سُوْرَۃُ الْعَصْرِ
حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 3
حقائق الفرقان
۳۴۹
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
مومن ہے آسان نہیں ۔ ایک دراز تجربہ کے بعد معلوم ہو سکتا ہے۔ شادی نمی کا موقع آتا ہے۔ ایک
طرف اللہ تعالیٰ کی حکومت ہے اور دوسری طرف برادری کا قانون اور قومی محرکات ۔ اب اگر
اللہ تعالیٰ کی حکومت سے نہیں نکلتا اور قومی اور برادری کے اصولوں کی پرواہ نہیں کرتا تو بیشک مخلص
مومن ہے۔ ایک طرف نفس کا فیصلہ ہو دوسری طرف قوم کا فیصلہ اور تیسری طرف رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا فیصلہ ۔ اب اگر اپنے اور قوم کے فیصلہ کی کچھ پرواہ نہ کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
فیصلہ کے نیچے گردن رکھ دیتا ہے تو یقیناً مومن ہے۔
میں دیکھتا ہوں شادیاں ہوتی ہیں تو بڑی قوم کی تلاش ہوتی ہے۔ تقویٰ کی تلاش نہیں کی جاتی !!!
بد معاش ، آوارہ مزاج ، شریر ہو ، کچھ پروا نہیں مگر ہڈی پسلی اور خون کسی بڑی قوم کا ہو۔
افسوس ! صد افسوس !! پھر شادی کی دعوتوں میں مسکینوں کو دھکے دے کر باہر نکالا جاتا ہے لیکن
شریر النفس اور بے حیا لوگوں کو بلا بلا کر بٹھا یا جاتا ہے۔ جن لوگوں کے اموال کا تلف کرنا غضب
البہی کا موجب ہے نہایت بیبا کی اور شوخی کے ساتھ اس کو تباہ کیا جاتا ہے۔ دوسروں کا مال ناجائز طور
پر کھانے میں بیباک ہیں ۔ مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہو کر احکام النبی کو سنتے ہیں ۔ مگر اپنی جماعت یا
سوسائٹی کے کسی معمول یہ عمل کے خلاف دیکھ کر اس کے لینے میں مضائقہ کرتے ہیں۔ میرا تو یقین
ہے کہ یہ لوگ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی ہوتے تو آپ کی باتوں کے ماننے میں
اسی طرح مضائقہ کرتے جیسا آج امام کی اتباع سے مضائقہ کرتے ہیں ۔
غرض ایمان موقوف ہے خدا کی ذات میں ، اسماء میں ، یاد میں ۔ عظمت و جبروت میں دوسرے
کو شریک نہ کرے خواہ فرشتہ ہو یا رسول ہو نبی ہو یا ولی ہو ۔ کیسا افسوس آتا ہے کہ موحد لوگ تو حید کا
اقرار کر کے پھر مسیح کو خالق كَخَلْقِ الله اور مُحیی تاحیاء اللہ مانتے ہیں !!! کیا یہی توحید ہے۔ اور یہ
کہنا کہ خدا کے اذن سے کرتے تھے ایک دھوکا ہے۔ اگر کوئی کام اذن النبی سے بھی کیا جاوے تو کیا
وہ خدا کی طرح کا کام ہو جاتا اور کرنے والے کو خدا کا شریک بنا دیتا ہے۔۔۔ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ
اللہ تعالیٰ کی ہی ذات ہے۔ ہے۔ ایک ایک شخص امام علیہ علیہ السلام السلامکے کے پاس آیا۔ آیا ۔ جب اس سے سے پو پوچھا گیا کہ کہ مسیح
اور خدا تعالیٰ کی چمگادڑوں میں کچھ فرق بھی ہے تو اس نے کہا کہ رل مل گئے ہیں ۔ آہ !
حقائق الفرقان
۳۵۰
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
ایمان کی پہلی شرط ہے ایمان باللہ کہ کسی حمد، فعل ، عبادت، حسن و احسان الہی میں کسی غیر کو
شریک نہ کرے۔ مجھے ان لوگوں پر تعجب آیا کرتا ہے جو اپنی محرومیت کے باعث خدا تعالیٰ سے
ہمکلام ہونے سے محروم ہیں ۔ کہا کرتے ہیں کہ الہام حجت نہیں ہے وہ أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ
(التغابن: ۱۳) کے کیا معنے کرتے ہیں۔ قرآن کریم تو ہمیں اپنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے
ذریعہ پہنچا ہے۔ اطِیعُوا اللہ کا موقع ہی کب ملتا ہے۔ رسول کے ذریعہ ماننا اس کے بھی بعد ہے۔
خدا تعالیٰ کی قدر کرو ایسا نہ ہو کہ مَا قَدَرُوا اللهَ (الانعام: (۹۲) کے نیچے آجاؤ۔ پس جبکہ اللہ تعالیٰ کلام کرتا
ہے اور ہمیشہ کرتا رہا پھر کیا وجہ ہے کہ وہ آج چپ ہو گیا ؟ مجھے اس آیت پر کہ موسیٰ علیہ السلام کے
زمانہ میں جب قوم نے بچھڑہ کو خدا بنا یا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ دلیل دی ہے کہ اَلا يَرْجِعُ إِلَيْهِمُ
قولا (طه: ۹۰) یعنی تم دیکھتے ہو کہ تمہاری بات کا جواب نہیں دیتا یہ تفہیم ہوئی کہ جو خدا جواب نہ
دے وہ بچھڑہ کا سا خدا ہوا ۔ ہاں یہ بھی سچ ہے کہ سارے جگ سے بات کرنا کبھی نہیں ہوا۔ انسان
اپنے اندر وہ خوبیاں اور خواص پیدا کرے جو کلام الہی کے لئے ضروری ہیں پھر جواب ملے گا۔
دوسری شرط ایمان کی اخلاص ہے یعنی خدا ہی کے لئے ہو۔ اور تیسری شرط صواب ہے یعنی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے موافق عملدرآمد ہو۔ کوئی عمل قبولیت کا درجہ حاصل نہیں کرتا
جب تک اخلاص اور صواب سے نہ ہو۔
پھر ایمان بالملائکہ ہے ۔ ایمان بالملائکہ ایسی چیز ہے جس کی طرف سے تساہل کر کے لوگ نیکی
سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ آج کل کے لوگ سمجھتے ہیں اور یقین کرتے ہیں کہ بدوں سبب کے فعل سرزد
نہیں ہوتا۔ پس بیٹھے بیٹھے جو انسان کو دفعتاً نیکی کا خیال آتا ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ ایک لمتہ الملک
انسان کے ساتھ ہے۔ اس کے ذریعہ نیک خیال پیدا ہوتے ہیں اور شیطانی تعلقات سے برے
خیالات اٹھتے ہیں پس انسان کو لازم ہے کہ ہر نیکی کی تحریک پر فی الفور نیکی کرے۔ ایسا نہ ہو يَحُولُ
بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبه (الانفال: ۲۵) کا مصداق ہو جاوے۔ ایمان بالملائکہ کا یہی فائدہ ہے کہ
نیکی سے تغافل نہ کرے۔ پھر اللہ کی کتابوں ، اس کے رسولوں پر ایمان لاوے۔
اے اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو ۔ ۲۔ اللہ آڑے آجاتا ہے آدمی اور اس کے دل کے۔
حقائق الفرقان
۳۵۱
سُوْرَةُ الْعَصْرِ
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے۔اس کو دستورالعمل بناوے۔اف ے۔ افسوس ہے کہ مسلمان اس کو
کتاب اللہ جان کر بھی دستور العمل بنانے میں مضائقہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں السُّنَّةُ قَاضِيَةٌ عَلَى
کتاب الله اللہ کا فتوی ی دیتے دیتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ علیہ وسلم وسلم نے نے ا اسی قرآن کو کس ادب اور عظمت کی
نگاہ سے دیکھا ہے ۔ ساری حدیث کی کتابیں دیکھو۔ جن مسائل پر قرآن کریم نے مفصل بحث فرمائی
ہے مثلاً ہستی باری تعالیٰ ،ضرورت نبوت ،مسئلہ تقدیر وغیرہ ، ان پر احادیث میں بحث نہیں کی گئی
اور نہ ان کے دلائل دیئے ۔ پھر تقدیر کے مسئلہ پر ایمان لاوے کہ یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ فاسق کو عمدہ
نتیجہ ملے ۔ پھر جزا وسزا پر ایمان لاوے ۔ اس کے بعد دوسری بات عَمِلُوا الصُّلِحَتِ ہے۔ اس
کا عام اصول ہے کہ ہر سنوار کا کام کرے اور اس کے معلوم کرنے کے واسطے قرآن کریم،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عملدرآمد معیار ہے۔ پھر انسان سوچ لے کہ امت محمدیہ کو كُنتُمْ خَيْرَ
امة " (ال عمران: ۱) قرار دیا ہے ۔ پس جس سے آٹھ پہر میں کوئی بھلائی بھی نہ ہو وہ اپنی
حالت پر غور کرے ۔ ایسی ہی وصیت الحق ضروری ہے۔ گونگا شیطان بننا اچھا نہیں۔ مقابلہ میں
مشکلات پیش آتی ہیں ۔ پھر کوشش کرے اور صبر و استقلال سے کام لے۔ یہ ہیں چار دستور ہیں چار دستور العمل جو اس
مختصر سی سورت میں بیان ہوئے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو توفیق دے کہ قرآن ہمارا دستور العمل ہو محمد صلی اللہ علیہ وسلم مطاع
ہواور وہ یہ زمانہ جو امن اور ایمان کے لئے ہے اس کی قدر کریں۔ آمین ۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۹ مورخه ۱۶ اگست ۱۹۰۰ ء صفحه ۴ تا ۷ )
ل سنت کتاب اللہ پر قاضی ہے۔
تم نیک ترین امت ہو۔