سُوْرَۃُ الْکَوْثَرِ

حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 3

حقائق الفرقان
۴۱۶
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
ترقی مدارج میں وہ کوثر ! کہ جبکہ یہ سچی بات ہے الدَّالُ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ پھر دنیا بھر کے
نیک اعمال پر نگاہ کرو جبکہ ان کے دال محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو ان کے جزائے نیک آپ کے
اعمال میں شامل ہو کر کیسی ترقی مدارج کا موجب ہورہی ہے۔
اعمال میں دیکھو! اتباع، فتوحات، عادات، علوم، اخلاق میں کس کس قسم کی کوثریں عطا فرمائی
ہیں۔ استحکام و حفاظت مذہب کے لئے دیکھو۔ جس قدر مذاہب دنیا میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئے ۔
اس کی حفاظت کا ذمہ دار خود ان لوگوں کو بنایا۔ مگر قرآن کریم کی پاک تعلیم کے لئے فرمایا۔ اناله
لحَافِظُونَ (الحجر : ۱۰) یہ کیا کوثر ہے !!! اللہ تعالیٰ اس دین کی حمایت و حفاظت اور نصرت کے لئے
تائیدیں فرماتا اور مخلص بندوں کو دنیا میں بھیجتا ہے جو اپنے کمالات اور تعلقات الہیہ میں ایک نمونہ
ہوتے ہیں۔ ان کو دیکھ کر پتہ لگ سکتا ہے کہ کیونکر بندہ خدا کو اپنا بنا لیتا ہے۔ اس ہستی کو دیکھو۔ انسان اور
اس کی حرکات کو دیکھو جب خدا بنانے پر آتا ہے۔ تو اسی عاجز انسان کو اپنا بنا کر دکھا دیتا ہے اور ایک
اُجڑی بستی کو اس سے آباد کرتا ہے۔ کیا تعجب انگیز نظارہ ہے۔ بڑے بڑے شہروں اور بڑے اکڑ باز
مدبروں کو محروم کر دیتا ہے حالانکہ وہاں ہر قسم کی ترقی کے اسباب موجود ہوتے ہیں اور علم و واقفیت کے
ذرائع وسیع ہوتے ہیں۔ مثلاً دیکھو! کسی بستی کو برگزیدہ کیا۔ جہاں نہ ترقی کے اسباب نہ معلومات کی توسیع
کے وسائل، نہ علمی چرچے نہ مذہبی تذکرے، نہ کوئی دارالعلوم، نہ کتب خانہ! صرف خدائی ہاتھ ہے جس
نے تربیت کی اور اپنی تربیت کا عظیم الشان نشان دکھایا۔ غور کرو۔ کس طرح یہ بتلاتا ہے کہ محمد رس رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا نے کیا کوثر عطا فرمایا۔ لیکن غافل انسان نہیں سوچتا۔ افسوس تو یہ ہے کہ جیسے اور
لوگوں نے غفلت اور سستی کی ۔ ویسے ہی غفلت کا شکار مسلمان بھی ہوئے ۔ آہ۔ اگر وہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے عالی مدارج پر خیال کرتے اور خود بھی اُن سے حصہ لینے کے آرزومند ہوتے تو اللہ تعالیٰ اُن
کو بھی کوثر دیتا میں نے جو کچھ اب تک بیان کیا۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیاوی کوثر کا ذکر تھا۔
پھر مرنے کے بعد ایک اور کوثر برزخ میں حشر میں، صراط پر بہشت میں ، غرض کو ثر ہی کوثر دیکھے گا۔ اس
اے نیکی کی طرف بلانے والا نیکی کرنے والے کی طرح ہوتا ہے۔ ہے اور ہمیں اس کے حافظ ہیں ۔

حقائق الفرقان
۴۱۷
سُورَةُ الْكَوْثَرِ
کوثر میں ہر ایک شخص شریک ہو سکتا ہے مگر شرط یہ ہے۔
فَصَلِّ لِرَبِّكَ : اللہ تعالیٰ کی تعظیم میں لگو ۔ دیکھو۔ اس آدم کامل کا پاک نام ابراہیم بھی تھا۔ جس
کی تعریف اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے۔ وَ إِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفی (النجم : ۳۸) اور وہی ابراہیم جو جَاءَ
رَبَّةَ بِقَلْبِ سَلِيم - الصفت : ۸۵) کا مصداق تھا۔ سچی تعظیم الہی کر کے دکھائی ۔ جیسے مولی کریم
فرماتا ہے۔
وَ إِذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِمَ رَبُّهُ بِكَلِمَةٍ فَاتَتَهُنَّ قَالَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا - (البقره: ۱۲۵)
پھر کیا نتیجہ پایا۔ الہی تعظیم جس قدر کوئی انسان کر کے دکھاتا ہے۔ اسی قدر ثمرات عظیمہ حاصل کرتا
ہے۔ مثلاً حضرت ابوالملت ابراہیم کو دیکھو، اس کی دعاؤں کا نمونہ ، دیکھو ہمارے سید و مولی
اصفی الاصفیاء خاتم الانبیاء ان دعاؤں کا ثمرہ ہیں۔ اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلَّمْ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَعَلَى إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
ابراہیم علیہ السلام بہت بوڑھے اور ضعیف تھے۔ خدا تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق اولاد صالح
عنایت کی ۔ اسمعیل جیسی اولاد دی۔ جب جوان ہوئے تو حکم ہوا کہ ان کو قربانی میں دیدو۔ ابراہیم کی
قربانی دیکھو بڑھاپے کا زمانہ دیکھو مگر ابراہیم نے اپنی ساری طاقتیں ، ساری امیدیں ، تمام ارادے
یوں قربان کر دیئے کہ ایک طرف حکم ہوا اور معاً بیٹے کے قربان کرنے کا پختہ ارادہ کر لیا۔ پھر بیٹا بھی ایسا
بیٹا تھا کہ جب ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا۔ بیٹا الی أرى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ ( الصفت : تو تو ۱۰۳) وه و
خدا کی راہ میں جان دینے کو تیار ہو گیا۔ غرض باپ بیٹے نے ایسی فرماں برداری دکھائی کہ کوئی عزت ، کوئی
آرام کوئی دولت اور کوئی امید باقی نہ رکھی۔ یہ آج ہماری قربانیاں اسی پاک قربانی کا نمونہ ہیں۔
پھر اللہ تعالیٰ نے بھی کیسی جزا دی۔ اولاد میں ہزاروں ہزار بادشاہ اور انبیاء بلکہ خاتم الانبیاء بھی
ے اور ابراہیم کی کتابوں میں جس نے عہد پورا کیا۔ ۲۔ وہ صحیح سلامت دل کے ساتھ اپنے رب کے پاس آیا۔
اور جب کہ ابراہیم کو چند باتوں کے بدلہ میں اُس کے رب نے کچھ انعام دینا چاہا اور ابراہیم نے اچھی طرح ان
باتوں کو پورا کیا تو ہم نے کہا کہ ہم ضرور تجھ کو ہمیشہ کے لئے لوگوں کا پیشوا بنائیں گے۔ ہے میں اپنی آنکھوں سے
دیکھ رہا ہوں کہ تجھ کو ذبح کر رہا ہوں ۔

حقائق الفرقان
۴۱۸
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
اسی کی اولاد میں پیدا کیا۔ وہ زمانہ ملا جس کی انتہا نہیں۔ خلفاء ہوں تو وہ بھی ملت ابرا ہیمی میں ۔
سارے نواب اور خلفاء البہی دین کے قیامت تک اسی گھرانے میں ہوئے ہیں اور ہونے والے ہیں۔
پھر جب شکریہ میں نماز میں خدا کی عظمت اور کبریائی بیان کی تو مخلوق الہی کے لئے بھی کیونکہ ایمان
کے اجزاء تو دو ہی ہیں۔ تعظیم لامر اللہ اور شفقت علی خلق اللہ ۔ ہاں مخلوق کے لئے یہ کہ
وَانْحَرُ : جیسے نماز میں لگے ہو۔ قربانیاں بھی دو تا کہ مخلوق سے سلوک ہو۔ قربانیاں وہ دو جو بیمار نہ
ہوں ، دہلی نہ ہوں، بے آنکھ کی نہ ہوں، کان چرے ہوئے نہ ہوں، عیب دار نہ ہوں، لنگڑی نہ ہوں
اس میں اشارہ یہ ہے کہ جب تک کامل قومی کو خدا کے لئے قربان نہ کرو گے۔ ساری نیکیاں تمہاری
ذات پر جلوہ گر نہ ہوں گی ۔ پس جہاں ایک طرف عظمتِ الہی میں لگو ۔ دوسری طرف قربانیاں کر کے
مخلوق الہی سے شفقت کرو اور قربانیاں کرتے ہوئے اپنے کل قومی کو قربان کر ڈالو اور رضاء الہی میں لگا
دو۔ پھر نتیجہ کیا ہوگا ؟
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَر ۔ تیرے دشمن ابتر ہوں گے۔ انسان کی خوشحالی اس سے بڑھکر اور کیا ہوگی
کہ اس کو اب تو راحتیں ملیں۔ اور اس کے دشمن ہلاک ہوں۔ یہ باتیں بڑی آسانی سے حاصل ہو سکتی
ہیں۔ خدا کی تعظیم اور اس کی مخلوق پر شفقت۔ نمازوں میں خصوصیت دکھاؤ۔ کانوں پر ہاتھ لے جا کر
الله اكبر زبان سے کہتے ہو مگر تمہارے کام دکھا دیں کہ واقعی دنیا سے سروکار نہیں ۔ تمہاری نماز وہ نماز ہو
جو تنهى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَ الْمُنْكَرِ - (العنكبوت: ير العنكبوت: (۴۶) ہو تمہارے اخلاق تمہارے معاملات
عامیوں کی طرح نہ ہوں بلکہ ایک پاک نمونہ ہوں ۔ پھر دیکھو۔ کوثر کا نمونہ ملتا ہے یا نہیں۔ لیکن ایک
طرف سے تمہارا فعل ہے دوسری طرف سے خدا کا انعام ۔
درود
کے
رود پڑھو۔ آج کل کے دن عبادت کے لئے مخصوص ہیں۔ وَاذْكُرُوا اللهَ فِي أَيَّامٍ
مَّعْدُودَاتٍ (البقرۃ : ۲۰۴) کل وہ دن تھا کہ کل حاجی ہر طبقہ اور ہر عمر کے لوگ ہوں گے۔ دنیا سے
لے روکتی ہے کھلی بے حیائی اور کار بد سے ( یہود اور نصاری بننے سے ) ۲ عید الاضحی ۲۱ را پریل ۱۸۹۹ء۔ (مرتب)
اور اللہ کو یاد کرو گنتی کے چند دنوں میں ( حج کے ) ۔

حقائق الفرقان
۴۱۹
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
نرالا لباس پہنے ہوئے عرفات کے میدان میں حاضر تھے۔ اور لبيك لبيك پکارتے تھے۔ تم سوچو اور
غور کرو کہ تمہاری کل کیسی گذری۔ کیا تم بھی خدا تعالیٰ کے حضور لبيك لبيك پکارتے تھے ۔ آج منی کا
دن ہے۔ آج ہی وہ دن ہے جس میں ابراہیم نے اپنا پاک نمونہ قربانی کا دکھلایا۔
کوئی اس کی طاقت نہ رہی تھی جسے خدا پر قربان نہ کیا ہو۔ نہ صرف اپنی بلکہ اولاد کی بھی ۔ یہ جمعہ کا
دن ابراہیم کی قربانی اور مفاخر قومی کا روز ہے جس میں عرب کے لوگ قبل اسلام بزرگوں کے تذکرے یاد
کر کے فخر کیا کرتے تھے۔ اس میں خدا کا ذکر کرو جیسے فرمایا ۔ فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكُرِكُمْ آبَائِكُمْ
(البقرہ: (۲۰۱) خدا کی یاد میں فریاد کرنے میں خدا کے حضور ساری قوتوں کو قربان کرنے کے لئے خرچ
کرو پھر دیکھو کہ تمہارے کام کیا پھل لاتے ہیں۔
انسان خوشحالی چاہتا ہے اور دشمنوں کی ہلاکت۔ خدا تیار ہے، مگر قربانی چاہتا ہے۔ اولاد پر
نمونے دکھاؤ جیسے اسمعیل نے دکھایا۔ پس نئے انسان بنو۔ پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے طفیل تم کو کس طرح کی کوثر دیتا ہے ۔ اور تمہارے دشمنوں کو ہلاک کرتا ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۷ مورخه ۱۲ مئی ۱۸۹۹ء صفحه ۱ تا ۳)
یہ ایک سورۃ شریف ہے بہت ہی مختصر لفظ اتنے کم کہ سننے والے کو کوئی ملال طوالت کا نہیں یہاں
تک کہ ایک چھوٹا سا بچہ بھی ایک دن میں اسے یاد کر لے ۔ مگر ان کے مطالب اور معانی کو دیکھو تو
حیرت انگیز ۔ ان کو بیان کرنے سے پہلے میں ایک ضروری بات سنانی چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ جہاں
تک میں غور کرتا ہوں واعظوں اور سننے والوں کی دو قسم پاتا ہوں ۔ ایک وہ واعظ ہیں جو دنیا کے لئے وعظ
کرتے ہیں۔ دنیا کا وعظ کرنے والے بھی پھر دو قسم کے ہیں۔ ایک وہ جو اپنے وعظ سے اپنی ذات کا
فائدہ چاہتے ہیں یعنی کچھ روپیہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اور ایک وہ لوگ ہوتے ہیں جن کی یہ غرض تو نہیں
ہوتی کہ خود کوئی روپیہ حاصل کریں ۔ مگر یہ مطلب ضرور ہوتا ہے کہ سننے والوں کو ایسے طریقے اور اسباب
بتائیں جس سے وہ روپیہ کما سکیں۔ مادی ترقی کر نیوالے بنیں ۔ دنیا کے لئے وعظ کرنے والوں میں اس
لے اللہ کو یاد کرو جس طرح تم اپنے باپ دادا کو یاد کرتے ہو۔

حقائق الفرقان
لدا۔
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
قسم کے واعظوں کی اغراض ہمیشہ مختلف ہوتی ہیں۔ کوئی فوجوں کو جوش دلاتا۔ ان میں مستعدی اور
ہوشیاری پیدا کرنے کے لئے تحریک کرتا ہے کہ وہ دشمن کے مقابلہ کے لئے چست و چالاک ہو جائیں۔
کوئی امور خانہ داری کے متعلق کوئی تجارت اور حرفہ کے لئے ۔ مختصر یہ کہ ان کی غرض انتظامی امور یا
عامه اصلاح ہوتی ہے جو دوسرے الفاظ میں سیاسی یا پولٹیکل تمدنی یا سوشل اصلاح ہے۔
اور وہ لوگ جو دین کے لئے وعظ کرنے کو کھڑے ہوتے ہیں ۔ ان کی بھی دو ہی حالتیں ہوتی
ہیں ۔ ایک وہ جو محض اس لئے کھڑے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کریں اور امر بالمعروف
کا جو فرض ان کو ملا ہے۔ اس کو ادا کریں۔ بنی نوع انسان کی بھلائی کا جو حکم ہے اس کی تعمیل کریں۔ اور
اپنے آپ کو اس خیر امت میں داخل ہونے کی فکر ہوتی ہے جس کا ذکر یوں فرمایا گیا ہے۔ كُنتُمْ خَيْرَ
أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران : ااا) تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے مبعوث ہوئے ہو۔
امر بالمعروف کرتے رہو۔ اور نہی عن المنکر ۔
اور ایک وہ ہوتے ہیں جن کی غرض دنیا کمانا بھی نہیں ہوتی مگر یہ غرض بھی نہیں ہوتی بلکہ وہ صرف
حاضرین کو خوش کرنا چاہتے ہیں یا اُن کی واہ واہ کے خواہشمند کہ کیسا خوش تقریر یا مؤ ثر واعظ ہے۔
دینی واعظوں میں سے پہلی قسم کے واعظ بھی فتوحات ہی کا ارادہ کرتے ہیں مگر ملکی فتوحات سے
ان کی فتوحات نرالی ہوتی ہیں۔ ان کی فتوحات یہ ہوتی ہیں کہ برائیوں پر فتح حاصل کریں۔ نیکی کی
حکومت کو وسیع کریں۔
جیسے واعظوں کی دو قسم ہیں ۔ ایسے ہی سننے والوں کی بھی دو حالتیں ہیں۔ ایک وہ جو محض اللہ کے
لئے سنتے ہیں کہ اس کو سن کر اپنی اصلاح کریں اور دوسرے جو اس لحاظ سے سنتے ہیں کہ واعظ ان کا
دوست ہے یا کوئی ایسے ہی تعلق رکھتا ہے۔ یعنی واعظ کی خاطر داری سے۔ اب تم دیکھ لو کہ تمہارا واعظ
کیسا ہے اور تم سننے والے کیسے؟ تمہارا دل تمہارے ساتھ ہے۔ اس کا فیصلہ تم کر لو۔ میں جس نیت اور
غرض سے کھڑا ہوا ہوں ۔ وہ میں خوب جانتا ہوں ۔ اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ درددل کے ساتھ خدا ہی
کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔

حقائق الفرقان
۴۲۱
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایک تقسیم فرمائی ہے کہ واعظ یا مامور ہوتا ہے یا امیر یا متکبر ۔
امیر وہ ہوتا ہے۔ جس کو براہ راست اس کام کے لئے مقرر کیا جاوے اور ماموروہ ہوتا ہے جس کو امیر کہے
کہ تم لوگوں کو وعظ سنا دو۔ اور متکبر وہ جو محض ذاتی بڑائی اور نمود کے لئے کھڑا ہوتا ہے۔ پس یہ اقسام
واعظوں کی ہیں ۔
اب میں پھر تمہیں کہتا ہوں کہ اس بات پر غور کرو کہ تمہیں وعظ کہنے والا کیسا ہے؟ اور تم کیسا دل لے
کر بیٹھے ہو؟ میرا دل اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ناظر ہے جو بات میری سمجھ میں مضبوط آئی ہے اسے سنانا
چاہتا ہوں اور خدا کے لئے۔ پھر مجھے حکم ہوا ہے کہ تم مسجد میں جا کر نماز پڑھا دو اس حکم کی تعمیل کے لئے
کھڑا ہوتا ہوں اور سناتا ہوں ۔
ر
میں دنیا پرست واعظوں کا دشمن ہوں کیونکہ ان کی اغراض محدود ، ان کے حوصلے چھوٹے ،
خیالات پست ہوتے ہیں۔ جس واعظ کی اغراض دینی ہوں وہ ایک ایسی زبردست اور مضبوط چٹان پر
کھڑا ہوتا ہے کہ دنیوی وعظ سب اس کے اندر آ جاتے ہیں۔ کیونکہ وہ ایک امر بالمعروف کرتا ہے۔ ہر
بھلی بات کا حکم دینے والا ہوتا ہے اور ہر بری بات سے روکنے والا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
قرآن شریف کو اللہ تعالیٰ نے مھیمن فرمایا۔ یہ جامع کتاب ہے جس میں جیسے ایک ملٹری (فوجی ) واعظ کو
فتوحات کے طریقوں اور قواعد جنگ کی ہدایت ہے۔ ویسے ہی نظام مملکت اور سیاست مدن کے اصول
اعلیٰ درجہ کے بتائے گئے ہیں۔ غرض ہر رنگ اور ہر طرز کی اصلاح اور بہتری کے اصول یہ بتاتا ہے۔
۔
پس میں قرآن کریم جیسی کتاب کا واعظ ہوں جو تمام خوبیوں کی جامع کتاب ہے اور جو سکھ
اور تمام کامیابی کی راہوں کی بیان کر نیوالی ہے۔ اور اسی کتاب میں سے یہ چھوٹی سی سورۃ میں نے
پڑھی ہے۔
میں اس سورۃ کے مطالب بیان کرنے سے پہلے یہ بات بھی تمہارے ذہن نشین کرنا چاہتا ہوں کہ
قرآن شریف کا طرز بیان دو طرح پر واقع ہوا ہے۔ بعض جگہ تو اللہ تعالیٰ ایک فعل کو واحد متکلم یعنی میں
کے لفظ کے ساتھ بیان فرماتا ہے اور بعض جگہ جمع متکلم یعنی ہم کے ساتھ ۔ان دونوں الفاظ کے بیان کا

حقائق الفرقان
۴۲۲
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
یہ سر ہے کہ جہاں میں کا لفظ ہوتا ہے وہاں کسی دوسرے کا تعلق ضروری نہیں ہوتا۔ لیکن جہاں ہم ہوتا
ہے۔ وہاں اللہ تعالیٰ کی ذات ، اس کے فرشتے اور مخلوق بھی اس کام میں لگی ہوئی ہوتی ہے۔ پس اس
بات کو یاد رکھو۔ یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّا اَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ - بے ریب ہم نے تجھ کو دیا ہے الکوثر
ہر ایک چیز میں بہت کچھ۔
یہاں اللہ تعالیٰ نے ہم' کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایسا کام ہے جیسے
اس میں آپ فضل کیا ہے۔ فرشتوں اور مخلوق کو بھی لگایا ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے بہت کچھ عطا فرمایا ہے۔ اب غور طلب امر یہ ہے کہ اس بہت کچھ کی
کیا مقدار ہے؟ تم میں سے بہت سے لوگ شہروں کے رہنے والے ہیں جنہوں نے امیروں کو دیکھا
ہے۔ بہت سے دیہات کے رہنے والے ہیں ۔ جنہوں نے غریبوں کو دیکھا ہے۔ خدا تعالیٰ نے مجھے
محض اپنے فضل سے ایسا موقع دیا ہے کہ میں نے غریبوں، امیروں کے علاوہ بادشاہوں کو بھی دیکھا
ہے اور ان تینوں میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے، ان کی ہر چیز میں ، ہر بات میں علی قدر مراتب امتیاز ہوتا
ہے۔ مثلاً ایک کسی غریب کے گھر جا کر سوال کرے تو وہ اُس کو ایک روٹی کا ٹکڑا دیدیتا ہے۔ اس کی
طاقت اتنی ہی ہے۔ لیکن جب ایک امیر کے گھر جاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ اس کو کچھ دیدو تو اس کے کچھ
سے مراد تین چار روٹیاں ہوتی ہیں۔ اور میں نے دیکھا ہے کہ جب بادشاہ کہتا ہے کہ کچھ دے دو تو اس
کے کچھ سے مراد دس بیس ہزار روپیہ ہوتا ہے۔ اس سے عجیب بات پیدا ہوتی ہے۔ جس قدر کسی کا حوصلہ
ہوتا ہے اسی کے موافق اس کی عطا ہوتی ہے۔ اب اس پر قیاس کرلو۔ یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ہم نے
بہت کچھ دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات کی کبریائی، اس کی عظمت و جبروت پر نگاہ کرو، اور پھر اس کے عطیہ
کا تصور ۔ دیکھو ایک چھوٹی سی شمع سورج اس نے بنایا ہے، اس کی روشنی کیسی عالمگیر ہے، ایک چھوٹی
سی لالٹین چاند ہے اس کی روشنی کو دیکھو، کس قدر ہے، کنوؤں سے پانی نکالنے میں کس قدر جد و جہد
کرنی پڑتی ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ کی عطا پر دیکھو کہ جب وہ بارش برساتا ہے تو پھر کس قدر دیتا ہے۔
غرض یہ سیدھی سادھی بات ہے اور ایک مضبوط اصل ہے جس قدر کسی کا حوصلہ ہو۔ اسی قدر وہ دیتا

حقائق الفرقان
۴۲۳
سُورَةُ الْكَوْثَرِ
ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کی عظمت کے لحاظ سے اب اس لفظ کے معانی پر غور کرو کہ ہم نے بہت کچھ دیا ہے۔
خدا کا بہت کچھ وہم و گمان میں بھی نہیں آ سکتا۔ اور پھر اس کا اندازہ میری کھو پری کرے یہ احمقانہ حرکت
ہوگی اور یہ ایسی ہی بات ہے جیسے اس وقت کوئی کوشش کرے کہ وہ پانی کے ان قطرات کو شمار کرنے لگے
جو آسمان سے برس رہے ہیں ۔ ( جس وقت آپ یہ خطبہ پڑھ رہے تھے آسمان سے نزول بارانِ رحمت
ہو رہا تھا۔ ایڈیٹر ) ہاں یہ بے شک انسانی طاقت کے اندر ہر گز نہیں ہے کہ جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو دیا گیا ہے اس کو سمجھ سکے چونکہ مجھے اللہ تعالیٰ کے محض فضل سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت
ہے اور آپ کی عظمت کا علم بھی مجھے دیا گیا ہے۔ اس لئے میں اندازہ تو ان عطیات کا نہیں کر سکتا لیکن
ان کو یوں سمجھ سکتا ہوں ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے کہ باپ انتقال کر گیا۔ اور چلنے ہی لگے تھے
کہ ماں کا انتقال ہوا۔ کوئی حقیقی بھائی آپ کا تھا ہی نہیں۔ چنانچہ اسی کے متعلق فرمایا:
أَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيما ( الضحى: ۷) ہم نے تجھے یتیم پایا تھا۔
اس یتیم کو جسے خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ ہم نے بہت کچھ دے دیا۔ خاتم الانبیاء خاتم الرسل سارے
علوم کا مالک، ساری سلطنتوں کا بادشاہ بنادیا۔ آپ کی عادت شریف تھی کہ کبھی جو بے انتہا روپیہ مالیہ کا آیا
ہے تو مسجد ہی میں خرچ کر دیا۔
غرض غور کرو کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے بہت کچھ دیا۔ کس قدر خیر کثیر آپ کو دی گئی ہے۔ آپ
کا دامن نبوت دیکھو تو وہ قیامت تک وسیع ہے کہ اب کوئی نبی نیا ہو یا پرانا آہی نہیں سکتا۔ کسی دوسرے
نبی کو اس قدر وسیع وقت نہیں ملا۔ یہ کثرت تو بلحاظ زمان کے ہوئی ۔ اور بلحاظ مکان یہ کثرت کہ
إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹) میں فرمایا کہ میں سارے جہان کا رسول ہوں
یہ کوثر بلحاظ مکان کے عطا ہوئی۔ کوئی آدمی نہیں جو یہ کہہ دے کہ مجھے احکام الہی میں اتباعِ رسالت
پناہی کی ضرورت نہیں کوئی صوفی، کوئی بالغ مرد بالغہ عورت کوئی ہو۔ اس سے مستثنیٰ نہیں ہو سکتے ۔ اب

حقائق الفرقان
۴۲۴
سُورَةُ الْكَوْثَرِ
کوئی وہ خضر نہیں ہو سکتا جو لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا ۔ (الكهف: ۷۶) بول اٹھے۔ یہ وہ موٹی ہے۔
جس سے کوئی الگ نہیں ہو سکتا ۔ کوئی آدمی مقرب نہیں ہو سکتا جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
سچی اتباع نہ کرے۔
تعلیم اور کتاب میں وہ کاملیت اور جامعیت اور کثرت عطا فرمائی کہ فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ
(البينة:۴) کل دنیا کی مضبوط کتابیں اور ساری صداقتیں اور سچائیاں اس میں موجود ہیں ۔
ترقی مدارج میں وہ کوثر کہ جبکہ یہ سچی بات ہے الدَّالُ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ۔ پھر دنیا بھر کے نیک
اعمال پر نگاہ کرو جبکہ ان کے دال محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ تو ان کے جزائے نیک آپ کے
اعمال میں شامل ہو کر کیسی ترقی مدارج کا موجب ہو رہی ہے۔
اعمال میں دیکھو۔ اتباع ، فتوحات، عادات، علوم ، اخلاق میں کس کس قسم کی کوثریں عطا فرمائی
ہیں آدمی وہ بخشے جن کے نام لے کر عقل حیران ہوتی ہے۔ ابوبکر، عمر، عثمان، علی رضوان اللہ علیہم اجمعین
جیسے لوگ عباسیوں اور مروانیوں جیسے کیا انتخاب سے ایسے آدمی مل سکتے ہیں کہ جہاں رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم پانی گرانے کا حکم دیں خون گرانے کے لئے تیار ہو جائیں۔ جگہ وہ بخشی کہ ایران ، توران ، مصر،
شام، ہند تمہارا ہی ہے۔ وہ ہیبت اور جبروت آپ کو عطا فرمائی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی
طرف کا ارادہ کرتے تو ایک مہینہ کی دور راہ کے بادشاہوں کے دل کانپ جاتے ۔ اللہ جب دیتا ہے تو
اس طرح دیتا ہے۔
یہ بڑا لمبا مضمون ہے جو اس تھوڑے وقت میں بیان نہیں ہو سکتا۔ مختلف شاخوں اور شعبوں میں
جو کوثر آپ کو عطا ہوئی۔ ایک مستقل کتاب اس پر لکھی جاسکتی ہے۔
باطنی دولت کا یہ حال ہے کہ تیرہ سو برس کی تو میں جانتا نہیں ۔ اپنی بات بتاتا ہوں ۔جس قدر
مذاہب ہیں۔ میں نے ان کو ٹولا ہے۔ ان کو پر کچھ پر کچھ کر دیکھا ہے۔ قرآن کریم کے تین تین لفظوں
سے میں ان کو رڈ کرنے کی طاقت رکھتا ہوں ۔ کوئی باطل مذہب اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
لے تو ہرگز میرے ساتھ صبر نہ کر سکے گا ۔

حقائق الفرقان
۴۲۵
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
میں نے تجربہ کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کتاب اور طرز انسان کے پاس ہو تو باطل
مذاہب خواہ وہ اندرونی ہوں یا بیرونی وہ ٹھہر نہیں سکتا۔
پھر استحکام و حفاظت مذہب کے لئے دیکھو۔ جس قدر مذہب دنیا میں موجود ہیں ۔ یعنی جو اللہ تعالیٰ
کی طرف سے آئے ہیں۔ اس کی حفاظت کا ذمہ دار اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو ٹھہرایا ہے۔ مگر قرآن کریم
کی تعلیم کے لئے فرمایا۔ انا لَهُ لَحٰفِظُونَ ۔ (الحجر : ۱۰) یہ کیا کوثر ہے!!!
اللہ تعالیٰ خود اس ا دین کی نصرت اور تائید اور حفاظت فرماتا اور اپنے مخلص بندوں کو دنیا میں بھیجتا
ہے۔ جو اپنے کمالات اور تعلقات الہیہ میں ایک نمونہ ہوتے ہیں ۔ ان کو دیکھ کر معلوم ہو جاتا ہے کہ
ایک انسان کیونکر خدا تعالیٰ کو اپنا بنا لیتا ہے۔ ہر صدی کے سر پر وہ ایک مجدد آتا ہے۔ جو ایک خاص
جماعت قائم کرتا ہے۔ میرا اعتقاد تو یہ ہے کہ ہر ۲۵ - ۵۰ اور سو برس پر آتا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور
کیا کو ثر ہوگا ؟
پھر سارے مذاہب میں دعا کو مانتے ہیں اور اعتقاد رکھتے ہیں کہ جب بندہ اپنے مولی سے کچھ
مانگتا ہے۔ تو اسے کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے گو مانگنے کے مختلف طریق ہیں مگر مشترک طور پر یہ سب مانتے
ہیں کہ جو مانگتا ہے وہ پاتا ہے۔ اس اصل کو لیکر میں نے غور کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پہلو
سے بھی کیا کچھ ملا ہے۔ ۱۳ سو برس سے برابر امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے لئے اللهُم
صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ کہہ کر دعا ئیں کر رہی ہے۔ اور پھر اللہ اور اللہ کے فرشتے بھی اس درود
شریف کے پڑھنے میں شریک ہیں اور ہر وقت یہ دعا ہو رہی ہے۔ کیونکر دنیا پر کسی نہ کسی نماز کا وقت
موجود رہتا ہے۔ اور علاوہ نماز کے پڑھنے والے بھی بے انتہا ہیں۔ اب سوچو کہ اس ۱۳ سو برس کے
اندر کس قدر روحوں نے کس سوز اور تڑپ کے ساتھ اپنے محبوب و آقا کی کامیابیوں اور آپ کے
لے اور ہمیں اس کے حافظ ہیں ۔

حقائق الفرقان
۴۲۶
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
مدارج عالیہ کی ترقی کے لئے اللهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ کہہ کر دعائیں مانگی ہوں گی۔ پھر ان دعاؤں کے
ثمرہ میں جو کچھ آپ کو ملا ۔ کیا اس کی کوئی حد ہو سکتی ہے؟
اگر دعا کوئی چیز ہے؟ اور ضرور ہے تو پھر اس پہلو سے آپ کے مدارج اور مراتب کی نظیر پیش
کرو۔ کیا دنیا میں کوئی قوم اور امت ایسی ہے جس نے اپنے نبی اور رسول کے لئے یہ التزام دعا کا
کیا ہو؟ کوئی بھی نہیں ۔ کوئی عیسائی مسیح کے لئے ۔ یہودی موسی کے لئے ۔ سناتنی شنکر اچارج کے لئے
دعائیں مانگنے والا نہیں ہے۔
اس دنیا کے مدارج کو تو ان امور پر قیاس کرو اور آگے جو کچھ آپ کو ملا ہے۔ وہ وہاں چل کر
معلوم ہو جاوے گا ۔ مگر اس کا اندازہ اسی بہت کچھ سے ہو سکتا ہے کہ برزخ میں، حشر میں، صراط پر
بہشت میں ۔ غرض کوثر ہی کوثر ہوگا ۔
اس عاجز انسان اور اس کی ہستی کو دیکھو کہ کیسی ضعیف اور ناتوان ہے۔ لیکن جب اللہ تعالیٰ اس کے
بنانے پر آتا ہے تو اس عاجز انسان کو اپنا بنا کر دکھا دیتا ہے۔ اور ایک اجڑی بستی کو آباد کرتا ہے۔
کیا تعجب انگیز نظارہ ہے۔ بڑے بڑے شہروں اور بڑے اکثر باز مد بروں کو محروم کر دیتا ہے
حالانکہ وہاں ہر قسم کی ترقی کے اسباب موجود ہوتے ہیں اور علم و واقفیت کے ذرائع وسیع مثلاً اس
وقت دیکھو کہ کسی بستی کو اس نے برگزیدہ کیا؟ جہاں نہ ترقی کے اسباب نہ معلومات کی توسیع کے
وسائل ، نہ علمی چرچے ، نہ مذہبی تذکرے، نہ کوئی دارالعلوم ، نہ کوئی کتب خانہ ! صرف خدائی ہاتھ
ہے۔ جس نے اپنے بندہ کی خود تربیت کی اور عظیم الشان نشان دکھایا۔ غور کرو کہ کس طرح اللہ تعالیٰ
ثابت کرتا ہے کہ اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کوثر عطا فرمایا ۔ لیکن غافل انسان نہیں
سوچتا ۔ افسوس تو یہ ہے کہ جیسے اور لوگوں نے غفلت کی ۔ ویسی ہی غفلت کا شکار مسلمان ہوئے ۔
آہ ۔ اگر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عالی مدارج پر خیال کرتے ۔ اور خود بھی ان سے حصہ لینے
کے آرزو مند ہوتے تو اللہ تعالیٰ ان کو بھی کوثر عطا فرماتا ۔ میں دیکھتا ہوں کہ جھوٹ بولنے میں دلیر،

حقائق الفرقان
۴۲۷
سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ
فریب و دغا میں بیباک ہو رہے ہیں ۔ نمازوں میں سستی، قرآن کے سمجھنے میں سستی اور غفلت سے
کام لیا جاتا ہے۔ اور سب سے بدتر سستی یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چال چلن کی خبر
نہیں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ عیسائی اور آریہ آپ کے چال چلن کو تلاش کرتے ہیں ۔ اگر چہ اعتراض
کرنے کے لئے مگر کرتے تو ہیں۔ مسلمانوں میں اس قدرستی ہے کہ وہ کبھی دیکھتے ہی نہیں ۔ اس
وقت جتنے یہاں موجود ہیں۔ ان کو اگر پوچھا جاوے تو شاید ایک بھی ایسا نہ ملے جو یہ بتا سکے کہ
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی معاشرت کیسی تھی ، آپ کا سونا کیسا تھا، جاگنا کیسا، مصائب اور
مشکلات میں کیسی استقلال اور علو ہمتی سے کام لیا۔ اور رزم میں کیسی شجاعت اور ہمت دکھائی۔ میں
یقیناً کہتا ہوں کہ ایک بھی ایسا نہیں جو تفصیل کے ساتھ آپ کے واقعات زندگی پر اطلاع رکھتا ہو۔
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۱۴ تا ۱۶ )
حالانکہ یہ ضروری بات تھی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے حالات زندگی پر پوری اطلاع
حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ۔ کیونکہ جب تک یہ معلوم نہ ہو کہ آپ دن رات میں کیا کیا عمل کرتے
تھے؟ اس تک وقت ان اعمال کی طرف تحریک اور ترغیب نہیں ہو سکتی ۔
خدا تعالیٰ کی محبت یا اس کے محبوب بننے کا ذریعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع ہے۔
پھر یہ اتباع کیسے کامل طور پر ہو سکتی ہے۔ جب معلوم ہی نہ ہو کہ آپ کیا کیا کرتے تھے۔ اس پہلو
میں بھی مسلمانوں نے جس قدر اس وقت سستی اور غفلت سے کام لیا ہے وہ بہت کچھ ان کی ذلت اور
ضعف کا باعث ٹھہرا۔
اس ضروری کام کو تو چھوڑا۔ پر مصروفیت کس کام میں اختیار کی ۔ نفسانی خواہشوں کے پورا کرنے
میں ۔ چائے پی لی، حقہ پی لیا ، پان کھا لیا۔ غرض ہر پہلو اور ہر حالت سے دنیوی امور میں ہی مستغرق
ہو گئے۔ مگر پھر بھی آرام اور سکھ نہیں ملتا۔ ساری کوششیں اور ساری تگ و دو دنیا کے لئے ہی ہوتی ہے

·

آج 10 میں سے 10 باقی