سُوْرَۃُ اللَّھَبِ

حقائق الفرقان (جلد ۶), حصہ 2

حقائق الفرقان
۴۸۶
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
وہ بجلی کا کڑکا تھا یا صوتِ ہادی عرب کی زمین جس نے ساری ہلادی
نئی اک لگن دل میں سب کے لگا دی اک آواز میں سوتی بستی جگا دی
پڑا ہر طرف غل یہ پیغام حق ہے کہ گونج اُٹھے دشت و جبل نام حق سے
بعض کا قول ہے کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے تمام اعمام کو جمع کیا اور ان کی
ضیافت کی ۔ اور ان کے سامنے کھانا رکھا تو انہوں نے کہا کہ ہم میں سے تو ہر ایک، ایک پوری بکری کا
گوشت کھانے والا ہے۔ یہ تو نے کیا ہمارے سامنے رکھا ہے۔ عرب میں قاعدہ تھا کہ دعوت کے وقت
ہر شخص کے سامنے بہت سا کھانا رکھا جاتا تھا۔ اور اس میں ایک عزت سمجھی جاتی تھی۔ اس کے مطابق
انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پر اعتراض کیا۔ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر امر
میں سادگی پسند تھے۔ اس واسطے ان کو کہا گیا کہ تم کھانا تو شروع کرو۔ جب انہوں نے کھانا شروع کیا
تو خدا تعالیٰ نے اس تھوڑے سے کھانے میں ایسی برکت ڈالی۔ کہ وہ سب سیر ہو گئے اور کھانا بہت سا
بیچ بھی رہا۔ جبکہ وہ کھانے سے فارغ ہوئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اسلام کی طرف
دعوت کی ۔ تب ان میں سے ابولہب بولا کہ اچھا اگر میں مسلمان ہو جاؤں تو میرے لئے کیا ہوگا۔
نحضرت نے فرمایا۔ جو کچھ دوسرے مسلمانوں کے لئے ہوگا وہی تیرے لئے ہوگا۔ تب اُس نے کہا،
کیا مجھے دوسروں پر فضیلت نہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فضیلت کس بات کی؟ تب
اُس نے جواب دیا تَبَّا لِهَذَا الدِّينِ يَسْتَوِى فِيهِ أَنَا وَغَيْرِى ، خراب ہو وہ دین جس میں دوسرے
میرے برابر ہو جاویں۔ ایسا ہی ایک دفعہ چند لوگ باہر سے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر
سن کر آپ کی زیارت کے واسطے مکہ معظمہ میں آئے تو ابولہب ان کو راستہ میں مل پڑا اور کہنے لگا کہ تم
اس کے پاس کیا جاتے ہو وہ تو ساحر ہے۔ ان لوگوں نے جواب دیا کہ کچھ ہی ہو۔ ہم تو اب ضروران
سے مل کر جاویں گے۔ جب وہ لوگ باوجود اس کی بڑی کوشش کے آنحضرت کے پاس چلے گئے ۔ اور
اس کی بات نہ مانی تو وہ کہنے لگا ۔ اِنَّا لَمْ نَزَلُ نُعَالِجُهُ مِنَ الْجُنُونِ فَتَبَّالَهُ وَ تَعْسًا ہم تو ہمیشہ اس کا

حقائق الفرقان
۴۸۷
سُوْرَةُ اللَّهَبِ
علاج کرتے ہیں کہ اس کا جنون دور ہو جاوے، اس پر ہلاکت اور افسوس ہو ۔ ان لوگوں نے یہ بات
نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جا کر سنا دی ، جس کے سبب حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو حزن پہنچا۔ الغرض
کوئی ہی موقع ابولہب کی شرارت اور شوخی کا ہوا ہو۔ بہر حال یہ سورہ شریف اسی کے متعلق نازل ہوئی
تھی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بارہا فرمایا کرتے تھے کہ کفار کا وجود بھی بہت فائدہ دیتا ہے۔ کیونکہ
کفار جب خدا تعالیٰ کے نبی کو دکھ دیتے ہیں اور اس کو ہر طرح ستانے پر کمر باندھتے ہیں۔ تو خدا تعالیٰ
کوئی نہ کوئی نشان دکھا دیتا ہے اور قرآن شریف کے اکثر حصے کے نزول کے باعث بھی کفار ہی تھے۔
ورنہ سارے لوگ حضرت ابو بکر ہی کی طرح امَنَّا وَ صَدَّقْنَا کہنے والے ہوتے تو اس قدر آیات اور
نشانات کہاں نازل ہوتے۔
اس سورہ شریف میں کفار کے سرداروں میں سے ایک کو لیا گیا ہے اور نام ذکر کیا گیا ہے مگر
دراصل اس میں تمام کفار کے سرداروں کی ہلاکت کی طرف اشارہ ہے۔ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے بالمقابل کھڑے :
رے ہوئے تھے۔ اور آپ کی مخالفت میں ایک دوسرے سے بڑھ کے بڑھ کر ہاتھ بڑھاتے
تھے۔ خدا تعالیٰ نے ان سب کو ہلاک کیا اور دین و دنیا میں خائب و خاسر کر دیا۔ فالحمد اللہ علی ذلک۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۵ و ۱۲ دسمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۸۴ تا ۳۸۹)

آج 10 میں سے 10 باقی