سُوْرَۃُ النَّصْرِ
حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2
حقائق الفرقان
٤٦٠
سُورَةُ النَّصْرِ
قربان کرنے کا صدق دل سے اقرار کیا۔ اتنے میں حضرت عثمان چند کفار کے ساتھ جو صلح کی شرائط کا
فیصلہ کرنے آئے تھے پہنچ گئے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے باوجود کفار کی شرارتوں کے اور فساد کی
نیتوں اور سخت شرائط پیش کرنے کے انہیں کی پیش کردہ سب باتیں مان کر صلح کر لی۔ جوانی آدمی کے
دمی
کفار
کے حملہ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ وہ بھی چھوڑ دیئے اور ایسی شرطیں مان لیں جس سے کفار کا بڑا
غلبہ اور رعب بظاہر معلوم ہوتا تھا۔ اور مسلمان بہت کمزور اور نیچے دکھائی دیتے تھے۔ چنانچہ ایک شرط
ی تھی کہ اس سال بغیر زیارت کعبہ واپس چلے جائیں ۔
پھر یہ کہ دوسرے سال آئیں۔ دو تین دن سے زیادہ نہ ٹھہریں اور مسلمانوں کے ہتھیار بند
ہوں۔ پھر ایک شرط یہ بھی کی تھی کہ اگر کوئی مسلمان مکہ سے بھاگ کر مدینہ میں چلا آئے تو اہل مکہ کو
واپس کیا جائے ۔ لیکن اگر کوئی شخص مدینہ سے بھاگ کر مکہ میں آجاوے تو اہل مکہ واپس نہ دیں گے۔
ایک شرط یہ بھی تھی کہ اہلِ مکہ میں سے جس قوم کی مرضی ہو۔ اس وقت مسلمانوں کی طرف ہو جائے اور
جس کی مرضی ہو اہل مکہ کے ساتھ رہے اور آئندہ اس کے مطابق قوموں کی باہمی تقسیم رہے۔ چنانچہ
ایک قبیلہ جس کا نام وائل تھا۔ قریش کے عقد و عہد میں ہوا۔ اور خزاعہ اسلامیوں کے طرفدار بن گئے۔
ان شرائط کے بعد پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم بدوں ادائے رسم حج مدینہ کو واپس چلے آئے اور
اسی مقام حدیبیہ پر قربانی ذبح کر دی۔ اس صلح کا نام صلح حدیبیہ ہوا ۔ حدیبیہ سے واپس ہوتے وقت
سورۃ فتح نازل ہوئی۔
جب حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلح حدیبیہ کے بعد واپس مدینہ کو تشریف فرما ہوئے تو
کچھ عرصہ کے بعد کفار مکہ نے عہد و پیمان کو توڑ دیا۔ و
مکہ کے قبائل میں سے بنو بکر اس صلح کے شرائط کے مطابق قریش کے عقد و عہد میں ہوا تھا اور
خزاعہ اسلامیوں کے طرفدار بن گئے تھے۔ بنو بکر اور خزاعہ میں باہم مدت سے جنگ و جدال چلا آتا
تھا۔ اس وقت اسلام کے پھیلنے اور اسلامیوں کے مقابلہ کے نئے شغل نے ان دونوں قوموں کو باہمی
جنگ کرنے سے روک رکھا ہوا تھا۔ اب جبکہ اہلِ مکہ اور اہلِ اسلام کے درمیان صلح ہو گئی ۔ تو اس جنگجو
حقائق الفرقان
٤٦١
سُورَةُ النَّصْرِ
قوم کو نچلا بیٹھنا محال ہو گیا۔ لگے کوئی بہانہ لڑائی کا تلاش کرنے ۔
نوفل بن معاویہ بن نفاثہ الدیلی بنو بکر میں سے ایک نامور سپاہی تھا۔ اس نے خزاعہ قوم پر شبخون
مارا ۔ خزاعہ کے لوگ اس وقت بے خوف و خطر و تیر نام چشمے پر غافل پڑے تھے۔ نوفل کے حملے سے
چونک اٹھے اور لڑائی شروع ہو گئی۔ وہاں کفار مکہ نے پہلے تو ان کی امداد ہتھیاروں سے کی اور جب
اندھیرا ہو گیا تو بنو بکر کے ساتھ شامل ہو گئے ۔ جب بنو بکر کو اہلِ مکہ کی مدد ہو گئی تو خزاعہ قوم کمزور ہوگئی
اور وہ بدیل بن ورقہ خزاعی اور رافع کے گھر میں پناہ گزین ہوئے ۔ مگر خزاعہ بیچارے صبح تک بہت
مارے گئے ۔ صبح کے ہوتے ہی اپنی تباہ حالت کو دیکھ کر وہ بھاگ گئے اور انہوں نے اپنے مامن کو پہنچ
کر عمر و بن سالم خزاعی کو چالیس آدمی کے ساتھ مدینہ کو حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں روانہ
کیا۔ عمرو بن سالم نے عرب کے طریق ورواج کے مطابق اشعار میں اپنا حال حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا۔ خزاعہ صلح نامہ کے مطابق اسلامیوں کی طرفدار قوم تھی اور تمام
کفار مکہ کا ان کے برخلاف سازش کرنا اور ان کو اس طرح سے قتل کرنا دراصل اسی سبب سے تھا۔ ان
واقعات اور سچے اقوال کو سن کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ نُصِرْتَ يَا عَمْرَو بْنَ سَالِمٍ۔
ادھر کفار مکہ کو اپنی کرتوت کا (جیسے ہر ایک گناہ کا نتیجہ افسوس ہوتا ہے ) افسوس ہوا اور پشیمان ہوئے اور
ابوسفیان اپنے رئیس کو اس بدا فعالی کے ثمرات سے بچ رہنے کی تدابیر کے واسطے مدینہ روانہ کیا۔
ابوسفیان کو یقین تھا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو ہماری اس عہد شکنی کی اب تک خبر نہیں ۔ اس خیال پر
اس نے اپنے دل میں ایک چالا کی کی بات سوچی اور آنحضرت سے کہا کہ صلح حدیبیہ کے وقت میں
موجود نہ تھا۔ اس لئے میں چاہتا ہوں کہ آپ عہد سابق کی تجدید کریں۔ اس عہد نامہ کی تاریخ آج
سے شروع ہو اور صلح کی مدت بڑھادی جاوے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کی بد عہدیوں کو بار بار
دیکھ چکے تھے اور خزاعہ کے مقابلہ میں بنو بکر کی امداد خلاف عہد حدیبیہ کی خبر عمرو بن سالم کے ذریعہ پہنچ
چکی تھی ۔ آپ نے ابو سفیان کو جواب دیا کہ کیا تم نے کوئی عہد شکنی کی ہے۔ جو تم عہد کی تجدید چاہتے
ہو۔ ابوسفیان نے کہا۔ معاذ اللہ ایسا نہ ہو۔ کیا ہم ایسے ہیں کہ عہد توڑ ڈالیں گے؟ تب آپ نے فرمایا
حقائق الفرقان
۴۶۲
سُورَةُ النَّصْرِ
الحال سابق عہد و پیمان کو رہنے دو۔ آخرا بو سفیان واپس مکے کو چلا گیا۔
ابوسفیان کے جانے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سفیر مکہ کو بھیجا اور حسب دستور
ملک بلکہ حسب قانون اخلاق کہلا بھیجا کہ یا تو خزاعہ کے مقتولوں کا خون بہا دیدو۔ یا بنو بکر کی حمایت
اور جانبداری سے الگ ہو جاؤ یا حدیبیہ کی صلح کا عہد جو ہمارے اور تمہارے درمیان ہے اسے پھیر دو۔
اہلِ مکہ نے خیال کیا کہ اہلِ اسلام ہمارا کیا بگاڑ سکتے ہیں اور اس نصرت الہی اور امداد خداوندی کو بھول
گئے جو اسلام ہاں سچے اسلام کی ہمیشہ حامی و مددگار ہے۔ انہوں نے صلح کا عہد پھیر دیا۔ قطع عہد اور
ان کی بے ایمانی اور خزاعہ کا بدلہ لینے کے لئے آپ نے مکہ پر چڑھائی کی چنانچہ مکہ فتح ہوا اور اس حملے
میں وہ نرمی اور اخلاقی شریعت کی آپ نے پابندی کی جس کی نظیر دنیا میں مفقود ہے۔ فرمایا جو کوئی
ابوسفیان کے گھر میں گھس جائے اسے امان ۔ جو کوئی مسجد میں چلا جائے اسے امان ۔ غرض مطابق
پیشگوئی مکہ فتح ہوا اور کچھ بڑی خون ریزی نہ ہوئی۔ اور کوئی کافر بجبر مسلمان نہ کیا گیا۔
اس جگہ سارہ والے واقعہ کا بیان کر دینا بھی دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔ اور وہ اس طرح سے ہے کہ
سارہ نام ایک عورت جو کہ مکہ میں رہتی تھی اور خاندان بنی ہاشم کے زیر سایہ پرورش پایا کرتی تھی۔ ان
ایام میں جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے واسطے کوچ کی تیاری کی ۔ آپ کے پاس مدینہ
میں آئی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ کیا تو مسلمان ہو کر مکہ سے بھاگ آئی
ہے۔ اس نے جواب دیا کہ نہیں۔ میں مسلمان ہو کر نہیں آئی ۔ بلکہ بات یہ ہے کہ میں اس وقت محتاج
ہوں اور آپ کا خاندان ہمیشہ میری پرورش کیا کرتا ہے۔ اس واسطے میں آپ کے پاس آئی ہوں
تا کہ مجھے کچھ مالی امداد مل جائے ۔ اس پر آنحضرت نے بعض لوگوں کو فرمایا۔ اور انہوں نے اس کو
کچھ کپڑا اور روپیہ وغیرہ دیا۔ جس کے بعد وہ واپس اپنے وطن کو روانہ ہو گئی ۔ جب روانہ ہونے انہ ہونے لگی تو
خاطب نے جو کہ اصحاب میں سے تھا اس کو دش اور ہم دیئے اور کہا کہ میں تجھے ایک خط دیتا ہوں ۔ یہ خط
اہلِ مکہ کو دے دینا۔ اس بات کو اس نے قبول کیا اور وہ خط بھی لے گئی ۔ اس خط میں حاطب نے
اہل مکہ کو خبر کی تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ پر چڑھائی کا ارادہ کیا ہے۔ تم ہوشیار ہو جاؤ۔ وہ
حقائق الفرقان
۴۶۳
سُورَةُ النَّصْرِ
عورت ہنوز مدینہ سے روانہ ہی ہوئی تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بذریعہ وحی الہی خبر مل گئی کہ وہ
ایک خط لے کر گئی ہے۔ چنانچہ آپ نے اسی وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بمعہ عمار اور ایک جماعت
کے روانہ کر دیا کہ اس کو پکڑ کر اس سے خط لے لیں۔ اور اگر نہ دے تو اسے ماریں۔ چنانچہ اس
جماعت نے اس کو راہ میں جا پکڑا ۔ اس نے انکار کیا اور قسم کھائی کہ میرے پاس کوئی خط نہیں۔ جس پر
حضرت علی نے تلوار کھینچ لی اور کہا کہ ہم کو جھوٹ نہیں کہا گیا۔ بذریعہ وحی الہی کے خبر ملی ہے۔ خط ضرور
تیرے پاس ہے۔ تلوار کے ڈر سے اس نے خط اپنے سر کے بالوں میں سے نکال دیا۔ جب خط آ گیا
اور معلوم ہوا کہ وہ حاطب کی طرف سے ہے تو حاطب بلایا گیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
سے پوچھا کہ یہ تو نے کیا کیا۔ اس نے کہا مجھے خدا کی قسم ہے کہ جب سے میں ایمان لایا ہوں ۔ کبھی
کا فرنہیں ہوا۔ بات صرف اتنی ہے کہ مکہ میں میرے قبائل کا کوئی حامی اور خبر گیر نہیں ۔ میں نے اس خط
سے صرف یہ فائدہ حاصل کرنا چاہا تھا کہ کفار میرے قبائل کو دکھ نہ دیں ۔ حضرت عمرؓ نے چاہا کہ حاطب حاد
کو قتل کر دیں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا اور فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے اصحاب بدر پر خوشنودی
کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کرو جو چاہو۔ میں نے تمہیں بخش دیا۔
اس سورہ شریف کی تفسیر میں کئی ایک روایات اس قسم کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے بعض صحابہ کرام نے اس سورۃ کے نزول کو سن کر یقین کیا کہ
اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کام اس دنیا پر جو تھا وہ ختم ہو چکا ہے۔ اور وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے
محبوب حقیقی کے ساتھ وصالِ دائمی حاصل فرماویں۔ چنانچہ ایک حدیث جس میں حضرت فاطمہ رضی اللہ
عنہا کے رونے اور پھر ہنسنے کا ذکر ہے گزشتہ پرچوں میں بیان کی جا چکی ہے۔ رونے کی وجہ یہ تھی کہ
بیوی فاطمہ کو آنحضرت نے بتلایا کہ اب میری وفات کا وقت قریب ہے۔ پھر ہنسنے کی وجہ یہ ہوئی کہ
آپ نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو یہ بتلایا کہ میرے بعد میرے اہل بیت میں سے سب سے پہلے
میرے ساتھ ملنے والی تو ہے چنانچہ آنحضرت کی وفات کے صرف چھ ماہ بعد حضرت فاطمہ نے وفات
پائی تھی۔ ایک روایت سے جو حضرت ام حبیبہ سے ہے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس سورہ شریف کے
حقائق الفرقان
۴۶۴
سُورَةُ النَّصْرِ
نازل ہونے پر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر دی گئی تھی کہ آپ کی عمر حضرت عیسی کی عمر
سے نصف ہے اور حضرت عیسی کی عمر ایک سو بیس سال تھی ۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اس سورہ شریف کے وقت اس امر کے اشارہ کو سمجھ لیا تھا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وقت وفات قریب آ گیا ہے۔
حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ میں امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے
زمانے میں ابھی بچہ ہی تھا۔ مگر جب کوئی مجلس شورای قائم ہوتی اور بڑے بڑے اصحاب جو اہلِ بدر
تھے جمع کئے جاتے تو حضرت عمرؓ مجھے بھی اس مجلس میں بلاتے ۔ میری عمر کے لڑکے کا ایسی اہم مجلس میں
بلا یا جانا شائد کسی کو ناپسند ہوا ہو گا کہ کسی نے کہا کہ یہ لڑکا ہمارے بیٹوں کی عمر کے برابر ہے اور ہمارے
ساتھ مجلس شورای میں بیٹھتا ہے۔ مگر حضرت عمرؓ نے جواب دیا کہ تم کیا جانتے ہو کہ یہ کون ہے۔ اس
کے بعد جب پھر ایسا ہی کسی مجلس کا موقع ہوا اور سب بلائے گئے تو حضرت عمرؓ نے مجھے بھی بلایا اور میں
دل میں سمجھ گیا کہ آج کچھ بات ضرور ہے چنانچہ جب سب جمع ہو گئے تو حضرت عمر نے اول دوسروں کو
مخاطب کر کے فرمایا کہ سورۂ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ کے متعلق تم کیا کہتے ہو۔ بعض نے کہا کہ اس
میں ہم کو حکم دیا گیا ہے کہ حمد و استغفار کریں ۔ بعض نے کہا کہ اس میں فتح و نصرت ہم کو دی گئی ہے۔ اور
بعض خاموش رہے۔ تب حضرت عمرؓ نے مجھ سے پوچھا پوچھا کہ تم کیا کہتے ہو۔ کیا یہی صحیح ہے۔ میں نے کہا
نہیں۔ بلکہ میں یہ جانتا ہوں کہ اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جتلایا گیا ہے کہ اب آپ کی
وفات کا وقت قریب ہے۔ اب حمد و استغفار کرو۔ حضرت عمر نے فرمایا مجھے بھی یہی معلوم ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اس سورہ شریف کے نزول کے بعد آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم رکوع و سجود میں یہ دعا بہت پڑھتے تھے ۔ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ اسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ
كُلِّ ذَنْبٍ وَاتُوْبُ اِلَيْهِ ۔ اور ایک روایت میں یہ بھی آیا ہے کہ اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اٹھتے بیٹھتے ، آتے جاتے ، ہر وقت سُبْحَانَ الله وَ بِحَمْدِہ کہتے اور فرماتے کہ مجھے ایسا کہنے کے واسطے حکم
دیا گیا ہے۔ اور اس سورۃ کو پڑھتے ۔
حقائق الفرقان
۴۶۵
سُورَةُ النَّصْرِ
غرض بہت سی روایات سے یہ امر ظاہر ہے کہ اس سورہ شریف کے نزول کے بعد آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے بعض احباب نے اس بات کو بخوبی سمجھ لیا تھا کہ چونکہ تبلیغ کا کام
اپنے کمال کو پہنچ چکا ہے اور فتح و نصرت کا وقت آ گیا ہے۔ اور اب قو میں فوج در فوج داخل ہونے
والی ہیں ۔ تو اب وہ وقت آ گیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس جہان فانی کو چھوڑ کر واصل
باللہ ہو جاویں۔
افواج : جس سال یہ سورۃ نازل ہوئی۔ اس سال بہت سی قو بہت سی قو میں فوج در فوج اسلام میں داخل
ہوئیں ۔ کیونکہ مکہ فتح ہو گیا تھا اور کفار کے سرغنہ سب ہلاک ہو چکے تھے۔ اور کوئی رکاوٹ اب باقی نہ
رہی تھی اور اسلام کی سچی اور راحت بخش تعلیم نے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہوا تھا۔ صرف چند شریر
لوگوں کی شرارت کا خوف درمیان میں تھا۔ کیونکہ وہ زمانہ امن کا نہ تھا۔ اور ہر ایک کو اپنی جان اور مال کا
خطرہ رہتا تھا۔ بالخصوص غرباء امراء کے بہت ہی زیر اثر تھے۔ اور ان سے خوف کھاتے تھے۔ جب
بڑے بڑے کفار ہلاک ہو گئے اور ان کے زور اور طاقت کی چاردیواری خاک میں مل گئی۔ تو لوگوں
کے دل سیلاب کی طرح اسلام کی طرف جھکے اور قبائل کے قبائل یک دفعہ اسلام میں داخل ہو گئے۔
چنانچہ بنی اسد اور قریظہ اور بنی حرہ اور بنی التبکا اور بنی الکنانہ اور بنی ہلال اور بلغاء اور نجب اور دارم اور
دوسرے قبائل تمیم اور قبائل عبد القیس اور بنی طی اور اہل یمن و شام و عراق وغیرہ کے اطراف واکناف
سے لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر مشرف باسلام ہوئے اور بہت جلد تمام
جزیرہ نمائے عرب اسلام میں داخل ہو گیا۔ اور جملہ قبائل عرب میں کوئی شخص ایسا باقی نہ رہا۔ جس نے
اظہار اسلام نہ کیا ہو۔
اہل یمن۔ ایک روایت میں ہے کہ اس سورہ شریف میں الناس سے مراد اہل یمن ہیں ۔ حضرت
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ سورۃ نازل ہوئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا اللهُ أَكْبَرُ جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَ الْفَتْحُ وَجَاءَ أَهْلُ الْيَمَنِ قَوْمٌ رَقِيقَةٌ قُلُوبُهُمْ - الْإِيْمَانُ
يَمَانٍ وَ الفِقْهُ يَمَانٍ وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَّةٌ وَقَالَ أَجِدُ نَفَسَ رَبِّكُمْ مِنْ قِبَلِ الْيَمَنِ اللَّهُ أَكْبَرُ -
حقائق الفرقان
٤٦٦
سُورَةُ النَّصْرِ
اللہ تعالیٰ کی نصرت اور فتح آئی۔ اور اہلِ یمن آئے ۔ اہلِ یمن ایک قوم ہے جن کے دل نرم ہیں اور
اہلِ یمن اہلِ ایمان اور اہلِ فقہ اور اہلِ حکمت ہیں اور فرمایا کہ مجھے یمن کی طرف سے تمہارے رب کی
خوشبو آتی ہے۔ یعنی اہل یمن اہل اللہ ہیں ۔ اہلِ یمن اس سورہ شریف کے نزول کے بعد ایمان لائے
تھے۔
تسبیح تحمید و استغفار : اس میں اول تسبیح کا حکم ہے پھر تحمید کا۔ اور پھر استغفار کا۔ اس ترتیب
میں یہ حکمت معلوم ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات دو قسم پر ہیں ۔ ایک صفات سلبیہ اور دوم
صفات ثبویہ صفات سلبیہ وہ ہیں۔ جو اللہ تعالیٰ کا تمام نقائص سے پاک اور منزہ ہونا اور اعلیٰ و برتر ہونا
ظاہر کرتی ہیں۔ سلبیہ کے معنے ہیں سلب کر نیوالی ، کھینچنے والی ۔ اور صفات ثبویہ وہ ہیں۔ جو اللہ تعالیٰ کے
اکرام اور عزت اور بلندی کا اظہار کرتی ہیں۔ اس ترتیب میں صفات سلبیہ کا پہلے ذکر کیا گیا ہے۔ اور
صفات ثبویہ کو ان کے بعد لیا گیا ہے۔ تسبیح اللہ تعالیٰ کی جلالی صفات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ وہ تمام
بدیوں سے منزہ اور بے عیب اور پاک ذات ہے۔ تم بھی اس کی تسبیح کرو۔ یعنی اس کا مقدس اور پاک
ہونا بیان کرو۔ اور اس کی تحمید کرو کہ وہ تمام حمد کا مالک ہے اور سچی تعریف اسی کے لائق ہے۔ اس کے
بعد استغفار ہے جو کہ انسان کو اپنے قصور نفس اور کمزوری کی طرف توجہ دلاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی بخشش
کی طرف انسان کو کھینچتا ہے کہ اس کے سوائے انسان کا گزارہ نہیں اور انسان کے نفس کو کامل کرنے
والی وہی ذات پاک ہے۔ جس کے ساتھ سچے اور خالص تعلق کے ذریعہ سے انسان بدیوں سے نجات
پاسکتا ہے اور نیکیوں کے حصول کی اس کو توفیق ملتی ہے۔
دِينِ الله: وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا اور تو نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ
دین اللہ میں فوج در فوج داخل ہوتے۔ اس جگہ دین اللہ سے مراد دین اسلام ہے جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم دنیا میں لائے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تبلیغ کا منشاء یہی تھا کہ مخلوق الہی دین اللہ میں
داخل ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے اور قرآن شریف کے کلام الہی ہونے پر ایمان
لاوے اور شعار اسلامی نماز روزہ حج ، زکوۃ کی پابند ہو۔ چنانچہ جب تک یہ سب کچھ ہو نہ لیا۔ لوگوں کا
حقائق الفرقان
سُورَةُ النَّصْرِ
دین اللہ میں داخل ہونا تسلیم نہ کیا گیا۔
قرآن شریف میں اور جگہ دین کے معنوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ فرمایا ہے۔ اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ
الله الإِسْلَامُ (آل عمران : ۲۰) اللہ تعالیٰ کے حضور میں مقبول دین تو صرف اسلام ہی ہے۔ اور فرمایا
وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ ( آل عمران : ۸۶) اور جو شخص اسلام کے سوائے اور
کوئی دین چاہے گا۔ وہ ہرگز قبول نہ ہوگا۔ تعجب ہے کہ باوجود ایسی صریح آیات کے ہوتے اس زمانہ
میں ڈاکٹر عبد الحکیم خاں جیسوں کی عقل ایسی ماری گئی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایمان لانا اور قرآن شریف پر عمل کرنا کچھ ضروری نہیں اور نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ وغیرہ کی پابندی کی
کوئی حاجت نہیں اور اسلام میں داخل ہونا ایک بے فائدہ امر ہے۔ صرف اللہ کو مان لو کہ وہ ہے اور
اچھے اچھے کام کرو جو تمہاری نگاہ میں اچھے ہوں (خواہ نیوگ ہی کیوں نہ ہو ) تو بس نجات پا جاؤ گے۔
لفظ دین کے واسطے اور الفاظ بھی قرآن شریف میں آئے ہیں ۔ جیسا کہ ایمان ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے فَأَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِيهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِينَ
(الذاریات: ۳۷۳۶) ہم نے وقت عذاب مومنوں کو وہاں سے نکال دیا اور اس میں مسلمانوں کا
صرف ایک ہی گھر ملا۔ اور صراط جیسا کہ فرمایا ہے۔ صِرَاطِ اللهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمُوتِ وَ مَا فِي
الْأَرْضِ (الشوری: راہ ۵۴) اللہ کی وہ اللہ کہ آسمان وزمین میں جو کچھ ہے۔ سب اُسی کا ہے اور
ایسا ہی دین کے واسطے اور بھی نام ہیں ۔ جیسا کہ كَلِمَةُ الله اور نور اور ھدی اور عُروہ اور حبل اور
صِبْغَةُ الله اور فطرة الله ۔
فضائل سورۃ النصر : حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ سب سے آخر جو سورۃ بہ تمام و کمال اور
پوری اتری وہ یہی سورہ النصر ہے۔ اس کے بعد کوئی پوری سورۃ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل
نہیں ہوئی ۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ یہ سورۃ ہے کہ یہ سورۃ ربع القرآن ن ہے۔ یعنی قرآن شریف کی چوتھائی
کے برابر ہے۔ یہ فضیلت بلحاظ اس شاندار پیشگوئی کے معلوم ہوتی ہے جس پر وہ مشتمل ہے اور بلحاظ
لے اُس اللہ کی راہ کی طرف کہ اُسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے۔
حقائق الفرقان
٤٦٨
سُورَةُ النَّصْرِ
ان احکام تسبیح اور تحمید اور استغفار کے ہے جو کہ انسان کو اپنے کمال پر پہنچانے کے واسطے کمال درجہ
کے ہتھیار ہیں ۔ اسی سورہ شریفہ نے کفار مکہ کو باوجود ایسی سخت بغاوتوں اور سرکشیوں کے اور
اذیت رسانیوں کے فتح مکہ کے وقت ہر طرح کے عذاب سے بچالیا۔ اور آنحضرت نے اپنے
خلق عظیم کے ساتھ سب کو معاف کر دیا اور فرما یالا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ۔ بلکہ ان کے گنا ہوں
کے واسطے خدا تعالیٰ کے حضور میں معافی چاہی ۔ کیونکہ اَسْتَغْفِرُ اللہ کا لفظ اسی امر کی طرف اشارہ
کرتا ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کے حضور میں گناہ گاروں کے واسطے شفاعت کریں اور ان کو عذاب میں
گرنے سے بچاویں۔
نئی فوجیں : یہ اللہ تعالیٰ کی فتح و نصرت کا وعدہ اور قوموں کے فوج در فوج اسلام میں داخل
ہونے کی پیشگوئی جو اس سورہ شریف میں کی گئی ہے۔ اگر چہ اس کے پورا ہونے کا ابتدا آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوا۔ تاہم چونکہ مذہب اسلام ہمیشہ کے واسطے ہے۔ اس واسطے ظلی طور
پر جب کبھی ضرورت ہو یہ وعدہ پورا ہوتا ہے۔ چنانچہ اس زمانہ میں بھی جبکہ اسلام بہت ضعیف ہے۔
خدا تعالیٰ نے اپنے ایک فرستادہ کے ذریعہ سے یہ خوشخبری دوبارہ سنائی ہے کہ اس کی طرف سے اسلام
کے واسطے فتح و نصرت کا وقت پھر آ گیا ہے۔ اور لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہوں گے اور پھر
اسلامیوں میں وہی روحانیت پھونکی جائے گی۔ مبارک ہیں وہ جو تکبر نہ کریں اور خدا کے کام کی عزت
کریں تا کہ ان کے واسطے بھی عزت ہو ۔ اے خدا ہمارے گناہوں کو بخش اور اپنے وعدوں کو پورا کر کہ
تو سچے وعدوں والا ہے۔ اسلام کی عزت کو دنیا میں قائم کر دے اور اسلام کے دشمنوں کو ذلیل اور پست
اور ہلاک کر دے خواہ وہ اندرونی ہوں یا بیرونی ۔ کیونکہ اب تیری قدرت نمائی کا وقت ہے اور تو بڑی
طاقتوں والا خدا ہے۔ آمین ثم آمین ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۸۰ تا ۳۸۳)
یہ ایک مختصر اور چھوٹی سی سورۃ (النصر) قرآن شریف کے آخری حصہ میں ہے۔ مسلمانوں کے
بچے علی العموم نمازوں میں اسے پڑھتے ہیں۔ اس پر نظر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو راضی
حقائق الفرقان
٤٦٩
سُورَةُ النَّصْرِ
کرنے اور اس کی جناب میں قدم صدق پیدا کرنے کے لئے اور اپنی عزت و آبرو کو دنیا و آخرت میں
بڑھانے کے واسطے انسان کو مختلف اوقات میں مختلف موقعے ملتے ہیں ۔ ایک وہ وقت ہوتا ہے کہ جب
دنیا میں اندھیر ہوتا ہے اور ہر قسم کی غلطیاں اور غلط کاریاں پھیلی ہوئی ہوتی ہیں۔ خدا کی ذات پر
شکوک ، اسماء الہیہ میں شبہات ، افعال اللہ سے بے اعتنائی اور مسابقت فی الخیرات میں غفلت پھیل
جاتی ہے اور ساری دنیا پر غفلت کی تاریکی چھا جاتی ہے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا
کوئی برگزیدہ بندہ اہل دنیا کو خواب غفلت سے بیدار کرنے اور اپنے مولیٰ کی عظمت و جبروت
دکھانے ، اسماء الہیہ وافعال اللہ سے آگاہی بخشنے کے واسطے آتا ہے تو ایک کمزور انسان تو ساری
دنیا کو دیکھتا ہے کہ کس رنگ میں رنگین اور کسی دھن میں لگی ہوئی ہے اور اس مامور کی طرف دیکھتا
ہے کہ وہ سب سے الگ اور سب کے خلاف کہتا ہے گل دنیا کے چال چلن پر اعتراض کرتا ہے۔ نہ
کسی کے عقائد کی پرواہ کرتا ہے۔ نہ اعمال کا لحاظ ۔ صاف کہتا ہے کہ تم بے ایمان ہو اور نہ صرف تم
بلکہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ ( الروم : ۴۲) سارے دریاؤں، جنگلوں، بیابانوں، ، بیابانوں، پہاڑوں اور
سمندروں اور جزائر ، اور جزائر ، غرض ہر حصہ دنیا پر فساد مچا ہوا ہے۔ تمہارے عقائد صحیح نہیں ، اعمال د اعمال درست نہیں ،
علم بودے ہیں، اعمال ناپسند ہیں ۔ قومی اللہ تعالیٰ سے دُور ہو کر کمزور ہو چکے ہیں۔ کیوں؟
بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ (الروم : ۴۲) تمہاری اپنی ہی کرتوتوں سے۔ پھر کہتا ہے۔ دیکھو میں
ایک ہی شخص ہوں اور اس لئے آیا ہوں کہ لِيُذِيقَهُمْ بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا ( الروم:۴۲) لوگوں کو ان
کی بدکرتوتوں کا مزہ چکھا دیا جاوے۔ بہت سی مخلوق اس وقت ایسی ہوتی ہے کہ ان کے عدم اور وجود کو
برابر سمجھتی ہے۔ اور بہت سے ایسے ہوتے ہیں کہ بالکل غفلت ہی میں ہوتے ہیں۔ انہیں کچھ معلوم
نہیں ہوتا کہ کیا ہو رہا ہے؟ اور کچھ مقابلہ و انکار پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور کچھ ایسے ہوتے ہیں۔ جن
میں اللہ تعالیٰ اپنی عظمت و جبروت دکھانا چاہتا ہے۔ وہ ان لوگوں کے مقابلہ میں جو مال و دولت ، کنبہ
اور دوستوں کے لحاظ سے بہت ہی کمزور اور ضعیف ہوتے ہیں۔ بڑے بڑے رؤسا اور اہل تدبیر
لوگوں کے مقابلہ میں ان کی کچھ ہستی ہی نہیں ہوتی ۔ یہ اس مامور کے ساتھ ہو لیتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا
حقائق الفرقان
٤٧٠
سُورَةُ النَّصْرِ
ہے؟ یعنی ضعفاء سب سے پہلے ماننے والے کیوں ہوتے ہیں؟ اس لئے کہ اگر وہ اہلِ دول مان لیں ۔
تو ممکن ہے خود ہی کہہ دیں کہ ہمارے ایمان لانے کا نتیجہ کیا ہوا؟ دولت کو دیکھتے ہیں۔ املاک پر نگاہ
کرتے ہیں۔ اپنے اعوان و انصار کو دیکھتے ہیں تو ہر بات میں اپنے آپ کو کمال تک پہنچا ہوا دیکھتے
ہیں۔ اس لئے خدا کی عظمت و جبروت اور ربوبیت کا ان کو علم نہیں آ سکتا۔ لیکن جب ان ضعفاء کو جو
دنیوی اور مادی اسباب کے لحاظ سے تباہ ہونے کے قابل ہوں ۔ عظیم الشان انسان بنا دے اور ان
رؤسا اور اہلِ ڈول کو ان کے سامنے تباہ اور ہلاک کر دے تو اس کی عظمت و جلال کی چمکا ر صاف نظر آتی
ہے۔ غرض یہ سر ہوتا ہے کہ اوّل ضعفاء ہی ایمان لاتے ہیں ۔ اس ڈبدا کے وقت جبکہ ہر طرف سے
شور مخالفت بلند ہوتا ہے خصوصا بڑے لوگ سخت مخالفت پر اٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔ کچھ آدمی ہوتے ہیں
جن کو اللہ تعالی اپنے فضل سے چن لیتا ہے اور وہ اس راست باز کی اطاعت کو نجات کے لئے غنیمت
اور مرنے کے بعد قرب الہی کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور بہت سے مخالفت کے لئے اٹھتے ہیں۔ جو اپنی
مخالفت کو انتہا تک پہنچاتے ہیں۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور مدد آ جاتی ہے۔ اور زمین سے
آسمان سے، دائیں سے بائیں سے ، غرض ہر طرف سے نصرت آتی ہے اور ایک جماعت تیار ہونے
لگتی ہے۔ اس وقت وہ لوگ جو بالکل غفلت میں ہوتے ہیں ۔ اور وہ بھی جو پہلے عدم وجود مساوی سمجھتے
ہیں آ آ کر شامل ہونے لگتے ہیں۔ وہ لوگ جو سب سے پہلے ضعف و ناتوانی اور مخالفت شدیدہ کی
حالت میں آ کر شریک ہوتے ہیں۔ ان کا نام سابقین ، اولین ، مہاجرین اور انصار رکھا گیا۔ مگر ایسے
فتوحات اور نصرتوں کے وقت جو آ کر شریک ہوئے۔ ان کا نام ناس رکھا ہے۔ یادرکھو جو پودا اللہ تعالیٰ
لگاتا ہے اس کی حفاظت بھی فرماتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ دنیا کو اپنا پھل دینے لگتا ہے۔ لیکن جو پودا احکم
الحاکمین کے خلاف اس کے منشاء کے موافق نہ ہو۔ اس کی خواہ کتنی ہی حفاظت کی جاوے۔ وہ آخر
خشک ہو کر تباہ ہو جاتا ہے اور ایندھن کی جگہ جلایا جاتا ہے۔ پس وہ لوگ بہت ہی خوش قسمت ہیں جن
کو عاقبت اندیشی کا فضل عطا کیا جاتا ہے۔
اس سورہ شریف میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے انجام کو ظاہر کر کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَسَبِّحْ
حقائق الفرقان
۴۷۱
سُورَةُ النَّصْرِ
بِحَمْدِ رَبِّكَ - اللہ کی تسبیح کرو، اس کی ستائش اور حمد کرو اور اس سے حفاظت طلب کرو۔ استغفار یا
حفاظت النبی طلب کرنا ایک عظیم الشان سر ہے۔ انسان کی عقل تمام ذرات عالم کی محیط نہیں ہو سکتی ۔
اگر وہ موجودہ ضروریات کو سمجھ بھی لے تو آئندہ کے لئے کوئی فتوی نہیں دے سکتی ۔ اس وقت ہم کپڑے
پہنے کھڑے ہیں۔ لیکن اگر اللہ تعالیٰ ہی کی حفاظت اور فضل کے نیچے نہ ہوں اور محرقہ ہو جاوے تو یہ
کپڑے جو اس وقت آرام دہ اور خوش آئند معلوم ہوتے ہیں ناگوار خاطر ہو کر موذی اور مخالف طبع ہو
جاویں اور وبال جان سمجھ کر ان کو اتار دیا جاوے۔ پس انسان کے علم کی تو یہ حد اور غایت ہے۔ ایک
وقت ایک چیز کو ضروری سمجھتا ہے اور دوسرے وقت اُسے غیر ضروری قرار دیتا ہے۔ اگر اسے یہ علم ہو کہ
سال کے بعد اسے کیا ضرورت ہو گی ؟ مرنے کے بعد کیا ضرورتیں پیش آئیں گی؟ تو البتہ کہہ سکتے ہیں
کہ وہ بہت کچھ انتظام کرلے۔ لیکن جبکہ قدم قدم پر اپنی لاعلمی کے باعث ٹھوکریں کھاتا ہے۔ پھر
حفاظت الہی کی ضرورت نہ سمجھنا کیسی نادانی اور حماقت ہے۔ یہ صرف علم ہی تک بات محدود نہیں رہتی ۔
دوسرا مرحلہ تصرفات عالم کا ہے۔ وہ اس کو مطلق نہیں۔ ایک ذرہ پر اسے کوئی تصرف واختیار نہیں ۔ غرض
ایک بے علمی اور بے بسی تو ساتھ تھی ہی۔ پھر بد عملیاں ظلمت کا موجب ہو جاتی ہیں۔
انسان جب اولاً گناہ کرتا ہے تو ابتدا میں دل پر غین ہوتا ہے پھر وہ امر بڑھ جاتا ہے۔ اور دین
کہلاتا ہے اس کے بعد مہر لگ جاتی ہے۔ یہ چھا پا مضبوط ہو جاتا ہے۔ قفل لگ جاتا ہے۔ پھر یہاں
تک نوبت پہنچتی ہے کہ بدی سے پیار اور نیکی سے نفرت کرتا ہے خیر کی تحریک ہی قلب سے اٹھ جاتی
ہے اس کا ظہور ایسا ہوتا ہے کہ خیر و برکت والی جانوں سے نفرت ہو جاتی ہے۔ یا تو ان کے حضور آنے
ہی کا موقع نہیں ملتا۔ یا موقع تو ملتا ہے لیکن انتفاع کی توفیق نہیں پاتا۔ رفتہ رفتہ اللہ سے بعد ، ملائکہ سے
دوری اور پھر وہ لوگ جن کا تعلق ملائکہ سے ہوتا ہے ان سے بعد ہو کر کٹ جاتا ہے۔ اس لئے ہر ایک
عقلمند کا فرض ہے کہ وہ تو بہ کرے اور غور کرے۔
ہم نے بہت سے مریض ایسے دیکھے ہیں جن کو میٹھا تلخ معلوم دیتا ہے اور تلخ چیزیں لذیذ معلوم
ہوتی ہیں ۔ کسی نے مجھ سے ملل نسخہ مانگا۔ میں نے اسے مصبر ، کچلہ ، شہد ملا کر دیا۔ اس نے کہا کہ