سُوْرَۃُ الْاِخْلاَصِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
لد ٧٧
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
سُورَةُ الْإِخْلَاصِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم اللہ کے اسم شریف کی مدد سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جس نے یکتائی اور بے نیازی مقدر کر رکھی
تھی عملی طور پر یکتا و بے نیاز بنادیا۔
۲ تا ۵ - قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ - لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ وَلَمْ يَكُنْ
لهُ كُفُوًا أَحَدٌ -
ترجمے۔ کہو وہ اللہ ایک ہے۔ اللہ بے احتیاج ہے۔ نہیں جنا اس نے اور نہ وہ جنا گیا اور نہیں اس کے
لیے برابری کرنے والا کوئی۔
تفسیر ۔ او مخاطب تو کہہ دے۔ اصل بات تو یہ ہے کہ خود بخود موجود جس کا نام ہے اللہ پوجنے کے
لائق ، فرماں برداری کا مستحق ، وہ ایک ہے، اپنی ذات میں یکتا، صفات میں بے ہمتا ، ترکیب و تعدد
سے پاک۔ اللہ جس کا نام ہے، وہ اصل مطلب مقصود بالذات ہر کمال میں بڑھا ہوا جس کے اندر نہ
کچھ جاوے کہ کھانے پینے وغیرہ کا محتاج ہو۔ نہ اس کے اندر سے کچھ نکلے کہ کسی کا باپ بنے ، پس نہ وہ
کسی کا باپ اور نہ کسی کا بیٹا۔ اس کے وجود میں ، اس کے بقا میں ۔ اس کی ذات میں ، اس کی صفات
میں کوئی بھی اس کے جوڑ کا نہیں ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۱٬۲۱۰)
اے رسول اس طرح کہو اور اقرار کرو اور یقین کرو اور لوگوں کو وعظ کرو کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے و
واحد اور یگانہ ہے۔ اللہ بے احتیاج ہے۔ کسی کا محتاج نہیں ۔ بے نیاز ہے۔ کسی کی اسے کوئی پروا
نہیں ۔ اس نے کوئی بیٹا بیٹی نہیں جنا۔ اور نہ خود اس کو کسی نے جنا تھا۔ اور نہ اس کا کوئی کنبہ قبیلہ
شریک برادری والا اور برابری کرنے والا ہے۔
حقائق الفرقان
۴۸۹
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
یہ سورہ شریف مگی ہے یعنی مکہ معظمہ میں نازل ہوئی تھی ۔ اس میں بسم اللہ شریف کے بعد چار
آیتیں ہیں ۔ اس کے الفاظ پندرہ ہیں اور حروف سینتالیس ہیں۔
هو : ہو بھی اللہ تعالیٰ کا نام ہے۔ توریت میں زیادہ تر یہی نام خدا تعالیٰ کا آتا ہے۔ عبرانی
میں اس کا ترجمہ لفظ یہوواہ سے کیا جاتا ہے۔ مگر عبرانی زبان کے ایک مردہ زبان ہونے کے سبب
ٹھیک تلفظ اور اصلیت کے متعلق بہت اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ عبرانی حروف میں اس کو اس طرح
سے لکھا جاتا ہے۔
n7n7
ی
0
وه
چونکہ ابتدائی طرز تحریر زبان عبرانی میں حروف پر حرکات دینے کا رواج نہ تھا۔ اس واسطے ٹھیک
طور پر معلوم نہیں نہیں رہا کہ توریت میں یہ لفظ کس طرح سے پڑھا جاتا تھا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ لفظ یا وہ
ہے۔ بعض کہتے ہیں یا ھوے ہے۔ بعض کے نزدیک یهو واہ ہے۔ آجکل کے یہودی اس لفظ کو
خدا تعالیٰ کا ایک خاص مقدس نام مانتے ہیں۔ اور بغیر خاص اوقات نماز اور روزہ کے اس لفظ کا منہ پر
لانا گناہ جانتے ہیں ۔اصل بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ چونکہ عبرانی زبان عربی زبان سے بگڑ کر بنی ہے۔
اس واسطے یہ لفظ در اصل یا ھو تھا ۔ ھو اللہ تعالیٰ کا نام ہے اور یا حرف منادی ہے۔ جیسا کہ دعا میں کہا
جاتا ہے۔اے خدا۔ یا اللہ ۔ اسی سے بدل کر انگریزی میں جھواہ JEHOVAH بن گیا ہے۔الغرض
هو الله تعالیٰ کے اسماء میں سے ایک اسم ہے۔
احد: احد کے معنے ہیں ۔ ایک اکیلا ۔ ایک ہی ۔ عربی زبان میں واحد کے معنے بھی ایک
ہیں۔ اور احد کے معنے بھی ایک ہیں۔ لیکن یہ اس پاک زبان کے عجائبات میں سے ہے کہ لفظ احد
صرف اللہ تعالیٰ کے صفات میں بیان ہوتا ہے اور خدا کے سوائے دوسرے کی صفت میں کبھی بولا نہیں
جاتا۔ پھر ایک فرق واحد اور احد میں یہ ہے کہ جہاں واحد کا لفظ بولا جاوے۔ وہاں سمجھا جاتا ہے کہ ں واحد کا لفظ بولا جاوے۔ وہاں
ایک کے بعد دوسرا اور تیسر ا بھی ہے۔ لیکن احد کے بعد دوسرا کوئی نہیں سمجھا جا سکتا۔
حقائق الفرقان
۴۹۰
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
اس کی مثال یہ ہے کہ جب کہیں لا يُقَاوِمُهُ وَاحِدٌ ایک آدمی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ تو خیال
میں آ سکتا ہے کہ دو آدمی مقابلہ کر سکتے ہیں۔ لیکن جب کہا جائے کہ لا يُقَاوِمُهُ أَحَدٌ تو اس کے معنے
ہیں کہ اس کا مقابلہ کوئی بھی نہیں کر سکتا۔
الله: یہ نام خدا کے واسطے عربی زبان میں اسم ذات ہے۔ خدا تعالیٰ کا خاص نام ہے۔ جو صرف
اسی کی ذات پر بولا جاتا ہے۔ دوسری کسی زبان میں خدا تعالیٰ کے واسطے کوئی ایسا خاص نام نہیں ۔ جو
صرف اللہ تعالیٰ کے واسطے بولا جاتا ہو اور ایک مفرد لفظ ہو اور کسی دوسرے کے واسطے کبھی استعمال نہ
ہوتا ہو مثلاً انگریزی زبان میں اللہ تعالیٰ کے واسطے دو لفظ بولے جاتے ہیں۔ ایک گاڈ GOD اور دوسرا
لارڈ LORD۔ سو ظاہر ہے کہ گاڈ GOD کا لفظ انگریزی زبان میں تمام رومی اور یونانی اور ہندی بتوں
پر بولا جاتا ہے اور دیوتاؤں کے واسطے بھی استعمال ہوتا ہے اور لارڈ کا لفظ تو ایسا عام ہے کہ ایک معمولی
فوج کا افسر بھی لارڈ ہوتا ہے اور ایک صوبے کا حاکم بھی لارڈ ہوتا ہے۔ بلکہ ولایت میں پارلیمنٹ کے
اعلیٰ حصے کے تمام ممبر لارڈ ہی ہوتے ہیں ۔ ایسا ہی فارسی زبان میں اللہ تعالیٰ کے واسطے کوئی خاص لفظ
نہیں ۔ جو لفظ زیادہ تر اللہ تعالیٰ کے واسطے بولا جاتا ہے وہ خدا یا خداوند ہے۔ خدا ایک مرکب لفظ ہے
اور اس کے معنے ہیں۔ خود آ ۔ جو خود بخود ہے۔ اور کسی نے اس کو جنا نہیں اور فارسی لٹریچر میں یہ الفاظ
اوروں کے واسطے بھی استعمال میں آتے ہیں۔ ایسا ہی سنسکرت زبان میں جس قدر اللہ تعالیٰ کے نام
ہیں ۔ وہ سب صفاتی نام ہیں ۔ کوئی اسم ذات نہیں ۔
یہاں تک اس سورہ شریف کی پہلی آیت کے الفاظ کے معانی کی ہم نے تشریح کر دی ہے۔
قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ : کہہ دے اے محمدؐ اور تمام جہان میں منادی کر دے کہ وہ اللہ ایک ہے نہ
اس کی ذات میں کوئی شریک ہے نہ اس کی صفات میں کوئی اس کی مانند ہے۔ نہ یسوع اللہ تھا، نہ رام ،
نہ کرشن، نہ بدھ اور نہ کوئی اور ۔ ہمیشہ سے ایک ہی اللہ ہے۔ اور ہمیشہ تک ایک ہی اللہ ہو گا۔ ایک از لی
ابدی خدا۔
الله الصمد : صمد وہ ہے جس کے سامنے لوگ اپنی حاجتیں پیش کرتے ہیں ۔ اس سورۃ میں صمد
حقائق الفرقان
۴۹۱
سُورَةُ الْإِخْلَاصِ
بمعنی محمود ہے۔ جیسا کہ قبض بمعنے مقبوض آتا ہے۔ اس کے معنے ہیں وہ سردار جس کے لوگ محتاج
ہیں ۔ یہ لفظ ان معنوں میں عربی زبان کے لٹریچر میں مستعمل ہے۔ چنانچہ دو شعر بطور مثال کے اس جگہ
نقل کئے جاتے ہیں۔
الا بکر نَاعَى بِخَيْرِ بَنِي أَسَد!
بِعَمْرِو بْنِ مَسْعُودِ بِالسَّيِّدِ الصَّمَد
خبردار! صبح کو موت کی خبر دینے والے نے۔ بنو اسد کے اچھے آدمیوں سے جس کا نام عمر و بن مسعود اور
بڑے سردار کی خلقت محتاج ہے۔
ایسا ہی ایک اور شاعر کا قول ہے۔
عَلَوْتُهُ بِحُسَانِي ثُمَّ قُلْتُ لَهُ خُذْهَا حُذَيْفَ فَأَنْتَ السَّيِّدُ الصَّمَد
میں اپنی تلوار لے کر اس پر چڑھ گیا۔ پھر اس کو کہا۔ لے اس کو اے حذیفہ! کیونکہ تو بڑا سردار
۔
اور حاجت روا ہے۔
پس صمد اس سردار کو کہتے ہیں ۔ جس کی طرف وقت حاجت قصد کیا جاوے ۔ چونکہ اللہ تعالیٰ تمام
انسانوں کو سب حاجتوں کے پورا کرنے کے لئے قدرت تام رکھتا ہے۔ اس واسطے اس کی صفت میں
یہ لفظ استعمال کیا گیا۔ اسی لحاظ سے سید سردار کو بھی کہتے ہیں۔ کیونکہ تمام قوم اپنے سردار کی محتاج ہوتی
ہے۔ حضرت ابن عباس کی حدیث سے بھی ان معنوں کی تصدیق ہوتی ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ
جب یہ سورہ شریف نازل ہوئی تو اصحاب نے سوال کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صمد کیا ہے تو
آپ نے فرمایا۔ هُوَ السَّيِّدُ الصَّمَدُ الَّذِي يُحْمَدُ إِلَيْهِ فِي الْحَوَائِجِ ۔ وہ سردار ہے جس کی طرف
لوگ احتیاج کے وقت قصد کرتے ہیں۔
پھر لغت عربی میں صمد اس کو کہتے ہیں جس کا جوف نہ ہو۔ یعنی اس کے اندر کوئی چیز نہ جا سکے۔ نہ
اس میں سے کوئی چیز نکلے۔ ایسا ہی صمد اس شفاف پتھر کو بھی کہتے ہیں۔ جس پر گرد و غبار نہ پڑ سکے ۔
مفسرین نے مختلف پہلوؤں کے لحاظ سے لفظ صد کی تفسیر کئی طرح سے کی ہے جن میں سے بعض کو اس
جگہ نقل کیا جاتا ہے۔
حقائق الفرقان
۴۹۲
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
ا ۔ صمد وہ عالم ہے جس کو تمام اشیاء کا علم ہو اور وہ بجز ذات النبی کے دوسرا نہیں۔
۲
صد حلیم کو کہتے ہیں کیونکہ سیدو ہی ہو سکتا ہے جو حلم اور کرم کی صفات اپنے اندر رکھتا ہو۔
۔ صدر وہ سردار ہے جس کی سرداری اور سیادت انتہائی اعلیٰ درجہ تک ہو۔ (ابن مسعود و ضحاک )
۴۔ صمد خالق الاشیاء ہے۔ (اصم )
۵۔ صمد وہ ذات ہے۔ جو چاہے سو کرے اور حکم کرتا ہے جو چاہتا ہے۔ اس کے حکم کو کوئی پیچھے نہیں
کر سکتا اور اس کی قضاء کو کوئی ٹال نہیں سکتا ۔ (حسین بن فضل )
- صمد وہ شخص ہے جس کی طرف لوگ حاجت کے وقت رغبت کرتے ہیں اور مصیبت کے وقت
اس کے پاس اپنی فریاد لے جاتے ہیں۔ (سدی)
۷۔ سید المعظم کو صمد کہتے ہیں۔
۔ صمد غنی کو کہتے ہیں ۔
۹۔ صد وہ ہے جس کے اوپر اور کوئی نہ ہو جیسا کہ قرآن شریف میں مذکور ہے ۔ وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ
عباده (الانعام: ۱۹ )
۱۰ ۔ صد وہ ہے جو نہ کھاتا ہے اور نہ پیتا ہے پر دوسروں کو کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔ ( قتادہ )
۱۱۔ حسن بصری کا قول ہے کہ صدر وہ ہے جو لحد يزل ہے اور لا تزال ہے۔ اور اس کے لئے زوال
نہیں ۔
۱۲ ۔ صمد وہ ہے جس پر موت نہیں اور نہ اس کا کوئی وارث ہوگا اور آسمان وزمین کی میراث اسی کی
ہے۔ ( ابن ابی کعب )
۱۳ ۔ صدر وہ ہے جس پر نیند کا غلبہ نہیں اور نہ اس سے سہو صادر ہوتا ہے۔ (یان وابو مالک)
۱۴ ۔ صمد وہ ہے کہ جن صفات سے وہ متصف ہوتا ہے۔ دوسرا کوئی نہیں ہو سکتا۔ (ابن کیسان )
۱۵ ۔ صدر وہ ہے جس میں کوئی عیب نہ ہو ( مقابل ابن خبان )
۱۶۔ صمد وہ ہے جس پر کوئی آفت نہیں پڑ سکتی ( ربیع بن انس )
حقائق الفرقان
۴۹۳
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
۱۷۔ صدر وہ ہے جو تمام صفات میں اور تمام افعال میں کامل ہو ( سعید بن جبیر )
۱۸۔ صمد وہ ہے جو غالب ہوا اور مغلوب نہ ہو ( جعفر صادق )
۱۹ ۔ صمد وہ ہے جو سب سے مستغنی ہو ( ابوھریرہ)
۲۰ ۔ صدر وہ ہے کہ خلقت اس کی کیفیت پر مطلع ہونے سے ناامید ہو۔
۲۱ ۔ صدر وہ ہے جو نہ جنتا ہے اور نہ اس کو کسی نے جنا۔ کیونکہ جو جنتا ہے۔ لامحالہ اس کا وارث ہوتا
ہے۔ اور جو خود جنا گیا ہے۔ وہ ضرور مرتا ہے گو یا صمد کے بعد کلمہ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُد اس کا بیان معنی
اور تشریح ہے۔ (ابوالعالیہ )
۲۲۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں ۔ إِنَّهُ الْكَبِيرُ الَّذِي لَيْسَ فَوْقَهُ اَ فَوْقَهُ أَحَدٌ صد وہ کبیر ہے
جس کے اوپر اور کوئی نہیں ۔
تفاسیر میں صمد کے معنے اور تشریح اور بھی بیان ہوئی ہے۔ بخوف طوالت اتنے پر اکتفا کیا گیا۔
الله الصَّمَدُ : اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے کسی کا محتاج نہیں ۔ سب اس کے محتاج ہیں ۔ وہ کسی کا مخلوق
نہیں ۔ سب اس کی مخلوق ہیں۔ سب کی حاجتوں کو پورا کرتا ہے۔ وہ سب کی کیفیت جانتا ہے۔کوئی
اس کی کیفیت کا عالم نہیں ۔ وہ سب پر احاطہ کئے ہوئے ہے کسی کا احاطہ اس پر نہیں۔ سب کا مالک ہے
اور سب اس کے مملوک ہیں۔
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ : نہ وہ جنتا ہے اور نہ جنا گیا ہے۔ نہ اس کا کوئی ولد ہے اور نہ وہ کسی کا ولد
ہے۔ اس آیہ شریفہ میں ان تمام مذاہب باطلہ کا بالخصوص رد ہے جن میں اللہ تعالیٰ کے بیٹے اور اولاد
مانی جاتی ہے۔ جیسا کہ اس زمانہ کے عیسائی یسوع مسیح کو ولد اللہ اور ابن اللہ کہتے ہیں۔ اس پر ایک
سوال ہوا ہے کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے کم یکد پہلے کیوں رکھا اور کم يُولَدُ پیچھے کیوں رکھا ۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ عام طور پر مشرکین کا یہ مذہب ہوتا ہے کہ فلاں شخص خدا کا بیٹا تھا یا فلاں عورت خدا
کی بیٹی تھی۔ مگر یہ نہیں کہا جاتا ہے کہ فلاں شخص خدا کا باپ تھا یا فلاں عورت خدا کی ماں تھی ۔ گو عیسائیوں
کے جاہل فرقہ نے اس شرک میں کمال پیدا کیا ہے۔ کیونکہ ان کے درمیان مریم کو خدا کی ماں کہا جاتا
حقائق الفرقان
۴۹۴
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
ہے اور ایک بڑا فرقہ عیسائیوں کا اب تک مریم کی پرستش کرتا ہے۔
وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ : اور نہ اس کے واسطے کوئی کفو ہے۔ کفو کے لغوی معنے ہیں نظیر اور
مثل عرب عرب میں بولا کرتے ہیں هَذَا كَفُوكَ أَى نَظِيرُكَ یہ تیرا کفو ہے۔ ہے۔ حضرت حضرت اب ابن عباس فرماتے
ہیں لَيْسَ لَهُ كُفُو وَلَا مِثْلُ -
مجاہد کا قول ہے کہ کفو سے مراد صاحبہ یعنی جوڑو ہے جیسا کہ ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ نے
قرآن شریف میں فرمایا ہے۔
بَدِيعُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ أَلَّى يَكُونُ لَهُ وَلَدٌ وَ لَمْ تَكُن لَّهُ صَاحِبَةٌ وَ خَلَقَ كُلَّ
شَيْءٍ (الانعام : ۱۰۲)
وہ آسمانوں کا اور زمین کا بنانے والا ہے۔ اس کا ولد کہاں سے آ گیا ۔ جبکہ کوئی اس کی کوئی جوڑو
نہیں اور اس نے ہر شئے پیدا کی ہے اور ہر شئے اس کی مخلوق ہے نہ کہ اولاد۔
یہاں تک ہم نے اس سورہ شریفہ کے الفاظ کے معانی اور ان کی تشریح مفصل بیان کر دی ہے۔
اب اس سورہ کے مضمون پر اور اس کے فوائد اور عجائبات پر کچھ بیان کیا جاتا ہے۔
یہ سورۂ شریفہ باوجود مختصر ہونے کے بڑے عظیم الشان مطالب اور مضامین پر مشتمل ہے۔ لکھا
ہے کہ سورہ الحمد سارے قرآن شریف کا خلاصہ ہے اور آخری دو سورتیں معوذ تین آخری دعائیں
ہیں اور قرآن شریف کا متن سورۂ بقرہ سے شروع ہوتا ہے اور سورہ اخلاص پر ختم ہوتا ہے۔ اس صورت
میں یہ سورۃ قرآن شریف کی سب سے آخری سورۃ ہے اور لطف یہ ہے کہ یہ سورہ آخری زمانہ
کے عظیم الشان فتنہ عیسائیت سے بچنے کے واسطے ایک بڑا ہتھیار ہے۔ اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ کی توحید
پر بالخصوص زور دیا گیا ہے۔ کہ وہ ایک خدا ہے۔ اس کا کوئی بیٹا نہیں اور نہ اس کا کنبہ قبیلہ ہے۔ اس
میں عیسوی مذہب کی تردید کی گئی ہے۔ کیونکہ دین عیسوی کا تمام دارو مدار تثلیث پر ہے کہ ایک
خدا باپ ہے اور ایک خدا بیٹا ہے اور ایک خدا روح القدس ہے ۔ عیسائیوں نے ایک کنبہ خدا
کا یہاں مقرر کیا ہے ۔ کوئی باپ ہے ۔ کوئی بیٹا ہے ۔ کوئی روح القدس ہے مگر اللہ تعالیٰ نے
حقائق الفرقان
لد 96
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
ان سب کی تردید کی ہے کہ خدا وہ ہے جو لَمْ يَلِد ہے۔ کسی کا باپ نہیں اور لمْ يُولَدُ ہے۔ کسی کا
بیٹا نہیں ۔ اور لَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ ہے۔ نہ اس کے برابر کوئی روح القدس وغیرہ ہے۔ لَمْ يَلِدُ وَ
لَمْ يُولَدُ - وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ - ان ہر سہ کلمات کیساتھ تثلیث کو رد کر دیا گیا ہے۔ اور اس رد
کی دلیل الفاظ احد اور صمد میں بیان کی گئی ہے۔ کیونکہ جو ایک ہے وہ تین کس طرح ہو سکتا ہے۔ اور جو
یگانہ ہے اس کے ساتھ دوسرا تیسرا اس کی مانند کیونکر بن سکتا ہے۔ اور وہ صمد ہے کسی کا محتاج نہیں۔
یسوع تو کھانے پینے کا محتاج تھا۔ بھوک سے ایسالا چار ہو جاتا تھا۔ کہ جیسا کہ انجیلوں میں لکھا ہے کہ
جس درخت پر سے پھل نہ ملے اس درخت کو بھی دیوانوں کی طرح گالیاں دینے لگ جاتا تھا۔
معلومات کا یہ حال تھا کہ کہنے لگے کہ مجھے علم نہیں دیا گیا۔ کہ قیامت کب ہو گی ۔ باوجود بڑی خواہش
اور دعا کے صلیب سے اپنے آپ کو بچا نہ سکا۔ وہ جو محتاج ہے۔ وہ صد نہیں ہو سکتا۔ اور جو صد نہیں وہ خدا
نہیں۔ وہ احد ہے۔ اس نے اپنی ہستی کو ثابت کرنے کے واسطے اور اپنی قدرت تام دکھانے کے
واسطے آخری زمانہ میں اس فتنہ کے بالمقابل ایک سلسلہ قائم کیا ہے۔ جو احد اور صد خدا کی پرستش کو دنیا
میں قائم کرتا ہے اور بالخصوص اس مذہب اور فرقہ کو دنیا سے اکھیڑتا ہے جس کا یہ دعوی ہے کہ خدا باپ
ہے اور خدا بیٹا ہے۔ اور خدا روح القدس ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کا ملہ سے اس سورہ شریف کو
قرآن شریف کے آخر میں رکھ کر اس امر کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ آخری زمانہ کا فتنہ یہ ہوگا کہ تین
خدا مانے جاویں گے۔ ایک خدا کا باپ بنا یا جاوے گا ، ایک خدا کا بیٹا بنایا جاوے گا ایک تیسرا بھی ہوگا
جوان کی مانند اور مثل ہوگا۔ ایک روایت میں ہے۔ عیسائیوں ہی نے سوال کیا تھا کہ آپ کے خدا کی
کیا صفات ہیں اور ان کے سوال کے جواب میں یہ سورہ نازل ہوئی تھی ۔ اس فتنہ کو مٹانے والا وہ شخص
ہو گا جو خدا کو احد اور صمد مانتا ہوگا اور اس امر کو دنیا کے آگے ثابت کر دیگا کہ خدا صمد ہے اپنے بندوں کی
حاجات کو پوری کرتا ہے۔ بندے اپنی ضرورتوں کے وقت اسی کی طرف رجوع کرتے ہیں اور وہ ان
کرتا ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود کے اور خوارق میں سے آپ کی دعاؤں کی قبولیت
ہے۔ جس میں مقابلہ کے واسطے تمام جہان کے عیسائیوں آریوں وغیرہ کو بار ہا چیلنج دیا جا چکا ہے۔ مگر
حقائق الفرقان
۴۹۶
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
کسی کی طاقت نہیں کہ اس مقابلہ میں کھڑا ہو سکے ۔
چونکہ تمام شرائع اور عبادات کا اعلیٰ مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات اور افعال کی
معرفت حاصل ہو اور اس سورہ شریفہ سے اس کی ذات کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔ اس واسطے اس کو
حدیث شریف میں ثلث القرآن یعنی قرآن شریف کا تیسرا حصہ کہا گیا ہے۔ بلحاظ ان عجائبات اور
فوائد کے جو کہ اس سورہ شریفہ مستنبط ہوتے ہیں اور اُس پر ایمان لانے سے جو راہ سلوک کی طے ہوتی
ہے۔ ان کے لحاظ سے اس سورۃ شریفہ کے بہت سے نام رکھے گئے ہیں۔ عرف بھی اس بات کا شاہد
ہے کہ اچھے ناموں کی زیادتی تعداد مسمی کے شرف اور مزید فضیلت پر دلیل ہوا کرتی ہے۔ چنانچہ کچھ
نام ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔
ا - سورة التفرید : کیونکہ اللہ تعالیٰ کے ایک اور فرد ہونے اور تثلیث وغیرہ کی تردید میں ہے۔
٢ - سورۃ التجرید : کیونکہ اللہ تعالیٰ کے ایک اور لاثانی ہونے کا اس میں بیان ہے۔
۔سورۃ التوحید: کیونکہ توحید کا ایسا واضح بیان کسی دوسری کتاب میں نہیں ہے۔
۴۔ سورۃ الاخلاص اور یہ نام زیادہ تر مشہور ہے۔ کیونکہ اس سورۃ میں خالص اللہ تعالیٰ کی
توحید کا اور صفات اضافیہ اور سلبیہ کا ذکر ہے اور سوائے خدا تعالیٰ کے جلال کے بیان کے اور کسی
امر کا اس سورہ شریفہ میں ذکر نہیں ہے۔ جو کوئی اس کے بیان پر پورا ایمان رکھے۔ وہ اللہ کے دین
میں مخلص ہے۔
۵- سورة النجاة: کیونکہ اس پر پورا ایمان لانے سے اور اسی یقین پر مرنے سے کہ خدا ایک ہے
انسان نجات پاتا ہے اور دوزخ سے بچتا ہے۔ برخلاف اس کے عیسائیوں نے نجات اس میں سمجھی ہے
کہ خدا تین بنائے جائیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کارڈ کیا ہے کہ نجات اس میں ہے کہ خدا تعالیٰ کو ایک
مانا جاوے۔
- سورة الولاية : کیونکہ یہ سورۃ پورے علم اور عمل اور معرفت کا ذریعہ ہو کر انسان کو درجہ ولایت
تک پہنچا دیتی ہے۔
حقائق الفرقان
۴۹۷
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
نحضرت صلی اللہ
۔ سورۃ النسبة : کیونکہ اس سورہ کے شانِ نزول میں ذکر ہے کہ کفار نے آ
علیہ وسلم سے سوال کیا تھا کہ آپ کے معبود کا نسب نامہ کیا ہے۔ تب یہ سورۃ نازل ہوئی ۔
- سورة المعرفہ : کیونکہ اللہ تعالیٰ کی معرفت اسی کلام کی معرفت کے ساتھ کامل ہوتی ہے۔ جابر
کی روایت ہے کہ ایک شخص نے نماز پڑھی اور نماز میں قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ کی سورۃ پڑھی تو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ إِنَّ هَذَا عَرَفَ رَبَّۂ بیشک اس شخص نے اپنے رب کو پہچان لیا۔اس سے
سورۃ کا نام سورۃ المعرفہ ہو گیا۔
٩ سورة الجمال : حدیث شریف میں آیا ہے۔ اِنَّ اللهَ جَمِيلٌ وَيُحِبُّ الْجَمَالَ اللہ تعالیٰ کے
جمال کے متعلق جب سوال کیا گیا تو جواب ملا کہ وہ آحد صَمَد لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ ہے۔
١٠ - سورة المقشقشة : مقشقشہ کے معنے ہیں ۔ بری کرنے والا ۔ جب کوئی بیمار شفا پاتا ہے تو
اہلِ عرب کہتے ہیں تَقَشْقَشَ الْمَرِيضُ عَمَّا بِه - بیمار نے اس سے نجات پائی۔ جس میں وہ گرفتار تھا
چونکہ یہ سورۃ شرک اور نفاق سے انسان کو بری کر کے خدا تعالیٰ کا خالص بندہ بنا دیتی ہے۔ اس واسطے
اس کا نام مقشقشہ رکھا گیا ہے۔
۱۱-
سورة المعوذہ کیونکہ ایک دن حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عثمان بن مظعون کے
پاس تشریف لے گئے تو آپ نے اس سورۃ کو اور سورتوں کے ساتھ ملا کر تعوذ فرمایا۔
۱۲ ۔ سورۃ الصمد : کیونکہ اس میں صمد کا ذکر خصوصیت کے ساتھ ہے۔
۱۳ ۔ سورۃ الاساس: حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ سات آسمانوں اور
سات زمینوں کی بنیاد قُلْ هُوَ اللهُ اَحَد پر بنائی گئی ہے۔ اس بات کی سمجھ قرآن شریف کے اس مقام
سے بخوبی آ سکتی ہے۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے تثلیث اور ایک انسان کو خدا بنانے اور خدا کا بیٹا بنانے کی
بھاری خرابی اور نہایت شرارت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ عقیدہ ایسا نا پاک ہے کہ تَكَادُ السَّمُوتُ
يَتَفَطَرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ الْأَرْضُ وَ تَخِرُ الْجِبَالُ (مریم: (۹) قریب ہے کہ آسمان ٹوٹ پڑیں اور
زمین پھٹ جاوے اور پہاڑ گر جاویں۔ پس جب تثلیث کا باطل عقیدہ دنیا و مافیہا کی خرابی اور
ا یقینا اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔
حقائق الفرقان
۴۹۸
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
بربادی کا موجب ہے۔ تو اس کے بالمقابل توحید اُس کی عمدگی اور آبادی کا باعث ہے۔ ایسا ہی
قرآن شریف میں ایک اور جگہ آیا ہے کہ لَوْ كَانَ فِيهِمَا الهَةٌ إِلَّا اللهُ لَفَسَدَنَا (الانبیاء: ۲۳) اگر
زمین و آسمان کے اندر اللہ کے سوائے کوئی اور معبود ہوتا۔ تو ان میں فساد مچ جاتا۔ فساد کی دوری
اس سے ہے کہ ان میں توحید قائم کی جاوے۔
۱۴ ۔ سورۃ المانعہ : حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ شبِ معراج میں اللہ تعالیٰ نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا کہ میں نے تجھے سورۂ اخلاص عطا کی ہے۔ جو کہ عرش
کے خزانوں کے ذخیروں میں سے ہے۔ اور عذاب قبر سے روکتی ہے۔
۱۵۔ سورۃ المحضر ہ: کیونکہ اس کے پڑھنے کے وقت فرشتے اس کے سننے کے لئے حاضر
ہوتے ہیں ۔
١٦ - سورة المنفرة: کیونکہ شیطان اسے سن کر بھاگ جاتا ہے۔
۱۷۔ سورة البراءة: کیونکہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو جو یہ سورۃ پڑھتا
تھا فر مایا کہ تو آگ سے بری ہو گیا۔
۱۸ - سورة المذكرة: کیونکہ یہ سورت انسان کو خدا تعالیٰ کی توحید یاد دلاتی ہے اور غفلت سے
نکالتی ہے۔
١٩ - سورة النور - حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر ایک شے کے لئے
-
ایک نور ہوتا ہے اور قرآن شریف کا نور قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ ہے ۔
۲۰ سورۃ الامان: حدیث شریف میں آیا ہے، جس کسی نے کہا لا اله الا الله وہ اللہ کے قلعہ
میں داخل ہوا، جو قلعہ میں داخل ہوا ، اُس نے امان پائی۔
حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کی
کہ یا رسول الله إِنِّي أُحِبُّ هَذِهِ السُّورَةَ ۔ میں اس سورہ (اخلاص) سے محبت رکھتا ہوں ۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ حُبُّكَ إِيَّاهَا أَدْخَلَكَ الْجَنَّةَ اس کی محبت تجھے بہشت میں داخل کر دیگی ۔
حقائق الفرقان
۴۹۹
سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ
ایسا ہی اور بہت سی حدیثوں میں اس سورہ شریفہ کی تعریف آتی ہے کہ یہ قرآن شریف کے تیسرے حصہ
کے برابر ہے۔ اور اس کے پڑھنے کے بڑے بڑے فوائد ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سورہ شریفہ
میں خالصہ اللہ تعالیٰ کی توحید کا ذکر ہے اور تمام انبیاء اور رسول جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مبعوث
ہوتے ہیں ان کی بعثت کا اصل منشاء یہی ہوتا ہے کہ توحید الہی کو دنیا میں قائم کریں کہ ایک خدا کی عبادت
میں مخلوق کو لگا دیں ۔ اور غیر اللہ کی محبت اور خوف کو دلوں سے نکال کر انسان کو خدا کا بندہ بناویں
کیونکہ در اصل تمام بدیاں اور گناہ اسی سے شروع ہوتے ہیں کہ انسان کے دل میں خدا تعالیٰ کے
سوائے کسی دوسری چیز کی محبت یا اس کا خوف غالب آ جاتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بار ہا فرمایا کرتے تھے کہ کیا سبب ہے کہ ایک انسان جب جانتا ہو کہ سوراخ کے اندر ایک زہریلا
سانپ ہے۔ تو وہ ہرگز اس سوراخ میں اپنی انگلی نہیں ڈالتا ۔ اور جب جانتا ہے کہ اس زہر کے کھانے
سے میں مرجاؤں گا۔ تو خواہ کتنا ہی کوئی زور لگائے اس زہر کو ہر گز منہ پر نہیں لاسکتا۔ تو پھر کیا سبب ہے
کہ انسان با وجود اس اقرار کے کہ خدا ہے اور ایک واحد خدا سب کا اسب کا مالک اور خالق ہے۔ پھر گناہ کرتا
ہے اس کا سبب یہی ہے کہ معرفت الہی اس کو پورے طور سے حاصل نہیں جب معرفت پورے طور سے
حاصل ہو جائے تو پھر ممکن ہی نہیں کہ انسان گناہ کے نزدیک جاسکے۔
رض
بخاری شریف میں ایک حدیث آئی ہے۔ حضرت انس سے روایت ہے کہ ایک مرد انصاری
مسجد قبا میں امامت نماز کی کرتا تھا۔ نماز پڑھانے کے وقت جب وہ کوئی حصہ قرآن شریف کا پڑھتا تو
اس کو سورۃ اخلاص کے ساتھ شروع یعنی پہلے سورۃ اخلاص پڑھتا اور بعد اس کے کوئی اور سورت یا کوئی
حصہ قرآن شریف کا پڑھتا اور ہر رکعت میں وہ ایسا ہی کرتا۔ دوسرے اصحاب اس معاملہ میں اس پر
اعتراض کرتے اور کہتے کہ کیا تو دوسری سورتوں کو کافی نہیں سمجھتا کہ اس سورت کو بہر حال ساتھ ملا ہی
دیتا ہے اور بسا اوقات اسے کہتے کہ تو اس سورۃ کا بار بار ہر رکعت میں پڑھنا چھوڑ دے۔ وہ ہمیشہ یہی
جواب دیتا کہ تمہا را اختیار ہے کہ مجھے امام بناؤ یا نہ بناؤ۔ میں تمہاری امامت چھوڑ دیتا ہوں لیکن اس
سورۃ شریفہ کا پڑھنا ترک نہیں کر سکتا ۔ لوگ اس کو دوسروں سے افضل جانتے تھے اور بہر حال اس کو