سُوْرَۃُ الْاَعْلٰی

حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2

حقائق الفرقان
۲۱۴
سُورَةُ الْأَعْلَى
کے، حضرت موسیٰ کے، الغرض جس قدر انبیاء اور راست باز پاک انسان گزرے ہیں ان کے ذمہ چند باز
عیوب لگائے ہیں۔ پھر ہماری سرکار ہے احمد مختار صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تو ان کو خاص نقار ہے اور
دھت ہے ان کو گالیاں دینے کی۔ باوجود اس گندہ دہنی کے پھر بھی ایسے لوگوں کو کوئی بڑے اخلاق والا
کہتا ہے تو اس کی غیرت دینی پر افسوس۔ ایک شخص تمہارے پاس آتا ہے اور تم کو آ کر کہتا ہے۔ میاں تم
بڑے اچھے بڑے ایمان دار ۔ آئیے تشریف رکھئے ، باپ تمہارا بڑا ڈوم ، بھڑوا، کنجر بڑا حرام زادہ،
سور ، ڈاکو ، بد معاش تھا۔ تم بڑے اچھے آدمی ہو اور ساتھ ساتھ خاطر داری کرتا جائے تو کیا تم اس کے
اخلاق کی تعریف کرو گے۔
تمام جہاں کے ہادیوں کو جن کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار سے زیادہ بیان کی جاتی ہے۔ اور
میرا تو اعتقاد ہے کہ ان کو کوئی نہیں گن سکتا۔ بد کار گنہگار کہنے والا ایک شخص کی مزوّرانہ خاطر داری سے
خوش اخلاق کہلا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے برگزیدوں کی تو ہتک کرتے ہیں اور تم ان کی نرمی اور
خوش اخلاقی کی تعریف کر وحد درجہ کی بے غیرتی ہے۔
یہاں تک تو انہوں نے کہہ دیا کہ شریعت کی کتابیں لعنت ہیں ۔ پرانی چادر ہیں ۔ ان کتابوں کو دیا
جو حضرت رب العزت سے خلقت کی ہدایت کے لئے آئیں لعنت کہنا کسی خوش اخلاق کا کام ہو سکتا
ہے۔ دیکھو گلیتیوں کا خط کہ اس میں شریعت کو لعنت لکھتا ہے۔ پھر خدا سے بھی نہیں ملے۔ کہتے ہیں،
اس کا بیٹا ہے تَكَادُ السَّمَاتُ يَتَفَقَرْنَ مِنْهُ وَ تَنْشَقُ الْأَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَنَّا أَنْ دَعَوْا
인
لِلرَّحْمنِ وَلَدًا - (مریم: ۹۱ - ۹۲) پھر اس بیٹے پر اس غضب کی توجہ کی ہے کہ اپنی دعا ئیں بھی اسی
سے مانگتے ہیں۔ بیٹے پر ایمان لانے کے بڑوں کسی کو نجات نہیں ۔ خدا کسی کو علم نہیں بخش سکتا۔ یہ تو
روح القدس کا کام ہے نہ اللہ تعالیٰ کا۔
غرض اس درجہ بداخلاقی سے کام لینے والوں کو خوش خُلق کہنا محض اس بناء پر کہ جب کوئی ان کے
اے قریب ہے کہ آسمان اس سے پھٹ پڑیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ کانپ کے گر پڑیں۔ اس وجہ سے کہ
انہوں نے رحمن کا بیٹا ٹھہرایا۔

حقائق الفرقان
۲۱۵
سُورَةُ الْأَعْلَى
پاس گیا تو مشنری نے انجیل دیدی ۔ کسی کو روپیہ دید یا کسی کی دعوت کر دی۔ حد درجہ کی بے غیرتی ہے
ان ظالموں نے ہمارے سب ہادیوں کو برا کہا۔ تمام کتب الہیہ کو برا کہا۔ جناب النبی کے اسماء وصفات
کو برا کہا۔ اسے سمیع الدعاء علم دینے والا نہ سمجھا۔ پھر اخلاق والے بنے ہیں۔ توبہ! تو بہ ! ان کے
کفارہ کا اٹو ہی سیدھا نہیں ہوتا ۔ جب تک یہ تمام جہان کے راست بازوں کو اور تمام انسانوں کو گنہگار
بد کارا اور لعنتی نہ کہہ لیں ۔ ان میں خوش اخلاقی کہاں سے آگئی ۔
ان حالات میں مومن کا فرض ہے کہ جناب الہی کی تسبیح کرے۔ اس کے اسماء کی تسبیح میں
کوشاں رہے۔ اس کے انتخاب شدہ بندوں کی تسبیح کرے۔ ان پر جو الزام لگائے جاتے ہیں ۔ جو
عیوب ان کی طرف شریر منسوب کرتے ہیں ۔ ان کا دفاع وذب کرے اور سمجھائے کہ جنہیں میرا
رب برگزیدہ کرے، وہ بدکار اور لعنتی نہیں ہوتے۔ ان کی تسبیح خدا کی تسبیح ہے۔ یہ معنے ہیں سبح اسم
رَبِّكَ الْأَعْلیٰ کے۔
الَّذِي خَلَقَ فَسَوی ۔ تمہارا خدا تو ایسا ہے کہ اس کی مخلوقات سے اس کی تسبیح و تقدیس عیاں
ہے۔ اس نے خلق کیا اور پھر تمہارے اندر نسلِ انسانی کو ایسا ٹھیک کیا کہ سب کچھ اس کے ماتحت کر
دیا۔ آگ، پانی، ہوا سب عناصر کو تمہارے قابو میں کر دیا۔
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَی۔ پھر چونکہ سارے جہان نے اس سے کام لینا تھا اس لئے ہر مخلوق کو
ایک ضابطہ و قانون کے اندر رکھا تا کہ انسان اس سے فائدہ اُٹھا سکے اور خدمت لے سکے ۔ مثلاً یہ عصا
ہے میں اس سے ٹیک لگا تا ہوں ۔ اگر بجائے ٹیک کا کام دینے کے یہ یکدم چھوٹا ہو جائے یا مجھے دبائے
یا اپنی طرف کھینچ لے تو میرے کام نہیں آ سکتا۔ پس اس نے اپنی حکمت بالغہ سے ہر چیز کا ایک انداز
مقرر کیا یعنی جس ترتیب سے وہ چیز مفید و با برکت ہو سکتی ہے۔ اُس ترتیب سے اُسے بنا دیا اور پھر
انسانوں کو اس سے کام لینا سکھایا۔
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَى فَجَعَلَهُ غُفَاء اخوی - پھر ان چیزوں پر غور کریں تو ان کا ایک حصہ ردی
اور پھینک دینے کے قابل بھی ہوتا ہے یا ہو جاتا ہے۔ مثلاً کھیتی ہے پہلے پھل دیتی ہے۔ لوگ مزے

حقائق الفرقان
۲۱۶
سُورَةُ الْأَعْلَى
سے کھاتے ہیں ۔ مگر اس کا ایک حصہ جلا دینے کے قابل ہوتا ہے ۔ اسی طرح انسانوں میں سے جو
اللہ کی نافرمانی کرتے ہیں اور انبیاء اور ان کی پاک تعلیم سے روگردانی کرتے ہیں وہ آگ میں جھونک
دیئے جائیں گے۔ ہر ایک انسان کو خدا تعالیٰ پڑھاتا ہے اور وہ یا درکھتا ہے جس قدر اللہ چاہے اس میں
سے بھول بھی جاتا ہے۔ غرض اس نے اپنی پاک راہوں کو دکھانے کے لئے اپنی تعلیم بھیج دی ہے اور
بتا دیا ہے کہ نیکی سیکھنے اور اس پر چلنے کا طریق یہ ہے۔
إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفی - کہ اللہ کو دانائے آشکارا غیب جانے ۔ دیکھو میں اس مقام پر کھڑا
ہوں ۔ یہ مقام چاہتا ہے کہ میں گند نہ بولوں ۔ بدی کی راہ نہ بتاؤں ۔ نیک باتیں جو مجھے آئیں تمہیں
سنادوں۔ ہاں ایک امر خفی بھی ہے۔ وہ یہ کہ میں اللہ تعالیٰ کے لئے کھڑا ہوں، یا ریاء سمعت وحرص کے لئے
جیسا کہ کشمیر میں واعظ کرتے ہیں۔ گھنٹوں منبر پر کھڑے رہتے ہیں۔ ایک شخص آ کر کہتا ہے۔ حضرت اب
بس کرو۔ جمعہ کا وقت تنگ ہو گیا۔ وہ کہتے ہیں بس کیا خاک کریں۔ ابھی تو دو آنے کے پیسے بھی نہیں
ہوئے۔ تب ایک شخص اٹھتا ہے اور چندہ کرتا ہے۔ اور اسی طرح اس سے رہائی حاصل کرتے ہیں۔ اسی طرح
تم کو کیا خبر میرے دل میں کیا درد ہے، اور کتنی تڑپ ہے۔ دوسری طرف تم یہاں جمعہ کا خطبہ سننے اور نماز جمعہ
پڑھنے کے لئے آئے ہو مگر تمہارے دلوں کی کیا خبر کہ ان میں کیا ہے کیونکہ آخرتم ہی میں سے ہیں جو میری
مخالفتیں کرتے ہیں۔ میری ہی نہیں۔ میرے گھر تک کی بھی۔ گونادان ہیں جو ایسا کہتے ہیں ۔ سنبھل کر کام
کرو ایسا نہ ہو کہ خدا ناراض ہو جائے۔ ایک جگہ اخطی کو سر کے مقابلہ میں رکھا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے۔
يَعْلَمُ السِّرِّ وَ اخْفی وہاں منشاء باری تعالیٰ یہ ہے کہ میں ان خیالات کو بھی جانتا ہوں جو آج سے سال یا دو
سال یا اس سے زیادہ مدن بادہ مدت بعد تمہارے اندر پیدا ہوں گے اور اب خود تمہیں بھی معلوم نہیں۔ ایسے نگران
علیم و خبیر ، لطیف و بصیر خدا سے ڈر جاؤ اور نافرمانی نہ کرو۔
فَذَكَّرُ أَنْ نَفَعَتِ الذِ گری۔ ہم تمہیں نصیحت کرتے ہیں اور اللہ فرماتا ہے کہ نصیحت کرتے
رہو۔ نصیحت ضرور سودمند ہوتی ہے میرا جی چاہتا ہے کہ تم باہر والوں کے لئے نمونہ بنو۔ تمہارا لین دین ،
تمہاری گفتار و رفتار ، تمہارا چال چلن ( تمہارا سر وعلن ) تمہارا اٹھنا بیٹھنا ، تمہارا کھانا پینا ایسا ہو کہ

حقائق الفرقان
۲۱۷
سُورَةُ الْأَعْلَى
دوسرے لوگ بطور اسوہ حسنہ اسے قرار دیں میں افسوس کرتا ہوں کہ یہاں بد معاملگی بھی ہوتی ہے،
بد زبانی بھی ہوتی ہے ، بدلگامی بھی ہوتی ہے اور اس سے مجھے رنج پہنچتا ہے۔ تم اللہ کو علیم وخبیر و بصیرمان
اپنے آپ کو بدیوں سے روکو۔ یہ بھی ایک قسم کی تسبیح ہے۔ جب تم ایسا کرو گے تو دوسرے لوگوں کا
ایمان بھی بڑھے گا ۔ اللہ توفیق دے۔ (الفضل جلدا نمبر ۶ مورخہ ۲۳ جولائی ۱۹۱۳ء صفحہ ۱۲ - ۱۳)
کر

آج 10 میں سے 10 باقی