سُوْرَۃُ الْکٰفِرُوْنَ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۴۳۳
سُورَةُ الْكَافِرُونَ
سُورَةُ الْكَافِرُونَ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
میں اُس اللہ کے نام کی مدد سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جس نے اپنی عبادت کی مجھے پہلے سے
سمجھ دے رکھی ہے اور عمل پر اس کا نتیجہ دینے والا ہے۔
۲ تا ۷ ۔ قُلْ يَأَيُّهَا الْكَفِرُونَ - لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ - وَلَا أَنْتُمْ عَبدُونَ
-
مَا أَعْبُدُ وَلَا أَنَا عَابِدُ مَا عَبَدتُمْ - وَلَا أَنْتُمْ عَبدُونَ مَا أَعْبُدُ لَكُمْ
دِينَكُمْ وَلِيَ دِينِ
ترجمہ ۔ کہہ اے کا فروا نہیں میں عبادت کرتا اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو اور نہ تم عبادت
کرتے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں اور نہ میں عبادت کرنے والا ہوں اس کی جس کی تم
عبادت کرتے ہو اور نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ تمہارے لئے
دین تمہارا اور میرے لئے میرا۔
با محاوره تفسیری ترجمہ ۔ کہہ دے اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کہ سنواے میرے منکروں میں ان
معبودوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم کرتے ہو اور جس معبود (اللہ ) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم
نہیں کرتے اور مجھ سے تم یہ امید نہ رکھو کہ کبھی تمہارے معبودوں کی عبادت کروں اور تمہاری حالت
ایسی ہے کہ تم میرے معبود کی عبادت کرنے والے نظر نہیں آتے اس قدر اختلاف کے بعد اب فیصلہ
آسان ہے کہ تم اپنے دین پر ہو اور میں اپنے دین پر ہوں ۔ نتیجہ خود ظاہر ہو جائے گا۔
یہ سورہ شریف مکہ میں نازل ہوئی تھی۔ اس میں چھ آیتیں اور چھتیں الفاظ اور نانو
حروف ہیں۔
حقائق الفرقان
لد الله له
سُوْرَةُ الْكَافِرُونَ
تفسیر - بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سُوْرَةُ الْكَافِرُونَ مَكَّيَّةٌ أَخْرَجَ الطَّبْرَانِي وَابْنُ جَرِيرٍ وَ
ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ قُرَيْشَادَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ
سَلَّمَ إِلَى أَنْ يُعْطُوهُ مَا لا فَيَكُونَ أَغْلَى رَجُلٍ بِمَكَّةَ وَيُزَوِّجُوهُ مَا أَرَادَ مِنَ النِّسَاءِ فَقَالُوا هَذَا
لَكَ يَا مُحَمَّدُ وَكِفَ عَنْ شَتْمِ الِهَتِنَا وَلَا تَذْكُرَ الهَتَنَا بِسُوءٍ فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُ فَإِنَّا نَعْرِضُ
عَلَيْكَ خَصْلَةً وَاحِدَ وَلَكَ فِيهَا صَلَاحٌ قَالَ مَا هِيَ قَالُوا تَعْبُدُ الهَتَنَا سَنَةً وَنَعْبُدُ الهَكَ
سَنَةً قَالَ حَتَّى أَنْظُرُ مَا يَأْتِينِي مِنْ رَّبِّي فَجَاءَ الْوَحْيُ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ قُلْ يَأَيُّهَا الْكَفِرُ ونَنَا أَعْبُدُ مَا
دوو در
تعبدون -
وَ أَنْزَلَ اللهُ قُلْ أَفَغَيْرَ اللَّهِ تَأْمُرُ ونِي أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَاهِلُونَ
وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكَ لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ
مِنَ الْخَاسِرِينَ بَلِ اللَّهَ فَاعْبُدُ وَ كُنْ مِنَ الشَّاكِرِينَ
وَ أَخْرَجَ مُسْلِمُ وَ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي رَكْعَتَى وَ الْفَجْرِ قُلْ يَأَيُّهَا الْكَفِرُونَ اخْتَارَ سُبْحَانَهُ تَعَالَى هُنَا الْكَافِرُونَ بَدَلَ
قَوْلِهِ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ عَامَّةَ سُنَّةِ اللهِ فِي الْقُرْآنِ الْكَرِيمِ وَالْكِتَابِ الْحَكِيمِ الَّذِينَ كَفَرُوا
فَمَا قَالَ يَأَيُّهَا الَّذِينَ كَفَرُوا لِأَنَّ كَلِمَةً كَفَرُوا تَدُلُّ بِصِيغَتِهَا الْمَاضِي عَلَى الْإِنْقِطَاعِ وَ
الْمَضَى فَأَوْلَى إِيْمَاءَ بَلْ صَرَّحَ تَصْرِيحًا بِأَنَّ الْمُخَاطَبِينَ مِنَ الْكُفْرِ وَصْفُ لَازِمٌ لَهُمْ أَعَاذَنَا
الله تعالى
لا أَعْبُدُ ۔ نَفْى بِحَرْفِ لَا لِلْحَالِ وَالْإِسْتِقْبَالِ
مَا تَعْبُدُونَ مَا اسْمٌ مُبْهَم جَاءَ لا بُهَامٍ مَعْبُودٍ إِنَّهَمَ عَلَى اخْتِلَافِهِمْ لِأَنَّ
الْمُشْرِكَ لَهُ كُلَّ يَوْمٍ مَعْبُودٌ بِسَبَبٍ أَهْوَائِهِ وَ شَهَوَاتِهِ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوْتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا ۔
تَكْرِيرُ الْفِعْلِ بِلَفْظِ الْحَالِ وَالْاِسْتِقْبَالِ عِنْدَ الْأَخْبَارِ عَنْ ذَاتِهِ الطَّيِّبَةِ الْمُبَارَكَةِ
إِيْمَاءَ إِلَى عِصْمَتِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الشَّيْخِ وَالْإِنْحِرَافِ وَالْإِسْتِبْدَالِ فَمَعْبُودُ صَلَّى
اے سہو کا تب معلوم ہوتا ہے ۔ خَصْلَةً وَاحِدَةً درست ہے ۔
حقائق الفرقان
لدال
سُورَة الْكَافِرُونَ
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحِدٌ فِي الْمَاضِي وَ كَذَا الْحَالِ وَالْإِسْتِقْبَالِ بِخَلَافِ الْمُشْرِكِينَ
لَكُمْ دِينَكُمْ ثَمَرَةُ مَا تَعْبُدُونَ وَ نَتِيجَةُ لَا اَنْتُمْ عُبِدُونَ مَا أَعْبُدُ الرَّجْسُ
الْقَبِيحُ الشَّرْكُ فَقَدَّمَ قِسْمَتَهُمْ أَى هَذَا مَا حَصَلَ لَكُمْ مِنْ عِبَادَتِكُمْ وَعَدْمٍ تَوْحِيدِ كُمْ ۔
قَالَ اللهُ تَعَالَى فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا إِلَى رِجْسِهِمْ وَمَاتُوا وَهُمْ
كَافِرُونَ
وَلِيَ دِينِ طَابَقَ أَوَّلَ السُّورَةِ أَخِرُهَا ۔ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أَعْبُدُ
مَا تَعْبُدُونَ فَحَصَلَ دِينُ التَّوْحِيدِ وَ الْإِخْلَاصِ وَطَرِيقُ الصَّوَابِ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ
عَلَيْهِمْ وَ أَيْضًا لَكُمْ حِسَابُكُمْ وَلِي حِسَابِي فَابْصُرُوا وَأَعِزُوا فَتْحَ بِلَادِكُمْ مَعَ بِلَادٍ أُخْرَى۔
وَالنَّاسُ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا وَ سَتُنْفِقُونَ أَمْوَالَكُمْ ثُمَّ تَغْلِبُونَ فَالدِّيْنَانِ
لا يَتَشَارَ كَانِ اصُولًا وَفَرُوْعًا وَنَتِيْجَةً۔
فَالسُّورَةُ بَرَاءَةُ تَامَّةٌ
عربی تفسیر سے ترجمہ ۔
سورہ کافرون مکی ہے۔ طبرانی اور ابن جریر اور ابن ابی حاتم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے
روایت کی ہے کہ قریش نے ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا کہ ہم آپ کو اتنا مال دیتے ہیں کہ
آپ مکی میں سب سے بڑے دولتمند ہو جائیں۔ اور جس عورت کو آپ پسند کریں۔ اس کے ساتھ آپ کا نکاح
کر دیتے ہیں۔ یہ سب کچھ آپ لے لیں اور ہمارے معبودوں کی برائی بیان کرنے سے رک جائیں۔
اور ان کو بدی کے ساتھ یاد نہ کریں اور اگر آپکو یہ بات منظور نہیں تو ہم ایک اور بات پیش کرتے
ہیں ۔ اور اس میں آپ کی بہتری ہے۔ آنحضور نے فرمایا۔ بتاؤ وہ کیا ہے؟ تو کہنے لگے ۔ ایسا کرو
کہ ایک سال آپ ہمارے بتوں کی پوجا کرو۔ اور پھر ایک سال ہم آپ کے معبود کی پرستش کریں
گے۔ حضرت نے فرمایا ۔ ٹھہر جاؤ ۔ اس کا جواب میں خدا سے پا کر میں تم کو بتلاؤں گا ۔ پس یہ وحی
الہی نازل ہوئی کہ اے میرے منکر و ! الخ اور یہ آیت نازل ہوئی قُلْ أَفَغَيْرَ اللهِ (الزمر : ۶۵)
حقائق الفرقان
۴۳۶
سُورَة الْكَافِرُونَ
جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ان کو کہہ دو کہ اے جاہلو۔ کیا تم مجھے یہ کہتے ہو کہ اللہ کے سوائے کسی اور کی
عبادت کروں۔
اور تجھ پر اور تجھ سے پہلوں پر یہ وحی نازل ہو چکی ہے کہ اگر تو خدا کے ساتھ شرک کرے گا تو
تیری تمام محنت بیکا ر ہو جائے گی۔ اور تو نقصان پانے والوں میں سے ہوگا۔ بلکہ ایک اللہ ہی معبود
ہے۔ اس کی عبادت کر اور قدر دانوں میں سے بن۔
مسلم اور بیہقی نے اپنی کتاب میں حضرت ابی ہریرہ سے روایت کی ہے کہ آنحضرت نے
فجر کی دورکعتوں (سنتوں) میں قُلْ يَأَيُّهَا الْکٰفِرُونَ اور سورۃ اخلاص پڑھی تھی ۔ عام سنت یہ ہے کہ
اللہ تعالیٰ سبحانہ اپنی کتاب حکیم قرآن کریم میں جہاں کہیں کفار کا ذکر کرتا ہے تو الَّذِينَ كَفَرُوا کر
کے فرماتا ہے لیکن اس کی بجائے اس سورہ شریف میں الَّذِينَ كَفَرُوا نہیں فرمایا بلکہ یوں فرمایا کہ
يَأَيُّهَا الْكَفِرُونَ ۔ اے کا فرو! اس کی وجہ یہ ہے کہ کلمہ گفَرُوا صیغہ ماضی میں ہے۔ اور انقطاع پر
دلالت کرتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے يَأَيُّهَا الْکٰفِرُونَ ۔ اے کا فرو! فرما کر اس امر کی طرف اشارہ
فرمایا ہے۔ بلکہ صاف تصریح کردی ہے کہ یہ مخاطب ایسے کافر ہیں کہ صفت کفران کے لازم حال ہو
گئی ہے۔ ایسی حالت سے خدا تعالیٰ اپنی پناہ میں رکھے ۔
لا اعْبُدُ۔ میں تمہارے بتوں کی نہ اب پوجا کرتا ہوں اور نہ آئندہ کروں گا ۔ اس جگہ بتوں کی
عبادت کی نفی حرف لا کے ساتھ کی گئی ہے۔ کیونکہ حرف لا کی نفی حال اور استقبال ہر دو پر مشتمل ہے۔
نہ اب اور نہ آئندہ۔
مَا تَعْبُدُونَ ۔ جو کچھ تم عبادت کرتے ہو۔ ما اسم مبہم ہے۔ اور مشرکوں کے معبودوں کے ابہام
کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ کیونکہ مشرک اپنی خواہش بے جا کے سبب خود اپنے اندر ایک شک و شبہ
میں پڑا ہوا ہے۔ اور ہر روز نیابت اپنے لئے تراشتا ہے۔ اور اس کا عقیدہ مکڑی کے جالے کی طرح
بودہ اور کمزور ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ طیب اور مبارک کے متعلق غیر اللہ کی عبادت سے
حقائق الفرقان
۴۳۷
سُورَة الْكَافِرُونَ
بیزاری اس جگہ حال اور استقبال میں دو بار کر کے جو بیان کی گئی ہے۔ اس میں اشارہ ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم اس بات سے معصوم ہیں کہ ان کی حالت میں کجی اور انحراف اور بدی کی طرف تبدیلی
واقع ہو۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا معبود زمانہ گزشتہ میں بھی ایک خدا ہی تھا اور اب بھی
وہی ہے اور آئندہ بھی وہی ایک ہوگا ۔ برخلاف مشرکین کی یہ حالت ہے۔
لَكُمْ دِينَكُمْ ۔ تمہارے لئے پھل اور نتیجہ ہے اس کا جو کچھ کہ تم عبادت کرتے ہو۔ شرک ایک
قبیح رجس ہے۔ پس پہلے کفار کے حصے کا ذکر کیا گیا کہ کفار کو غیر اللہ کی پرستش کا حصہ مل رہے گا۔
توحید سے انحراف اور بتوں کی پرستش کا انجام تم پر ظاہر ہوگا۔ اور جگہ بھی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ وہ
لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے۔ ان کے رجس پر اور رجس بڑھتا ہے۔ اور وہ حالت کفر میں ہی
مر جاتے ہیں ۔
ولی دین۔ اور میرے لئے میرا دین ۔ اس سورہ شریف کا اوّل اس کے آخر سے مطابق ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ میں واحد خدا کی پرستش کرتا ہوں اور تمہارے معبودوں کی پرستش
نہ کی ہے۔ نہ کرتا ہوں اور نہ کروں گا ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ توحید اور اخلاص کا دین مجھے حاصل ہوا اور
صواب کا طریقہ مجھے ہی ملا اور ان لوگوں کا راستہ جن پر خدا تعالیٰ کا انعام ہوا مجھے ہی عطا ہوا ۔ اور ایسا
ہی تمہیں تمہارا حساب بھگتنا پڑے گا۔ اور مجھے اپنا۔ پس میری نصرت کی جائے گی اور میری عزت کی
جائے گی اور میں تمہارے شہروں کو فتح کروں گا اور اس کے ساتھ دوسرے شہروں کو بھی فتح کروں
گا۔ اور لوگ اللہ تعالیٰ کے دین میں فوج در فوج داخل ہوں گے اور تم میری مخالفت میں اپنے مال بھی
خرچ کرو گے اور پھر بھی مغلوب رہو گے پس یہ دونوں دین بلحاظ اصول اور فروغ اور نتیجہ کے یکساں
نہیں رہیں گے۔ پس اس سورہ شریف میں کفر سے پوری بیزاری ظاہر کی گئی ہے۔
قُل ۔ کہہ دے ۔ بول ۔
یہ خطاب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہے۔ اور آپ کی طفیل تمام مسلمانوں کو ہے کہ ایسے کفار کو
جو کفر پر ایسے پکے ہیں کہ نہ پہلے کبھی انہوں نے خالص اللہ تعالیٰ کی عبادت کی ۔ اور نہ آئندہ ان سے
حقائق الفرقان
۴۳۸
سُورَة الْكَافِرُونَ
ایسی امید ہو سکتی ہے۔ ان کو کہہ دو کہ تم جو اپنے کفر پر ایسے پکے ہو اور مسلمانوں کو برا سمجھتے ہو۔اسی سے
حق اور باطل میں تمیز ہو جائے گی کہ تم اپنے دین پر پکے رہو۔ اور ہم اپنے دین پر پکے رہیں۔ نتیجہ خود
ظاہر کر دے گا کہ کون سچا اور منجانب اللہ ہے۔ اور کون جھوٹا اور شیطانی راہ پر ہے۔
چونکہ اس سورہ شریف میں کفار کو مخاطب کیا گیا ہے۔ اور ان کے مذہب کے بطلان کے واسطے
ایک زبردست دلیل پیش کی گئی ہے۔ اس واسطے یہ کلام بطور ایک چیلنج کے خدا تعالیٰ نے اپنے رسول کو
القا کیا اور اسی واسطے اس کے شروع میں لفظ قُل آیا ہے۔ تفاسیر میں قلی پر بہت بحث کی گئی ہے۔
خلاصہ اصہ اس تمام تحریر کا یہ ہے کہ یہ سورۃ صریح الفاظ میں کفار کے ساتھ بے زاری کا اظہار کرتی ہے۔ اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ اس نیت سے کہ وہ سمجھ جاویں۔ بہت نرمی کا سلوک کرتے
تھے۔ اور ان کی سخت سے سخت ایذاء رسانی پر صبر کرتے تھے۔ اور کسی کے ساتھ ذراسی سخت کلامی بھی
پسند نہ کرتے تھے۔ اس واسطے یہ کلام خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا۔ جس کا پہنچانا آپ پر فرض ہوا
اور اس طرح آپ نے صاف الفاظ میں صراحت کے ساتھ ان پر ظاہر کر دیا کہ ایسے کفار کے ساتھ
ہمارا کوئی تعلق نہ ہوا۔ نہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے۔
يَأَيُّهَا الْكَفِرُونَ ۔ سنو ۔ اے منکر و ! اس میں تین حروف ایک جگہ جمع کئے گئے ہیں ۔
یا ( حرف ندا ) اٹھی ( تخصیص کے لئے ہے ) اور تھا ( تنبیہ کا حرف ہے خبردار کرنے کے لئے ) جس
سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہایت تاکید کے ساتھ اچھی طرح منکروں کے کان کھول کھول کر ان کو یہ پیشگوئی
سنائی گئی تھی کہ تم کو تمہارے اس طریقہ کا بدلہ ملنے والا ہے۔ اور تم دیکھ لوگے کہ خداوند تعالی توحید کے
پرستاروں کو تمہارے مقابلہ میں کس طرح کامیابی عطا کرے گا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت
ہے کہ یا نداء النفس ہے اور آئی نداء القلب ہے اور کھا نداء الروح ہے۔ گو یا نفس روح اور قلب ہرسہ
کو مخاطب کیا گیا ہے۔ بعض نے لکھا ہے کہ یا حرف نداء غائب کے واسطے ہے۔ اور آئی حرف نداء
حاضر کے واسطے اور تھا تنبیہ کے واسطے کیا حاضر کیا غائب ، سب کو نہایت تاکید کے ساتھ مخاطب کیا
گیا ہے۔ انبیاء کی دعوت ہمیشہ اسی طرح نہایت تاکید کے ساتھ بار بار لوگوں کو بلا کر اور مخاطب کر کے
حقائق الفرقان
۴۳۹
سُورَة الْكَافِرُونَ
پہنچائی جاتی ہے چنانچہ اس کی نظیر خود اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے ہمارے واسطے پیدا کر دی ہے۔ خدا کا
مسیح کسی قوت اور زور کے ساتھ دنیا کی تمام قوموں کے درمیان توحید کا وعظ کر رہا ہے۔ نہ ایک دفعہ کہہ
کر وہ خاموش ہو جاتا ہے۔ بلکہ بار بار ہر ایک ذریعہ سے خدا کا پیغام دنیا کو پہنچاتا ہے۔ نہ صرف ایک
زبان میں بلکہ اردو، عربی ، فارسی اور انگریزی ، پشتو وغیرہ زبانوں میں اس کی تبلیغ کا آوازہ دنیا کے چار
کونوں تک پہنچ رہا ہے۔ رسالوں میں ، اخباروں میں، اشتہاروں میں ، زبانی تقریروں میں ، قلمی
تحریروں میں غرض کوئی ذریعہ تبلیغ کا اٹھا نہیں رکھا گیا۔ اور آج دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں کے
لوگ اس مسیح کے نام سے اور اس کے دعوے سے ناواقف ہوں ۔ خدا کے برگزیدوں کی ہمیشہ سے یہ
ہی سنت ہے کہ وہ کھول کھول کر اور پھاڑ پھاڑ کر خدا کا حکم دنیا جہان کو پہنچا دیتے ہیں اور اس کے حکم کے
پہنچانے میں نہ وہ کسی دشمن کی دشمنی کی پرواہ کرتے اور نہ کسی مخالف کی مخالفت سے کبھی ڈرتے ہیں۔
نادان ان کے مقابلہ میں اٹھتے اور جوش دکھاتے ہیں۔ پھر تھک کر بیٹھ جاتے ہیں اور پھر نا امید ہو کر
نا کام مرجاتے ہیں۔ پر وہ خدا کے بندے ہر روز اپنا قدم آگے بڑھاتے ہیں اور خدا کی تائید سے
کامیاب ہو کر رہتے ہیں۔
شان نزول یه سوره شریف بقول ابن مسعود وحسن وعکرمہ مکی ہے۔اس زمانہ میں نازل
ہوئی تھی جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہنوز مکہ معظمہ میں قیام رکھتے تھے اس سورہ کی پیشین گوئی سے
بھی یہی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سورہ ایسے وقت میں نازل ہوئی تھی ۔ جب کہ کفار اپنے زور پر تھے۔ اور
اپنے بتوں کی حمایت اور ان کی پرستش میں بڑے یقین کے ساتھ مصروف تھے اور گمان کرتے تھے
کہ اسلامی سلسلہ ایک چند روزہ بات ہے جو جلدی ہم لوگ اپنی قوت و زور کے ساتھ نیست و نابود کر
دیں گے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوی نبوت کی اصل کیفیت نہ سمجھ کر ان میں سے چند آدمی
جیسا کہ ابو جہل ، عاص بن وائل اور ولید بن مغیرہ، اسود بن عبد یغوث وغیرہ نے آپ کے پاس پیغام
بھیجا کہ ہمارے بتوں کی مذمت کرنا اور ان کو برائی سے یاد کرنا چھوڑ دو۔ اور اس کے عوض میں ہم آپ
کو اس قدر در مال مادر دیں گے کہ مکہ میں آپ سے زیادہ بڑا کوئی مالدار نہ ہو وے۔ یا اگر آپ چاہیں تو
حقائق الفرقان
۴۴۰
سُورَة الْكَافِرُونَ
ہمارے قبائل میں سے سب سے زیادہ خوبصورت عورت جو آپ کو پسند ہو آپ لے لیں اور اگر آپ کو
ان دونوں باتوں میں سے کوئی بات پسند نہ ہو تو پھر تیسری بات یہ ہے کہ آپ ہمارے ساتھ اس طرح
سے صلح کر لیں کہ ایک سال آپ ہمارے بتوں کی پرستش کریں تو پھر دوسرے سال ہم آپ کے اللہ
کی عبادت کریں گے۔ اس طرح برابر تقسیم ہوتی رہے گی اور کسی کو شکایت کا موقع نہ رہے گا۔ معلوم
ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ یہ لوگ کیسے جاہل ہیں کہ نہیں سمجھتے کہ میں کس
خوبیوں سے بھرے ہوئے اسلام کی طرف ان کو بلاتا ہوں اور کس قادر تواناحی و قیوم معبود حقیقی کے
قرب کے حصول کا ذریعہ ان کے آگے پیش کرتا ہوں اور کس دائمی خوشی اور ابدی راحت کا تحفہ ان
کے واسطے تیار کرتا ہوں جس کے عوض یہ مجھے نا پائیدار مال اور ایک عورت کے چند روزہ حسن کا لالچ
دیتے ہیں۔ اور پتھروں کے آگے سرجھکانے کو کہتے ہیں۔ جو انہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے
گھڑے اور بنائے ہیں۔ چونکہ آپ کو ان لوگوں کی خیر خواہی کے واسطے بڑا درد تھا۔ جس کو خدائے
علیم نے ان الفاظ میں ظاہر کیا ہے کہ
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء : ۴)
کیا تو اس غم میں کہ یہ ایمان کیوں نہیں لاتے اپنی جان کو ہلاک کر دے گا۔
آپ نے کفار کے ایسے جاہلانہ سوال پر دردمند ہو کر یہی بہتر سمجھا کہ اس کے جواب کے واسطے
اپنے معبود حقیقی کی طرف توجہ کریں اور یہی طریقہ ہمیشہ سے انبیاء کا چلا آیا ہے۔ چنانچہ آپ کی توجہ
کے بعد خدا تعالیٰ سے کفار کے جواب میں یہ سورہ شریف نازل ہوئی جس سے کفار کی تمام امیدیں
ٹوٹ گئیں ۔ اس قسم کے صلح کے شرائط عموما کفار انبیاء کے سامنے بہ سبب اپنی جہالت کے پیش کیا
کرتے ہیں۔ چنانچہ اس زمانہ میں بھی خدا کے مرسل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مخالفوں نے یہ بات
کہی کہ ان کے اتقاء اور علم اور عمل میں ہم کو کوئی شک نہیں ۔ بے شک یہ ولی اللہ ہیں اور ہم ان کو ماننے
کے واسطے تیار ہیں ۔ صرف مسیح ہونے کا دعوی نہ کریں اور بس۔
تعجب ہے کہ ان لوگوں کی عقل پر کیسے پتھر پڑ گئے ۔ کیا وہ شخص جو متقی اور عالم اور ولی اللہ مانا
حقائق الفرقان
۴۴۱
سُورَة الْكَافِرُونَ
جا سکتا ہے۔ اس کی نسبت یہ کلمہ بھی کسی عقل کی رو سے کہنا جائز ہوسکتا ہے کہ اس نے دعوی نبوت اور
مسیحیت کا از خود کر دیا ہے۔ اور خدا پر افتراء باندھا ہے۔ کیا مفتری علی اللہ متقی اور ولی اللہ ہو سکتا ہے۔
ہاں کفار کے ساتھ ایک اور صورت صلح کی ہو سکتی ہے۔ اور وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کفار
کے ساتھ کی تھی۔ جس کی شرط یہ تھی کہ کفار مسلمانوں پر حملہ نہ کریں اور نہ ان لوگوں کی امداد کریں جو
مسلمانوں پر ناجائز حملہ کرتے رہتے ہیں۔ اور ایسے ہی مسلمان نہ ان کو کسی قسم کی تکلیف دیں گے۔
اور نہ ان کے تکلیف دہندوں کی کوئی حمایت کرے گا بلکہ ہر طرح سے ان کے بچاؤ کی کوشش کریں
گے۔ اسی رنگ کی صلح حضرت مسیح موعود نے بھی مخالف عیسائیوں ، آریوں ، ہندوؤں اور دیگر اقوام کے
سامنے پیش کی تھی کہ چند سالوں تک جو معین کئے جاویں۔ یہ قو میں مسلمانوں کے خلاف کوئی کتاب نئی
یا پرانی شائع نہ کریں اور ایسا ہی مسلمان اس عرصہ میں کوئی کتاب ان مذاہب کی تردید میں نہ لکھیں
گے ہاں ہر ایک مذہب کے عالم کو یہ اختیار ہو گا کہ وہ صرف اپنے ہی مذہب کی خوبیاں بیان کرتے
رہیں۔ کوئی کتاب لکھے جس میں یہ دکھائے کہ اس مذہب پر چلنے سے کیا کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں
لیکن کسی دوسرے مذہب کا کچھ ذکر نہ کریں۔ مذہبی جنگوں کے خاتمہ کے واسطے اور آئے دن کے
جھگڑوں اور تنازعوں کے مٹانے کے لئے یہ نہایت ہی احسن طریقہ تھا مگر افسوس ہے کہ لوگوں نے اس
طرف توجہ نہ کی ۔ غرض اس قسم کی صلح تو انبیاء کی سنت کے مطابق ہے۔ لیکن یہ بات کہ مداہنہ کے طور
پر اور منافقت سے کچھ تم ہمارے عقائد کو مان لو اور کچھ ہم تمہارے عقائد کو مان لیں ۔ ایسا طریقہ
خدا کے سچے رسول کبھی اختیار نہیں کر سکتے۔
نسخ : بعض لوگ اس سورہ شریف کے یہ معنی سمجھ کر اس کو منسوخ سمجھتے ہیں کہ کفار کو ان کے دین
پر رہنے کی اس میں اجازت دی گئی ہے کہ وہ بیشک اپنے دین پر رہیں اور مسلمان ان کے ساتھ کوئی
تعرض نہیں رکھیں گے۔ لیکن جب جہاد کے متعلق آیات نازل ہوئیں۔ تو پھر یہ سورۃ منسوخ ہوگئی ۔ یہ
بات بالکل غلط ہے۔ قرآن شریف کی کوئی سورۃ اور سورۃ کا کوئی حصہ منسوخ نہیں ہے سب کا سب
ہمیشہ کے واسطے بنی نوع کے عمل کے لئے عمل کرنے اور فائدہ اٹھانے کے واسطے ہے ۔ قیامت
حقائق الفرقان
۴۴۲
سُورَة الْكَافِرُونَ
تک قرآن شریف کا ایک نقطہ بھی منسوخ نہیں ہو سکتا۔ اصل بات یہ ہے کہ مذہب اسلام میں دینی
اختلاف کی وجہ سے نہ کوئی لڑائی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کی اور نہ آپ کے بعد کبھی کسی کو
اجازت ہے کہ دینی اختلاف کی وجہ سے کسی کو قتل کرے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ
میں کفار نے جب مسلمانوں کو سخت دکھ دیا اور طرح طرح کے ایذاء کے ساتھ پہلے مسلمانوں کو تہ تیغ
کرنا شروع کیا اور بڑی بڑی فوجیں لے کر ان پر چڑھائیاں کیں تو بہت سے صبر اور تحمل کے بعد جب
وہ کسی طرح بھی باز نہ آئے تو خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو اجازت دی کہ ایسے شریروں سے اپنا بچاؤ
کریں اور ان کو شرارت کی سزا دیں۔
جہاد کے واسطے جو کچھ حکم تھا۔ یہی تھا۔ اور اس زمانہ میں بہ سبب اس کے کہ مذہب کی خاطر
مسلمان کسی ملک میں دکھ نہیں دئے جاتے۔ خود ان کی بھی ضرورت نہیں رہی۔ سورہ کافرون میں تو خود
جہاد کے کرنے یا نہ کرنے کا کوئی تذکرہ بھی نہیں ۔ لیکن اگر بہر حال یہ سمجھا ہی جاوے کہ اس
سورہشریف میں جہاد کے متعلق کوئی حکم ہے تو وہ جہاد کے جواز کا ہو سکتا ہے نہ کہ اس کے نسخ کا۔ کیونکہ
اس سورۃ میں مخالفوں کو ایک چیلنج دیا گیا ہے کہ تم اپنے دین کے ساتھ زور آزمائی کرو۔ اور ہم اپنے دین
کی قوت کے ساتھ تمہارا مقابلہ کرتے ہیں۔ پھر دیکھو کہ خدا کس کو کامیاب کرتا ہے۔ اور یاد رکھو کہ یہ
کامیابی بہر حال اسلام کے واسطے ہے۔ پس یہ سورۃ کسی حالت میں منسوخ نہیں اور نہ کوئی اور حصہ
قرآن شریف کا منسوخ ہوا یا ہو سکتا ہے۔
مقام نزول : جیسا کہ اوپر لکھا گیا ہے کہ یہ سورہ شریف مکی ہے مگر ایک قول یہ بھی ہے کہ یہ مدنی
ہے ایسا ہی بعض دوسری سورتوں کے متعلق بھی بظاہر اس قسم کا اختلاف روایات میں روایات میں معلوم ہوتا ہے مگر
ممکن ہے کہ بعض سورتیں اور آیتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نہ ایک بار بلکہ کئی بار نازل ہوئی
ہوں ۔ جیسا کہ ہم حضرت مسیح موعود کے حالات میں دیکھتے ہیں کہ ایک پیشین گوئی وحی الہی میں ایک
حقائق الفرقان
دفعہ
۴۴۳
سُورَة الْكَافِرُونَ
حہ نازل ہو کر مثلاً کتاب براہین احمدیہ میں چھپ چکی ہے لیکن جب اس کے پورا ہونے کا وقت
قریب آ گیا تو نزول اول کے بیس پچیس سال بعد پھر وہی الفاظ الہام الہی میں وارد ہوئے ۔
دین جزا و سزا کے معنے میں بھی آتا ہے۔ اور اس کا یہ مطلب ہے کہ تم لوگوں نے جس
طریقہ کو اختیار کیا ہے اس کا بدلہ تم کو بہر حال مل کر رہے گا جو طریقہ ہم نے اختیار کر لیا ہے اس کا بدلہ
خدا تعالیٰ ہم کو ضرور دے گا۔
الْكَفِرُونَ: اس جگہ اگر چہ اول مخاطب وہی کفار اور ان کے ساتھی تھے۔ جنہوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیغام بھیجا تھا اور اس وجہ سے اس سورہ شریف کے
نزول کے اصل محرک وہی تھے۔ لیکن ان کے بعد تمام دنیا کے کفار جو مسلمانوں کے ساتھ اسی قسم
کا سلوک کریں ۔ اس سورۃ میں مخاطب ہیں ۔ قاعدہ ہے کہ زمانہ نزولِ انبیاء میں بعض منکرین
ایسے سخت دل ہو جاتے ہیں کہ کوئی نصیحت ان کے واسطے کارگر نہیں ہو سکتی ۔ اور ہر ایک نشانِ الہی
جو دوسروں کے واسطے موجب ازدیاد ایمان ہوتا ہے ۔ ان کے لئے بجز از دیادِ کفر اور کچھ نہیں ہو
سکتا۔ ایسے کفار کے حق میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرُهُمْ لَا
يُؤْمِنُونَ (البقرہ : ٧ ) وہ حالت کفر میں ایسے غرق ہیں کہ آنیوالے عذابوں سے تو انہیں ڈرائے یا نہ
ڈرائے۔ سب برابر ہے۔ وہ کبھی ایمان نہیں لاویں گے۔ اور فرمایا ہے ۔ وَ لَيَزِيدَنَ كَثِيرًا مِنْهُمْ
مَّا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ طُغْيَانًا وَ كُفْرًا (المائدہ : ۶۵) تیرے رب کی طرف سے جو تجھ پر نازل
ہوا۔ یہ ان میں سے بہتوں کی سرکشی اور کفر کو اور بھی بڑھا دے گا۔ ایسے کافروں کو کہا گیا ہے کہ و کنا
أَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ أَعْمَالُكُمْ (البقرہ : ۱۴۰) ہمارے عمل ہمارے لئے اور تمہارے عمل تمہارے لئے۔
اور ایسے ہی مکذبوں کے متعلق فرمایا - فَقُلْ لِي عَمَلِي وَ لَكُمْ عَمَلُكُمْ أَنْتُمْ بَرِيتُونَ مِمَّا أَعْمَلُ وَ
أَنَا بَرِى مِمَّا تَعْمَلُونَ (يونس : ۴۲) ان کو کہہ دو کہ میرے عمل میرے لئے ہیں اور تمہارے عمل
تمہارے لئے ہیں۔ تم میری کار کردگی کا ثواب نہیں پاسکتے اور میں تمہاری کارروائیوں سے بری ہوں ۔
حفاظت قرآن : اس سورہ شریف کے الفاظ کو اپنے قرآن شریف پر بغور دیکھتے ہوئے اس
حقائق الفرقان
マママ
سُورَة الْكَافِرُونَ
کی طرز تحریر میں ایک خاص بات مجھے نظر آئی اور وہ یہ ہے کہ اس میں عہدوں کا لفظ دو جگہ اس طرح
آیا ہے کہ ع کے اوپر کھڑا الف لکھا گیا ہے مگر تیسری جگہ عابد کا لفظ ع کے بعد الف کے ساتھ آیا ہے۔
حالانکہ دونوں الفاظ تمام تحریر میں ایک ہی طرح آ سکتے ہیں۔ لیکن میں نے بہت سے مختلف چھاپوں
کے قرآن شریف کھول کر دیکھے اور سب میں مذکورہ بالا طرز تحریر پایا۔
۔۔۔ قرآن شریف کی حفاظت کے واسطے یہ بھی ایک دلیل ہے کہ جب سے حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قرآن شریف لکھا گیا اور جیسا کہ لکھا گیا۔ اس میں کوئی تغیر و تبدل نہ ہوا
اور نہ ہونے کی کوئی گنجائش تھی۔ برخلاف اس کے ہم انجیل اور تو رات کو دیکھتے ہیں کہ اول تو ان کی
اصلیت کا کوئی پتہ ہی نہیں ملتا کہ اصل نسخے کیسے تھے۔ اور کہاں غائب ہوئے ۔ اور جو کچھ نقلی یا فرضی
کتابیں موجود ہیں ۔ ان کے متعلق بھی آج تک کمیٹیاں ہو رہی ہیں ۔ جو ان امور کی تحقیقات کرتی ہیں
کہ ان کتابوں میں سے کونسی عبارتیں ہنوز نکال دینے کے قابل ہیں۔ جس قدر کتا بیں اس وقت دنیا
میں الہامی مانی گئی ہیں ۔ ان میں سے ایک بھی اپنی اصلی حالت میں محفوظ نہیں ہے۔ سوائے قرآن
شریف کے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن شریف کے سوا اور کسی کتاب کی حفاظت کا ذمہ باری تعالیٰ
نے نہیں لیا اور اس واسطے دوسری کتا بیں عوام کے دستبرد سے محفوظ نہیں رہ سکیں۔
خواص سورة : زید بن ارقم رفعاً کہتے ہیں کہ جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی ملاقات دوسورتیں
ساتھ لے کر کی ۔ اس سے کوئی حساب کتاب نہیں لیا جائے گا۔ وہ دوسورتیں کافرون اور قُلْ هُوَ اللهُ
احد ہیں۔
اس حدیث شریف کا مطلب ظاہر ہے کہ سورہ کافرون میں کفار اور ان کے کفر سے پوری بیزاری
اور بے تعلقی ظاہر کی گئی ہے اور سورۃ اخلاص میں خدا تعالیٰ کی توحید کا پورے طور سے اقرار کیا گیا ہے
بدی کا ترک اور نیکی کا حصول ۔ شیطان سے دوری اور خدا کا قرب۔ یہی دو باتیں ہیں جو کسی مذہب کا
آخری نتیجہ ہوسکتی ہیں۔ جب یہ دونوں باتیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کسی کو حاصل ہو جاویں۔ تو وہ
اپنی منزل مقصود پر پہنچ گیا۔ اور اس کے واسطے کوئی حساب باقی نہیں رہا۔ ایک روایت میں ابن عمر سے