سُوْرَۃُ قُرَیْشٍ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۳۶۱
سُورَةُ قُرَيْشٍ
سُوْرَةُ قُرَيْشٍ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ قریش کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس اللہ کے نام کی مدد سے جو رحمن و رحیم ہے۔
۲ تا ۵ - لا يُلْفِ قُرَيْشٍ - الْفِهِمُ رِحْلَةَ الشَّتَاءِ وَ الصَّيْفِ - فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا
الْبَيْتِ الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ ، وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ -
-
ترجمہ ۔ واسطے الفت دلا نے قریش کے ان کو الفت دلا نا سفر جاڑے اور گرمی میں ۔ پس چاہیے کہ
عبادت کریں پروردگار اس گھر کے کی جس نے کھانا دیا ان کو بھوک سے اور امن دیا ان کو خوف سے۔
تفسیر اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ پر حملہ کرنے والے اصحاب فیل کو ہلاک کیا اور اس گھر کی عزت کے
واسطے کئی معجزات دکھائے تا کہ قریش اور ان کے ذریعہ سے پھر تمام دنیا الفت پکڑے ان کی الفت
کے واسطے جاڑے اور گرمی کے سفر کے اسباب مہیا ہوئے ۔ خدا تعالیٰ کے اس قدر فضل اور انعام پر نگاہ
کر کے چاہیے کہ اس رب کی عبادت کریں جس نے اپنے اس عبادت گاہ کی عزت بے نظیر طور پر دنیا
میں قائم کی اور جس نے اس کے اہل کو طعام کے سامان بہم پہنچا کر فقر وفاقہ سے بچایا اور ہر طرح کے
خوف سے بے خوف کر کے اس جگہ کو دار الامن بنادیا۔
اللَّامُ ۔ لَامُ التَّعَجُبِ كَمَا فِي
آغَرَّكَ إِنْ قَالُوا لِعِزَّةِ شَاعِرٍ
خَيَالُ آبَاهُ مِنْ عَرِيفٍ وَ شَاعِرٍ
الْأَلْفُ اجْتِمَاعُ مَعَ الْتِنَامِ قَالَهُ الرَّاغِبُ وَقَالَ الْهَرْوقُ فِي الْغَرِيبَيْنِ إِيْلَافُ
عُهُودٍ بَيْنَهُمْ وَ بَيْنَ الْمُلُوكِ فَكَانَ هَاشِمْ يُؤَالِفُ مَلِكَ الشَّامِ وَ الْمُطَّلِبُ كِسْرَى وَ عَبْدُ
حقائق الفرقان
۳۶۲
سُورَةُ قُرَيْشٍ
شَمْسٍ وَنَوْفَلُ يُؤَالِفَانِ مَلِكَ مِصْرَ وَالْحَبَشَةِ وَيُؤَالِفُ مَعْنَاهُ يُعَاهِدُ وَ يُصَالِحُ أَلْفَ يُؤَالِفُ
الافا
قُرَيْضٌ وَلَدُ نَضْرِ بْنِ كَنَانَهُ وَسَأَلَ مُعَاوِيَةُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمْ فَقَالَ
دَابَّةُ الْبَحْرِ وَاسْتَدَلَّ بِقَوْلِ الْحَجَمِي كَمَا قَالَ
وقُرَيْسٌ هِيَ الَّتِي تَسْكُنُ الْبَحْرَ وَبِهَا سُمِّيَتْ قُرَيْسٌ قُرَيْشًا تَأْكُلُ الْغَنَّ وَ السَّمِينَ
وَلَا تَتْرُكُ مِنْهَا لِذِي جَنَا حَيْنِ قُرَيْشًا ۔
وَقَالَ الْفَرَّاءُ وَ مِنَ التَّقَرُّشِ بِمَعْنَى الْتَكَسبِ سُمُو التَجَارَتِهِمْ وَ قِيلَ مِنَ
التَّقْرِيشِ هُوَ التَّفْتِيشُ قَالَ الْحَرْثُ بْنُ حَلِيزَه ۔
أَيُّهَا الشَّامِتُ الْمُقَرِشُ عَنَّا
عِنْدَ عُمْرٍ وَفَهْلٍ لَنَا وَابْقَاءِ
لِأَنَّ آبَاهُمْ كَانَ يُفَتِّشُ عَنْ أَرْبَابِ الْحَوَائِجِ لِيَقْضِيَ وَ عَلَى ذِي الْخَلَّةِ لِيَسُدُّوهَا وَ
التَّصْغِيرُ لِلتَّعْظِيمِ ۔
وو
إِيْلَا فِهِمْ رِحْلَةَ الشَّتَاءِ وَالصَّيْفِ ، إِيْلَا فِهِمْ بَدَلٌ مِنْ إِيْلَافِ قُرَيْشٍ
فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ ، كَمَا قَالَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ
الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ وَالْبَرَكَاتُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا الْبَلَدَ آمِنًا ، وَكَانُوا فِي أَرْغَدِ عَيْشِ مَعَ أَنَّهُ
كَانَ النَّاسُ يُتَخَطَفُونَ مِنْ حَوْلِهِمْ وَأَشَارَ اللهُ تَعَالَى ذِكْرُهُ إِلَى هُذَا فِي قَوْلِهِ وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا
قَرْيَةً كَانَتْ مِنَةً مُطْمَئِنَّةً يَأْتِيْهَا رِزْقُهَا رَغَدًا مِنْ كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِأَنْعُمِ اللَّهِ فَإِذَا قَهَا اللَّهُ
لِبَاسَ الْجُوعِ وَالْخَوْفِ بِمَا كَانُوا يَصْنَعُونَ (نمل)
ترجمہ :
لام تعجب کے لئے ہے۔
کیا تجھے اس بات نے دھوکہ دیا ہے کہ لوگوں نے کہا کہ عزہ بڑا شاعر ہے اس کے
حقائق الفرقان
۳۶۳
سُورَةُ قُرَيْشٍ
باپ پر تعجب ہے کہ اس کا بیٹا کیسا مبصر اور شاعر ہے۔
راغب اور ہروی نے اپنی کتابوں میں لکھا ہے کہ الف ایسے طور پر اکٹھا کرنے کو کہتے ہیں
کہ مجتمع اشیاء میں پوری پیوشکی ہو۔ ایلاف سے مراد وہ عہد واقرار ہیں جو قریش اور اس وقت کے ملوک
کے درمیان قرار پا چکے تھے۔ ہاشم کا عہد و پیمان بادشاہ شام کے ساتھ تھا اور مطلب کا کسری کے ساتھ
تھا اور عبد شمس اور نوفل کا عہد و پیمان مصر اور حبشہ کے بادشاہوں کے ساتھ ۔ الف کے معنے معاہدہ اور
مصالحت کے ہیں۔
قریش نضر بن کنانہ کا بیٹا تھا۔ حضرت معاویہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے
پوچھا تھا کہ قریش کے لفظ کے کیا معنے ہیں تو انہوں نے فرمایا کہ قریش ایک سمندری چار پایہ کا نام ہے
اور اس پر حجمی کے اشعار کو بطور ذیل کے پڑھا جن کے یہ معنے ہیں کہ قریش وہ جانور ہے جو سمندر میں
رہتا ہے۔ اُسی کے نام پر قبیلہ کا نام قریش ہوا وہ دبلے اور موٹے سب کو کھا جاتا ہے اور کسی پروں
والے کے پر باقی نہیں چھوڑتا۔
فراء کا قول ہے کہ لفظ قریش لفظ تقرش سے نکلا ہے اور تقرش کے معنی کسب کمائی ہے چونکہ
یہ قبیلہ تجارت کرتا تھا اس واسطے اس کا نام یہ ہو گیا۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ یہ لفظ تقرش سے نکلا ہے
جس کے معنے تفتیش کے ہیں ۔ حرث بن حلنزہ کا ایک شعران معنوں کی تائید کرتا ہے اس شعر کے یہ
معنے ہیں ۔
اے ہمارے دشمن عیب تلاش کرنے والے عمر کے پاس ہے کیا تو ہمارا پیچھا چھوڑے گا یا
نہیں۔ قریش کا یہ نام اس واسطے ہوا کہ ان کے بزرگ اہل حاجات کو تلاش کرتے تھے کہ ان کی
حاجتیں پوری کریں اور بھوکوں کو خوراک دینے کے واسطے تلاش کرتے تھے اور اس جگہ تغیر تعظیم کے
واسطے ہے۔
اس سورہ شریف میں جو یہ حکم ہوا ہے کہ اس گھر کے رب کی عبادت کرو۔ جس نے تم کو بھوک
سے غنی کرنے کے لئے کھانا کھلا یا یہ آیت شریف حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام والبرکات کی اس
حقائق الفرقان
۳۶۴
سُورَةُ قُرَيْشٍ
دعا کے مطابق ہے کہ میرے پروردگار اس شہر کو امن کی جگہ بنا۔ اس دعائے ابراہیمی کی قبولیت کے
سبب قریش بڑے عیش و آرام میں زندگی بسر کرتے تھے۔ حالانکہ ان کے گردونواح کی مخلوق ہلاکت
میں پڑی ہوئی تھی ۔ اسی مضمون کی طرف اللہ تعالیٰ نے اپنی پاک کلام میں سورہ نحل میں بھی اشارہ
فرمایا ہے اللہ تعالیٰ نے ایک گاؤں کی مثال بیان فرمائی ہے۔ جس کے باشندے اطمینان کے ساتھ
زندگی گزارتے تھے۔ ہر طرف سے اس کو رزق با فراغت پہنچتا تھا۔ پھر ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی
نعمتوں کی ناشکری کی جس پر خدا نے ان پر بھوک اور خوف کا عذاب وارد کیا۔ جو ان کی اپنی بد عملیوں کا
نتیجہ تھا۔
شمار : اس سورہ شریف میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بعد چار آیتیں اور تیرہ کلمے اور تہتر
حروف ہیں ۔
مقام نزول :۔ یہ سورہ شریف جمہور کے نزدیک مکی ہے۔ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی تھی ۔ قریش کو
خاص خطاب ب اور رب البیت کی عبادت کا حکم بھی ظاہر کرتا ہے کہ یہ سورہ شریف مکی ہے بعض بزرگوں کا
یہ قول بھی ہے کہ یہ سورۃ مدنی ہے اس اختلاف کی صورت میں وہی امر مد نظر رکھنا چاہیے ۔ جو ہم پہلے
بھی لکھ چکے ہیں کہ یہ ہو سکتا ہے کہ بعض آیات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نہ ایک بار بلکہ کئی بار
نازل ہوئی ہوں اور کسی نے نزول اول کے مقام اور وقت کو یا د رکھا ہو اور کسی نے نزول دوم کے
مقام اور وقت کا خیال رکھا ہو۔ اس کا نظارہ ہم اس تازہ وحی الہی میں بھی دیکھتے ہیں ۔ جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام پر نازل ہوتی ہے کہ ایک پیشگوئی وحی الہی میں ایک دفعہ نازل ہو کر مثلاً
کتاب براہین احمدیہ میں چھپ چکی ہے۔ لیکن جب اس کے پورا ہونے کا وقت آگیا۔ تو نزول اول
کے بین پچیس سال بعد پھر وہی الفاظ الہام الہی میں وارد ہوئے اور اخبار میں ایک تازہ تاریخ کے
نیچے لکھے گئے ۔
اس جگہ شان نزول و مقام نزول کے اختلاف میں اس نکتہ کا دوبارہ لکھنا فائدے سے خالی نہ
ہوگا ۔ جو کہ ہم سورہ الماعون کی تفسیر میں لکھ چکے ہیں کہ یہ بھی حکمت الہی ہے کہ انجیل اور توریت کی طرح
حقائق الفرقان
۳۶۵
سُوْرَةُ قُرَيْشٍ
قرآن شریف میں ہر آیت کے ساتھ اس کا شان نزول درج نہیں ۔ ابتدا سے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے قرآن شریف کے درمیان کبھی شان نزول یا مقام نزول ساتھ ساتھ نہیں لکھائے ۔ جیسا کہ
توریت انجیل میں اور دیگر صحف انبیاء میں آتا ہے کہ حضرت موسیٰ یا عیسی یا کوئی اور نبی پھر اس مقام پر
گیا اور اس آدمی کو ملا۔ اور اس وقت اس پر یہ وحی نازل ہوئی یا خود اس نے یہ کلام کیا۔ برخلاف اس
کے قرآن شریف اول سے خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور ایک سمندر کی طرح اس کی روانی ہے جس میں کوئی
رکاوٹ نہیں ۔ بشر کے کلام کا اس میں کوئی حصہ نہیں ۔ چونکہ یہ کلام نہ کسی خاص مکان کے واسطے تھا اور نہ
کسی خاص قوم کے واسطے جیسا کہ توریت انجیل وغیرہ دیگر کتب سماوی ہیں ۔ اس واسطے اس میں شان
۔۔۔۔۔ نزول ساتھ ساتھ نہ لکھے گئے بلکہ خدا تعالیٰ نے یہی چاہا کہ اس بات کی حفاظت بھی پورے طور
سے نہ ہوئی کہ یہ آیتیں کب اور کس کے حق میں اول نازل ہوئی تھیں ۔ یہاں تک کہ ترتیب نزولی بھی
خدا تعالیٰ نے قائم نہ رہنے دی۔ قرآن شریف کی ترتیب اور اس کے درمیان شان نزول اور مقام نزول
کا نہ لکھا جانا خود اس بات کی ایک بڑی بھاری دلیل ہے کہ یہ کتاب بر خلاف دیگر کتب سماوی کے تمام
زمین کے واسطے اور قیامت تک سب زمانوں کے واسطے اور سب قوموں کے واسطے خدا تعالیٰ نے
نازل فرمائی ہے۔
نام۔ اس سورہ شریف کا نام سورہ قریش ہے کیونکہ اس میں قریش کا خاص ذکر ہے اور اس سورۃ کو
اس کے پہلے لفظ کے سبب لا يُلف بھی کہتے ہیں۔
ربط ما قبل اور مابعد کے ساتھ۔ اس سورہ کے ماقبل قرآن شریف میں سورۃ الفیل ہے جس
میں یہ ذکر ہے کہ یمن کا بادشاہ ابرھ جب بہت سے ہاتھی لے کر خانہ کعبہ کو گرانے کے واسطے مکہ معظمہ
پر حملہ آور ہوا تو اللہ تعالیٰ نے کس طرح اس کے لشکر کو ہلاک کر کے اس گھر کی حفاظت کی ۔ یہ خدا تعالیٰ کا
ایک انعام تھا۔ جو بالخصوص قریش پر ہوا۔ کیونکہ قریش یمن اور شام کی طرف تجارۃ کے واسطے جایا
کرتے تھے اور ابرھ کی اس ہلاکت سے تمام قوموں پر خانہ کعبہ کی عظمت کا رعب چھا گیا اور وہ لوگ
قریش کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھنے لگے ۔ اللہ تعالیٰ اسی انعام کو یا د دلا کر قریش کو اپنی عبادت کی
حقائق الفرقان
۳۶۶
سُورَةُ قُرَيْشٍ
طرف متوجہ کرتا ہے سورۃ الفیل اور سورۃ القریش کا ربط باہم ایسا ہے کہ ابی بن کعب اور ایسا ہی بعض
دیگر بزرگ بھی ان دونوں سورتوں کے درمیان بسم اللہ نہیں لکھتے تھے گویا یہ دونوں ملا کر ایک ہی سورۃ
ہے۔ دو جدا سورتیں نہیں ہیں ۔ سورہ مابعد یعنی سورۃ الماعون کے ساتھ اس کا یہ ربط ہے کہ جب اس
سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ نے قریش کو اپنے انعام یاد دلا کر اپنی عبادت کی طرف متوجہ کیا ہے تو سورۃ
الماعون میں ان رذایل سے بچنے کی طرف توجہ دلائی ہے جن سے خدا تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔
-
تشریح و معانی الفاظ
قریش ۔ قریش کا لفظ قرش سے نکلا ہے۔ قرش ایک سمندر کے جانور کا نام ہے جس کے متعلق
مشہور ہے کہ وہ دوسرے جانوروں کو کھا جاتا ہے مگر اُسے کوئی نہیں کھا تا یعنی بہت طاقتور جانور ہے
سب پر غالب رہتا ہے اسی سبب سے اس قوم کا نام قریش رکھا گیا تھا۔ عرب کا ایک شعر ہے ۔
وَقُرَيْشُ هِيَ الَّتِي تَسْكُنُ الْبَحْرَ
بِهَا سُمِّيَتْ قُرَيْةٌ قُرَيْشَا
ترجمہ قریش وہ ہے جو سمندر میں رہتا ہے۔ اسی کے سبب سے قوم قریش کا یہ نام رکھا گیا ہے۔
قرش کے معنی کسب کے بھی ہیں چونکہ قریش اپنی تجارت میں کسب اور محنت کے ساتھ اپنی
روٹی کماتے تھے اس واسطے بھی ان کا یہ نام ہوا۔
لیت کا قول ہے کہ تقرش جمع ہونے کو کہتے ہیں پہلے یہ قوم مختلف مقامات پر پراگندہ پھرتی
تھی۔ پھر قصی بن کلاب نے ان سب کو حرم میں جمع کیا اور ایک جگہ اکٹھے ہو کر رہنے لگے اس واسطے ان
کا نام قریش رکھا گیا چنانچہ اس پر ایک شاعر نے کہا ہے۔
ابُوْ كُمْ قُصَى كَانَ يُدْعَى مُجَمَّعًا
بِهِ جَمَعَ اللهُ الْقَبَائِلَ مِنْ فَهْرٍ
تمہارے باپ قصی کا نام ہی ہو گیا تھا کہ وہ جمع کرنے والا ہے کیونکہ اس کے ذریعہ سے
اللہ تعالیٰ نے فہر کے قبائل کو ایک جگہ جمع کر دیا تھا۔
حقائق الفرقان
۳۶۷
سُوْرَةُ قُرَيْشٍ
قبیلہ قریش ۔ قریش - فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ کا دوسر دوسرا نام تھا۔ قبیلہ قریش حضرت
اسماعیل بن حضرت ابراہیم علیہما السلام والبرکات کی اولاد میں سے تھا اور اسی قبیلہ کو یہ فخر حاصل ہوا کہ
خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے پیدا ہوئے جنہوں نے تمام جہان کو اپنے نور سے منور کیا اور
بنی آدم کے واسطے روحانی کمالات کے دروازے کھول دیئے اور تمام دنیا کی متفرق قوموں کو اور ان
کے متفرق قومی مذاہب کو ایک ہی قوم اور ایک ہی مذہب میں جمع کر کے ایک ایسی توحید قائم کی کہ
چار دانگ عالم میں لا الہ الا اللہ کا نعرہ گونج اٹھا۔ یہ تو حید اس قلبی تعلق کا نتیجہ تھی ۔ جو آنحضرت صلعم کو
اپنے رب اور خالق اور مالک کے ساتھ تھا۔ اگر محمد دنیا میں نہ ہوتا تو انسانی روح کسی تنزل کے گڑھے
میں اب تک گری ہوئی ہوتی ۔ اسی واسطے وہ فخر عالم و عالمیان ہے اور اگر روحوں کا خدا کے ساتھ تعلق
اپنی ترقی کے انتہائی نقطہ میں اس کمال تک پہنچنے والا نہ ہوتا جو اس پیارے نبی نے پہنچایا تو پھر دنیا کی ہوتا نے
حالت رذالت اس قابل ہی نہ تھی کہ خدا تعالیٰ اسے خلق کرتا اسی واسطے لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَفْلَاكَ
کا خطاب آپ کو عطا ہوا۔
نسب نامہ ۔ اب میں قریش کا نسب نامہ حضرت ابراہیم علیہ السلام والبرکات سے لے کر حضرت
خاتم النبیین تک اس جگہ درج کرتا ہوں ۔ اس جگہ اس بات کا ذکر فائدہ سے خالی نہ ہوگا کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے انساب عدنان تک بیان کئے ہیں اور اس سے اوپر بیان نہیں فرمائے ۔جس سے
بعض لوگوں کو ( جن میں سرسید احمد خان صاحب بھی شامل ہیں ) یہ غلطی لگی ہے کہ آنحضرت کو اُس کے
او پر انساب کا نام نہ آتا تھا۔ یہ اس سے اوپر کا سلسلہ قابل اعتبار نہیں ہے۔ یہ بات صحیح نہیں اور اصل
بات یہ ہے کہ یہود چونکہ اہلِ کتاب تھے اور لکھنے پڑھنے کا رواج ان میں عام تھا۔ وہ جہاں حضرت اسحق
کا نسب نامہ محفوظ رکھتے تھے وہاں حضرت اسمعیل کا بھی یہ سبب قرب رشتہ داری کے محفوظ رکھا کرتے
تھے۔ لیکن کچھ زمانے کے بعد جبکہ قوموں کی جدائی اور اختلاف بڑھ گیا تو یہودی علماء نے عدنان سے بڑھ
نیچے کا نسب نامہ لکھنا اور اس کا نامہ لکھنا اور اس کی حفاظت کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اس واسطے آ واسطے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
عدنان تک خود بیان کر دیا اور اس کے اوپر جو یہود کے پاس تھا وہ بہر حال محفوظ تھا۔ اس واسطے اس
لے اگر تجھ کو پیدا کرنا مقصود نہ ہوتا تو میں کا ئنات کو پیدا نہ کرتا ۔
حقائق الفرقان
کے بیان کرنے کی ضرورت نہ سمجھی ۔
۳۶۸
سُورَةُ قُرَيْشٍ
میں یہ نسب نامہ ایک پرانی قلمی کتاب سے نقل کرتا ہوں جس کے نسخے ہمارے خاندان میں
محفوظ چلے آتے ہیں اور سرسید احمد خان صاحب نے جو نسب نامہ اپنے خطبات میں عدنان تک لکھا نے
۔ اس کے ساتھ مقابلہ کر لیا گیا ہے وہاں تک ہر دو ایک ہی ہیں ۔ یہ نسب نامہ ہمارے خاندان میں
-
ہے۔اس ۔
اس واسطے محفوظ چلا آتا ہے کہ عاجز بھی قریش میں سے ہے اس واسطے اس کے ساتھ ہی میں نے اپنا
نسب نامہ بھی نقل کر دیا ہے جو کہ بوساطت حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بعد مناف سے جاملتا ہے۔
ابوالانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام والبرکات
حضرت اسمعیل علیہ السلام حضرت اسحق علیہ السلام
قسیم ار
+
حمل
ثابت
سلامان
幹
اور
أو
اعد نان
اعدنان
حقائق الفرقان
معد
نزار
مصر
الياس
مدم که
خ
کنانه
نظر
مالک
فہر
千
غالب
مولی
كعب
مرة
کلاب
۳۶۹
سُورَةُ قُرَيْشٍ
حقائق الفرقان
قصی
عبد مناف
٣٧٠
سُورَةُ قُرَيْشٍ
عبدالمطلب عبد المطلب
حضرت عبد الله
حضرت سید المرسلین محمد مصطفیٰ
احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۴ تا ۷ ۳۴)
لا يلف - الفت دلانے کے لئے
اس گھر کے رب کے ساتھ الفت دلانے کے لئے اصحاب الفیل کو اس واسطے قتل کیا گیا اور شکست
دی گئی اور خائب و خاسر واپس کیا گیا ہے کہ قریش اور اہلِ عرب کا یقین تازہ ہو کہ اس گھر کی حفاظت
اللہ تعالیٰ خود کرتا ہے۔ اس طرح وہ خدا تعالیٰ کی خالص عبادت میں مشغول ہوں اور قریش جو موسم سرما
وگرما میں سفر پر جاتے تھے۔ اور تمام بلاد کے بادشاہ اور تجاران کی عزت کرتے تھے۔ اس تجارت اور
سفر میں فرق نہ آوے بلکہ ان کی عزت اور بھی زیادہ ہو۔
الفهم ۔ ان کو الفت دلانے کے لئے
رِحْلَةَ الشَّتَاءِ وَالصَّيف ۔ سردی اور گرمی کے سفر میں ۔
قریش تجارت کے واسطے ہر سال دو سفر کرتے تھے۔ موسم سرما میں افریقہ، ہند، یمن کی طرف
جاتے تھے۔ اور موسم گرما میں شام، ایران کی طرف جاتے تھے۔ ہر دو طرف کے لوگ ان کی بہت ہی
عزت اور تکریم کرتے تھے۔ اور ہدیے اور تحفے دیتے تھے۔ اگر خدانخواستہ اصحاب الفیل کو فتح ہو جاتی
حقائق الفرقان
۳۷۱
سُورَةُ قُرَيْشٍ
تو ان کی یہ تمام عزت جاتی رہتی ۔ اور امن اُٹھ جاتا۔ لیکن اصحاب الفیل کو تباہ کر کے اللہ تعالیٰ نے ان
کی عزت کو اور بھی بڑھایا۔ اور پہلے سے بھی زیادہ لوگ قریش کی تعظیم کرنے لگے۔ اور وہ سفران کے
واسطے اور بھی زیادہ آسان اور بابرکت ہو گئے ۔
فَلْيَعْبُدُوا ۔ پس چاہیے کہ عبادت کریں۔
رَبَّ هُذَا الْبَيْتِ ۔ اس گھر کے پروردگار کی ۔
الَّذِی ۔ جس نے ۔
۔
أَطْعَمَهُمُ ۔ ان کو کھانا کھلایا۔
-
مِن جُوعٍ ۔ بھوک سے۔
وامتهم - اور ان کو امن دیا۔
مِنْ خَوْفٍ ۔ خوف سے۔
-
بعض جاہل آریہ اور عیسائی اعتراض کیا کرتے ہیں کہ مسلمان چونکہ عبادت کے وقت خانہ کعبہ کی
طرف منہ کرتے ہیں اس واسطے یہ بھی ایک شرک ہے۔ اور اس گھر کی عبادت کی جاتی ہے۔ اس
سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ نے اس بات کا رد کر دیا ہے ۔ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ - عبادت اس گھر
کے رب کی کی جاتی ہے نہ کہ اس گھر کی۔ اور یہ گھر بطور ایک نشان کے ہے۔ جو خدا تعالیٰ کی برتر اور
قادر اور عالم الغیب ہستی کا ثبوت دیتا ہے۔ کیونکہ دنیا میں بڑے بڑے گھر لوگوں نے بنائے ۔ اور
بڑی بڑی قو میں ان کی امداد میں کھڑی ہوئیں لیکن وہ تباہ ہو گئے ۔ اور ان کا نام ونشان مٹ گیا۔ اور یہ
گھر خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق قائم ہے۔ اور اس کے ارد گرد رہنے والے ہر طرح کے خطرات سے
محفوظ ہیں۔ عبادت کے وقت آخر کسی نہ کسی طرف تو انسان منہ کرتا ہے۔ وحدت کے واسطے سب نے
ایک طرف منہ کیا اور ایک ایسی طرف منہ کیا جس طرف سے خدا تعالیٰ کا پاک کلام ان تک پہنچا۔ اور
اُن کے واسطے موجب ہدایت ہوا علاوہ اس کے اس میں ایک اور حکمت ہے اور وہ یہ ہے کہ جیسا کہ
زمین کے گول ہونے کے سبب دن رات کے ہر ایک حصہ میں مسلمان خدا تعالیٰ کی عبادت میں
مصروف ہوتے ہیں۔ کیونکہ ایک ہی سیکنڈ میں کہیں عصر ہے کہیں مغرب کہیں عشاء کہیں فجر اور کہیں
حقائق الفرقان
۳۷۲
سُورَةُ قُرَيْشٍ
ظہر ۔ ان کے علاوہ تہجد اور اشراق اور دوسری نمازیں جدا ہیں ۔ غرض کوئی بھی ایسا وقت نہیں ہوتا جس
میں روئے زمین پر کسی نہ کسی جگہ مسلمان خدا کی عبادت نہ کر رہے ہوں ۔ گویا مسلمان ہی ایک قوم ہے
جس پر خدا تعالیٰ کی عبادت کے انوار کا سورج کبھی غروب نہیں ہوتا۔ ایسا ہی عبادت کے وقت ایک
خاص سمت کا مقرر کرنا ایک عجیب حکمت رکھتا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ خانہ کعبہ کی طرف منہ کرنے کے
سبب اہل ہند کا منہ عبادت کے وقت مغرب کی طرف ہوتا ہے۔ اہلِ شام کا جنوب کی طرف اور
اہلِ یمن کا شمال کی طرف۔ اہلِ مصر کا مشرق کی طرف ہوتا ہے۔ اور ان سمتوں کے درمیان جو مقام
ہے ان کا منہ کم و بیش درجات کے ساتھ ان سمتوں کے درمیان میں ہوتا ہے۔ الغرض کمپاس کا کوئی ایسا
طرف نہیں جس طرف منہ کر کے مسلمان خدا کی عبادت نہیں کرتے ۔ گویا تمام روئے زمین پر اسلامی
توحید کی شہادت کی لکیریں اس کثرت کے ساتھ ہر سمت سے گزرتی ہیں اور ہر وقت گزرتی ہیں کہ تمام
روئے زمین ہر وقت مسلمانوں کی طرف سے خدا تعالیٰ کی توحید اور تحمید اور تسبیح سے پر رہتی ہے۔ کوئی
اور مذہب دنیا میں ہے۔ جو اس قدر خدا کی عبادت کرنے والا ۔
خدا کے کام بھی عجیب ہیں ۔ کسی کو اپنا برگزیدہ بندہ بنانا چاہتا ہے۔ تو ایک غریب کو لیتا ہے۔ جو
غیر مشہور ہو اور ظاہری علوم سے دنیا کی نظر میں ناواقف ہو اور کچھ طاقت نہ رکھتا ہو۔ نہ کوئی جتھا اس کے
ساتھ ہو پھر اسے مامور بنا دیتا ہے۔ چار دانگ عالم میں اس کی قبولیت پھیلا دیتا ہے۔ تمام عالموں سے
بڑھ کر اسے عالم بنا دیتا ہے۔ اسے طاقتور بنا دیتا ہے اور اس کو ایک بڑی قوم کا امام بنا دیتا ہے۔ ایسا ہی
اس نے جب ایک گھر کو اپنی طاقتور ہستی کے ثبوت میں نشان بنانا چاہا۔ تو کہاں بنایا۔عرب کے میدان
میں ۔ جہاں پانی نہ ملے نہ چارہ ، نہ خوراک نہ سبزی نہ کوئی بستی نہ کوئی آبادی نہ کوئی حفاظت کی جگہ۔
پھر اسے آباد کیا تو ایسا کہ ساری دنیا اس کی طرف دوڑی چلی جاتی ہے۔ تمام جہان کی دولت وہاں پہنچتی
ہے۔ ہر ملک وملت کا آدمی وہاں پایا جاتا ہے۔ ہر زبان وہاں سمجھی جاتی ہے۔ طاقت کا یہ حال ہے کہ
فوجی لحاظ سے کوئی حفاظت کا سامان نہیں۔ پھر بھی سکندر رومی یونان سے نکلا۔ ہند تک فتح کیا۔ واپسی
پر عرب کی فتح کا ارادہ تھا۔ راستہ میں ہی ہلاک ہو گیا۔ خود اس زمانہ میں دجال یورپ سے نکلا اور ہند
تک پہنچ گیا۔ مگر وہی بیت اللہ اس سے محفوظ رہا۔ نبی کریم نے دجال کو دیکھا تھا کہ خانہ کعبہ کا طواف کر