سُوْرَۃُ قُرَیْشٍ

حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2

حقائق الفرقان
۳۷۳
سُورَةُ قُرَيْشٍ
رہا
ہا ہے۔ وہ طواف بھی ایک تو یوں ہو گیا کہ بحیرہ قلزم ، بحیرہ عرب ، عدن سے ہو کہ سے ہو کر خلیج فارس : لر خلیج فارس میں دجال
گھوم رہا ہے۔ اور اس کے آگے جو ہو گا وہ بھی ظاہر ہو جائے گا۔
رِحْلَةَ الشَّتَاءِ وَ الصَّيْفِ ۔ چونکہ اہلِ عرب کے واسطے مقدر تھا کہ جب نور محمدی ان کے
درمیان سے طلوع کرے ۔ تو وہ اس سے منور ہو کر مشرق و مغرب میں پھیلیں ۔ قیصر و کسرای کی سلطنتوں
کے وارث بنیں ۔ ایران اور شام کو فتح کریں۔ مصر، الجیریا، مرا کوکو مسلمان بناتے ہوئے ہسپانیہ میں جا
گھسیں۔ دوسری طرف ترکستان، افغانستان، ہند کے فاتح بنیں۔ چین کے لوگوں کو جا کر مسلمان
بنائیں۔ اس واسطے پہلے سے اللہ تعالیٰ نے ان کے طبائع ایسے بنائے تھے کہ وہ سفر کو پسند کرتے تھے
اور کیا گرمی اور کیا سردی۔ ہر دو موسموں میں سفر کیا کرتے تھے۔ پھر اس میں ایک پیشگوئی بھی مخفی ہے
کہ اے قریش خدا تعالیٰ نے تمہارے واسطے بڑے بڑے سفر مقدر رکھے ہیں ۔ وہ سفر ایسے نہ ہوں
گے کہ تم جس موسم میں جاؤ۔ اسی میں تم واپس آسکو ۔ بلکہ وہ لمبے سفر ہوں گے۔ جن میں تم کو سر دیاں بھی
گزارنی پڑیں گی اور گرمیاں بھی گزارنی ہونگی ۔ میاں بھی گزارنی ہوگی ۔
خدا تعالیٰ کی قدرت اور طاقت کیا وسیع ہے کہ اس نے عرب کی قوم ہاں اس پتھر کو جسے معماروں
نے رد کر دیا تھا کہ یہ کام کا نہیں اسے ہی کونے پر لگایا۔ وہی قوم تمام دنیا کی سردار بنتی ہے۔ وہی قوم
تمام یورپ کو مہذب بنانے والی ہوئی۔ مشرق و مغرب میں اس نے علوم کا چراغ روشن کر دیا۔ آج
تک تمام اعلیٰ علوم انہیں کی کتابوں سے اخذ کئے جاتے ہیں۔ ایک ایک مسلمان نے وہ شاندار کتاب
لکھی ہے جس کے برابر آج بڑی بڑی جماعتیں لگ کر اور لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کر کے بھی نہیں
لکھ سکتیں ۔ کیسا طاقتور، قادر، توانا ، آئندہ کی خبروں سے واقف خدا اس گھر کا ہے جو تیرہ سو سال سے
اس قدر عزت پارہا ہے۔ وہ جسے ابراہیم علیہ السلام والبرکات نے جنگل میں بنایا۔ جنگل بھی وہ جس کے
گردا گرد سینکڑوں کوسوں تک کوئی آبادی نہ تھی۔ اس گھر میں خدا کی عبادت کے واسطے اپنی بیوی اور
بچے کو تنہا چھوڑ دیا۔ اللہ اللہ کیا ہی وہ ایمان تھا جو حضرت ابراہیم کے سینہ اور در دول میں تھا۔ کیا ہی تو کل
اور ایمان والی وہ بیوی تھی جس نے اپنے خاوند کو کہا کہ جب یہ خدا کا حکم ہے تو اب تو جا۔ تیری اور نہ کسی
اور کی ہم کو پرواہ ہے۔ کیا ہی پیارا وہ بچہ تھا۔ جس کی خاطر جنگل بیابان میں چشمہ جاری ہوا ۔ اور ایسا

حقائق الفرقان
۳۷۴
سُوْرَةُ قُرَيْشٍ
جاری ہوا کہ آج تک تمام جہان کے لوگ اس کا پانی پیتے ہیں۔ خدا کی ہزاروں ہزار رحمتیں اور برکتیں
ہوں تجھ پر اے خدا کے خلیل ۔ اے نبیوں کے باپ اور ہزاروں ہزار برکتیں اور رحمتیں تجھ پر ہوں۔
اے عورتوں میں ایک بے نظیر عورت ، مصر کی شاہزادی اور ابراہیم کی بیوی اور اسمعیل کی ماں ۔ کیا ہی
خدا رسیدہ تیرا دل تھا کہ تو نے خدا کے حکم کی تابعداری میں اپنے بڑے بھاری امتحان کو اپنے سر پر قبول
کیا کہ اگر وہ امتحان پہاڑ پر پڑتا تو پہاڑ اس کے بوجھ سے شق ہو جاتا۔ بے شک تو ہی اس قابل تھی کہ
تیری اولاد میں سے نبیوں کا سردار محمد پیدا ہوتا ۔ تیری اس مضطرا نہ دوڑ کی یادگار میں آج تک لاکھوں
انسان مختلف بلاد سے آ کر تیرے قدم بقدم دوڑتے اور خدا کی حمد کرتے ہیں۔ ایک ابراہیم کے اس
گھرانے کی تاریخ خدا تعالی کے دلدادہ اور مقبول بندوں کی مثال میں ایسی پر درد ہے کہ دلوں کی
کثافت کو دور کرتی اور انسان کو خدا کے نزدیک لا دیتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی راہ میں اس طرح کی قربانی کرنے والے حضرت صاحبزادہ عبداللطیف کے متعلق حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا خوب فرمایا ہے۔
چول شود بخشایش حق بر کسے
دل نمی ماند
به
نیایش بسے
خوشترش آید بیابان تپاں
پیش از مردن بمیرد حق شناس
تا
در و
ناله زبهر دلستاں
زینکه محکم نیست دنیا را اساس
ہوش کن ایں جائیکہ جاتی فناست با خدا می باش چوں آخر خداست
زہر قاتل گر بدست خود خوری من چسال دائم که تو دانشوری
ہیں کہ ایں عبداللطیف پاک مرد چوں پئے حق خویشتن برباد کردے
لے جب کسی پر خدا کی مہربانی ہوتی ہے تو پھر اس کا دل دنیا میں نہیں لگتا۔ اس کو تپتا ہوا صحرا پسند آتا ہے تا کہ وہاں
اپنے محبوب کے حضور میں گریہ وزاری کرے۔ عارف انسان تو مرنے سے پہلے ہی مر جاتا ہے۔ کیونکہ دنیا کی بنیاد
مضبوط نہیں ہے۔ خبردار ہو کہ یہ مقام فانی ہے۔ باخدا ہوجا کیونکہ آخر خدا ہی سے واسطہ پڑتا ہے۔ اگر تو خود ہی مہلک
زہر کھالے تو میں کیونکر خیال کروں کہ تو عقل مند ہے۔ دیکھ کہ اس پاک انسان عبداللطیف نے کس طرح سے خدا کے
لئے اپنے تئیں فنا کر دیا۔

حقائق الفرقان
۳۷۵
سُورَةُ قُرَيْشٍ
جاں بصدق آن دلستان را داده است تا کنون در سنگها افتاده است
دورتر از خود
به
این بود رسم و ره صدق و وفا
از پئے آں زندہ از خود فانی اند
فارغ افتاده ز نام دوعه و جاه
یار آمیخته
ذکر شاں ہم مے دهد یاد از خدا
گر بجوئی ایں چنیں ایماں بود
لیک تو افتاده در دنیا اسیر
تا نمیری اے سگ دنیا پرست
نیست شو تا بر تو فیضانی رسد
تو گذاری عمر خود در اکبرو کیں
این بود مردان حق را انتہا
جاں فشاں بر مسلک ربانی اند
دل زکف و ز فرق افتاده کلاه
آبرو از بهر روئے ریختہ
صدق درزان در جناب کبریا
کار بر جو ئیندگان آسان بود
تا نمیری کے رہی ہیں وارد گیر
دامن آن یار کے آید بدست
جاں بیفشاں تا دگر جانے رسد
چشم بسته از ره صدق و یقین
نیک دل با نیکواں وارد سرے بر گہر تف مے زند بد گوہرے
هست دیں تخم فنارا کاشتن
چوں بیفتی باد و صد در و نفیر
و از سر هستی قدم برداشتن
کس ہے خیزد که گردد دستگیر
با خبر را دل تپد بر بے خبر
همچنین قانون قدرت اوفتاد
رحم برکورے کند اہل بصر
او
مرضعیفان را قوی آرد بیاد
ا
اس نے وفاداری کے ساتھ اپنی جان اپنے محبوب کو دے دی اور اب تک وہ پھتروں کے نیچے دبا پڑا ہے۔ راہ
صدق و وفا کا یہی طور و طریق ہے اور یہی مردان خدا کا آخری درجہ ہے ۔ اس زندہ خدا کی خاطر انہوں نے اپنی خودی
کو فنا کر دیا اور الہی طریقہ پر جاں نثار کرنے والے بن گئے ۔ ننگ و ناموس اور جاہ وعزت سے لا پرواہ ہو گئے دل
ہاتھ سے جاتا رہا اور ٹوپی سر سے گر پڑی۔ خودی سے دور اور یار سے وابستہ ہو گئے کسی (حسین) چہرہ کے لئے عزت
قربان کر دی۔ ان کا ذکر بھی خدا کی یاد دلاتا ہے وہ خدا کی بارگاہ میں وفادار ہیں ۔ اگر تو تلاش کرتا ہے تو یا د رکھ کہ
ایمان ایسا ہوا کرتا ہے۔ تلاش کرنے والوں کے لئے یہ کام آسان ہو جاتا ہے۔ لیکن تو دنیا کی (بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر )

حقائق الفرقان
۳۷۶
سُورَةُ قُرَيْشٍ
رَبَّ هُذَا الْبَيْتِ ۔ اس گھر کے رب کی عبادت کرو۔ اس میں اس گھر کے متعلق جو اللہ تعالیٰ کی
خاص ربوبیت کے نشانات ہیں ۔ ان کی طرف اشارہ ہے۔ اس قسم کا محاورہ توریت میں بھی ہے۔ مثلاً
ابراہیم کے خدا کی عبادت کرو ۔ اسحاق کے خدا کی عبادت کرو۔ تم اپنے باپ دادوں کے خدا کی عبادت
کرو جو کہ تمہیں ملک مصر میں سے نکال لایا۔ خانہ کعبہ کو بیت اللہ بھی کہتے اور بیت العتیق بھی کہتے ہیں۔
قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک وقت یہ خطہ بھی سرسبز و شاداب و سیراب نہروں اور نباتات کے
ساتھ ہو جائے گا۔ چنانچہ اس پیشگوئی کا پورا ہونا آج ظاہر ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف جھکنے اور اس کی
عبادت میں مصروف ہونے اور تو کل سے فائدہ اٹھا کر دنیوی احتیاج سے محفوظ رہنے کی مثالیں
فرداً فرداً تو جو ہیں سو ہیں ۔ مگر مجموعی طور پر ملک عرب میں اس علاقہ نے اس کا نمونہ دکھایا ہے کہ جب
ایک زمین خدا کی عبادت کے واسطے خاص ہوئی تو وہ باوجود بنجر بیابان ہونے کے تمام دنیوی نعمتوں
سے متمتع ہو گئی ۔ حدیثوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ جو کوئی اپنی آخرت کے اہتمام میں ہو اللہ تعالیٰ
اس کے نفس میں تو نگری دے دیتا ہے۔ اور دنیا کے ہموم سے اسے کفایت کرتا ہے مگر جس نے غافل ہو
کر دنیا کے اہتمام میں شغل کیا ۔ اللہ تعالیٰ اس کی آنکھوں کے سامنے محتاجی کر دیتا ہے۔ اور دنیوی ہموم
سے اسے کفایت نہیں کرتا۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو دعا اس گھر کے واسطے کی تھی کہ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا أَمِنَّا وَ
ارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ - (البقره: ۱۲۷) وہ دعا بھی اللہ تعالیٰ نے قبول فرمائی ۔ اور اس سے
لو
بقیہ حاشیہ۔ محبت میں گرفتار ہے۔ جب تک نہ مرے گا اس جھگڑے سے کیسے نجات پائے گا۔ اپنی ہستی کو فنا کر
دے تا کہ تجھ پر فیضان الہی نازل ہو جان قربان کرتا کہ تجھے دوسری زندگی ملے۔ تو تو اپنی عمر کبر اور کینہ میں بسر کر رہا
ہے اور صدق و یقین کے راستہ سے آنکھ بند کر رکھی ہے۔ نیک دل انسان نیکیوں کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ مگر بداصل
آدمی موتی پر بھی تھوکتا ہے۔ دین کیا ہے۔ فنا کا بیج بونا اور زندگی کو ترک کر دینا۔ جب تو سینکڑوں دردوں اور چیخوں
کے ساتھ گر پڑتا ہے تو پھر ضرور کوئی کھڑا ہو جاتا ہے کہ تیرا مددگار ہو جائے ۔ نادان کے لئے دانا آدمی کا دل تڑپتا ہے
اور آنکھوں والے اندھے پر ضرور رحم کرتے ہیں ۔ اسی طرح قانون الہی بھی واقع ہوا ہے کہ قوی کمزوروں کو ضرور یاد
کرتا ہے۔ اے اے میرے رب ! تو اس شہر کو امن اور سلامتی کا شہر بنا دے اور یہاں کے رہنے والوں کو جو
تجھ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لانے والے ہوں اُن کو پھلوں سے روزی دیجیو۔

حقائق الفرقان
۳۷۷
سُورَةُ قُرَيْشٍ
خدا تعالیٰ کی ہستی کا اور انبیاءعلہیم السلام کی صداقت کا ایک بین ثبوت ظاہر ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے حرم
کے متعلق قرآن شریف میں جو پیشگوئی کی ہے کہ اَو لَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا أَمِنَّا وَ يُتَخَطَفُ
النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ (العنکبوت : ۲۸) یہ پیشگوئی آج تک پوری ہو رہی ہے۔ ایک مفسر لکھتے
ہیں۔ عرب پہلے جاہل کہے جاتے تھے۔ اسلام لانے سے وہ دنیا کے عالم کہلائے آمَنهُم بِالْإِسْلَامِ
فَقَدْ كَانُوا فِي الْكُفْرِ أَطْعَمُهُمْ مِنْ جُوعِ الْجَهْلِ بِطَعَامِ الْوَخي۔ کافر تھے خدا نے ان کو مسلمان
بنادیا۔ جہالت میں بھوکے تھے ۔ خدا نے طعام وحی سے مالا مال کر دیا۔
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مکہ پر چڑھائی کی تھی اور اس کو فتح کیا تھا۔ اور آپ
کے بعد بعض دیگر خلفاء کو بھی ایسا کرنا پڑا اور سب کو فتح حاصل ہوئی اور اہلِ مکہ نے شکست کھائی
کیونکہ یہ صاحبان بیت اللہ کی تخریب کے واسطے حملہ آور نہیں ہوئے تھے۔ مگر اس کی حرمت کو قائم
کرنے کے واسطے اور فساد کو مٹانے کے واسطے انہیں ایسا کرنا پڑا تھا۔ اس سے ایک نکتہ معرفت
حاصل ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو کسی خاص جگہ کسی خاص قوم کے ساتھ کوئی ایسا تعلق نہیں کہ وہ جو چاہیں سو
کریں۔ بہر حال ان کی ہی رعایت ہو گی ۔ بلکہ خدا تعالیٰ کو اپنی توحید پیاری ہے۔ اور وہ متقی اور
صالح لوگوں سے پیار کرتا ہے۔ خواہ وہ کہیں ہوں ۔
اہلِ مکہ عرب والے اور گردو نواح کے لوگ بسبب بیت اللہ کی عزت کے جیران بیت اللہ
کہلاتے تھے ۔ اور اسی سبب سے ان کے نام سکانِ حرم ۔ خدا تعالیٰ کی حرم میں رہنے والے
ولاةُ الكَعْبَه کعبہ کے والی اور اہل اللہ بھی تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۸ تا ۳۵۰)
مثنا میں ایران، شام، مصر ، یورپ اور حیف میں افریقہ ، ہندوستان ، چین ، جاوا۔
تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۸)
اے کیا انہوں نے نہیں دیکھا ہم نے بنادیا ہے حرم مکہ کو امن کی جگہ اور لوگ اچک لئے جارہے ہیں اس کے آس
پاس سے۔

آج 10 میں سے 10 باقی