سُوْرَۃُ اللَّھَبِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۴۷۴
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
سُورَةُ اللَّهَبِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
اس اللہ کے نام کی برکت سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جو ہر قسم کے لہب وہلاکت سے
بچانے والا نیک و بد کوشش کا نتیجہ دینے والا ہے۔
۲ تا ۵- تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَ تَبَّ مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَ مَا
كسَبَ - سَيَصْلَى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ فِي جِيدِهَا
حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ -
ترجمے ۔ ہلاک ہوویں ہر دو ہاتھ ابی لہب کے اور ہلاک ہوا وہ نہ کفایت کیا اس سے اس کے مال اور
اس کی کمائی نے وہ جلد داخل ہو گا آگ میں جو شعلہ والی ہے اور اس کی جو رواٹھانے والی لکڑیوں کی اس
کی گردن میں رسی ہے بٹی ہوئی ۔
تفسیر ۔
عربی تفسیر سے با محاورہ ترجمہ : اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ اس سورۃ شریف کو
شروع کیا جاتا ہے۔ وہ اللہ جو سب کی پرورش کرتا ہے اور محنت کر نیوالے کو اس کی محنت کا پھل دیتا
ہے۔ ابولہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہوں جن کے ساتھ وہ بدی کے کام کرتا ہے اور وہ تو ہلاک شدہ
انسان ہے کیونکہ ایسے بد عمل اسے کب تک مہلت دیں گے ۔ وہ سب مال جو اس کے پاس ہے اور
سب کچھ جو اس نے کمایا ہے۔ ان میں سے کوئی شے وقت عذاب کام نہ آئے گی ۔ وقت قریب آتا
ہے کہ وہ آگ میں ڈالا جائے گا اور یہی حال اس کی عورت کا ہوگا۔ جو لکڑیوں کے گٹھے اٹھایا کرتی
ہے۔ اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسی ہے۔
اس سورہ شریف کا نام سورۂ تبت ہے اور اس کو سورہ ابی لہب بھی کہتے ہیں ۔ یہ سورۃ مکہ معظمہ میں
حقائق الفرقان
۴۷۵
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
۲
اتری ہے۔اس سورۃ میں بسم اللہ کے بعد پانچ آیتیں اور بین کلمات اور اس کلمات اور اکیا سی حروف ہیں ۔
تشریح و معانی الفاظ : تَبَّتْ - ہلاک باد نابود بود نابود ہو جائیں ۔ یہ لفظ تباب سے مشتق
ہے۔ تباب کے معنے ہیں ہلاکت۔ عرب میں ایک محاورہ ہے شابة ام تابہ اسی معنی میں یہ لفظ قرآن
شریف میں اور جگہ بھی آیا ہے ۔ قال الله تعالى وَمَا كَيْدُ فِرْعَوْنَ إِلَّا فِي تَبَابِ ( المومن : ۳۸)
فرعون کی تدابیر کا نتیجہ اُن کے حق میں سوائے ہلاکت کے اور کچھ نہیں۔ کا فر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔
اس کی تمام تدابیر ضائع جاتی ہیں۔ تبت کے دوسرے معنے نقصان اور گھاٹے ہیں۔ فتح البیان میں
تبت کے معنے خَسِرَت وَ خابَتْ وَ ضَلَّتْ لکھا ہے یعنی گھاٹے میں پڑا اور نامراد ہوا اور گمراہ ہوا۔
قرآن شریف میں کفار کے حق میں ہے۔ وَمَا زَادُوهُمْ غَيْرَ تَثبیب (هود : ۱۰۲ ) ان کو کچھ زیادہ
نہ ملا۔ یعنی کچھ فائدہ نہیں ۔ صرف نقصان ہی ہوا۔ غرض تبت کے دو معنے ہیں۔ ہلاکت اور نقصان اور
گھاٹا اور مال ہر دو معنوں کا ایک ہی ہے۔ تباہی ، ناکامی اور نامرادی۔
یدا : ہر دو دست ۔ دونوں ہاتھ ۔ یذ کا تثنیہ ہے۔ ید کے معنے ایک ہاتھ ۔ یدا کے معنے دو ہاتھ۔
آیدی کے معنے بہت ہاتھ ۔ تبت یدا کے معنے دونوں ہاتھ ہلاک ہوں۔ آئی لھب ۔ کفار مکہ کے
اکابر میں سے ایک شخص تھا۔ رشتہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چا تھا۔ ابی لہب اس کی کنیت تھی
اور
اور اس کا اصل نام عبد العزبی تھا۔ عرب میں ہر شخص کو بہ سبب عزت کے کنیت سے بلاتے تھے۔
اصل نام کی بجائے اکثر لوگ کنیت کے ساتھ زیادہ معروف ہوتے تھے ۔ لھب کے معنے ہیں شعلہ
اور آب کے معنے باپ ۔ آئی لھب کے معنے ہوئے شعلہ کا باپ۔ بعض کا قول ہے کہ اس نے تکبر
کے طور پر اپنے لئے یہ کنیت پسند کی تھی۔ ابولہب اس واسطے بھی اسے کہتے تھے کہ اس کا چہرہ بہت
سرخ تھا۔
شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہایت عداوت رکھتا تھا۔ اور عداوت کی وجہ سوائے
اس کے نہ تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم توحید کا وعظ فرماتے تھے۔ اور یہ بت پرست تھا۔ رات دن
حضرت کو تکلیف دینے کے درپے رہتا تھا۔ جو لوگ باہر سے آتے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملنا
حقائق الفرقان
٤٧٦
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
چاہتے ۔ ان کو آگے جا کر راستہ ہی میں ملتا ۔ اور بڑے تکلف اور تکبر کے ساتھ باتیں کرتا ہوا ان کو
سمجھا تا کہ دیکھو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) مجنون ہے۔ ہم اس کے چا ہیں۔ وہ ہمارا بیٹا ہی ہے۔ ہم اس کا
علاج کر رہے ہیں ۔ تم اس کے پاس مت جاؤ۔ بعض کو کہتا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر کسی نے جادو کیا
ہوا ہے۔ ایسے جادوزدہ شخص کے پاس جا کر تم کیا لو گے۔ بہتر ہے کہ یہیں سے واپس چلے جاؤ۔ چنانچہ
اس طرح کی باتیں بنا بنا کر لوگوں کو واپس کرنے کی کوشش کرتا رہتا ۔ بعض بد قسمت اس کا کہنا مان لیتے
اور واپس چلے جاتے ۔ اور جو لوگ زیادہ ہوشیار ہوتے ۔ وہ تو کہتے کہ ہم تو اس کو ملنے کے واسطے آئے
ہیں۔ کچھ ہی ہو ۔ اب تو ملاقات کر کے ہی واپس جا ہی واپس جائیں گے۔ ایسے لوگوں پر خفا ہوتا اور پھر جھنجھلا کر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا۔ اور بعض کے کانوں میں روئی ڈال دیتا کہ اچھا تم ضرور جانا
چاہتے ہو تو جاؤ مگر اس کی باتیں نہ سننا کیونکہ اس کی باتوں میں ایک جادو ہے وہ تم پر اثر کر جائے گا تو تم
بھی اس کے ساتھ شامل ہو جاؤ گے۔ چنانچہ ایک صحابی کے ساتھ ایسا ہی کیا اور اس کے ساتھ ایک آدمی
بھی لگایا کہ جلد اس کو واپس لے آنا۔ زیادہ دیر تک وہاں بیٹھنے نہ دینا۔ ورنہ ( نعوذ باللہ ) خراب ہو
جائے گا۔ مگر وہ خدا کا بندہ ہوشیار آدمی تھا۔ اس نے تھوڑی دور جا کر اس آدمی کو واپس کر دیا کہ تم جاؤ۔ میں
خودا اپنا راستہ تلاش کرلوں گا۔ اور روٹی کو کانوں میں سے نکال کر پھینک دیا۔ ربیعہ بن عباد سے روایت ہے
وہ کہتا ہے۔ میں نے ایک دفعہ ۔۔۔۔ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتدائے زمانۂ رسالت
میں دیکھا کہ آپ سوق ذی المجاز میں کہہ رہے تھے۔ اے لوگو! تم لا اله الا اللہ کہو تو تم اپنی مراد کو پہنچ
جاؤ گے۔ بہت سے لوگ آپ کے پاس جمع تھے اور آپ کا وعظ سن رہے تھے۔ آپ کے پیچھے ایک
شخص سرخ چہرے والا اور احول لوگوں کو بہکاتا تھا کہ یہ شخص صابی ہے اور جھوٹ بولتا ہے۔ جدھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جاتے وہ بھی آپ کے پیچھے پیچھے جاتا اور لوگوں کو بہکا تا کہ یہ شخص تم کولات
اور عزی کی عبادت سے منع کرتا ہے۔ اس کے پیچھے مت جاؤ اور اس کی پیروی نہ کرو۔ میں نے لوگوں
سے پوچھا کہ یہ شخص کون ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چا ہے۔ ایک دفعہ کا
ذکر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو تبلیغ کی تو اس نے سختی سے انکار کیا۔ تب آپ نے خیال
حقائق الفرقان
۴۷۷
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
کیا کہ یہ متکبر آدمی ہے۔ لوگوں کے سامنے اس کو سمجھانا مفید نہیں پڑتا۔ شاید کہ اس کو علیحدگی میں سمجھایا
جاوے تو ہدایت کی راہ پر آجاوے اور جہنم میں گرنے سے بچ رہے۔ اس واسطے آپ رات کے وقت
اس کے مکان پر گئے اور ایسا کرنے میں آپ نے حضرت نوح علیہ السلام کی سنت کو ادا کیا ۔ کیونکہ
حضرت نوح نے کہا تھا اني دَعَوْتَ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا ( نوح : (٦ ) میں نے رات کے وقت بھی انہیں
تبلیغ کی اور حق کی طرف بلایا اور دن کو بھی بلایا جب آنحضرت اس کے مکان پر پہنچے تو کہنے لگا کہ شاید
آپ نے دن کے وقت جو کچھ کہا تھا اس کے متعلق عذر کرنے کے لئے اس وقت آئے ہیں۔ پس
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے سامنے ادب سے بیٹھ رہے اور اسے اسلام کی طرف بہت تبلیغ کی۔
پر اس پر کچھ اثر نہ ہوا۔ حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابتدائے
زمانہ بعثت میں تبلیغ عام طور پر نہ کرتے تھے۔ یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی وَ انْذِرْ عَشِيرَتَكَ
الْأَقْرَبِينَ (الشعراء: ۲۱۵) اپنے قریبی قبائل کو آنے والے عذاب سے ڈراؤ۔ تب آپ کوہ صفا پر
چڑھ گئے اور پکارا۔ اے آلِ غالب۔ تب قبیلہ غالب کے لوگ جمع ہو گئے ۔ اور ابولہب نے کہا۔ لے
آل غالب آ گئے ۔ اب بتا تیرے پاس کیا ہے تب آپ نے پکارا یا آل لوئی۔ اس وقت قبیلہ لوئی جمع
ہوا۔ پھر ابولہب نے وہی کلمات کہے۔ تب آپ نے آلِ مرہ کو پکارا۔ اسی طرح پھر آل کلاب اور
آل قصی کو پکارا۔ ہر دفعہ ابولہب ایسا ہی کہتا رہا۔ جب سب جمع ہو گئے۔ تب آپ نے فرما یلان الله
أَمَرَنِي أَنْ أُنْذِرَ عَشِيرَتِي الْأَقْرَبِينَ وَانْتُمُ الْأَقْرَبُونَ اعْلَمُوا أَنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ الدُّنْيَا
حَظًّا وَلَا مِنَ الْآخِرَةِ نَصِيبًا إِلَّا أَنْ تَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ فَأَشْهَدُ بِهَا لَكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ - الله تعالى
نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اپنے قریبی قبائل کو ڈراؤں ۔ سو تم میرے قریبی ہو۔ تم یاد رکھو کہ میں نہ دنیا
میں تمہیں کچھ فائدہ پہنچا سکتا ہوں اور نہ آخرت سے تمہیں کچھ حصہ دلا سکتا ہوں جب تک کہ تم اس بات
پر ایمان نہ لاؤ کہ معبود سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کوئی نہیں ۔ اگر تم میرا یہ کہنا مان لو تو اللہ تعالیٰ کے حضور
اس معاملہ میں میں تمہارے حق میں شہادت دوں گا۔ ابولہب نے یہ کلمہ سن کر کہا ۔ تَبالَكَ أَلِهَذَا
دعوتنا تجھ پر ہلاکت ہو ۔ کیا اسی واسطے تو نے ہم کو پکارا تھا۔ اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
حقائق الفرقان
۴۷۸
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
پر یہ سورہ نازل ہوئی اور وہی ہلاکت کی بددعا جو ابولہب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں کی
تھی ۔ الٹ کر خود اسی پر پڑی۔ یہ ایک مباہلہ تھا جو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس کافر نے
کیا تھا اور اس قسم کے مباہلوں کی مثالیں خود اس زمانہ میں بھی قائم ہو چکی ہیں۔ جن میں سے ایک
مولوی غلام دستگیر قصوری کا مباہلہ ہے کہ اس نے حضرت مسیح موعود کے ساتھ مباہلہ کیا تھا اور ایک
کتاب میں لکھا تھا کہ اگر وہ جھوٹے ہیں تو وہ ہلاک ہو جائیں اور اگر ان کو جھوٹا کہنے میں میں جھوٹا
ہوں تو میں ہلاک ہو جاؤں ۔ چنانچہ اس کے بعد بہت جلد وہ ہلاک ہو گیا ۔ ایسا ہی علی گڑھ کا مولوی
اسمعیل مسیح موعود کے مقابلہ میں مباہلہ کر کے ہلاک ہوا اور ایسا ہی جموں والا چراغ دین عیسائیوں کا
دوست اور خود مسیح ہونے کا مدعی وہ بھی مباہلہ کے بعد واصل جہنم ہوا۔ پھر آجکل ڈاکٹر عبدالحکیم نے
اس مباہلہ میں پیش دستی کر کے حضرت مسیح موعود کے حق میں تین سال کے اندر مر جانے کی پیشگوئی
ہے۔ دنیا عنقریب دیکھ لے گی کہ اس کا یہ کلمہ کس کو جھوٹا اور کس کو سچا ثابت کر کے دکھا دیتا ہے۔
مگر جن بد قسمتوں نے پہلے اس قدر واقعات سے فائدہ نہیں اٹھا یا وہ اب کیا نفع حاصل کر سکتے ہیں؟
کی ہے۔
وتب: اور ہلاک ہو گیا وہ۔
تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وتَبَّ ( اللهب : ۲) ہلاک ہوں ہر دو ہاتھ ابی لہب کے اور ہلاک ہوا وہ۔
ہر دو ہاتھ سے مراد اس کا سارا وجود ہے یا اس کا دین اور دنیا۔ یا اس کی اولاد ہے کیونکہ اس کو نہ
دنیا میں کوئی آرام پہنچا اور نہ دین کے معاملہ میں اس کو کوئی کامیابی حاصل ہوئی ۔ ہر طرف سے وہ
خائب و خاسر ہی رہا۔ ابن وقاب نے لکھا ہے کہ تبت کے معنے صَفِرَت ہیں۔ یعنی خالی رہے۔ ہاتھوں کی
طرف اشارہ اس واسطے بھی ہے کہ اس کا خیال تھا کہ میرا ہاتھ غالب رہے گا۔ اور میں رسول کے مقابلہ
میں فتح مند رہوں گا۔ مگر خدا تعالیٰ نے اس کو عذاب کے ساتھ جلد موت دی۔ بعض نے لکھا ہے کہ
تبت سے اشارہ اس کے بیٹے عتبہ کی طرف ہے۔ اگر بیٹے کی طرف اشارہ ہو تو بیٹے کی ہلاکت بھی باپ
کی ہلاکت ہے۔ اور واقعات یہ ہیں کہ دونوں ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بیٹے عتبہ کا ذکر ہے کہ وہ
تجارت کے واسطے شام کو گیا ہوا تھا۔ وہاں سے اہلِ قافلہ کے ذریعہ سے آنحضرت کو کہلا بھیجا کہ تم
حقائق الفرقان
۴۷۹
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
محمد کو جا کر کہہ دینا کہ میں اسی وحی کا کافر ہوں جو تم پر اتری ہے۔ اور شرارت میں ہمیشہ مبالغہ کیا کرتا
تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے حق میں بد دعا کی تھی کہ اللَّهُمَّ سَلْطَ عَلَيْهِ كَلْبًا مِنْ
كلابك ، چنانچہ ایک جنگل میں شیر نے اسے پھاڑ کھایا۔
الغرض ابولہب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک سخت دشمن تھا ہمیشہ ایذا دہی کے درپے رہتا
تھا۔ اور آپ کے حق میں ہلاکت کی بد دعا کیا کرتا تھا۔ وہی بد دعا بالآخر الٹ کر اس کے اپنے سر پر جا
پڑی اور وہ دین و دنیا میں خائب و خاسر ہو کر ہلاک ہو گیا۔
مَا اغْنى عنه : نہ کفایت کیا اس سے۔ اس کے کسی کام نہ آیا۔ بیچ دفع نہ کرداز او ۔ کے
مَالُهُ وَمَا كَسَبَ: اس کا مال اور جو کچھ اس نے کمایا۔ مَا كَسَب ۔ جو کچھ اس کی کمائی ہے اور
بعض کے نزدیک اس سے مراد اس کی اولاد ہے ۔ مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبْ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت میں کوئی چیز اس کے کام نہ آئی ۔ خدا کے عذاب سے نہ اس کو اپنا مال چھڑا
سکا اور نہ اس کی اولاد اس کے کسی کام آئی۔ اس میں ایک پیشگوئی بھی ہے کہ باوجود مالدار ہونے کے
اور صاحب اولاد ہونے کے اور قوم کے درمیان معزز ہونے کے اس کی تمام کوششیں جو کہ وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت میں کر رہا ہے۔ سب کی سب اکارت جائیں گی ۔ وہ اپنی کسی
کوشش میں کامیاب نہ ہوگا ۔ بلکہ ایک نامرادی کی موت مرے گا۔ اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی صداقت کا ایک بڑا بھاری نشان ہے۔ کیونکہ یہ آیات ایسے وقت نازل ہوئی تھیں ۔ جبکہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم ہنوز مکہ شریف میں رہتے تھے۔ اور صرف چند آدمی آپ کے ساتھ تھے۔ اور بظاہر
کوئی رعب آپ کا لوگوں پر نہ تھا۔ بلکہ سب لوگ ہنسی ٹھٹھا کرتے اور ایذاء دیتے اور تمام قوم آپ کی
دشمن تھی اور اپنے کیا بیگانے سب بگڑے ہوئے تھے۔ کوئی شخص مسلمانوں میں داخل ہونے کی جرات
بمشکل تمام کر سکتا تھا۔ جو مسلمان ہو جاتا۔ وہ بھی اپنے آپ کو خفیہ رکھتا۔ غرض ایسے وقت میں جبکہ
دنیا دار نظر بہ ظاہر حالات کر کے یہ خیال کرتے تھے کہ یہ سلسلہ ایسا کمزور ہے کہ آج ٹوٹا یا کل ۔ ایسے
ا اے اللہ ! تو اپنے کتوں میں سے ایک کتا اس پر مسلط کر دے۔ ۲۔ اس کا کوئی دفاع نہ کیا ۔
حقائق الفرقان
لد ٠٧
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
وقت میں یہ پیشگوئی کی گئی کہ خدا تعالیٰ ہم کو کامیاب کرے گا اور یہ اشد دشمن ابولہب جیسا قوم کا سردار
نامرادی کے گڑھے میں گر جائے گا۔ یہ خدا تعالیٰ کے عجائبات کے نمونے ہیں ۔ جن کے ذریعہ سے وہ
اپنے بندوں کی سچائی دنیا پر روشن کر دیتا ہے۔ اور وہ دکھا دیتا ہے کہ بے شک یہ اس کی طرف سے
مبعوث ہے ورنہ ایک انسان عاجز کا یہ حوصلہ نہیں کہ ایسی بے کسی اور بے بسی کے وقت میں اتنا بڑا
دعوی کرے خدا تعالیٰ ظاہر میں لوگوں کو دکھائی نہیں دیتا۔ پر وہ اپنے عجائب در عجائب کاموں سے
پہچانا جاتا ہے جس زمانہ میں حضرت مرزا صاحب قادیان کے گاؤں میں ایک گوشہ نشین شخص تھے۔ اور
ایک مہمان بھی کبھی آپ کے پاس نہ آتا تھا اور رات دن تنہائی میں خدا کی عبادت کرتے ہوئے گزرتی
تھی ۔ اس وقت خدا نے یہ الہام کیا کہ تیرے پاس دور دور سے لوگ آئیں گے اور دور دور سے تحائف
اور ھدا یا بھی تیرے لئے لائیں گے۔ اس وقت ممکن ہے کہ خود مہم کو بھی اس پر تعجب ہوا ہو کہ مجھے تو نہ
کوئی جانتا ہے اور نہ میں چاہتا ہوں کہ مجھے کوئی جانے اور میں تو اس کو دوست رکھتا ہوں کہ خلوت میں
بیٹھا رہوں اور اپنے خدا کی عبادت میں مصروف رہوں ۔ یہ کیا بات ہے کہ دور دور سے لوگ آئیں گے
اور تحفے تحائف بھی لائیں گے مگر قدرت خداوندی اسی طرح سے ہے کہ جو دنیا کو خدا کے واسطے لات
مارتا ہے دنیا اسی کی خادم بنائی جاتی ہے اور جو اس کے پیچھے دوڑتا ہے۔ وہ اس کے آگے سے بھاگتی
ہے اور اس کو ہمیشہ حسرت اور ناکامی کی حالت میں رکھتی ہے۔
سيصلى نارا : جلد داخل ہو گا آگ میں ۔ زود باشد که در آید باتش عنقریب آگ میں ڈالا
جائے گا۔ نار سے مراد دو طرح کی آگ ہے۔ اول اسی دنیا میں نامرادی اور ناکامی کے ساتھ ہلاکت
کی آگ کہ باوجو د رات دن کی جان توڑ کوششوں کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ دن بدن ترقی
پکڑتا گیا اور وہ ترقی ہر وقت اس کے دل کو ایک سوزش اور جلن میں ڈالتی تھی اور آخر اس کی موت بھی
طاعون سے ہوئی جو ایک عذاب کی موت ہے اور اس دنیا کے عذاب کے ساتھ آخرت کے عذاب کی
جو پیشگوئی کی گئی ہے اس کا سچا ہونا امراول کے پورا ہو جانے سے ثابت ہوتا ہے۔
ذَاتَ لَهَبٍ: شعلوں والی ۔ وہ آگ جس سے شعلے نکلتے ہیں ۔ اس جگہ لہب کے لفظ میں وہ خوبی
حقائق الفرقان
لد ١٧
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
ہے کہ خود اس کا نام بھی ابولہب تھا جو کہ اس نے تکبر اور غرور کے سبب اپنے لئے پسند کیا ہوا تھا۔
اس آیت شریف پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ پہلی اور دوسری آیت تو صیغہ ماضی میں بیان کی
گئی ہیں کہ وہ ہلاک ہو گیا اور اس آیت شریف میں صیغہ استقبال استعمال کیا گیا ہے کہ وہ آگ میں
داخل ہوگا۔ اس میں کیا حکمت ہے۔ سو واضح ہو کہ دراصل یہ ایک پیشگوئی ہے۔ اور جس وقت سنائی
گئی۔ اس وقت ابولہب چنگا بھلا تھا اور بڑے زور میں تھا۔ اور قوم میں معزز تھا اور آنحضرت ایک بے
کسی اور بے بسی کی حالت میں تھے۔ لیکن اللہ کے رسول کی تکالیف کو دیکھ کر آسمان پر یہ فیصلہ ہو چکا تھا
کہ ان تکالیف کا اب خاتمہ ہو جاوے اور ابولہب ہلاک ہو جاوے۔ چونکہ کوئی کام زمین پر نہیں ہوتا
جب تک کہ پہلے آسمان پر نہ ہوئے۔ اس واسطے جس امر کا فیصلہ آسمان پر ہو جاوے۔ اُس کو ہو گیا ہوا
بتایا جاتا ہے۔ کیونکہ وہ خدا کا حکم ہے اور یقینی پیشگوئی ہے۔ اور حتمی وعدہ ہے۔ اس واسطے پہلے سے
منادی کی گئی کہ ابولہب ہلاک ہو گیا۔
حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ میں عباس بن عبدالمطلب کا غلام تھا اور ہمارے گھر میں اسلام
داخل ہو چکا تھا کیونکہ حضرت عباس مسلمان ہو چکے تھے۔ اور ام الفضل بھی اسلام میں داخل ہو گئی
تھی ۔ اور میں بھی مسلمان ہو گیا تھا لیکن ہم لوگ قوم سے ڈرتے تھے۔ اور عام طور پر اپنے اسلام کو
ظاہر نہ کرتے تھے کہ زمانہ ابتدائی تھا اور لوگ سخت دکھ دیتے تھے۔ جنگ بدر کے موقع پر ابولہب خود نہ
گیا تھا۔ بلکہ اپنی جگہ اور آدمیوں کو بھیج دیا تھا۔ جب خبر آئی کہ جنگ بدر میں مسلمانوں کو فتح ہوئی تو ہم
میں قوت پیدا یدا ہوئی اور ہم بہت خوش ہوئے ۔ میں اور ام الفضل ایک جگہ بیٹھے تھے۔ اوپر سے ابولہب
آیا اور وہ بھی بیٹھ گیا۔ اتنے میں ابو سفیان جنگ سے واپس آیا۔ ابولہب نے اس سے جنگ کی کیفیت
پوچھی ۔ ابوسفیان نے منجملہ اور باتوں کے بیان کیا کہ عجب بات یہ ہے کہ ہمارے مقابلہ میں کچھ
گورے رنگ کے سوار بھی تھے۔ جو آسمان اور زمین کے درمیان میں تھے۔ میں نے کہا کہ وہ خدا کے
فرشتے تھے۔ میرا یہ کہنا تھا کہ ابولہب اٹھا اور مجھے مارنے لگا لیکن ام الفضل نے مجھے چھڑایا اور ابولہب
کو مارا اور لعنت ملامت کی اس کے سات دن بعد اس کے ہاتھ پر ایک پھوڑا نکلا اور اسی سے مر گیا۔
حقائق الفرقان
لد ١٧
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ : اور اس کی جورواٹھا نیوالی لکڑیوں کی ۔ ابولہب کی جورو کا نام
ام جمیل تھا۔ حرب کی بیٹی تھی اور ابوسفیان کی بہن ۔ آنحضرت کے ساتھ عداوت اور بغض میں اپنے
خاوند کی طرح تھی۔ ہمیشہ آپ کو دکھ دینے کے درپے رہتی تھی ۔ اس آیت شریف میں اس کے خاوند کا
نام ابولہب اور اس کا نام حَمَّالَةَ الْحَطَبِ ایک عجیب صفت ہے۔ جو اپنے اندر حقیقی اور لطیف معانی
رکھتے ہیں۔ اس کے خاوند کی عادت تھی کہ لوگوں کو آنحضرت کے برخلاف جنگ و جدال پر آمادہ کرتا
رہتا تھا۔ لہب سے مراد شعلہ آتش جنگ ہے۔ ابولہب وہ شخص ہے جو جنگ پر لوگوں کو برانگیختہ کرتا
ہے۔ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ لکڑیوں کے اٹھانے والی وہ ہے جو اس شعلہ کو بھڑکانے کے واسطے اس میں
ایندھن ڈالتی رہتی ہے۔ اس عورت کی عادت تھی کہ ہر جگہ جھوٹی باتیں بنا کر آنحضرت کے برخلاف
مخالفت کی آگ کو بھڑکاتی رہتی تھی ۔ سخن چینی کے ذریعہ سے مخالفت کی آگ کا بھڑ کا نا اس کا پیشہ تھا۔
اور اسی آگ میں وہ خود بھی بمعہ اپنے خاوند کے ہلاک ہوئی ۔ شیخ سعدی علیہ الرحمۃ نے کیا خوب
فرمایا ہے۔
میاں دوکس جنگ چون آتش است سخن چین بدبخت بیزم کش است
کنند ایں و آں خوش و گر با رہ دل ولے اندر میاں کور بخت و نجل
میاں دوکس آتش افروختن
نه عقل است خود درمیاں سوختن !
بخاری شریف میں آیا ہے۔ قال مجاهد حَمَّالَةَ الحَطَبِ تَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ وه
ہے جو چغل خوری کرتی پھرتی ہے۔ کہتے ہیں۔ اس کی عادت تھی کہ گھر میں جلانے کے واسطے لکڑیاں
خود جنگل میں جا کر چھنتی تھی اور اکٹھی کر کے خود اٹھا کر لاتی تھی۔ اس واسطے بھی اس کا نام حمالة
الحطب تھا اور آنحضرت کے ساتھ ایسی دشمنی رکھتی تھی کہ جنگل سے کانٹے اور خس و خاشاک اکٹھے کر
ا دولوگوں کے درمیان جنگ آگ کی مانند ہوتی ہے اور چغل خور اس آگ کا ایندھن لانے والا ہوتا ہے ۔ لانے والا ہوتا ہے۔
چغل خور لوگ اس کو اور اس کے دل کو دوبارہ خوش کرتے ہیں لیکن باطنی طور پر وہ بد بخت اور خوار ہوتے
ہیں ۔ 1 دولوگوں کے درمیان جنگ کی آگ بھڑ کا نہ عقلمندی نہیں ۔ ہے بلکہ خود کو بھی اس میں جلانے کا باعث ہے۔
حقائق الفرقان
۴۸۳
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر اور آپؐ کے راستہ میں بچھا دیتی تھی۔ تا کہ آپ کو
تکلیف پہنچے اور رات کو جب آپ نماز کے واسطے باہر جائیں تو آپ کو کانٹوں کے سبب تکلیف ہو۔ لکھا
کہ جب یہ سورۃ نازل ہوئی اور اس کو خبر لگی کہ میرے اور میرے خاوند کے حق میں اس قسم کے الفاظ
آنحضرت نے سنائے ہیں۔ تو بڑی شوخی اور بے باکی کے ساتھ ایک رسی ہاتھ میں لئے آنحضرت کے
پاس آئی اور اس طرح کہتی آتی تھی مُنقَهَا أَبَيْنَا دِينَهُ قَلَيْنَا وَ أَمْرَةً عَصَيْنَا ۔ ہم نے ایک مذمت
کئے گئے کا انکار کیا اور اس کے دین کو ہم نے نا پسند کیا اور اس کے حکم کی ہم نے نافرمانی کی ۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو دشمن نابکار بجائے محمدؐ کے مذمم کہا کرتے تھے۔ محمد" کے معنے ہیں تعریف کیا گیا۔ اور
مدقم کے معنے ہیں مذمت کیا گیا۔ نابکار دشمن ہمیشہ اس قسم کی شرارتیں کیا کرتے ہیں۔ جیسا کہ آجکل
کے بیوقوف مخالف لفظ قادیانی کو کادیانی لکھ کر ایک احمقانہ خوشی اپنے واسطے پیدا کر لیتے ہیں مگر ایسی
باتوں سے کیا ہو سکتا ہے۔ جس کو خدا تعالیٰ عزت دینا چاہتا ہے۔ اس کو ذلیل کرنے کے واسطے کوئی ہزار
ناک رگڑے اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ غرض اس قسم کے الفاظ بولتی ہوئی وہ آنحضرت کی طرف آئی۔
آگے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حضرت ابوبکر بیٹھے ہوئے تھے۔ صدیق کو خوف ہوا کہ یہ
شریر عورت ہے اور بے ڈھب طور پر غصہ میں ہے۔ کچھ اذیت نہ دے۔ مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ تم تشفی رکھو وہ مجھے نہ دیکھ سکے گی ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ اس کی نظر حضرت ابو بکر پر پڑی
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نے نہ دیکھا اور حضرت ابوبکر سے پوچھنے لگی کہ مجھے خبر لگی ہے
کہ تیرے دوست نے میری ہجو کی ہے۔ صدیق اکبرؓ نے فرمایا۔ نہیں ۔ اس نے تیری ہجو نہیں کی
ہجو سے مراد شاعرانہ ہجو ہے جو شاعر لوگ کسی دشمن کی کیا کرتے ہیں ) اور حضرت صدیق نے سچ کہا۔
سورة تبت تو کلام خدائے علیم و حکیم ہے نہ کہ کلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ یہ سن کر وہ واپس چلی گئی ۔
اور کہتی تھی کہ قریش جانتے ہیں کہ میں تو ان کے سردار کی بیٹی ہوں ۔ بھلا میری ہجو کس طرح کوئی کر
سکتا ہے۔
في جيدها : اس کی گردن میں جید بمعنے گردن
حقائق الفرقان
حبل : رسی
لد ٧ له
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
مسد: بٹی ہوئی کسی قسم کی بٹی ہوئی رہی ۔ پوست کھجور کی ہو یا چمڑے کی ہو یا لوہے کی ہو۔
غرض بٹی ہوئی ہو۔ ہر قسم کی بٹی ہوئی رسی کو مسد کہتے ہیں۔
فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ : اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسی ہے۔
یہ اُس عورت کی صورت ظاہری کا نقشہ ہے جبکہ وہ جنگل سے کانٹے وغیرہ اکٹھے کر کے لاتی تاکہ
حضرت کی راہ میں بچھا دے تو اُن کا گٹھا رسی سے باندھ کر پشت پر رکھتی ۔
اور رسی اس کی گردن میں سے ہو کر اس کو پکڑے ہوئے ہوتی ۔ وہی کانٹے اور وہی رسیاں بالآخر
اس کے واسطے ہلاکت کا موجب ہوئیں اور جہنم کی زنجیر اس کے گلے میں پڑی ۔ جیسا کہ لیکھر ام اس
بد زبانی کے ساتھ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں طعن کی چھری چلاتا تھا۔ وہ چھری
ظاہری شکل اختیار کر کے اس کے پیٹ میں بھونکی گئی۔ اور جس طعن کے ساتھ شریر لوگ مسیح موعود کے
ا
حق میں بد زبانی کرتے تھے۔ وہی طعن طاعون کی شکل اختیار کر کے ان کے گلے کا ہار ہوا۔
لکھا ہے کہ ایک دفعہ یہ عورت اسی طرح لکڑیوں کا بڑا گٹھا اٹھا کر جنگل سے لاتی تھی ۔ راستہ میں
ایک پتھر پر گٹھا ٹکا کر اور پشت لگا کر آرام لینے کے واسطے ٹھہر گئی تو وہی گٹھا پتھر سے نیچے کھسک کر
لٹکنے لگا۔ اس کے بوجھ سے گردن کی رسی سخت ہو کر اسے جہنم واصل کر گئی ۔ ایسی بدکاروں کا یہی انجام ہوتا
ہے۔ خواہ وہ اپنے ملک اور قوم میں معزز ہی ہوں مگر اللہ تعالیٰ کے رسول کی عداوت انسان کو سخت نقصان
میں ڈال دیتی ہے۔ اور اگلے پچھلے تمام عمل ضائع ہوتے ہیں۔
اس سورہ شریف میں ابولہب اور اس کے تمام کنبے کے متعلق پیشگوئی ہے اس کے متعلق ۔ اس
کے بیٹے کے متعلق ، اُس کی بیوی کے متعلق اُس کے مال و اسباب کے متعلق ۔ قدرت خدا یہ سب
پیشگوئیاں اپنے اپنے وقت پر ایسی پوری ہوئیں کہ آج تک ایک زبردست نشان کے رنگ میں دنیا
کے سامنے ایک نقشہ عبرت کھینچ رہی ہیں۔ آج اس زمانہ میں ہی خدا تعالیٰ نے اس قسم کے قہری
نشانات کی بہت سی مثالیں قائم کر دی ہیں ۔ جن میں سے ایک لیکھرام کا نشان ہے ۔ وہ آنحضرت
حقائق الفرقان
لد ٢٧
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں بہت ہی نالائق اور نا پاک کلمات بولا کرتا تھا اور حضرت مرزا صاحب کے
حق میں پیشگوئی کی تھی کہ یہ تین سال کے اندر ہیضہ سے مرجائیں گے اور بدگوئی میں اور گالیاں دینے
میں حد سے بڑھا ہوا تھا۔ خدا تعالیٰ نے ان تمام گالیوں اور بدگوئیوں کو ایک خنجر کی شکل میں واپس اس
کے پیٹ میں جھونک دیا جہاں سے کہ وہ نکلی تھیں ۔
اس آیت شریف کے شان نزول میں یہ اتفاق ہے کہ وہ ابولہب کی گالیوں اور ایذاء کے مقابلہ
میں نازل ہوئی تھی۔ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں ہلاکت کی بد دعا کیا کرتا تھا۔ گو اس امر
میں کسی قدر اختلاف ہے کہ آیا یہ آیت اس بات پر نازل ہوئی ۔ جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
کوہ صفا پر چڑھ کر تمام قبائل کو جمع کیا اور انہیں خدا کے عذاب سے ڈرایا تو اس وقت ابولہب نے جھنجلا
کر کہا کہ تجھ پر ہلاکت ہو۔ کیا اسی واسطے تو نے ہمارا سارا دن خراب کیا ہے۔ کوہ صفا کے نظارے کو اس
زمانہ کے شاعر خواجہ الطاف حسین حالی صاحب نے اچھے پیرا یہ میں ادا کیا ہے۔ خدا انہیں جزائے خیر
دے وہ لکھتے ہیں ۔ ہیں۔
وہ فخر عرب زیب محراب و منبر
تمام اہل مکہ کو ہمراہ لے کر
گیا ایک دن حسب فرمان داور سوئے دشت اور چڑھ کے کوہ صفا پر
یہ فرمایا سب سے کہ اے آل غالب سمجھتے ہو تم مجھ کو صادق کہ کاذب
کہا سب نے قول آجتک کوئی تیرا کبھی ہم نے جھوٹا سنا اور نہ دیکھا
کہا گر سمجھتے ہو تم مجھ کو ایسا تو باور کرو تو باور کرو گے اگر میں کہوں گا
کہ فوج گران پشت کوه صفا پر پڑی ہے کہ لوٹے تمہیں گھات پا پا کر
کہا ” تیری ہر بات کا یہاں یقین ہے کہ بچپن سے صادق ہے تو اور امین ہے
وو
کہا ” گرمری بات یہ دل نشیں ہے تو سن لو خلاف اس میں اصلا نہیں ہے
کہ سب قافلہ یہاں سے ہے جانیوالا ڈرو اس سے جو وقت ہے آنیوالا