سُوْرَۃُ الْکَوْثَرِ
حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2
حقائق الفرقان
لد ولد
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
حق میں فرمایا کہ اس نے کوئی کفر نہیں کیا تھا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۶۱، ۳۶۲)
وَ مِنَ الْخَيْرِ الْكَثِيرِ الَّذِي وَعَدَ اللهُ لَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنُّصْرَةِ فِي
قَوْلِهِ جَلَّ ذِكْرُهُ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللهُ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَ بِأَنَّ وَعَدَ
اللهُ الْحِفْظُ كَمَا قَالَ وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ وَ مَا وَعَدَهُ مِنَ الْعِزَّةِ فِي قَوْلِهِ لَهُ وَ
لِلْمُؤْمِنِينَ كَمَا قَالَ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَمِنَ الْخَيْرِ الْكَثِيرِ الَّذِي
أَعْطَاهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَنْ وَجَدَةً يَتِيماً فَاوَى وَسَائِلًا فَهَدَى وَعَائِلًا فَأَغْنى۔
وَقَالُوا نُعْطِيكَ مِنَ الْأَمْوَالِ مَا تَصِيرُ بِهَا أَغْنَى النَّاسِ وَ نُزَوِّجُكَ أَكْرَمَ
نِسَاءٍ وَ نَجْعَلُكَ رَئِيسًا عَلَيْنَا ۔ فَانْظُرُ هَلْ كَانَ فِي مَقْدَرَتِهِمْ أَنْ يَصِيرَ جَمِيعُ الْعَرَبِ
تَحْتَ يَدِهِ وَ الْعَجَمِ تَحْتَ غِلْمَانِهِ كَلَّا وَاللهِ وَ مِنَ الْخَيْرِ الْكَثِيرِ الَّذِي أَعْطَاهُ اللَّهُ
سُبْحَانَهُ بِأَنْ أَنْعَمَ قَلْبَهُ الشَّرِيفَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَبَارَكَ وَسَلَّمَ بِنِ كُرٍ وَحُبَّهِ وَ
هُذِهِ نِعْمَةٌ لَا يَعْلَمُ قَدْرَهَا وَ عَظَمَعَهَا إِلَّا مَنْ وَفَقَهُ اللهُ بِهَا نِعْمَةٌ لَّا تُشْبِهُهَا نِعْمَةً مِنْ
نِعَمِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الخَيْرِ الْكَثِيرِ الَّذِي أَعْطَاهُ اللهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى الْهُدَى وَ
النُّصْرَةُ الْخَاصَّةُ وَ جَعَلَ قُرَّةَ عَيْنِهِ فِي الصَّلوةِ وَانْشَرَحَ بِهِ صَدْرُة
وَ مِنَ الْخَيْرِ الْكَثِيرِ يَرْزُقُهُ اللهُ الْوَسِيلَةَ وَ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ وَجَعَلَهُ أَوَّلُ
مَنْ يَفْتَحُ بَابَ الْجَنَّةِ وَجَعَلَ لِوَاءَ الْحَمْدِ بِيَدِهِ أَعْطَاهُ اللهُ الْحَوْضَ وَالنَّهْرَ۔
وَ مِنَ الْخَيْرِ الكَثِيرِ الَّذِي أَعْطَاهُ اللهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَنْ جَعَلَ
الْمُؤْمِنِينَ مِنْ أُمَّةٍ أَوْلَادَهُ۔ وَ مِنَ الْخَيْرِ الْكَثِيرِ الَّذِي أَعْطَاهُ اللهُ تَعَالَى صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْرٌ مِنْ عَمَلِ أُمَّتِهِ لِأَنَّهُ مَنْ عَمِلَ وَ نَالَ بِأَمْرِهِ وَ اتَّبَاعِهِ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَنَّ الدَّالَّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ فَكُلُّ مَنْ آمَنَ وَ صَلَّى وَزَكَى وَ صَامَ وَ
حَجَّ وَتَابَ وَصَبَرَ وَ تَوَكَّلَ وَعَلِمَ وَ عَلَّمَ وَ قَرَأَ وَ أَتَابَ وَصَدَقَ وَ جَاهَدَ وَ اتَّقَى وَ أَصْلَحَ
حقائق الفرقان
لد ٢٠
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
وَ أَحْسَنَ وَارْضَى رَبَّهُ وَجَاهَدَ وَرَابَطَ وَمَاتَ شَهِيدًا فِي سَبِيلِهِ وَاتَّبَعَ فِي هَذِهِ أَوَامِرَةً
وَ اجْتَنَبَ مِنَ الْكُفْرِ وَالشَّرْكِ وَ الزِّنَاءِ وَ قَتْلِ النَّفْسِ وَ عُقُوقِ الْوَالِدَيْنِ وَقَوْلِ
الزُّورِ وَ أَكُلِ مَالَ الْيَتِيمِ وَ التَّوَلَّى يَوْمَ الزَّحْفِ وَقَذْفِ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ
الْغَافِلَاتِ وَالْكَذِبِ وَالْعِجْزِ وَالْكَسَلِ وَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَ أَمْثَالِهَا يُنْهِيهِ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔
فَلَا بُدَّ إِنْ قِيلَ رَسُولُنَا وَحَبِيبُنَا وَنَبِيُّنَا مَا نَالَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِهِ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْظُرُ إِلَى عُلُو دَرَجَاتِهِ عِنْدَ اللَّهِ كُلَّ ان
فَاللَّهُ يُعْطِيهِ بِقَدْرِ أَجُورِ أُمَّتِهِ كُلِّهِمْ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أُجُورِهِمْ فَإِنَّهُ
السَّبَبُ فِي هِدَايَتِهِمْ وَنَجَاتِهِمْ ۔
فَيَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُوهُ يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَ جَاهَدُوا
فِي اتَّبَاعِهِ وَالْإِقْتِدَاء بِهِ وَ امْتَخِلُوا الْأَوَامِرَ وَاجْتَنِبُوا نَوَاهِيَ وَأَكْثِرُوا مِنَ الْأَعْمَالِ
الصَّالِحَةِ لِيَكُونَ لَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ أَجْرِكُمْ وَ تَدْنُوا فِيمَنْ يَشْفَعُ فِيهِ
الرَّسُولُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِكَوْنِهِ نِيَالٌ مِثْلَ أُجُورِكُمْ وَ مِنَ الْخَيْرِ الْكَثِيرِ
الَّذِي أَعْطَاهُ اللهُ صَلَّى اللهُ بِأَنْ وَعَدَ لا صْلَاحِ أُمَّتِهِ الْخُلَفَاءَ وَالتَّوَّابَ لَهُ صَلَّى اللَّهُ وَ
أَنْ يُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا كَمَا
قَالَ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ وَ
لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا ۔
عربی تفسیر سے ترجمہ :
اور خیر کثیر میں سے وہ وعدہ ہے جو اللہ جلشانہ، نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی نصرت کا
وعدہ عطا کیا تھا۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ کے قول پاک میں ہے۔ اے نبی تجھے اور تیری پیروی کرنے والے
مومنوں کو اللہ تعالیٰ کافی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے اپنے اس رسول کو حفاظت کا وعدہ فرمایا۔ جیسا کہ
حقائق الفرقان
لد ۔
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
قرآن شریف میں ہے۔ اور اللہ تعالیٰ تجھے لوگوں کے شر سے بچائے گا۔ اور خیر کثیر میں وہ عزت کا وعدہ
ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو اور اس کی امت کے مومنوں کو عطا کیا ہے۔ اور فرمایا ہے کہ عزت
اللہ اور اس کے رسول اور مومنین کے لئے ہے اور خیر کثیر میں وہ عطاء الہی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر ہوئی کہ خدا نے آنحضرت کو یتیم پایا اور آپ کی پرورش کی اور آپ کو سائل پایا تو آپ کو ہدایت
دی اور آپ کو فقیر پایا اور غنی کر دیا۔
کفار نے آپ کو کہا تھا کہ آہم تجھے مال دیں گے۔ اور تو سب لوگوں سے غنی ہو جائے گا۔ اور
تجھے سب سے زیادہ شریف عورت نکاح میں دیں گے اور تجھے اپنا رئیس بنائیں گے۔ آپ نے کفار کی
بات کا انکار کیا تو خدا نے کیا کچھ دیا۔ کیا کفار عرب کے اختیار و قدرت میں تھا کہ تمام عرب آپ کے
ماتحت کر دیتے اور مجم آپ کے خدام کے زیر حکومت ہو جاتا۔ ہر گز نہیں۔ قسم بخدا ہر گز نہیں۔
پھر خیر کثیر میں وہ عطا الہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سبحانہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب شریف
کو اپنے ذکر کے ساتھ جاری کیا اور اپنی محبت کے ساتھ پر کر دیا۔ یہ وہ عظیم الشان نعمت ہے کہ اس کی
قدر اور عظمت کو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ سوائے اس کے جس کو خدا تعالیٰ توفیق عطا کرے۔ یہ وہ نعمت ہے کہ
اس کے مشابہ کوئی نعمت دنیا اور آخرت میں نہیں ہے۔
پھر اور خیر کثیر میں یہ بات ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی خاص
نصرت اور ہدایت عطا فرمائی اور نماز میں آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک کی ۔ اور اس سے آپ کے سینے کو
انشراح عطا فرمایا۔
پھر خیر کثیر میں سے یہ بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وسیلہ عطا فرمایا اور مقام محمود عطا کیا اور
آپ کو پہلا آدمی بنایا جو جنت کا دروازہ کھولے گا اور حمد کا جھنڈا آپ کے ہاتھ میں دیا اور اللہ تعالیٰ نے
آپ کو حوض عطا فرمایا اور نہر عطا کی ۔
اور خیر کثیر میں یہ بات شامل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے
مومنوں کو آپ کی اولاد بنایا اور پھر خیر کثیر میں آپ پر وہ عطا النبی ہے کہ آپ کی امت کے اعمال خیر
حقائق الفرقان
۴۰۷
سُورَةُ الْكَوْثَرِ
مانند ہے
پر بھی آپ کے واسطے اجر ہے۔ کیونکہ امت مرحومہ کے افراد نے اعمال نیک کو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے حکم اور آپ کی اتباع سے حاصل کیا ہے اور نیکی کی راہ دکھانے والا بھی نیکی کرنے والے کی
ہے۔ پس ہر ایک کے عمل خیر میں آنحضرت کے واسطے اجر ہے۔ ہر ایک جو ایمان لایا اور جس نے
نماز پڑھی اور جس نے روزہ رکھا اور جس نے فرائض حج کو ادا کیا اور جس نے توبہ کی اور صبر اور تو کل سے
کام لیا۔ اور جس نے علم سیکھا اور دوسروں کو سکھایا اور جس نے کلام پاک کو پڑھا اور جو خدا کی طرف
جھکا۔ اور تصدیق کی اور جس نے مجاہدہ کیا یا جہاد کیا اور جس نے تقوی اختیار کیا اور اپنی اور دوسروں کی
اصلاح کی اور جس کسی نے نیکی کی اور اپنے رب کو راضی کیا اور رب کی راہ میں کوشش کی اور جہاد کیا اور
رباط فی سبیل اللہ کیا اور ان باتوں میں ان کی پیروی کی اور کفر اور شرک سے بچا اور زناء اور قتل نفس سے
پر ہیز کیا۔ اور والدین کی نافرمانی نہ کی اور جھوٹ کے بولنے اور یتیم کا مال کھانے سے اجتناب کیا اور
بے خبر نیک بخت مومن عورتوں پر عیب نہ لگایا۔ اور جھوٹ اور عجز اور سستی اور بزدلی اور بخل اور اس قسم
کے رذائل سے بچتا رہا۔ جن سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے تو ان سب کے اعمال خیر
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے اجر ہے اور عمل کر نیوالوں کے اجر میں کچھ فرق نہیں ۔
پس یہ ضروری بات ہے کہ ہمارے رسول اور ہمارے حبیب اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا
۔
ہر آن اس قدر درجہ بڑھتا ہے کہ آپ کی امت میں سے کوئی آپ کے درجہ تک نہیں پہنچ سکتا۔
اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی تمام امت کے افراد کے اعمال خیر کے برابر
درجہ دیا ہے۔ اور امت کے درجات اور اعمال خیر کے اجر میں کچھ کمی نہیں واقع ہوتی ۔ اور یہ اس واسطے
ہے کہ ان کی ہدایت اور نجات کا سبب آنحضرت ہی ہوئے۔
پس اے مومنو! اگر تم اللہ سے پیار کرتے ہو۔ تو اس نبی کی پیروی کرو۔ خدا تم سے پیار کرے
گا۔ اور اس کی اتباع میں اور اس کی پیروی میں کوشش کرو ۔ اس کے حکموں پر عمل کرو۔ اور جن باتوں
سے وہ منع کرے۔ ان سے اجتناب کرو۔ اور اعمالِ صالح کثرت سے بجالاؤ تا کہ تمہارے اجر کے
برابر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی اجر ہو۔ اور تم اس بات کے قریب ہو جاؤ کہ آنحضرت صلی اللہ
حقائق الفرقان
لد ٧٠
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
علیہ وسلم تمہاری شفاعت کریں۔ بہ سبب اس کے کہ آپ کو تمہارے اعمال کے سبب سے اجر ملتا ہے اور
خیر کثیر میں سے یہ عطا الہی ہے۔ جو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وعدہ دیا گیا ہے کہ آپ کی امت کی
اصلاح کے واسطے ہمیشہ آپ کے خلفاء اور نائب آتے رہیں گے جو انہیں ان کے دین میں قوت عطا
کرے۔ وہ دین جو خدا نے ان کے واسطے پسند کیا ہے۔ اور خوف کے بعد ان کے واسطے پھر امن پیدا
کر دے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تم میں سے مومنوں کو جو
عمل صالح کریں۔ یہ وعدہ دیا ہے کہ انہیں زمین میں اپنا خلیفہ بنائے گا۔ اور ان کے واسطے وہ دین قوی
کرے گا جو ان کے لئے پسند کیا ہے اور ان کے خوف کو امن کے ساتھ بدل دے گا۔
وَلَا يَزَالُ مِنْ أُمَّتِهِ قَوْمٌ ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ ثُمَّ انْظُرُ
فِي يَوْمِنَا هَذَا فِتَنَ الدَّجَّالِ مِنْ كَثْرَةِ الْخَمْرِ وَهِيَ جِمَاعُ الْإِثْمِ وَتَبَرُّجَ النِّسَاءِ
وَ إِبْدَاؤُهُنَّ الزِّينَةَ وَ النِّسَاءُ حَبَائِلُ الشَّيَاطِينِ وَإِعَانَةَ الْمَسِيحِينَ لِقُطَاعِ
الطَّرِيقِ وَ اللُّصُوصِ وَ كُلِّ مَنْ يُؤْخَذُ فِي الْقَضَايَا الضَّابِطِيَّةِ وَالْحُقُوقِ إِنْ مَالَ
إِلَيْهِمْ وَ تَوَجَّهَ الْحُكَامُ إِلَيْهِمُ وَاعْطَاءَهُمُ الْأَمْوَالَ لِطَامِعِ كَسَلٍ وَ مُفْلِسٍ
لَا يَلِيقُ لِلْمُلَازَمَةِ وَ إِنْيَانَهُمْ بِمَدَارِسَ وَ دَارِ الْعُلُومِ الدُّنْيَوِيَّةِ فَقَط وَ
الْمَارِسْتَانَاتِ ثُمَّ دَعْوَةَ الْمَرْضَاءِ إِلَى التَّقْلِيثِ وَالْكَفَّارَةِ وَإِرْسَالَ الْفَتَاةِ فِي
بُيُوتِ الشُّرَفَاءِ وَ بَيَانَهُنَّ مَفَاسِدَ الْحَجَابِ وَ مَصَائِبَ كَثْرَةِ الْأَزْوَاجِ ثُمَّ
ارْسَالَ الدُّعَاةِ فِي الْحَضَرِ وَ السَّفَرِ وَ الْقُرَى وَ الْبَوَادِي وَ الْأَسْوَاقِ وَبِنَاثَهُمْ
ابْنِيَةً رَفِيعَةً لِلْخُطَبَاءِ الْوُفَّاظِ وَنَشْرَهُمْ الُوفَ الُوْفِ الصُّحُفِ وَالرَّسَائِلِ فِي
بَيَانِ مَعَائِبٍ مَنْ أُوتِيَ جَوَامِعَ الْكَلِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاعْطَانَهُمْ أَئِمَّةً
مَسَاجِدِ الْقُرَى وَالرِّيفِ لِتَعْلِيمِهِمْ أَنَا جِيْلَهُمْ ۔
عربی تفسیر سے ترجمہ :
اور اس کی امت میں ہمیشہ ایسے آدمی ہوتے رہیں گے جو حق کو ظاہر کرتے رہیں گے۔ ان کا
اے مریض کی جمع لغت میں مرضی ملتی ہے نہ کہ مَرْضَاءُ
حقائق الفرقان
۴۰۹
سُورَةُ الْكَوْثَرِ
مخالف انہیں کچھ ضرر نہ دے سکے گا۔ پھر دیکھو کہ اس زمانہ میں دجال کا فتنہ کتنا بڑھا ہوا ہے۔ کس کثرت
سے شراب پی جاتی ہے۔ وہ شراب جو بدیوں کی جامع ہے۔ اور دیکھو۔ کس طرح عورتیں زینت کرتی
ہیں اور پھر اپنی زینت کو لوگوں کے سامنے ظاہر کرتی ہیں۔ حالانکہ عورتیں شیطانوں کی رسیاں ہیں۔ پھر
دیکھو کہ مسیحی لوگ کس طرح ڈاکوؤں اور چوروں کی اور ایسے لوگوں کی جو مقدمات میں پھنس جاتے ہیں۔
اس واسطے مدد کرتے ہیں کہ وہ اپنے دین کو چھوڑ کر عیسائی ہو جاویں اور حکام کی توجہ بھی ان کی طرف ہوتی
ہے اور دیکھو کس طرح وہ طمع کرنے والے سست اور مفلس کو جو کہیں نو کر رکھا جانے کے قابل نہ ہو۔ اپنے
مال سے مدد کرتے ہیں اور مدر سے بناتے ہیں اور دارالعلوم دنیوی قائم کرتے ہیں اور شفا خانے بناتے
ہیں اور ان میں اس بہانے سے بیماروں کو تثلیث اور کفارے کی تعلیم دیتے ہیں۔ اور نوجوان مسوں کو
شریفوں کے گھروں میں بھیجتے ہیں جہاں کہ پردہ کے خلاف باتیں کہتی ہیں اور کثرت ازواج پر عیب لگاتی
ہوئی اس کے معائب بیان کرتی ہیں۔ پھر دیکھو کہ عیسائی کس طرح اپنے واعظ سفر میں اور حضر میں اور
گاؤں اور جنگلوں میں اور بازاروں میں ہر جگہ بھیجتے ہیں اور اپنے لیکچراروں اور منادوں کے واسطے بڑے
بڑے بلند مکان بناتے ہیں۔ پھر دیکھو کہ وہ ہزاروں ہزار کتا بیں اور رسالے شائع کرتے ہیں جن میں وہ
خدا کے اس برگزیدہ نبی پر معائب گھڑتے ہیں۔ جسے کامل کلام عطا کیا گیا تھا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پھر
دیکھو کہ گاؤں کی مساجد کے اماموں کو یہ لوگ تنخواہیں دیتے ہیں تا کہ وہ انجیلوں کی تعلیم لوگوں کو دیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۴ را کتوبر ۱۹۱۲ صفحه ۳۶۳ تا ۳۶۵)
فصل : اس میں ف تعقیب کے واسطے ہے۔ کیا معنے جب ہم نے تجھے کوثر کوثر جیسی نعمت عطا فرمائی
ہے تو اب بعد اس کے تجھے چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے شکر میں نماز پڑھے اور قربانی دے۔
یاف ترتیب اور سبب کے لئے ہے جیسا کہ ایک جگہ قرآن شریف میں آیا ہے ۔ فَوَكَزَه موسی
فَقَضَى عَلَيْهِ - (القصص: ١٦)۔
فائدہ: اس سورہ شریف میں انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز اور قربانی کا حکم ہوا ہے مگر زکوۃ کا حکم
لے تو موسیٰ نے اس کو گھونسا مارا تو وہ مر گیا۔
حقائق الفرقان
۴۱۰
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
نہیں ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنے پاس مال جمع نہیں کرتے تھے۔
" إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ، وَمِنْ أَعْظَمِ شَأْنِهِ رَدُّهُ وَالْكُفْرُ بِهِ وَبِمَا جَاءَ
بِهِ وَ جَعْلُ مَا جَاءَ بِهَ مِنَ الْأَسَاطِيرِ الْأَوَّلِينَ وَإِنَّهُ سِحْرُ يُؤْثَرُ وَإِنَّهَ قَوْلُ الْبَشَرِ أَوْ
شِعرًا وَ كَهَانَةً أَوْ يُعَلِّمُهُ الْبَشَرُ - فَهُذَا سَيْل بَلَغَ الزُّبي وَبِهِ طَمَّ الْوَادِي الْقُرْى
فَمَنْ تَوَلَّى الْكِبْرَ مِنْ شَنَائِهِ مَكِيًّا كَانَ أَوْ مَدَنِيًّا أَمِيًّا كَانَ أَوْ كِتَابِيًّا وَضِيعًا كَانَ
أَوْ شَرِيفًا حَصَلَ لَهُ نَصِيبَهُ وَ حَظَهُ مِنْ شَنَاءٍ وَ الْإِسْتِبْتَارُ بِهِ عَلَى قَدْرٍ شَنْئِهِ
وَعَدَاوَتِهِ انْظُرُ صَنَادِيدَ قُرَيْشٍ وَ عَمَائِدَ مَكَّةَ وَ سَادَاتِ الْوَادِي وَ أَرْكَانَ
مَدِينَةَ الَّذِينَ كَانَ النَّاسُ أَرَادُوا أَنْ يُتَوجُوهُمْ وَ مَكَرُوا حَتَّى قَالُوا لَيُخْرِجَنَّ
الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ فَجَعَلَ اللهُ سُبْحَانَهُ الْخَيْرَ كُلَّهُ لَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى
قَالَ إِنْ تَسْتَفْتَحُوا فَقَدْ جَاءَ كُمُ الْفَتْحُ وَقَالَ فِي أَمْوَالِهِمْ فَسَيُنْفِقُوْنَهَا ثُمَّ
تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ - فَهَلْ رَأَيْتَ لَهُمْ مِنْ بَاقِيَةٍ فَشَانِئَ رَسُولِ اللَّهِ
صَلَّى عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلْ شَانِئَ خُلَفَائِهِ وَنَوَائِبِهِ بَتِرَ مِنْ كُلِّ خَيْرٍ وَهُذَا ظَاهِرٌ لَا خِفَاءَ
فِيهِ مَا الَ إِلَيْهِ أَرَأَيْتَ أَبِي جَهْلٍ وَابْنَ أَبِي بْنِ سَلُولٍ وَ أَبِي عَامِرِ الرَّاهِبَ الَّذِي
أَسَرَّ بِنَاءً عَلَى شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ - هَلَكَ طَرِيدًا شَرِيدًا وَحِيداً
وَ مَا حَصَلَ لِمَنْ خَالَفَ الصِّدِّيقَ مِنَ الْعَرَبِ وَ مَنْ خَالَفَ الْفَارُوقَ مِنْ كِسْرَى وَ
عَمَلِ قَيْصَرَى وَ مُلُوكِ مِصْرَ وَ مَنْ خَالَفَ عُثْمَانَ مِنْ أَهْلِ أَفْرِيقَةً وَ خُرَاسَان وَ
مَنْ خَالَفَ عَلِيًّا ۔
ثُمَّ مَنْ خَالَفَ فِي زَمَانِنَا الْمُبَارَكِ مُجَدِّدَ الْمِائَةِ الرَّابِعَةِ عَشَرَ وَزَعِيْمَهَا
وَ الْمَهْدِيَّ الْمَعْهُودَ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودَ كَدَاعَى الْأَرِيَةِ لِيُكَهرَامِ وَ شَيْطَانِ
النَّصَارَى ثَمَّ وَ أَمْثَالَهُمَا كُلُّ أُخِذَ بِذَنْبِهِ۔
وَ كَذَا مِنْ دُونِهِمْ كُلُّ شَانِي مُحَمَّدٍ رَسُولٍ أَبْتَرُ وَشَانِي خُلَفَائِهِ أَبْتَرُ مِنْ
حقائق الفرقان
۴۱۱
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
كُلِّ خَيْرٍ فَيَبْطُلُ رَفْعَ ذِكْرِهِ بَلْ ذِكْرُهُ بِالْخَيْرِ وَ اَبْتَرُ أَهْلُهُ وَ مَالُهُ آخِرَ الدُّنْيَا وَ
الْآخِرَةِ وَ أَبْتَرُحَيُوتُهُ وَ صِحَتُهُ وَ فُرْصَتُهُ فَلَا يَنْتَفِعُ بِهَا فِي الدُّنْيَا وَ يَتَزَوَّدُبِهَا
الْآخِرَةَ فَمَا بَقِيَتْ أُذُنُهُ دَاعِيَةً لِلْخَيْرِ وَ بَصَرُهُ وَ بَصِيرَتُهُ نَاظِرَةٌ إِلَى السُّنَنِ
الْإِلَهِيَّةِ لِازْدِيَادِ الْإِيْمَانِ وَ الْمَعْرِفَةِ وَ مَحَبَّةِ اللهِ وَ أَبْتَرُ مِنَ الْأَنْصَارِ وَالْأَعْوَانِ
لِلْأَعْمَالِ الصَّالِحَةِ وَ أَبْتَرُ مِنْ ذَائِقَةِ حَلَاوَةِ الْإِيْمَانِ وَ إِنْ بَاشَرَ فَقَلْبُهُ مِنَ
الْأَوَابِدِ وَالشَّوَارِدِ وَهُذَا جَزَاءُ مَنْ شَنَا بَعْضَ مَا جَاءَ بِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
لِأَجْلِ هَوَاهُ وَ مَتْبُوعُهُ أَوْ شَيْخُهُ أَوْ أَمِيرٌ أَوْ كَبِيرُهُ وَ قَد قَالَ اللهُ تَعَالَى قُلْ إِنْ
كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ
فَأَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ مُقَدَّمَةً وَتَسْلِيَةً تَفْصِيلًا قُوَّةً فِي قَلْبِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَ سَلَّمَ وَ قَلْبِ خُلَفَائِهِ وَيُزِيلُ الْجُبْنَ عَنْ اَنْفُسِهِمْ لَيُمَكِنَهُمُ الْإِشْتِغَالَ
بِالْأَقْدَارِ عَلَى تَكْفِيرِ مَنْ خَالَفَهُمْ مِنْ جَمِيعِ الْعَالَمِ مَنْ كَانَ وَإِظْهَارُ الْبَرَاءَةِ عَنْ
مَعْبُودَاتِهِمْ فَانْظُرُ الْهَيْئَةَ الْعَظِيمَةَ مِنَ الْوَاهِبِ الْعَظِيمِ وَلَا شَكَ أَنَّ لَذَّةَ
الْهِبَةِ عَلَى قَدْرِ الْمَهْدِي الْعَظِيمِ فَأَيَّ كِتَابِ بَعْدَ اللَّهِ تَبْغُونَ وَ أَنَّ سُنَّةٍ بَعْدَ
سُنَنِ اللهِ تَقْتَدُونَ رَأَيْنَا دَلَائِلَكُمْ وَأَوْرَادَكُمْ وَوَظَائِفَكُمْ ۔
وَ تَدَبَّرُنَا كِتَابَ اللهِ وَسُنَّةَ رَسُولِهِ فَمَا وَجَدْنَا شَيْئًا فَمَا عِنْدَ كُمْ يَنْفَدُوَ
مَا عِنْدَ اللهِ بَاقٍ فَهَلْ أَدْعِيَتُكُمْ وَلَوْ كَانَ الدُّعَاءُ الْكَبِيرُ الَّذِي تَعْرِفُونَ مَعْنَاهُ
وَلَا يَعْرِفُ أَحَدٌ مِنْ أَئِمَّتِكُمْ كَمِثْلِ الْفَاتِحَةِ أَو تَعَوُّذَاتِكُمْ كَالتَّعَوُّذِ
بِالْمُعَوَّذَتَيْنِ لَا وَاللهِ بَلْ كَلَّا وَاللهِ دَلَائِلُ الْخَيْرَاتِ كِتَابُ اللهِ جَلَّ وَعَلَا شَأْنُهُ وَ
السَّيْفُ الْقَاطِعُ سَيْفُ اللهِ سُبْحَانَهُ وَ الْمُغْنِي كَلَامُ اللهِ الْمُغْنِي بَلْ مَا عِنْدَكُمْ
لَيْسَ يُقَرِّبُ بِقَوْلِ الْكَذَّابِ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْجَمَاهِرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ هَاجِرْإِنَّ
مُبْغِضَكَ رَجُلٌ كَافِرُ فَإِنَّ الْأَلْفَاظَ وَالتَّرْتِيبَ فِيهَا أُخِذَ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ
حقائق الفرقان
۴۱۲
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
قَالَ اللهُ تَعَالَى أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ
لَرَحْمَةً وَذِكْرَى لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ تَمَّتْ بِحَمْدِ اللهِ وَ حَوْلِهِ وَ قُوَّتِهِ وَ مَنْعِهِ وَإِحْسَانِهِ وَ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔
عربی تفسیر سے ترجمہ :
تحقیق دشمن تیرا وہی ابتر ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی دشمنی ہی تھی جو آپ کی وعظ
توحید کی تردید کی گئی اور آپ کی رسالت جو تعظیم البی اور شفقت علی خلق اللہ کے لئے تھی اس کا انکار کیا
گیا۔ اور آپ پر جو کتاب ہدایت کے لئے نازل ہوئی اس کو رڈ کیا گیا بلکہ آپ کو کہا گیا کہ یہ صرف
کہانیاں ہیں جو تم پیش کرتے ہو حالانکہ وہ تمام بیانات اس کے لئے بشارت اور انذار تھے۔ اور بعض
نے کہا کہ یہ الہام الہی نہیں بلکہ صرف ایک انسان کا قول ہے۔ کسی نے کہا کہ یہ ایک شاعر ہے جو شعر گوئی
کرتا ہے اور کسی نے کہا کہ یہ ایک کا ہن ہے جو کہانت کا کام کرتا ہے۔ اور کوئی بولا کسی انسان نے اس کو
تعلیم کی ہے۔ پس یہ ایک سیلاب تھا جو بہت بڑھ گیا تھا اور اس سے وادی مکہ بھر گئی تھی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمنوں میں سے جو کوئی تکبر کے ساتھ بڑھا۔ اس نے اپنی بدبختی
کا حصہ لیا۔ اور اس کا بدلہ پایا۔ خواہ وہ مکی تھا یا مدنی تھا۔ خواہ ان پڑھ تھا اور خواہ اہلِ کتاب میں تھا۔ خواہ
عوام میں سے ہوا۔ خواہ شرفاء میں سے ہوا۔ سب نے اپنا بدلہ کافی پایا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
دشمنوں نے اور آپ کے ساتھ عداوت کرنے والوں میں سے ہر ایک نے اپنی قدر کے مطابق اور اپنی
عداوت کے درجہ کے موافق اپنا کیا اور بو یا اٹھایا اور ابتر ہوا۔ سردارانِ قریش کی طرف دیکھو اور عمائد مکہ
کی طرف نظر کرو۔ اور اس وادی کے سرداروں کی طرف نگاہ کرو اور شہر کے ارکان کا حال دیکھو۔ جن کو
لوگ اپنی سرداری کا تاج دیتے تھے۔ اور انہوں نے تدابیر کیں اور کہا کہ اس شہر کے شرفاء ذلیل لوگوں کو
یہاں سے نکال دیں گے۔ پس اللہ تعالیٰ نے تمام خیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کر دی اور دشمن
محروم رہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم فتح چاہتے ہو تو اب فتح تمہارے لئے آ گئی ہے۔ اور ان
کے اموال کے متعلق فرمایا کہ قریب ہے کہ وہ اپنے مال خرچ کریں گے۔ پھر وہ خرچ بھی ان کے لئے
حقائق الفرقان
۴۱۳
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
موجب حسرت ہوگا اور وہ مغلوب ہو جائیں گے۔ پس کیا تو دیکھتا ہے کہ ان دشمنوں میں سے کوئی باقی
ہے۔ سو دیکھو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمن بلکہ آپ کے خلفاء راشدین اور آپ کے
نائبوں کے دشمن بھی ہر ایک نیکی سے ابتر ہوئے اور یہ امر ظاہر ہے۔ کوئی مخفی بات نہیں ۔ دیکھو ۔ ابو جہل کا
کیا انجام ہوا۔ اور ابن ابی بن سلول نے کیا نتیجہ پایا۔ اور پادریوں کے لارڈ بشپ ابو عامر کو دیکھو جس
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت میں ساراز در خرچ کیا اور آگ کے گڑھے کے کنارے پر
بڑی بنیاد کھڑی کی اور پھر اسی آگ میں گرایا گیا اور اکیلا آوارہ بیکس اور بے بس ویرانوں کے اندر
ہلاک ہو گیا۔ پھر دیکھو کہ ان لوگوں کا کیا حال ہوا جنہوں نے اہلِ عرب میں سے خلیفہ اول حضرت
صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی مخالفت کی اور پھر ان کا کیا حال ہوا جنہوں نے حضرت فاروق رضی اللہ عنہ کا
مقابلہ کیا۔ اگر چہ وہ بڑی سلطنتوں کے قیصر اور کسری تھے اور مصر کے ملک کے بادشاہ تھے۔ اور پھر ان
اہل افریقہ اور اہل خراسان کو کیا حاصل ہوا جنہوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی مخالفت کی تھی ۔ اور
پھر انہوں نے کیا پایا جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مخالفت کی اور ان کا کیا حال ہوا جنہوں نے
معاویہ اور بنوامیہ کی تحقیر کی ۔
ہمارے
پھر اس کی مثال زمانہ حال میں موجود ہے۔ دیکھو کہ ان لوگوں کا حال کیا ہو رہا ہے جنہوں نے
ے اس مبارک زمانہ میں چودہویں صدی کے مجد داور در من متکفل مہدی معہود اور مسیح موعود کی مخالفت کی
مثال میں آر لیکھرام کو دیکھو اور نصاری کے شیطان آتھم کو دیکھو اور لدھیانہ کے سعد اللہ ابتر کو دیکھو۔
ہر ایک اپنے گناہ کے بدلے میں پکڑا گیا۔ اور اپنے بدلے کو پانے والا ہوا۔
اور ان کے سوا اور بھی سب دشمن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اور آپ کے خلفاء کے ہر ایک
چیز سے ابتر اور بے نصیب ہیں اور ان کا ذکر خیر کے ساتھ ہونا بند ہو جاتا ہے اور ان کا اہل اور مال
سب ابتر ہو جاتا ہے۔ اور دین دنیا میں نقصان پذیر ہوتا ہے۔ ان کی حیاتی اور ان کی صحت اور ان کی
فرصت سب ابتر ہوتی ہیں۔ وہ ان چیزوں سے نہ دنیا میں فائدہ اٹھا سکتا ہے اور نہ دین میں ۔ ان زر
کے کان ایسے نہیں رہتے کہ وہ خیر کی بات سن سکیں ۔ اور نہ ان کو ایسی بصیرت نصیب ہوتی ہے کہ اللہ کو
حقائق الفرقان
۴۱۴
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی محبت ، معرفت اور ایمان میں ترقی کر سکیں اور وہ اس بات سے محروم رکھے جاتے
ہیں کہ ان کا کوئی ناصر اور مددگار ان کے اعمالِ صالح میں سے ہو اور اس بات سے محروم ہوتے ہیں
کہ ایمان کی شیرینی کو چکھ سکیں ۔ اور اگر چہ وہ لوگوں میں آئیں باہم ان کا دل جنگل میں بھاگے
ہوئے آوارہ کی طرح اکیلا ہوتا ہے۔ یہی جزا ان لوگوں کو ہمیشہ ملی جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم پر نازل شدہ وحی کے ساتھ عداوت کی اور اپنی حرص و ہوا کی پیروی کی ۔سب کا حال یہی
ہوا۔ خواہ وہ بڑا تھا یا چھوٹا تھا۔ امیر تھا یا غریب تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ان لوگوں کو کہہ دو
کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو ۔ خدا تمہارے ساتھ محبت کرے گا۔
پس ہم نے تجھے کوثر عطا کی ہے پہلے سے اور تسلی کے لئے اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
دل کو اور آپ کے خلفاء کے دل کو قوت ملی۔ اور ان کے نفسوں سے کمزوری کو دور کیا گیا تا کہ ان کو اس امر
پر قوت عطا کی جائے کہ اپنے مخالفوں کی تکفیر کریں۔ خواہ وہ دنیا جہان میں کوئی ہو اور کہیں ہو اور ان کے
قصبوں سے بیزاری کا اظہار کریں۔ پس دیکھو کہ یہ کتنی بڑی بخشش ہے جو بڑے صاحب بخشش کی
طرف سے ان کے حصہ میں آئی۔ اور اس میں شک نہیں کہ اس موہبت کی عظمت اس ذات کی قدر کے
مطابق ہے جو مہدی عظیم ہے۔
پس اللہ کی کتاب کے بعد تم کسی کتاب کو چاہتے ہو اور اللہ تعالیٰ کی سنت کے بعد تم کسی سنت کی
پیروی کرتے ہو۔ ہم نے تمہارے دلائل اور تمہارے وظائف دیکھے ہیں۔
اور ہم نے اللہ تعالیٰ کی کتاب میں اور اس کے رسول کی سنت میں تدبر کیا ہے۔ پس ہم نے کوئی
شئے اس سے بہتر نہیں پائی۔ جو تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جانے والا ہے۔ اور جو اللہ کے پاس ہے وہ
باقی رہنے والا ہے۔ وہ بڑی سے بڑی دعا نکالو۔ جس کے معنے تم جانتے ہو۔ مگر کوئی دعا تم فاتحہ کی مانند
نہ پاؤ گے۔ اور نہ کوئی تعوذ تم معوذتین کے برابر پا سکو گے ۔ ہرگز نہیں ۔ بلکہ میں قسم کھاتا ہوں کہ ہرگز
نہ پاؤ گے۔
دلائل الخیرات تو اللہ تعالیٰ جل شانہ کی کتاب ہی ہے۔ اور قطع کر نیوالی تلوار اللہ تعالیٰ سبحانہ کی تلوار
حقائق الفرقان
۴۱۵
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
ہے اور غنی کرنے والی تو اللہ تعالیٰ ہی کی کلام مغنی ہے۔ بلکہ تمہارے پاس تو اس کے قریب بھی نہیں جو
کذاب نے ایک قول گھڑا تھا اور کہا تھا۔ ہم نے تجھے ہی عطا کئے ہیں۔ پس اپنے رب کے لئے نماز
پڑھ اور ہجرت کر ۔ تیرا بغض کرنے والا رجل کا فر ہے۔ اس میں الفاظ اور ترتیب اسی سورت سے نقل کی
گئی ہے اور بے موقع ومحل الفاظ لگا کر ایک سورت بنائی گئی ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کیا ان کے واسطے یہ کافی نہیں کہ ہم نے تجھ پر ایک کتاب نازل کی ہے جو
ان پر پڑھی جاتی ہے۔ اس میں مومنوں کے واسطے رحمت اور نصیحت ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۴ اکتو بر وی رنومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۶۵ تا ۳۶۷)
یہ (کوثر) ایک مختصر سی سورۃ ہے۔ اور اس مختصر سی سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ نے اک عظیم الشان
پیشگوئی بیان فرمائی ہے۔ جو جامع ہے۔ پھر اس کے پورا ہونے پر شکریہ میں مخلوق الہی کے ساتھ کیا
سلوک کرنا چاہیے۔ اس کا ارشاد کیا۔ وہ پیشگوئی کیا ہے؟
إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الكَوثر : تجھے ہم نے جو کچھ دیا ہے۔ بہت ہی بڑا دیا ہے۔ عظیم الشان خیر عطا کی ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن نبوت دیکھو تو قیامت تک وسیع ، کسی دوسرے نبی کو اس قدر وسیع وقت
نہیں ملا۔ یہ کثرت تو بلحاظ زمان ہوئی اور بلحاظ مکان یہ کثرت کہ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا
(الاعراف: ۱۵۹) میں ظاہر فرمایا کہ میں سارے جہان کا رسول ہوں ۔ یہ کوثر مکان کے لحاظ سے عطا
فرمائی۔ کوئی آدمی نہیں ہے۔ جو یہ کہہ دے کہ مجھے احکام الہی میں اتباعِ رسالت پناہی کی ضرورت
نہیں ۔ کوئی صوفی، کوئی مست قلندر، بالغ مرد بالغہ عورت کوئی ہو ۔ اس سے مستثنیٰ نہیں ہو سکتے ۔ اب کوئی
وہ خضر نہیں ہو سکتا۔ جو لن تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا بول اُٹھے ۔ یہ وہ موسی ہے۔ جس سے کوئی الگ نہیں
ہو سکتا کوئی آدمی مقرب ہو نہیں سکتا ۔ جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع نہ کرے۔
کتاب میں وہ سچی کوثر عنایت کی کہ فِيهَا كُتُبْ قَيِّمَةٌ ( البيئة:۴) کل دنیا کی صداقتیں اور
مضبوط کتا بیں سب کی سب قرآن مجید میں موجود ہیں ۔