سُوْرَۃُ الْکٰفِرُوْنَ

حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2

حقائق الفرقان
۴۴۵
سُورَة الْكَافِرُونَ
منقول ہے کہ یہ سورۃ ربع قرآن کے برابر ہے۔ کیا معنے یہ قرآن شریف کا چوتھا حصہ ہے۔ جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ کلام پاک کے مضامین کا چہارم حصہ کفار اور ان کے کفر سے بیزاری اور خداوند تعالیٰ
کی خالص عبادت کے بیان پر مشتمل ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۴ و ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۷۰ تا ۳۷۵)
دیکھو۔ حضرت نبی کریم کی ابتدائی تیرہ سالہ مکہ کی زندگی کیسی مشکلات اور مصائب کی زندگی ہے
مگر با ایں کہ آپ بالکل تنہا اور کمزور ہیں۔ خدا تعالیٰ آپ کی زبان سے اہل مکہ کے بڑے بڑے
اکا بر قریش اور سردارانِ قوم کو جو اپنے برابر کسی کو دنیا میں سمجھتے ہی نہ تھے۔ یوں خطاب کراتا ہے۔
قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کمزوری کی حالت میں بھی خدائی تائید اور نصرت کی
وجہ سے جو آپ کے شامل حال تھی اور اس کامل اور سچے علم کی وجہ سے جو آپ کو خدا کے وعدوں پر تھا۔
آپ میں ایسی قوت اور غیرت وحمیت موجود تھی کہ آپ تبلیغ احکام الہی میں ان کے سامنے ہرگز ہرگز
ذلیل نہ تھے۔ بلکہ آپ کے ساتھ خدا کی خاص نصرت اور حق کا رعب اور جلال ہوا کرتا تھا۔ پس اس
سے مسلمانوں کو یہ سبق لینا چاہیے کہ حق کے پہنچانے میں ہرگز ہرگز کمزوری نہ دکھا ئیں اور دینی
معاملات میں ایک خاص غیرت اور جوش اور صداقت کے پہنچانے میں سچی حمیت رکھیں ۔
کافر کا لفظ عرب کے محاورے میں ایسا نہیں تھا جیسا کہ ہمارے ملک میں کسی کو کافر کہنا گویا
آگ لگا دینا ہے ۔ وہ لوگ چونکہ اہلِ زبان تھے۔ خوب جانتے تھے کہ کسی کی بات کو نہ ماننے والا اس
کا کافر ہوتا ہے۔ اور ہم چونکہ آپ کی بات نہیں مانتے اس واسطے آپ ہمیں اس رنگ میں خطاب
کرتے ہیں۔ قرآن شریف میں خود مسلمانوں کی صفت بھی کفر بیان ہوئی ہے جہاں فرمایا ہے کہ
يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ ( البقرہ : ۲۵۷) معلوم ہو کہ کفر مسلمان کی بھی ایک صفت ہے۔ مگر آجکل ہمارے
ملک میں غلط سے غلط بلکہ خطر ناک سے خطرناک استعمال میں آیا ہے۔ کسی نے کسی کو کافر کہا اور وہ
دست و گریبان ہوا ۔
اصل میں کافر کا لفظ دل دکھانے کے واسطے نہیں تھا۔ بلکہ یہ تو ایک واقعہ کا اظہار و بیان تھا۔ وہ

حقائق الفرقان
۴۴۶
لوگ تو اس لفظ اور خطاب کو خوشی سے قبول کرتے تھے۔
سُورَة الْكَافِرُونَ
قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ ۔ کے معنے ہوئے کہ وے اے کا فرو ہوشیار ہو کر اور توجہ سے میری بات کو
سن لو۔
لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ۔ میں ان بتوں کی ، ان : ان بتوں کی ، ان خیالات کی ان رسوم و رواج کی اور ان ظنوں کی
فرماں برداری نہیں کرتا۔ جن کی تم کرتے ہو۔
ان لوگوں میں اکثر لوگ تو ایسے ہی تھے جو رسم و رواج ، عادات اور بتوں کی اور ظنوں اور وہموں
کی پوجا میں غرق تھے۔ ہاں بعض ایسے بھی تھے کہ جو دہر یہ تھے۔ مگر زیادہ حصہ ان میں سے اوّل
الذکر لوگوں میں سے تھا۔ خدا کو بڑا خدا جانتے تھے۔ اور خدا سے انکار نہ کرتے تھے۔ بعض ایسے بھی
کافر تھے جو خدا کو بھی مانتے تھے اور بتوں سے بھی الگ تھے ۔ رسم و رواج میں بھی نہ پڑے تھے۔
آنحضرت کے پاس آنے کو اور آپ کی فرماں برداری کرنے ہی کو اپنی سرداری کی ہتک جانتے تھے۔
اور ان کے واسطے ان کا کبر اور بڑائی ہی حجاب اور باعث کفر ہورہی تھی ۔
وَلَا أَنْتُمْ عَبدُونَ مَا أَعْبُدُ ۔ اور نہ ہی تم میرے معبود کی عبادت کرتے نظر آتے ہو۔
وَلَا أَنَا عَابِدُ مَا عَبَد تُم ۔ اور نہ ہی میں کبھی تمہاری طر ز عبادت میں آؤں گا۔
وَلَا أَنْتُمْ عَبدُونَ مَا أَعْبُدُ ۔ اور نہ ہی تم اپنے رسوم و رواج ، جتھے اور خیالات ، اپنے بتوں
اور مہنتوں کو چھوڑتے نظر آتے ہو تو اچھا ۔ پھر ہمارا تمہارا یوں فیصلہ ہوگا کہ
لَكُمْ دِينَكُمْ وَلِيَ دِینِ ۔ میرے اعمال اور عقائد کا نتیجہ میں پاؤں گا اور تمہارے بدکردار اور
عقائد فاسدہ کی سزا تم کو ملے گی ۔ پھر اس وقت پتہ لگ جاوے گا کہ کون صادق اور کون کا ذب ہے۔
اس کا جو نتیجہ نکلا۔ وہ دنیا جانتی ہے۔ ہر ایک نے سن لیا ہو گا کہ آنحضرت دنیا سے کس حالت میں
اٹھائے گئے اور آپ کے اتباع کو دنیا میں کیا کچھ اعزاز اور کامیابی نصیب ہوئی اور آپ کے وہ دشمن
کہاں گئے اور ان کا کیا حشر ہوا ۔ کسی کو ان کے ناموں سے بھی واقفیت نہیں ۔ بس یہی نمونہ اور

حقائق الفرقان
۴۴۷
سُورَة الْكَافِرُونَ
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۸ مورخه ۱۸ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۱۵)
ما بہ الامتیاز ہمیشہ کے واسطے صادق اور کاذب میں خدا کی طرف سے مقررہے۔
لَكُمْ دِينَكُمْ وَلِيَ دِينِ ۔ یہ آیت منسوخ نہیں نہ اس میں مداہنت ہے بلکہ فرمایا کہ تمہارے
اعمال کی جزا تمہیں اور میرے کا نیک نتیجہ مجھے ملے گا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۸)

آج 10 میں سے 10 باقی