سُوْرَۃُ التِّیْنِ
حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2
حقائق الفرقان
۲۸۱
سُورَةُ الدِّينِ
تشبیہہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دی ہے جو بعد میں آنے والے تھے اور فوائد
اور نفع رسانی کی رو سے یہ نسبت انجیر کے زیتون میں منافع بہت زیادہ ہیں۔ کھانے کے علاوہ روشنی
کے کام میں بھی آتا ہے اور روشنی بھی ایسی کہ جس میں دھوئیں کا نام تک نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام نے
اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ
والے رکوع میں ۱۱ / ۱۸ زیتون سے مراد پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرار دے کر اس رکوع کی
جو تفسیر بیان فرمائی ہے اس کو براہین احمدیہ صفحہ ۱۷۷ میں ملاحظہ کر لیں ۔ مقام تو اس قسم کا تھا کہ اس
سارے بیان کو براہین سے ہم نقل کر دیتے مگر چوں کہ یہ صرف نوٹ ہی کے طور پر ہیں اس لئے
طوالت کے خیال سے صرف۔حوالہ پر کفایت کیا گیا۔
الَيْسَ اللهُ بِأَحْكَمِ الْحَكِمِينَ ۔ حاکموں پر جو حاکم ہوتا ہے۔ اس کا یہی کام ہوتا ہے کہ
حکمت اور مصلحت کی بناء پر ماتحت حکومتوں کو بدل دے۔ سورۃ شریف کا مکی ہونا یا مدنی ہونا مختلف فیہ
ہے۔ حضرة عباس فرماتے ہیں کہ مدینے میں نازل ہوئی ہے ممکن ہے کہ کچھ حصہ مکی اور کچھ مدنی ہو۔
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ ایک رات نماز عشاء میں سورۃ التین کو ایسی خوش الحانی او
اور
سہانی آواز سے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھا کہ بخدا آپ کی اس قرآن سے زیادہ خوش الحانی میں نے
کسی اور سے نہیں سنی۔ مسنون ہے کہ اس سورہ شریف کے ختم پر جواباً بَلَى وَ أَنَا عَلَى ذلِكَ مِنَ
الشَّاهِدِین کہا جاوے۔
بلد الأمين ۔ یہ تمہارا شہر جو دارالامن ہے خدا کی زبردست طاقت کا ایک عظیم الشان
نشان ہے۔ اس گھر کا بنانے والا ابراہیم علیہ السلام تھا۔ جو ابوالملت کہلاتا ہے۔ اس کے دشمنوں نے
ان کے ہلاک کرنے کے لئے کیا کیا منصوبے کئے مگر بالآخر خدا کا ہاتھ اپنا کام کر گیا۔ اور حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے دشمنوں کا کوئی نام و نشان بھی نہیں جانتا اور آپ کی ذریت اس قدر ہے کہ اسے
کوئی گن نہیں سکتا اسی طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کا حال ہوگا۔ یہ واقعات اہل مکہ کو
حقائق الفرقان
۲۸۲
سُورَةُ الدِّينِ
برنگ پیشگوئی سنائے گئے اور پہلی آیتوں میں جو نوح مراد لیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت نوح کے
طوفان کے وقت جو کبوتری خشکی کی خبر لائی اس کے منہ میں زیتون کی شاخ تھی اور دوسری نہج پر اس
سے مراد یہ لی گئی ہے کہ دراصل ان آیات میں حضرت مسیح اور موسیٰ علیہ السلام کے واقعات کو بتایا ہے
اور ان بشارتوں کی طرف توجہ دلائی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق فرمائی تھیں۔
چنانچہ کہا جاتا ہے کہ ان آیات میں ان عظیم الشان پیشگوئیوں کی طرف اشارہ ہے جو تو رات شریف
میں مذکور ہیں ۔ کتاب استثناء ۳۳ باب ۲ میں مسطور ہے۔ خداوند سینا سے آیا اور سعیر سے ان پر طلوع
ہوا۔ فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آیا اور اس کے داہنے ہاتھ
ایک آتشی شریعت ان کے لئے تھی ۔
اور حبقوق ۳ باب ۳ میں ہے ۔ ” آئے گا اللہ جنوب سے (یعنی مکہ سے ) اور قدوس فاران کے
پہاڑ سے (جو مکہ کا پہاڑ ہے ) اس کی ستائش سے زمین بھر گئی ۔ چنانچہ سینا سے حضرت موسیٰ" جیسا
صاحب شریعت نکلا۔ ساعید سے حضرت مسیح ظاہر ہوئے اور فاران سے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا ظہور ہوا ۔ ان آیات میں حضرت مسیح کا پتہ تین اور زیتون سے دیا گیا۔ وہ پہاڑ جس پر یروشلم
آباد ہے اس کے دوٹکڑے ہیں۔ ایک کو اب تک زیتون کی پہاڑی کہتے ہیں اور دوسرے کو تین کہتے
ہیں۔ اور ساعیر ان دونوں کے مجموعہ کا نام ہے۔ سوتین اور زیتون کے ذکر سے حضرت مسیح کی جائے
ظہور کا پتہ دینا منظور ہے کیونکہ زیتون پہاڑ کے پاس مسیح نے ایک گدھے کا بچہ منگوایا تھا اور اس کے
ذریعہ سے اپنی نسبت ایک بڑی پیشینگوئی کو ظاہر کیا تھا ( دیکھو لو تا ۱۹ باب ۳۰ متی ۲۱ باب اہمتی ۱۱
باب ۱) اور تین پہاڑی کے پاس ( جس کو تین اس وجہ سے کہتے ہیں کہ وہاں انجیر کے درخت تھے )
حضرت مسیح نے ایک معجزہ ظاہر کیا تھا ( دیکھو مرقس ۱۱ باب (۱۴) اور انجیر کا نشان دیکھنے پر ایک شخص
ایمان لایا ( یوحنا ا باب (۴۸)
طور سینا پر حضرت موسی کو خدا کی طرف سے احکام ملے اور ان پر تجلی النبی ہوئی ۔ امن والا شہر یعنی
حقائق الفرقان
۲۸۳
سُورَةُ الدِّينِ
مکہ معظمہ دشت فاران میں ہے۔ کیونکہ حضرت اسمعیل اور بی بی ہاجرہ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام اسی
سرزمین میں چھوڑ گئے تھے ( دیکھو پیدائش ۲۱ باب ۲۱)
اس دشت سے حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جلوہ گر ہوئے اور دس ہزار قد وسیوا قدوسیوں کے
ساتھ فتح مکہ کے دن مکہ میں تشریف لائے ۔ اور ان کے ہاتھ میں آتشی شریعت تھی ۔
یعنی مجرموں اور ستم گاروں کو شمشیر تیز کی نار میں بھسم کرنے آئے تھے۔ آپ ہی کے سبب سے
خدا جنوب سے آیا اور دنیا اس کی ستائش سے بھر گئی ۔
پس تين وَ زَيْتُونَ طُورِ سِينِينَ بَلَدُ الْآمِينَ ( یعنی شہر مکہ ) تین عظیم الشان انسانوں کی
یادگار ہیں ۔ جن کی ستائش ہزار ہا سال سے تمام عالم میں ہو رہی ہے۔ کیا امیر کیا غریب، کیا
بادشاہ کیا فقیر ان مقدس انفاس کی مدح و ستائش کو موجب برکت سمجھتا اور اُن کے فیوضات سے
مستفیض ہو رہا ہے۔
اور یہ بات اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو احسن تقویم میں پیدا کیا ہے اور
روحانی اور جسمانی دونوں حیثیتوں سے اس کو اعلیٰ سے اعلیٰ خلقت عطا ہوئی ہے۔ جن کے نمونے یہ
تینوں برگزیدہ انبیاء علیہم السلام ہیں۔ اور جن کی تبلیغ سے ہر ایک انسان اپنی فطرت پر قائم اور فطری
نقشے پر جمارہ سکتا ہے۔ مگر بد عملی اور بے ایمانی کی وجہ سے بھی انسان ایسا خراب ایسا بد اور ایسا غلیظ ہو
جاتا ہے کہ ارذل ترین حیوانات سے بھی پرے جارہتا ہے۔ ہاں جو لوگ ایمان اور اعمال صالحہ پر قائم
ہیں اور اس تنزل اور فساد سے محفوظ رہتے ہیں۔ وہ اجر غیر منقطع حاصل کرتے ہیں ۔ پس ایسے ایسے الہی
انتظامات انسان کے احسن تقویم میں پیدا کرنے پر بھی جو شخص خدا کے مقصد اور مصلحت حقہ پر نظر نہ
کرے اور آفرینش انسان کو بطور لہو و لعب سمجھے اور اس کو اعمال کے نتائج کے ملنے کا ذمہ وار اور جزا سزا
کا مورد نہ سمجھے بڑا ہی بے وقوف ہے۔ جزا اور یوم الجزا کی تکذیب کرتا ہے۔ حالانکہ وہ دنیا میں برابر
مطیع اور غیر مطیع بروں اور پھلوں کے انجام و عواقب کو دیکھتا ہے۔ جو دنیاوی حکام کی طرف سے ان کو جود کی
ملتے رہتے ہیں۔ تو کیا خدا تعالیٰ جو احکم الحاکمین ہے وہ انسان کو شتر بے مہار کی طرح چھوڑ دے گا اور
حقائق الفرقان
۲۸۴
سُورَةُ الدِّينِ
اس کے کاموں پر جانچ پڑتال نہ کرے گا اور مطیع اور غیر مطیع میں امتیاز نہ کرے گا اور یہی بھاری دلیل
ہے۔ جزا اور یوم الجزا کے قیام کی فَتَفَكَّرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَار -
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ اگست ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۳۲ تا ۳۳۴)