سُوْرَۃُ الْکَوْثَرِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۳۹۲
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ اس کو شروع کیا جاتا ہے جس کی رحمت بلا مبادلہ سب کے واسطے عام
ہے اور جو نیک عمل کرنے والوں کے واسطے انعام اور بدی کرنے والوں کو سزا دیتا ہے ۔
یہ سورہ شریف مکی ہے۔ اس میں تین آئتیں اور بارہ الفاظ اور بیالیس حروف ہیں۔
۲ تا ۴ ۔ اِنَّا اَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ - فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرُ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ
الابتر -
ترجمہ ۔ تحقیق عطاء کی ہم نے تجھے کوثر پس نماز پڑھ واسطے اپنے پالنے والے کے اور قربانی کر
بے شک دشمن تیرا جو ہے وہ بے نسل ہے۔
تفسیری ترجمہ ۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہم نے تجھے کوثر جیسی نعمت عطاء کی ہے پس اپنے
رب کی عبادت کر اور قربانی دے تیرا دشمن تو ضرور جڑھ سے کاٹا گیا ہے۔
تفسیر مَكَّيَّةٌ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ وَ عَائِشَةَ وَ ابْنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ (النُّرُّ
الْمَنْثُور) وَ نُسِبَ هَذَا الْقَوْلُ فِي الْبَحْرِ إِلَى الْجُمْهُورِ الْعَيْنِي وَرُوحُ الْمَعَانِي)
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لَمَّا عُرِجَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى السَّمَاءِ قَالَ
آتَيْتُ عَلَى نَهَرٍ حَافَتَاهُ قِبَابُ اللُّؤْلُةِ مُجَوَّفٌ فَقُلْتُ مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ قَالَ هَذَا الْكَوْثَرُ ۔
(البخاري كتاب التفسير سورة الكوثر مكتبه دار السلام - ریاض)
حقائق الفرقان
۳۹۳
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
وَ مَدَنِيَّةٌ عَنْ مُجَاهِدٍ وَالْحَسَنِ وَقَتَادَةَ وَ عِكْرَمَةَ وَفِي الْإِرْقَانِ إِنَّهُ الصَّوَابُ وَ
رَجَحَهُ النَّوَوِيُّ فِي شَرْحِهِ لِمُسْلِمٍ أَخْرَجَ أَحْمَدُ وَ مُسْلِمُ وَأَبُو دَاوَدَ وَ النَّسَائِي وَالْبَيْهَقِيُّ فِي
سُنَنِهِ وَ ابْنُ جَرِيرٍ وَابْنُ الْمُنْذِرِ وَ ابْنُ مَرْدَوَيْهِ وَأَبِي شَيْبَةَ عَنْ أَنَسِ ابْنِ مَالِكٍ أَغْفَى
رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِغْفَاءَةً فَرَفَعَ رَأْسَهُ مُتَبَسِمًا فَقَالَ إِنِّي أُنْزِلَ إِلَى انِفًا
سُورَةٌ فَقَرَأَ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ حَتَّى خَتَمَهَا ۔ (الْحَدِيثِ)
أمَّا الْكَوْثَرُ ۔ فَأَخْرَجَ الْبُخَارِيُّ وَالْحَاكِمُ وَابْنُ جَرِيرٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ تَدْرُونَ مَا الْكَوْثَرُ قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ هُوَ نَهْرُ أَعْطَانِيهِ رَبِّي
فِي الْجَنَّةِ ، عَلَيْهِ خَيْرٌ كَثِيرٌ تَرِدُ عَلَيْهِ أُمَّتِي يَوْمَ الْقِيمَةِ ، أَنِيَتُهُ عَدَدُ الْكَوَاكِبِ، يُخْتَلَجُ
الْعَبْدُ مِنْهُمْ فَأَقُولُ : يَارَبِ ، إِنَّهُ مِنْ أُمَّتِي فَيُقَالُ إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثَ بَعْدَكَ۔
وَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَوْثَرِ هُوَ الْخَيْرُ الَّذِي أَعْطَاهُ اللَّهُ
إِيَّاهُ قَالَ أَبُو بِشْرٍ قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَإِنَّ النَّاسَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ نَهْرُ فِي الْجَنَّةِ فَقَالَ
سَعِيدُ النَّهْرُ الَّذِي فِي الْجَنَّةِ مِنَ الْخَيْرِ الَّذِي أَعْطَاهُ إِيَّاهُ (البخاري)
فِي النَّسَائِي بَدَلْ فِي الْجَنَّةِ فِي بُطَنَانِ الْجَنَّةِ مَعْنَاهُ فِي وَسَطِهَا وَ اخْرَجَ ابْنُ أَبِي
شَيْبَةً وَأَحْمَدُ وَ التَّرْمَنِى وَ صَحَهُ وَ ابْنُ مَاجَهُ وَ ابْنُ جَرِيرٍ وَ ابْنُ الْمُنْذِرِ وَابْنُ مَرْدَوَيْهِ
أَنَّهُ يَجْرِي عَلَى الدُّرِّ وَالْيَا قُوتِ تُرْبَتُهُ أَطْيَبُ مِنَ الْمِسْكِ وَمَاءُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَ
أَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ ۔
وَ سَأَلَ نَافِعُ ابْنُ الْأَزْرَقِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ الْكَوْثَرِ فَقَالَ نَهْرُ
بُطَنَانِ الْجَنَّةِ حَافَتَاهُ قِبَابُ الدُّرِّ وَالْيَاقُوْتِ فِيهَا أَزْوَاجُهُ وَ خَدَمُهُ قَالَ هَلْ تَعْرِفُ
الْعَرَبُ ذُلِكَ قَالَ نَعَمُ أَمَا سَمِعْتَ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ يَقُولُ
حقائق الفرقان
۳۹۴
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
و حَيَّاهُ الْإِلهُ بِالْكَوْثَرِ الْأَكْبَرِ
فِيهِ النَّعِيمُ وَ الْخَيْرَاتُ
الْكَوْثَرُ مِنَ الْكَثْرَةِ الشَّيءُ الْكَثِيرُ كَثْرَةٌ مُفْرِطَةٌ قَالَ الْكُمَيْتُ
وَ أَنْتَ كَثِيرٌ يَا ابْنَ مَرْوَانَ طَيِّبٌ
ه
وَ كَانَ أَبُوكَ ابْنُ الْفَضَائِلِ كَوْثَرًا
اخْرَجَ الْبَزَّازُ وَ غَيْرُهُ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَدِمَ كَعْبُ بْنُ الْأَشْرَفِ مَكَّةَ
فَقَالَتْ لَهُ قُرَيْشَ أَنْتَ سَيِّدُهُمْ أَلَا تَرَى إِلى هَذَا الْمُنْصَبِرَ الْمُنْتَبِرَ مِنْ قَوْمِهِ يَزْعُمُ أَنَّهُ
خَيْرٌ مِنَّا وَ نَحْنُ أَهْلُ الْحَجِيجِ وَ أَهْلُ السِّقَايَةِ وَ أَهْلُ السَّدَانَةِ قَالَ أَنْتُمْ خَيْرٌ مِنْهُ۔
فَنَزَلَتْ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ۔
وَ أَمَّا بَقِيَّةُ التَّفْسِيرِ بِالْآثَارِ عَنِ الصَّحَابَةِ وَ التَّابِعِينَ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ
أَجْمَعِينَ وَأَخْرَجَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ عَنِ الْحَسَنِ الْكَوْثَرُ الْقُرْآنُ وَ أَخْرَجَ ابْنُ جَرِيرٍ وَ ابْنُ أَبِي
حَاتِمٍ وَابْنُ عَسَاكِرٍ عَنْ عِكْرَمَةَ قَالَ الْكَوْثَرُ مَا أَعْطَاهُ اللَّهُ مِنَ النُّبُوَّةِ وَالْخَيْرِ وَالْقُرْآنِ
وَ أَخْرَجَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَ الْحَاكِمُ وَابْنُ مَرْدَوَيْهِ وَ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ عَنْ عَلِي ابْنِ
أبِي طَالِبٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هُذِهِ السُّورَةُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّا أَعْطَيْنَكَ
الْكَوْثَرَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِجِبْرِيلَ مَا هَذِهِ النَّحِيرَةُ الَّتِي أَمَرَنِي بِهَا رَبِّي
قَالَ إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَحِيرَةٍ وَ لكِنْ يَأْمُرُكَ إِذَا قُمْتَ لِلصَّلوةِ أَنْ تَرْفَعَ يَدَيْكَ إِذَا كَثَرْتَ وَ
إِذَا رَكَعَتَ وَإِذَا رَفَعْتَ رَأْسَكَ مِنَ الرَّكُوعِ فَإِنَّهَا صَلوتُنَا وَصَلوةُ الْمَلَائِكَةِ الَّذِينَ هُمْ
فِي السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَ إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ زِينَةٌ وَزِينَةُ الصَّلاةِ رَفْعُ الْيَدَيْنِ مِنَ الْإِسْتِكَانَةِ
الَّتِي قَالَ اللهُ فَمَا اسْتَكَانُوا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ۔ وَأَخْرَجَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَالْبُخَارِيُّ وَ
حقائق الفرقان
۳۹۵
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
ابْنُ جَرِيرٍ وَ ابْنُ الْمُنْذِرِ وَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَ النَّارُ قُطْنِي وَ أَبُو الْشَيْخِ وَ الْحَاكِمُ وَ ابْنُ
مَرْدَوَيْهِ وَ الْبَيْهَقِيُّ عَنْ عَلِي ابْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي قَوْلِهِ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ ۔ قَالَ
وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى وَسَطِ سَاعِدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ وَضَعَهَا عَلَى صَدْرِهِ فِي الصَّلَاةِ وَأَخْرَجَ
أَبُو الشَّيْخِ وَ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مِثْلَه ۔
وَ أَخْرَجَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَ ابْنُ مَرْدَوَيْهِ وَ الْبَيْهَقِيُّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ ۔ قَالَ إِذَا صَلَّيْتَ فَرَفَعْتَ رَأْسَكَ مِنْ رَكُوعِ فَاسْتَوِ قَائِمًا وَ أَخْرَجَ
عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ اسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ بِنَحْرِكَ۔
وَ اخْرَجَ ابْنُ جَرِيرٍ وَ ابْنُ الْمُنْذِرِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ الصَّلَاةُ
الْمَكْتُوبَةُ وَالذِّبْحُ يَوْمَ الْأَضْحَى وَ أَخْرَجَ ابْنُ جَرِيرٍ عَنْ قَتَادَةَ صَلوةُ الْأَضْحَى وَ نَحْرُ
الْبُدُن ۔
عربی تفسیر سے ترجمہ :
جیسا کہ کتاب الدر المنثور میں لکھا ہے۔ یہ سورہ شریف حضرت ابن عباس اور حضرت
اور حضرت ابن زبیر - ابن زبیر کے قول کے مطابق مکی ہے۔ اور تفسیر عینی اور روح المعانی میں لکھا۔ ہے کہ
عائشہ اور
بحر میں بھی یہ قول جمہور کی طرف منسوب کیا گیا ہے۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج
ہوا۔ تو آپ نے سنایا کہ شب معراج میں میں نے ایک نہر دیکھی جس کے ارد گرد موتیوں کے خیمے لگے
ہوئے تھے۔ مگر خالی تھے۔ پس میں نے جبرئیل سے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو اس نے کہا کہ یہ کوثر ہے۔
مجاہد اور حسن اور قتادہ اور عکرمہ کے قول کے مطابق یہ سورہ شریف مدنی ہے اور کتاب اتا ، اور کتاب اتقان میں
حقائق الفرقان
۳۹۶
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
اسی قول کو درست قرار دیا گیا ہے۔ اور نووی نے مسلم کی شرح میں بھی اسی بات کو ترجیح دی ہے۔ احمد اور
مسلم اور ابوداؤد اور نسائی اور بیہقی نے اپنی کتابوں میں اور ایسا ہی ابن جریر اور ابن المنذر اور ابن
مردویہ اور ابن ابی شیبہ نے ابن مالک سے روایت کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تھوڑی
دیر تک سر نیچے رکھا اور پھر سر اٹھا کر تبسم فرمایا اور کہا کہ ابھی مجھ پر ایک سورۃ نازل ہوئی ہے۔ پھر سورۃ
کوثر پڑھی ۔
لفظ کوثر ۔ بخاری اور حاکم اور ابن جریر نے یہ حدیث بیان کی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم نے ایک دفعہ اپنے اصحاب کو مخاطب کر کے فرمایا ۔ کیا تم جانتے ہو کہ کوثر کیا شئے ہے۔ انہوں
نے جواب دیا کہ اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتا ہے۔ تب آپ نے فرمایا۔ کہ کوثر ایک نہر کا نام ہے۔
جو میرے رب نے مجھے عطا کی ہے۔ وہ نہر جنت میں ہے۔ اس میں خیر کثیر ہے۔ قیامت کے روز
میری امت اس پر وارد ہو گی ۔ اس کا برتن ستاروں جتنا وسیع ہے۔ ان میں سے ایک آدمی اس پر سے
ہٹایا جاوے گا تو میں کہوں گا کہ میرے رب۔ یہ تو میری امت کا آدمی ہے۔ اسے کیوں ہٹایا جاتا
ہے۔ تو جواب ملے گا کہ تو نہیں جانتا کہ اس نے تیرے بعد کیسی نئی باتیں نکالی تھیں ۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کوثر اس خیر کا نام ہے جو اللہ تعالیٰ نے رسول
کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو عطا کی ہے۔ ابو بشر لکھتا ہے کہ میں نے سعید بن جبیر کو کہا کہ لوگ تو خیال
کرتے ہیں کہ کوثر جنت میں نہر کا نام ہے۔ اور آپ کہتے ہیں وہ خیر ہے تو سعید نے کہا کہ جنت میں جو
نہر ہے وہ بھی اسی خیر میں سے ہے۔ جو اللہ تعالیٰ نے رسول کو عطا کی ہے۔
حدیث شریف کی کتاب نسائی میں فِي الْجَنَّةِ کی بجائے فِي بَطْنَانِ الْجَنَّةِ آیا ہے بَطَنَانِ الْجَنَّةِ
کے معنے ہیں بہشت کے وسط میں ۔ ابن ابی شیبہ اور احمد اور ترمذی نے یہ روایت بیان کی ہے اور اس کو
صحیح بتلایا ہے اور ابن ماجہ اور ابن جریر اور ابن المنذر اور ابن مردویہ نے بھی یہ روایت بیان کی ہے کہ
حقائق الفرقان
۳۹۷
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
وہ نہر موتیوں پر اور یاقوت پر جاری ہے۔ اس کی مٹی کستوری سے زیادہ خوشبودار ہے اور اس کا پانی دودھ
سے بھی زیادہ سفید ہے۔ اور شہد سے بھی زیادہ میٹھا ہے۔
اور نافع بن ارزق نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ کوثر کیا ہے؟ تو انہوں نے
فرمایا کہ کوثر ایک نہر کا نام ہے جو کہ بہشت کے وسط میں ہے اور اس کے ارد گرد موتیوں کے اور یاقوت
کے خیمے ہیں۔ اس میں بیویاں اور خدام ہیں۔ نافع نے کہا کہ اہلِ عرب ان معنوں سے واقف ہیں؟
حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ ہاں واقف ہیں۔ کیا آپ نے حسان ابن ثابت کا یہ شعر نہیں سنا۔
ترجمه شعر: اور خدا نے اسے کوثر عطا کیا ہے۔ بڑا کوثر جس میں نعمتیں اور بھلائیاں ہیں ۔
لفظ کوثر کثرت سے نکلا ہے اور اس کے معنے ہیں۔ بہت ساری چیز ۔ بہت زیادہ ۔
کمیت شاعر کہتا ہے۔
اے ابن مروان تو کثیر ہے اور طیب ہے۔ اور تیرا باپ بہت بڑھی ہوئی فضیلتوں والا تھا۔
بزاز نے اور دوسروں نے سند صحیح کے ساتھ حضرت ابن عباس سے روایت کی ہے کہ کعب
بن اشرف ایک دفعہ مکہ میں آیا تو قریش نے اسے کہا کہ تو ہمارا سردار ہے۔ کیا تو نہیں دیکھتا اس
المنصبر المنبتر کی طرف وہ گمان کرتا ہے کہ وہ ہم سے بہتر ہے۔ حالانکہ ہم وہ ہیں جو لوگوں کو حج
کراتے ہیں اور لوگوں کو پانی پلاتے ہیں اور لوگوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں ۔ کعب بن اشرف نے
اس سے اچھے ہو اس پر یہ سورۃ نازل ہوئی إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ -
کہا کہ نہیں تم م اس
اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور تابعین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے آثار سے باقی تفسیر اس
طرح سے ہے کہ ابن ابی حاتم نے حسن سے روایت کی ہے۔ کہ کوثر کے معنے ہیں ۔ قرآن شریف ۔ اور
ابن جریر اور ابن ابی حاتم اور ابن عساکر نے عکرمہ سے روایت کی ہے کہ کوثر اس کا نام ہے جو اللہ تعالیٰ
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت اور خیر اور قرآن شریف عطا کیا تھا اور ابن ابی حاتم اور حاکم اور
ابن مردویہ اور بیہقی نے اپنی کتاب میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے یہ روایت کی ہے کہ جب سورہ کوثر
حقائق الفرقان
۳۹۸
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرئیل سے کہا کہ اس وحی الہی
میں بحیرہ سے کیا مراد ہے جس کا حکم خدا تعالیٰ نے مجھے دیا ہے۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا
کہ اس سے مراد کوئی قربانی نہیں ہے۔ بلکہ خدا تعالیٰ نے اس میں آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ جب آپ نماز
پڑھیں اور اللہ اکبر کہیں تو اس وقت اپنے ہاتھ اٹھایا کریں اور جب رکوع کریں اور جب رکوع سے سر
اٹھائیں تو اس وقت بھی ہاتھ اٹھایا کریں۔ یہ ہماری نماز ہے اور یہی ان سب فرشتوں کی نماز ہے جو کہ
سات آسمانوں میں ہیں۔ اور ہر ایک چیز کے واسطے ایک زینت ہوتی ہے۔ پس نماز کی زینت یہ ہے
کہ ہر ایک تکبیر کے وقت رفع یدین کی جاوے۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دفع
یدین کرنا وہ استکانت ہے۔ جس کا ذکر قرآن شریف کی اس آیت میں ہے کہ فَمَا اسْتَكَانُوا لِرَبِّهِمْ
وَمَا يَتَضَرَّعُونَ (المومنون) المومنون : ۷۷) اور ابن ابی شیبہ سے شیبہ سے روایت ہے اور بخاری اور ابن جریر اور
ابن المنذر اور ابن ابی حاتم اور دار قطنی اور ابوالشیخ اور حاکم اور ابن مردویہ اور بیہقی نے حضرت علی ابن
ابی طالب رضی اللہ عنہ سے فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ کے متعلق روایت کی ہے کہ آپ نے اپنا دایاں ہاتھ
اپنی بائیں کلائی کے وسط پر رکھا اور پھر دونوں ہاتھوں کو نماز میں اپنے سینہ پر رکھا اور ابوالشیخ اور بیہقی
نے اپنی کتاب میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے بھی ایسا ہی کیا تھا ۔
اور ابن ابی حاتم اور ابن مردویہ اور بیہقی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے
کہ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ سے یہ مراد ہے کہ جب تو نماز پڑھے اور اپنا سر رکوع سے اونچا کر لے تو سیدھا
کھڑا ہو جا اور ابی الاحوص سے روایت ہے کہ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ سے یہ مراد ہے کہ اپنی قربانی لے کر
قبلہ کی طرف متوجہ ہو۔ اور ابن جریر اور ابن المنذر نے حضرت ابن عباس سے روایت کی ہے
کہ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَر میں صلوۃ سے مراد فرض نماز ہے اور قربانی سے مراد عید الاضحی کی قربانی ہے۔
لے تو وہ جھکتے نہیں اپنے رب کے سامنے اور نہ عاجزی ہی کرتے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۳۹۹
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
اور ابن جریر نے قتادہ سے روایت کی ہے کہ نماز سے مراد عید الاضحی کی نماز ہے۔ اور قربانی سے مراد
بھی اس عید کی قربانی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان نمبر ۲۶ جلد ۱۲ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۱۲ صفحه ۳۵۸ تا ۳۶۰)
اس کے بعد عربی تفسیر میں صرف و نحو کا وہ حصہ ہے جو عام فہم نہیں ہے۔ اس واسطے اس کو چھوڑا
جاتا ہے۔ لیکن اس میں سے چند باتیں بطور اختصار کے درج کی جاتی ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واسطے عطائے کوثر کے بیان میں اللہ تعالیٰ نے اول حرف
تاکید کا فرمایا ہے۔ پھر صیغہ ماضی میں بیان کیا ہے۔ یہ بھی ایک تاکید ہے۔ اور دیگر صرفی نحوی تاکیدیں
بھی ان الفاظ میں ہیں جس سے اللہ تعالیٰ کے خاص فضل کا اظہار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوتا
ہے۔ آپ کے واسطے کوثر کا ملنا ایک امر مقدر ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کی صفت رحیمیت سے آپ کو عطا ہوا
ہے۔ ایسا لفظ اعطی کا استعمال بھی اسی فضلِ عظیم کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ورنہ صرف دینے کے مفہوم
کے واسطے عربی میں لفظ اتنی بھی آ سکتا تھا۔ ایسا ہی اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے
ک کے ساتھ خطاب فرمایا ہے۔ کہ ہم نے تجھے کوثر عطا کیا ہے اور ایسا نہیں فرمایا کہ ہم نے اپنے
رسول یا نبی یا عبد کو کوثر عطا کیا ہے۔ اس میں بھی رحمانیت کے خاص فضل اور عطاء کا تذکرہ ظاہر کیا
ہے۔ ایسا ہی إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ میں بھی دشمن کے بے نسل ہونے کو بہت سی تا کیدوں کے ساتھ
بیان فرمایا ہے یہ بات ضرور ہو جانے والی ہے۔
اس سورۃ کا پہلی سورۃ ( الماعون ) سے یہ تعلق ہے کہ سورہ ماعون میں ایسے شخص کا ذکر کیا
گیا ہے جو کہ مکذب بالدین۔ بخیل ۔ تارک صلوۃ ۔ ریا کار مانع زکوۃ اور مانع ماعون ہے اور اس
ا چکڑالوی لوگ اس پر توجہ کریں ۔ رسول کے لفظ کے معنے تو وہ قرآن شریف کر دیتے ہیں ۔ تو کیا یہاں بھی ك
میں مخاطب قرآن شریف ہے اور قرآن شریف کو حکم ہوا ہے کہ اسے قرآن تو نماز پڑھا کر اور اسے قرآن تو قربانی دیا
کر ۔ غور کرو کہ یہ خطاب خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہے۔ اور آپ کو کوثر عطا کیا گیا ہے اور اس کوثر میں
خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور اس کی پاک تفہیم جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوئی۔ کیا چکڑالوی کو قرآا لیا چکڑالوی کو قرآن کی تفہیم ہوئی اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ نہ ہوئی تھی ۔ ( ایڈیٹر )
حقائق الفرقان
لد ۔۔
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
سورۃ شریف میں ایسے آدمی کا ذکر ہے۔ جوان بری عادات کے بالمقابل تمام نیک صفات سے متصف
ہے۔ وہ مکذب تھا تو یہ اول المومنین اور مصدق ہے۔ خدا کی طرف سے اسے کوثر عطا کیا گیا۔ وہ بخیل
اور مانع زکوۃ اور مانع ماعون تھا تو یہ وانْحَر کے حکم پر چلنے والا ہے۔ وہ تارک صلوٰۃ اور ریا کار تھا تو یہ
فصل کی پیروی کر نیوالا ہے۔ اور وہ بھی لربك خاص خدا کے واسطے۔ کسی انسان کے واسطے نہیں ۔ کسی
کو دکھانے کے واسطے نہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۰، ۱۷ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۶۱)
ا الْكَوْثَرُ النَّهْرُ فِي الْجَنَّةِ وَالْخَيْرُ الْكَثِيرُ وَلَا شَكَ أَنَّ النَّهْرَ مِنَ الْخَيْرِ
الْكَثِيرِ وَ مِنَ الْخَيْرِ الْكَثِيرِ الَّذِي أُعْطِيَ نَبِيُّنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ رَسُولُ رَبِّ
الْعَالَمِينَ شَفِيعُ الْمُذْنِبِيْنَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ أَجْمَعِينَ۔
كَثْرَةُ الْأَسْمَاءِ الْحُسْنَى لِلَّهِ سُبْحَانَهُ فَمَا تَرَى فِي شَيْءٍ مِنَ الْكِتَابِ
الْمَنْسُوبَةِ إِلَى اللَّهِ سُبْحَانَهُ مِثْلَ مَا تَرَى مِنَ الْأَسْمَاءِ فِي الْكِتَابِ الْمُنْزَلِ عَلَيْهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى الْخَيْرِ الْكَثِيرِ كَثْرَةُ الْمَحَامِدِ لِلَّهِ تَعَالَى فَهَلْ تَرَى مِنْ أَحَدٍ
مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَمُدُّ صَوْتَهُ وَ يُنْدِى وَ يُكَرِّرُ بِاللَّهِ أَكْبَرُ عَلَى الْمَنَارَاتِ وَ
الْمُرْتَفَعَاتِ وَ هَلْ يُمْكِنُ لَفَظَ أَكْبَرُ مِنْ " اللهُ أَكْبَرُ أَوْ مَا تَرَى فِي الْإِسْلَامِ
أَدْعِيَةَ الْأَكْلِ وَالشَّرْبِ وَ الْجَمَاعِ وَ النَّوْمِ وَالتَّقْلِيبِ فِي النَّوْمِ وَالْإِنْتِبَاهِ مِنْهُ
وَ الدُّخُولِ فِي الْمَسَاجِدِ وَ الْقِيَامِ وَ الْجُلُوسِ وَ الْخُرُوجِ مِنْهَا وَالذَّهَابِ إِلَى
السُّوقِ وَ الْإِيَابِ مِنْهَا وَ السَّفَرِ وَ الْحَضَرِ وَادْعِيَةَ الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِيْنِ الْبَأْسِ
وَرُكُوبِ الدَّابَّاتِ وَ الْحَاجَاتِ وَالْكَرْبِ وَالْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْفِتَنِ
وَ مَحَامِدُ اللهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى فِي ابْتِدَاءِ الْكِتَابِ وَالْخُطَبِ وَالرَّسَائِلِ وَ
خِتَامِهَا وَ مِنْهَا قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي
لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَ مِنَ الْخَيْرِ الْكَثِيرِ كَثْرَةُ وَعْظِ التَّوْحِيدِ وَ نَفِي الشِّرْكِ أَرَأَيْتَ
هُذَا الْبَيَانَ فِي كِتَابٍ أَوْ دِيْوَانٍ انْظُرُ كَلِمَةَ التَّوْحِيدِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَهَلْ أَبْقَى فِي
حقائق الفرقان
لد ١٠
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
قَلْبِ أَحَدٍ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ بِهَا أَنْ يُشْرِكَ أَحَدًا فِي النِّيَّةِ وَ الْقَصْدِ وَ أَنْ يَدْعُوَ أَحَدًا
مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ أَنْ يُطِيعَ أَحَدًا بِدُونِ أَمْرِهِ وَ أَنْ يَتَّخِذَ أَحَدًا مِنْ دُونِ اللَّهِ رَبَّا سِوَاهُ وَ
لَوْ كَانَ مِنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ أَى الْعِبَادِ وَ الْعُلَمَاءِ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ وَهَلْ يُمْكِنُ
مِنْ أَحَدٍ أَنْ يُؤْمِنَ بِهَا أَنْ يُحِبُّ الْخَلْقَ كَعْبِ اللهِ فَلَا يَرْجُوا الْمُؤْمِنْ بِهَا مِنْ أَحَدٍ۔
وَلَا يَخَافُ مِنْ أَحَدٍ فَلَا يَعْتَقِدُ فِي اَحَدٍ أَنَّ لَهُ الْعِلْمُ النَّاةُ وَالتَّصَرُّفُ التَّاةُ أَوْ
لأَحَدٍ سِوَى اللهِ عِبَادَةٌ مَّا فَضْلًا عَنِ السَّجْدَةِ وَالْحَقِّ وَالْقَرَابِيْنَ فَلَا يَسْتَغْفِرُ إِلَّا
اللَّهَ وَلَا يَتُوبُ إِلَّا إِلَيْهِ
وَلَا يَعْتَقِدُ أَحَدًا أَنَّهُ الْخَالِقُ لِشَيْءٍ كَمِثْلِ خَلْقِ اللَّهِ أَوْ أَحَدٌ يُحْيِي أَوْ
يُمِيتُ كَأَحْيَاءِ اللهِ وَإِمَاتَةِ اللهِ وَلَا يُسَوِّى بَيْنَ الْخَالِقِ وَالْخَلْقِ أَبَدًا وَ مِنَ الْخَيْرِ
الْكَثِيرِ الَّذِي أَعْطَاهُ اللهُ تَطْهِيرُهُ صَلَّى اللهُ ذُيُولَ الْأَنْبِيَاءِ وَسَاحَتَهُمْ عَنِ النُّهَمِ
وَالْإِفْتِرَاءَاتِ عَلَيْهِمْ ۔
انْظُرُ حَالَ الْيَهُودِ بِالنِّسْبَةِ إِلَى الصَّدِيقَةِ الْمَرْيَمَ وَ قَوْلُهُ تَعَالَى بِكُفْرِهِمْ وَ
قَوْلِهِمْ عَلَى مَرْيَمَ بُهْتَانًا عَظِيماً وَقَوْلِهِمْ فِي عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ وَقَوْلُهُ تَعَالَى وَ
مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ
الْقِيَامَةِ وَقَوْلِهِمْ مَعَ النَّصَارَى فِي دَاوُدَ وَ سُلَيْمَانَ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ وَقَوْلُهُ تَعَالَى وَ
اذْكُرْ عَبْدَنَا داؤد ۔۔۔۔۔۔۔۔ الخ وَ قَوْلُهُ تَعَالَى وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَانَ ۔
عربی تفسیر سے ترجمہ :
کوثر جنت کی ایک نہر کا نام ہے۔ اور کوثر خیر کثیر کو کہتے ہیں ۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ نہر
بھی خیر کثیر میں سے ہے۔ اور خیر کثیر میں وہ بہت سی باتیں شامل ہیں جو ہمارے نبی کریم خاتم النبیین،
رب العلمین کے رسول اور گنہ گاروں کے شفیع کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی ہیں۔
اس خیر کثیر میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سبحانہ، کے اسمائے حسنی جس قدر قرآن شریف میں
حقائق الفرقان
لد ١٠
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بذریعہ وحی الہی بتلائے گئے ہیں۔ ان کی مثال کسی آسمانی کتاب
میں نہیں پائی جاتی اور اسی خیر کثیر میں سے وہ محامد الہی ہیں جو دینِ اسلام کے ذریعہ سے دنیا پر
پھیلائے جا رہے ہیں ۔ کیا آپ دیکھتے ہیں کہ کس طرح سے مسلمان آواز بلند کے ساتھ بلند مناروں
اور اونچی جگہوں پر چڑھ کر اللہ تعالیٰ کی بڑائی کرتے ہیں اور اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہیں۔ کیا اللہ اکبر سے
بڑھ کر کوئی بڑا لفظ خدا تعالیٰ کی کبریائی کے واسطے تمہیں معلوم ہے۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ اسلام میں
اللہ تعالیٰ کی تعریف اور تسبیح سے بھری ہوئی کس قدر دعا ئیں ہر ایک موقع پر کی جاتی ہیں۔ کھانے کے
وقت کی دعائیں اور پینے کے وقت کی دُعائیں اور سو کر اٹھنے کے وقت کی دعا ئیں اور مسجد میں داخل
ہونے کی دعا اور مسجد سے نکلنے کے وقت کی دعا اور کھڑا ہونے کے وقت کی دعا اور بیٹھنے کے وقت کی دعا
اور بازار کو جانے کی دعا اور بازار سے لوٹنے کی دعا اور ایسا ہی سفر کی دعائیں اور حضر کی دعا ئیں اور دکھ
درد کے وقت کی دعائیں اور جنگ کے وقت کی دعا ئیں اور چار پائی پر لیٹنے کے وقت کی دعائیں اور
حاجت کے وقت کی دعا اور تکلیف اور غم اور حزن اور فتنوں کے وقت کی دعا ئیں ۔
غرض اسلام میں ہر وقت انسان اپنے رب کی حمد اور تسبیح میں مصروف ہے۔ اور کسی وقت بھی اس
کی تعریف سے غافل نہیں۔ یہ ایک خیر کثیر ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی عطا ہوئی ہے۔
پھر دیکھو کہ اسلامی لٹریچر میں ہر ایک کتاب کا ابتدا اور انتہا اللہ تعالیٰ کی حمد اور تعریف سے ہوتا
ہے۔ اور ہر ایک خطبہ اور ہر ایک رسالہ خدا کے نام کی تعریف سے شروع کیا جاتا ہے اور خدا کی تعریف
کے ساتھ ہی ختم کیا جاتا ہے اور یہ بھی کوثر کا نتیجہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری
نماز اور میری قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ تعالیٰ کے لئے ہے۔ جو رب العلمین ہے اور یہ
خیر کثیر میں سے ہے کہ اسلام میں اس کثرت کے ساتھ تو حید کا وعظ کیا جاتا ہے۔ اور شرک کی نفی پر
تقریریں کی جاتی ہیں ۔ کیا تو نے ایسا کوئی بیان کسی کتاب یا کسی دیوان میں دیکھا ہے۔ پھر کلمہ توحید
کو دیکھو لا اله الا اللہ کوئی معبود قابل پرستش اللہ کے سوائے نہیں ۔ کیا اس کلمہ کے بعد کسی مومن کے
دل میں کوئی شرک باقی رہ جاتا ہے۔ کیا اس کی نیت اور قصد کے درمیان کوئی ایسی بات باقی رہ جاتی
حقائق الفرقان
لد له
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے سوائے کسی دوسرے کو پکارے اور اس کے حکم کے سوائے کسی دوسرے کی
اطاعت پر قدم مارے اور اس کے سوائے کسی دوسرے کو اپنا رب بنائے۔ خواہ کوئی اور کیسا ہی عالم
فاضل ہو اور راہب ہو۔ کیا وہ اپنے رب کو چھوڑ کر اور ان کے پیچھے پڑ کر معصیت میں گر سکتا ہے۔ کیا
ممکن ہے کہ کوئی شخص اس کلمہ توحید پر ایمان رکھتا ہو اور پھر خلقت کے ساتھ ایسی محبت کرے جیسی کہ
اللہ تعالیٰ کے ساتھ کرنی چاہیے ۔ پس مومن اس کلمہ کو اپنے پاس رکھ کر اور اس پر ایمان لا کر نہ غیر اللہ
سے کوئی امید رکھتا ہے اور نہ غیر اللہ سے اس کو کچھ خوف باقی رہ جاتا ہے۔ پس مومن کبھی یہ عقیدہ نہیں
رکھ سکتا کہ اللہ تعالیٰ کے سوائے کسی دوسرے کو علم تام ہے یا کسی اور کے ہاتھ میں تصرف تام ہے۔
یا اللہ تعالیٰ کے سوائے کوئی کسی قسم کی بھی عبادت کے لائق ہے۔ چہ جائیکہ کسی غیر کے آگے سجدہ کیا
جاوے یا اس کے واسطے حج کیا جاوے یا اس کے لئے قربانی کی جائے ۔ پس مومن اللہ کے سوائے کسی
سے استغفار نہیں کرتا اور اس کے سوائے کسی کے آگے اپنے گناہوں سے تو بہ نہیں کرتا۔ اور مومن کبھی
ایسا عقیدہ نہیں رکھ سکتا کہ کوئی اللہ کے خلق کی طرح کسی چیز کا خلق کر سکتا ہے یا اللہ کے مارنے اور جلانے کی
طرح کوئی کسی کو ماریا جلا سکتا ہے۔ غرض مومن خالق اور مخلوق کو کبھی برابر نہیں ٹھہراتا۔ اور خیر کثیر میں یہ
بات بھی شامل ہے جو آنحضرت کو عطا کی ہے کہ آپ نے ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تمام مقربانِ الہی کا
دامن ان تہمتوں اور افتراؤں سے پاک کیا جو کہ ان پر ان کے مخالف یا موافق لگاتے تھے۔
یہود کی طرف دیکھو کہ مریم صدیقہ کی نسبت کیا الفاظ بولتے ہیں۔ خود قرآن شریف سے ظاہر
ہے جس میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ انہوں نے مریم پر بڑا بہتان باندھنے کا کفر کیا اور ایسا ہی یہود نے
حضرت عیسی پر بھی اتہام باندھے تھے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں کفار کی باتوں سے تیری تطہیر
کر نیوالا ہوں اور تیرے متبعین کو تیرے منکرین پر قیامت تک غلبہ دوں گا۔ اور ایسا ہی ان کا اور
عیسائیوں کا قول حضرت داؤد اور حضرت سلیمان علیہم السلام کے حق میں تہمت اور افتراء کا تھا اور
خدا تعالیٰ نے ہر دو کا دامن اپنی پاک کتاب میں پاک کیا اور داؤ دکوا اپنا بندہ فرمایا اور سلیمان کے :