سُوْرَۃُ الْمَاعُوْنِ

حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2

حقائق الفرقان
- الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ -
ترجمہ۔ وہ جو دکھانے کو کام کرتے ہیں۔
تفسیر الذین ۔ وہ لوگ جو ۔
رض
۳۹۰
سُورَةُ الْمَاعُونِ
هُمْ يُرَاوُونَ ۔ دکھاوا کرتے ہیں۔ ریا کاری کرتے ہیں ۔ وہ لوگ جو لوگوں کی خاطر یا لوگوں
کے سامنے لمبی نماز لمبی نماز پڑھتے ہیں اور جب علیحدہ ہوتے تو پھر نہیں پڑھتے یا کسل کے ساتھ نماز کو ادا
کرتے ہیں۔ لیکن اصل بات نیت پر موقوف ہے۔ اگر کوئی شخص سچے اخلاص کے ساتھ اور صدق کے
ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف جھکتا ہے تو خواہ اس کو کوئی دیکھا کرے اس امر کا اس کو کچھ نقصان نہیں پہنچ
سکتا۔ حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ میں ایک دن نماز پڑھ رہا تھا۔ ایک آدمی آیا اور مجھے نماز
پڑھتے دیکھا۔ اس کا یہ دیکھنا مجھے بھلا معلوم ہوا۔ میں نے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر
کیا۔ آپ نے فرمایا کہ تیرے لئے دہرا اجر ہے۔ ایک ستر کا اجر اور ایک علانیہ کا ۔ غرض یہ باتیں زیادہ تر
نیت پر موقوف ہیں ۔ بعض لوگ اس نیت سے ظاہری طور پر صدقہ خیرات کرتے ہیں کہ دوسروں کو بھی
نیک کام کے واسطے ترغیب پیدا ہوتی ہے۔ وہ لوگ جو اندر سے ایک نیکی کا کام کرتے ہیں۔ اور ظاہر
میں اس کو بدی کا رنگ دیتے ہیں تا کہ خلقت کی نظروں میں وہ بد دکھائی دیں۔ میرے نزدیک یہ بھی
ریا کار ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنے عمل میں خلقت کی نظر بد یا نیک کی پرواہ کی ہے۔ انسان کو چاہیے
کہ اپنے خدا تعالیٰ کے واسطے خالصہ عبادت کرے پھر خواہ خلقت اس کو برا سمجھے یا بھلا اس امر کی
پرواہ نہیں چاہیے۔ اور اپنے ظاہر کو جان بوجھ کر برا بنانا آنحضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
سکھلائی ہوئی اس دعا سے ناجائز ثابت ہوتا ہے۔ وہ دعا آنحضرت نے حضرت عمرؓ کو سکھلائی تھی اور
اس طرح ہے۔
اللَّهُمَّ اجْعَلْ سَرِ يُرَبِّي خَيْرًا مِنْ عَلَانِيَّتِي وَاجْعَلْ عَلَانِيَّتِي صَالِحَةً
اے اللہ میرے باطن کو میرے ظاہر سے بہتر بنا اور میرے ظاہر کو اچھا کر۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۵۷)

حقائق الفرقان
۔ وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ -
ترجمہ اور روکتے ہیں برتنے کی چیز سے۔
۳۹۱
سُورَةُ الْمَاعُونِ
تفسیر اور منع کرتے ہیں برتنے کی چیز سے۔ ماعون بروزن فاعول تھوڑی چھوٹی اور ادنی
شئے کو کہتے ہیں جو ایک دوسرے کو مانگنے سے استعمال کے واسطے دی جاوے تو دینے والے کا
حرج نہ ہو اور لینے والے کو فائدہ ہو جاوے ۔ جیسا اس ملک میں پینے کے لئے پانی چولہے کی
آگ تھوڑا نمک ، کلہاڑی، ہاون دستہ وغیرہ ۔ گھر میں ایسی اشیاء کا رکھنا جو ہمسایہ کے کام کبھی کبھی
آویں۔ موجب ثواب ہے۔ بعض کے نزدیک ماعون زکوٰۃ کو کہتے ہیں ۔
اس سورہ شریف میں جو نشانیاں مکذبانِ دین کے واسطے بیان کی گئی ہیں وہ سب یوروپ کے
عیسائیوں پر ایسی چسپاں ہوتی ہیں کہ گویا یہ سورہ شریف ان کے ہی حق میں نازل ہوئی تھی۔ سب سے
اول دین کی تکذیب ہے۔ سو یوروپ کے علماء ہی ہیں جنہوں نے دنیا میں سب سے پہلے یہ بات ظاہر
کی ہے کہ دین ایک لغو امر ہے۔ مذہب کی طرف توجہ ہی کرنا بے فائدہ سمجھتے ہیں ۔ یتیم اور مساکین کو
جھڑ کنے کا یہ حال ہے کہ اگر کوئی مسکین اور یتیم راہ میں کسی سے سوال کر بیٹھے تو وہ مجرم گردانا جا کر جیل
خانہ میں بھیجا جاتا ہے۔ کسی غریب کو اپنے گھر بلا کر روٹی کھلانا یا مسافر کی خاطر داری کرنا زمانہ جہالت
کا طریق خیال کیا جاتا ہے۔ نماز سے غفلت کا یہ حال ہے کہ ہفتہ میں ایک دن اور اس دن میں بھی
ایک گھنٹہ نماز کے واسطے مقرر ہے۔ اس میں کوئی دس فیصدی عیسائی گرجا جاتے ہوں گے ۔ ہاں
دکھاوے کے کام بہت ہیں۔ چندوں کی لمبی فہرستیں شائع کی جاتی ہیں۔ ایک دوسرے کو برتنے کے
واسطے کوئی شئے لینا دینا سخت معیوب سمجھا جاتا ہے۔ اس سے خیال پڑتا ہے کہ شاید یہ سورۃ بھی دجال
کے حق میں ہی نازل ہوئی ہو۔ جس کے مقابلہ کے واسطے خدا نے اس زمانہ میں اپنا مسیح بھیجا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۵۷)
ماعون ۔ برتنے کی عام چیزیں ماعون کہلاتی ہیں ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۸)

آج 10 میں سے 10 باقی