو راحت کہاں؟ پھر اس کے لئے اِنَّا اَعْتَدْنَا لِلْکٰفِرِينَ۔
انسان کے لئے کیا ہوتا ہے۔ پاؤں میں زنجیر ہوتی ، گردن میں طوق ہوتا ہے جن کے باعث
انواع و اقسام راحت و آرام سے محروم ہو جاتا ہے دل میں ایک جلن ہوتی ہے جو ہر وقت اس کو کباب
کرتی رہتی ہے دنیا میں اس کا نظارہ موجود ہے مثلاً وہی نافرمان ، زانی، بدکار قسم قسم کے آرام جسمانی
میں مبتلا ہو کر اندر ہی اندر کباب ہوتے ہیں اور پھر نہ وہاں جا سکتے ہیں نہ نظر اٹھا کر دیکھ سکتے ہیں اسی
ہم و غم میں مصائب اور مشکلات پر قابونہ پا کر آخر خود کشی کر کے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ دنیا میں ہدایت
کے منکروں اور بادیوں کے مخالفوں نے کیا پھل پایا۔
دیکھو ہمارے سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منکر جنہوں نے اس ابدی راحت اور خوشی
کی راہ سے انکار کیا کیا حال ہوا ؟ وہ عمائد مکہ جو ابو جہل ، عتبہ، شیبہ وغیرہ تھے اور مقابلہ کرتے تھے وہ
فاتح نہ کہلا سکے کہ وہ اپنے مفتوحہ بلا د کو دیکھتے اور دل خوش کر سکتے ؟ ہرگز نہیں ۔ ان کے دیکھتے ہی دیکھتے
ان کی عزت گئی ، آبرونہ رہی ، مذہب گیا ، اولا د ہاتھ سے گئی ۔ غرض کچھ بھی نہ رہا۔
ان باتوں کو دیکھتے اور اندر ہی اندر کباب ہوتے تھے۔ اور اسی جلن میں چل دیئے۔ یہ حال ہوتا
ہے منکر کا۔ جب وہ خدا تعالیٰ کی کسی نعمت کا انکار کرتا ہے تو بُرے نتائج کو پالیتا ہے اور عمدہ نتائج اور
آرام کے اسباب سے محروم ہو جاتا ہے۔ (الحکم جلد ۳ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۸۹۹ء صفحه ۳ تا ۶ )
پھر دوسرے گروہ اما شاکراً کا ذکر فرمایا کہ شکر کرنے والے گروہ کے لئے کیا جزا ہے۔ اِنَّ الابرار
يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا - بے شک ابرار لوگ کا فوری پیالوں سے پئیں گے۔
ابرار کون ہوتے ہیں جن کے عقائد صحیح ہوں ۔ اور ان کے اعمال صواب اور اخلاص کے نیچے
ہوں اور جو ہر دکھ اور مصیبت میں اپنے تئیں خدا تعالیٰ کی نارضامندی سے محفوظ رکھ لیں ۔

حقائق الفرقان
۹۸
سُورَةُ الدَّهْرِ
خود جناب البی ابرار کی تشریح فرماتے ہیں سورۃ البقرہ میں فرما یالَيْسَ الْبِرَّانُ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ
الى الآیه ابرار کون ہوتے ہیں؟
اول : جن کے اعتقاد صحیح ہوں کیونکہ اعمال صالحہ دلی ارادوں پر موقوف ہیں دیکھو ایک
اونٹ کی ناک میں نکیل ڈالے ہوئے ایک بچہ بھی اسے جہاں چاہے جدھر لے جائے لئے جاتا
ہے۔ لیکن اگر کنویں میں گرانا چاہیں تو خواہ دس آدمی بھی مل کر اس کی نکیل کو کھینچیں ممکن نہیں وہ قدم
اٹھا جاوے۔
ایک حیوان مطلق بھی اپنے دلی ارادے اور اعتقاد کے خلاف کرنا نہیں چاہتا وہ سمجھتا ہے کہ قدم
اٹھایا اور ہلاک ہوا۔
پھر انسان اور سمجھدار انسان کب اعتقاد صحیحہ رکھتا ہوا اعمال بد کی طرف قدم اٹھا سکتا ہے اس لئے
ابرار کے لئے پہلے ضروری چیز یہی ہے کہ اعتقاد صحیحہ ہوں اور وہ پکی طرح پر اس کے دل میں جاگزیں
ہوں ۔ اگر منافقانہ طور پر مانتا ہے تو کاہل ہوگا ۔ حالانکہ مومن ہوشیار اور چالاک ہوتا ہے ان
اعتقادات صحیحہ میں سے پہلا اور ضروری عقیدہ خدا تعالیٰ کا ماننا ہے جو تمام نیکیوں کی جڑ اور تمام
خوبیوں کا چشمہ ہے۔
دنیا میں ایک بچہ بھی جانتا ہے کہ جب تک دوسرے سے مناسبت پیدا نہ ہو اس کی طاقتوں اور
فضلوں سے برخوردار نہیں ہو سکتا۔
جب انسان قرب الہی چاہتا ہے اور اس کی دلی تمنا ہوتی ہے کہ اس کے خاص فضل اور رحمتوں
سے بہرہ ور اور برخوردار ہو جائے تو اُسے ضروری ہے کہ اُن باتوں کو چھوڑ دے جو خدا تعالیٰ میں نہیں یا
جو اس کی پسندیدہ نہیں ہیں۔
جس قدر ر عظمت الہی دل میں ہوگی اسی قدر فرماں برداری کے خیالات پیدا ہوں گے اور رذائل کو
چھوڑ کر فضائل کی طرف دوڑے گا۔ کیا ایک اعلیٰ علوم کا ماہر جاہل سے تعلق رکھ سکتا ہے۔ یا ایک ظالم طبع
انسان کے ساتھ ایک عادل مل کر رہ سکتا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ پس خدا تعالیٰ کی برکتوں سے برخوردار ہونے

حقائق الفرقان
۹۹
سُورَةُ الدَّهْرِ
کے لئے سب سے ضروری بات صفات الہی کا علم حاصل کرنا اور ان کے موافق اپنا عمل درآمد کرنا ہے۔
اگر یہ اعتقاد بھی کمزور ہو تو ایک اور دوسرا مسئلہ ہے جس پر اعتقاد کرنے سے انسان خدا تعالیٰ کی
فرماں برداری میں ترقی کر سکتا ہے۔ وہ جزا وسزا کا اعتقاد ہے۔ یعنی افعال اور ان کے نتائج کا علم مثلاً
یہ کام کروں گا تو نتیجہ یہ ہوگا کہ برے نتائج پر غور کر کے انسان ، ہاں سعید الفطرت انسان برے کاموں
سے جو ان نتائج بد کا موجب ہیں پر ہیز کریگا اور اعمال صالحہ بجالانے کی کوشش یہ کہ دونوں اعتقاد
نیکیوں کا اصل الاصول اور جڑیں یعنی اول خدا تعالیٰ کی صفات اور محامد کا اعتقاد اور علم تا کہ قرب الہی
سے فائدہ اٹھاوے اور رذائل کو چھوڑ کر فضائل حاصل کرے۔
دوسرا یہ کہ ہر فعل ایک نتیجہ کا موجب ہوتا ہے اگر بد افعال کا مرتکب ہو گا تو نتیجہ بد ہوگا۔ ہر
انسان فطرتاً سکھ چاہتا ہے اور سکھ کے وسائل اور اسباب سے بے خبری کی وجہ سے افعالِ بد کے
ارتکاب میں سکھ تلاش کرتا ہے مگر وہاں سکھ کہاں؟ اس لئے ضروری ہے کہ افعال اور ان کے نتائج کا
علم پیدا کرے اور یہی وہ اصل ہے جس کو اسلام نے جزاوسزا کے لفظوں سے تعبیر کیا ہے۔
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ انسان تجربہ کار اور واقف کار لوگوں کے بتلائے ہوئے مجرب نسخے
آرام وصحت کے لئے چاہتا ہے اگر کوئی نا واقف اور ناتجربہ کار بتلائے تو تأمل کرتا ہے۔ پس
نبوت حقہ نے جو راہ دکھلائی ہے وہ تیرہ سو برس سے تجربہ میں آچکی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے راحت کے جو سامان بتلائے ہیں ان کا امتحان کرنا آسان ہے۔
غور کرو اور بلند نظری سے کام لو!! عرب کو کوئی فخر حاصل نہ تھا کس سے ہوا؟ اسی نسخہ سے !! کیا
عرب میں تفرقہ نہ تھا پھر کس سے دور ہوا ؟ ہاں اسی راہ سے !! کیا عرب نابودگی کی حالت میں نہ تھے پھر
یہ حالت کس نے دور کی؟ ماننا پڑے گا کہ اسی نبوت حقہ نے !!!
عرب جاہل تھے۔ وحشی تھے۔ خدا سے دور تھے۔ محکوم نہ تھے تو حاکم بھی نہ تھے ۔ مگر جب
انہوں نے قرآن کریم کا شفا بخش نسخہ استعمال کیا تو وہی جاہل دنیا کے استاد اور معلم بنے وہی وحشی
و شائستگی کے چشمے کہلا
متمدن دنیا کے پیش رو اور تہذیب و شائس
کے چشمے کہلائے ۔ وہ خدا سے دور کہ اسے دور کہلانے وا۔
والے

حقائق الفرقان
١٠٠
سُورَةُ الدَّهْرِ
خدا پرست اور خدا میں ہو کر دنیا پر ظاہر ہوئے ۔ وہ جو حکومت کے نام سے بھی ناواقف تھے دنیا بھر
کے مظفر و منصور اور فاتح کہلائے۔ غرض کچھ نہ تھے سب کچھ ہو گئے ۔ مگر سوال یہی ہے کیونکر؟ اسی
قرآن کریم کی بدولت اسی دستور العمل کی رہبری سے۔ پس تیرہ سو برس کا ایک مجرب نسخہ موجود ہے جو اس
قوم نے استعمال کیا جس میں کوئی خوبی نہ تھی اور خوبیوں کی وارث اور نیکیوں کی ماں بنی ۔ غرض یہ مجرب
نسخہ ہے کہ جس قدر خدا تعالیٰ کے قرب اور سکھ کی تلاش چاہو اسی قدر محامد الہیہ اور صفات باری تعالیٰ پر
ایمان لاؤ۔ کیونکہ اسی قدر انسان رذائل سے بچے گا اور پسندیدہ باتوں کی طرف قدم اٹھائے گا۔
حاصل کلام ابرار بننے کے لئے مندرجہ بالا اصول کو اپنا دستور العمل بنانا چاہیے۔ میں نے ذکر یہ
شروع کیا تھا کہ شاکر گروہ کا دوسرا نام قرآن کریم نے ابرار رکھا ہے اور ان کی جزا یہ بتلائی ہے کہ
کا فوری پیالوں سے پئیں گے چنانچہ فرمایا إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا -
پہلے ان کو اس قسم کا شربت پینا چاہیے کہ اگر بدی کی خواہش پیدا ہو تو اس کو دبالینے والا ہو۔ کافور کہتے
ہی دبا دینے والی چیز کو ہیں ۔ اور کافور کے طبی خواص میں لکھا ہے کہ وہ سمی امراض کے مواد ردیہ اور
فاسدہ کو دبا لیتا ہے اور اسی لئے وبائی امراض طاعون اور ہیضہ اور تپ وغیرہ میں اس کا استعمال بہت
مفید ہے۔ تو پہلے انسان یعنی سلیم الفطرة انسان کو کا فوری شربت مطلوب ہے۔ قرآن کریم کے ایک
دوسرے مقام پر فرمایا ہے ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَبَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ
لنفسه ( الى الآیہ ) پھر وارث کیا ہم نے اپنی کتاب کا ان لوگوں کو جو برگزیدہ ہیں ۔ پس بعض ان میں
سے ظالموں کا گروہ ہے جو اپنے نفس پر ظلم کرتے ہیں اور جبر واکراہ سے نفس امارہ کو خدا تعالیٰ کی راہ پر
چلاتے ہیں اور نفس سرکش کی مخالفت اختیار کر کے مجاہدات شاقہ میں مشغول ہیں ۔
دوسرا گروہ میانہ رو آدمیوں کا ہے جو بعض خدمتیں خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے نفس سرکش سے
بہ جبروا کراہ لیتے ہیں اور بعض النبی کاموں کی بجا آوری میں نفس ان کا بخوشی خاطر تابع ہو جاتا ہے اور
ذوق اور شوق اور محبت اور ارادت سے ان کاموں کو بجالاتا ہے غرض یہ لوگ کچھ تو تکلیف اور مجاہدہ سے
خدا تعالیٰ کی راہ پر چلتے ہیں اور کچھ طبعی جوش اور دلی شوق سے بغیر کسی تکلف کے اپنے رب جلیل کی

حقائق الفرقان
فرمانبرداری ان سے صادر ہوتی ہے۔
۱۰۱
سُورَةُ الدَّهْرِ
تیسر ا سابق بالخیرات اور اعلیٰ درجہ کے آدمیوں کا گروہ ہے جو نفس امارہ پر بکلی فتحیاب ہو کر نیکیوں
میں آگے نکل جانیوالے ہیں۔ غرض سلوک کی راہ میں مومن کو تین درجے طے کرنے پڑتے ہیں۔ پہلے
جہ میں جب بدی کی عادت ہو تو اس کے چھوڑنے میں جان پر ظلم کرے اور اس قوت کو دباوے
شراب کا عادی اگر شراب کو چھوڑے گا تو ابتدا میں اس کو بہت تکلیف محسوس ہوگی ۔
درجہ
شہرت کے وقت عفت سے کام لے اور قوائے شہوانیہ کو دبادے۔ اسی طرح جھوٹ بولنے والا
سست منافق، راستبازوں کے دشمنوں کو بدیاں چھوڑنے کے لئے جان پر ظلم کرنا پڑے گا تا کہ یہ اس
طاقت پر فاتح ہو جاویں۔
بعد اس کے میانہ روی کی حالت آوے گی کبھی کبھی بدی کے چھوڑنے میں گو کسی وقت کچھ
خواہش بد پیدا بھی ہو جاوے۔ ایک لذت اور سرور بھی حاصل ہو جایا کریگا مگر تیسرے درجہ میں پہنچ کر
سابق بالخیرات ہونے کی طاقت آجاوے گی اور پھر خدا تعالیٰ کے فضل و کرم کی بارش ہونے لگے گی
اور مکالمہ البہی کا شرف عطا ہو گا ۔ تو سب سے پہلے ابرار کو کا فوری شربت دیا جاوے گا تا کہ بدیوں اور
رذائل کی قوتوں پر فتح مند ہو جاویں۔ اور اس کے ساتھ ہی فرمایا کہ بدیوں کو دباتے دباتے نیکیوں میں
ترقی کرتا ہے اور پھر وہ ایک خاص چشمہ پر پہنچ جاتا ہے ۔ عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا
تفجيرا وہ ایک چشمہ ہے کہ اللہ کے بندے اُس سے پیتے ہیں صرف خود ہی فائدہ نہیں اٹھاتے بلکہ
دوسروں کو بھی مستفید کرتے ہیں اور ان چشموں کو چلا کر دکھاتے ہیں ۔
فطرۃ انسانی پر غور کرنے سے پتا لگتا ہے کہ تمام قومی پہلے کمزوری سے کام کرتے ہیں چلنے میں ،
بولنے میں ، پکڑنے میں غرض ہر بات میں ابتداء لڑکپن میں کمزوری ہوتی ہے۔ لیکن جس قدر ان قومی
سے کام لیتا ہے اسی قدر طاقت آجاتی ہے۔ پہلے دوسرے کے سہارے سے چلتا ہے پھر خود اپنے
سہارے چلتا ہے۔
اسی طرح پہلے تلا کر بولتا پھر نہایت صفائی اور عمدگی سے بولتا ہے پکڑتا ہے وغیرہ وغیرہ گو یا بتدریج

حقائق الفرقان
۱۰۲
سُورَةُ الدَّهْرِ
نشوو نما ہوتا ہے۔ اگر چند طاقتوں سے کام لینے کو چھوڑ دے تو وہ طاقتیں مردہ یا پیر مردہ ضرور ہو جاتی
ہیں۔ یہی معنی ہیں جب انسان بدی کی طرف قدم اٹھاتا ہے تو طاقت کمزور ہو جاتی ہے اور نیکی کے قومی
بالکل از کار رفتہ ہوتے ہیں یہ کوئی ظلم نہیں۔ اگر کسی حاکم کو حکومت دی جاوے اور وہ فرائض منصبی کو ادانہ
کرے تو نگران گورنمنٹ اس کے وہ اختیارات سلب کر دے گی اور اسے معزول کرے گی اور اگر اس
حالت کو دیکھتے ہوئے بھی کوئی پروا نہ کرے تو یہ امر عاقبت اندیشی اور عقل کے خلاف ہے کہ سست
انسان کے پاس رکھی جاوے ایسے ہی وہ انسان ہے جو ایمانی قوی کو خرچ نہیں کرتا وہ ابرار کے زمرہ
میں رہ نہیں سکتا۔
جن کے عقائد حقہ ہیں یعنی وہ خدا پر ایمان لاتے ہیں۔ جزاوسزا اور خدا کی کتابوں اور انبیاء علیہم السلام
پر ایمان لاتے ہیں پھر ان وسائط کو مانتے ہیں جن کا مقصود اتم فرمانبرداری ہے۔ پھر عمل کے متعلق کیا
چاہیے۔سب سے زیادہ عزیز مال ہے۔ پانچ روپے کا سپاہی پانچ روپیہ کے بدلے میں عزیز جان
دے دینے کو تیار ہے۔ ماں باپ اس روپیہ کے بدلے اس عزیز چہرہ کو جدا کر دیتے ہیں۔ تو معلوم ہوا
کہ مال کی طرف انسان بالطبع جھکتا ہے۔ لیکن جب خدا سے تعلق ہو تو پھر مال سے بے تعلقی دکھاوے
اور واقعی ضرورتوں والے کی مدد کرے۔ مسکینوں کو دے جو بے دست و پا ہیں، رشتے داروں کی خبر
لے۔ کوئی کسی ابتلا میں پھنس گیا ہو تو اس کے نکالنے کی کوشش کرے مگر سب سے مقدم ذوی القربی کو
فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ذوی القربیٰ کے ساتھ سلوک کرنا زیادتی عمر کا موجب
ہے۔ یتیموں کی خبر لے۔ پھر جو بے دست و پا ہیں ان کی خبر لے۔ پھر جو علم پڑھتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی
رضا کے لئے پڑھتے ہیں اور مصیبت میں مبتلا شدہ لوگوں کی خبر لے۔ پس جناب النبی کے ساتھ تعلق ہو
اور دنیا اور اس کی چیزوں سے بے تعلقی دکھلاوے پھر جناب الہی کی راہ میں جان کو خرچ کرے۔
خدا تعالیٰ کی راہ میں جان خرچ کرنے کی پہلی راہ کیا ہے؟ نمازوں کا ادا کرنا ، نماز مومن کا
معراج ہے۔ نماز میں ہر قسم کی نیازمند یاں دکھائی گئی ہیں۔ غرض کا فوری شراب پیتے پیتے انسان اس
چشمہ پر پہنچ جاتا ہے جہاں اسے شفقت علی خلق اللہ کی توفیق دی جاتی ہے۔

حقائق الفرقان
۱۰۳
سُورَةُ الدَّهْرِ
پھر بتلایا کہ جو معاہدہ کسی سے کریں اس کی رعایت کرتے ہیں۔مسلمان سب سے بڑا معاہدہ
خدا سے کرتا ہے کہ میں نیک نمونہ ہوں گا۔ میں فرمانبردار ہوں گا۔ میں اپنے ہاتھ اور اپنی زبان سے کسی
کو دکھ نہ دوں گا۔
اور ایسا ہی ہماری جماعت امام کے ہاتھ پر معاہدہ کرتی ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔ رنج میں
راحت میں عسر یسر میں قدم آگے بڑھاؤں گا۔ بغاوت اور شرارت کی راہوں سے بچنے کا اقرار کرتا ہے۔
غرض ایک عظیم الشان معاہدہ ہوتا ہے۔ پھر دیکھا جاوے کہ نفسانی اغراض اور دنیوی مقاصد کی طرف
قدم بڑھاتا ہے یا دین کو مقدم کرتا ہے۔ عامہ مخلوقات کے ساتھ نیکی اور مسلمانوں کے ساتھ خصوصًا
نیکی کرتا ہے یا نہیں ۔ ہر امر میں خدا تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھے۔ مقدمہ ہو تو جھوٹے گواہوں ، جعلی
دستاویزوں سے محتر ز رہے۔ دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے وعظ کہنا بھی مفید امر ہے۔ اس سے انسان
اپنے آپ کو بھی درست بنا سکتا ہے جب دوسرے کو نصیحت کرتا ہے تو اپنے دل پر چوٹ لگتی ہے۔
امر بالمعروف بھی ابرار کی ایک صفت ہے اور پھر قسم قسم کی بدیوں سے رکھتا ہے۔ المختصر
يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا جب خود بھلائی حاصل کرتے ہیں ۔ ظالم لنفسہ ہوتے ہیں تو دوسروں تک بھی
پہنچاتے ہیں يُوفُونَ بِالقَدْرِ جو معاہدہ جناب النبی سے کیا ہواس کو وفاداری سے پورا کرے اور نیکی
یوں حاصل کرے کہ میرے ہی افعال نتائج پیدا کریں گے۔
ایک فلسفی مسلمان کا قول ہے۔
گندم از گندم بروید جو زجو
از مکافات عمل غافل مشوا
وَ يُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينَا وَ يَتِيمًا وَ اَسِيرًا اور کھانا دینے میں دلیر ہوتے ہیں۔
مسکینوں ، یتیموں اور اسیروں کو کھلاتے ہیں۔ قرآن کریم میں لباس اور مکان دینے کی تاکید نہیں آئی
جس قدر کھانا کھلانے کی آئی ہے۔ ان لوگوں کو خدا نے کافر کہا ہے جو بھوکے کو کہہ دیتے ہیں کہ میاں تم
ے گندم سے گندم ہی اگتی ہے اور جو سے جو تو اپنے عمل کی پاداش سے غافل نہ ہو۔

حقائق الفرقان
اولد
سُورَةُ الدَّهْرِ
کو خدا ہی دے دیتا اگر دینا منظور ہوتا ۔ قرآن کریم کے دل سورہ یسین میں ایسا لکھا ہے وَقَالَ الَّذِينَ
كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنُطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءَ اللهِ أَطْعَمَهُ ۔ آجکل چونکہ قحط ہو رہا ہے انسان
اس نصیحت کو یاد رکھے اور دوسرے بھوکوں کی خبر لینے کو بقدر وسعت تیار رہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت
کے لئے یتیموں ، مسکینوں اور پابند بلا کو کھانا دیتا رہے۔ مگر صرف اللہ کے لئے دے۔ یہ تو جسمانی کھانا
ہے۔ روحانی کھانا ، ایمان کی باتیں ، رضاء النبی اور قرب کی باتیں یہاں تک کہ مکالمہ الہیہ تک پہنچا
دینا اسی رنگ میں رنگین ہوتا ہے۔ یہ بھی طعام ہے۔
وہ جسم کی غذا ہے یہ روح کی غذا
منشاء یہ ہو کہ اس لئے کھانا پہنچاتے ہیں کہ إِنَّا نَخَافُ مِنْ رَبَّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَبْطَرِيرًا کہ ہم اپنے رب
سے ایک دن سے جو عبوس اور تمطر پر ہے ڈرتے ہیں عبوس تنگی کو کہتے ہیں قمطر پر دراز یعنی قیامت کا دن
تنگی کا ہوگا اور لمبا ہوگا۔ بھوکوں کی مدد کرنے سے خدا تعالیٰ قحط کی تنگی اور درازی سے بھی نجات دیدیتا ہے۔
نتیجہ یہ ہوتا ہے فَوقَهُمُ اللهُ شَرَّ ذَلِكَ الْيَوْمِ وَ لَقُهُمْ نَضْرَةً وَ سُرُورا خدا تعالیٰ اس دن کے
شر سے بچا لیتا ہے اور یہ بچانا بھی سرور اور تازگی سے ہوتا ہے۔
میں پھر کہتا ہوں کہ یاد رکھو آج کل کے ایام میں مسکینوں اور بھوکوں کی مدد کرنے سے قحط سالی
کے ایام تنگیوں سے بچ جاؤ گے ۔ خدا تعالیٰ مجھ کو اور تم کو توفیق دے کہ جس طرح ظاہری عزتوں کے
لئے کوشش کرتے ہیں ۔ ابدالآباد کی عزت اور راحت کی بھی کوشش کریں ۔ آمین
الحکم جلد ۳ نمبر ۴۱ مورخه ۱۷/ نومبر ۱۸۹۹ء صفحه ۱ تا ۴)
مِسْكِينَا وَ يَتِيما و اسيرا - پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قیدی کو اصحاب میں سے کسی کے سپرد
کرتے تو آقا کو حکما فرماتے آنحسین الیہ“ اس کے ساتھ نیک سلوک کر یو۔ یہ بھی ایک روایت میں
آیا ہے کہ غَرِيمُكَ أَسِيرُكَ فَأَحْسِنُ إِلى أَسِيرِكَ تيرا مقروض تیرا قیدی ہے اس کے ساتھ نیک
ا حق چھپانے والے منکر ایمانداروں سے کہتے ہیں کیا ہم ایسے کو کھلائیں جس کو اللہ چاہتا تو خودکھلا دیتا کچھ شک نہیں دیا
کہ تم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔

حقائق الفرقان
۱۰۵
سُورَةُ الدَّهْرِ
سلوک کر۔
ایک اور روایت میں ہے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اتَّقُوا اللهَ فِي النِّسَاءِ فَإِنَّهُنَّ
عِنْدَ كُمْ عَوَانٌ یعنی عورتوں کے حق میں خدا سے ڈرتے رہو کہ وہ تمہارے ہاتھوں میں قیدیوں کی
طرح ہیں ۔ یتیم کے حق میں بھی پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سب گھروں میں بہتر گھر وہ ہے
جس میں یتیم کے ساتھ نیک سلوک کیا جاتا ہے اور سب گھروں میں بدتر وہ گھر ہے جس میں یتیم کے
ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔
يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا - عبوس الوجہ اس آدمی کو کہتے ہیں جس کی پیشانی پر ہمیشہ بل پڑے
ہوئے ہوں۔ قمطریر ۔ سخت سلوٹیں اور بل۔ چہرے کے عذاب الہی کی شدت کو دیکھ کر چہروں کی ایسی
حالت ہو گی کہ جیسے سخت گریہ وزاری کے وقت رونے والے چہرے کی کیفیت عین حالت گریہ کے
وقت ہوتی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۲۶ مورخه ۴ دا اراپریل ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۹۹٬۲۹۸)
۱۴- مُتَكِينَ فِيهَا عَلَى الْأَرَابِكِ لَا يَرَوْنَ فِيهَا شَمْسًا وَ لَا زَمْهَرِيرًا -
ترجمہ ۔ وہاں تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے تختوں پر نہ وہاں سخت گرمی دیکھیں گے اور نہ سخت سردی ۔
تفسیر - زَمْهَرِيرًا - زمہریر ایسی سخت سردی کو کہتے ہیں۔جس سے ہاتھ پیر گلنے لگیں ۔ بخلاف
برد کے کہ اس میں معمولی ٹھنڈک ہوتی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۹)
١٦ - وَيُطَافُ عَلَيْهِمْ بِانِيَةٍ مِنْ فِضَّةٍ وَ الْوَابِ كَانَتْ قَوَارِيرًا -
ترجمہ ۔ اور ان پر دور چل رہا ہو گا چاندی کے برتنوں اور آب خوروں کا جوشیشوں کی طرح
شفاف ہوں گے۔
تفسیر۔ کسی صوفی نے ایک مقام پر لکھا ہے اور جس نے یہ بات لکھی ہے وہ ایک بڑا آدمی ہے۔
وہ کہتا ہے۔ میں نے انبیاء کے مقام کو چاندی کا مقام دیکھا اور اولیاء کے مقام کو سونے کا مقام دیکھا
ہمارے مولویوں نے اس وجہ سے اس کو بھی کافر کہا ہے۔ سائنس والے جانتے ہیں کہ کل رنگوں کا جامع

حقائق الفرقان
١٠٦
سُورَةُ الدَّهْرِ
سفید رنگ ہے۔ ان کا منشاء یہ ہے کہ جو سفید رنگ نظر آیا وہ سارے کمالات کا جامع ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۹)
۱۸ - وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيلًا -
ترجمہ ۔ اور ان کو وہاں ایسے جام پلائے جائیں گے جس میں ملونی سونٹھ کی ہوگی ۔
تفسیر - زنجبیل دولفظوں سے مرکب ہے۔ زنا اور جَبَل سے ۔ زَنَالغت میں اوپر چڑھنے کو کہتے
ہیں اور جبل بمعنی پہاڑ۔ سونٹھ کی گرمی انسان میں بڑی قوت پیدا کرتی ہے۔ جب تک کہ عاشقانہ گرمی
سالک راہِ محبت کے دل میں نہ ہو وہ مشکلات کی بلند گھاٹیوں کو طے نہیں کر سکتا۔ جب یہ زنجبیل عشق
اور محبت کی شراب پی لیتا ہے تو خدا کی راہ میں عملی قوت کا ایسا حیرت ناک اثر دکھاتا ہے کہ دوسرا
ہرگز دل سے ایسی جانفشانیاں نہیں دکھلا سکتا ۔ اللہ تعالیٰ نے بھی ایسے سالک کی جزا کاسئہ وصال رکھا
ہے۔ جس کے مزاج کی طرف زنجبیل کے لفظ سے اشارہ کرتے ہوئے جَزَاء و فَاقًا کی موافقت کو
بتلایا ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ا ا نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۹)
۱۹ - عَيْنَا فِيهَا تُسَمَّى سَلْسَبِيلًا -
ترجمہ۔ ایک چشمہ ہے بہشت میں جس کا نام سلسبیل ہے۔
تفسیر تسمًّى سَلْسَبِيلًا - سَلْسَبِیل میں سل ۔ سبیل کی طرف اشارہ کیا ہے۔ یعنی
پوچھ راستہ ۔ دنیا میں عشق اور محبت کا زنجبیلی کا سہ اپنے مرشد کے ہاتھ سے جب سالک پی لیتا ہے تو
اس میں خصوصیت کے ساتھ اپنے محبوب حقیقی تک پہنچنے کی ایک تڑپ پیدا ہو جاتی ہے۔ پھر وہ راہ
طریقہ کے پوچھنے اور اس پر قدم مارنے میں عار نہیں کرتا۔ خواہ کیسی ہی دشوار گھاٹیاں راستے میں
حائل ہوں۔ ہمارے موجودہ امام علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک فرمودہ جو سلسبیل کے لفظ سے بہت ہی
مناسبت رکھتا ہے یہ ہے ۔
ابن مریم ہوا کرے کوئی
مرے دُکھ کی دوا کرے کوئی
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۹)
ا یہ شعر غالب کا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے۔

حقائق الفرقان
۱۰۷
سُورَةُ الدَّهْرِ
۲۰ - وَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُورًا -
ترجمہ ۔ اور ان کے پاس آتے جاتے ہوں گے پرانے خانہ زاد ۔ جب تو ان کو دیکھے تو ایسا خیال
کرے کہ وہ موتی ہیں بکھرے ہوئے ۔
تفسیر - ولدَانٌ مُخَلَّدُونَ : مُخَلَّدُونَ کے معنوں میں کئی قول ہیں۔ مجلد بوڑھے کو بھی کہا ہے۔
مخلد اس کو بھی کہا ہے جس کے زلف سفید ہوں ۔ مخلد کے ایک معنے یہ بھی کئے ہیں کہ کانوں میں بندے
بالے پہنے ہوئے ۔ مگر ان تمام معنوں سے انسب وہ معنے معلوم ہوتے ہیں۔ جن کی مناسبت ولد کے لفظ
کے ساتھ ہو۔ یعنی دنیا کے ولد ان کی طرح جنتیوں کے خادمین ولدان پر مرور زمانہ کی وجہ سے کبھی معمر
ہونے کا زمانہ نہیں آئے گا۔ بلکہ باوجود مرور زمانہ کے وہ ہمیشہ ولد ان ہی ولد ان رہیں گے جو کام خدمت
گزاری کا پھر تیلی حرکتوں سے چھوٹے بچے کیا کرتے ہیں وہ معمر نہیں کیا کرتے اور کار برآری میں ان کی
خدمات بھی معلوم ہوتی ہیں۔ اسی لئے ان کو لُؤْلُؤًا منثورا (یعنی) بکھرے ہوئے موتیوں کے ساتھ
تشبیہ دی گئی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۹)
تارک دھرم آریہ کے اعتراض ”عورتوں کو بہت نو جوان یکدم بطور خاوند و پتی کے ملیں ۔ کیونکہ
جب ایک ایک آدمی کو بہت سی حوریں ملیں گی تو ایک ایک عورت کو بہت نوجوان لڑکے ملنے چاہئیں
کے جواب میں فرمایا :۔
آپ کا انصاف ایک شریف الطبع انسان پسند نہیں کر سکتا۔ نادان غور کر ! ایک عورت ایک
خاوند کے ایک بچہ کو یا اس کے دو تین بچوں کو ایک وقت میں بمشکل پیٹ میں رکھ سکتی ہے۔
ایک مرد آج کسی عورت کے بچہ دان کو اپنے نطفے سے مشغول کر دے اور دوسرے دن دوسرے
کے تیسرے دن تیسرے کے۔ علیٰ ہذا سال بھر تین سو ساٹھ بچہ مختلف رحموں میں پرورش کے لئے
دے سکتا ہے۔ ہاں مردقوی بہت عورتوں کے رحم میں بیچ ڈال سکتا ہے۔ اس لئے عورتوں کو بہت
نوجوانوں کا ملنا بے انصافی ہے اور اس پر دُکھ ہے۔
نیز مرد ایک گونہ عورتوں پر حکمران ہے۔ پس ایک مرد کے لئے بہت عورتیں ہوں تو عورت کو آرام

حقائق الفرقان
۱۰۸
سُورَةُ الدَّهْرِ
ہے کہ مرد کی حکومت اس کے سر سے کچھ ہٹ گئی یا ایک عورت کے لئے بہت خاوند ہوں تو کیا عورت کو
آرام مل سکتا ہے۔ کیا جس کے اوپر بہت سارے حکمران ہوں ۔ وہ آسودہ حال ہوسکتا ہے۔ علاوہ
اس کے خاوند کیا آپس میں جنگ نہ کریں گے کیونکہ اگر بہت سارے مرد ایک عورت کے خاوند ہوئے
تو ایک وقت ایک چاہتا ہے کہ یہ عورت میرے پاس اور دوسرا چاہے کہ میرے پاس آوے۔ اس
لئے اول تو وہ آپس میں جوت پیزار کریں گے۔ پھر وہ عورت بہر حال مصیبتوں میں مبتلا ہو گی ۔ نافہم
انسان ! سوچ اور غور کر ! مگر تم کو غور کا مادہ کیونکر ملے گا۔ تمہارا مذہب تو ایسے امور کی پروا نہیں کرتا کیونکہ
نیوگ میں ایسے امور بہت پیش آتے ہیں ۔
سن ! بہشتی نعمتوں میں اسلام بیان کرتا ہے کہ بڑی نعمت خدا کی رضامندی ہے۔ دیکھو
قرآن کریم وَ رِضْوَانٌ مِّنَ اللهِ أَكْبَرُ (التوبه : ۷۲ ) دَعُونَهُمْ فِيهَا سُبْحَنَكَ اللَّهُمَّ وَ تَحِيَّتُهُمْ
فِيهَا سَلَمُ وَ آخِرُ دَعْولُهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (یونس : 11) اور ا اور اللہ کی خوشنودی تمام
نعمتوں سے بڑی ہے۔ وہ اللہ کی پاکیزگی بیان کریں گے۔ اور آپس میں سلامتی اور صلح سے رہیں گے
اور آخری پکار ان کی یہ ہوگی کہ حمد ہے اللہ پروردگار کے لئے ۔
پس سچے مسلمان البی رضا مندی کے گرویدہ ہو کر اس کی عبادت کرتے ہیں نہ اس بات کے
لئے جس کی نسبت تم نے فضول گوئی کی ہے۔ ہاں دنیا کی نعمتیں اور دنیوی عیش و آرام اور دولت مندی
آریوں کے اعتقاد میں نیکیوں کا پھل ہے اور ظاہر ہے کہ غلمان بعض دولتمند ہندؤوں کے لوازمات میں
داخل ہیں۔ پس کیا یقیناً یہ الزام آپ لوگوں پر نہیں ہو سکتا ؟ بلکہ جب دیانند کے نزدیک بھی دنیا ہی
سورگ اور نیکی کے ثمرات لینے کی جگہ ہے۔ گو چند اعمال کے بدلے ارواح چندے شواغل دنیا سے بھی
آزادی اور انند میں رہیں گے تو اس صورت میں دیا نندی پنتھ کے مطابق غلمان نیکی کے ثمرات نہیں تو
اور کیا ہیں ! بات یہ ہے کہ سخت عداوت کے سبب تمہیں غلمان کا قصہ سمجھ میں نہیں آیا۔ یا قرآن کو نہ
دیکھا ہے اور نہ سمجھا ہے۔ افسوس کہ اس ادعائی تہذیب کے زمانہ میں یہ درشت زبانی ! تمام قرآن کریم
کا اردو ترجمہ بھی تم دیکھ لیتے اور تھوڑا سا ما قبل سے پڑھ لیتے تو بشرط انصاف تم ایسے خلاف تہذیب امر

·

آج 10 میں سے 10 باقی