سُوْرَۃُ النَّصْرِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
ママフ
سُورَةُ النَّصْرِ
سُورَةُ النَّصْرِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
میں اس با عظمت اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جس کی مدد یں دل سے میرے لئے
ہو چکی تھیں عمل پر اس کا ظہور کرنے والا ہے۔
۲ تا ۴ ۔ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ - وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ
أَفْوَاجًا - فَسَبِّحُ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا -
ترجمہ ۔ جب آئی مدد اللہ کی اور فتح اور تو نے دیکھا لوگوں کو کہ داخل ہوتے ہیں بیچ دین
اللہ کے فوج در فوج پس تسبیح کر ساتھ تعریف رب اپنے کے اور اس سے استغفار کر تحقیق وہ
ہے پھر آنے والا ۔
تفسیر ۔ جب اللہ تعالیٰ کی نصرت ظاہر ہوئی اور مکہ فتح ہو گیا۔ اور تو نے دیکھ لیا کہ لوگ فوج در فوج
دین اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔ تو خدا تعالیٰ کی تسبیح کر اور اس کی تعریف کر اور اس سے مغفرت
طلب کر ۔ وہ بہت ہی رجوع برحمت کرنے والا ہے۔
یہ سورہ شریف مدنی ہے۔ یعنی مدینہ منورہ میں نازل ہوئی تھی۔ اس میں بسم اللہ شریف کے بعد
تین آیتیں ہیں اور انیس کلمے اور اناسی حروف ہیں۔
اذا کے معنے ہیں ۔ جب کہ ۔ جب یہ لفظ ماضی پر آوے تو معنے استقبال کے دیتا ہے۔ اس واسطے
إذا جاء کے معنے یہ بھی کئے گئے ہیں کہ جب آوے گی کیونکہ یہ سورۃ بطور ایک پیشگوئی کے نازل
ہوئی تھی کہ اس وقت تو اسلام تنگی اور تکالیف کی حالت میں ہے اور سب صحابہ مہاجرین کے دل میں یہ
خیال ہے کہ وہ اپنے وطنوں سے نکالے گئے اور ان کی تعداد قلیل ہے اور ان کے دشمن شہر مکہ میں آرام

حقائق الفرقان
۴۴۹
سُورَةُ النَّصْرِ
ا
سے ہیں۔ اور ان پر ہنسی کرتے ہیں۔ اور طعن کرتے ہیں کہ تم لوگوں نے اسلام میں داخل ہو کر کیا فائدہ
حاصل کر لیا۔ دیکھو ہم نے تم کو شہر مکہ سے بھی نکال دیا ہے۔ لیکن عنقریب وہ وقت آتا ہے کہ ان کی
ساری شیخی کرکری ہو جاوے گی اور ان کے متکبر سب ہلاک ہو جائیں گے۔ اور مکہ کا باعظمت گھر بتوں
سے پاک کیا جاوے گا اور اس کے مناروں پر لا إلهَ إِلَّا الله کا نعرہ بلند کیا جاوے گا اور کمزور اور
نا واقف لوگ جو اس وقت بہ سبب حجاب کے دینِ الہی میں داخل نہیں ہیں ۔ ان کے واسطے وقت
آجائے گا کہ تمام روکیں دور ہو کر وہ ایک سیلاب کی طرح اسلام کی طرف دوڑ پڑیں گے اور فوج در فوج
لوگ اسلام میں داخل ہونے لگ جائیں گے۔
وو
اگر اذا جاء کے معنے استقبال کے نہ لئے جائیں اور اس کے یہ معنے کئے جاویں کہ ” جب
فتح و نصرت النبی آگئی تب بھی یہ درست ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے بذریعہ وحی کے جو پیشگوئیاں
نازل ہوتی ہیں اور ان میں خدا اپنے بندے کی نصرت اور فتح کی خوشخبری دیتا ہے۔ چونکہ وہ بات یقینی
ہوتی ہے اور ضرور ہو جانے والی ہے ۔ کوئی اس کو ٹال نہیں سکتا ہے اور آسمان پر مقدر ہو چکا ہے کہ یہ کام
اس طرح سے ہوگا ۔ اس واسطے اس کو ایسے الفاظ میں بیان کیا جاتا ہے کہ گویا یہ کام ہو گیا ہے۔ کیونکہ
کوئی کام زمین پر نہیں ہو سکتا جب تک کہ پہلے آسمان پر نہ ہوئے۔ اس کی مثال دنیوی محاورات میں
بھی موجود ہے۔ جب کسی کو یقین ہو جاوے کہ اس مقدمہ میں تمام امور میری مرضی کے مطابق طے ہو
جائیں گے اور میں ضرور فتح پالوں گا تو وہ کہتا ہے کہ بس میں نے مقدمہ فتح کر لیا۔ حالانکہ ہنوز مقدمہ
زیر بحث ہوتا ہے اور عدالت نے فیصلہ نہیں سنایا ہوتا۔ لیکن بہ سبب یقین کے وہ ایسا ہی کہتا ہے کہ
مقدمہ فتح ہو گیا۔ اس قسم کے الہامات اور پیشگوئیوں کی تازہ مثالیں خود اس زمانہ میں موجود ہیں ۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو بسا اوقات ایسے الہامات خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتے
ہیں جو کہ اپنے اندر ایک پیشگوئی کا رنگ رکھتے ہیں ۔ مثلاً ۱۴ را پریل ۱۹۰۶ ء کو حضرت مسیح موعود پر
خدا تعالیٰ کی وحی بدیں الفاظ ہوئی کہ زلزلہ آیا۔ زلزلہ آیا اور یہ خبر اس زلزلہ کے متعلق تھی جو ۱۱۸ مئی
۱۹۰۶ ء کو واقع ہوا۔ لیکن چونکہ اس کا آنا مقدر ہو چکا تھا۔ اس واسطے ایک ماہ پہلے ہی کہا گیا کہ زلزلہ

حقائق الفرقان
آیا۔ زلزلہ آیا۔
۴۵۰
سُورَةُ النَّصْرِ
جاء کے معنے ہیں ۔ آیا۔ آمد ۔ اس لفظ میں قابل توجہ یہ بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فتح اور
نصرت تیرے پاس آئی جسے خدا تعالیٰ نے اپنے نبی کی تائید کے واسطے عین ضرورت کے وقت میں
بھیجا۔
نَصْرُ اللهِ : اللہ تعالیٰ کی نصرت ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد۔
وَالْفَتْحُ : وہ خاص فتح جس کے تم منتظر تھے۔ اور جس کے متعلق پہلے سے پیشگوئی کی جا چکی
تھی۔ اور تورات وانجیل میں جس کا ذکر کیا گیا تھا۔ یعنی فتح مکہ ۔ وہی مکہ جس میں سے جان بچا کر بھا گنا
پڑا تھا۔ اور خفیہ طور پر رات کے وقت ہجرت کرنی پڑی تھی ۔ اسی کی فتح کے دن آتے ہیں ۔ اور مظفر و
منصور ہو کر اس میں داخل ہونے کے ایام قریب ہیں ۔
و رایت : اور تو نے دیکھ لیا۔ تو نے جان لیا۔ تو نے معلوم کر لیا۔
الناس : لوگوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ جب خدا تعالیٰ کی
طرف سے نبی رسول دنیا کی طرف مبعوث ہوتا ہے تو اس کا ساتھ دینے والے لوگ اور اس کی پیروی
کرنے والے تین قسم کے ہوتے ہیں۔ اول اور سب سے اعلیٰ طبقہ کے لوگ وہ ہوتے ہیں ۔ جو کسی
معجزه ، نشان ، کرامت یا خارق عادت کے دیکھنے کے محتاج نہیں ہوتے۔ وہ اس نبی کی شکل دیکھتے ہی
اور اس کا دعویٰ سنتے ہی اُمَنَّا وَ صَدَّقنا کہہ اٹھتے ہیں۔ ان کو نبی کے ساتھ ایک ازلی مناسبت حاصل
ہوتی ہے اور وہ فورا اس پر ایمان لاتے ہیں جیسا کہ حضرت صدیق اکبر ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔ آپ
سفر میں تجارت کے واسطے باہر گئے ہوئے تھے۔ اور عرب کو واپس آتے ہوئے ہنوز شہر سے دور
تھے۔ راستہ میں ان کو ایک آدمی ملا ۔ اس سے پوچھا کہ شہر کی کوئی تازہ خبر سناؤ ۔ اس نے کہا۔ تازہ خبر یہ
ہے کہ محمد نے نبی ہونے کا دعویٰ کیا ہے صلی اللہ علیہ وسلم ۔ حضرت ابو بکر نے کہا کہ اگر محمد نے نبوت کا
دعوی کیا ہے تو بے شک سچا دعوی کیا ہے۔ اسی جگہ ایمان لائے اور صدیق اکبر کہلائے رضی اللہ عنہ۔ یہ
اعلیٰ طبقہ کے آدمیوں کا نمونہ ہے۔ اس سے کم درجہ کے لوگ وہ ہیں ۔ جو کچھ تھوڑا بہت دلائل سننے اور

حقائق الفرقان
لد ١٥
سُورَةُ النَّصْرِ
نشان دیکھنے کے بعد ایمان لے آتے ہیں۔ اور مخالفت کی طرف نہیں دوڑتے ۔ اور رفتہ رفتہ محبت اور
اخلاص میں بہت بڑی ترقی کر جاتے ہیں ۔ اس کے بعد تیسرے درجہ کے لوگ وہ ہیں کہ جب
خدا تعالیٰ کے قہری عذاب نازل ہوتے ہیں ۔ اور ہر طرف سے فتوحات اور نصرت کے نشانات
نمودار ہوتے ہیں تو ان کے واسطے سوائے اس کے چارہ نہیں ہوتا کہ وہ بھی مومنوں کے درمیان
شامل ہو جائیں۔ اول اور دوم درجہ کے لوگوں کی خدا تعالیٰ نے بہت تعریف کی ہے۔ اور ان کو
رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ (المائدہ: (۱۲۰) کا خطاب دیا ہے۔ مگر تیسرے طبقہ کے لوگوں کا ذکر
قرآن شریف میں صرف اتنا ہے کہ رَأَيْتَ النَّاسَ تو نے لوگوں کو دیکھا ہے۔ کیونکہ وہ عوام
ہیں ۔ خواص میں ان کا ذکر نہیں۔ پھر بھی خوش قسمت ہیں کہ قرآن شریف میں ان کی طرف اشارہ کر
کے فرمایا گیا کہ وہ دین اللہ میں داخل ہونے والے لوگ ہیں۔
اس زمانہ میں خدا کے فرستادہ رسول حضرت مہدی معہود کے پیرو انہیں تین قسم کے لوگوں میں
مشتمل ہیں۔ بعض تو وہ اولین سابقین میں سے ہیں جو حضرت کے دعولی مسیحائی سے بھی پہلے آپ کے
ساتھ خلوص محبت رکھتے تھے۔ اور دنیا میں کوئی بات ایسی نہ ہوئی جو ان کے خلوص اور محبت کو ایک قدم
پیچھے ہٹانے والی ہو۔ حضرت کا دعوی ان کے واسطے کوئی نئی بات نہ تھی۔ ہر ابتلا کے وقت انہوں نے
قدم آگے بڑھا یا ان کی مثال حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب ہیں۔ ایسے لوگوں کو خدا تعالیٰ نے
ازل سے ایک فطرتی مناسبت اپنے رسول کے ساتھ عطا کی ہے کہ وہ اس سے علیحدہ رہ ہی نہیں سکتے ۔
دوسرے وہ لوگ ہیں جو کچھ کتابیں پڑھ کر اور کچھ نشانات دیکھ کر اور کچھ دیکھ بھال کر اس مقدس سلسلہ
میں داخل ہوئے اور دن رات انہوں نے اس میں ترقی کی اور خدا تعالیٰ کی اس نعمت کے شکر گزار
ہوئے اور اپنے مال اس راہ میں خرچ کئے ۔ تیسری قسم کے وہ لوگ ہیں جن کو طاعون نے یا زلزلے
نے خوفزدہ کر کے اس طرف کھینچا۔ پھر بہر حال وہ بھی خوش قسمت ہیں۔ کیونکہ پاس شدوں کی فہرست
میں ان کا نام درج ہو گیا ۔ اور فیل شدوں کا نام تو کسی فہرست میں لکھا ہی نہیں جاتا سوائے ان
فیل شدوں کے جو اپنے پرچوں میں شرارت کے ساتھ ناجائز باتیں لکھ دیتے ہیں تو خواہ مخواہ ممتحن کو ان
اے اللہ ان سے خوش ہو گیا ہے اور وہ اللہ سے راضی ہو چکے۔

حقائق الفرقان
۴۵۲
سُورَةُ النَّصْرِ
کی رپورٹ کرنی پڑتی ہے کہ فلاں امیدوار نے اپنے پرچہ میں ایسی شرارت کی ہے۔ پس وہ فقط فیل
ہی نہیں ہوتے بلکہ آئندہ کے واسطے مدارس سے خارج کئے جاتے ہیں ۔ اور سخت نامرادی کے گڑھے
میں پھینکے جاتے ہیں۔ جہاں سوائے رونے اور دانت پینے کے اور کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
يَدْخُلُونَ : داخل ہوتے ہیں
فِي دِینِ اللهِ : اللہ تعالیٰ کے دین میں
افواجا : فوج در فوج ۔ پہلے تو کوئی ایک آدھ مسلمان ہوتا تھا۔ جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مکہ
میں تشریف فرما تھے۔ بعد میں جب ہجرت کر کے مدینہ منورہ میں سکونت اختیار کی تو زیادہ تعداد ہونے
لگی۔ لیکن پھر بھی ترقی زور کے ساتھ نہ تھی۔ یہاں تک کہ جب مکہ فتح ہو گیا تو گروہوں کے گروہ اور
جماعتوں کی جماعتیں دین الہی میں داخل ہونے لگیں۔ کیونکہ تمام مشکلات درمیان میں سے اٹھ گئی تھیں
اور حجاب دور ہو چکے تھے۔ اورا کا بر مجرم ہلاک ہو چکے تھے۔
فَسيح : پس تسبیح کر ۔ پس پا کی بیان کر۔
التَّسْبِيحُ هُوَ التَّطْهِيرُ : تسبیح پاکیزگی اور طہارت کو کہتے ہیں۔ بعض کا خیال ہے کہ اس سے
مراد خانہ کعبہ کی تطہیر ہے۔ کیونکہ کفار نے اس میں بت رکھے ہوئے تھے اور فتح مکہ کا یہ نتیجہ تھا کہ تمام
بت وہاں سے نکال دیئے گئے اور اس گھر کو خدا تعالیٰ کی اس عبادت کے واسطے خاص کیا گیا۔ جس کے
لئے حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمعیل نے اپنے کاندھوں پر اینٹیں اٹھا کر اس کی بناء کی تھی ۔ خدا تعالیٰ
کے برگزیدے جب اپنے رب کے حضور میں کوئی اخلاص کا کام کرتے ہیں۔ تو خدا تعالیٰ اس کو ہرگز
ضائع نہیں کرتا ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام والبرکات نے جنگل بیابان کے درمیان جہاں آدمی چھوڑ
چرند پرند بھی نہ ملتا تھا۔ جب خدا کے حکم کے مطابق اپنی بیوی اور بچے کو چھوڑا اور بعد میں
خدا تعالیٰ کی عبادت کے واسطے اس جگہ گھر بنایا تو خدا تعالیٰ نے اس جگہ ایک شہر آباد کر دیا۔ اور بالآخر
جب کفار نے اس گھر میں بتوں کا ٹھکانہ بنادیا تو محمد جیسے پاک دل کو اس گھر کے مظہر کرنے کا جوش عطا
کیا اور خدا تعالیٰ کے اس برگزیدہ نے وہ گھر ایسا پاک کیا کہ اس کے بعد کوئی مشرک نزدیک بھی نہیں

حقائق الفرقان
۴۵۳
سُورَةُ النَّصْرِ
جا سکتا ۔ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی صداقت پر ایک بین اور زندہ دلیل ہے کہ آپ نے
اپنی زندگی میں خدا تعالیٰ کی توحید قائم کرنے میں ایسی کامیابی دیکھی کہ اس کی نظیر پہلے کسی نبی کے
حالات میں پائی نہیں جاتی۔
بِحَمْدِ رَبِّكَ : ساتھ تعریف پروردگار اپنے کے۔ بہ ستائش پروردگار تو ۔ یعنی اپنے رب کی
تعریف کر کہ اس نے اپنی خاص ربوبیت کے ذریعہ سے تجھے ہر معاملہ میں کامیاب کیا اور فتح
اور نصرت عطا کی ہے۔ یہ اسی قادر توانا کا کام ہے کہ ایک یتیم کو دنیا کا بادشاہ بنادے اور ایسی فتح عطا
کرے جس کی نظیر دنیا بھر کی تاریخ میں موجود نہ ہو۔
وَاسْتَغْفِرُهُ : اور اس سے مغفرت طلب کر ۔
غفر کے معنے ہیں ڈھانکنا ۔ دبانا۔ تمام انبیاء خدا تعالیٰ سے مغفرت مانگا کرتے تھے۔ اور
مغفرت مانگنے کے یہ معنی ہیں کہ انسان چونکہ کمزور ہے۔ اس کو معلوم نہیں کہ کونسا کام اس کے واسطے
بہتری کا ہے۔ اور کون سا نقصان کا کام ہے اور تکلیف کا راستہ ہے۔ پس مغفرت ایک دعا ہے کہ
انسان اپنے خدا سے یہ دعا مانگتا ہے کہ وہ اس کے واسطے نیکی کے راہ پر چلنے کے اسباب مہیا کرے۔
جن سے وہ بدی سے بچار ہے اور کسی طرح کے حرج اور تکلیف میں پڑنے سے محفوظ رہے۔ خدا تعالیٰ
کے انعام کے حاصل کرنے کے واسطے مغفرت کا طلب کرنا نہایت ضروری ہے۔ استغفار کے معنے
اور تشریح میں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس جگہ حضرت اقدس مسیح موعود کی تحریر نقل کر دی جاوے اور
وہ یہ ہے۔
استغفار کے حقیقی اور اصلی معنے یہ ہیں کہ خدا سے درخواست کرنا کہ بشریت کی کوئی کمزوری
ظاہر نہ ہو اور خدا فطرت کو اپنی طاقت کا سہارا دے اور اپنی حمایت اور نصرت کے حلقہ کے اندر لے
لے۔ یہ لفظ غفر سے لیا گیا ہے۔ جو ڈہانکنے کو کہتے ہیں۔ سواس کے یہ معنے ہیں کہ خدا اپنی قوت کے
ساتھ شخص مستغفر کی فطرتی کمزوری کو ڈہا تک لے لیکن بعد اس کے عام لوگوں کے لئے اس لفظ کے معنے
اور بھی وسیع کئے گئے اور یہ بھی مراد ہے کہ خدا گناہ کو جو صادر ہو چکا ہے ڈہانک لے۔ لیکن اصل اور

حقائق الفرقان
لد ولد
سُورَةُ النَّصْرِ
حقیقی معنے یہی ہیں کہ خدا اپنی خدائی کی طاقت کے ساتھ مستغفر کو جو استغفار کرتا ہے۔ فطرتی کمزوری
سے بچاوے اور اپنی طاقت سے طاقت بخشے اور اپنے علم سے علم عطا کرے اور روشنی سے روشنی
دے۔ کیونکہ خدا انسان کو پیدا کر کے اس سے الگ نہیں ہوا۔ بلکہ وہ جیسا کہ انسان کا خالق ہے اور اس
کے تمام قومی اندرونی اور بیرونی کا پیدا کرنے والا ہے۔ ویسا ہی وہ انسان کا قیوم بھی ہے۔ یعنی جو کچھ
بنایا ہے۔ اس کو خاص اپنے سہارے سے محفوظ رکھنے والا ہے۔ پس جبکہ خدا کا نام قیوم بھی ہے یعنی
اپنے سہارے سے مخلوق کو قائم رکھنے والا ۔ اس لئے انسان کے لئے لازم ہے کہ جیسا کہ وہ خدا کی
خالقیت سے پیدا ہوا ہے۔ ایسا ہی وہ اپنی پیدائش کے نقش کو خدا کی قیومیت کے ذریعہ سے بگڑ نے
سے بچاوے۔ کیونکہ خدا کی خالقیت نے انسان پر یہ احسان کیا کہ اس کو خدا کی صورت پر بنایا۔ پس
اسی طرح خدا کی قیومیت نے تقاضا کیا کہ وہ اس پاک نفس انسانی کو جو خدا کے دونوں ہاتھوں سے بنایا
گیا ہے۔ پلید اور خراب نہ ہونے دے۔ لہذا انسان کو تعلیم دی گئی کہ وہ استغفار کے ذریعہ سے قوت
طلب کرے۔ پس اگر دنیا میں گناہ کا وجود بھی نہ ہوتا ۔ تب بھی استغفار ہوتا کیونکہ دراصل استغفار اس
لئے ہے کہ جو خدا کی خالقیت نے بشریت کی عمارت بنائی ہے۔ وہ عمارت مسمار نہ ہو اور قائم رہے اور
بغیر خدا کے سہارے کے کسی چیز کا قائم رہنا ممکن نہیں ۔
پس انسان کے لئے یہ ایک طبعی ضرورت تھی جس کے لئے استغفار کی ہدایت ہے۔ اسی کی طرف
قرآن شریف میں یہ اشارہ فرمایا گیا ہے - اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ یعنی خدا ہی ہے جو قابل
پرستش ہے۔ کیونکہ وہی زندہ کرنے والا ہے اور اسی کے سہارے سے انسان زندہ رہ سکتا ہے یعنی
انسان کا ظہور ایک خالق کو چاہتا تھا اور ایک قیوم کو۔ تا خالق اس کو پیدا کرے اور قیوم اس کو بگڑ نے
سے محفوظ رکھے سو وہ خالق بھی ہے اور قیوم بھی۔ اور جب انسان پیدا ہو گیا تو خالقیت کا کام تو پورا ہو گیا
مگر قیومیت کا کام ہمیشہ کے لئے ہے۔ اسی لئے دائمی استغفار کی ضرورت پیش آئی۔ غرض خدا کی ہر
ایک صفت کے لئے ایک فیض ہے اور استغفار صفت قیومیت کا فیض حاصل کرنے کے لئے ہے۔ اسی
کی طرف اشارہ سورہ فاتحہ کی اس آیت میں ہے۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی ہم تیری ہی

حقائق الفرقان
۴۵۵
سُورَةُ النَّصْرِ
عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے اس بات کی مدد چاہتے ہیں کہ تیری قیومیت اور ربوبیت ہمیں مدد
دے اور ہمیں ٹھوکر سے بچاوے تا ایسا نہ ہو کہ کمزوری ظہور میں آوے اور ہم عبادت نہ کر سکیں۔
اس تمام تفصیل سے ظاہر ہے کہ استغفار کی درخواست کے اصل معنے یہی ہیں کہ وہ اس لئے نہیں
ہوتی کہ کوئی حق فوت ہو گیا ہے بلکہ اس خواہش سے ہوتی ہے کہ کوئی حق فوت نہ ہو اور انسانی فطرت
اپنے تئیں کمزور د یکھ کر طبعاً خدا سے طاقت طلب کرتی ہے۔ جیسا کہ بچہ ماں سے دودھ طلب کرتا ہے۔
پس جیسا کہ خدا نے ابتدا سے انسان کو زبان آنکھ دل کان وغیرہ عطا کئے ہیں۔ ایسا ہی استغفار کی
خواہش بھی ابتدا سے ہی عطا کی ہے اور اس کو محسوس کرایا ہے کہ وہ اپنے وجود کے ساتھ خدا سے
مدد پانے کا محتاج ہے۔ اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے۔ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ
والمُؤْمِنتِ (محمد: ۲۰) ۔ یعنی خدا سے درخواست کر کہ تیری فطرت کو بشریت کی کمزوری سے محفوظ
رکھے اور اپنی طرف سے فطرت کو ایسی قوت دے کہ وہ کمزوری ظاہر نہ ہونے پاوے اور ایسا ہی ان
مردوں اور ان عورتوں کے لئے جو تیرے پر ایمان لاتے ہیں بطور شفاعت کے دعا کرتا رہ کر تا جو
فطرتی کمزوری سے ان سے خطائیں ہوتی ہیں ۔ ان کی سزا سے وہ محفوظ رہیں اور آئندہ زندگی ان کی
گناہوں سے بھی محفوظ ہو جاوے ۔ یہ آیت معصومیت اور شفاعت کے اعلیٰ درجہ کی فلاسفی پر مشتمل
ہے۔ اور یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ انسان اعلیٰ درجہ کے مقام عصمت پر اور مرتبہ شفاعت
پر تب ہی پہنچ سکتا ہے کہ جب اپنی کمزوری کے روکنے کے لئے اور نیز دوسروں کو گناہ کی زہر سے نجات
دینے کے لئے ہر دم اور ہر آن دعا مانگتار ہے اور تضرعات سے خدا تعالیٰ کی طاقت اپنی طرف کھینچتا ہے
اور پھر چاہتا ہے کہ اس طاقت سے دوسروں کو بھی حصہ ملے جو بوسیلہ ایمان اس سے پیوند پیدا کرتے
ہیں۔ معصوم انسان کو خدا سے طاقت طلب کرنے کی اس لئے ضرورت ہے کہ انسانی فطرت اپنی ذات
میں تو کوئی کمال نہیں رکھتی بلکہ ہر دم خدا سے کمال پاتی ہے اور اپنی ذات میں کوئی قوت نہیں رکھتی بلکہ
ہر دم خدا سے قوت پاتی ہے اور اپنی ذات میں کوئی کامل روشنی نہیں رکھتی بلکہ خدا سے اس پر روشنی اترتی
ہے۔ اس میں اصل راز یہ ہے کہ کامل فطرت کو صرف ایک کشش دی جاتی ہے تا کہ وہ طاقت بالا کو اپنی

حقائق الفرقان
۴۵۶
سُورَةُ النَّصْرِ
طرف کھینچ سکے۔ مگر طاقت کا خزانہ محض خدا کی ذات ہے۔ اسی خزانہ سے فرشتے بھی اپنے لئے طاقت
کھینچتے ہیں۔ اور ایسا ہی انسان کامل بھی اسی سرچشمہ طاقت سے عبودیت کی نالی کے ذریعہ سے
عصمت اور فضل کی طاقت کھینچتا ہے۔ لہذا انسانوں میں سے وہی معصوم کامل ہے جو استغفار سے الہی
طاقت کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور اس کشش کے لئے تضرع اور خشوع کا ہر دم سلسلہ جاری رکھتا ہے تا
اس پر روشنی اترتی رہے اور ایسے دل کو اس گھر سے تشبیہ دے سکتے ہیں ۔ جس کے شرق اور غرب اور ہر
ایک طرف سے تمام دروازے آفتاب کے سامنے ہیں ۔ پس ہر وقت آفتاب کی روشنی اس میں پڑتی
ہے۔ لیکن جو شخص خدا سے طاقت نہیں مانگتا وہ اس کوٹھڑی کی مانند ہے جس کے چاروں طرف سے
دروازے بند ہیں اور جس میں ایک ذرہ روشنی نہیں پڑسکتی ۔ پس استغفار کیا چیز ہے یہ اس آلہ کی مانند
ہے جس کی راہ سے طاقت اترتی ہے۔ تمام راز توحید اسی اصول سے وابستہ ہے کہ صفت عصمت کو
انسان کی ایک مستقل جائیداد قرار نہ دیا جاوے بلکہ اس کے حصول کے لئے محض خدا کو سر چشمہ سمجھا
جاوے۔ ذات باری تعالیٰ کو تمثیل کے طور پر دل سے مشابہت ہے۔ جس میں مصفا خون کا ذخیرہ جمع
رہتا ہے اور انسان کامل کا استغفاران شرابیں اور عروق کی مانند ہے جو دل کے ساتھ پیوستہ ہیں اور خون
صافی اس میں سے کھینچتی ہیں اور تمام اعضاء پر تقسیم کرتی ہیں جو خون کے محتاج ہیں۔
إِنَّهُ كَانَ توابا تحقیق وہ تو بہ قبول کرنے والا ہے۔ ہر آئینہ خدا ہست برحمت رجوع کننده ، اے
تو اب کے معنے ہیں ۔ بہت تو بہ کرنے والا ۔ بہت رجوع کرنے والا ۔ جبکہ انسان خدا تعالیٰ کی طرف - ۔
رجوع لاتا ہے تو خدا تعالیٰ اس سے زیادہ اس کی طرف توجہ کرتا ہے۔ اسی پر حدیث شریف میں آیا
ہے کہ اگر انسان چل کر خدا تعالیٰ کی طرف جاوے تو خدا اس کی طرف دوڑ کر جاتا ہے۔
سورہ شریف کے نام اس سورۃ کا ایک نام تو النصر ہے کیونکہ اس میں ایک نصرت کی بشارت
ہے اور اس کا نام فتح بھی ہے۔ کیونکہ ایک ایسی عظیم الشان فتح کی اس میں پیشگوئی درج ہے جس سے
اسلامی سلطنت اور فتوحات کی بنیاد رکھی گئی تھی ۔ یعنی فتح مکہ۔ ان کے علاوہ ایک نام اس سورۃ
کا سورہ تو دیع بھی ہے۔ کیونکہ جب یہ سورت نازل ہوئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والے کے لئے وہ ہر جگہ موجود ہے ۔

حقائق الفرقان
۴۵۷
سُورَةُ النَّصْرِ
کہ نُعِيتُ إلى نَفْسِنی اور آپ نے سمجھ لیا کہ ہمارا کام تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ اور اب وقت آگیا کہ ہم
اپنے خدا کے پاس چلے جاویں۔
حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب یہ سورۃ نازل ہوئی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ گئے
کہ جو آپ کا کام تھا۔ وہ پورا ہو گیا ہے۔ اور اب آپ کو اس دار فانی کو چھوڑ نے کا وقت قریب آ گیا
ہے تو آپ نے ظاہر فرمایا کہ اب میں عالم باقی میں انتقال کروں گا۔ اس بات کو سن کر جناب فاطمہ
رضی اللہ عنہا رونے لگیں ۔ آپ نے فرمایا۔ تم کیوں روتی ہو؟ اہلِ بیت میں سے سب سے پہلے مجھ
سے تم ہی ملو گی ۔ یہ سن کر وہ مسکرانے لگیں ۔ اس میں بھی ایک پیشگوئی تھی۔ چنانچہ اس کے بعد جلد
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ۔ اور آپ کے بعد اہلِ بیت میں سے سب سے اول جس
نے وفات پائی ۔ وہ حضرت فاطمہ ہی تھیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کا یہ عجیب نمونہ
ہے کہ حضرت فاطمہ کو آنحضرت کی وفات کی خبر نے رلا دیا۔ لیکن پھر اپنی وفات کی خبر نے اس
واسطے ہنسا دیا کہ اس میں آنحضرت کے ساتھ دوسرے عالم میں ملاقات کی جلد صورت پیدا ہو گئی
تھی۔ اپنے مرنے کا خوف نہیں اور آنحضرت کے ساتھ ملاقات کی خوشی غالب ہے۔
فتح مکه:
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۸٬۲۱ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۷۶ تا ۳۷۹)
ہ: اس سورہ شریف میں اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْح میں لفظ فتح سے مراد فتح مکہ ہے ۔
ہے۔
فتح مکہ کو فتح الفتوح بھی کہتے ہیں ۔ کیونکہ مکہ کی فتح تمام اسلامی فتوحات کی ابتدا تھی ۔ فتح مکہ کا واقع اس
طرح سے ہے کہ ہجرت کے چھٹے سال میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ میں ایک رؤیا
دیکھا کہ آپ اور آپ کے اصحاب رضی اللہ عنہم مکہ معظمہ کو گئے ہیں اور وہاں مسجد حرام میں امن کے
ساتھ داخل ہوئے ہیں اور سر منڈاتے ہیں اور بال کترواتے ہیں جیسا کہ مکہ معظمہ سے احرام کھولنے
کے بعد کیا جاتا ہے۔ چونکہ اس وقت مسلمان کفار کے ہاتھوں سے بہت تکلیف اٹھا رہے تھے اور
مکہ میں کفار کا غلبہ تھا اور مسلمانوں کو زیارت کعبۃ اللہ کے حصول میں بہت مشکلات کا سامنا ہوتا
تھا۔ اس واسطے اس مبشر مکاشفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جیسا کہ انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے

حقائق الفرقان
لد ٧٥
سُورَةُ النَّصْرِ
کہ خدا تعالیٰ کے وعدوں پر پورا ایمان لا کر اور خدا تعالیٰ کی فرمودہ باتوں کے پورا ہو جانے پر یقین کر
کے ان کے واسطے ہر طرح کے سامان مہیا کرتے ہیں ۔ اسی طرح حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس رویا کی سچائی پر یقین کر کے سفر مکہ کی تیاری کی اور چودہ سو اصحاب کے ساتھ شہر مکہ کی طرف
آئے۔
بعض نادان لوگ ایسے موقع پر اعتراض کیا کرتے ہیں کہ پیشگوئی کو پورا کرنے کے واسطے کوشش
کیوں کی جاتی ہے۔ وہ تو خدا کا وعدہ ہے بہر حال پورا ہو گا ۔ ایسے اعتراضات تمام انبیاء پر کفار نے
کئے اور اس زمانہ کے بد قسمت لوگوں نے بھی یہ اعتراض خدا کے مرسل حضرت مسیح موعود پر کئے کہ مثلاً
مقدمہ کے وقت آپ نے پلیڈر کیوں کھڑا کیا۔ اور شادی کے موقع پر آپ نے خط و کتابت وغیرہ
کوششوں میں کیوں حصہ لیا۔ تعجب ہے کہ یہ اعتراض خود مسلمان اور دوسرے اہلِ کتاب عیسائی بھی
کرتے ہیں ۔ جن کی کتب میں انبیاء کی اس سنت کی بہت سی نظیریں موجود ہیں۔ مسلمانوں کے واسطے تو
خود یہی ایک قصہ کافی ہے جو اس سورہ شریف کے متعلق بیان ہوتا ہے اور عیسائیوں کے واسطے خود
یسوع کی لائف میں بہت سے ایسے واقعات موجود ہیں۔
یسوع بچہ ہی تھا کہ اس کی جان بچانے کے واسطے اسے خفیہ طور پر ملک مصر میں لے گئے اور پھر
عین نبوت کے زمانہ میں جب دشمنوں سے خوف بڑھا تو اپنے شاگردوں کو حکم کیا کہ کسو سے نہ کہنا کہ
میں یسوع مسیح ہوں ۔ پھر بزعم متی کی توریت کی پیشگوئی کو پورا کرنے کے واسطے خود گدھی کا بچہ منگوایا
تا کہ اس پر سوار ہو۔ غرض ایسے طریق پر اعتراض کرنا ایک جاہل متعصب کا کام ہے۔ خود دنیا کے اندر
ہم دیکھتے ہیں کہ جب مثلاً ایک بادشاہ ایک محل کے تیار کرنے کے واسطے حکم کرتا ہے تو خدام اور ملازمین
اس حکم کی تعمیل میں دل و جان سے مصروف ہو جاتے ہیں ۔ اور وہ محل تیار ہو جاتا ہے۔ گو ظاہری نظر سے
دیکھنے والا نادان یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ حل فلاں معمار یا فلاں مزدور نے بنوایا ہے۔ تاہم دانا لوگ جانتے
ہیں کہ اس محل کا اصل بانی بادشاہ کے منہ کا حکم ہے۔ ورنہ کسی کی کیا طاقت تھی کہ کوئی ایسا محل تیار کر دیتا۔
گو یہ مثال ادنی درجہ کی ہے تاہم اس سے ایک فہیم سمجھ سکتا ہے کہ جس طرح انجینئر بادشاہ کا حکم پا کر

حقائق الفرقان
۴۵۹
سُورَةُ النَّصْرِ
یقین کر لیتا ہے کہ اب مجھے اس محل کے تیار کرنے کے تمام سامان مہیا ہو جائیں گے اور کوئی رکاوٹ
باقی نہ رہے گی اور میں کامیاب ہو جاؤں گا ۔ اور اس یقین کو ساتھ لے کر وہ کام شروع کر دیتا ہے۔ اور
اس کے واسطے تمام اسباب بامراد ہونے کے بنتے چلے جاتے ہیں ۔ اسی طرح ایک مامور من اللہ خدا
کے حکم پر پورا یقین اور ایمان رکھ کر اس کو پورا کرنے کے درپے ہو جاتا ہے۔ اس کا خود پیشگوئی کے
پورا کرنے میں مصروف ہو جانا اس کے اعلیٰ ایمان اور یقین اور صداقت کی ایک بین دلیل ہوتی
ہے۔ اگر اسے اس الہام کی سچائی پر یقین نہ ہوتا اور اس میں کچھ وہم اور وسوسہ ہوتا تو وہ ہرگز اس کی
طرف متوجہ نہ ہوتا۔ کسی کو اللہ تعالیٰ فرمادے کہ تجھے بچہ دیویں گے اور تیری نسل سے ہو گا تو کیا وہ شکر نہ
کرے۔
الغرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عازم بیت اللہ شریف ہوئے لیکن جب آپ مقام حدیبیہ پر
پہنچے جو مکہ سے نوکوس کے فاصلہ پر ہے۔ تو آپ کو معلوم ہوا کہ کفار مکہ جنگ کے لئے آمادہ ہیں اور آپ
کو زیارت کعبہ سے روکتے ہیں۔ آپ کی عادت تھی کہ باوجود مشرکین کی سختی کے ہمیشہ ان پر نرمی
کرتے تھے۔ اور کبھی کسی معاملہ میں جس میں کسی کو ضرر ہو پیش دستی نہ فرماتے تھے۔ آپ نے
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو بمعہ دو اور اصحاب کے اہلِ مکہ کی طرف بھیجا کہ میں جنگ کے واسطے نہیں
آیا۔ صرف زیارت کعبہ کے لئے آیا ہوں اور بعد زیارت کعبہ واپس مدینہ منورہ کو چلا جاؤں گا۔
حضرت عثمان جب کفار کے پاس پہنچے تو انہوں نے حضرت عثمان کو کہا کہ تم کعبہ کا طواف کرنا چاہتے
ہو تو کر لو اور واپس چلے جاؤ ۔ انہوں نے جواب دیا۔ میں اکیلا طواف نہیں کروں گا۔ جب
حضرت رسول کریم کریں گے تو میں بھی کروں گا۔ اس قسم کی گفتگو میں قریش نے روک رکھا اور یہ خبر
مشہور ہو گئی کہ حضرت عثمان کو کفار مکہ نے قتل کر دیا اور ممکن ہے کہ ان کی نیت قتل کر دینے کی
ہو ۔ کیونکہ اسی وقت اتنی کفار مسلمانوں پر آ کر شب خون کرنے لگے مگر گرفتار ہو گئے ۔ جب
رض
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار کی اس شرارت اور فساد کی خبر ملی تو آپ نے اپنے اصحاب کو جمع کیا
اور ایک کیکر کے درخت کے نیچے ان سے بیعت لی۔ سب نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان کے

آج 10 میں سے 10 باقی