سُوْرَۃُ التِّیْنِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۲۶۹
سُورَةُ الدِّينِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
اس بابرکت اللہ کے نام کی مدد سے پڑھتا ہوں جو رحمن و رحیم ہے۔
- وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ -
ترجمہ۔ قسم ہے انجیر اور زیتون کی ۔
سُورَةُ الدِّينِ
تفسیر تین۔ زیتون - طور حضرت عیسی و حضرت موسی کے لئے تجلی الہی کی جگہ اور یہ بلدا مین
آپ کے لئے ۔
تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۸)
”خدا سینا سے نکلا اور سعیر سے چمکا اور فاران کے پہاڑ سے ظاہر ہوا۔ اس کے داہنے ہاتھ میں
شریعت ہے۔ ساتھ لشکر ملائکہ کے آیا
توریت کتاب ۵ باب ۳۳-۲)
آئے گا اللہ جنوب سے اور قدوس فاران کے پہاڑ سے۔ آسمان کو جمال سے چھپا دیا اس کی
ستائش سے زمین بھر گئی ۔ حبقوق باب ۳۔ ۳۔ سینا سے موسی جیسا بادشاہ صاحب شریعت ظاہر و باطن
نکلا۔ سعیر سے جس کے پاس بیت لحم اور ناصرہ ہے مسیح ظاہر ہوا۔
قرآن نے اس پشین گوئی کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت بیان کیا ہے۔ دیکھو۔
وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ وَطُورِ سِينِينَ وَهُذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ
ان تین مقامات کی خصوصیت نہایت غور کے قابل ہے۔ عہد عتیق میں اس تخصیص کی وجہ مفصل
مذکور ہوئی تھی۔ قرآن کا طرز ہے کہ جس بات کی تفصیل عہد عتیق وجدید میں نہ ہو۔ اس کی تفصیل کرتا
ہے اور جس کا بیان وہاں مفصل ہو اس کی طرف مجمل اشارہ کرتا ہے۔ اب دیکھو۔ قرآن نے مسیح کے ہو اشارہ ہے جواب نے
مبدائے ظہور کو تین اور زیتون سے تعبیر فرمایا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیتون کے پہاڑ کے پاس مسیح نے
اے قسم انجیر کی اور زیتون کی ۔ اور طور سینین کی اور اس شہر امن والے کی ۔

حقائق الفرقان
٢٧٠
سُورَةُ الدِّينِ
ایک گدھے کا بچہ منگوایا اور اس کے ذریعے سے اپنی نسبت ایک بڑی پشین گوئی کو ثابت کیا دیکھو لوقا
باب ۱۹۔۳۰ متی باب ۲۱۔۱۔ مرقس باب ۱۱۔۱
تین کے درخت کے پاس ایک معجزہ ظاہر کیا۔
دیکھو مرقس باب ۱۱ - ۱۴ ۔ اور انجیر کا نشان دینے پر ایک شخص ایمان لایا۔ یوحنا باب ۱۔ ۴۸۔
وادی فاران اور دشت فاران کی تفسیر قرآن نے یہ فرمائی ہے کہ فاران سے شہر مکہ مراد ہے۔ جہاں مسیح
جیسا بشیر اور موسیٰ جیسا بشیر و نذیر نکلا۔ جس کی شریعت کی نسبت کہا گیا۔
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ
الْإِسْلَامَ دِينًا (المائده: ۴)
ا۔ فاران کے پہاڑ سے ایسا ظاہر ہوا کہ تمام دنیا اس کا لوہا مان گئی ۔ اس کے داہنے ہاتھ میں
شریعت روشن ہے۔ اس کا لشکر ملائکہ کا لشکر ہے۔ اس کے سبب سے خدا جنوب سے آیا۔ اس کی ستائش
سے زمین بھر گئی ۔ موافق اور مخالف نے محمد محمد یا احمد احمد پکارا۔ اس سے زیادہ زمین ستائش سے اور کیا
بھرتی ۔ دشمن بھی محمد کے نام سے پکارتے ہیں۔ پرانے عربی ترجموں میں ” اس کی ستائش سے زمین
بھر گئی کے بجائے یہ لفظ لکھے ہیں۔ وَامْتَلأَ الْأَرْضُ مِنْ تَحْمِيدِ أَحْمَدَ
نوٹ ۔ محمد بمعنے ستائش کیا گیا اور احمد بڑا ستائش کیا گیا۔ کیونکہ صیغہ افعل مبالغہ فاعل اور
مفعول دونوں کے لئے آتا ہے۔
۲۔ سینا کی جنوبی حد سے فاران شروع ہوتا ہے۔ مکہ ، مدینہ اور تمام حجاز فاران میں ہے۔ کون دنیا
کی ابتداء سے سوائے نبی عربی صاحب شریعت ستائش کیا گیا ۔ یعنی محمد یا احمد کے فاران میں پیدا ہوا۔
۔ وادی فاطمہ سے میں گل جذیمہ یعنی پنجہ مریم بیچنے والوں سے پوچھو کہ وہ پھول کہاں سے لاتے
ا آج میں نے پورا کر دیا تمہارے لئے دین کو تمہارے اور پوری کر چکا میں اوپر تمہارے نعمت کو اپنی اور
پسند کیا میں نے تمہارے لئے اسلام کو دین ۔ ۲ اور بھر گئی زمین ستائش سے احمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ۔
سے وادی فاطمہ کے اور مدینے کے درمیان ایک پڑاؤ ہے۔ ملکی زبانی روایتوں کے رو سے جو تواریخ قدیمہ کی
جزو اعظم خیال کی جاتی ہیں۔ جاتی ہیں یہ ثبوت بھی عجیب ثبوت ہے۔

حقائق الفرقان
۲۷۱
سُورَةُ الدِّينِ
ہیں تولڑ کے اور بچے بھی یہی کہیں گے کہ من بَرِيَّةِ فَأَرَانَ یعنی دشتِ فاران سے۔
۴۔ وہ کون سا فاران ہے جس میں سے خدا ظاہر ہوا۔ جہاں سے مسیح کے بعد رسول نکلا اور اس پر
روشن شریعت نازل ہوئی ۔ وہ کون سا مذہب ہے جو فاران سے نکل کر تمام دنیا کے مشرق و مغرب میں
پھیل گیا۔
۵۔ اسماعیل کی اولا د کو برکت کا وعدہ تھا۔ وہ اولا د اسمعیل کی عرب میں آباد ہوئی تھی اور ان میں
سے موسیٰ کا سانبی ظاہر ہونا تھا۔
۶۔ فاران کے معنے وادی غیر ذی زرع کے ہیں اور یہی لگے کی صفت قرآن میں بیان ہوئی۔
اس مضمون کے شروع میں دیکھ لو۔
۷۔ یسعیاہ ۲۱ باب ۱۶ میں دیکھ۔ قیداریوں کا عرب میں ہونا ثابت ہے۔ اور وہ اسمعیل کا بیٹا
ہے۔ دیکھو تو ریت لشکر ملائکہ کے ثبوت کے لئے ۔ دیکھو یہودا کا عام خط باب ۱۔ ۱۴۔ دیکھ خداوند اپنے
لاکھوں مقدسوں کے ساتھ آتا ہے۔ تاکہ سبھوں کی عدالت کرے۔ عیسائیوں نے اس بشارت پر
بڑی کوششوں سے اعتراض جمائے ہیں۔ قبل اس کے کہ ان کے اعتراض اور تر دیدوں کا بیان کیا
جائے حضرت ہاجرہ والدہ اسمعیل اور اسماعیل کا قصہ مختصراً بیان کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے تا کہ
اعتراضات اور جوابات میں امتیاز رہے۔
ا۔ حضرت ابراہیم جب بہت بوڑھے ہوئے چاہا کہ اپنے غلاموں سے کسی کو وارث بناویں۔
خدائے تعالیٰ نے فرمایا۔ تیرا بیٹا ہی تیرا وارث ہوگا۔ پیدائش باب ۱۵ - ۴ ٹاہی ۱۵-۴
۲۔ حضرت ابراہیم کی پہلی بی بی حضرت سارہ بہت بوڑھی ہو گئی تھیں۔ اس لئے انہوں نے
حضرت ہاجرہ کو حضرت ابراہیم کے نکاح میں دے دیا۔ پیدائش باب ۱۶ ۔ ۳ -
۔ حضرت ہاجرہ سے سارہ کو جیسی کہ عادتاً سوتوں میں ایک رنجش پیدا ہو جاتی ہے۔ کچھ کشیدگی سی
ہو گئی ۔ اس لئے حضرت ہاجرہ تنگ آ کر وہاں سے نکلیں ۔ اسے سے نکلیں۔ راستے میں فرشتے ۔ رشتے نے کہا ۔ واپس جا۔ اللہ
تجھے برکت دیگا۔ تیری اولا د وسیع اور بے شمار ہوگی ۔ تیرے ایک لڑکا ہو گا۔ اُس کا نام اسمعیل رکھنا۔ وہ

حقائق الفرقان
۲۷۲
سُورَةُ الدِّينِ
عربی ہوگا۔ اس کا ہاتھ سب پر ہوگا ۔ پیدائش ۱۶ باب ۶ -۱۱
نوٹ : حال کے ترجموں میں اس کا ہاتھ سب کی ضد میں لکھا ہے۔ اگر چہ اس ترجمے کو تسلی اور
برکت کا لفظ باطل کرتا ہے۔ الا پھر بھی ایک عجیب بات اس کے سچ ماننے پر ہمیں مائل کرتی ہے۔ وہ یہ
ہے کہ اہل کتاب کو ہمیشہ سے حضرت اسمعیل اور بنی اسمعیل سے ضد رہتی تھی۔ یہ ایک قدرتی ثبوت ہے
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے دل میں حضرت اسمعیل کی حقیقت کھٹکتی چلی آتی ہے۔
اور وہ بمقابلے اپنے بھائیوں کے سکونت کریگا پیدائش ۱۶ باب ۱۳
۴۔ حضرت ہاجرہ حاملہ ہوئیں ۔ اور لڑکا جنیں اور اس کا نام اسمعیل ہوا ۔ پیدائش
باب ۱۶-۱۵ ۔
♡
۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ابراہیم سے کہا کہ اب تیرا نام ابرام نہ پکارا جاوے گا۔ بلکہ ابراہام ۔ کیونکہ
تجھ سے بہت سی قو میں پیدا ہوں گی۔ اور تو سب کا باپ کہلائے گا۔ پیدائش کے ا باب ۵ ۔
۔ پھر ابراہیم نے اسمعیل کے لئے دعا کی ۔ خدا نے کہا۔ میں نے تیری دعا اسمعیل کے حق
میں سنی۔ بے شک میں اسے برکت دوں گا ۔ اور برومند کروں گا۔ اس کی اولا د بکثرت ہو گی اور
اس کی پشت سے بارہ امام یا شاہزادے پیدا ہوں گے اور میں ان کو ایک قوم عظیم اور ممتاز کروں
گا۔ پیدائش باب ۱۷ - ۲۰۔
ے۔ اسمعیل کے لئے برکت اور عہد دونوں ہیں۔ پیدائش باب ۱۷۔۷۔
حضرت اسمعیل جب تیرہ برس کے ہوئے۔ ان کا ختنہ ہوا اور کہیں اسحق پر ہنسے۔ سارہ اس
پر ناراض ہوئیں اور کہا ہاجرہ کو مع اس کے فرزند کے نکال دے اس لئے کہ یہ بشمول اسحق وارث نہ
ہو۔ خدائے تعالیٰ نے ابراہیم سے فرمایا۔ رنجیدہ مت ہو۔ جیسے سارہ کہتی ہے۔ ویسے ہی کر ۔ اسحاق
لے سارہ کا یہ کلام رنجش اور کمزوری کے سبب سے ہے۔ خدا کی طرف سے الہام نہیں کہ اس سے استدلال کیا جائے۔
معلوم ہوتا ہے کہ اہلِ کتاب کے دل سارہ کی طرف سے بھرے ہوئے ہیں۔ جو اسمعیل کی نسبت اُن کے دل صاف
نہیں ہوتے ۔

حقائق الفرقان
۲۷۳
سُورَةُ الدِّينِ
تیری اولاد ہے۔ مگر مجھے ہاجرہ کے فرزند سے ایک قوم بنانا ہے۔ کیونکہ وہ تیرا نطفہ ہے۔ علی الصباح
ابراہیم نے ہاجرہ اور اسمعیل کو روٹی اور پانی دیگر نکال دیا۔ اور انہوں نے بیر شبع پر راستہ گم کیا۔ قصہ
مختصر خشک بیابان میں تکلیف اٹھاتے اٹھاتے ایک دفعہ پانی سے ناچار ہو گئیں اور درخت کے نیچے
بچے کو ڈال دیا۔ اور آپ دور جا بیٹھیں تاکہ اس کی پیاس کی موت کو نہ دیکھیں اور آسمان کی طرف منہ کر
کے روئیں ۔ تب فرشتے نے آواز دی ۔ کیا تو بیمار ہے۔ خوف مت کر خداوند نے تیرے بچے کی آواز
سن لی ۔ اے ہاجرہ اٹھ اور بچے کو اٹھا۔ اس واسطے کہ میں اسے قوم کا بزرگ بناؤں گا۔ اور خدا نے اس
کی آنکھیں کھولیں۔ تب انہوں نے ایک چشمہ پایا ( وہی جسے مسلمان چاہ زمزم کہتے ہیں ) اسمعیل
بڑھے اور تیر انداز ہوئے۔
حضرت اسمعیل کی والدہ ہاجرہ نے پھرتے پھرتے آخر کہاں مقام فرمایا۔ اور کس جگہ سکونت
اختیار کی تحقیق طلب بات ہے۔ لیکن ہم دعوی کرتے ہیں کہ فاران میدان میں بمقام بیت اللہ مکہ
معظمہ میں وہ ٹھہریں اور اس امر کے ثبوت کے لئے وجوہات ذیل ہیں۔
ا۔ تو اثر ۔ اور یہ وہ دلیل ہے کہ اگر اس پر وثوق نہ رہے۔ تو پھر تواریخ قدیمیہ کے اثبات کا
کوئی طریقہ باقی نہیں رہتا۔ تو رات کو موسیٰ کی کتاب مانا تو تواتر سے مسیح کو ناصری یا ابن داؤد مانا
تو تواتر سے۔
۲ ملکی اور قومی روایات اور مشہورہ حکایات سے جن کا ذکر تواریخ میں اور لوگوں کی زبانوں پر
غیر متبدل اور مستحکم چلا آتا ہے۔ اس لحاظ سے بھی اس قصے کی تصدیق ضروری اور لا بدی امر ہے۔
کیونکہ کسی تاریخی واقعے کی تکذیب کر دینا با ایں کہ وہ عقل کے مخالف نہ ہو اور کسی معلومہ قانون قدرت
کو باطل نہ کرے اور ضروری علوم اس کے مخالف نہ ہوں ، سخت غلطی ہے۔
پس جبکہ ملکی روایات اور مشہورہ حکایات اور تواریخ قدیمیہ متفقا ثابت کرتے ہیں کہ حضرت
ہاجرہ نے وادی مکہ میں سکونت کی اور ملک حجاز ۔ وہی دشت فاران ہے۔ تو کونسی بات ان امور کے قبول
کرنے سے ہمیں مانع ہے۔ کیا کوئی قانونِ قدرت اسے محال بتلاتا ہے۔ یا عقل اس کو باور کرنے سے سے ہے۔ کیا

حقائق الفرقان
کتراتی ہے۔
۲۷۴
سُورَةُ الدِّينِ
۔ پرانے جغرافیوں اور قدیم کھنڈرات کی تحقیقات کرنی چاہیے کہ اسمعیل کہاں آباد ہوئے
جہاں وہ مقام ملے ۔ وہی ان کی سکونت کا مقام ہوگا۔ اور وہی مقام وادی فاران ہے۔
حضرت اسمعیل کے بارہ بیٹے تھے۔ پہلا نبایوت عرب کے شمال مغربی حصے میں آباد ہوا۔ ریورنڈ
کا تری پی کاری ایم اے نے اپنے نقشے میں اس کا نشان ۳۸ و ۳۰ درجه عرض شمالی اور ۳۶ و ۳۸
درجہ طول مشرقی کے درمیان میں لگایا ہے۔ ریورنڈ مسٹر فاسٹر کہتے ہیں ۔ کہ نبایوت کی اولا د عریبیا پیٹرا
سے مشرق کی طرف عریبیا ڈیزرٹا تک اور جنوب کی طرف خلیج الامتک و حجاز تک پھیل گئی تھی ۔
اسٹریبر کے بیان سے پایا جاتا ہے کہ نبایوت کی اولاد نے اس سے بھی زیادہ ملک گھیر لیا تھا۔ اور
مدینے تک اور بند ر حور اور بندر نیبو تک جو بحر قلزم کے کنارے پر ہے۔ اور مدینے سے جنوب مغرب
میں واقع ہے۔ ان کی عمل داری ہو گئی۔ ریورنڈ مسٹر فاسٹر کہتے ہیں کہ اس مختصر بیان سے ظاہر ہوتا ہے
ولا دصرف پتھر یلے میدانوں میں نہیں پڑی رہی بلکہ حجاز اور منجد کے بڑے بڑے
ضلعوں میں پھیل گئی ۔
۔
ممکن ہے کہ رفتہ رفتہ نبایوت کی اولا د عرب کے بہت بڑے حصے میں پھیل گئی ہو۔ الا یہ بات کہ
نبایوت کی سکونت اور اس کی اولاد کی سکونت عرب ہی میں تھی ۔ بخوبی ثابت ہے۔
دوسرا بیٹا قیدار نبایوت کے پاس جنوب کی طرف حجاز میں آباد ہوا۔ کی ۔
ریورنڈ مسٹر فاسٹر لکھتے ہیں کہ اشعیا نبی کی کتاب سے بھی صاف صاف قیدار کا مسکن حجاز : ن حجاز ثابت
ہوتا ہے۔ جس میں مکہ اور مدینہ بھی شامل ہے۔ اور زیادہ ثبوت اس کا حال کے جغرافیے میں شہر الحذر
اور بنت سے پایا جاتا ہے۔ جو اصل میں القیدار اور بنا یرث ہیں۔ یورنیس اور بطلمیوس اور پلینے اعظم
اے معنی لفظ قیدار صاحب الابل ۔ ابن خلدون جلد دوم صفحہ ۳۳۱ - لفظ قیدار کے معنی ہیں اونٹوں والا ۔ معلوم ہوا کہ
قیداری حضرت اسماعیل کے ولی عہد اور معتنی ب شخص تھے۔ آپ کا نام بھی عرب اور اس کی عرب اور اس کی خصوصیات ۔ یات سے عجیب
مناسبت رکھتا ہے۔
به

حقائق الفرقان
۲۷۵
سُورَةُ الدِّينِ
کے زمانوں میں یہ قو میں حجاز کی باشندہ تھیں ۔ کیڈری یعنی فیڈری۔ دری مخفف قیدری اور گڈ رو نا ئینی
یعنی قیداری کد ریتی یعنی فیڈری۔ دیکھو ہسٹری جغرافیہ جلد اول صفحہ ۲۴۸ - پس بخوبی ثابت ہے کہ
قیدار حجاز میں آباد تھا۔ کا تری پی کاری نے اپنے نقشے میں قیدار کی آبادی کا نشان ۲۶ و ۲۷ درجه عرض
شمالی اور ۳۷ و ۳۸ درجه طول شرقی کے درمیان میں لگایا۔
تیسرا بیٹا ادبیل ہے۔ بموجب سند جو زیکسن کے ادبیل بھی اپنے ان دونوں بھائیوں کے
ہمسائے میں آباد ہوا۔
چوتھا بیٹا مبسام ہے مگر اس کی سکونت کے مقام کا پتہ نہیں ملتا۔
پانچواں بیٹا مشماع ہے۔ مسٹر فاسٹر کا یہ قیاس صحیح ہے کہ عبرانی میں جس کو مشماع لکھا ہے۔ اسی کو
یونانی ترجمہ سیٹو الجینٹ میں مسلما اور جوزیفس نے مسماس اور بطلمیوس نے مسمیز لکھا ہے اور عرب میں
اسی کی اولا د بنی مسما کہلاتی ہے۔ پس کچھ شبہ نہیں کہ یہ بیٹا اولا قریب مسجد کے آباد ہوا۔
چھٹا بیٹا دو ماہ تھا۔ مشرقی اور مغربی جغرافیہ دان قبول کرتے ہیں کہ یہ بیٹا تہامہ میں آباد ہوا تھا۔
معجم البلدان میں لکھا ہے کہ دومۃ الجندل کا نام واقدی کی حدیث میں دو ماہ الجندل آیا ہے۔ اور
ابنِ ثقیفہ نے اس کو اعمال مدینہ میں گنا ہے۔ اس کا نام دوم ابن اسمعیل ابن ابراہیم کے نام پر ہوا۔ اور
زجاجی کہتا ہے کہ اسمعیل کے بیٹے کا نام دومان ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ اس کا نام دمہ تھا۔ ابن کلبی کہتا کہ اس نام دمہ تھا۔ ابن
ہے کہ دو ماہ اسمعیل کا بیٹا تھا۔ جب تہامہ میں حضرت اسماعیل کی بہت سی اولاد ہوگئی تو دو ماہ وہاں سے
نکلا اور بمقام دومہ قیام کیا اور وہاں ایک قلعہ بنایا اور اس کا نام دو ماہ اپنے نام پر رکھا۔ اور ابو عبید سکونی
کا قول ہے کہ دومۃ جندل قلعہ اور گاؤں شام اور مدینے کے درمیان میں ہیں۔ قریب جبل طی کے اور
دومہ وادی قرارمی کے گاؤں میں سے ہے۔ مسٹر فاسٹر بھی اس کو تسلیم کرتے ہیں اور اب تک یہ ایک
مشہور جگہ عرب میں موجود ہے۔
ساتواں بیٹا مستا تھا۔ یہ بیٹا حجاز سے نکل کر یمن میں آباد ہوا۔ اور یمن کے کھنڈرات میں اب
تک مستا کا نام قائم ہے۔ کا تری پی کاری نے اپنے نقشے میں اس مقام کا نشان ۱۳ درجے اور ۳۰ دقیقے

حقائق الفرقان
۲۷۶
سُورَةُ الدِّينِ
عرض شمالی اور ۴۳ درجے اور ۳۰ دقیقے طول شرقی میں قائم کیا ہے۔ اسمعیل اور ان کی تمام اولا د حجاز
میں تھی ۔ بلا شبہ جب اولاد جوان ہوئی اور کثرت ہو گئی ۔ تب مختلف مقاموں میں جا کر سکونت
اختیار کی ۔ مگر عمدہ بات قابلِ غور یہ ہے کہ سب کا پتہ عرب ہی میں یا حجاز میں یا حجاز کے آس پاس پایا
جاتا ہے۔
آٹھواں بیٹا حدر۔ اس کو عہد عتیق میں حداد بھی لکھا ہے۔ یمن میں شہر حدیدہ اب تک اسی کا مقام
بتلا رہا ہے۔ اور قومِ حدیدہ جو یمن کی ایک قوم ہے۔ اس کے نام کو یاد دلاتی ہے۔ زہیری مؤرخ کا بھی
یہی قول ہے اور مسٹر فاسٹر بھی اسی کو تسلیم کرتا ہے۔
نواں بیٹا تیا تھا۔ اس کی سکونت کا مقام مجد ہے اور بعد کو رفتہ رفتہ خلیج فارس تک پہنچ گیا۔
دسواں بیٹا یطور تھا۔ مسٹر فاسٹر بیان کرتے ہیں کہ اس کا مسکن جدور میں تھا۔ جو جبل کسیونی کے
جنوب اور جبل الشیخ کے مشرق میں واقع ہے۔
گیارہواں بیٹا نا فلیش تھا۔ مسٹر فاسٹر جو زیفس اور تورات کی سند سے لکھتے ہیں کہ عریبیا ڈیزرٹا
میں اُن کی نسل کے نام سے آباد تھے ۔
بارہواں بیٹا قید ماہ۔ انہوں نے بھی یمن میں سکونت اختیار کی ۔ مؤرخ مسعودی نے لکھا ہے کہ
اصحاب الرس اسمعیل کی اولاد میں سے تھے اور وہ دو قبیلے تھے۔ ایک کو قدمان اور دوسرے کو یا مین
کہتے تھے۔ اور بعضوں کے نزدیک رعویل اور یہ یمن میں تھے۔
اب اس تحقیقات سے جو جغرافیے کے رُو سے نہایت اطمینان کے قابل ہے دو باتیں ثابت ہو
گئیں ایک یہ کہ حضرت اسماعیل اور ان کی تمام اولا د عرب میں آباد ہوئی اور دوسرے یہ کہ مرکز اس
خاندان کی آبادی کا مجاز تھا۔ جہاں اسمعیل کی مقدم اولا د کا مسکن ہوا تھا اور پھر اُس مرکز سے اور طرف
عرب میں پھیلے۔ پس ثابت ہوا کہ حضرت اسمعیل نے حجاز میں سکونت اختیار کی تھی اور اسی کا قدیم نام
فاران ہے جو حضرت موسیٰ اور حضرت حبقوق نے اپنی اپنی بشارتوں میں بتایا۔

حقائق الفرقان
۲۷۷
سُورَةُ الدِّينِ
عیسائیوں کے اعتراض
اگر چہ یہ بات نہایت صفائی سے ظاہر ہے کہ وادی حجاز اور وادی فاران دونوں ایک ہیں ۔ اور
اسمعیل کی اولاد کے ٹوٹے پھوٹے کھنڈر اس کی گواہی دے رہے ہیں ۔ مگر با ایں ہمہ عیسائی اس کو تسلیم
نہیں کرتے۔ اور موقع فاران کی نسبت مفصلہ ذیل تین رائیں قرار دیتے ہیں۔
ا۔ یہ کہ وہ اس وسیع میدان کو جو بیر شبع کی شمالی حد سے کوہ سینا تک پھیلا ہوا ہے۔ فاران
کہتے ہیں ۔
۲۔ قادیش جہاں ابراہیم نے ( بیر شبع ) کھودا اور فاران ایک ہیں ۔
ملی ہیں ۔
فاران اسی وادی کا نام ہے جو سینا سے غربی نشیب پر ہے ۔ جہاں قبریں عمارتیں اب
جواب
ا۔ بتاؤ یہاں اسمعیل اور اس کی صلبی اولا د کب آباد ہوئی ؟
۲ - کتاب ۳_۱۳ - ۲۵ و ۲۶ وہ سردار کنعان کو دیکھ کر پھرے تو بیابانِ فاران میں سے قادیش
میں پہنچے ( قادیش شمالی حد فاران کی ہے ) یادر ہے اس آیت کی اصل عبری عبارت یہ ہے۔ اِل مِن بَر
نے
فَارَانِ قَادَشِيه لفظی ترجمہ طرف وادی فاران کے بہ نیل مرام ۔ قادیش کے معنے ہائل کے بھی ہیں
دیکھو تر جمہ انقلس ۔
فاران تین ہیں ۔ ایک حجاز میں ۔ دوسرا طور یا سینا کے پاس تیسر اسمرقند میں ۔ سمرقند والا فاران
مبحث سے خارج ہے۔ اور جو فاران طور یا سینا کے قرب میں واقع ہے۔ وہ فاران نہیں جو ابراہیم کے
وقت تھا۔ وہ نہیں جس کا تو رات میں ذکر ہے۔ وہ نہیں جہاں ہاجرہ نے اسمعیل کے ہمراہ بیر شبع میں
راستہ گم کر کے اقامت کی اور وہ نہیں جہاں ابتداء اسمعیل کی اولاد آباد ہوئی ۔ وہ نہیں جہاں سے بعد
سعیر خدا نے ظہور کیا۔

حقائق الفرقان
۲۷۸
سُورَةُ الدِّينِ
ہاں بلاشبہ زمانے کے دور میں اسمعیل کی اولا د حجاز سے نکل کر تمام عرب میں خلیج فارس تک پھیل
گئی۔ پس اگر حجاز کے سوا اور جگہ سے پرانے ایسے کھنڈرات ملے ہوں جو بنی اسمعیل کے ناموں کے
مشابہ ہوں یا مطابق تو وہ اس نفس الامری بات کو اٹھا سکتے ہیں کہ اسمعیل حجاز میں آباد ہوا۔ جو فاران سینا
کے مغرب میں ہے۔ اور جس کے آثار ملے ہیں ۔ وہ توریت کا فاران نہیں ۔ موسیٰ کے زمانے میں اس
کا وجود نہ تھا۔ موسیٰ مصر سے نکلے اور بحر احمر سے پار ہوئے ۔ تو شور میں پہنچ کر سن کو طے کر کے افیدیم
میں ٹھہرے وہاں کتاب ۲۔۷ لغایت ۸ میں ہے عمالیق آن کر اترے۔اس سے ثابت ہوتا ہے۔
عمالیق افیدیم کی نہ تھی۔ یہاں یا درکھو کہ افیدیم کوہ سینا کے مغرب اور مصر کے شرق میں ہے۔ پھر افیدیم
سے مو سے مشرق کی طرف سینا کو چلے اور سینا میں پہنچے ۔ اس سینا کے غربی فاران کا ذکر موسیٰ نے
نہیں کیا۔ پھر سینا سے آگے بڑھے اور شمال مشرق کو چلے ۔ اس راہ میں حضرت موسیٰ کہتے ہیں۔
بنی اسرائیل بیابان سے نکلے اور بادل بیابان فاران میں ٹھہر گیا۔ ( گفتی باب ۱۰ آیت ۱۲)
اس تقریر سے ثابت ہو گیا کہ حضرت موسیٰ کے وقت فاران کوہ سینا کے شمال مشرق میں
قادیش کے قریب واقع تھا اور وہی حجاز کا بیابان ہے ۔ نہ غربی نشیب سینا کا ۔ البتہ ایسا معلوم ہوتا
ہے۔ عرب کی ایک قوم جو فاران بن حمیر کی اولاد میں سے تھی اور بنی فاران کہلاتی تھی کسی
زمانے میں سینا کے مغرب میں آباد ہوئی اور اس سبب سے وہ مقام فاران مشہور ہو گیا۔ یہ وہ
فاران نہیں جس کا ذکر تو رات میں ہے۔ (خطبات الاحمدیہ بتبدیل یسیر )
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۷ تا صفحه ۲۱۴)
تین اور زیتون۔ ان دو چیزوں کو قسمیہ بطور شہادت کے اس لئے بیان کیا کہ علاوہ غذا کے
جسمانی امراض کے لئے بھی بطور دوا کے یہ دونوں چیزیں استعمال کی جاتی ہیں۔ کبھی طبیب تین تجویز
کرتا ہے تو کبھی تبدیل نسخہ کے لئے زیتون مفید سمجھتا ہے۔ زیتون کو مؤخر اور تین کو مقدم ذکر کرنے کی
وجہ انشاء اللہ تعالیٰ آگے بیان ہوگی ۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ قادیان مورخه ۱۵ را گست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۲)

حقائق الفرقان
۲۷۹
سُورَةُ الدِّينِ
۳، ۴۔ وَطُورِ سِينِينَ - وَهُذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ -
ترجمہ اور طور سینین کی ۔ اور اس امن والے شہر کی ۔
تفسیر۔ ایک زمانہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے نبوتوں کے توسط سے اپنے تخت کو بنی اسرائیل کے لئے
طور سینین اور ملک شام کی طرف بچھایا۔ اور اب دوسرے زمانہ میں اپنی حکمت اور مصلحت کی بناء پر
بنی اسمعیل اور تمام دنیا کے لئے اپنے تخت کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توسط سے بلد اللہ
الامین میں تجویز فرمایا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ را گست ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۲)
-۵- لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ -
۵۔
ترجمہ ۔ بے شک ہم نے پیدا کیا آدمی کو عمدہ سے عمدہ ترکیب پر۔
تفسیر۔ اَحْسَنِ تَقویم کے لفظ میں یہ بیان فرمایا ہے کہ ذراسی بے اعتدالی سے انسان تقویم کے
اعتدال سے یکسو ہو کر جسمانی طور پر بیمار ہو جاتا ہے۔ تین یا زیتون کا نسخہ تجویز کرنا پڑتا ہے۔ ایک
سے اچھا نہ ہو تو دوسرا بدلنا پڑتا ہے۔ یہی حال روحانیت کی تقویم کا بھی ہے کہ گناہوں میں مبتلا ہو کر
انسان اسفل السافلین میں جا گرتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۲)
بعض لوگ احْسَنِ تَقْوِيمٍ (التین : ۵) کے یہ معنے کرتے ہیں کہ انسان کو خوبصورت بنایا مگر بعض
انسان تو سیاہ رنگ اور بدصورت بھی ہوتے ہیں۔ بلکہ اس کے معنے یہ ہیں کہ ہر چیز کو اس کے قابو میں کر
دیا۔ سرکس میں کسی نے تماشہ دیکھا ہو گا کہ کیسے کیسے کام جانوروں سے لیتے ہیں ۔ یہ سب اللہ کے
الفضل جلد نمبر ۱۸ مورخه ۱۵ را کتوبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
احسان ہیں ۔
- ثُمَّ رَدَدْنَهُ أَسْفَلَ سَفِلِينَ -
ترجمہے۔ پھر اس کو پھینک دیا نیچے سے نیچے (اس کی بداعمالی کے سبب سے ) ۔
تفسير رددنہ میں یہ اشارہ فرمایا کہ بادشاہیاں چھن جاتی ہیں ۔ محتاجیوں کے قصر میں جا
پڑتے ہیں نبوتیں منتقل ہو جاتی ہیں۔ ایک قوم نالائق ہوتی ہے۔ تو محروم رکھی جاتی ہے اور اس کی جگہ

حقائق الفرقان
۲۸۰
سُورَةُ الدِّينِ
اللہ تبارک و تعالی دوسری قوم کو منتخب فرماتا ہے۔ جیسا کہ بنی اسرائیل اور بنی قیدار کا حال ہوا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۲)
تا ۹ - إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ - فَمَا
يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ - أَلَيْسَ اللهُ بِأَحْكَمِ الْحَكِمِينَ -
ترجمہ۔ مگر وہ لوگ جنہوں نے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے تو ان کے لئے بے انتہا اجر ہے۔
( تو اے آدمی ) ان سب باتوں کے بعد دین میں تجھے کون جھوٹا سمجھے یا دین کی تکذیب پر کونسی چیز
تجھے آمادہ کرتی ہے۔ کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں ۔
تفسیر۔ یہ استثناء بڑا ضروری تھا اور اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ نئی نبوت کے
قائم ہونے کے وقت پرانے نبی کے متبعین اگر موجودہ زمانہ کے مرسل کو بھی قبول کر لیں
گے ۔ تو ان کا اجر ممنون یعنی منقطع نہ ہو گا بلکہ دوسرے مقام میں فرمایا ہے کہ يُؤْتِكُمْ
كِفْلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِه (الحدید : ۲۹) یعنی دوہرے اجر ملیں گے۔ اگلے بھی اور پچھلے بھی ۔
معنے دین کے جزا سزا کے ہیں ۔ بَعْدُ بِالدِّینِ سے یہ مطلب ہے کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی ۔ جس
طرح کہا کرتے ہیں کہ كَمَا تُدِينُ تُدَان یعنی جس طرح تم ہمارے ساتھ معاملہ کرو گے اسی طرح
ہم بھی تم سے کریں گے ۔
سورہ شریفہ بہت چھوٹی ہے۔ مگر ایک ایک لفظ سے اشارات یہ پائے جارہے ہیں کہ انتقال
نبوت بنی اسرائیل سے بنی اسمعیل میں جو ہوا۔ تو حق اور حکمت کے ساتھ ہوا۔ بے وجہ نہیں ہوا۔ طبیب
نے نسخہ تبدیل کیا تو سوچ سمجھ کر ہی کیا۔
فَمَا يُكَذِّبُكَ - اب اے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تیری تکذیب سے ان کو کیا فائدہ؟ جبکہ جزا
سزا، یا یوں کہو کہ مرض کی دوا موافق طبیعت کے ملی ہے۔ سورہ شریفہ کے مطلع میں تمہیدا تین کو زیتون
پر مقدم کر کے ذکر فرمایا تھا مؤخر کرنے میں ۔
تین ، سینین ، بلد الامین، مقفہ بھی ہو جاتا مگر نہ کیا وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ زیتون سے

آج 10 میں سے 10 باقی