سُوْرَۃُ الْمَاعُوْنِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۳۷۸
سُورَةُ الْمَاعُونِ
سُوْرَةُ الْمَاعُونِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
اللہ کے نام کی برکت سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جس نے اوّل سے قریش کو مالا مال کر رکھا تھا اور عمل
کرنے والوں کو نتیجہ دینے والا ہے۔
تفسیر۔ اس سورہ شریف میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بعد چھ آئتیں ہیں ۔ جن جن میں پچیش کلمات
اور ایک سو پچیس حروف ہیں ۔
دو
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۔ " أَرَعَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ ۔ وَ قَدْ سُمِعَ دِينُ أَبْرَهَ
وَالْإِسْتِفَهَامُ لِتَشْوِيقِ السَّامِعِ إِلى تَعْرِيفِ الْمُكَذِّبِ وَالدِّينُ ثَوَابُ اللَّهِ وَعَقَابَهُ وَالْمُكَذِّبُ
لَا يُطِيعُ فِي أَمْرِهِ وَلَا يَجْتَنِبُ عَنْ نَوَاهِيْهِ أَوْ بِحُكْمِ اللهِ قَالَهُ ابْنُ عَبَّاسِ وَ بِالْحِسَابِ قَالَهُ ابْنُ
جُرَيْحٍ وَمُجَاهِد۔
دو
66
فَتْلِكَ الَّذِي يَدُلُّ الْيَتِيمَ الْفَاءُ لِلسَّبَبِ وَمَا بَعْدَهَا سَبَبُ وَ الْإِشَارَةُ
لِلتَّحْقِيرِ وَالْإِشْعَارِ بِعِلَّةِ الْحُكْمِ وَالْمَوْصُولِ لِتَحَقَّقِ الصَّلَةِ۔
يَدُلُّ يَدْفَعُ قَالَ أَبُو طَالِب ۔
ه
يُقَسِمُ حَقًّا لِلْيَتِيمِ وَلَمْ يَكُنْ يَدْعُ الَّذِي يُسَارِهُنَّ الْأَصَاغِرُ
وَيَدْفَعُ حَقَّ الْيَتِيمِ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَيَقْهَرُهُ وَيَظْلِمُهُ عَنْ قَتَادَةً وَهُذَا فِي مُقَابَلَةِ
إِطْعَامِهِمْ وَأَمْنِهِمْ عَجِيْبٌ ۔
وَلَا يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينَ يَحُضُّ يَحْثُ غَيْرَهُ عَلَى طَعَامِ الْمُحْتَاجِ وَقَدْ
أَطْعَمَهُ اللهُ ۔

حقائق الفرقان
۳۷۹
سُوْرَةُ الْمَاعُونِ
جَهَنَّمَ
دو
دو
فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمُ ۔ وَيْلٌ وَادِي الَّذِي يَسِيلُ مِنْ صَدِيدِ أَهْلِ
66
" عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ ۔ يُؤَخِّرُونَهَا عَنْ وَقْتِهَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَ مُصْعَبِ بْنِ
سَعْدٍ عَنْ أَبِيْهِ وَ تَارِكُونَ قَالُواهُمُ الْمُنَافِقُونَ فَمِنْ هَذَا قَالُوا نِصْفُ السُّورَةِ مَنِى وَنِصْفُهَا
مَدَنِي وَسَاةَ لَاةَ
66
الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ النَّاسَ فِي أَعْمَالِهِمُ الْفَاضِلَةِ " وَ يَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ “ الْمَاعُونَ
الْمَنْفَعَةُ الْمَاءُ الَّذِي يَنْزِلُ مِنَ السَّحَابِ مَاعُونَ قَالَ عَبْدُ الرَّاعِي ۔
قَوْم عَلَى الْإِسْلَامِ لَمَا يَمْنَعُوا
مَاعُونَهُمْ وَ يَضِيعُوا التَّهْلِيلًا
أى الطَّاعَةُ وَالذَّكوةُ۔ وَقَالَ عَلِيُّ الْمَاعُونُ الزَّكوةُ وَالصَّدَقَةُ الْمَفْرُوضَةُ قَالَهُ
ابْنُ مَسْعُودٍ وَ ابْنُ عُمَرَ وَالْمَتَاعُ الَّذِي يَتَعَاطَاهُ النَّاسُ بَيْنَهُمْ كَالْقِدْرِ وَالتَّلْوِ وَ الْفَأْسِ وَ
شبهة۔
عربی تفسیر کا ترجمہ۔
کیا تو نے اس شخص کا حال دیکھا ہے۔ جو دین کو جھٹلاتا ہے۔ ایسے ہی ایک مکذب ابرھہ نام شاہ
حبش کا ذکر اس سورہ شریف سے پہلے سورہ فیل میں ہو چکا ہے۔ اور اس کے بدانجام کا ذکر کیا جا چکا
ہے۔ اس سورہ شریف کے ابتدا میں بطور استفہام کے لکھا گیا ہے کہ کیا تو اس مکذب کو جانتا ہے۔
یہ استفہام اس واسطے ہے کہ سننے والے کو اس مکذب کے معلوم کرنے کا خیال پیدا ہو۔ دین سے مراد
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ثواب اور عقاب ہے جو کہ انسان کو اس کے اعمال پر ملتا ہے۔ مکذب وہ ہے جو
خدا تعالیٰ کے حکم کی اطاعت نہ کرے اور اس کی مناہی سے پرہیز نہ کرے اور ابن عباس نے لکھا ہے
کہ مکذب وہ ہے۔ جو خدا کے حکم کی تکذیب کرے اور ابن جریح اور مجاہد نے کہا ہے کہ مکذب وہ ہے۔
جو وقت حساب کا انکار کرے۔

حقائق الفرقان
۳۸۰
سُورَةُ الْمَاعُونِ
آیت شریفہ فَذَلِكَ الَّذِي يَدُعُ الْيَتِيمَ میں ف سبب کے لئے ہے۔ کسی کا یتیم کو دھکے دینے کا
فعل اس کے لئے مکتب دین ہونے کا سبب ہو جاتا ہے۔ اور اس میں ذلک کا اشارہ تحقیر کے واسطے
ہے۔ اور علت حکم کے بتانے کے لئے اور موصول صلہ کی تحقیق کے لئے ۔ تدمع کے معنے ہیں ۔ دفع
کرتا ہے۔ جیسا کہ ابوطالب کے شعر میں ہے۔
جس کے معنے ہیں : یتیم کو اس کا حق تقسیم کرتا ہے۔ اور امراء کی خاطر غرباء کو دھکے نہیں دیتا۔
اور یتیم کا حق مارتا ہے۔ یہ ابن عباس کا قول ہے۔ اور قتادہ کا قول ہے کہ یتیم پر قہر کرتا ہے اور ظلم کرتا
ہے یہ اس شریر کی بداعمالی کیسی عجیب ہے کہ کھانے کھلانے اور امن دینے کے بدلے دھکے دیتا ہے۔
يَحُضُّ کے معنے ہیں کہ دوسرے کو اس امر کی ترغیب دیتا ہے کہ محتاج کو کھلائے اور دراصل سب کو
خدا تعالیٰ کھانا کھلاتا ہے۔
وَيْلٌ ۔ اس وادی کا نام ہے جو دوزخیوں کی پیپ سے بہ کر نکلے لگی ۔
ساھون کے لفظ میں ان لوگوں کی طرف اشارہ ہے۔ جو نمازوں کے اوقات میں تاخیر کرتے
ہیں اور ابن عباس اور مصعب بن سعد سے روایت ہے کہ ساھون سے وہ لوگ مراد ہیں جو نماز کے
تارک ہیں اور وہ منافق ہیں ۔ اسی سبب سے کہا گیا کہ یہ سورۃ مکی ہے۔ اور نصف مدنی ہے۔ اور ساہ
کے معنے ہیں لہو کیا۔
ریا کرنے والے وہ لوگ ہیں جو اپنے اچھے عمل لوگوں کو دکھانے کے لئے کرتے ہیں۔
ماعون منفعت کو کہتے ہیں۔ پس اس پانی سے منع کرنا جو بادلوں سے آتا ہے۔ ماعون ہے
عبدالراعی نے ایک شعر میں کہا ہے۔
وہ قوم جو اسلام پر ہے۔ انہوں نے کبھی ماعون سے منع نہیں کیا اور نہ کبھی کلمہ لا الہ الا اللہ کو
ضائع کیا ہے۔
یہاں ماعون سے مراد اطاعت اور زکوۃ ہے۔ اور حضرت علی نے فرمایا ہے کہ ماعون سے مراد
زکوۃ ہے اور صدقہ مفروضہ ہے۔ یہ ابن مسعود اور ابن عمر کی روایت ہے۔ اور ماعون ایسی متاع کو بھی
اے ”نصف مکی ہے ہونا چاہیے۔ سہو کا تب سے نصف کا لفظ رہ گیا ہے۔

حقائق الفرقان
۳۸۱
سُورَةُ الْمَاعُونِ
کہتے ہیں جو لوگ آپس میں ایک دوسرے کو مانگنے پر دے دیتے ہیں ۔ جیسا کہ دیگچی اور ڈول اور
کلہاڑی اور ایسی اشیاء ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ نمبر ۲۶ مورخه ۳ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۵۳٬۳۵۲)
سورت کے نام : اس سورہ شریف کو اس کے پہلے لفظ کے لحاظ سے سورہ آرمیت بھی کہتے
ہیں جیسا کہ اور بھی بعض سورتوں کے نام ان کے پہلے الفاظ کے لحاظ سے ہیں ۔ مثلاً ۔ والصفت
الرحمن النجم - الطور وغيره -
دوسرا نام اس سورۃ شریف کا الدین ہے کیونکہ اس میں جزا وسزا کے ضروری اور اہم مسئلہ کی
تکذیب کرنے والے کا خصوصیت کے ساتھ ذکر ہے۔
تیسرا نام اس سورہ شریف کا سورۃ الماعون ہے اور زیادہ تر مشہور یہی نام ہے۔ مَاعُون کے
معنے مفصل آگے بیان ہوتے ہیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ
چوتھا نام اس سورہ شریف کا سورۃ الیتیم ہے۔ کیونکہ اس میں یتیم کے ساتھ محبت کرنے اور اس
پر دست شفقت رکھنے کی طرف خاص طور پر ترغیب دی گئی ہے۔
مقام نزول:۔ بعض روایات کے مطابق یہ سورہ شریف مکہ میں نازل ہوئی تھی ۔ اور بعض کے
نزدیک نصف اول مکہ میں نازل ہوا تھا اور نصف دوم مدینہ میں نازل ہوا تھا اور چونکہ نصف آخر میں
منافقین کی طرف اشارہ ہے اور مکہ معظمہ میں بہ سبب تکالیف اور مصائب کے ہنوز صرف مخلص لوگ
شامل تھے۔ اور ایسے وقت میں ممکن نہ تھا کہ کوئی منافق کمزور شامل ہو سکے۔ اس واسطے قیاس بھی کیا
جاسکتا ہے کہ نصف آخر مدنی ہو۔ لیکن چونکہ اکثر آیات میں جو مکہ معظمہ میں نازل ہوئی تھیں آئندہ
حالات کی بھی پیشگوئیاں ہیں ۔ اس لحاظ سے یہ قیاس بالکل صحیح نہیں ٹھہرتا ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ
بعض آیات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نہ ایک بار بلکہ کئی بار ( نازل ) ہوئی ہوں ۔ جیسا کہ ہم حضرت
مسیح موعود کے تازہ حالات میں دیکھتے ہیں کہ ایک پیشگوئی وحی الہی میں ایک دفعہ نازل ہو کر مثلاً
کتاب براہین احمدیہ میں چھپ چکی ہے۔ لیکن جب اس کے پورا ہونے کا وقت آ گیا تو نزول اول کتاب براہین احمدیہ میں
کے بیس پچیس سال بعد پھر وہی الہام النبی کلام میں دوبارہ نازل ہوئے۔

حقائق الفرقان
۳۸۲
سُورَةُ الْمَاعُونِ
شانِ نزول:۔ ایسا ہی شانِ نزول کے متعلق بھی اختلاف ہے ۔ عطا و جابر کا قول حضرت
ابن عباس سے ہے کہ یہ سورۃ مکی ہے اور دوسرے قول میں ہے کہ یہ سورت نصف اول عاص بن وائل
کے حق میں ہے اور نصف ثانی عبداللہ بن ابی بن سلول کے حق میں ہے۔ سدی نے کہا ہے کہ ولید بن
مغیرہ کے حق میں ہے۔ ضحاک نے کہا ہے کہ عمر بن عاید کے حق میں ہے۔ ابن جریح نے کہا ہے کہ
ابوسفیان کے حق میں ہے یتیم کے جھڑکنے کے متعلق ابو جہل کا ایک قصہ بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ
اس کی عادت تھی کہ جب کوئی دولتمند مکہ میں قریب المرگ ہوتا تو اس کے پاس جا کر کہتا کہ تیرے
بال بچے تیرے بعد اور وارثوں کے سبب خراب حال ہو جائیں گے بہتر ہے کہ تو اپنا مال متاع میرے
سپرد کر دے۔ اس طرح یتیموں کا مال لے لیتا اور پھر جب وہ مرجاتا تو ان یتیم بچوں کو صاف جواب
دے دیتا اور جھڑک کر نکال دیتا ۔ ذکر ہے کہ ایک یتیم جس کے ساتھ اس نے ایسا ہی سلوک کیا تھا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنا تمام قصہ عرض کیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
چونکہ یتیموں پر بہت رحم کرتے تھے اس کی خاطر ابو جہل کے پاس چل کر گئے اور اسے سمجھایا اور یتیم کی
سفارش کی مگر وہ نابکار اور بھی افروختہ ہوا۔ اور یتیم کو مار نے اٹھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی
توہین کی ۔ جس پر یہ سورت نازل ہوئی ۔ ایسا ہی بعض مفسرین نے ایک روایت یہ بھی لکھی ہے کہ ایک
دن ابوسفیان یا ولید بن مغیرہ نے ایک اونٹ ذبح کیا تھا اور ہنوز اس کے حصے ہی کر رہا تھا کہ ایک یتیم
نے آ کر سوال کیا۔ اس نے لاٹھی سے اس یتیم کو مارا ۔ تب حق تعالیٰ نے اس کی مذمت میں یہ آیتیں
نازل فرمائیں۔
یہ بھی حکمت الہی ہے کہ انجیل اور توریت کی طرح قرآن شریف میں ہر آیت کے ساتھ اس کا
شانِ نزول درج نہیں ۔ ابتدا سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن شریف کے درمیان کبھی شانِ
نزول یا مقام نزول ساتھ ساتھ نہیں لکھائے ۔ جیسا کہ توریت انجیل میں اور دیگر صحفِ انبیاء میں آتا
ہے کہ حضرت موسی یا عیسی یا کوئی اور نبی پھر اس مقام پر گیا اور اس آدمی کو ملا اور اس وقت اس پر یہ وحی
نازل ہوئی یا خود اس نے یہ کلام کیا۔ برخلاف اس کے قرآن شریف اول سے خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور

حقائق الفرقان
۳۸۳
سُورَةُ الْمَاعُونِ
ایک سمندر کی طرح اس کی روانی ہے جس میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔ بشر کے کلام کا اس میں کوئی حصہ نہیں
اور چونکہ یہ کلام نہ کسی خاص مکان کے واسطے تھا اور نہ کسی خاص قوم کے واسطے جیسا کہ توریت انجیل وغیرہ
دیگر کتب سماوی ہیں ۔ اس واسطے اس میں شانِ نزول ساتھ ساتھ نہ لکھے گئے ۔ بلکہ خدا تعالیٰ نے
یہی چاہا کہ اس بات کی حفاظت بھی پورے طور سے نہ ہوئی کہ یہ آیتیں کب اور کس کے حق میں اول
نازل ہوئی تھیں یہاں تک کہ ترتیب نزولی بھی خدا تعالیٰ نے قائم نہ رہنے دی قرآن شریف کی
ترتیب اور اس کے درمیان شانِ نزول اور مقام نزول کا نہ لکھا جانا خود اس بات کی ایک بڑی بھاری
دلیل ہے کہ یہ کتاب بر خلاف دیگر کتب سماوی کے تمام زمین کے واسطے اور قیامت تک سب زمانوں
کے واسطے اور سب قوموں کے واسطے خدا تعالیٰ نے نازل فرمائی ہے۔
سورہ ایلاف میں اللہ تعالیٰ نے قریش کو اپنے انعام یاد دلائے ہیں۔ اس کے بعد ان کو یہ سمجھایا
گیا کہ جب خدا تعالیٰ کے اس قدر فضل تم پر ہوئے ہیں تو اب تمہیں چاہیے کہ ان رذائل اور بدیوں
سے بچو۔ جن سے خدا ناراض ہوتا ہے۔ اور جن کا ذکر اس سورہ ماعون میں کیا گیا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۳ را کتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۵۲ تا ۳۵۵)
أَرَعَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ -
ترجمہ ۔ کیا تو نے دیکھا ہے اس کو جو جھٹلاتا ہے جزاء سزا کو۔
تفسیر - آدیت - آیا دیدی؟ کیا دیکھا تو نے ۔ اس میں بظاہر استفہام ہے اور دراصل
مطلب تعجب سے ہے کہ کیا ایسے شخص کو بھی تم نے دیکھا ہے۔ اس قسم کے طرز کلام میں ایک زور اور
خوبصورتی ہے۔
الَّذِی ۔ جو کہ۔ وہ جو ۔ جو شخص کہ
يُكَذِّبُ ۔ جھٹلاتا ہے۔ تکذیب کرتا ہے۔
بالدين - جزا وسزا کو کہتا ہے کہ نیکی پر انعام یا بدی کی سزا یہ فرضی باتیں ہیں۔ اس دنیا میں
انسان زندگی گزار کر مر جاتا ہے۔ اور بس ۔ پھر کچھ نہیں ۔ ایسے لوگ اس زمانہ میں بھی پائے جاتے

حقائق الفرقان
۳۸۴
سُورَةُ الْمَاعُونِ
ہیں۔ جو مادی لوگ یا میٹریکسٹ (Materialist) کہلاتے ہیں ۔ انبیاءعلہیم السلام کے بڑے اور
عظیم الشان کاموں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ لوگوں کو ایمان بالآخرت پر قائم کریں۔ اخلاقی اور
تمدنی حیثیت سے بھی یوم الدین پر ایمان کا قائم کرنا امن وامان کے قیام کے واسطے نہایت ضروری
ہے۔ جو شخص اعمال کی جزا و سزا کا قائل نہیں۔ وہ بے دھڑک ہو کر جس کا مال چاہے گا نا جائز طور پر
کھائے گا۔ ظاہری سلطنتیں دلوں کے درست کرنے سے قاصر ہیں ۔ دلوں کو راہِ راست پر لانا صرف
روحانی سلطنتوں کا کام ہے جو انبیاء اور اولیاء کے ذریعہ سے دنیا میں ہمیشہ قائم ہوتی ہیں ۔
اسی پر حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ میں گورنمنٹ برطانیہ کی سلطنت کی حفاظت کے واسطے
ایک تعویذ ہوں ۔ کیونکہ آپ مخلوق کے دلوں میں تقوی اور راستی کی بنیاد ڈال رہے ہیں ۔ گورنمنٹ کے
برخلاف جہادی خیالات جو اس ملک میں مشنری، عیسائی پادری، مسلمان ملاں اور آریہ لوگ پھیلا
رہے ہیں اس کو اعتقادی رنگ میں لوگوں کے دلوں سے نکال رہے ہیں اور علاوہ اس کے اپنے
مریدوں سے یہ اقرار لیتے ہیں کہ وہ ہمیشہ نیکی کو اختیار کریں۔ راست بازی پر چلیں بدی کو چھوڑ دیں۔
کسی قسم کی بغاوت میں ہرگز شامل نہ ہوں ۔ جو لوگ جزا وسزا کے قائل نہیں وہ دنیوی مصائب سے گھبرا
کر خودکشی کر لیتے ہیں تا کہ اس عذاب سے چھوٹ جاویں۔ اگر ان کو معلوم ہوتا اور یقین ہوتا کہ آگے
ایک اور عذاب ان کے واسطے موجود ہے تو وہ ایسا نہ کرتے۔ یہ یوم الدین کے انکار کا سبب ہے کہ
یورپ امریکہ میں اس کثرت کے ساتھ خودکشی ہر سال ہوتی ہے۔ ایک دفعہ ایک شخص نے حضرت
اقدس مرزا صاحب کی خدمت میں خط لکھا کہ میں دنیوی مصائب سے تنگ ہوں اور چاہتا ہوں کہ
خود کشی کرلوں ۔ حضرت نے اس کو جواب لکھا کہ خودکشی سے کیا فائدہ ہے مرنے سے انسان کا خاتمہ نہیں
ہو جاتا۔ بلکہ ایک نئی زندگی شروع ہوتی ہے۔ خودکشی کرنا گناہ ہے اور اس کے واسطے عذاب ہے اس
سے بچنا چاہیے۔
دین کے معنے مذہب کے بھی ہیں۔ اس صورت میں اَرعَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّینِ کے یہ رت میں ادویہ
معنے ہیں کہ کیا تو نے اس شخص کو دیکھا ہے جو دین کو جھٹلاتا ہے اور آگے تشریح ہے کہ دین کے جھٹلانے

حقائق الفرقان
۳۸۵
سُورَةُ الْمَاعُونِ
سے اس جگہ کیا مراد ہے۔ یتیم کو جھڑ کنا ، مسکین کو کھانا دینے کی ترغیب نہ دینا ، نماز سے لا پرواہی کرنا،
ریا کاری کرنا ، ماعون سے روکنا۔ ایسا آدمی خدا تعالیٰ کے غضب کے نیچے ہے۔ اور وہ دین کو جھٹلانے
والا ہے۔ کیونکہ ایسا کر نیوالا درستگی اعتقاد یعنی ایمان متعلق جزاء سزاء سے بے بہرہ ہے۔ اور تہذیب
اخلاق سے بھی عاری ہے۔ کیونکہ نہ وہ دفع شر کرتا ہے اور نہ طلب منفعت کرتا ہے اور نہ وہ تزکیہ نفس کی
طرف توجہ رکھتا ہے۔ کیونکہ نماز سے تساہل کر نیوالا ہے اور ادنی چیزوں سے جو گھر کے اندر عام
استعمال میں آتی ہیں۔ ایک دوسرے کو برتنے سے منع کرتا ہے۔ اور اخلاق کے ادنی مراتب سے بھی
گرا ہوا ہے۔
ا۔ نماز پڑھتا ہی نہیں ۲۔ یتیم کو دھکے دیتا ہے ۳۔ مسکین کو کھانا نہیں دیتا ۴۔ ادنی چیزوں کے
باہمی استعمال سے مضائقہ کرتا ہے۔
شیخ سعدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں۔
بخیل از بود زاهد و بهره ور
بهشتی نباشد بحکم خبر
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۱۲ صفحه ۳۵۵)
فَذَلِكَ الَّذِي يَدُعُ الْيَتِيمَ -
ترجمہ ۔ پس یہی ہے جو دھکے دیتا ہے یتیم کو۔
تفسیر - فذلك ۔ پس یہی ہے الَّذِی ۔ وہ جو
يد ۔ دھکے دیتا ہے الیتیم ۔ یتیم کو
یتیم کی اہانت کرنیوالے اور اس پر سختی کرنیوالے کو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے درمیان شمار فرمایا
ہے جو کہ دین کے مکذب ہیں ۔ یتیم سب ضعیفوں سے زیادہ ضعیف ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
یتیم کا بہت خیال رکھتے تھے۔ اور یتامی کی بہت خبر گیری کرتے تھے۔ ہماری انجمن اشاعت اسلام
نے بھی اپنے اخراجات میں ایک مد یتامی کی رکھی ہے۔ اور مدرسہ تعلیم الاسلام میں بہت سے یتیم
لے اگر ایک بخیل انسان بحرو بر کا سب سے زیادہ متقی انسان ہو تب بھی وہ حدیث کے مطابق جنتی نہیں ہو سکتا ۔

حقائق الفرقان
۳۸۶
سُورَةُ الْمَاعُونِ
پرورش پا رہے ہیں۔ جن کے ہر قسم کے اخراجات تعلیمی اور خوراک پوشاک وغیرہ کے انجمن برداشت
کر رہی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۰ / اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۵۶٬۳۵۵)
وَلَا يَحْضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ -
ترجمہ ۔ اور نہیں رغبت دیتا کہ مسکین کو کھانا کھلا یا جائے ۔
تفسیر وَلَا يَحُضُّ ۔ اور نہیں رغبت دلاتا اور نہیں تاکید کرتا۔
عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ ۔ مسکین کے کھانا کھلانے پر۔
یہ دوسری مذمت مکذب کی ہے کہ وہ اول تو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔ اور دوم مسکین کو کھانا نہیں کھلاتا
اور نہ کسی دوسرے کو اس امر کی ترغیب دیتا ہے کہ وہ مسکین کو کھانا کھلا یا کرے۔
اس جگہ مکذب کی دو بڑی نشانیاں بیان کی گئی ہیں۔ ایک یہ ہے کہ یتیم کو دھکے دیتا ہے۔ اور دوم
یہ کہ مسکین کو کھانا نہیں دیتا۔ مسکین اور یتیم ہر دو عام لفظ ہیں۔ اور ہر ایک شخص جو مساکین اور بیتامی کے
ساتھ بدسلوکی کریگا وہ خدا تعالیٰ کے غضب کو اپنے اوپر وارد کرے گا۔ لیکن اس میں ایک باریک
اشارہ ایک خاص یتیم اور مسکین کی طرف بھی ہے۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی خاطر دنیوی تعلقات کو قطع کر
دیا ہے اور دنیوی اموال اور جاہ وحشم کو بالکل ترک کر دیا ہے۔ اور وہ خدا کی خاطر ایک یتیم اور مسکین
بن گیا ہے تب خدا تعالیٰ نے اس کو اپنی ہستی کے ثبوت کے واسطے ایک حجت اور نشان مقرر کر کے
دوبارہ دنیا میں داخل کر دیا ہے۔ خداوند تعالیٰ کے تمام انبیاء کا یہی حال ہوتا ہے۔ اور وہ لوگ جو دنیا
میں عام طور پر اپنی بے دینی کے باعث یتامی اور مساکین پر ظلم روا رکھتے ہیں۔ وہ اپنی عادت کے
مطابق ان آیات اللہ کے ساتھ ٹکر کھا کر اپنی بداعمالیوں کا آخری نتیجہ پالیتے ہیں۔ جن لوگوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک یتیم اور مسکین بے کس اور بے بس ایک اکیلا انسان سمجھا۔ اور آپ
کے ساتھیوں کو چند غرباء ضعفاء کے سوائے نہ پایا اور آپ کے قتل کے درپے ہوئے۔ خدا تعالیٰ نے ان
کے منصوبوں کو ایسا خاک میں ملایا۔ اور ان کو ایسی ناکامی کا منہ آنحضرت کے سامنے ہی دکھایا کہ اس
کی نظیر تاریخ دنیا کے معرکہ ہائے جنگ وجدال میں نظر نہیں آتی ۔ ایسا ہی اس زمانہ میں بھی خدا تعالیٰ کا

حقائق الفرقان
۳۸۷
سُورَةُ الْمَاعُونِ
ایک مرسل ہمارے درمیان موجود ہے۔ جس نے آبائی عزت و جاہ اور اموال و جا گیر کو اپنے خدا کی
محبت کے آگے پہنچ جان کر سب کچھ ترک کیا اور گوشہ میں بیٹھ کر گمنامی کے درمیان اپنے خدا کی یاد کو
سب باتوں پر ترجیح دی۔ دنیا نے اس کو یتیم اور مسکین دیکھا۔ اور دنیا کے فرزندوں نے چاہا کہ اس مسکین
کو کوئی کھانا نہ دے اور نہ اس کو کوئی ملے۔ اور نہ اس کے ساتھ کوئی بات کرے اور اس کے حق میں سخت
سے سخت کفر کے فتوے لگائے لیکن خدا تعالیٰ کا غضب ایسے کفر بازوں پر نازل ہوا اور ان کے نوجوانوں
کو کھا گیا اور ان کے بچوں کو یتیم کر گیا اور ان کے گھروں کو ویران کر گیا۔ پر وہ جس کے لئے کہا گیا تھا کہ
کوئی اس کو کھانا نہ دے۔ اس کا گھر خدا نے ہر قسم کی نعمتوں کے ساتھ بھر دیا۔
پس بڑا بد نصیب وہ ہے جو خدا کے فرستادہ کو یتیم اور مسکین دیکھ کر دھکے دے اور دوسروں کو بھی
اُس کے پاس جانے سے روکے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۵۶)
۱۰۵ - فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ - الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ -
ترجمہ ۔ پس افسوس ہے ان نمازیوں کے لئے وہ جواپنی نمازوں سے غافل ہیں ۔
تفسیر فَوَيْلٌ ۔ پس وائے ہے۔ پس افسوس ہے۔ پس ہلاکت ہے۔
لِلْمُصَدِّينَ ۔ واسطے نمازیوں کے
الَّذِينَ ۔ وہ جو
هم - وه
عَنْ صَلَاتِهِمْ ۔ اپنی نماز سے
سَاهُونَ ۔ سہو کرنے والے ہیں ۔ غفلت کرنے والے ہیں ۔ تساہل کرنے والے ہیں ۔
اس آیت میں ان لوگوں کو تنبیہ کی گئی ہے۔ جو نماز کے معاملہ میں سستی اور غفلت کرتے ہیں ۔
مُصَلِّين وہ لوگ جو نماز کے واسطے مکلف ہیں ۔ نماز میں غفلت کئی طرح سے ہوتی ہے ۔
ا۔ بعض لوگ نماز پڑھتے ہی نہیں۔ رسمی طور پر مسلمان کہلاتے ہیں۔ مگر کبھی ان کو یہ خیال نہیں آتا کہ
نماز کا پڑھنا مسلمان کے واسطے فرض ہے اور جب تک کہ وہ اپنے عین کا روبار کے درمیان وقت نماز

حقائق الفرقان
۳۸۸
سُورَةُ الْمَاعُونِ
کے آنے پر تمام دنیوی خیالات کو بالائے طاق رکھ کر خدا تعالیٰ کی طرف نہیں جھکتا۔ تب تک اس میں
اسلامی نشان نہیں پایا جاتا۔ ہر ایک قوم والوں کے درمیان کوئی مذہبی نشان ہوتا ہے۔ عیسائی لوگوں نے
وہ نشان صلیب کا رکھا ہے۔ جس کو وہ لکڑی یا لو ہے یا چاندی سونے کی بنوا کر اپنی چھاتی پر یاسر پر اور
معبد خانوں کے اوپر لگا دیتے ہیں۔ اس واسطے عیسوی مذہب کو صلیبی مذہب کہتے ہیں ۔ اور عیسائیوں
نے جو لڑائیاں اپنے مذہب کی خاطر مسلمانوں کے ساتھ کیں ان کو صلیبی جنگ کہتے ہیں۔ ایسا ہی ہندو
لوگ اپنے ہندو ہونے کی نشانی میں بدن پر ایک تاگہ رکھتے ہیں جسے زنار یا جنیو کہتے ہیں۔ مسلمانوں
کے درمیان ان کے اسلام کی نشانی یہی ہے کہ مسلمان ہر حالت رنج و راحت، صحت و بیماری ،
امن و جنگ میں اپنے وقت پر اپنے خدا تعالیٰ کے حضور میں حاضری بھرنے کے واسطے چست ہو جاتا
ہے۔ عین جنگ کے موقع پر جہاں دشمنوں کے ساتھ لڑائی ہو رہی ہوتی ہے۔ حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے ساتھ صف بندی کر کے نماز پڑھتے اور پڑھاتے تھے۔ اس سے
بڑھ کر نماز کے واسطے اور کیا تاکید ہو سکتی ہے۔
۲۔ وہ لوگ ہیں جو نماز پڑھتے ہیں مگر کبھی کبھی جس دن کپڑے بدلے یا صبح کے وقت جب ہاتھ
منہ دھو یا تو نماز بھی اس اتفاق سے پڑھ لی یا چند ایسے دوستوں میں قابو آ گئے جو نماز پڑھتے ہیں۔ تو
وہاں ان کے درمیان مجبورا پڑھ لی ۔ یہ لوگ بھی غفلت کر نیوالوں میں شامل ہیں ۔
۔ پھر کچھ ایسے لوگ ہیں ۔ جو پڑھتے تو ہیں مگر بہ سبب تکبر کے یا بہ سبب سستی کے اپنے ہی
گھروں میں پڑھ لیتے ہیں ہر وقت اپنے کام میں مصروف رہتے ہیں ۔ جب نماز کا وقت آیا تو اسی
جگہ جلدی جلدی نماز پڑھ لی ۔ گویا ایک رسم ہے جس کو ادا کرتے ہیں یا ایک عادت ہے جس کو پورا
کرتے ہیں۔ مسجد میں جانا اور جماعت کو پانا ان کے نزدیک ایک بے فائدہ امر ہے۔ یہ لوگ بھی
غافلین میں شامل ہیں ۔ اکثر آجکل کے دنیوی رنگ میں بڑے لوگوں میں اگر کسی کو نماز کی عادت
ہے۔ ( تو ایسی ہے )۔
۴۔ پھر بعض لوگ مسجد میں بھی جا کر پڑھتے ہیں۔ مگر بے دلی کے ساتھ ۔ ان میں تعدیل ارکان

حقائق الفرقان
۳۸۹
سُورَةُ الْمَاعُونِ
کا خیال نہیں۔ اور خدا تعالیٰ کی طرف پوری توجہ سے نہیں جھکتے اور جلدی جلدی نماز کو ختم کرتے ہیں۔
اور نماز کے اندر وساوس کو اور غیر خیالات کو بلاتے ہیں۔
۵۔ پھر وہ لوگ ہیں جو نماز پڑھتے ہیں۔ مگر ویسی نماز نہیں پڑھتے جو خدا تعالیٰ نے اپنے رسول
کو سکھلائی اور اس کے رسول نے اپنی امت کو سکھلائی بلکہ وہ اپنے لئے ایک نئی نماز ایجاد کرتے ہیں
اور وہ نہیں جانتے کہ جس وقت یہ سورہ شریف نازل ہوئی تھی ۔ اس وقت بھی تو نماز پڑھی جاتی تھی۔ اور
ظن کرتے ہیں کہ تاریخی شہادتیں تمام جھوٹی ہیں۔ خواہ کس قدر جانفشانی کے ساتھ وہ واقعات سینہ
بسینہ جمع کئے گئے ہوں ۔ گویا ان کے نزدیک تمام جہان کی تاریخ جھوٹ ہے۔ اور اس میں کچھ راستی
نہیں۔ اور کہتے ہیں اور گمان کرتے ہیں کہ ہر ایک انسان اپنے لئے آپ قرآن شریف کو سمجھے گا اور وہ
دنیا میں ہزار ہا اشیاء کے محتاج ہیں لیکن جب انہیں کہا جائے کہ تم قرآن شریف کے سمجھنے کے لئے بھی
کسی کے محتاج ہو تو اپنے نفس کو دھوکہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ قرآن شریف کسی کا محتاج نہیں وہ
کلام الہی ہے۔ اور سچ ہے کہ وہ محتاج نہیں۔ لیکن کیا انسان بھی محتاج نہیں۔ کیا ماں کے پیٹ سے کوئی
شخص قرآن شریف پڑھ کر نکلا تھا ؟ اور وہ کہتے ہیں کہ وہ نماز جو دوسرے مسلمان پڑھتے ہیں۔ وہ
درست نہیں۔ خواہ اس کے متعلق سچی اور حقیقی شہادت دکھائی جائے کہ آنحضرت نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے نماز اسی طرح پڑھی تھی اور کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے آنحضرت سے روایت کی وہ قابلِ ہیں کہ
اعتبار نہ تھے۔ اور نہیں سوچتے کہ اگر وہ سب کے سب ایسے ہی تھے تو پھر قرآن شریف بھی ہم تک
انہیں بزرگوں کے ذریعہ سے پہنچا ہے پس کیونکر یقین ہو کہ قرآن شریف بھی اصلی ہے کیونکہ سچ ہے کہ
خدا تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے۔ مگر کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ حفاظت کی آیت بھی ان لوگوں
نے اپنے پاس سے ڈال دی ہو۔ جنہوں نے ہم تک قرآن شریف کو پہنچایا؟ پس یہ راہ بہت ہی
خطرناک ہے جو چکڑالوی اور اس کے ہم خیالوں نے اختیار کی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۵۷،۳۵۶)

آج 10 میں سے 10 باقی