سُوْرَۃُ الْکَوْثَرِ

حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 4

حقائق الفرقان
۴۲۸
سُورَةُ الْكَوْثَرِ
اور اس میں بھی راحت نہیں ۔ لیکن جو خدا تعالیٰ کے ہو جاتے ہیں ان کو وہ دیتا ہے تو پھر کس قدر دیتا
ہے؟ اور ساری راحتوں کا مالک اور وارث بنا دیتا ہے۔ میں نے پہلے بتا دیا ہے کہ جتنا چھوٹا ہوتا
ہے۔ اس کا اتنا ہی دینا ہوتا ہے۔ اور جس قدر بڑا اسی قدر اس کی دہش ہوتی ہے۔ جس قدر کبریائی
اللہ تعالیٰ رکھتا ہے۔ اسی کے موافق اس کی عطا ہے اور اس کی عطا کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوتا۔
میں نے ایک دنیا دار کو دیکھا ہے۔ وہ میرا دوست بھی ہے۔ میں کلکتہ میں اس کے مکان پر تھا۔
اس نے مجھے دکھایا کہ وہ ایک ایک دن میں چار چار سو پانچ پانچ سو روپیہ کیسے کما لیتا ہے۔ مگر تھوڑا ہی
عرصہ گزرا کہ میں نے اس کو ایک مرتبہ گجرات میں دیکھا۔ بہت ہی بری حالت میں مبتلا۔ میں نے اس
کو اور تو کچھ نہ کہا۔ صرف یہ پوچھا کہ بتاؤ کیا حال ہے؟ اس نے کہا کہ یہ حالت ہو گئی ہے کہ رہنے کو جگہ
نہیں کھانے کو روٹی نہیں۔ اس وقت یہاں آیا ہوں کہ فلاں شخص کو پندرہ ہزار روپیہ دیا تھا مگر اب وہ
بھی جواب دیتا ہے۔ میں نے اس کی اس حالت کو دیکھ کر یہ سبق حاصل کیا کہ چالا کی سے انسان کیا کما
سکتا ہے؟ ادھر بالمقابل دیکھئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اتباع نے کیا کمایا۔ میں نے
بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے کہ وعظ کرتے ہیں چالاکیاں کرتے ہیں لیکن ذرا پیٹ میں درد ہو تو بول
اٹھتے ہیں کہ ہم گئے ۔
پس تم وہ چیز بنو جس کا نسخہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ کے اتباع پر تجربہ کر
کے دکھایا ہے کہ جب وہ دیتا ہے تو اس کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ یہ لمبی کہانی ہے کہ کس کس طرح پر
خدا تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندوں کی نصرت کی ہے۔ اسی شہر میں دیکھو مرزا غلام احمد ایدہ اللہ الاحد
ایک شخص ہے۔ کیا قد میں امام الدین اس سے چھوٹا ہے یا اس کی ڈاڑھی چھوٹی ہے۔ اس کا مکان
دیکھو تو حضرت اقدس کے مکانوں سے مکان بھی بڑا ہے۔ ڈاڑھی دیکھو تو وہ بھی بڑی لمبی ہے۔ کوشش
بھی ہے کہ مجھے کچھ ملے ۔ مگر دیکھتے ہو ۔ خدا کے دینے میں کیا فرق ہے؟ میں یہ باتیں کسی کی اہانت
مرزا امام الدین

حقائق الفرقان
۴۲۹
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
کے لئے نہیں کہتا۔ میں ایسے نمونوں کو ضروری سمجھتا ہوں اور ہر جگہ یہ نمونے موجود ہوتے ہیں۔
میں خود ایک نمونہ ہوں جتنا میں بولتا ، کہتا اور لوگوں کو سناتا ہوں ۔ اس کا بیسواں حصہ بھی مرزا
صاحب نہیں بولتے اور سناتے کیونکہ تم دیکھتے ہو۔ وہ خاص وقتوں میں باہر تشریف لاتے ہیں اور میں
سارا دن باہر رہتا ہوں۔ لیکن ہم پر تو بدظنی بھی ہو جاتی ہے۔ لیکن اس کی باتوں پر کیسا عمل ہے۔ بات
یہی ہے کہ اللہ کا دین الگ ہے اور وہ موقوف ہے ایمان پر۔
منصوبہ باز چالاکیوں سے کام لینے والے بامراد نہیں ہو سکتے ۔ وہ اپنی تدابیر اور مکائد پر بھروسہ
کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم یوں کر لیں گے۔ مگر اللہ تعالیٰ ان کو دکھاتا ہے کہ کوئی تدبیر کارگر نہیں ہو
سکتی ۔ جب اس کا فضل ہوتا ہے تو اس کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی۔ غرض یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دینے
کے منتظر بنو۔ اور یہ عطا منحصر ہی ایمان پر ہے۔ اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو ملا۔ وہ سب سے
بڑھ کر ملا ۔ شرط یہ ہے فَصَلِّ لِرَبِّكَ اللہ تعالیٰ کی تعظیم میں لگو ۔ نماز سنوار کر پڑھو۔ نماز مومن کی الگ
اور دنیا دار کی الگ، منافق کی الگ ہوتی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پاک نام ابراہیم بھی تھا۔ جس
کی تعریف اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ إِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفي (النجم : ۳۸) اور وہی ابراہیم جو إِذْ جَاءَ
بقلب سلیم کا مصداق تھا ۔ اس نے سچی تعظیم امر الہی کی کر کے دکھائی اس کا نتیجہ کیا دیکھا، دنیا
کا امام ٹھہرا۔ اسی طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ہوتا ہے کہ تعظیم لامر اللہ کے لئے تو
فَصَلِّ لِرَبِّكَ کا حکم ہے مگر شفقت علی خلق اللہ اور تکمیل تعظیم امر الہی کے لئے وَانْحَر قربانی بھی کرو۔
قربانی کرنا بڑا ہی مشکل کام ہے۔ جب یہ شروع ہوئی ۔ اس وقت دیکھو۔ کیسے مشکلات تھے اور
اب بھی دیکھو ۔
ابراہیم علیہ السلام بہت بوڑھے اور ضعیف تھے ۔ ۹۹ برس کی عمر تھی ۔ خدا تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے
موافق اولا د صالح عنایت کی ۔ اسمعیل جیسی اولاد عطا کی ۔ جب اسمعیل جوان ہوئے تو حکم ہوا کہ ان کو
قربانی میں دیدو۔ اب ابراہیم علیہ السلام کی قربانی دیکھو۔ زمانہ اور عمر وہ کہ ۹۹ تک پہنچ گئی۔ اس
اے ابراہیم کی کتابوں میں جس نے عہد پورا کیا۔ ۲۔ جب وہ صحیح سلامت دل کے ساتھ اپنے رب کے پاس آیا۔

حقائق الفرقان
۴۳۰
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
بوڑھاپے (میں ) آئندہ اولاد کے ہونے کی کیا توقع اور وہ طاقتیں کہاں؟ مگر اس حکم پر ابراہیم نے اپنی
ساری طاقتیں ساری امیدیں اور تمام ارادے قربان کر دیئے۔ ایک طرف حکم ہوا اور معاً بیٹے کو قربان
کرنے کا ارادہ کر لیا پھر بیٹا بھی ایسا سعید بیٹا تھا کہ جب ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا۔ بیٹا ! إني أرى في کر
الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ ( الصفت : ۱۰۳) تو وہ بلا چون و چرا یونہی بولا کہ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي
إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصَّابِرِينَ - الصفت : ۱۰۴) ابا جلدی کرو۔ ورنہ وہ کہہ سکتے تھے کہ یہ خواب
کی بات ہے۔ اس کی تعبیر ہو سکتی ہے۔ مگر نہیں ۔ کہا۔ پھر کر ہی لیجئے ۔ غرض باپ بیٹے نے ایسی
فرماں برداری دکھائی کہ کوئی عزت، کوئی آرام ، کوئی دولت اور کوئی امید باقی نہ رکھی۔ یہ آج سے ہماری
قربانیاں اسی پاک قربانی کا نمونہ ہیں مگر دیکھو کہ اس میں اور ان میں کیا فرق ہے؟
اللہ تعالیٰ نے ابراہیم اور اس کے بیٹے کو کیا جزا دی۔ اولاد میں ہزاروں بادشاہ اور انبیاء ۔۔۔۔۔۔ پیدا
کئے ۔ وہ زمانہ عطا کیا جس کی انتہا نہیں۔ خلفاء ہوں تو وہ بھی ملت ابرا ہیمی میں ۔ سارے نواب اور
خلفاء الہی دین کے قیامت تک اسی گھرانے میں ہونیوالے ہیں ۔
پس اگر قربانی کرتے ہو تو ابراہیمی قربانی کرو۔ زبان سے إِنِّي وَ جَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَر
السَّمواتِ وَالْأَرْضَ - (الانعام: ۸۰) کہتے ہو تو روح بھی اس کے ساتھ متفق ہو ۔ اِنَّ صَلوتِی وَ
نُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - (الانعام: ۱۶۴) کہتے ہو تو کر کے بھی دکھلاؤ۔ ه
غرض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اس کی فرماں برداری اور تعمیل حکم کے لئے جو اسلام کا سچا مفہوم
اور منشا ہے ( کوشش کرو) مگر میں دیکھتا ہوں کہ ہزاروں وسو سے اور دنیا کی ایچا پیچی ہوتی ہے۔
لے میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ تجھ کو ذبح کر رہا ہوں۔ ۲ے اے میرے باپ ! تجھے جو حکم دیا گیا ہے وہ تو کر
گزر۔ قریب ہی تو مجھ کو پائے گا انشاء اللہ نیکیوں پر جمے رہنے والے اور بدیوں سے بچنے والوں میں سے ۔
سے عید الاضحی ۔ مرتب ہے میں نے تو اپنا منہ اسی کی طرف پھیر لیا ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے ۔
ه میری نماز اور عبادت اور میرا جینا اور مرنا سب اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کو آہستہ آہستہ کمال کی
طرف پہنچانے والا ہے۔

حقائق الفرقان
لدلها
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے کل قومی اور خواہشوں کو قربان کر ڈالو اور رضاء الہی میں لگا دو تو پھر نتیجہ یہ
ہوگا ۔ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الا بتر تیرے دشمن ابتر ہوں گے۔
انسان کی خوشحالی اس سے بڑھ کر کیا ہوگی کہ خود اس کو راحتیں اور نصرتیں ملیں اور اس کے دشمن
تباہ اور ہلاک ہوں ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز اور اپنی قربانیوں میں دکھا دیا کہ وہ
ہمارا ہے۔ ہم نے اپنی نصرتوں اور تائیدوں سے بتا دیا کہ ہم اس کے ہیں ۔ اور اس کے دشمنوں کا نام
ونشان تک مٹا دیا۔ آج ابو جہل کو کون جانتا ہے۔ ماں باپ نے تو اس کا نام ابوالحکم رکھا تھا مگر آخر
ابوجہل ٹھہرا وہ سید الوادی کہلا تا مگر بدتر مخلوق ٹھہرا۔ وہ بلال جس کو ذلیل کرتے ناک میں نکیل
ڈالتے اس نے اللہ تعالیٰ کو مانا اسی کے سامنے ان کو ہلاک کر کے دکھا دیا۔ غرض خدا کے ہو جاؤ وہ تمہارا
ہو جائے گا مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَان الله له۔ میں دیکھتا ہوں کہ ہزاروں ہزار اعتراض مرزا صاحب پر
کرتے ہیں مگر وہ وہی اعتراض ہیں جو پہلے برگزیدوں پر ہوئے ۔ انجام بتا دیگا کہ راست باز
کامیاب ہوتا ہے۔ اور اس کے دشمن تباہ ہوتے ہیں۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کا بنتا ہے وہی
کامیاب ہوتا ہے۔ ورنہ نامراد مرتا ہے۔ پس ایسے بنو کہ موت آوے خواہ وہ کسی وقت آوے۔ مگر تم
کو اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار پاوے۔ یاد رکھو کہ مرکز اور مرتے ہوئے بھی اللہ کے ہونے والے نہیں
مرتے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اعمالِ صالحہ کی توفیق دے جو اپنی اصلاح نہیں کرتا اور اپنا مطالعہ نہیں
کرتا۔ وہ پتھر ہے۔ دنیا کے ایچ پیچ کام نہیں آتے ۔ کام آنیوالی چیز نیکی اور اعمال صالحہ ہیں ۔ خدا
سب کو توفیق عطا کرے۔ آمین
الحکم جلدے نمبر ا ا مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۳ تا ۵ )
کوثر کے معنے خیر کثیر کے ہیں۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں تنہا تھے۔ بعد میں اللہ تعالیٰ نے
آپ کو کیا کچھ خیر کثیر دیا اور دیتا جا رہا ہے۔ سکھوں کا مذہب صرف اتناہی ہے کہ اللہ کو ایک مان لو اور دعا
کر لو۔ کوئی زیادہ قید میں اس مذہب میں نہیں مگر باوجود اس آسانی کے پھر بھی اس مذہب میں کوئی ترقی
نہیں ۔ بخلاف اس کے کہ اس میں بہت ساری پابندئیں ہیں۔ نماز کی ، روزہ کی ، حج کی ، زکوۃ کی اور
دیگر عبادات کی، معاملات کی ۔ مگر باوجود ان تمام پابندیوں کے اسلام میں روز بروز ترقی ہے۔ یہ کیسا

حقائق الفرقان
لدله
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
خیر کثیر ہے۔ جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا ہو رہا ہے ۔ ایک ملا تو کہے گا کہ اَعْطَيْنَا صیغہ ماضی کا
بمعنی مضارع ہے۔ آخرت میں آپ کو حوض کوثر عطا ہوگا ۔ سَلَّمنا ۔ اس میں کلام نہیں کہ آخرت میں
حوض کوثر آپ کو عطا ہو گا مگر اس میں کیا شک ہے کہ دنیا میں جس کثرت سے آپ پر عطایات النبی
ہوئے ۔ وہ بے حد و بے مثل ہیں۔ کوثر کا لفظ کثیر سے مشتق ہے۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک ایک
صحابی ۲۰۰۰۰ ،۴۰۰۰۰ ، بلکہ ۶۰۰۰۰ پر فاتح ہوا۔ خود پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کام مقبلا نہ ایسا تھا
کہ جس کی نظیر نہیں ۔ پنجوقت نماز آپ خود پڑھاتے تھے۔ سارے قضا یا آپ خود ہی فیصلہ کرتے تھے۔
بیویاں جس قدر آپ کی تھیں ان کی خاطر داری اس قدر تھی کہ سب آپ سے خوش تھیں ۔ لوگ کہتے ہیں
کہ اس زمانہ کی عورت کی پوزیشن ہی کچھ ایسی ہی تھی کہ زیادہ تکلفات نہ تھے۔ مگر عورتوں کی جبلت کا
بیان یوں فرمایا ہے کہ مرد کی عقل کو چرخ دینے والی عورتوں سے بڑھ کر اور کوئی مخلوق میں نے نہیں
دیکھی کہ عقلمند مرد کی عقل کو کھو دیتی ہے۔ عورتوں پر ہر بات میں تشد دمت کرو۔ لڑکوں کو بھی مارنے اور
سزا دینے کا میں سخت مخالف ہوں ۔ حضرت صاحب بھی لڑکوں کو مارنے سے بہت منع کیا کرتے
تھے۔ میں تو انگریزی پڑھا نہیں ۔ سنا ہے کہ یونیورسٹی کی بھی یہی ہدایت ہے کہ استادطلبہ کو نہ مارا
کریں۔ باوجود ان تاکیدوں کے لوگ بچوں کے مارنے سے باز نہیں آئے اور سمجھتے ہیں کہ یہ تو
ہمارا فرض منصبی ہے وہ جھوٹ کہتے ہیں ۔ بہت لوگ ہیں کہ وعظ کرنا تو سیکھ لیتے ہیں مگر خود عملدرآمد
نہیں سیکھتے ۔ تمہارے ہاتھوں میں اب سلطنت نہیں رہی ۔ اگر تم اچھے ہوتے تو سلطنتیں تم سے نہ چھینی
جاتیں ۔
( بدر جلد ۱۱ نمبر ۱۲ مورخه ۲۱ دسمبر ۱۹۱۱ صفحه (۲)
الكوثر : نبی کریم کو جو چیز ملی کثرت سے ملی۔ کتاب ملی تو جامع ۔ امت ملی تو خیر الامم ۔
حکومت ملی تو ابدی ۔ سپاہ ملی تو بے نظیر ۔ دونوں مشہور مذہبوں کے مرکز بھی آپ ہی کے ہاتھ پر فتح
ہوئے پھر حوض کوثر ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۸)

آج 10 میں سے 10 باقی