سُوْرَۃُ الدَّھْرِ

حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 3

حقائق الفرقان
۱۰۹
سُورَةُ الدَّهْرِ
کے مرتکب نہ ہوتے۔ سنئے ! قرآن کریم میں ہے۔
وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتُهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيْمَانِ الْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا التَّنْهُم مِّنْ عَمَلِهِمْ
مِّنْ شَيْءٍ كُلُّ امْرِئٍ بِمَا كَسَبَ رَهِينَ - وَ اَمْدَدْنَهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَ لَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ۔
يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغُوَ فِيهَا وَ لَا تَأْثِيمُ - وَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُو
مكنون - (الطور : ۲۲ تا ۲۵)
ہم مومنوں کے ساتھ ان کی مومن اولاد کو ملا دیں گے اور ان کے عملوں سے کچھ بھی کم نہ کریں
گے ہر شخص کو اپنی اپنی کمائی کا بدلہ ملے گا۔ اور ہم انہیں میوے اور ان کے پسند کے گوشت دیں گے۔
اور اس میں ایسے پیالے پئیں گے کہ ان کا نتیجہ بیہودہ خیالات اور بدکاری نہیں اور ان کے اردگرد
موتیوں کے دانہ جیسے بچے پھریں گے۔
باری تعالیٰ فرماتا ہے۔ بہشتیوں کی اولا دان کے پاس پھرے گی ۔ وہاں مومن اولاد کی جدائی کا
غم نہ دیکھیں گے اور ان کے لئے نہ ترسیں گے۔ جب لفظ تأثیم صریح اس کی صفت میں موجود ہے
جس کے معنی ہیں نہ گناہ میں ڈالنا۔ پھر آپ کو ایسا ناشان خیال کیوں گزرا؟ اس معنی کی تفسیر خود
قرآن کریم نے سورہ دھر میں اور لفظوں کے ساتھ کی ہے اور وہاں غلمان کے بدلہ ولد ان کا لفظ جو ولد یا
ولید کی جمع ہے۔ فرمایا ہے۔
وَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُورًا ( الدهر : ٢٠)
اور ان کے ارد گر د عمر دراز بچے پھریں گے تم انہیں دیکھ کر یہی سمجھو کہ بکھرے ہوئے موتی ہیں ۔
۔
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ بِأَكْوَابٍ وَ آبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَّعِينٍ -
(الواقعة:۱۹،۱۸) اور ان کے ارد گر د عمر دراز بچے کوزوں اور لوٹوں اور خالص پتھرے صاف پانی کو
لئے پھریں گے۔
اور اصل بات یہ ہے کہ یہ ایک بشارت ہے جو فتوحات ایران و روم میں اپنے جلال کے ساتھ
ظاہر ہوئی۔ جوان اور ادھیٹر شاہی خاندان کے شاہزادے اور شہزادیاں مسلمانوں کے خادم ہوئے۔

حقائق الفرقان
١١٠
سُورَةُ الدَّهْرِ
مخلد ادھیڑ کو بھی کہتے ہیں جس کے بال سفید ہو گئے ہوں ۔
اور سن ! حضرت زکریا فرماتے ہیں۔ رَبِّ أَي يَكُونُ لِي غُلَامٌ (مریم:۹) اے اللہ مجھے کب
بچہ عطا ہووے۔ اور ابراہیم علیہ السلام کی نسبت ارشاد ہے فَبَشِّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ
(الصافات: ۱۰۲) ہم نے ابراہیم کو خوشخبری دی ایک عقلمند بچہ کی اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے قصہ میں
آیا ہے ۔ لَقِيَا غُلَامًا فَقَتَلَهُ ( الكهف : ۷۵) موسی اور خضر کے سامنے ایک جوان آیا اور خضر نے اس (الکہف:
کو قتل کر دیا۔ وغیرہ وغیرہ میں دیکھو۔ اولاد اور جوانوں کو غلام کہا گیا ہے بلکہ قاموس میں لکھا۔ میں لکھا ہے کہ غلام
وہ ہوتا ہے جس کی موچھیں نکل چکیں ۔
نیز تجھے خبر نہیں کہ عورت اور مرد میں جناب النبی نے قدرت میں مساوات رکھی ہی نہیں ۔ بچہ
جننے میں جو تکالیف عورتوں کو ہوتی ہیں ۔ اُن میں مردوں کا کتنا حصہ ہے۔ کیا مساوات ہے؟ کیا
قوی میں مساوات ہے ؟ ہر گز نہیں۔ میں ہمیشہ حیران کہ مرد و عورت میں مساوات کا خیال کسی احمق
نے نکالا ؟
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۱ تا ۱۷۴)
۲۱ - وَإِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَ مُلْكًا كَبِيرًا -
ترجمہ۔ اور جب تو دیکھے اس جگہ بے شمار نعمت اور ایک بڑی سلطنت ۔
تفسیر ۔ اور جب دیکھے تو وہاں تو دیکھے نعمت اور سلطنت بڑی۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۷۶ حاشیہ )
ملكًا كَبِيرًا - حدیث شریف میں ہے کہ جو دوزخی دوزخ سے سب سے آخر میں نکالا جائے گا۔
اس کو اللہ تعالیٰ اس قدر جنت عطا فر ماوے گا کہ دنیا و مافیہا اور اس سے دو چند کے مقابلہ کی ہوگی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۹)
٢٢- عَلِيهُمْ ثِيَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَ اسْتَبْرَقٌ وَحُلُوا أَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ
وَسَقَهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا -
ترجمہ ۔ جنتی کپڑے پہنے ہوئے ہوں گے باریک ریشمی سبز اور دبیز ریشمی اور ان کو پہنائے اور
دیئے جائیں گے چاندی کے کنگن اور ان کو پلائے گا ان کا پروردگار نہایت پاک کرنے والا شربت

حقائق الفرقان
( جو بدیوں سے بچائے )۔
۱۱۱
سُورَةُ الدَّهْرِ
تفسیر۔ اوپر ان کے کپڑا باریک ریشمی سبز اور گاڑھے اور پہنائے گئے گنگنیں چاندی کے اور
پلاوے ان کو خدا ان کا شراب پاک۔ (فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۷۶ حاشیہ )
ایک آریہ کے اس سوال کے جواب میں کہ ریشمی کپڑے ۔ اتنا سامان کہاں سے آئے گا۔ کون
بنے گا۔ ریشم کیڑوں کا فضلہ اور لعاب ہے فرمایا۔
وو
سرب شکتی مان کے خزانہ سے جہان سے تمام جگ کو ملتا ہے۔ سورج کی تیزی قائم رکھنے کے
لئے زمین کے لئے نباتات کو اگانے کے لئے اور حیوانات کے لئے کس قدر چیزوں کی ضرورت ہے۔
مگر ہم دیکھتے ہیں کہ البی کارخانہ میں سب کے لئے پورا سامان موجود ہے۔ زمین ، پانی ، ہوا اور خلا
۔
میں جس قدر ذی حیات ہیں ۔ سب کے لئے کس قدر کثرت سے سامان مطلوب ہے ۔ مگر
سرب شکتی مان ہمہ قدرت کے کارخانہ میں سب کچھ موجود ہے۔ ذرہ کمی نہیں ۔ سرب شکتی مان اور قادر کسی کا
محتاج نہیں ہوتا ۔ اس کے ارادہ سے سب کچھ ہوتا ہے۔ اور سنو! یہ ریشمی کپڑے وغیرہ نعمتیں تو
عظیم الشان پیشگوئی ہے۔ عرب خشن یعنی کھردرے اور سادہ لباس کے عادی تھے۔ خدا تعالیٰ اور رسول
کی اطاعت کی جزا میں ان کو بشارت دی گئی کہ عنقریب شام و ایران کے شاہی ریشمی لباس تم کو دیئے جائیں
گے۔ یہ فتح مندی کا وعدہ ہے۔ آخر ریشمی لباس اُسی کو پہنایا جاتا ہے جس کے مناسب حال ہوتا ہے۔
ہم کو بعض وقت ریشمی لباس ، ریشمی تھان اور زیور امراء نے دیئے ہیں ۔ مگر کبھی ہمارے یا
ان کے خیال میں نہیں آیا کہ وہ لباس یا زیور ہم پہنیں گے ۔ وہ جن کے مناسب حال تھا ان کو
پہنا دیا گیا۔
اور سنو! یه قبل از وقت ہمارے سرور کا مشاہدہ ہے اور قبل از وقت نظارہ کو عربی میں رؤیا کہتے ہیں
اور ریشمی لباس کے متعلق علم رویا کا پر مان یہ ہے۔ اس کو غور کرو اور دیکھو کہ ہمارے نبی کریم کے
مکاشفات آخر کار کس قدر صحیح اور صادق ثابت ہوئے ۔ اور جو باتیں اس جہان میں قبل از وقت بطور
دعوے کے بتائی جا کر روز روشن کی طرح اپنا ثبوت آشکار کر دیں ان سے بڑھ کر اور کون شئے صدق

حقائق الفرقان
الله
سُورَةُ الدَّهْرِ
کی مہر اپنے اوپر رکھ سکتی ہے۔ اب ان معانی کو رؤیا کی کتابوں میں دکھاتے ہیں۔
الشَّيَابُ الْخُضْرُ قُوَّةً وَ دِيْنٌ وَزِيَادَةُ عِبَادَةٍ لِلْأَحْيَاءِ وَلِلْأَمْوَاتِ حُسْنُ حَالٍ عِنْدَ اللهِ تَعَالَى
( منتخب الكلام : صفحه ۱۱۰)
لباس سبز سے مراد ہے زندوں کے لئے قوت اور دین اور عبادت میں ترقی اور مردوں کے لئے
اللہ تعالیٰ کے نزد یک خوشحالی ہے۔
الدِّيبَاجُ وَالْحَرِيرُ وَ جَمِيعُ ثِيَابِ الْأَبْرَسِيمِ هِيَ صَالِحَةٌ لِغَيْرِ الْفُقَهَاءِ فَإِنَّهَا تَدُلُّ عَلَى أَنَّهُمُ
يَعْمَلُونَ أَعْمَالًا يَسْتَوْجِبُونَ بِهَا الْجَنَّةَ وَيُصِييُونَ مَعَ ذَلِكَ رِيَاسَةً
وَالثَّيَابُ الْمَنْسُوجَةُ بِالذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ صَلَاحٌ فِي الدِّينِ وَالدُّنْيَا وَبُلُوغُ المُنى
وَ مَنْ رَأَى إِنَّهُ يَمْلِكُ حُلَلًا مِنْ حَرِيرٍ أَوِ اسْتَبْرَقٍ أَوْ يَلْبِسُهَا عَلَى أَنَّهُ تَاجُ أَوْ اكْلِيلٌ مِنْ
يَأْقُوتٍ فَإِنَّهُ رَجُلٌ وَرِعٌ مُتَدَيَّنَ غَارٍ وَيَنَالُ مَعَ ذَلِكَ رِيَاسَةً ۔ ( منتخب صفحه (۱۱)
دیباج اور ریشم اور ہر قسم کے ریشمی کپڑے فقہاء کے سوا اوروں کے لئے بہت اچھے ہیں۔ ان
کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ وہ لوگ ایسے عمل کریں گے کہ جن سے جنت کے حقدار بن جائیں گے اور اس
کے علاوہ انہیں ریاست بھی ملے گی ۔
اور سونے اور چاندی کے ساتھ بنے ہوئے کپڑوں سے مراد ہے بہتری دین میں اور دنیا میں اور
مقصد پر پہنچ جانا۔ پر جانا۔
جو شخص دیکھے کہ اس کی ملک میں ریشم اور استبرق کے لباس ہیں یا انہیں پہن رکھا ہے یا یاقوت کا
تاج سر پر دیکھے۔ ایسا شخص پر ہیز گار، دیانت دار، غازی ہوتا ہے اور علاوہ برآں اسے سلطنت بھی
نصیب ہوتی ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۱۶۳ تا ۱۶۵)
سوال - حُلُوا أَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ (الدهر : ۲۲ ) يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ ( الكهف : ۳۲)
بھلا کوئی شائستگی ہے کہ عورتوں کا گہنا آدمی پہننے لگ جاویں۔ کیا بی اے مولوی ہیجڑوں کی طرح
کنگن پہن کر پھریں گے۔ پھر ہنسی کی ہے۔

حقائق الفرقان
۱۱۳
سُورَةُ الدَّهْرِ
الجواب - حلوا کا ترجمہ زیور دیئے گئے ۔ يُحَلَّوْنَ کا ترجمہ ہے زیور دیئے جائیں گے۔ یہ بھی غریب
عرب کو ایک وعدہ تھا اور زبردست پیشگوئی ہے۔ چنانچہ ایک شخص سراقہ بن مالک بن جعشم المدلجی نامی
کو حضرت نبی کریم نے اس کے خالی ہاتھ دیکھ کر ان پر بال بہت تھے اور ہاتھ نہایت پتلے تھے ) فرمایا۔
كَأَنِّي بِكَ قَدْ لَبِسْت سَوَارِی کیسری میں دیکھ رہا ہوں کہ تجھے کسری کے کنگن پہنائے گئے۔
مدتوں کے بعد جب خدا تعالیٰ کے وعدہ کے دن آئے اور خدا کے برگزیدہ بندوں نے آریوں
کے بھائی ایرانیوں کے ملک کو فتح کیا اور فتوحات ایران کا مال سونا، یا قوت ، زبرجد اور لؤلؤ بکثرت
آیا اور اس میں خاندان شاہی کے زیورات آئے تو حضرت عمرؓ نے خاص کسری شہنشاہ کے کنگن اس
عربی مدلجی کو پہنا دیئے اس لئے کہ وہ پیشگوئی پوری ہو جو نبی کریم صلی السلام نے کی تھی اور جو قرآن کریم
میں مفصل مذکور ہے۔ دیکھو امام شافعی کی روایت ازالۃ الخفا صفحہ ۱۳۰ جلد ۲
اب ہم اسے رؤیا کی کتابوں سے حل کرتے ہیں ۔
سَوَارٌ - إِنْ كَانَ أَسْوُرَةٌ مِنْ فِضَّةٍ فَهُوَ رَجُلٌ صَالِحٌ لِلسَّعْيِ فِي الْخَيْرَاتِ
لِقَوْلِهِ تَعَالَى وَحُلُّوا أَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ فَإِنْ سُوِّرَتْ يَدُ السُّلْطَانِ فَهُوَ فَتْحٌ يُفْتَحُ عَلَى
يَدَيْهِ مَعَ ذِكْرٍ وَصَوْتٍ وَإِنْ كَانَ لَهُ أَعْدَاءً فَإِنَّ اللَّهَ يُعِينُهُ (منتخب الكلام جلدا )
اگر کسی کو رد یا میں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں تو وہ شخص صالح آدمی اور اس قابل ہوتا ہے
کہ بڑے بڑے نیک کام اس کے ہاتھ سے نکلیں اور یہ معنی مستنبط کئے گئے ہیں خدا تعالیٰ کے قول
حلوا اساور من فضہ سے۔ اگر سلطان کے ہاتھ پر کنگن پہنائے جائیں تو اس کے معنی ہوں گے کہ
اسے فتوحات نصیب ہوں گی اور اس کا آوازہ و شہرت دنیا میں مشتہر اور شائع ہوگی اور اگر اس کے
دشمن ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان پر اسے فتح مند کرے گا۔
واقعات عالم اور ہمارے نبی کریم صلی شما ای ایم کی لائف پر نگاہ کر کے دیکھ لو کہ یہ ساری باتیں کس
طرح احسن طریق سے پوری ہوئیں اور بعد الموت اس سے اتم اکمل طور پر پوری ہوں گی ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶۸ ، ۱۶۹)

حقائق الفرقان
۱۱۴
سُورَةُ الدَّهْرِ
۲۴- إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنْزِيلًا -
ترجمہ ۔ ہم نے نازل فرمایا تجھ پر قرآن آہستہ آہستہ (یعنی مندرجہ بالا امور کے حصول کے لئے ) ۔
تفسیر نَزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنْزِيلًا ۔ ہم نے اتارا ہے تم پر قرآن مجید کو وقتا فوقتا ۔ اس کی وجہ
سورہ الفرقان میں کفار کے سوال کو لَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً آیت ۳۳ میں یوں فرمایا
ہے كَذلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ وَ رَتِّلْتُهُ تَرْتِيلًا - یعنی ضرورت پیش آمدہ کے وقت خداوند تعالیٰ
کی ہم کلامی سے آپ کے دل کو تسکین ملتی رہی۔ اس کے علاوہ اور بھی کوئی وجوہ وقتا فوقتا ٹھہر ٹھ قتا ٹھہر ٹھہر کر
نازل فرمانے کے قرآن شریف میں مختلف مقام میں بیان فرمائے ہیں۔
توریت میں پہلے سے یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ وہ کتاب آہستہ آہستہ نازل ہوگی ۔
( دیکھو یسعیاہ باب ۲۸)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۹)
۲۸ - إِنَّ هَؤُلَاءِ يُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَاءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيلًا -
ترجمہ ۔ یہ کا فرتو دنیا ہی چاہتے ہیں اور چھوڑ رکھا ہے اپنی پیٹھ پیچھے ایک بھاری دن کو۔
تفسیر - يُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ - عاجلہ اس ورلی زندگی دنیا کوفر ما یا جس کا آرام دم نقد موجود نظر آتا
ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۹)
۲۹ - نَحْنُ خَلَقْنَهُمْ وَشَدَدْنَا أَسْرَهُمْ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلُنَا أَمْثَالَهُمْ تَبْدِيلًا -
ترجمہ ۔ ہم نے ان کو پیدا کیا اور ہمیں نے ان کے بندھن مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں بدل
لائیں انہیں جیسے اور لوگ ۔
تفسير شَدَدْنَا أَسْرَهُمْ ۔ ہم نے ان کے جوڑ بند مضبوط کئے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۹)
۳۱- وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا -
ترجمہ ۔ کچھ نہیں مگر وہی چاہو جو اللہ نے چاہا۔ بے شک اللہ بڑا جاننے والا، بڑا حکمت والا ہے۔

حقائق الفرقان
۱۱۵
سُورَةُ الدَّهْرِ
تفسير وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ - حال تمہارا ایسا ہونا چاہیے کہ نہ چاہو تم وہ بات جو
اللہ تعالیٰ نہ چاہے مگر حال تمہارا یہ ہے کہ وہ چاہتے ہو جو اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۰٬۲۹۹)

آج 10 میں سے 10 باقی