سُوْرَۃُ الْعَصْرِ

حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2

حقائق الفرقان
جو سنوار اور اصلاح کے خلاف ہو۔
۳۳۷
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
سوم ۔ دوسروں کو آخری دم تک بتا کید حق بتاتے رہیں اور ہر دم کو نفس واپسیں یقین کر کے بطور
وصیت حق پہنچا دیں ۔
چہارم ۔ ان سچائیوں صداقتوں پر عمل درآمد کرانے میں کوشش کریں کہ وہ دوسرے لوگ بھی
بدیوں سے بچنے اور نیکیوں پر مضبوط رہنے میں استقلال کریں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۸، مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه (۴)
میرے دوستوں نے مجھے کچھ وعظ کہنے کے لئے فرمائش کی ہے اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی توفیق دی
ہے کہ تم لوگوں کو کچھ سنا دوں ۔ میں اتر ابھی اسی غرض سے ہوں کہ کوئی آدمی کوئی بات سن لے اور
اللہ تعالیٰ نفع دے۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - وَالْعَصْرِ - إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ - إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا
الصُّلِحَتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (العصر : ۱ تا ۴)
یہ ایک چھوٹی سی سورۃ ہے اور میں نے اسی نظارہ پر اس کو پڑھا ہے کہ اس میں عصر کا ذکر آتا ہے۔ یہ
وقت عصر کا ہے اور دن کا آخری حصہ ہے اور میں اس سورہ شریف کو عصر کے وقت شروع کرتا ہوں ۔ اس
نظارہ نے مجھے ادھر ہی متوجہ کر دیا کہ شاید اتنے وقت میں پوری ہو جاوے جو سورج غروب ہو۔
اس سورۃ کے ابتدا میں عصر کا لفظ آیا ہے۔ عصر مطلق زمانہ کا نام ہے۔ ہماری
زبان میں بھی یہ لفظ ان معنوں پر بولا جاتا ہے۔ فلاں میرا ہمعصر ہے۔
اخبار نویس بھی یہ لفظ بولتے ہیں وہ کہتے ہیں ہمارے عصر نے یہ لکھا ہے۔ غرض زمانہ کو بھی عصر
عصر کے معنی :
کہتے ہیں ۔ پھر عصر نچوڑنے کو کہتے ہیں ۔ اني ارينِي أَعْصِرُ خَمْرًا ( يوسف : -
۳۷)
عصر اس حصہ کو کہتے ہیں جو ظہر کے بعد نماز کے لئے مقرر ہے۔ یہ وہی وقت ہے جس کی ابھی نماز
پڑھی ہے۔ پس عصر کے تین معنی ہیں ۔ زمانہ، نچوڑ نا اور بعد ظہر نماز کا وقت ۔

حقائق الفرقان
۳۳۸
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
قسمہائے قرآنی کی حقیقت قرآن کریم میں جہاں بڑے بڑے عجائبات میں ان میں
سے ایک یہ بھی ہے کہ بعض سورتوں کے شروع میں اور بعض
کے درمیان قسموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ میں نے قرآن مجید کی ان قسموں پر بڑا غور کیا ہے تو میں نے یہ پایا
ہے کہ قرآن مجید کی قسمیں معجزانہ رنگ رکھتی ہیں اور وہ یہ ہے کہ جہاں تک میں نے دیکھا ہے دنیا میں
تین قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ عوام پھر ان سے بڑھ کر سمجھدار پھر ان سے بھی بڑھ کر حکومت پیشہ لوگ ۔
عوام میں یہ بات مشہور ہے (اگرچہ اس زمانہ میں اس کے خلاف ثبوت موجود ہے) کہ قسم کھانا
جھوٹوں کا کام ہے۔ پڑھے لکھے نو تعلیم یافتہ بھی یہی کہتے ہیں کہ سویلزیشن کے خلاف ہے، بیہودہ امر ہے۔
بہت قسمیں کھانے والے کا اعتبار نہیں کرتے۔ قرآن مجید میں بھی ایک جگہ اس کی طرف اشارہ ہے۔
لا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ (القلم: (1)
مگر باوجود اس کے قرآن میں قسمیں موجود ہیں۔ میری سمجھ میں ان قسموں میں کچھ حصہ عوام کا
ہے کچھ خواص کا اور کچھ حکام کا ہے۔
عرب میں اس جہالت کا دور دورہ تھا ان کا اعتقاد تھا کہ قسم ذلیل کر دیتی ہے۔ ان میں ایک
ضرب المثل یا کہاوت تھی ۔ کہاوت یا ضرب المثل ایک فقرہ ہوتا ہے جو بڑے تجربوں کا نچوڑ ہوتا ہے۔
وہ ضرب المثل جو عربوں میں قسم کے متعلق تھی یہ ہے۔ إِنَّ الْأَيْمَانَ تَدَعُ الْأَرْضَ بَلَاقِعَ -
قسمیں ملک کو ویران کر دیتی ہیں اور قسمیں کھانے والے کی عزت نہیں رہتی ۔ اب قابل غور یہ امر ہے
کہ جن لوگوں کا یہ عقیدہ تھا کہ قسمیں ذلیل کر دیتی ہیں اور ملک کو تباہ کر دیتی ہیں ان کے سامنے ہی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے قسمیں نکلوائیں اور اس طرح پر ان کے اپنے مسلمہ عقیدہ کے رو
سے حجت پوری کی کہ عوام کے خیال کے موافق تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( نعوذ باللہ ) ذلیل اور ہلاک
ہو جاتے مگر آپ روز افزوں ترقی کرتے گئے یہاں تک کہ آپ کے اقبال سے شاہان وقت لرزہ کھا
جاتے تھے۔ پس عوام کے لئے یہ معجزہ بلکہ آیت اللہ اور سلطان مبین ہے۔
حکام کے لئے بادشاہ وقت تک تخت پر بغیر قسم کے نہیں بیٹھ سکتا۔ وزراء، پارلیمنٹ کے ممبر قسم
لے اور تو کہا نہ مان ہر ایک بڑی جھوٹی قسمیں کھانے والے ذلیل بے عقل کا۔

حقائق الفرقان
۳۳۹
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
کے بغیر اپنے عہدہ پر متعین نہیں ہوتے۔ بڑے بڑے عہدہ داران جیسے چیف کورٹ یا ہائی کورٹ کے
حج ہیں ان سے بھی قسم لی جاتی ہے۔ شخصی بات سہی مگر ہماری فاتح قوم نے تو حد کر دی اس کے قانون
میں یہ بات لازم ہے کہ مسیحی آدمی قسم کھائے اور باقی کے لئے اقرار صالح کافی ہے۔
غرض عوام کا وہ حال ہے اور حکام کا یہ۔ بیچ میں رہے فلاسفر زلوگ ان کے لئے قرآن کریم کی
قسمیں عجائبات پر مبنی ہیں۔ سنن الہیہ بالا ز آف نیچر سے جب قرآن کریم استدلال کرتا ہے تو فلسفی کا
دماغ بھی اس کے ماننے پر تیار ہو جاتا ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قسم میں فلسفی مضمون ہوتا ہے
جس کے ماننے میں عقلمند کو مضائقہ نہیں ہوتا اور یہ قسمیں بطور شواہد اور دلائل کے ہوتی ہیں۔ میں
قرآن مجید سے ایک دو قسموں کے مقام تمہیں سناتا ہوں۔
وَ الَّيْلِ إِذَا يَغْشَى - وَ النَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى - وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى إِنَّ سَعْيَكُمْ
لشتی (الیل: ۲ تا ۵)
اس سورت کو بھی قسم سے شروع کیا ہے اور اس میں رات دن کے قدرتی مناظر اور ان کے مختلف
نتائج اور عورت و مرد کے باہمی تفاوت اور پھر تعلقات اور نتائج کو بطور شاہد پیش کر کے مسئلہ جزائے
اعمال کا ثبوت دیا ہے کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ دنیا کا کیا پتا ہے۔ نیکوں کو دکھ اور بدوں کو سکھ مل
جاتے ہیں۔ اس مضمون کو ایک فقیر نے ادا کیا ہے اس کے معنی تو لطیف ہو سکتے ہیں مگر عوام نے اس سے
اباحت اور جرات سیکھی ہے۔
اوتھے گھاڑ گھڑیندے ہور ۔ پکڑن سادھ تے چھڈن چور لیکھا بے پروائیاں دا
یعنی دنیا اعتبار کے قابل نہیں ایسے مضامین کبھی لوگ غلط سمجھ لیتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ حقائق صحیحہ
اور نتائج صحیحہ واقعی ہیں یا وہم ہیں۔
اس پر دو قسم کے لوگ ہیں ایک وہ جو مذہب کے پابند ہیں اور بعض مذہب کے پابند نہیں رہے۔
بہت سے لوگ ہیں کہ وہ اپنے آپ کو مذہب کا بڑا پابند ظاہر کرتے ہیں اور اگر ذرا بھی بے ادبی
اے رات کی قسم ہے جب کہ وہ چھا جائے اور دن کی جب کہ وہ روشن ہو اور اس ذات کی قسم ہے جس نے پیدا کیا
مرد و عورت نر و مادہ کو۔ بے شک تمہارے کام الگ الگ ہیں ۔

حقائق الفرقان
۳۴۰
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
اپنے مقتدا کے خلاف دیکھیں تو جان تک خطرہ میں ڈال دیتے ہیں مگر عمل کچھ نہیں ۔ اس سے معلوم ہوتا
ہے کہ وہ عملی رنگ میں جزا وسزائے اعمال کے منکر ہیں۔ یہاں اللہ تعالیٰ اس سورۃ میں اس عقیدہ باطلہ
کو رد کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ جیسے اسباب مہیا کرو گے ویسے ہی نتائج ہوں گے۔ اس دعوئی کا ثبوت
ایک قدرتی نظارہ سے دیا جاتا ہے۔ وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشَی ۔ رات کی طرف دیکھو اس کے صفات اور
آثار الگ ہیں ۔ جو باغ دن کو راحت بخش ہیں اور جن سے دن کو آکسیجن نکلتی ہے وہی باغات رات کو
راحت بخش نہیں اور اب انہیں درختوں سے کاربن نکلتی ہے جو قاطع حیات ہے اور بچوں کے لئے تو وہ
خوبصورت درخت رات کو ہوے نظر آتے ہیں۔ دانا کہتے ہیں کہ درختوں سے رات کو کار بن نکلتی ہے۔
مذہب منع کرتا ہے کہ رات کو درختوں کے نیچے نہیں سونا چاہیے۔
دن کی تاثیریں اور عجائبات بالکل جدا ہیں۔ وہی درخت جو رات کو کار بن نکالتے تھے دن
کو آکسیجن چھوڑتے ہیں اور ہندوؤں نے تو درختوں کے متعلق مذہبی قواعد بنا دیئے بہت دانائی اور
عاقبت اندیشی کی ۔ اس گرم ملک میں بڑ اور پیپل خدا کی نعمت ہے ان کی حفاظت ایسی نہ ہوتی جیسی
اب مذہبی پیرائے میں ہو رہی ہے۔
غرض رات اور دن کے جدا جدا لوازمات ہیں ۔ اگر کوئی کہے کہ رات کو درختوں کے نیچے سویا
کریں تو وہ نقصان اٹھائے گا۔ دن کو باغات کی سیر کرنے اور ان کے نیچے سونے کو پسند کیا جاتا ہے اور
اس سے طبیعت میں خوشی پیدا ہوتی ہے۔ پھر اگر کوئی اتنا بار یک علم نہ رکھتا ہو تو دن اور رات کے خواص
اور تاثیرات پر فلسفی نظر نہ رکھتا ہوتو فرمایا۔ وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى
عورت ومرد کے مساوات والے پڑھیں : عورت اور مر کی بنا پر غور کرو۔ دو جدا جدا ہستیاں ایک ہی نوع کی ہیں مگر ہر دو کے
اعمال اور قدرتی فرائض جدا جدا ہیں۔
آج کل تھوڑی تعلیم کے لوگ مساوات کی بحث کرتے ہیں وہ صریح غلطی پر ہیں۔ میں ایک
مرتبہ کشمیر میں ایک دوست کے مکان پر بلا تکلف چلا گیا۔ وہاں ایک بڑا ڈاکٹر موجود تھا۔ ڈاکٹر سے
مراد علم طب کا ماہر نہیں بلکہ عالم مراد ہے۔ اس نے عورتوں اور مردوں کے حقوق کی مساوات پر بحث

حقائق الفرقان
۳۴۱
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
کی ۔ اس نے دو مرتبہ کہا کہ عورت اور مرد باہم برابر ہیں ۔ تب میں نے اس کو مخاطب کیا اور پوچھا۔
آپ کا کوئی بیٹا ہے؟ پہلے تو اس نے مکروہ سمجھا کہ میں نے بدوں انٹروڈیوس اس سے خطاب کیا مگر
جب اس نے دیکھا کہ صاحب مکان میری تکریم کرتا ہے تو اس نے جواب دینا پسند کیا اور بڑی خوشی
سے کہا کہ ہاں ! میں نے نہایت بے تکلفی سے اس کی چھاتی پر ہاتھ مار کر ٹولا اور کہا کہ اب تو آپ کی
باری بچہ جننے کی ہوگی ۔ میری اس حرکت سے اس نے سمجھ لیا کہ یہ بڑی جرأت والا آدمی ہے اس لئے
اس نے گھر والے سے پوچھا کہ یہ کون ہے۔ اس نے کہا کہ یہ آپ ہی کہہ دیں گے میری تو جرات نہیں
کہ بتاؤں۔ پھر اس کو پتا لگ گیا۔ میرے اس عملی اعتراض پر وہ بہت گھبرایا اور آخر اسے ماننا پڑا کہ
عورت اور مرد باہم مساوی نہیں ۔ غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مرد اور عورت کے خواص الگ ہیں اور ان
کے فرائض جدا جدا ۔ اگر ان امور پر تم نظر کرو گے تو تمہیں صاف معلوم ہو جائے گا إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتی ۔
جب کام جدا جدا ہیں تو ان کے نتیجے بھی الگ الگ ہوں گے۔ اسی طرح پر نیکی اور بدی میں
تفاوت ہے۔ نیکی کا نتیجہ نیک اور بدی کا نتیجہ بد ہوگا۔ اس کے مطابق اب مسئلہ سز او جزا کا حل ہو گیا۔
اس طرح پر قرآن مجید کی قسمیں بڑے بڑے مسائل کا حل کرتی ہیں۔ ۳۵ مقامات پر قسمیں آئی ہیں
اور وہ حقیقت مدعا کی مثبت ہیں ۔
وَ الْعَصْرِ میں جو قسم ہے وہ بھی ایک امر کی مثبت ہے۔ فرمایا عصر کو دیکھو۔ انسان گھٹیل حالت
میں ہے۔ ہر گھڑی جو اس پر آتی ہے وہ اس کو کچھ کم ہی کرتی ہے۔ ماں کے ہاں جب بچہ پیدا ہوتا ہے
اور پھر وہ ایک دو سال کا ہوتا ہے تو لوگ مبارک باد دیتے ہیں کہ بچہ بڑا ہو گیا مگر غور کرو تو دو سال اس کی
عمر سے کم ہو گئے اور دن بدن وہ گھٹتا جاتا ہے۔ انسان گویا برف کا سوداگر ہے ہر لحظہ اس کو کم کر رہا ہے
اسی طرح پر انسان کی عمر گھٹتی چلی جاتی ہے تو اب سوال ہوتا ہے کہ کیا اس کی تلافی کا بھی کوئی انتظام ہے
خواہ عصر کے کچھ ہی معنے کرو۔ یہاں بتایا ہے کہ اس کی تلافی کی صورت ہے وہ کیا ؟
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (العصر : ۴)
کچھ لوگ ہیں جو گھاٹے سے بچائے جاتے ہیں وہ کون ہیں جو مومن اور اعمال صالحہ کرنے والے
ہیں۔ اب اگر عصر کے معنی زمانہ کے کرو تو اس سے یہ مراد ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ

حقائق الفرقان
۳۴۲
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
کو عصر سے تشبیہ دی ہے کیونکہ پہلے تو ایک نبی آتا تھا اور شریعت لاتا تھا اور نئی راہیں خدا کی رضا مندی
کی ظاہر ہوتی تھیں مگر اب تو عصر کا وقت ہے پھر سورج غروب ہوگا ۔ آپ جامع کمالات نبوت ،
جامع کمالات انسانیت اور خاتم کمالات نبوت اور خاتم کمالات انسانیہ تھے پھر عصر کے لفظ سے
یہ بھی ظاہر ہے کہ نچوڑ نے سے مصفی چیزا الگ ہو جاتی ہے اور اس کا ردی حصہ تہ نشین ہو جاتا
ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو شریعت لائے وہ خالص اور تمام صداقتوں کا نچوڑ ہے۔ دنیا میں
کثرت سے انبیاء آئے ہیں ۔ مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَ مِنْهُمْ مَنْ لَّمْ نَقْصُصُ عَلَيْكَ
(المؤمن : ۷۹ ) ۔ پھر جو آئے ہیں تو کچھ معلوم نہیں کہ ان کی کتابیں محفوظ ہیں یا نہیں۔ پھر وہ کتا بیں کمی
بیشی ، تغیر و تبدل سے پاک ہیں یا نہیں؟ غرض بیسیوں شبہات وارد ہوتے ہیں ۔
پھر انسانی تاریخ کا پتا نہیں۔ عیسائی تو پانچ چھ ہزار برس سے پرے کچھ کرنے نہیں دیتے۔ حد
سات ہزار برس بتاتے ہیں ۔ آریوں نے ۴ ارب کے اندر خدا کی بادشاہی کو محدود کیا ہے۔ زرتشت
کے اتباع نے مہاں سنکھ کے آگے سترہ صفر بڑھا دیئے ہیں ۔ مگر مگر نگر : ہمارے مولا کے خالق ، ، مالکا مالک ، جی،
قیوم اور رازق ہونے کے لئے کسی وقت کی حد بست کر نا سخت جہالت ہے۔ اس لئے ہماری مقدس
کتاب قرآن کریم نے کوئی تاریخ نہیں دی ۔
پھر نچوڑ نے کے معنوں کو مد نظر رکھ کر فرمایا ۔ فِيهَا كُتب قيمة (البيئة: ۴) تمام صداقتوں کا
مون قرآن مجید میں موجود ہے۔ کوئی صداقت اس پاک کتاب سے باہر نہیں ۔ ہم نے مختلفہ رنگوں
میں دنیا کے سامنے اس سوال کو پیش کیا ہے کہ تم کوئی صداقت بتاؤ جو قرآن کریم میں نہ ہو۔ اولاد،
بیوی ، والدین، اپنی قوم اور دوسری قوموں سے تعلقات اور خدا کے ساتھ تعلقات کی کوئی جامع کتاب
بتاؤ۔ میری عمر بہت ہوگئی ہے اور مذاہب کی تحقیقات کا اتنا شوق رہا ہے کہ میں نے اپنے ہم جولیوں میں
نہیں دیکھا۔ پھر مدد الہی ایسی پہنچی کہ دوسرے مذاہب کی کتابوں کے خریدنے کے لئے اموال کی ضرورت
ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ایسا فضل کیا کہ وہ مجھے ایسے مخفی طور سے دیتا ہے کہ انسان کی طاقت نہیں کہ
معلوم کر سکے۔ ان تمام اسباب سے میں نے اس صداقت کو ہمیشہ لا نظیر پایا۔ فِيهَا كُتب قيمة -
ے اُن میں سے بعض تو ایسے ہیں جن کے حالات : کے حالات ہم نے تجھ کو بیان کئے اور سنا دیئے اور بعض ایسے ہیں جن کے کو
حالات تجھ کو نہیں سنائے ۔

حقائق الفرقان
۳۴۳
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
غرض اس سورۃ وَ الْعَصْرِ میں تلافی کے چار قاعدے بتائے جن پر عمل کرنے سے انسان خسارہ
سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
اول۔ ایمان ہو۔ سچی باتوں کا علم ہو۔ عقائد صحیحہ ہوں۔
دوم ۔ اس علم اور عقائد کے موافق اعمال صالحہ ہوں ۔
سوم ۔ وہ سچی باتیں اور عقائد صحیحہ ، پاک تعلیمات جن پر ایمان لاتا ہے اور عمل کرتا ہے۔
دوسروں کو پہنچائے اس کا نام وصیت الحق ہے۔
چہارم ۔ چونکہ سچائی کے پھیلانے میں دشمن ضرور ہوں گے اس لئے اس کی مخالفت میں
صبر و استقلال سے کام لے۔
یہ چار قاعدے ہیں جو شخص ان پر عمل کرے گا وہ خسارہ سے محفوظ رہے گا۔ اس نسخہ کو صحابہ ،
تابعین، تبع تابعین اور اکابر اولیا و آئمہ نے استعمال کیا۔ اس زمانہ میں ہماری سرکار مرزا صاحب نے
تجربہ کیا لیکن جب مسلمانوں نے اس نسخہ کو چھوڑ نا شروع کیا اسی وقت سے ان پر زوال آنے لگا۔ سب
سے پہلے مسلمانوں نے ایسی جامع کتاب کا پڑھنا چھوڑ دیا۔ ہزاروں لاکھوں بلکہ کروڑوں میں ہاں
ہندوستان کے سات کروڑ مسلمانوں میں سے کتنے ہیں جو اس کو پڑھتے ہوں اور پھر اس کے مطلب کی
تہ کو پہنچ کر عمل کرتے ہوں پھر اس کے حقائق پہنچاتے ہوں اور ان حقائق کے پہنچانے میں جو تکلیفات
پیش آئیں صبر و استقلال سے اس کا مقابلہ کرتے ہوں؟
چار قو میں ہمارے سامنے ہیں ۔ ایک زمیندار ہیں جو صبح سے شام تک گویا
موجودہ حالت :
مزدوری پیشہ ہیں ۔ ان کو کون سا وقت ملتا ہے کہ وہ قرآن مجید کو پڑھیں اور
سمجھیں۔ پھر امراء ہیں انہوں نے اول تو نماز چھوڑ دی ہے اگر پڑھیں بھی تو انہیں جماعت کے ساتھ
نماز پڑھنا مشکل ہو رہا ہے ۔ گھر میں موقع مل گیا تو پڑھ لی نہیں تو نہیں ۔ ہاں ایسا دیکھا ہے کہ اگر کوئی
افسر مال ہوا اور وہ نماز پڑھنے لگے تو کم از کم ذیلدار پڑھ لیتا ہے وضو ہو یا نہ ہو۔ پھر علماء اور گدی نشینوں
کے قبضہ قدرت میں بڑی مخلوق ہے۔ ان کا جو حال ہے اس کو دنیا خوب جانتی ہے۔ ایک چیز ان کے
بغل میں ہے کفر کا فتویٰ یا عورتوں کے حلالے کرنا۔ اسی سے ان کا کام خوب چلتا ہے۔ رہی عزت وہ جو
کچھ بھی ہے لوگ خوب جانتے ہیں۔ رہے گدی نشین ۔ میں خدا کے فضل سے دونوں میں داخل ہوں ۔

حقائق الفرقان
۳۴۴
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
اللہ کا فضل دستگیری کرے تو بات بنتی ہے۔ کوئی سات سو برس کی بات ہے۔ ایک نازک خیال فہیم کہتا ہے۔
مشکلی دارم ز دانشمند مجلس باز پرس
تو به فرمایاں چرا خود تو به کمتر می کنند
بڑے داناؤں اور ان کی مجلسوں کے پریسیڈنٹوں سے پوچھو مجھے تو بڑی حیرت ہے یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا
کہ تو بہ فرما آپ کیوں تو بہ کم کرتے ہیں ۔ ساری کتاب میں اس سوال کا جواب نہیں دیا گیا وہاں ایک
جگہ وہ چوٹ کر کے کہتا ہے۔
واعظاں کیں جلوہ بر محراب و منبر می کنند
چول به خلوت می روند آن کار دیگر می کنند ؟
اس کو سخن شناس سمجھتے ہیں۔ اب قرآن کریم کا پڑھنا اور پھر اس پر عمل کرنا اور پھر دوسروں کو پہنچانا اور
بالمقابل جب لوگ فتوی دیں اور تو تیاں بجانے والوں کے مقابلہ میں صبر کرے تو گھاٹے میں نہیں رہتا۔
یہ بھی شہر ہے اور بہت بڑا شہر ہے۔ بہت مخلوق اس میں ہے یہاں مسلمانوں کے کئی گروہ ہیں ۔ ایک
گروہ غزنویوں کے قبضہ قدرت میں ہے۔ ایک اہل فقہ کی جماعت ہے۔ کچھ حصہ ثناء اللہ کے ساتھ
ہے اور کچھ پیر کشمیر سے آجاتے ہیں۔ ان میں باہم بغض و عناد اور دشمنی ہے اور قرآن مجید سے اس کا پتا
لگتا ہے ۔ فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء (المائدۃ:۱۵) آپسی میں
دشمنیاں تو ہم دیکھتے ہیں پھر شاید یہ بے ادبی ہو اگر ہم ان کو کہیں کہ تم نے قرآن چھوڑ دیا ہے مگر ہم کیا
کریں ایسا کہنے پر ہم بھی مجبور ہیں ۔ کیونکہ قرآن مجید یہی فرماتا ہے اگر کوئی عداوت اور کینہ ہے تو
صاف ظاہر ہے کہ قرآن مجید کو چھوڑ دیا ہے۔ مجید دیا
میرا ارادہ تھا کہ تمہیں والعصر سنادوں۔ خدا کے فضل اور توفیق سے میں نے سنادی ہے البتہ
میری یہ خواہش ہے اور زبردست خواہش ہے کہ جب مسلمان دعوی کرتے ہیں کہ ہم قرآن کریم پر
ایمان لاتے ہیں تو وہ اس کو پڑھیں اور اس پر عمل کریں پھر وہ لوگوں کو پہنچائیں اور اگر مخالفت ہو تو
ے میرا ایک سوال ہے مجلس کے سب سے ذہین شخص سے دوبارہ پوچھو کہ جولوگ ہمیں تو بہ کی نصیحت کرتے ہیں وہ خود توبہ
کیوں کم تو بہ کرتے ہیں ۔ ۲ یہ واعظ لوگ جو محراب اور منبر پر نصیحت کرتے ہیں جب بھی خلوت میں ہوتے
ہیں
وان وعظوں کے برعکس عمل کرتے ہیں ۔

حقائق الفرقان
الله لده
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
صبر و استقلال سے مقابلہ کریں۔ اللہ تعالیٰ کی ہی توفیق سے یہ ہو سکتا ہے۔
مجھے کبھی بھی اس بات کا خیال نہیں ہوتا کہ سننے والے بہت آدمی ہیں یا تھوڑے وہ اعلیٰ طبقہ کے
ہیں یا عوام ہیں۔ خدا تعالیٰ نے میرے دل سے ان باتوں کو نکال دیا ہے۔ میں تو خدا کا کلام پہنچانا
چاہتا ہوں خواہ کوئی ایک ہی سننے والا ہو ۔ یہ بھی یادرکھو کہ جو بڑے آدمی ہیں وہ ہمارے ساتھ سر دست
تعلق نہیں رکھ سکتے ہاں وقت آجائے گا کہ بڑے بڑے لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں گے۔
ہماری سرکار سے ( حضرت مسیح موعود ) اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے
برکت ڈھونڈیں گے ۔ مگر اس وقت یہ نہیں ہو سکتا کہ جارج پنجم قادیان میں آ جاوے اور آ کر مرید
ہو جاوے کیونکہ اگر وہ آئے تو اس کے آنے سے پہلے سڑک ، مکان ، تار گھر وغیرہ سب کچھ فوراً تیار
ہو جاوے اور جب وہ وہاں آ کر یہ سوچے کہ میرے آنے سے قادیان والوں کو کیا فائدہ ہوا اور مجھ کو
قادیان سے کیا فائدہ ہوا؟ تو یہی کہے گا کہ ان غریبوں کے پاس پہلے ہی کیا تھا۔ میری وجہ سے ان کو یہ
فائدہ پہنچا، وہ نفع ہوا وہ اس پاک صحبت کی قدر نہیں کر سکتا ۔ پس یہی حال بڑے آدمیوں کا ہوتا ہے۔
اس لئے سنت اللہ اسی طرح پر چلی آتی ہے کہ جب کوئی مامور و مرسل دنیا میں آتا ہے تو اولاً اس کو
غریب اور ضعیف لوگ قبول کرتے ہیں اور بڑے بڑے لوگ قطع تعلق کر لیتے ہیں ۔
كَذلِكَ جَعَلْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ أَكْبَرَ مُجْرِمِيهَا " (الانعام: ۱۲۴) اکا بر ماموروں کے ساتھ نہیں
ہوئے۔ غریب اور مسکین ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ پھر ان چھوٹوں کو ان سے نفع پہنچتے ہیں۔
میں بھی ایک نمونہ ہوں۔ میرا گھر جہاں تھا میرے اب وہ وہم و گمان میں بھی نہیں آتا۔ میری ماں
اعوان قوم کی ایک زمیندارنی تھی۔ اپنی قوم میں وہ اکیلی پڑھی ہوئی تھی اور کوئی مرد یا عورت پڑھے
ہوئے نہیں تھے۔ قرآن مجید سے اس کو بہت محبت تھی اور ہمیشہ قرآن پڑھایا کرتی تھی۔ خدا تعالیٰ نے
میری غذا بھی کلام پاک ہی بنائی ہے میں ہمیشہ اس کو سنا کر جیتا ہوں ۔
میرا باپ ایک غریب اور مسکین آدمی تھا۔ اپنی ضرورت کے موافق تجارت کر لیتا تھا۔ میں اپنا
اے اسی طرح ہم نے پیدا کئے ہر بستی میں جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والے سردار گناہ گاروں کے۔

حقائق الفرقان
۳۴۶
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
انے
حال جانتا ہوں اور میں خوب سمجھ سکتا ہوں کہ مرزا صاحب کی صحبت میں میں نے کیا پایا۔ میں نے وہ
کچھ پایا جو اہل دنیا اس کو سمجھ ہی نہیں سکتے ۔ مرزا نے مجھے کتنا بڑا آدمی بنادیا۔ جارج کی سمجھ ہی میں یہ
بات نہیں آ سکتی۔ اس لئے ارادہ الہی اسی طرح ہوتا ہے کہ وہ غرباء کو ماموروں کی صحبت میں بھیج دیتا
ہے اور اکابران فیوض سے محروم رہ جاتے ہیں ۔
عبداللہ ابی بن سلول اور ابو جہل بڑے آدمی تھے وہ اگر مسلمان ہو جاتے تو پھر اپنی ہی خوبی
جتاتے ۔ اسلام کے احسان اور فضل کو کبھی تسلیم نہ کرتے ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے غرباء کو ساتھ کر دیا اور
وہی غرباء آخر مقوقس اور ہر قل کے مقابلے میں آئے اور دنیا کے فاتح کہلائے۔ میرے تو دل میں کبھی
آتا ہی نہیں کہ امیر کیوں الہی سلسلوں میں نہیں آتے ۔ پس میں تمہیں اللہ ہی کے سپرد کرتا ہوں۔
وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ الى الآخر
الحکم جلد ۱۶ نمبر ۲۹٬۲۸ مورخه ۱۴، ۲۱ را گست ۱۹۱۲ء صفحه ۱ تا ۴)
قرآن کریم سے بڑھ کر دنیا کے لئے کوئی نور شفا رحمت، فضل اور ہدایت نہیں ہے اور قرآن کریم
سے بڑھ کر کوئی مجموعہ سچی باتوں کا نہیں ہے۔ یہ سچ اور بالکل سچ ہے۔ أَصْدَقُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللهِ -
اس قرآن کی ایک مختصر سی سورۃ میں اس جمعہ میں سنانے کو کھڑا ہوا ہوں ۔ ذراسی سورت ہے ایک سطر
میں تمام ہوگئی ہے۔ لیکن اگر اسی ذراسی سورۃ کو انسان اپنا دستور العمل بنالے تو کوئی چیز اس سے باہر
نہیں رہ جاتی ۔ اس سورۃ کو مولیٰ کریم نے عصر کے لفظ سے شروع فرمایا ہے۔ انسان کے واسطے
دن معاش کا ذریعہ اور رات آرام کا وقت بنایا ہے اور فرمایا وَ جَعَلْنَا النَّهَارِ مَعَاشَا (النبا : ۱۲)
سرور عالم فخر بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی باركَ اللهُ فِي بُكُورِهَا (ترمذى كتاب البيوع)
فرمایا۔ کس قسم کا معاش؟ دنیوی معاش، اخروی معاش کے لئے یہ جگہ ہے ۔ الدُّنْيَا مَزْرَعَةُ
الآخِرَةِ - جیسا بیج بوؤ گے انجام کا ر ویسا پھل پاؤ گے ۔ کون اس بات کو نہیں جانتا کہ جو کے بونے
والے کو آخر جو کاٹنے پڑیں گے ۔ اس دن میں آخری حصہ کا نام نام عصر ہوتا ہے۔ عصر کے بعد کوئی
وقت فرضی نماز کے ذریعہ رضاء النبی کے حصول کے لئے باقی نہیں رہتا۔ دن کی نمازوں کی انتہا عصر
لے اور دن کو روزی کمانے کا وقت ۔ ۲۔ اللہ نے ان کی صبحوں میں برکت ڈال دی۔ سے دنیا آخرت کی کھیتی ہے۔

حقائق الفرقان
۳۴۷
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
کی نماز ہے جو عصر کی نماز ترک کرتا ہے اسے اب دن نہیں ملتا۔ اسی طرح جس کو عصر کے وقت تک
مزدوری نہیں ملی اب اس کا دن ضائع گیا اور اسے مزدوری نہیں مل سکتی ۔
اسی طرح پر رسول اللہ صلی علیہ وسلم کا زمانہ عصر کا زمانہ ہے۔ ایک حدیث میں تصریح آئی ہے کہ
بعض قو میں صبح سے دو پہر تک مزدور بنائے گئے ہیں اور بعض دو پہر سے عصر تک مزدور بنائے گئے
اور ایک قوم عصر سے غروب آفتاب تک ٹھیکہ دار ہے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا
زمانہ عصر سے مناسبت رکھتا ہے۔ جیسے قرآن کریم کے بعد اور کوئی کتاب نہیں اور شرائع الٰہیہ کے بعد
اور شرع نہیں ۔ عصر کے بعد کسی نماز کا وقت نہیں ۔ پس اس عصر کی نماز کے لئے بہت تاکیدیں فرمائی بعد ۔
ہیں ۔ جو عصر کی نماز چھوڑتا ہے اس کا اہل و مال کاٹا گیا ۔ اسی نماز کے لئے فرمایا کہ یہ نما ز منافق کی تمیز
کا نشان ہے جو سورج کے غروب کے وقت چار ایک چونچیں سی لگا دیتا ہے۔ امت محمدیہ میں آنے
والے لوگوں کے لئے بھی عصر کا نمونہ ہے۔ ہم کھلے طور پر مدلل مبرہن دکھا سکتے ہیں۔ حجت ملزمہ کی
طرح یقین دلانے کو تیار ہیں اگر فطرت سلیم ہو۔ یہ حقیقی وقت ہے کہ کوئی کا سر صلیب مامور ہونے والا
ہو۔ پس یہ عصر کا وقت ہے اس کو غنیمت جانو ۔ جب سا یہ زرد ہوتا ہے اور آفتاب غروب ہونے کو ہوتا
ہے مفید وقت جاتا رہتا ہے اسی وقت منافق کی نماز کا وقت ہوتا ہے۔ ایسا ہی جو قوم رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ میں مشرف بہ اسلام نہ ہوئی وہ آخر خلفاء کے زمانہ میں مسلمان تو ہوئے مگر وہ عزت
اور شوکت ان کی نہ رہی ۔ رعب کے نیچے آکر کثرت کو دیکھ کر بہت سے لوگ ایک جماعت میں شامل
ہو سکتے ہیں مگر ابتلا کے وقت مخلص ہی شامل ہوتے ہیں ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کا ہن،
ساحر ، مفتری، مجنون کہا جاتا تھا اس وقت جو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آکر ملے اور
آپ کی دعوت کو قبول کیا ان کے ساتھ پیچھے آنے والے کب مل سکتے ہیں۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ اگر اُحد پہاڑ کے برابر سونا خرچ کرو تو بھی سابقین کے ایک مٹھی جو کے برابر قدر نہیں ہو
سکتی ۔ یہی وہ سر عظیم تھا جس کو پہنچ کر صحابہ نے ابو بکر صدیق کو حضور علیہ السلام کا جانشین بنایا۔ غارثور
میں جب آپ تشریف رکھتے تھے اس تیرہ و تار غار میں ساتھ جانے والا جو کچھ لے گیا ہے وہ دوسروں

حقائق الفرقان
۳۴۸
کو نصیب نہیں ہے۔ غرض عصر کے وقت کو غنیمت سمجھو۔
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
اس عصر کے وقت میں کیا کر سکتے ہو؟ چار کاموں کے لئے ارشاد فرمایا ۔ وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ
لَفِی خُسْرٍ ساری مخلوق گھاٹے میں ہے۔ انسان گویا برف کا تاجر ہے۔ برف پر ایک وقت آئے گا
کہ ساری پگھل جائے گی اس لئے برف کے تاجر کو لازم ہے کہ بہت ہی احتیاط کرے ۔ انسان بھی
اگر غور کرے تو عمر کے لحاظ سے اس کو برف کا کارخانہ ملا ہے۔ ایک بچہ کی ماں اپنے بیٹے کو چار برس کا
دیکھ کر خوش ہو رہی ہے لیکن حقیقت میں اس کی عمر میں سے چار برس کم ہو چکے ہیں۔ پس اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ عمر دم بدم گزرتی اور برف کی طرح پگھلتی جاتی ہے اور اس وقت کا علم نہیں جب یہ
تمام ہو۔ اس لئے انسان کو لازم ہے کہ اپنے وقت کی قدر کرے اور عمر کو غنیمت سمجھے اور اس تھوڑے
سے دنوں میں جو اس کو مل گئے ہیں مولا کریم سے ایسا معاملہ کرے کہ ان کے گزرنے پر اس کو
عظیم الشان آرام گاہ حاصل ہو ۔ بڑے بد بخت ہیں وہ جو اپنے بیوی بچے کے آرام کے لئے دین
بر باد کرتے ہیں ۔ یاد رکھیں کہ مال اسباب، عزیزوں رشتہ داروں سے برخوردار ہونا اور فائدہ اٹھانا ہیں۔
محض مولیٰ کریم کے فضل پر منحصر ہے۔
اس سورہ شریفہ میں فرمایا کہ سب انسان گھاٹے میں پڑ رہے ہیں مگر ایک قوم نہیں ۔ وہ کون؟ الا
الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ۔ چار باتوں کو دستور العمل بنالے
تو اس عصر کے وقت سارے دن کی مزدوریوں سے زیادہ مزدوری مل جاوے ۔ حدیث میں لکھا ہے
کہ صبح سے شام تک مزدور کے لئے ایک دینار ہے ۔ پس صبح والے مزدوروں نے دو پہر تک کام کیا
اور چھوڑ بیٹھے، پھر اور مزدوروں نے دو پہر سے عصر تک کام کیا اور پھر کام کو ترک کر دیا۔ مگر تیسری اور
جماعت مزدوروں کی آئی جنہوں نے عصر سے کام کو شروع کیا آخر دن تک ، تو ان کے لئے دو دینار
مزدوری ملی ۔ مگر قرآن شریف سے یہ ملتا ہے کہ جب ایک مومن عمل کرتا ہے تو اس کو دس گناہ بڑھ کر
اجر ملتا ہے۔ غرض وہ چار باتیں کیا ہیں جن کا اس سورہ میں ذکر ہے؟ رہا
ان میں اول اور مقدم ایمان ہے۔ یہ عظیم الشان چیز ہے۔ بدوں اس کے کوئی عمل مقبول ہی
نہیں ہوتا۔ ہر ایک عمل میں ضروری ہے کہ ایمان اخلاص اور صواب ہو۔ یہ پتا لگانا کہ کس درجہ کا

·

آج 10 میں سے 10 باقی