سُوْرَۃُ الْاَعْلٰی
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۲۰۲
سُورَةُ الْأَعْلَى
سُورَةُ الْأَعْلَى مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ اعلیٰ کو اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے پڑھنا شروع کرتے ہیں ۔
- سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعلى -
ترجمہ ۔ اپنے عالی شان رب کا پاکی سے نام لیا کر۔
تفسیر - سبح - پاکی بیان کر ۔ شرک وغیرہ کے عیوب سے اس کی تنزیہ کر ۔ آیہ شریف میں
اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا ذکر ہے۔ سبوحیت ، ربوبیت اور علولشان ۔ اس کے تحت پیغمبر صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے لئے تین پیشگوئیاں تھیں ۔ جو بڑی صفائی سے پوری ہوئیں ۔ آپ جنون، افتراء وغیرہ
عیوب سے پاک تسلیم کئے گئے ۔ آپ کی ربوبیت مکی زندگی کی ادنیٰ حالت سے تدریجا ئیو ماً فيوماً بڑھتی
گئی اور اعلیٰ ترین مقام پر یہاں تک پہنچائی گئی کہ
وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا - (النصر : ٣)
اور اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي - (المائدة : ۴)
کی آواز آپ نے سن لی ۔ روئے سخن پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف ہے۔ مگر مفہوم کے اعتبار سے
هر صادق راست باز کے لئے عام مخاطبت ہے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۱)
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ۔ (الاعلیٰ : ۲) سے معلوم ہوتا ہے کہ مومن کا کام ہے کہ وہ اپنے
رب کے اسماء کی تنزیہ کرتا رہے اور وہ تین طرح سے ہوتی ہے۔
اوّل ۔ اللہ تعالیٰ پر بعض لوگ بدظنی کرتے ہیں اور اپنے اوپر نیک ظن کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے
لے اور تو دیکھے لوگوں کو کہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں ۔ ۲۔ اپنی نعمت تم پر پوری کر دی ۔
حقائق الفرقان
۲۰۳
سُورَةُ الْأَعْلَى
کوشش تو بہت کی مگر ہماری محنت کا ثمرہ نہ ملا یہ بدظنی چھوڑ دو۔
دوم ۔ اپنے چال چلن سے خدا تعالیٰ کی صفات کی عزت اور حرمت کرو۔
سوم ۔ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی پر کوئی اعتراض کرے تو اس کا جواب دو۔
الحکم جلدے نمبر ۳۶ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۴)
۳، ۴- الَّذِي خَلَقَ فَسَوى - وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى -
ترجمہ ۔ جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک ٹھاک کر دیا۔ اور جس نے اندازہ کیا پھر راستہ دکھا دیا۔
تفسیر خلق ۔ تسویہ ، تقدیر اور ہدایت ان چار باتوں کو علی الترتیب علت اور معلول کے سلسلہ
میں بیان فرما کر حصول ترقی کے لئے راہ سمجھائی ہے۔ روئے سخن صحابہ رضی اللہ تعالیٰ کی طرف ہے۔ اور
مفہوم کے اعتبار سے ہر ترقی کے خواہاں کے لئے اس میں ہدایت ہے۔
آیت الَّذِي خَلَقَ فَسَوی میں آریہ کا رد ہے جو خلق عالم کا منکر ہے اور سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
کچھ بھی پیدا نہیں کیا۔ اس مضمون کو بلفظ دیگر قرآن شریف میں یوں ادا فرمایا ہے۔
الَّذِي أَعْطَى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَى - (طه: ۵۱)
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۱)
۶۰۵ - وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَى - فَجَعَلَهُ غُثَاءَ أَحْوَى -
ترجمہ ۔ اور جس نے تازہ گھاس نکالا ۔ پھر اس کو کوڑا کرکٹ بنادیا۔
تفسیر - مرغی۔ زمینی گھانس پات سبز - محتا خشک کوڑا کرکٹ ۔ محقاء جمع ہے۔ اس کا واحد
فاة آیا کرتا ہے۔ احوی - محوة سے مشتق ہے۔ سبزی کے بعد کسی چیز کا سیاہ ہو جانا حوۃ ہے۔ پیغمبر
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے مقابلہ میں کفار کا جو انجام ہو نیوالا تھا۔ ان دو آیتوں میں دکھلایا
ہے۔ جو خس کم جہاں پاک کے مصداق ہو گئے ۔ روئے سخن ۔ ابوجہل ، عتبہ ، شیبہ ، ربیعہ وغیرہ اس
وقت کے کفار کی طرف ہے۔ مگر مفہوم کے اعتبار سے مصداق اس کے ہر صادق ، راست باز کے معاند
ے جس نے ہر ایک شے کو عطا فرمائی اس کی اصلی صورت، پھر اس کی ضرورت کے رستے بنا دیئے ۔
حقائق الفرقان
۲۰۴
سُورَةُ الْأَعْلَى
ہیں ۔ انہیں کا وجود ان کے کھیت کے لئے کھاد بن جاتا ہے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۱)
، - سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْشَى - إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَى -
ترجمہ ۔ ہم ضرور ہی تجھ کو قریب ہی ایسا پڑھائیں گے کہ تو پھر بھولے گا ہی نہیں ۔ مگر جو اللہ چاہے
بے شک وہ ظاہر بھی جانتا ہے اور چھپا ہوا بھی ۔
تفسیر حدیث شریف میں آیا ہے کہ قرآن شریف جسے یاد ہے۔ وہ اس کو پڑھتا پڑھا تا ر ہے۔
اگر پڑھنے میں ڈھا ھنے میں ڈھیل دے دی گئی تو وہ کھلے ہوئے اونٹ سے بھ اسے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ سینوں سے نکل
جاتا ہے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ الصلوۃ والسلام سے ہر سال ایک بار دور کیا
کرتے تھے سال وفات آپ نے دو بار دور کیا ”س“ کے معنے ضرور بالضرور کے ہیں۔ اِلَّا مَا شَاءَ
اللہ کے تحت میں موجود قرآن شریف کے علاوہ جس قدر مختلف قراتیں عرب کے لب ولہجہ کی وجہ سے
تھیں سب نَسيَّا مَنْسِيًّا ہو گئیں ۔ جو زیادہ تر مشہور قرآت تھی وہی متلور ہی ۔ قرآن شریف کے
جمع کے متعلق صحابہ رضی اللہ عنہ کا فعل اللہ تعالیٰ ہی کا فعل تھا۔ شیعہ معترضین اس پر غور فرماویں۔
ان آیات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کے سلسلہ میں بتایا کہ ہم تجھے
پڑھائیں گے اور تو کبھی نہیں بھولے گا۔ جیسے پہلی آیتوں میں بتایا تھا کہ ہر شے کو اللہ تعالیٰ نے ایسے
فطرتی قوی دیئے ہیں جو اس کی تکمیل کے لئے ضروری ہیں۔ ایسا ہی اس کو اس کے کمال مطلوبہ تک
پہنچنے کا طریق بتایا ہے پس جس باجو د ہستی کو نور نبوت دیا جاتا ہے۔ ضرور ہے کہ اس کے قوامی میں بھی
وہی قوت اور طاقت ہو اور اس بار نبوت کے اٹھانے کے لئے وہ ہمہ تن تیار ہو۔ اور ہر قسم کی مشکلات
جو اس راہ میں پیش آئیں ان کے برداشت کرنے کا حوصلہ اور استقلال اس میں موجود ہو۔ پس
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بشارت دی جاتی ہے کہ تیرے آنے کی جو غرض دنیا میں ہے۔ اس
کے حسب حال آپ کو قومی دیئے ہیں اور اس کی تکمیل کی جو راہ ہے۔ وہ آپ کو بتادی جاتی ہے۔ اگر
یہ سوال ہو کہ یہ علوم جو نبوت کے متعلق ہیں۔ وہ کس طرح پر محفوظ رہیں گے اور آپ کس طرح پڑھ لیں
حقائق الفرقان
۲۰۵
سُورَةُ الْأَعْلَى
گے۔ تو سنو ! اس کے متعلق ہم پیشگوئی کرتے ہیں ۔ سَنُقْدِكَ فَلَا تَنْشَی ۔ ہم تجھ کو پڑھا دیں گے
اور تو کبھی نہیں بھولے گا ۔ اب جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے وعدہ اور بشارت دی تھی کہ تو ہمارے پڑھائے
ہوئے علوم کبھی نہیں بھولے گا۔ اس وعدہ کے موافق اللہ تعالی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو
قرآن مجید پڑھا یا اور تمام اسرار و حقائق و معارف و دقائق آپ پر منکشف کئے۔ علوم اولین و آخرین عطا
فرمائے ۔ اور اس پر بھی رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا ۔ (طه: ۱۱۵) کی دعا سکھائی ۔اس آیت میں یہ بھی بتایا ہے
کہ بھولے گا نہیں ۔ مگر الا مَا شَاءَ اللہ بھی اس کے ساتھ ہے۔ اب غور طلب بات یہ ہے کہ اس سے کیا
مراد ہے۔ سو یا د رکھنا چاہیے کہ ضروریات دین اور کلام ربانی جس کا دنیا کو پہنچانا مقصود ہے۔ وہ تو کبھی
آپ کو بھول ہی نہیں سکتا اور نہ ایسا ہو سکتا ہے کیونکہ اگر ایسا ہو تو پھر امان ہی اٹھ جاوے۔ قرآن مجید
خود اس کی تشریح دوسری جگہ کرتا ہے۔ ایک جگہ فرماتا ہے۔ لَئِنْ شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا
اليك - (بنی اسرائیل: ۸۷) یعنی اگر ہم چاہتے تو جو کچھ تیری طرف وحی کیا ہے۔ اسے لے جاتے ۔ مگر
ایسا وقوع میں نہیں آیا۔ اس لئے إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ يَا لَبِنْ شِئْنا سے یہ مراد نہیں ہو سکتا کہ ایسا وقوع میں بھی
آیا۔ اور اگر آیا بھی تو دیکھنا یہ ہے کہ کیا کوئی قرآن کریم میں اس کا پتہ ہے۔ اس لئے ایک جگہ فرمایا۔
فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللهُ ايْتِهِ ( الحج : ۵۳) یعنی شیطانی القاء کو اللہ تعالیٰ مٹا دیتا
ہے۔ اور اپنی آیات کو مضبوط کرتا ہے۔ اور ایک اور جگہ فرمایا۔ يَمْحُ اللَّهُ الْبَاطِلَ وَيُحِقُّ الْحَقَّ
بكلمته (الشوری: ۲۵) اللہ تعالیٰ باطل کو محو کر دیتا ہے اور اپنے کلمات حق کو حق ثابت کرتا ہے۔ پس
معلوم ہوا إِلَّا مَا شَاءَ اللہ سے اگر کوئی مراد ہے تو وہ باطل اور ارادہ و تدابیر شیطانی ہیں۔ جو آپ کی
مخالفت کے لئے کی جاتی تھیں۔ یہ بھی گو یا عظیم الشان پیشگوئی ہے۔ اس کو واقعات سے ملا کر دیکھو کہ
کس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو پڑھایا گیا وہ قائم رہا۔ اور دنیا اس کو نہیں بھول سکتی ۔
قرآن کریم کی وحی آج تک بھی اسی قوت و شوکت کے ساتھ زندہ اور محفوظ ہے۔ پھر اس کو مؤکد کرنے
کے لئے فرمایا إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا يَخْفَى (الاعلى : (۸) یعنی یہ اس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ارشاد
اے اے میرے رب ! مجھے علم اور زیادہ دے۔
حقائق الفرقان
۲۰۶
سُورَةُ الْأَعْلَى
ہے جو ظاہر او مخفی تمام امور کا پورا علیم و خبیر ہے۔ پس یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت
کی دلیل ہے۔ اس کے بعد ایک اور دلیل برنگ پیشگوئی فرمائی کہ وَنُيَسِرُكَ لِلْيُسْری یعنی تیرے ہر
ایک کام میں سہولتیں اور آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ یکی زندگی جس عسر اور تنگی کی زندگی تھی وہ تاریخی
اوراق سے عیاں ہے لیکن بعد میں آپ کے لئے جس قدر سہولتیں پیدا ہوئی ہیں ۔ وہ بھی ایک ظاہر امر
ہے۔ ہر کام میں سہولت اور آسانی پیدا ہو گئی اور اس طرح پر یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔ اس کے بعد پھر
ایک پیشگوئی فرمائی کہ آپ کا کام تذکیر ہے۔ آپ اس نصیحت کو لوگوں تک پہنچاتے جائیں۔ یہ خالی از
فائدہ نہ ہوگی ۔ ضرور اپنا مفید نتیجہ پیدا کرے گی۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۲٬۳۲۱)
۹ - وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرى -
ترجمہ اور تجھ پر آرام کا راستہ آسان کر دیں گے۔
تفسیر مکی زندگی آپ کی جس قسم کی عسرت کی تھی ۔ اس کو پیش نظر رکھ کر آپ کے عروج اور کمال
تک نظر کی جاوے۔ تو آیت کا مفہوم خوب سمجھ میں آجاتا ہے۔ علاوہ اس کے یہ بھی معنے ہیں کہ پیغمبر
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو دین لائے ہیں۔ اس کی تعریف آپ نے یوں فرمائی ہے۔ مَا بُعِثْتُ
بِالْيَهُودِيَّةِ وَلَا بِالنَّصْرَانِيَّةِ وَلكِن بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحِيَّةِ یعنی افراط و تفریط اور رہبانیت
سے منزہ سہل اور آسان دین کے ساتھ آپ مبعوث ہوئے ۔ سفر میں قصر ہے۔ عذر ہو تو تیمیم ہے مسجد نہ
ہو تو سب جگہ مسجد ہی مسجد ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۲)
ا ۔ فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَى -
ترجمہ۔ تو تو سمجھاوے، بے شک سمجھانا یقینا فائدہ ہی دیتا ہے۔
تفسیر ۔ ان بمعنے قَدْ ہے۔ جیسے فرمایا۔ سُبْحَنَ رَبَّنَا إِنْ كَانَ وَعْدُ رَبَّنَا لَمَفْعُولًا - (بنی اسرائیل: ۱۰۹)
وَ إِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ (آل عمران : ۱۶۵) اِن کے معنے ہر جگہ شرطیہ نہیں ہوتے ۔
ا پاک ہے ہمارا رب بے شک ہمارے رب کا وعدہ تو ہوا ہوا یا ہے۔ ہے یقینا وہ اس سے پہلے صریح جہالت
میں تھے۔
حقائق الفرقان
۲۰۷
سُورَةُ الْأَعْلَى
ان دو مقام کے علاوہ قرآن شریف میں کثرت سے ان ، قد کے معنوں میں آیا ہے ۔ افَنَضْرِبُ
عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا أَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُسْرِفِينَ - (الزخرف:۶) سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی سنے
یا نہ سنے ۔ وعظ و نصیحت کبھی ترک نہیں کرنا چاہیے ۔ گوش زدہ اثر لے دارد ۔ "
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا مورخہ ۴ جولائی ۱۹۱۲ء صفحہ ۳۲۲)
۱۵ تا ۱۷ ۱۷ - قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى - وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى بَلْ تُؤْثِرُونَ
الحيوة الدُّنْيَا -
ترجمہ ۔ تحقیق کہ وہی مراد کو پہنچ گیا جس نے سنوارا اور پاک بنا۔ اور اپنے رب کا پاک نام
لیتا رہا اور نمازیں ادا کرتا رہا۔ کچھ نہیں تم تو دنیوی زندگی کو مقدم کرتے ہو۔
تفسیر فلاح کے لئے ظاہری و باطنی طہارت پراگندہ خیالات سے دلجمعی ، ذکر ونماز و بالآخر دین
کو دنیا پر مقدم کرنا۔ یہ باتیں ضروری ہیں ۔ حضرت مسیح موعود کا ایک الہام ہے۔
مصفح قطره باید که تا گوہر شود پیدا ۳ آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۵۵) ایک ڈاکٹر صاحب نے جو
ایم ۔ اے ہیں۔ اعتراض کیا کہ موتی تو کیڑے کے لعاب سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ حال کی تحقیقات کا
مشاہدہ ہے مگر جب ان کو توجہ دلائی گئی کہ سیپ میں کیڑا کس چیز سے پیدا ہوتا ہے۔ تو چونکہ ڈاکٹر تھے۔
خاموش ہو گئے ۔ ایک اور الہام حضرت صاحب کا ہے۔ جس کو تزکیۂ نفس اور ذکر سے تعلق ہے وہ یہ ہے۔
إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ عُرِضَ عَلَى أَقْوَامٍ فَمَا دَخَلَ فِيهِمْ وَمَا دَخَلُوا فِيهِ إِلَّا قَوْمٌ مُنْقَطِعُونَ -
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۲۲)
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى۔
آدمی کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے۔ اور اس کے لئے دو قسم کی چیزیں ضروری ہیں ۔ ایک جسم جو ہمیں
لے کیا ہم تم سے روک لیں گے قرآن کو منہ پھیر کر اس وجہ سے کہ تم لوگ حد سے باہر نکلنے والے ہو۔ ۲۔ کان پڑی
بات اثر رکھتی ہے۔ سے پاکیزہ قطرہ ہونا ضروری ہے تا کہ وہ گوہر بن سکے۔ " یقینا یہ قرآن قوموں پر
پیش کیا گیا مگر ان پر اس کا کچھ اثر نہ ہوا اور انہوں نے اسے قبول نہ کیا۔ ہاں اس قوم نے اسے قبول کر لیا جو دنیا سے
منقطع تھے۔
حقائق الفرقان
۲۰۸
سُورَةُ الْأَعْلَى
نظر آتا ہے۔ اس کے لئے ہوا کی ضرورت ہے۔ کھانے، پینے، پہنے ، مکان کی ضرورت ہے۔ کوئی اس
کا یار و غمگسار ہو۔ اس کی ضرورت ہے۔ دور دراز ملکوں کے دریاؤں کے اس پار جانے کی ضرورت
ہے۔ زمیندار کو کھیت کی ضرورت ہے۔ کیا زمین انسان بنا سکتا ہے۔ پھر ہل کے لئے لکڑیاں چاہیں ۔
مضبوط درخت ہو جب جا کر ہل بنتے ہیں ۔ ہل کے لئے لوہے کی بھی ضرورت ہے۔ پھر اوزار بھی لو ہے
کے ہوتے ہیں۔ لوہے کا بھی عجیب کارخانہ ہے۔ لوہا کانوں سے آتا ہے۔ جس کے لئے کتنے ہی
مزدوروں کی ضرورت ہے۔ پھر اور کئی قسم کی محنتوں اور مددوں کے بعد ہل بنتا ہے۔ مگر یہ ہل بھی بیکار
ہے جب تک جانور نہ ہوں۔ پھر جانوروں کے لئے گھاس چارہ وغیرہ کی ضرورت ہے۔ پھر اس ہل
چلانے میں علم ، فہم اور عاقبت اندیشی کی ضرورت ہے۔ چنانچہ انہی کی مدد سے چھوٹے چھوٹے جتنے
پیشے بنتے ہیں ۔ وہ عالی شان بنتے ہیں ۔
مثلاً چکی پینا ایک ذلیل کسب تھا۔ علم کے ذریعہ ایک اعلیٰ پیشہ ہو گیا۔ یہ جو بڑے بڑے ملوں
کے کارخانے والے ہیں۔ دراصل چکی پیسنے کا ہی کسب ہے اور کیا ہے۔ ایسا ہی گاڑی چلانا۔ کیا معمولی
کسب تھا۔ گاڑی چلانے والا ہندوستان میں لنگوٹ باندھے ہوتا تھا۔ اب گاڑی چلانے والے کیسے
عظیم الشان لوگ ہیں یہ بھی علم ہی کی برکت ہے۔
حجام کا پیشہ کیسا ادائی سمجھا جاتا۔ یہی لوگ مرہم پٹی کرتے اور ہڈیاں بھی درست کر دیتے۔ اسی
پیشے کو علم کے ذریعے ترقی دیتے دیتے سر جنی تک نوبت پہنچ گئی ہے۔ اور سرجن بڑی عزت سے دیکھا
جاتا ہے۔
میں نے تاجروں پر وہ وقت بھی دیکھا ہے کہ سر پر بوجھ اٹھائے وہ در بدر پھر رہے ہیں۔ رات
کسی مسجد میں کاٹتے ہیں ۔ مگر اب تو تجارت والوں کے علیحدہ جہاز چلتے ہیں۔
وہ حکومت بھی دیکھی ہے کہ دس روپے لینے ہیں اور ایک زمیندار سے دھینگا مشتی ہو رہی ہے یا
اب منی آرڈر کے ذریعہ مالیہ ادا کر دیتے ہیں ۔ سنسان ویران جنگلوں کو آباد کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی علم ہی
کی برکت ہے کہ اس سے ادنی چیز اعلیٰ ہو جاتی ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اس جسم کے علاوہ کچھ اور بھی
حقائق الفرقان
۲۰۹
سُورَةُ الْأَعْلَى
عطا کیا ہے۔ یہ آنکھیں نہیں دیکھتیں۔ جب تک اندر آنکھ نہ ہو۔ زبان نہیں بولتی جب تک اندر زبان
نہ ہو کان نہیں سنتے جب تک اندر کان نہ ہوں ۔ ہوں ۔ مگر یہ تو کافر کو بھی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور
آنکھ و زبان و کان بھی ہے جو مومن کو دیئے جاتے ہیں۔ یہ وہ آنکھ ہے جس سے انسان حق و باطل میں
تمیز کر سکتا ہے۔ حق و باطل کا شنوا ہو سکتا ہے ۔ حق و باطل کا اظہار کر سکتا ہے۔ اگر انسان حق کا گویا
وشنوا و بینا نہ ہو تو صم بکم عمی کا فتوی لگتا ہے۔
اللہ جلشانہ جس کو آنکھ دیتا ہے۔ وہ ایسی آنکھ ہوتی ہے کہ اس سے خدا کی رضا کی راہوں کو دیکھ
لیتا ہے۔ پھر ایک آنکھ اس سے بھی تیز ہے۔ جس سے مومن اللہ کی راہ پر علی البصیرت چلتے ہیں پھر اس
بز آنکھ ہے جو اولوالعزم رسولوں کو دی جاتی ہے۔ ان حواس کے متعلق اللہ اپنے پاک
کلام میں وعظ کرتا ہے۔ دیکھو آج لوگوں نے کچھ نہ کچھ اہتمام ضرور کیا ہے۔ غسل کیا ہے۔ لباس
حتی المقدور عمدہ و نیا پہنا ہے۔ خوشبو لگائی ہے۔ پگڑی سنوار کر باندھی ہے۔ یہ سب کچھ کیوں کیا۔ صرف
اس لئے ہم باہر بے عیب ہو کر نکلیں ۔ بہت سے گھر ایسے ہوں گے جہاں بیوی بچوں میں اسی لئے جھگڑا
بھی پڑا ہوگا۔ اور اس جھگڑے کی اصل بناء یہی ہے کہ بے عیب بن کر باہر نکا نکلیں۔
جس طرح فطرت کا یہ تقاضا ہے اور انسان اسے بہر حال پورا کرتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ میں تمہار امر بی، میں تمہارا محسن ہوں جیسے تم نے اپنے جسم کو مصفی و مطہر بے عیب بنا کر نکلنے
کی کوشش کی ہے۔ ویسے ہی تم اپنے رب کے نام کی بھی تسبیح کرتے ہوئے نکلو اور دنیا والوں پر اس کا
بے عیب ہونا ظاہر کرو۔ ادنی مرتبہ تو یہ ہے کہ مومن اپنی زبان سے کہے۔
سبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ
پھر وہ کلمات جن سے میں نے اپنے خطبہ کی ابتداء کی الله اَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ
وَلِلهِ الْحَمْدُ ۔ اس میں بھی اس کی کبریائی کا بیان ہے۔ پھر اس سے ایک اعلیٰ مرتبہ ہے۔ وہ یہ کہ یہ تسبیح
دل سے ہو ۔ کیونکہ یہ جناب الہی کے قرب کا موجب ہے۔
لے جمعہ کا دن
حقائق الفرقان
۲۱۰
سُورَةُ الْأَعْلَى
كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ سُبْحَانَ اللهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ اور فرماتا ہے
کہ وَلكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُم - (الحج: ۳۸) پس ضرور ہے کہ یہ تسبیح جو کریں تو دل کو مصفا کر
کے کریں۔
تیسرا درجہ یہ ہے کہ اللہ کے فعل پر ناراض نہ ہوں اور یہ یقین کریں کہ جو کچھ خدا کرتا ہے بھلا ہی
کرتا ہے۔ اور جو کچھ کرے گا وہ بھی ہماری بھلائی و بہتری کے لئے کرے گا۔ ہمارے مربی و محسن پر
اللہ رحم فرمائے کہ اس نے میرے کانوں میں اچھی آواز پہنچائی اور مجھے مشق کے لئے یہ شہ
ه
سر نوشت ماز
دست
کے لئے یہ شعر لکھ دیا۔
خود نوشت
خوشنویس است و نخواهد بد نوشت ۳
پس ہمیں چاہیے کہ اس اللہ کو جس کی ذات اعلیٰ اور تمام قسم کے نقصوں وعیبوں سے بالا تر ہے۔
رنج و راحت ، عسر ویر میں بے عیب یقین کریں اور یہ یقین رکھیں الشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ وَالْخَيْرُ كُلُّهُ فِي ، رویه
يديك میں دیکھتا ہوں کہ ایک جمعہ میں میں نے اپنی طرف سے الوداعی خطبہ پڑھا کیونکہ میری
حالت ایسی تھی کہ تھوک کے ساتھ بہت خون آتا۔ اندر ایسا جل گیا تھا کہ خاکستری دست آتے اور میں
رات کو جب سوتا تو یہی سمجھتا کہ بس اب رخصت - اسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ - گھر والے بعض
وقت ہمدردی سے مجھے ملامت کرتے کہ تم پر ہیز کرتے ۔ بہت وعظ کرتے ہو ۔ سبق بدستور پڑھائے
جاتے ہو۔ تو میں کہتا۔ بیشک جس قدر نقص و عیب ہیں میری طرف منسوب کر لو۔ میرا مولی تو جو کچھ کرتا
ہے بھلا ہی کرتا ہے۔ بھلا ہی کرتا ہے۔ سچ ہے وَ الْخَيْرُ كُلَّهُ فِي يَدَيْكَ ۔
غرص تم زبان سے سبحان اللہ کا ورد کرو۔ تو اس کے ساتھ دل سے بھی ایسا اعتقاد کرو۔ اور اپنے
دل کو تمام قسم کے گندے خیالات سے پاک کر دو ۔ اگر کوئی تکلیف پہنچے تو سمجھو کہ مالک ہماری اصلاح
کے لئے ایسا کرتا ہے۔
ے دو کھلے ہیں جو زبان پر بڑے ہلکے ہیں میزان میں بہت وزنی ہیں ۔ (سُبحان الله ) ۔ اللہ پاک ہے ۔ (الْحَمْدُ لله )
سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔ ۲ لیکن تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔ سے اس نے ہماری تقدیر خود اپنے ہاتھ
سے لکھی ہے وہ بہت خوشنویس ہے اور برا نہیں لکھے گا۔ ۴ شرتیری طرف سے ہے اور تمام بھلائیاں تیرے
ہاتھ میں ہیں ۔ ہے میں نے اپنا آپ تیرے سپرد کر دیا۔
حقائق الفرقان
۲۱۱
سُورَةُ الْأَعْلَى
پھر اس سے آگے اللہ توفیق دے تو اللہ کے اسماء پر اللہ کے صفات وافعال پر ، اللہ کی کتاب پر ،
اللہ کے رسول پر جو لوگ اعتراض کرتے ہیں اور عیب لگاتے ہیں ، ان کو دور کرو اور ان کا پاک ہونا
بیان کرو۔
ہمارے ملک میں اس قسم کے اعتراضوں کی آزادی حضرت جلال الدین اکبر بادشاہ کے عہد
میں شروع ہوئی ہے کیونکہ اس کے دربار میں وسعت خیالات والے لوگ پیدا ہو گئے ۔ اس آزادی
سے لوگوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا اور مطاعن کا دروازہ کھول دیا۔ ان اعتراضوں کو دور کرنے کے لئے
ہمارے بزرگوں نے بہت کوشش کی ہے۔ چنانچہ شیخ المشائخ حضرت شیخ احمد سر ہندی ( رحمت اللہ علیہ )
نے بھی بہت کوشش کی ہے۔ جلال الدین اکبر نے جب صدر جہاں کو لکھا کہ چار عالم بھیجیں جو ہمارے
سامنے ان اعتراضوں کے جواب دیا کریں۔ تو یہ بات حضرت مجدد صاحب کے کان میں بھی پہنچی ۔
انہوں نے صدر کو خط لکھا کہ آپ مہربانی سے کوشش کریں کہ بادشاہ کے صرف ایک ہی عالم جائے ۔
چار نہ ہوں۔ خواہ کسی مذہب کا ہو ۔ مگر ہو ایک ہی۔ کیونکہ اگر چار جائیں گے تو ہر ایک چاہے گا کہ میں
بادشاہ کا قرب حاصل کروں اور باقی تین کو ذلیل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اگر چاروں گئے تو بجائے
اس کے کہ دین کا تذکرہ ہو ایک دوسرے کو رد کر کے چاروں ذلیل ہو جاویں گے۔ اور یہ لوگ اپنی
بات کی بیچ میں بادشاہ کو ملحد کر دیں گے۔
یہ تو اس وقت کا ذکر ہے۔ جب اسلام کی سلطنت تھی ۔ اسلام کے متوالے دنیا میں موجود تھے۔
اس وقت کا بیج بویا ہوا اب تین سو برس کے بعد ایک درخت بن گیا ہے ۔ کیسے دکھ کا زمانہ ہے کہ
نبی کریم کے سوانگ ڈراموں میں بنائے جاتے ہیں۔ عجیب عجیب رنگوں میں لوگ دھوکہ دیتے ہیں۔
جس سے متاثر ہو کر بعض لڑکوں نے غنیمت کی آیت پر لکھ دیا۔ محمد لٹیرا تھا۔ اگر چہ اس کا جواب مجھے
دیا گیا کہ نقل اعتراض تھا مگر یہ داغ مٹتا نہیں۔ اور میں سربان القضاء کا مسئلہ خوب جانتا ہوں ۔ اسی
کے ماتحت اس کو لا کر اس کا ذکر کرتا ہوں۔
پس میری سمجھ میں یہ وقت ہے کہ جہاں تک تم میں کسی سے ہو سکے ۔ اللہ کے اسماء ، صفات ،
حقائق الفرقان
۲۱۲
سُورَةُ الْأَعْلَى
افعال ، اللہ کی کتاب ، اللہ کے رسول ، اللہ کے رسول کے نواب و خلفاء کی پاکیزگی بیان کرے۔ اور
ان پر جو اعتراض ہوتے ہیں۔ انہیں بقدرا اپنی طاقت کے سلامت روی وامن پسندی کے ساتھ دور
کرنے کی کوشش کریں۔
یہ مت گمان کرو کہ ہم ادنی ہیں۔ وہ طاقت رکھتا ہے کہ تمہیں ادنیٰ سے اعلیٰ بنا دے ۔ چنانچہ وہ
فرماتا ہے ۔ خَلَقَ فَسَتَوى - وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى - الاعلى:
علی : ۴۳)
جو ان پڑھ ہیں ۔ انہیں کم از کم یہی چاہیے کہ وہ اپنے چال و چلن سے خدا کی تنزیہہ کریں یعنی
اپنے طرز عمل زندگی سے دکھائیں کہ قدوس خدا کے بندے ، پاک کتاب کے ماننے والے، پاک
رسول کے متبع اور اس کے خلفاء اور پھر خصوصا اس عظیم الشان مجدد کے پیرو ایسے پاک ہوتے ہیں۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۴۹٬۴۸ مورخه ۱۳ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۹۰۸)
ہر اس شخص پر جو قرآن پر ایمان لایا۔ جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مانا۔ جو اللہ پر
ایمان لایا۔ اس کی کتابوں پر ایمان لایا۔ فرض ہے کہ وہ کوشش کرے کہ خدا تعالیٰ کے کسی نام پر کوئی
آدمی اعتراض نہ کرنے پائے۔ اگر کرے تو اس کا ذب کرے۔ اس لئے ارشاد ہوتا ہے۔ سَبِّحُ ۔
جناب الہی کی تنزیہ کر، اس کی خوبیاں ، اس کے محامد بیان کر ۔
میں نے بعض نادانوں کو دیکھا ہے۔ جب جناب الہی ، اپنی کامل حکمت و کمالیت سے اس کے
قصور کے بدلے سزا دیتے ہیں۔ اور وہ سزا اس کی شامت اعمال سے ہی ہوتی ہے۔ جیسے فرمایا وَ ما
أَصَابَكُمْ مِنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ - () (الشوری: ۳۱) تو وہ شکایت کرنے لگ جاتے
ہیں مثلاً کسی کا کوئی پیارے سے پیار ا مر جائے تو اس ارحم الراحمین کو ظالم کہتے ہیں ۔ بارش کم ہو تو زمیندار
سخت لفظ بک دیتے ہیں۔ اور اگر بارش زیادہ ہو تو تب بھی خدا تعالیٰ کی حکمتوں کو نہ سمجھتے ہوئے برا بھلا
کہتے ہیں۔ اس لئے ہر آدمی پر حکم ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تنزیہ و تقدیس و تسبیح کرے۔ آپ کے کسی اسم پر
ے جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک ٹھاک کر دیا۔ اور جس نے اندازہ کیا پھر راستہ دکھا دیا۔ ہے اور تم پر جو کچھ
مصیبت پڑتی ہے وہ تمہاری ہی بد اعمالیوں کی وجہ سے ہے۔
حقائق الفرقان
۲۱۳
سُورَةُ الْأَعْلَى
کوئی حملہ کرے تو اس حملہ کا دفاع کرے۔
اب میں دیکھتا ہوں کہ تمہیں کوئی برا کہے یا تمہارے ماں باپ یا بھائی بہن یا محبوب کو سخت سست
کہہ دے تو تمہیں بڑا بڑا جوش پیدا ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ مرنے مارنے پر تیار ہو جاتے ہو۔ لیکن جس
وقت اللہ کے کسی فعل پر ( کہ وہ بھی اس کے کسی اثم کا نتیجہ ہے ) کوئی نادان یا شر پر اعتراض کرتا ہے تو
تم کہتے ہو۔ جانے دو۔ کافر ہے۔ بکتا ہے۔ اس وقت تمہیں یہ جوش نہیں آتا حالانکہ جن کے لئے تم نے
اتنا جوش دکھایا ان میں تو کچھ نہ کچھ نقص یا عیب و قصور ضرور ہو گا ۔ مگر اللہ تو ہر برائی سے منزہ، ہر حمد سے
محمود ہے ہر وقت تمہاری ربوبیت کرتا ہے۔ اب جو اس کے اسماء کے لئے اپنے تئیں سینہ سپر نہیں کرتا وہ
نمک حرام ہی ہے اور کیا ؟
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم کوئی پڑھے ہوئے ہیں ۔ جو لوگوں سے مباحثہ کرتے پھریں؟ تعجب
کی بات ہے کہ اگر کوئی ان کے ماں باپ یا بھائی بہن کو یا کسی دوست کو یا خودان کو برا کہہ دے تو وہ
ناخواندگی یاد نہیں رہتی ۔ اور سنتے ہی آگ ہو جاتے ہیں۔ اور پھر جس طریق سے ممکن ہو۔ اس کا دفاع
کرتے ہیں ۔ مگر جناب الہی سے غافل ہیں ۔ اسی طرح خدا کے برگزیدوں پر طعن کرنا دراصل
خدا تعالیٰ کی برگزیدگی پر طعن رکھنا ہے۔ اس کے لئے بھی مومنوں کو غیرت چاہیے۔ بعض لوگوں کو میں
نے دیکھا ہے۔ شیعہ محلہ میں رہتے ہیں۔ ان کے تبرے سنتے سنتے کچھ ایسے بے غیرت ہو جاتے ہیں
کہ کہنے لگتے ہیں صحابہ کو برا کہنا معمولی بات ہے۔ حالانکہ ان کی برائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
قوت قدسیہ پر حملہ ہے جس نے ان کو تیار کیا۔
اسی طرح مشنری عیسائی بڑی بد اخلاق قوم ہے۔ کوئی خلق ان میں ہے ہی نہیں ایک شخص نے
کہا۔ ان کی تعلیم میں تو اخلاق ہے اور ایک نے کہا ان میں بڑا خلق ہے۔ ایسا کہنے والے نادان ہیں
ان کے ہاں ایک عقیدہ ہے۔ نبی معصوم کا جس کے یہ معنے ہیں۔ ایک ہی شخص دنیا میں ہر عیب سے
پاک ہے۔ باقی آدم سے لے کر اس وقت کے کل انسان گنہگار اور بدکار ہیں ۔ ان لوگوں نے یہاں
تک شوخی سے کام لیا ہے کہ حضرت آدم کے عیوب بیان کئے ۔ پھر حضرت نوح کے ، حضرت ابراہیم