سُوْرَۃُ الْعَصْرِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۳۲۵
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
سُوْرَةُ الْعَصْرِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ عصر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
۲ تا ۴ ۔ وَ الْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصلِحَتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ -
ترجمہ ۔ قسم ہے زمانہ کی ۔ بے شک انسان بڑے گھاٹے میں ہے۔ ہاں جنہوں نے سچے دل سے اللہ
کو مانا اور بھلے کام کئے اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کرتے رہے۔ اور پیچھے لگے رہے صبر کرانے
کے ( یعنی نیکیوں پر جمے رہے اور بدیوں سے بچتے رہے۔ لوگوں سے بھی اس پر عمل کراتے رہے ) ۔
تفسیر۔ گھاٹے سے وہی بچتا ہے جو چار خصلتیں رکھے۔ (۱) ایمان (۲) عمل صالح (۳) حق
سکھلائے (۴) صبر کرے اور سکھلائے ۔ ( تشخیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۸)
دو صحابی آپس میں ملتے تھے تو کم از کم اتنا شغل کر لیتے تھے کہ اس سورۃ کو باہم سناویں۔سواس نیت
ہے کہ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ (1) (التوبه : ۱۰۰) کے ماتحت
رضا مندی کا حصہ مجھے بھی مل جاوے۔ میں بھی تمہیں یہ سورت سناتا ہوں ۔
فقرہ کے
عصر کہتے ہیں زمانہ کو جو ہر آن گھٹتا جاتا ہے۔ دیکھو میں کھڑا ہوں ۔ جو فقر میں کھڑا ہوں ۔ جو ھرہ بولا ۔ اب اس
لئے پھر وہ وقت کہاں ہے؟ قسم ہمیشہ شاہد کے رنگ میں ہوتی ہے۔ گویا بدیہیات سے نظریات کے
لئے ایک گواہ ہوتا ہے۔ تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان کی عمر گھٹ رہی ہے۔ جیسے کہ زمانہ کوچ کر رہا
ہے۔ عصر کی شہادت میں ایک یہ نکتہ معرفت بھی ہے۔ زمانہ کو گالیاں نہیں دینی چاہئیں ۔ جیسا کہ بعض
قوموں کا قاعدہ ہے فارسی لڑ ، ہے فارسی لٹریچر میں خصوصیت سے یہ برائی پائی جاتی ہے۔ اسی لئے حدیث شریف
میں آیا ہے۔ لَا تَسُبُّوا الدهر خدا جس کو گواہی میں پیش کرے۔ وہ ضرور عادل ہے۔ زمانہ برا نہیں۔
لے اور ان کی اچھی پیروی کرنے والے لوگ ۔ اللہ ان سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے ۔
حقائق الفرقان
۳۲۶
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
ہمارے افعال برے ہیں جن کا خمیازہ زمانہ میں ہم کو اٹھانا پڑتا ہے۔
عصر سے مراد نماز عصر بھی ہے۔ اس میں یہ بات سمجھائی ہے کہ جیسے شریعت اسلام میں نماز عصر
کے بعد کوئی فرض ادا کرنے کا وقت نہیں ۔ اسی طرح ہر زمانہ عصر کے بعد کا وقت ہے۔ جو پھر نہیں ملے
گا۔ اس کی قدر کرو۔
عصر کے معنے نچوڑ نے کے بھی ہیں ۔ گویا تمام خلاصہ اس صورت میں بطور نچوڑ کے رکھ دیا ہے۔
غرض عصر کو گواہ کر کے انسان کو سمجھایا گیا ہے کہ وہ ایک برف کا تاجر ہے۔ جو بات لڑکپن میں
ہے وہ جوانی میں نہیں ۔ جو جوانی میں ہے وہ بڑھاپے میں نہیں ۔ پس وقت کو غنیمت سمجھو۔ ائمہ نے بحث
کی ہے کہ جو نماز عمداً ترک کی جاوے۔ اس کی تلافی کی کیا صورت ہے۔؟ سو سچی بات یہی ہے کہ اس
کی کوئی صورت سوائے استغفار کے نہیں ۔ اسی واسطے اللہ تعالیٰ اس خسر کی تلافی کے لئے فرماتا ہے کہ
ایک تو ایمان ہو جس کا اصل الاصول ہے ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ۔ اسی واسطے میری آرزو
ہے کہ ہمارے واعظ اذان کے واعظ ہوں کہ وہ اسلام کا خاصہ ہے ۔ ایمان کیا ہے۔ اللہ کو ذات
میں بے ہمتا ، صفات میں یکتا ، افعال میں لَيْسَ كَمِثْلِہ یقین کیا جاوے ۔ چونکہ اس کے ارادوں
کے پہلے مظہر ملائکہ ہیں اس لئے ان کی تحریک کو تسلیم کیا جاوے۔ برہمو جو قوم ہے۔ یہ بڑی بری
زبان کے لوگ ہیں ۔ اسلام کے سخت دشمن ہیں ۔ میں حیران ہوتا ہوں ۔ جب لوگ کہتے ہیں کہ
یہ بڑے اچھے ہوتے ہیں ۔ یہ تو تمام انبیاء کومفتری قرار دیتے ہیں ۔ اس سے بڑھ کر اور کوئی
گالی کیا ہوسکتی ہے کہ خدا کے راستبازوں کو مفتری سمجھا جاوے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ مَنْ
أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا - (الانعام: ۲۲) ایک برہمو سے میں نے انبیاء کے دعوئی وحی حق
کے بارے میں پوچھا۔ تو اس نے کہا۔ دروغ مصلحت آمیز جس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ اس قوم کو
انبیاء کی نسبت کیسا گندہ خیال ہے۔ یہ لوگ اللہ کی صفات میں سے ایک صفت يُرْسِلُ رَسُولًا اور اس
کے متکلم ہونے کے قائل نہیں اور ملائکہ ماننا شرک ٹھہراتے ہیں۔ حالانکہ خدا نے انہیں عِبَادُ
مُكْرَمُونَ (الانبیاء: ۲۷) فرمایا ہے۔ اور جن پر وہ نازل ہوتے ہیں۔ ان کی نسبت فرما یا مَن يُطِيع
لے اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے۔ ۲۔ رب بندے ہیں۔
حقائق الفرقان
۳۲۷
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ الله - (النساء : (۸) پھر جزا وسزا کا ایمان ہے۔ وہ بہت سی نیکیوں کا سرچشمہ
ہے۔ ایک شخص نے مجھے کہا کہ آپ تو ابد الآباد غیر منقطع عذاب کے قائل نہیں ۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ
آخر ہم بھی تمہارے ساتھ آملیں گے۔ بازار میں جارہے تھے۔ میں نے کہا کہ روپے لو اور دو جوت کھا
لو۔ نہ مجھے کوئی جانتا ہے نہ تمہیں ۔ اس نے قبول نہ کیا کہ میری ہتک ہوتی ہے۔ میں نے کہا پھر جہاں
اولین آخرین جمع ہوں گے۔ وہاں یہ بے عزتی کیسے گوارا کر سکو گے ۔
پھر ایمان بالقدر تمام انسانی بلند پروازیوں کی جڑ ہے۔ کیونکہ جب یہ یقین ہو کہ ہر کام کوئی نتیجہ
رکھتا ہے۔ تو انسان سوچ سمجھ کر عاقبت اندیشی سے کام کرتا ہے۔ دیکھو إِمَاطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ
بھی ایمان کا ایک شعبہ ہے۔ اور اس سے انگریز قوم نے خصوصیت سے فائدہ اٹھایا ہے پشاور سے کلکتہ
تک رستہ صاف کیا تو کیا کچھ پایا۔ مسلمان اگر مسئلہ قدر پر ایمان مستحکم رکھتے تو ہمیشہ خوشحال رہتے۔
پھر جیسا ایمان ہو اسی کے مطابق اس کے اعمال صالحہ ہوں گے ۔ نماز، زکوۃ، روزہ ، حج،
اخلاق فاضلہ ، بدیوں سے بچنا۔ یہ سب ایمان کے نتائج ہیں ۔
پھر اسی پر مومن سبکدوش نہیں بلکہ اس کا فرض ہے کہ جو حق پایا ہے۔ اسے دوسروں کو بھی
پہنچائے ۔ اور اس حق پہنچانے میں جو تکلیف پہنچے اس پر صبر کرے اور صبر کی تعلیم دے۔ صوفیاء میں
ایک ملامتی فرقہ ہے۔ وہ بظاہر ایسے کام کرتا ہے۔ جس سے لوگ ملامت کریں۔ رنڈیوں کے گھروں
میں کسی دوست کے سامنے چلے جائیں گے۔ وہاں جا کر پڑھیں گے قرآن شریف اور نماز ۔ مگر رات
وہیں بسر کریں گے۔ حضرت صاحب نے مجھے فرمایا۔ کہ آمر بالمعروف اور نا ہی عن المنکر خود ملامتی فرقہ
ہوتا ہے۔ جب مومن کسی کو ؟ جب مومن کسی کو بری رسوم و عادات کی ظلمت سے روکے گا تو تاریکی کے فرزندوں سے
ملامت سنے گا۔ میرا حال دیکھ لو کہ ملامتی فرقے والے مجھ سے زیادہ بدنام ہو سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں۔ پس
مومن کو کسی فرقے میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں۔ بلکہ وہ حق کا مبلغ اور اس پر مستقل مزاجی اور
استقامت سے قائم رہے۔ پھر وہ ہر قسم کے دنیا و آخرت کے خسران سے محفوظ رہے گا۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳ فروری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱-۲)
ے جس نے رسول کا حکم مانا اور اس کی اطاعت کی بے شک اُس نے اللہ کی اطاعت کی ۔
حقائق الفرقان
۳۲۸
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
میں دیکھتا ہوں کچھ امراء ہیں ، کچھ علماء ، کچھ سجادہ نشین اور کچھ وہ لوگ ہیں جو قوم کے لئے
آئندہ کالجوں میں تعلیم پانے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔ یہ لوگ اگر ست ہوں تو عوام مخلوقات کا کیا حال
ہو سکتا ہے۔ اس واسطے میں نے یہ سورۃ عصر پڑھی تھی۔ میرا مقصد اس کے پڑھنے سے یہ بتانے کا ہے
کہ زمانہ جس طرح کی تیزی سے گزر رہا ہے۔ اسی طرح ہماری عمریں بھی گزر رہی ہیں ۔ یعنی عصر کا
آناً فاناً گزرنا ہماری عمروں پر اثر ڈال رہا ہے۔
اللہ نے اس کا یہ علاج بتایا ہے کہ تمہیں زمانہ کی پرواہ نہ ہوا گر ہمارا حکم مان لو۔ وہ حکم یہ ہے کہ
مومن بنو اور عملِ صالحہ کرو ۔ دوسروں کو مومن بناؤ اور حق کی وصیت کرو اور پھر حق پہنچانے میں تکالیف
سے نہ ڈرو۔
یہ وہ سورۃ ہے کہ صحابہ کرام جب باہم ملتے تو اس سورہ کو پڑھ لیا کرتے ۔ تم اور ہم بھی آج ملے
ہیں۔ اس لئے اسی سنت کریمہ کے مطابق میں نے بھی اس کو پڑھا ہے اور میں تمہیں یقین دلاتا ہوں
( تم میرے دل کو چیر کر نہیں دیکھ سکتے نہ اس کا لکھا پڑھ سکتے ہو۔ البتہ میری زبان کے اقرار سے
پوچھے جاؤ گے اور اس سے اگر نفع اٹھاؤ۔ تو تمہارا بھلا ہو گا ) ۔ میں جس ایمان پر قائم ہوں وہ وہی ہے
جس کا ذکر میں نے لا اله الا اللہ میں کیا ہے۔ میں اللہ کو اپنی ذات میں واحد صفات میں یکتا اور
افعال میں لیس کمثل اور حقیقی معبود سمجھتا ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ کے ملائکہ پر ایمان لاتا ہوں جو اللہ
نے پیدا کیے ہیں ۔ اور تمام ان رسولوں اور کتابوں پر جو اللہ تعالیٰ نے بھیجیں ایمان رکھتا ہوں۔ میرا
یقین ہے کہ تمام انبیاء تمام اولیاء اور تمام انسانی کمالات کے جامع لوگوں میں ایک ہی ہے جس کا نام محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ میرے واہمہ کے واہمہ میں بھی نہیں آتا کہ کوئی اور ہو۔ حضرت
صاحب کا ایک شعر یاد آ گیا ہے۔
ه
به
ای در انکار و شکی از شاہ دیں خادمان و چاکرانش را بین !
ہم جب دیکھتے ہیں کہ صحابہ کرام کیسے پاک گروہ تھے اور مجدد کیسے ۔ یہ تو قصے کہانی بات ہو جاتی ۔
ے اے وہ شخص جو دین کے بادشاہ (یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم ) کی ذات بابرکات کے بارہ میں شک وانکار میں
مبتلا ہے تو ذرا ان کے خادموں اور نوکروں کو تو ملاحظہ کر۔
حقائق الفرقان
۳۲۹
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
لیکن تمہار ا وجود اس گاؤں میں گواہی ہے کہ احمد کا غلام بننے سے کیا فضل آتا ہے میں تم کو اب اس بات
کی طرف متوجہ کرتا ہوں کہ میرے پھر تقریر کرنے تک تمہیں کوئی بات سنائے یا تقریر کرے۔ تو یاد یا
رکھو ہمارا معیار یہ ہوگا کہ ان مذکورہ بالا عقائد کے موافق کوئی بات ہو یا اس کی تفصیل ہو تو ہماری طرف
سے ہے اور اگر اس کے خلاف کسی کے منہ سے نکلے تو وہ ہمارے عقائد کے مطابق نہیں۔ اسلام چونکہ
حق کے اظہار کے لئے آیا ہے۔ جیسا کہ اس سورہ شریف سے ظاہر ہے۔ اس لئے جہاں دین کی بہت
سی باتیں پہنچانی پڑتی ہیں۔ وہاں ہم تم کو دنیا کے متعلق بھی ایک مختصر سی بات سناتے ہیں اور وہ بھی
در اصل دین ہی کی بات ہے وہ یہ ہے کہ
دنیا کا کام امن پر موقوف ہے۔ اور اگر امن دنیا میں قائم نہ رہے تو کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ جس قدر
امن ہوگا۔ اسی قدر اسلام ترقی کرے گا ۔ اس لئے ہمارے نبی کریم امن کے ہمیشہ حامی رہے۔ آپ
نے طوائف الملوکی میں جو مکہ معظمہ میں تھی اور عیسائی سلطنت کے تحت جو حبشہ میں تھی ۔ ہم کو یہ تعلیم دی
کہ غیر مسلم سلطنت کے ماتحت کس طرح زندگی بسر کرنی چاہیے۔ اس زندگی کے فرائض سے ”امن“
ہے۔ اگر امن نہ ہو تو کسی طرح کا کوئی کام دین و دنیا کا ہم عمدگی سے نہیں کر سکتے ۔ اس واسطے میں تاکید
کرتا ہوں کہ امن بڑھانے کی کوشش کرو۔ اور امن کے لئے طاقت کی ضرورت ہے۔ وہ گورنمنٹ
کے پاس ہے۔ میں خوشامد سے نہیں بلکہ حق پہنچانے کی نیت سے کہتا ہوں کہ تم امن پسند جماعت بنوتا
تمہاری ترقی ہو۔ اور تم چین سے زندگی بسر کرو۔
اس کا بدلہ مخلوق سے مت مانگو۔ اللہ سے اس کا بدلہ مانگو۔ اور یاد رکھو کہ بلا امن کوئی مذہب نہیں
پھیلتا اور نہ پھول سکتا ہے۔
میں اس کے ساتھ یہ بھی کہتا ہوں کہ حضرت صاحب کی کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ گورنمنٹ
کے اس احسان کے بدلہ میں ہم اگر امن کے قائم کرنے میں کوشش کریں تو اللہ تعالیٰ اس کا نتیجہ ہم کو
ضرور دے گا اور اگر ہم خلاف ورزی کریں گے تو اس کے بد نتیجے کا منتظر رہنا پڑے گا۔
دوسری بات جو سمجھاتا ہوں ۔ وہ یہ ہے کہ باہم محبت بڑھاؤ۔ اور بغضوں کو دور کر دو۔ اور یہ محبت
حقائق الفرقان
۳۳۰
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
بڑھ نہیں سکتی جب تک کسی قدر تم صبر سے کام نہ لو۔ اور یاد رکھو۔ صبر والے کے ساتھ خدا خود آپ ہوتا
ہے۔ اس واسطے صبر کنندہ کو کوئی ذلت و تکلیف نہیں پہنچ سکتی ۔
تیسری بات جو میں کہنی ضروری سمجھتا ہوں۔ وہ یہ ہے کہ حضرت صاحب نے فتح اسلام میں
پانچ شاخوں کا ذکر کیا ہے۔ اور ان پانچ شاخوں میں چندہ دینے کی تاکید کی ۔ مثلاً آپ کی تصانیف کی
اشاعت اشتہارات کی اشاعت ۔ آپ کے لنگر خانہ کو مضبوط کرنے کی تاکید اور مہمان خانہ کی ترقی کی
طرف توجہ اور آمد و رفت پر بعض وقت جو خرچ پڑتے ہیں ۔ ان کے لئے مکان بنانے پڑتے ہیں۔
ان میں انفاق کرنے کی تاکید آپ نے فرمائی ہے۔ میں اس تاکید پر تاکید کرتا ہوں کہ ہمارا
مہمان خانہ کسی قدر آپ لوگوں کی سستی کا مظہر ہے۔ میں جس طرح دیکھتا ہوں کہ ایک مدرسہ چلتا ہے۔
لنگر اور دینی مدرسہ بہت کمزور رنگ میں ہے۔
ہمارے بھائیوں کو توجہ چاہیے کہ ان دونوں امور کی طرف بہت کوشش کریں اور انفاق سے کام
لیں ۔۔۔۔ میں یہ باتیں اس لئے بتاتا ہوں کہ تم کو دین اور دنیا دونوں کا وعظ کروں۔ یہ نہیں کہ مجھے دنیا
کی غرض ہے۔ کیونکہ میری عمر کا بہت بڑا حصہ اللہ کے فضل سے گزرا ہے۔ یہ تھوڑے دن جو باقی ہیں۔
میں مخلوق سے سوال کرنے میں اپنی ہمت کو ضائع نہیں کرتا۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۲۳ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۴۳)
يه سورة ( وَالْعَصْرِ ) میں نے بار ہا لوگوں کو سنائی ہے چھوٹی سے چھوٹی سورۃ جو ہر شخص کے لئے
بابرکت ہو خدا تعالیٰ کی کتاب میں میرے خیال میں اس کے سوا اور نہیں آئی۔ قرآن کریم کے ہر ایک
فقرہ سے اللہ تعالیٰ کے فضل اور محض فضل سے سارے جہان کی تعلیم و تربیت اور پاک تعلیم و تربیت
حاصل اور ضرور حاصل ہو سکتی ہے۔ مگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عادت تھی کہ جب آپس
میں ملتے تھے تو اس سورۃ کو پڑھ لیتے تھے۔ ممکن ہے کہ میری آواز سب لوگوں کے کان میں نہ پہنچے
کیونکہ میں بیمار ہوں ۔ صبح سے اب تک خطوط پڑھتا تھا تھک گیا ہوں اور بوڑھا بھی ہوں جو لوگ دور
ہیں اور ان کے کانوں میں میری آواز نہیں پہنچ سکتی ان کے کانوں میں وہ لوگ جو سنتے ہیں پہنچادیں۔
حقائق الفرقان
۳۳۱
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
اور کوشش کریں کہ سب کے کانوں تک اس سورۃ کی آواز ضرور پہنچ جائے جو سنتے ہیں وہ اس شکریہ میں
دوسروں تک پہنچائیں یہ بڑی مختصر سورۃ ہے۔ پہلی بات اس سورۃ شریفہ میں یہ ہے کہ
وَالْعَصْرِ عصر ایک زمانہ کو کہتے ہیں۔ ہر آن میں پہلا زمانہ فنا اور نیا پیدا ہوتا جاتا ہے۔ ہر وقت زمانہ کو
فنا لگی ہوئی ہے۔ کل کا دن ۲۶ ۔ کا دن ۲۶ دسمبر ۱۹۱۲ ءاب کبھی نہیں آئے گا۔ ۲۷۔ دسمبر ۱۹۱۲ ء آج کے بعد
کبھی دنیا میں نہ آئے گا ۔ آج کی صبح اب کبھی نہ آئے گی ۔ یہ زمانہ بڑا بابرکت ہے۔ یہ جو آ ر یہ لوگ کہا
کرتے ہیں کہ زمانہ مخلوق نہیں اور جو قدیم ہے وہ فنا نہیں ہوتا۔ وَالْعَصْرِ کا الفظ ان کے لئے خوب رد
ہے۔ میں جس زمانہ میں بولا ۔ وہ اب چلا بھی گیا۔ اور جس میں آگے بولوں گا۔ وہ ابھی پیدا بھی نہیں
ہوا۔ زمانہ کو غیر مخلوق ماننے والوں کے لئے کیسا عمدہ رد ہے۔ زمانہ کو جہاں تک لیے جائیں۔ ایک حصہ
مرتا جاتا ہے۔ ایک حصہ پیدا ہوتا جاتا ہے۔ اس مرنے اور پیدا ہونے کے سوا اور کچھ بھی نہیں۔ ایک
فائدہ عصر میں یہ ہے کہ ہر ایک وقت جو انسان پر گزرتا ہے اس کو فنا لازم ہے۔ اس طرح انسان کے
اجزاء بھی ہر آن میں فنا ہوتے ہیں اور ہر آن نئے اجزاء پیدا ہوتے ہیں ۔ اس طرح ایک نئی مخلوق
بن کر انسان اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔ جب میں جوان تھا میرے سب بال سیاہ تھے ۔
آج کوئی بال سیاہ نہیں ۔ جب ہم نئی حالت میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں ۔ تو ہر وقت اللہ تعالیٰ
کے محتاج ہیں ۔ مجھ میں بینائی کی قوت ہے۔ اگر بینائی رک جائے تو کیا کیا جائے؟ غرض کہ ہر آن
اللہ تعالیٰ کے محتاج ہیں ۔ لا الہ الا اللہ کے معنے ہیں کہ ہر آن میں تم ہمارے محتاج ہو۔ اگر میر افضل و
کرم نہ ہو تو تم کچھ بھی نہیں۔
ایک بات عصر میں یہ ہے کہ لوگ زمانہ کو برا کہتے ہیں۔ شاعروں نے تو یہ غضب کیا کہ دنیا کا ہر
ایک دکھ اور مصیبت زمانہ کے سر تھوپ دیا۔ خدا تعالیٰ کا نام ہی درمیان سے نکال دیا۔ گردش روزگار کی
اس قدر شکایت کی ہے کہ جس کی حد نہیں ۔ گویا ان کا دارو مدار ، ان کا نافع اور ضار سب کچھ زمانہ ہی
ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ زمانہ کی شکایت نہ کرو۔ یہ بھی قابلِ قدر چیز ہے۔ عصر کے بعد پھر کوئی وقت
نہیں ہوتا ۔ جو ہم فرض نماز ادا کریں۔ میرا یقین ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی غرض
حقائق الفرقان
۳۳۲
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
ہے کہ اب قرآن آن شریف جیسی کتاب اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جا علیہ و آلہ وسلم جیسا رسول جس کے جانشین ہمیشہ
ہوتے رہیں گے اب دنیا میں نہ آئے گا۔ عصر سے مراد حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
جانشینوں کا زمانہ ہے۔ اب اور کے لئے زمانہ نہیں رہا۔ یہاں تک کہ دنیا کا زمانہ ختم ہو۔
إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ ۔ جس طرح زمانہ گھاٹے میں ہے، اسی طرح انسان ۔ ایک شخص مجھ سے
کہنے لگا کہ زمانہ قدیم ہے۔ میں نے کہا جب تم ماں کے پیٹ اور باپ کے نطفہ میں تھے۔ وہ وقت
اب ہے اور جب تم مرو گے۔ وہ زمانہ اب موجود ہے؟ کہا نہیں ۔ میں نے کہا۔ ایک موجود ہے۔ وہ
معدوم ہے۔ وہ موجود ہوگا۔ انسان کا جسم ایک برف کی تجارت ہے۔ اسی طرح زمانہ ہے ۔ إِلَّا الَّذِينَ
امَنُوا - گھاٹے میں تو سب ہیں ۔ مگر ایک شخص مستثنی ہے۔ وہ کون؟ ایماندار کہ اس کو گھا ٹا نہیں ۔ ایمان کہاس گھاٹ
کیا ہے؟ غیب الغیب ذات پر ایمان رکھنا، اس کو مقدس سمجھنا، اس کی نافرمانی سے ڈرنا اور یہ یقین کرنا
کہ اگر ہم نا فرمان ہوں تو اس پاک ذات کا قرب حاصل نہیں کر سکتے۔ نماز پڑھنا اور سنوار کر پڑھنا،
لغو سے بچنا، زکوۃ دینا، اپنی شرم گاہوں کو محفوظ کرنا، اپنی امانتوں اور عہود کا لحاظ کرنا، اللہ تعالیٰ کی
ذات پاک، صفات، افعال، اسماء۔ اس کے محامد اور اس کی عبادات میں کسی کو شریک نہ کرنا ۔ ملائک
کی نیک تحریک کو ماننا ، انبیاء کی باتوں اور کتابوں کو ماننا۔ قرآن کریم تمام انبیاء کی پاک باتوں اور
کتابوں کے مجموعہ کا خلاصہ ہے ۔ فِيهَا كُتُبْ قَيِّمَةٌ ( البيئة : (۴) قرآن کریم سب کتابوں کا محافظ
ہے۔ اس میں دلائل کو اور زیادہ کر دیا ہے۔ اس کتاب (قرآن کریم ) کو اپنا دستور العمل بنانا، اس کو
پڑھنا، سمجھنا ، اس پر عمل کرنا ، خدائے تعالیٰ سے توفیق مانگنا کہ اس پر خاتمہ ہو، جزا وسزا پر یقین کرنا،
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خاتم کمالات نبوت و رسالت اور خاتم کمالات انسانیہ یقین کرنا ، دنیا
میں جس قدر ہادی ان کے بعد اور آئیں گے، سب انہیں کے فیض سے آئے ۔ ہمارے مسیح آئے مگر
غلام احمد ہو کر آئے۔ وہ فرماتے ہیں :
بعد از خدا بعشق محمد محترم گر گفر این بود بخدا سخت کافرم کے
اے خدا تعالیٰ کی ذات کے بعد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں مخمور ہوں اگر یہ کفر ہے تو خدا کی قسم میں
بہت بڑا کافر ہوں ۔
حقائق الفرقان
۳۳۳
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
یہ حضرت صاحب کا سچا دعوئی ہے اور اسی پر عمل درآمد تھا۔ ایک نکتہ بھی دین اسلام سے علیحدہ ہونا
ان کو پسند نہ تھا۔ تم خدائے تعالیٰ کی تعظیم کرو۔ اس کی مخلوق کے ساتھ نیک سلوک کرو۔ مخلوق کا لفظ میں
نے بولا ہے۔ تم ایسے بنو کہ درختوں ، پہاڑوں، جانوروں سب پر تمہارے ذریعہ سے خدائے تعالیٰ کا
فضل نازل ہو۔ مخلوق الہٰی پر شفقت کرو۔ انسان پر جب تباہی آتی ہے۔ تو اس کی وجہ سے سب پر
تباہی نازل ہوتی ہے۔
ع
از زنا رفته وباء اندر جهات '
جناب البہی نے جس طرح حکم دیا اس پر عمل کرو۔ گھاٹ پر پاخانہ پھرنے سے ، درختوں کے نیچے اور
راستوں پر پاخانہ پھرنے سے ہماری شریعت نے منع فرمایا ہے۔ ایمان کے ساتھ اعمال بھی نیک
ہوں ۔ جس میں بگاڑ ہے وہ خدائے تعالیٰ کا پسندیدہ کام نہیں ۔ پھر ان سچے علوم کو میری زبان سے تم نے
سی علوم
کچھ سنا ہے اپنے گزشتہ امام سے سنا ہے۔ اور اس کی پاک تصانیف میں دیکھا ہے۔ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ۔
پاک تعلیم یعنی حق کو دوسری جگہ پہنچاؤ۔ بہت سے لوگ ہم سے ملنا چاہتے ہیں۔ اور ہم سے محبت اور
اخلاص چاہتے ہیں مگر ایمان کے حاصل کرنے اور ایمان کے مطابق سنوار کے کام کرنے اور پھر
دوسروں تک پہنچانے میں متامل ہیں ۔ بہت سے لوگ یہاں بھی آئے ہیں اور مجھ سے ملے ہیں اور
کہتے ہیں کہ اگر آپ ہم سے بالکل مل جائیں تو ہم آپ کے ہو جاتے ہیں۔ میں نے کہا۔ ہماری تعلیم
پر عمل کرو گے؟ تو کہتے ہیں ۔ تعلیم تو ہماری آپ کی ایک ہی ہے۔ میں نے کہا جبکہ تم ہماری تعلیم پر عمل
کرنے سے جی چراتے ہو تو پھر ہم تم ایک کیسے ہو سکتے ہیں۔ یہ سن کر شرمندہ ہو کر رہ جاتے ہیں۔ یہ
سب کے سب منافق طبع لوگ ہوتے ہیں۔ ایسے منافق بہت ہیں ۔ یہ سب ہم کو دھوکہ دینا چاہتے
ہیں ۔ تم حق کو پہنچاؤ اور حق کے پہنچانے میں علم و حکمت اور عاقبت اندیشی سے کام لو۔ جو عاقبت اندیشی
سے کام نہیں لیتے ۔ وہ بعض اوقات ایسے الفاظ کہہ دیتے ہیں ۔ جن سے بڑا نقصان ہوتا ہے۔ کسی شخص
نے مجھ کو خط لکھا کہ میں نے ایک شخص سے کہا کہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں میرے لئے دُعا کرنا۔
ایک احمدی نے سن کر کہا کہ مکہ مدینہ کا کیا کوئی الگ خدا ہے۔ اس پر اس شخص کو بڑا ابتلاء پیش آیا۔ اگر
ے زنا سے تمام جہات میں وباء پھیلی ۔
حقائق الفرقان
۳۳۴
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
نرمی سے کہا جاتا تو نتیجہ خطرناک نہ ہوتا۔ اس طرح کہ مکہ مدینہ بیشک قبولیت دعا کے مقام ہیں۔ پھر کہتا
ہوں کہ خدا یہاں بھی ہے۔ وہاں بھی ہے۔ تم دونوں جگہ دعا مانگو یعنی یہاں بھی دعا ضرور مانگو۔ خود
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے میرے خسر سے کہا تھا کہ میرے لئے عرفات میں دعا کرنا۔ میرے
خسر کا بیٹا جو ان کے ہمراہ حج میں موجود تھا۔ اب موجود ہے۔ وہ کہتا ہے کہ ہمارے باپ نے عرفات
میں دعا مانگی اور میں آمین آمین کہتا جاتا تھا۔
مگر انسان سے اس قسم کی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ ان غلطیوں کے دور کرنے کے لئے میں نے کہا
تھا کہ میں تین مہینہ میں قرآن شریف پڑھا سکتا ہوں ۔ بشرطیکہ پانچ سات آدمیوں کی ایک جماعت
ہو۔ قرآن کے لئے بھی دعا مانگنی چاہیے اور متقی بننا اور متقی بننا چاہیے۔ وَ اتَّقُوا اللَّهَ وَ يُعَلِّمُكُمُ اللهُ
(البقره: ۲۸۳) جو تقوی اختیار کرتا ہے ۔ اس کو خدا سکھاتا ہے۔ قرآن پڑھو۔ سیکھو۔ اس کے علم میں
ترقی کرو۔ اس پر عمل کرو ۔ قرآن سے تم کو محبت ہو ۔ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ حق کے پہنچانے میں کچھ
تکلیف ضرور ہوتی ہے۔ اس تکلیف کو برداشت کرنے کے لئے دوسرے کو صبر سکھاؤ اور خود بھی صبر
کرو۔ یہ سورۃ اگر تم نے سمجھ لی ہے تو دوسروں کو بھی سمجھاؤ اور برکت پر برکت حاصل کرو۔ میں چاہتا
ہوں کہ تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرو۔ اس کے ملائکہ سے نبیوں اور رسولوں سے محبت کرو۔ اور کسی کی بے ادبی
نہ کرو۔ تم کو اللہ تعالیٰ نے بڑی نعمت عطا کی ہے۔ حضرت صاحب کا دنیا میں آنا کوئی معمولی بات نہیں ۔
تم اس طرح یہاں بیٹھے ہو۔ یہ انہیں دعاؤں کا نتیجہ ہے دعا ئیں بہت کرو اللہ تعالیٰ تم کو دوسروں تک حق
پہنچانے کے لئے توفیق دے۔ ( بدر جلد ۱۲ نمبر ۳۱ تا ۳۳ مورخه ۲۷ فروری ۱۹۱۳ ء صفحه ۳، ۴ )
وَ الْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ - عصر کے معنے مطلقا وقت کے ہیں۔ قسم کے طور پر وقت کو
اس لئے یا دفرمایا کہ اس کی عظمت اس کا مفید ہونا انسان سوچے ۔ انسان کی عمر کا وقت برف کے تاجر کی
طرح ہے کہ ہر لمحہ ہر دقیقہ معرضِ خسران میں پڑا ہوا ہے جس نے چٹ پٹ اس سے فائدہ اٹھالیا۔ وہ
مزے میں رہا۔ عصر کے معنے نچوڑ نے کے ہیں۔ اس صورت میں وَالْعَصْرِ کے یہ معنے ہیں کہ اسلام
سارے ادیان کے حقائق و معارف کا نچوڑ ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ
حقائق الفرقان
۳۳۵
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
مَنِ اسْتَوَى يَوْمَاهُ فَهُوَ مَغْبُونٌ
یعنی جس کے دو دن برابر رہے۔ اور اس نے کوئی ترقی نہ کی یا ان دو دنوں میں کوئی کسب خیر نہ کیا
وہ گھاٹے میں ہے۔ ابومز بینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی عادت تھی کہ جب دو
صحابی بھی آپس میں ملاقات کرتے تو تذکیر کے طور پر یہ سورہ شریفہ ایک دوسرے کو سناتے۔ نماز عصر
کے بعد غروب آفتاب تک کوئی فرض نماز نہیں ۔ سنت الطواف کے سوائے بھی کوئی نفل نماز نہیں ۔ اس
میں یہ اشارہ ہے کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی اور شریعت نہیں ۔
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ -
ایمان اور عملِ صالحہ کے لئے بعض زمانہ بڑا ہی قابلِ قدر ہوتا ہے۔ قرآن شریف میں ایک اور مقام
میں فرمایا ہے ۔ لَا يَسْتَوِى مِنْكُمْ مَنْ أَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قَتَلَ أُولَئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِنَ
الَّذِينَ أَنْفَقُوا مِنْ بَعْدُ وَقَتَلُوا - بَعْدُ وَقَتَلُوا - (الحديد : (1)
حدیث شریف میں اسی آیت کی تفسیر یوں ہے کہ سابقین اولین میں سے جو اصحاب پہلے پہل
ایمان لائے اور انفاق فی سبیل اللہ ایک مٹھی بھر جو کے ساتھ کیا۔ بعد میں ایمان لانے والے اور پہاڑ
برابر سونا خرچ کر نیوالے ان اگلوں کی برابری نہیں کر سکتے ۔ وَ لا وَعَدَ اللهُ الْحُسْنَى ( الحديد : (1)
اور یوں تو اللہ تعالیٰ نے اگلے پچھلے سب کو نیک وعدے دیئے ہیں ۔ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ کی نسبت
بھی حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو حق بات جانتا ہے اور بیان نہیں کرتا وہ گونگا شیطان ہے۔
دوسری حدیث میں ہے کہ ایسے کو بروزِ قیامت آگ کی لگام چڑھائی جائے گی۔ ایمان،
اعمال صالحه ، وصیت بالحق اور وصیت بالصبر جو اسلام کا نچوڑ ہے۔ اس چھوٹی سی سورۃ میں بیان فرمادیا۔
اسی لئے صحابہ رضی اللہ عنہم بطور تذکیر ملاقاتوں کے وقت ایک دوسرے کو سنا دیا کرتے۔ احباب بھی
اس سنت صحابہ پر عمل کریں۔
اے تم میں سے برابر نہیں ہو سکتا وہ شخص جس نے خرچ کیا مکہ کی فتح سے پہلے اور دین کے لئے لڑا ( اس کے بعد کے
خرچ کرنے والے اور لڑنے والے سے ) یہی لوگ درجے میں بڑھے ہوئے ہیں ان سے جنہوں نے خرچ کیا فتح
کے بعد اور لڑے۔ ۲ اور سب سے اللہ نے وعدہ فرما لیا ہے نیک حالی کا۔
حقائق الفرقان
۳۳۶
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
گوش زدہ اثر سے دارد وصیت بالحق میں اتنا غلو نہ کرے کہ ھمز اور لمز تک نوبت پہنچ
جاوے۔
فونوگراف اور حکیم الامت کا وعظ
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۲)
حضرت حکیم الامت کا ایک مختصر وعظ سورہ والعصر پر فونوگراف میں بند کیا گیا تھا ناظرین کے فائدہ کے لئے
لکھا جاتا ہے۔
اعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجَيم - بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ
لَفِي خُسْرٍ - إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (العصر :
(العصر :
ا تا ۴)
اس مختصر سی سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ رب العالم ارب العالمين الرحمن الرحیم مالک یوم الدین نے محض اپنی
رحمانیت سے کس قدر قرب کی راہیں اور آرام و عزت و ترقی کی سچی تدابیر بتائی ہیں۔ اول یہ بتایا کہ کسی
مرسل من اللہ کا زمانہ اور انسان کے کامل فہم اور تجارب صحیحہ کا وقت لوگوں کے لئے عصر تیسرا حصہ دن کا
آخری وقت ہوتا ہے۔ جس طرح عصر کے بعد پہروں کا وقت ان نمازوں کے لئے نہیں رہتا جو ایمان
والوں کے لئے معراج دعا اور قرب کا ذریعہ اور ہر ایک بے حیائی اور بغاوت سے روکنے کا سبب ہیں
اسی طرح مرسل من اللہ کا زمانہ اور انسان کے فہم اور تجارب صحیحہ کے بعد اور کوئی وقت نہیں رہتا جس
میں انسان اپنے گھاٹے کو پورا کر سکے اس لئے ہر ایک مرسل من اللہ کے زمانہ اور صحت عقل کے وقت کو
لوگ غنیمت جان کر یہ کام کر لیں ۔
اول۔ بچے اور صحیح علوم کو حاصل کریں ۔ مثلاً اللہ تعالیٰ کی ہستی ، یکتائی ، بے ہمتائی ۔ غرض وحدۂ
لا شریک ذات کو مانیں ۔ اللہ تعالیٰ کے اسماء میں ، اس کی تعظیمات میں کسی دوسرے کو شریک نہ کریں۔
ملائکہ کی پاک تحریکات کو مان لیں۔ اللہ تعالیٰ کی کتابوں اور رسولوں اور جزا سزا اور قیامت اور دیگر سچے
علوم پر یقین کریں۔
دوم ۔ ان سچے صحیح واقعی علوم کے مطابق سنوار کے کام کریں اور کرتے رہیں ۔ کوئی کام اس کا نہ ہو
اے کان پڑی بات اثر رکھتی ہے۔